ہر ایک چیز میں تغیّر ہے اچھے تغیّر کیلئے دُعائیں کرو
10
ہر ایک چیز یں تغیر سے اچھے تغیر کیلئے دعائیں کرد
فرموده در مارچ شاله )
(
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
اللہ تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت میں آج بھی مجبوری کی وجہ سے وہ مضمون جو میں نے شروع
کیا ہوا تھا نہیں بیان کر سکتا ۔ چونکہ ابھی تک میرا حلق اس قابل نہیں ہوا کہ سب تک اپنی آواز پہنچ سکوں ب اپنی
اس لیے آج میں پھر اسی مضمون کو جس کے متعلق پچھلے جمعہ توجہ دلائی تھی کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔
سورۃ فاتحہ میں علاوہ ان تمام معارف اور حقائق کے جو بیان کئے گئے ہیں۔ ایک معرفت کا نکتہ یہ
بھی ہے ۔ کہ تمام مخلوق کی حالت یکساں نہیں رہتی مخلوق کی تغیر پذیری کہاں سے ثابت ہے ؟ سویار ہے
کہ یہ بات الحمد لله رب العالمین سے ثابت ہوتی ہے۔ رب کے معنے ہیں کہ جو پہلے پیدا کر کے اور پھر
اس کو ادنیٰ حالت سے اعلیٰ کی طرف ترقی دیتا ہوا لے جاتے۔ پھر اس کی ضروریات کے مطابق آہستہ
آہستہ اس کو کمال تک پہنچاتے۔ یعنی رب کے ہیں۔ اور اس سورۃ میں بتلایا گیا ہے کہ تمام جہانوں کا رب اللہ
ہے خواہ وہ آسمان میں ہو یا زمین پر نباتات ہو یا جمادات سب کا رب اللہ ہی ہے ۔
ایویلیوشن تھیوری اپنی اصلی صورت میں ہی ہے ۔ اس کے استعمال میں غلطی لگی ہے کہ آیا بندر سے
انسان نے ترقی کی ہے۔ یا گیا۔ یورپ نے اس تھیوری کو اب ایجاد کیا ہے ، لیکن قرآن نے آج سے
ساڑھے تیرہ سو برس پیشتر اس حقیقت کو ظاہر کر دیا تھا۔ یورپ کی حیرت انگیز ایجادات میں سے ایک
یہ بھی ہے کہ ہر ایک چیز ادنی حالت سے اعلیٰ مدارج پر پہنچتی ہے۔ کیونکہ اگر کوئی ایسی چیز ہو جو ادنی حالت
سے اعلیٰ حالت کی طرف نہ جاتی ہو۔ تو خدا رب العالمین نہیں رہتا۔ اس نکتہ کو نہیں قرآن نے بنا دیا کہ ہر ایک
چیز خواہ کہیں ہو۔ اس میں تغیر کرنے والا خدا ہے ۔
سورۃ فاتحہ تمہید ہے اس تفسیر کی جو خداوند عالم نے انسان کے سامنے دھری ہے ۔ پہلے فرمایا
کہ ہر ایک چیز میں تغیر ہے۔ پھر فرمایا الرحمنِ الرَّحِیم خدا تعالیٰ کے انعام کے دو طریق
۵۰
ہیں۔ ایک تو یہ ہے کہ وہ بغیر کسی محنت کیے انعام کرتا ہے ۔ دوسرے کسی محنت کے بعد انعامات عنایت
فرماتا ہے ۔ الرحمن الرحیم میں ربوبیت دو قسم کی بتلائی ہے۔ ایک ربوبیت تو بغیر محنت اور دوسری بعد
محنت
پھر فرمایا۔ مالك يوم الدين - یعنی جو اس سب کی ربوبیت ہے۔ وہ لغو ہیں۔ بلکہ اس نے
جزا و سزا رکھی ہے ۔ ربوبیت کے بعد نتائج نکلتے ہیں۔ پھر فرمایا۔ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
وہی ربوبیت جو الترحمن الرحیم میں بیان کی تھی وہی اس جگہ دوسری طرح بیان کی گئی ہے۔
اس جگہ رحیمیت کو پہلے رکھا گیا ہے اور رحمانیت کو بعد میں۔ رحیمیت یہ ہے کہ انسان کچھ کرتے ہیں
اور بعد میں خدا کی طرف سے انعامات کا صدور ہوتا ہے۔
اس کے متعلق ایک سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ جب خدا کی طرف سے یونسی بغیر کسی محنت کے رحمات
کے ماتحت انعام ہو رہا ہے تو پھر اس سوال سے کیا مطلب ہے کہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں ۔ یعنی
صفت رحیمیت کے ماتحت سوال کرتے ہیں جبکہ رحمانیت کے ماتحت خود بخود انعامات حاصل
نیست
ہو رہے ہیں۔ پس رحیمیت پہلے کیوں رکھی گئی ہے ؟ یہ ایک خاص نکتہ ہے جس کو وہی شخص سمجھ سکتا ہے جس
نے قرآن کریم پر اس رنگ میں غور کیا ہے کہ قرآن شریف میں کوئی لفظ بیہودہ نہیں۔ اس میں اللہ تعالیٰ
نے ایک لطیف بات بیان کی ہے ۔ اس خیال کے مطابق تو اياك نستعين و اياك نعبد
چاہتے تھا کوئی کہہ سکتا ہے کہ قافیہ ملانے کے لیے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِین کہ
دیا ہے، لیکن اگر کوئی انسان غور کرے گا تو اس کو معلوم ہو جائے گا کہ قرآن قافیہ نہیں ملاتا بلکہ یہ
اور ہی باتیں مد نظر رکھتا ہے ۔ ہاں اس میں یہ خوبی بھی ہے کہ قافیہ بھی مل جاتا ہے۔ ہیں اب غور
کرنا چاہتے کہ اس میں کیا وجہ اور حکمت ہے۔ سویاد رکھنا چاہیئے کہ رحمانیت دو قسم کی ہوتی ہے ۔ ایک جو
رحیمیت کے بغیر ہوتی ہے اور دوسری وہ جو رحیمیت کے ساتھ ہوتی ہے ۔ وہ عام ہے اس میں کافر وسلم کی
تمیز نہیں مثلاً انسان کو آنکھیں دی گئی ہیں مگر بعض اوقات کوئی مسلمان نابینا ہوگا اور کافر سو جا کھا ۔ غرض ساری
مخلوق کے ساتھ عام ہے۔ یہ رحمانیت جب تک ہر انسان کے ساتھ نہ ہو وہ کچھ بھی کام نہیں کر سکتا۔ منہ
میں زبان ہوگی تو بولے گا۔ کان ہوں گے تو سنے گا ۔ ہاتھ ہوں گے تو کام کرے گا۔ پیر ہوں گے تو چلے گا
پھرے گا۔ اگر ہاتھ نہ ہوں آگ لگ جاتے تو آگ کیونکر بجھائے گا۔ یہ وہ رحمانیت ہے جس کے بغیر
کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ پس لی ہوئی چیز کا مانگتا تحصیل حاصل ہے ۔ اس عام رحمانیت کے مانگنے کی ضرورت
اه
نہیں کیونکہ یہ اس وقت دیدی جاتی ہے جس وقت ہم ابھی دنیا میں آئے نہیں ہوتے۔ دوسرا قدم رحیمیت ہے
اور پھر تیسرا رحمانیت جو خاص مومن سے تعلق رکھتی ہے۔ تین درجہ ہیں ۔ اول رحمن - دوم رحیم پھر میرا
درجہ رحمن پہلے رحمانیت ہوتی ہے اور پھر رحیمیت ۔ اس کے بعد خاص رحمانیت اور یہ رحمانیت جو آخری
درجہ کی ہوتی ہے اور مومنوں سے ہی خاص ہوتی ہے اس کو بھی اللہ تعالیٰ کسی اعمال اور نیکی کے بدلہ
میں نہیں لانا چاہتا۔ مثلاً نبوت جو ہے ۔ وہ ایک موہت ہے اور یہ رحمانیت ہے لیکن ایسا نہیں
ہو سکتا کہ خدا تعالیٰ کسی کافر مشرک اور بد کار کو نبی بنا دے ، بلکہ اس رحمانیت کا نزول نیک اور پاک
بندوں پر ہی ہوتا ہے ۔ نبوت تو بڑا درجہ ہے ۔ الہام کا درجہ بھی موہت سے ہی ملتا ہے۔ قرآن شریف
میں آتا ہے۔ الرَّحْمَن عَلم القرآن خلق الانسان علمه البيان (الرحمن :)
ہیں یہ رحمانیت خاص ہوتی ہے۔ ورنہ پہلی قسم کی رحمانیت میں بعض کا فرا بیاء کی نسبت زیادہ موٹے
تازہ اور جسیم ہوتے ہیں۔ ان کی صحت بھی بوجہ بے فکری کے زیادہ اچھی ہوتی ہے اور نہی کمزور اور بیمار
ہوتے ہیں۔ چونکہ پہلی رحمانیت کو بیان کر دیا گیا تھا۔ اس لیے فرمایا إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ
سْتَعِین - اب رحیمیت کے ماتحت کام ہو گا اور پھر بعد میں رحمانیت شروع ہوگی۔
پھر جو مَالِكِ يَومِ الدِّین کی صفت آتی ہے ۔ اس میں تغیر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے
جو پیدا کیا جائے گا۔ اب تغیر دو ہی قسم کا ہو سکتا ہے ۔ نیک اور مفید یا دوسرا وہ جو سزا کے
باعث ہو۔
ت سورہ فاتح میں ایک عظیم تر کا ہونا بیان کیاگیا ہے تغیر و ہوگا کیونکہ تم انسان تغیر پذیر ہیںاچھا
بھی تغیر ہو گا اور برا بھی ۔ اور یہ دونوں تغیر ربوبیت کے ماتحت آسکتے ہیں۔ خراب کو وہ کاٹ دیتا ہے
اور عمدہ کو برقرار رکھتا ہے ۔
اگر کوئی مالی باغ کے درختوں میں سے بعض کو کاٹ دے اور بعض کی شاخوں کو الگ کر دے
تو کوئی نہیں کہے گا کہ یہ مالی باغ کو برباد کر رہا ہے ۔ بیس ربوبیت دو قسم کی ہوتی کہ بعض دفعہ گرا کر
ہی تغیر پیدا کیا جاتا ہے۔ اگر کوئی طبیب کسی مریض کو دست آور دوائی دیتا ہے تو وہ نادان ہے۔
جو یہ کہے کہ طبیب نے تو الٹا اس مریض کو کمزور کر دیا اور اس کی اگلی طاقت کو بھی کھو دیا ۔
یہ کمزوری نہیں پیدا کی گئی۔ بلکہ آئندہ طاقت پیدا کرنے کے لیے ایک ذریعہ اختیار کیا ہے۔
کیا ہے۔
پس تغیر دو قسم کے ہوتے ہیں۔ اچھے بھی اور بڑے بھی۔ اس لیے آپ لوگوں کو دعا کرنا چاہیتے اور چوکس
رہنا چاہتے ۔ کہ آپ میں جو تغیر ہو وہ اچھا ہو۔
۵۲
میں نے پچھلے جمعہ بتایا تھا کہ آجکل عذاب کسی طرح بڑھ رہے ہیں۔ قحطوں ۔ زلزلوں ، بیماریوں وغیرہ
کے رنگ میں آرہے ہیں۔ اور آجکل متواتر ڈاک کھولنے سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ طاعون کثرت سے
پھیل رہی ہے ۔ یہ ایک تغیر کرنے کا ذریعہ ہے جو خدا نے اختیار کیا ہے ۔ اس لیے اس تغیر کے وقت
میں کوشش کرنی چاہیتے کہ ہمارے لیے اچھا تغیر ہو اور باغبان اپنے باغ کی حفاظت کے لیے
ہمیں نہ کاٹ دیے ۔
پس خدا کے حضور دعائیں کرو۔ اور خوب کرو۔ میں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے بھائیوں کیلئے دعائیں
کردو کہ خدا تعالیٰ ان کو بھی ہر قسم کی آفات سے بچائے اور جماعت کی ترقی ہو۔ آمین ۔ کی ہو۔
( الفضل ۱۶ مارچ شاشته )