ایک آیت قرآنی کی لطیف تفسیر۔ اطاعت کے قابل اکثر نہیں ہوتے بلکہ کم ہوتے ہیں

14
ایک آیت قرآنی کی لطیف تفسیر
اطماع کے قابل اکثر نہیں ہوتے بلکہ کم ہوتے ہیں
د فرموده در جولاتی شاالله بمقام ڈلہوزی )
(
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد یہ آیت تلاوت فرمائی :-
وان تطع اكثر من فى الارض يضلوك عن سبيل الله ان يتبعون الا
(الانعام : 116)
الفن وان هم الا يخرصونه
قرآن شریف ایک دنیا ہے جس طرح ہماری زمینی دنیا ہے ۔ مادی دنیا ہے اور جس طرح اس زمین
کے علاوہ اور عالم ہیں جن کو سیارے کہتے ہیں۔ یا یہ زمین اور اس کے متعلقات چاند سورج ۔ ج ستار ہے۔
ستیارے۔ ہر ایک بجائے خود ایک دنیا ہے ۔ اسی طرح ایک روحانی دنیا ہے اور پھر اس میں قرآن مجید
بھی ایک دنیا ہے ۔
ہے
قرآن مجیر علمی یا عرفانی دنیا ہے جس طرح اس زمین کے اندر بڑی بڑی کانہیں ہیں اور انسان جس
جس قدر اپنے مادی علوم میں ترقی کرتا جاتا ہے اور جوف الارض کے عجائبات سے واقف ہوتا جاتا ہے
اسی قدر مخفی خزانے کھلتے جاتے ہیں۔ ان کانوں میں سے کسی کو بھی انسان کبھی ختم نہیں کر سکا ۔ سینکڑوں
سال ہوتے جب سے علم الاقتصاد کے ماہر کو نکلے کے متعلق آواز بلند کر رہے ہیں کہ وہ ختم ہونے والا
ہے۔ مگر وہ نکلتا ہی چلا آتا ہے جب سے تاریخ کا پتہ لگتا ہے ۔ سونا چلا آتا ہے۔ مگر ختم ہونے
میں نہیں آتا۔ یہی حال اور دھاتوں کا ہے۔ اس قدر انسان ان کو استعمال کرتا ہے کہ معمولی عقل کا آدمی اس
خرچ کو دیکھ کر شاید بول اُٹھے کہ بہت جلد یہ چیز ختم ہو جاتے گی۔ مگر وہ ختم نہیں ہوتی۔ کروڑوں اربوں
بلکہ لا انتها شن ایک ایک دھات خرچ ہوتی ہے اور ختم نہیں ہوتی ۔

۷۲
اس طرح قرآن کریم کی ایک دنیا ہے ۔ اور وہ اس مادی دنا سے کہیں بڑھ کر کیونکہ مادیات بالآخر مد
ہوتی ہیں بمقابلہ عرفانی اور علمی دنیا کے لیکن جب مادی دنیا با وجود اپنی حدود و قیود کے ہمارے علم میں
حدود و قیود نہیں رکھتی جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ لاکھوں سال سے انسان دھاتوں کا استعمال کرتا چلا آتا ہے
اور وہ ختم ہونے میں نہیں آتی ہیں تو پھر قرآن مجید کے عجائبات اور معارف کے متعلق ہم کبھی نہ نہیں کہ سکتے ہیں
ک فلاں جگہ پر وہ ختم ہوگئے۔ یہ بالکل سچی بات ہے کہ قرآن مجید کے خزانے کبھی ختم نہیں ہوتے۔ ہر شخص جو
مطهر قلب لے کر اخلاص کے ساتھ خدا تعالیٰ میں محوہو کر مجاہدہ کرتا ہے۔ وہ قرآن مجید کے حقائق و معارف
سے اپنی استعداد کے مطابق حصہ پالیتا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنیوالے لوگ ہوتے ہیں جو
ہر صدی کے سرپر آتے ہیں۔ وہ وقتی ضرورتوں کے لحاظ سے قرآن مجید کے خزانوں سے حصہ لیتے ہیں
اور جس جس قدر ضرورتیں وسیع ہوں اور آنے والے کی استعداد قوی ہو ۔ اسی قدر وہ ان خزانوں سے زیادہ
حصہ لیتا ہے۔ مگر لوگوں کی عجیب حالت ہے کہ وہ ہر موقع پر سمجھ لیتے ہیں کہ قرآن مجید کے عجائبات
اور معارف کا خزانہ ختم ہوگیا، لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ وہ ختم نہیں ہوتے۔ ایک اور آتا ہے جو ان علوم کا
وارث ہوتا ہے اور وہ جدید معارف و حقائق کا خزانہ پیش کر دیتا ہے اور یہ سلسلہ برابر جاری رہتا ہے
جو شخص یہ مجھتا ہے کہ قرآن مجید کے حقائق و معارف ختم ہو گئے۔ اس نے نہ قرآن مجید کی حقیقت کو سمجھا
اور نہ اس نے اس دنیا کا کچھ مزہ چکھا۔ وہ بالکل نا آشنا اور بیگانہ ہے۔
غرض قرآنی دنیا کے اندر جو کائیں اور ذخائر ہیں وہ کبھی ختم نہیں ہوتے۔ مگر بڑے افسوس اور
تعقیب کی بات ہے کہ بہت لوگ ہیں جو تدبر سے قاصر ہیں اور باوجود ایسے خزانوں اور دفاتر کی موجودگی
کے وہ تدبر نہیں کرتے ۔ بلکہ دیکھا ہے کہ بعض آیات سینکڑوں زبانوں پر ہیں جو اپنے کثیر الاستعمال کی وجہ
سے مثال یا ضرب المثل کا رنگ رکھتی ہیں ۔ جیسے بعض شعر ہوتے ہیں کہ عام طور پیر زبان زد ہو جاتے
ہیں ۔ اسی طرح بعض آیات ہیں جو مثال کے طور پر زبان نہ دو ہیں نہ صرف مسلمان بلکہ عیسائی اور دوسرے
لوگ بھی مضمون کو وسعت دیگر استعمال کر لیتے ہیں۔ ایسی بہت سی آیات ہیں جو مثال کے طور پر رائج ہیں
اور باوجود اس کے کہ وہ عام طور پر پڑھی جاتی ہیں۔ مگر پھر بھی تھوڑے ہیں جو حقیقت کے ماہر ہوں ۔
بلکہ ایک لاکھ میں سے شاید ایک بھی ہو تو بہت ہے۔
اس قسم کی آیات میں سے ایک یہ آیت بھی ہے جو میں نے ابھی پڑھی ہے ۔ اس زمانہ میں اس کا
استعمال عام طور پر مسلمانوں میں کم ہے، مگر اسلامی لٹریچر کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر زمانہ میں
اس کا استعمال ہوتا آیا ہے۔ دشمنوں کے مقابلہ میں یہود اور عیسائیوں میں بھی یہ خیال پھیلا ہے ۔ اب ہماری
جنه

7
جماعت میں بھی اس آیت کا استعمال ہوتا ہے، لیکن لوگوں نے توجہ نہیں کی۔ ایک فریق دوسرے پر حملہ کرتا
ہے مگر مضمون سے ناواقف ہے ۔
ایک مفہوم ایک غیر معین خیال ایک غیر ممتاز اثر ان کے دلوں پر ہوتا ہے مگر وہ اس کی تعیین
تبیین نہیں کر سکتے ۔ اس کا ایک مفہوم دلوں میں پیدا ہوتا ہے۔ مگر حد بندی کے بغیر استعمال شروع
کر دیتے ہیں ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ بعض کو خیال ہو گیا ہے کہ اس آیت کے مفہوم کے موافق اکثر حصہ
گمراہ ہوتا ہے ۔
۔
لیکن یہ خیال بالکل باطل ہے۔ اگر یہی مفہوم ہو تو پھر اکثر من فی الارض کے یعنی ہوں گے
کہ دنیا میں جس مذہب کے زیادہ پابند ہیں۔ وہ جھوٹا ہے۔ پھر احمدیوں پر یہ کس طرح عائد ہوگی ۔ کیونکہ پر پیس
یہاں یہ نہیں فرمایا - اكثر من يتبعون الاسلام یہ نہیں فرمایا کہ مسلمانوں - احمد یوں سنیوں یا
شیعوں میں سے جن کی تعداد زیادہ ہو وہ گمراہ ہے ۔ یا دو فریق با ہم جھگڑیں۔ اور ان میں سے جن کی
تعداد زیادہ ہو وہ گمراہ ہو۔ پیس یہ مفہوم پیدا کرنا کسی صورت میں درست نہیں ہو سکتا - اكثر من في
الارض کے معنوں کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ یہ ہو سکتا ہے کہ جو دنیا میں سب سے زیادہ ہوں
وہ گمراہ ہیں۔ اور وہ عیسائی یا بدھ ہیں ۔ مگر سیاق و سباق میں نہ عیسائیوں کا ذکر ہے نہ بدھوں کا پیس
اگر فی الحقیقت اس آیت کا یہ مفہوم ہوتا تو الفاظ زیادہ سے زیادہ اس بات کے متحمل ہو سکتے تھے کہ
زمین میں جو سب سے زیادہ آباد ہیں وہ گمراہ ہیں کیونکہ لفظی ترجمہ یہ ہے کہ اگر تو اطاعت کرے گا زمین
پر لینے والوں میں سے انکی جو اکثر ہیں ۔ وہ اللہ کی راہ سے گمراہ کر دیں گے ۔
تو ان الفاظ کے یہ معنے ہوتے کہ سب سے زیادہ جو مذہب ہے وہ گمراہ ہے حالانکہ یہ غلط ہے ۔
کیونکہ اگر یہی مطلب ہوتا تو پھر اسلام کے متعلق یہ پیشگوئیاں ہیں کہ وہ سب پر غالب اور سب سے
زیادہ ہو گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کو بھی ہی بتایا گیا کہ باقی مذاہب اس قدر کم ہو جائیں گے کہ گویا وہ
رہے ہی نہیں۔ بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تو بعثت ہی اس غرض کے لیے ہوتی ہے۔ تو اس
حالت میں نعوذ باللہ اس کے یہ معنی ہونگے کہ اسلام ہی جھوٹا ہے (نعوذ باللہ من ذالک)
یہاں کسی مذہب کی تعداد کا ذکر نہیں۔ اور نہ کثرت وقلت کی بحث ہے ۔ بلکہ قرآن مجید کو یہ
تعلیم دینا مقصود ہے کہ اطاعت کے قابل اکثر نہیں ہوتے بلکہ کم ہوتے ہیں ۔
مسلمانوں کی ایک تعداد قرار دینی پڑے گی۔ خواہ احمدی ہوں ۔ خواہ ان سے پہلے کے مگر ہرمسلمان
اس قابل نہیں کہ وہ مطاع ہو۔ اور اس کی اطاعت کی جاوے۔ کروڑوں مسلمان ایسے نہیں گئے جو اس لیے

۷۴
اسلام کو مانتے ہیں کہ ان کے ماں باپ مسلمان تھے اور اس سے زیادہ ان کو کوئی خبر نہیں ۔ تو کیا کوئی شخص یہ
تسلیم کرنے کو تیار ہو جائے گا کہ ایسے شخص کی اطاعت کی جا ہے۔ اگر ایسا ہوتو اس کا نتین برگزاری
کے اور کیا ہو گا ۔
اس سے یہ پایا جاتا ہے کہ اطاعت تو اس کی ہوتی ہے جس میں عرفان اور تقویٰ ہو۔ اور وہ اس
قابل ہو کہ صراط مستقیم پر دوسروں کو لے جاسکے ۔ غرض اس آیت میں قابل اطاعت لوگوں کا ذکر ہے۔ ماننے
والوں کی تعداد کی قلت و کثرت کی بحث نہیں ۔ پس اس آیت سے قلت و کثرت کو معیار صداقت
قرار دینا غلطی ہے ۔
بعض لوگ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ وہ بدوں غور و فکر کے یونی کسی نے بکواس کی اس کے ماننے کے
لیے تیار ہو گئے مگر قرآن مجید اس سے منع کرتا ہے۔ اور اس آیت میں تو خصوصیت کے ساتھ وہ اس
اصل کو بیان کرتا ہے کہ اطاعت کے قابل تھوڑے ہوتے ہیں۔ بلکہ اقل کی اطاعت ہوتی ہے۔ خواہ
سب کے سب سنتے ہی ہوں، لیکن وہ سب اس قابل نہیں ہوتے کہ مطاع ہو سکیں مثلاً احمدی ہیں ۔ کیا
وہ سب کے سب گمراہ ہیں ؟ ہرگز نہیں لیکن کیا ہر احمدی سے فتویٰ پوچھا جائے گا۔ اور اسے یہ
درجہ دیا جائے گا کہ وہ شریعت کے احکام بتاتے اور نماز روزہ کے مسائل اس سے بطور فتوے
پوچھے جائیں ؟ کبھی نہیں ۔ اگر ایسا ہوگا تو ٹھوکر لگنے کا احتمال ہو گا ۔ وہ ایک مسلمان ہے کیونکہ میں احمدی
اور مسلمان کا ایک ہی مفہوم سمجھتا ہوں ۔ وہ ناجی ہے۔ قرآن مجید اور رسولوں پر یقین لاتا ہے۔ جزا دینا
اور قیامت کو مانتا ہے اللہ اور اس کے ملائکہ پر ایمان لاتا ہے مسئلہ قدر کو مانتا ہے پھل اور آنیوالی
وحی پر ایمان لاتا ہے۔ مگر بایں ہر شخص میں یہ طاقت نہیں کہ وہ مطاع ہو سکے پیس خوب یاد رکھو کہ یہاں
ہدایت یافته یا گراہ کا ذکر نہیں۔ بلکہ قابل اطاعت کا ذکر ہے ۔
چنانچہ فرمایا وان تطع اكثر من في الارض اگر تم اکثر فی الارض کی اطاعت کرو گے
تو وہ خدا تعالیٰ کی راہ سے تمہیں دور لے جائیں گے ۔ ہر شخص جس کو عرفان یا علم نہیں وہ کیا بنائے گا۔
جو شخص ایک عالم باللہ کی موجودگی میں جب ایسے شخص سے فتوی پوچھے گا جو اہل نہیں تو قابل الزام
ہوگا ۔ اور اس کا نتیجہ گمراہی کے سوا کیا ہو گا ۔
یہ بھی یاد رکھو کہ جس موقع پر یہ آیت ہے ۔ وہاں مشرکوں کا ذکر ہے، لیکن اگر مسلمانوں کا ذکر ہو تو وہ گراہ
نہیں مگر اطاعت کے بھی قابل نہیں۔ ہاں وہ ساتھی ہیں جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام مطاع تھے باقی
احمدی جس قدر تھے وہ با ہم بھائی تھے۔ حضرت صاحب کے مطارع اور ہمارے مطیع ہونے سے ہمارے

گمراہ ہونے کا تیجہ نہیں نکلتا۔ یا پھر باقیوں میں سے فتوی وغیرہ کے لحاظ سے اور مطاع تھے۔ مثلاً حضرت
مولوی عبد الکریم رضی اللہعنہ حضرت مولوی نور الدی رضی اللہ نہ دیگر باوجود اسکے یہ کوئی نہیں کرسکتا کہ باقی
سب گمراہ تھے۔ کیونکہ وہ علم و عرفان ان میں نہ تھا۔ کیوں ؟
اکثر لوگ علم پڑھے ہوتے نہیں ہوتے۔ اور پڑھتے ہوتے بھی ہوں تو اس کے ساتھ تقویٰ اور عرفان ضروری
چیز ہے ۔ اس لیے ایسے لوگ جو پڑھے ہوئے نہ ہوں یا علم وعرفان نہ ہو وہ طن کی پیروی کرتے ہیں۔ قیاس کرتے
ہیں۔ مگر اس کے ساتھ وہ علم صحیح کی بنا پر بین نہیں کر سکتے۔ اور اس طرح پر حقیقی تشریح نہیں ہوتی۔ بہت
لوگوں سے پوچھ کر دیکھ لو کہیں گے کہ میرے خیال میں یوں ہے۔ یہ نہیں کریں گے کہ قرآن مجید کی بنیات
کی بنام پر کہتے ہوں۔
علم اور عرفان کی کی کی وجہ سے یہ بات ہوتی ہے۔ غرض جو علم و عرفان والا ہوا سکی اتباع کرواس
آیت میں مسلمانوں کو اسی بات کی طرف توجہ دلاتی ہے کہ گمان کرنے والے اٹکل پچھ باتیں بنانے والے نہ ہو بنانے بنو واقفیت علم کی ان سے حاصل کرو جو علم و عرفان سے ماہر ہوں ۔ اگر کوئی شخص کسی جاہل سے پوچھ
کر عمل کرے تو اس کا یہ کہ دینا کہ میں نے فلاں سے پوچھ لیا تھا محبت نہیں ہو گا پیس یا درکھو کہ قابل
اطاعت قلیل ہی ہوتے ہیں خواہ بہ لحاظ مسائل اصولی کے خواہ بہ لحاظ مسائل تفصیلی کے ۔
دیکھو اگر ایک جاہل زمیندار سے خدا تعالیٰ کے موجود ہونے اور اس کی ذات یا عرش کے متعلق سوال
کرور وہ یونہی کچھ خیالات ظاہر کر دے ۔ اور تم یقین کر لو تو یقینا اس کا نتیجہ گمراہی ہوگی پس یہاں ہیں
تعلیم ہے کہ قابل اطاعت قلیل بلکہ اہل ہوتے ہیں۔
ا ا ا ا ا ا ا ا ا ا ی نگاہ ہوتا کہ یہ اصول قرار دیا جائے گا کہ اکثر حصہ گمراہ ہوتا ہے تو اس سے اسلام پر سخت حملہ ہوگا۔ ہیں
لیے اس حقیقت پر غور کرو جو اس میں بیان کی گئی ہے ۔
اس میں شک نہیں کہ لاکھوں کی زبان پر یہ آیت جا رہی ہے مگر اسکے مضمون پر غور ہیں کیا گیا۔ اس لیے اسکول کو کو قرآن مجید مدیا کام اور عرفا اس لیے ہمیشہ اس اکھوں کو مضبوط پکڑے رکھو کہ جو شخص قرآن مجید حدیث کا علم اور عرفان نہیں
رکھنا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام پر اس نے تفقہ نہیں کیا اس کا حق نہیں کہ وہ فتوی دے
یہ ایک معنی اس آیت کے ہیں جن کو لوگوں نے نہیں سمجھا اللہ تعالیٰ ہم کو توفیق دے۔ آمین :
الفضل جولاتی شاملة )

آج 10 میں سے 10 باقی