دُعاؤں پر خاص زور دو

9
دعاؤں پر خاص زور دو
فرموده یکم مارچ شاته
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیات تلاوت فرمائی :-
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّا۔
دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ۔ (البقرة : ١٨٤)
اور فرمایا :-
دَعُوَةَ الدَّاعِ إِذَا
میں نے پچھلے چار جمعوں میں اس امر کے متعلق کہ ایمان کے کامل کرنے کے لیے کن امور پرعمل کرنا ضروری
بیان کیا تھا ۔ اور ارادہ ظاہر کیا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو بعض تفاصیل بیان کروں ، لیکن ایک
خاص ضرورت سے ۔ اور اس وجہ سے بھی کہ وہ مضمون تفصیل چاہتا ہے اور آج میرے حلق میں درد ہے
ہے۔ بیان ؟
ایک اور امر کی طرف جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔
اس موسم میں اکثر ہندوستان میں طاعون پھیلا کرتی ہے اور اب بھی جیسا کہ مختلف جگہوں کے خطوط
سے معلوم ہوتا ہے۔ طاعون پھیل رہی ہے۔ پنجاب کی اموات بھی ترقی کر رہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا
ہے کہ پنجاب میں بھی زیادہ پھیلے گی۔ کیونکہ ہماری جماعت کے افراد ایک جگہ نہیں۔ بہت سے ایسے مقامات
ہیں جہاں پر ایک ایک دو دو کر کے رہتے ہیں۔ لہٰذا طاعون جہاں بھی ہو۔ وہاں ہمارے آدم بھی ضرور
ہیں ۔ پس ضرورت ہے کہ اس مرض سے بچنے کے لیے تمام جماعت دُعاؤں میں لگ جائے ۔ قرآن
شریف اور سنت اللہ سے معلوم ہوتا ہے کہ عذاب کے آنے سے پہلے جو دعائیں کی جاتیں وہ قبول ہوا
کرتی ہیں۔ اگر وہاں کے لوگ جہاں طاعون نہیں وہاں کے لوگوں کے لیے دعائیں کریں جہاں طاعون ہے
تو اب جبکہ سخت حملہ نہیں ہوا میں امید کرتا ہوں کہ انشاء اللہ دور ہو جائے گی ۔ اور جہاں پڑ گئی ہے
وہاں کے لوگوں کو تو بالخصوص دعاؤں میں لگ جانا چاہتے ۔
موت تو ہر ایک انسان کو آتی ہے ، لیکن چونکہ طاعون حضرت صاحب کی پیشگوئی کے ماتحت آتی

۴۷
نیست
ہے ۔ اس لیے اگر کوئی احمدی اس میں مبتلا ہوتا ہے تو لوگوں کو انتبلا۔ آتا ہے۔ کیونکہ یہ مرض غیروں کیلئے
بطور عذاب کے ہے ۔ اگر چہ اس میں ہمارے بعض آدمیوں کا مبتلا ہونا کوئی بات نہیں ہے۔ دیکھو صحابہ رضوان
اللہ علیہم کے وقت میں نمودار کفار کے لیے بطور عذاب کے تھی مگر اس تلوار کی جنگ میں صحابہ بھی مارے جاتے
تھے۔ مگر ان کے لیے عذاب نہ تھی۔ کیونکہ اس وقت تلوار سے مرنا دشمنوں کے لیے تباہی تھا۔ صحابہ کے لیے
تباہی نہیں تھی۔ کیونکہ صحابہ مرنے سے کم نہیں ہوتے تھے ۔ بلکہ بڑھتے تھے اور دشم اور دشمن مرتے تھے اور کم
ہوتے چلے جاتے تھے۔
پس جس مرنے سے کوئی قوم بڑھ جاتے ۔ وہ اس کیلئے عذاب نہیں ہو سکتا۔ پھر بھی جو نا واقف
لوگ ہوتے ہیں۔ وہ ابتلاء میں پڑ جاتے ہیں ۔ کہ جب یہ مرض بطور عذاب کے ہے تو احمدی کیوں مبتلا
ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو امتلاء سے بچے لوگوں کو ابتلا ر سے بچانے کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے ۔ کہ اللہ تعالے جماعت
کو محفوظ رکھے۔
مختلف ذریعوں سے معلوم ہوا ہے کہ طاعون کا حملہ سخت ہے ۔ قادیان کے چاروں طرف
طاعون ہے یہیں دوستوں کو چاہیئے کہ اپنے لیے بھی اور دوسرے بھائیوں کے لیے بھی دعائیں کریں
کیونکہ رسول کریم صلی الله اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب ایک شخص دوسرے کے حق میں دعا کرتا ہے تو اللہ
تعالیٰ اس کی دعا کو قبول کرتا ہے اور دعا کرنے والے کے کام بھی درست کرتا ہے لیے خدا تعالیٰ فرماتا ہے
جب ایک شخص مخلوق ہو کر دوسرے کے لیے اس قدر کوشش کرتا ہے تو میں تو خالق ہوں۔ میں کیوں
نہ اس پر فضل کروں پیس ایک دوسرے کے لیے دُعائیں کرنے سے دُعائیں بہت قبول ہونی مقبول ہوتی ہیں ۔
طاعون خدا کا کا ایک عذاب ہے۔ جو حضرت مسیح موعود کی تائید کے لیے یہ موعود کی تائید کے لیے بھیجی گئی ہے ۔ اگر ہماری
جماعت کی رفتار ترقی کو دیکھا جائے تو ثابت ہو گا کہ ساٹھ ستر فیصدی آدمی طاعون کی وجہ سے سلسلہ
میں داخل ہوتے ہیں۔ مجھ کو یاد ہے کہ طاعون کے دنوں میں پان پان سو، ہزار ہزار آدمی کی بیعت کے
خطوط حضرت صاحب کے پاس روزانہ آتے تھے۔ تو چونکہ یہ احمدیت کی صداقت کا ایک نشان ہے
اور جب تک جماعت کی حفاظت نشان کے طور پر نہ ہو۔ یہ نشان کامل تجلی کے ساتھ ظاہر نہیں ہو سکتا
اس لیے دُعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ امتیازی طور پر ہماری جماعت کو اس مرض سے بچاتے ۔
دوسرے ہیں اس سے ایک اور فائدہ بھی اُٹھانا چاہتے ۔ خدا کا وعدہ ہے کہ وَ إِذَا سَالَكَ
صحیح مسلم بحواله مشكوة كتاب المصابيح كتاب الدعوات الفصل الاول ۔

عِبَادِي عَنِّى فَانِي قَرِيب ۔۔۔ الو کہ جب میرے بندے میرے متعلق سوال کریں تو کہہ دو کہ میں
قریب ہوں ۔ کیونکہ میں دعا مانگنے والوں کی دعا قبول کرتا ہوں ۔ اس کے خزانہ میں دُعا کرنے سے کی نہیں
آجاتی۔ بلکہ انسان ہی دُعائیں کرتے کرتے تھک جاتا ہے۔
پس جماعت کے لوگوں کو دعاؤں کے ساتھ ہی اس نشان پر زور دینا چاہتے ۔ تاکہ احمدیت خوب
پھیلے ۔ جانتے ہو کہ اگر گرم لوہے پر چوٹ مارو تو اس کو جس شکل پر چاہو ڈھال لو، لیکن ٹھنڈ سے لوہے
پر کچھ اثر نہیں ہوا کرتا ۔ ان دنوں چونکہ دل چھلے ہوتے ہیں۔ اس لیے احمدیت کے سانچے میں
ڈھل جائیں گے ۔ طاعون بھی خدا کی طرف سے ایک بھٹی بنائی گئی ہے جس میں دل پگھلاتے
جاتے ہیں پس تم صداقت کے قالبوں میں ان کو ڈھال لو۔ یہ دن تبلیغ کے دن ہیں۔ دونوں باتوں کی
طرف توجہ کرنی چاہیئے اور اس سے فائدہ اُٹھانا چاہتے "
الفضل و ر مارچ شاولته )

آج 10 میں سے 10 باقی