امراء توجہ کریں

64
15
امرار توجہ کریں
فرموده ۲۳ را گست اوله
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد مندرجہ ذیل آیت پڑھ کر فرمایا :-
وَاعْلَمُوا أَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ وَأَنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ
اجْرٌ عَظِيمٌ - (انفال ركوع (٣)
(۳)
ہر ایک کام کیلئے نہایت ضروری ہوتا ہے کہ انسان اس کے متعلق جسقدر امور ہیں ان سبکو مد نظر
رکھے مثلا کسی کام کے کرنے سے پہلے ضرورت ہے کہ سوچا جائے کہ اس کی غرض کیا ہے ؟ اور اس کے کرنے
سے کیا فائدہ ہوگا۔ کیا ضرورت ہے اور کون سے ذرائع ہیں جن سے وہ کام کامیابی کے ساتھ ہو سکتا ہے اور
کیا روکیں ہیں جو اس کے رستہ میں حائل ہیں ۔ اگر ان باتوں پر غور نہ کیا جائے تو پھر کامیابی نہیں ہوسکتی مثلاً
کوئی شخص کسی کام کو شروع کرتا ہے لیکن وہ نہیں جانتا کہ اس میں فوائد کیا ہیں۔ وہ ہرگز باوجود اس کام وہ نہ
کے کرنے کے اس میں اسقدر محنت نہیں کریگا جسقدر محنت کرنے کی ضرورت ہوگی اور نہ وہ اسقدر محنت
کرنے کے لیے تیار ہو سکتا ہے اس کی کوشش اُدھوری رہے گی۔ اس کا جوش سرد ہوگا، لیکن اگر اس نے
غور کیا ہوگا اور اسے معلوم ہو گا کہ یہ کام کتنا مفید ہے اور اس پر یہ ثابت ہو گیا ہو گا کہ اس کے کرنے سے
مجھے کتنے فوائد حاصل ہونگے تو پھر اس کی توجہ ہمہ تن اس کی طرف لگ جائیگی ۔
کیا ہیں۔
مثلاً جنگ ہے۔ یہ انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کی قوموں نے بھی کی اور آپ کے وقت بھی ہوئی
کتی فاتح اُٹھے ان میں ایسے بھی ہوتے ہیں جو قریبا ساری دنیا پر پہنچ گئے۔ ان میں سے ایک تو تیمور ہے
اور ایک حد تک نپولین جس کی فتوحات یورپ اور افریقہ میں تھیں۔ ان سے پہلے سکندر اور سکندر سے
پہلے ایرانیوں نے بھی کئی فتوحات حاصل کیں۔ مگر آج جو حالت ہے وہ پہلے نہیں تھی۔ جیسی کوشش
سے آج جنگ ہو رہی ہے۔ ولی کبھی پہلے نہیں ہوتی ۔ پہلی جنگیں بادشاہوں کی جنگیں تھیں۔ اور تھوڑی
ایسی جنگیں تھیں۔ جنکو رعایا نے اپنی جنگ خیال کیا۔ سواتے ان جنگوں ۔ جنگوں کے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم

سے ہوئیں۔ پہلی جنگیں ایسی تھیں کہ سپاہی کچھ تنخواہ لیتے تھے۔ ان کو فریق مخالف کے خلاف کوئی جوش نہ ہوتا۔
تھا۔ انہیں یہ مد نظر نہ ہوتا تھا کہ تیمور فتح حاصل کرتا ہے یا اس کا مد مقابل ، وہ لڑتے تھے لیکن اصل جوش
ندارد تھا۔ ہاں وہ جوش پیدا ہو جاتا تھا۔ جولا تا تھا۔ جو لڑائی کے وقت ہوتا ہے۔ جو وقت ہوتا ہے۔ جو دوست لڑائی سے آتے ہیں ۔
ان میں سے بعض سے میں نے پوچھا ہے کہ لڑتے وقت کیسا جوش ہوتا ہے۔ جوش پیدا ہونے کے
تو سب مقر ہیں، مگر ایک نے کہا کہ لڑتے وقت خود بخود اس نظارہ سے ایک جوش پیدا ہو جاتا ہے۔
اگر اس وقت ہتھیارہ نہ ہوں تو ہا تھوں سے ہی دشمن کو نوچ لینے کو جی چاہتا ہے ۔ یہ جوش تو ہے ، مگر
یہ جنگ کے باعث ہے نہ کہ جنگ اس جوش کے باعث ہوتی ہے تو وہ جوش اصلی جوش نہیں تھے۔
کیونکہ وہ جنگیں ملک کی جنگیں نہیں ہوتی تھیں۔ بلکہ راجاؤں اور بادشاہوں کی جنگیں ہوتی تھیں۔ اس
لیے اس جنگ کا اثر بھی ہوتا تھا کہ لڑنے والے ایک میدان میں لڑتے تھے ۔ اگر اس میں قدم اٹھر
گئے تو شکست ہو گئی اور اس ملک کے باشندے وفود کی صورت میں فاتح کی خدمت میں حاضر ہو گئے
کہ ہم آپ کے تابع ہیں۔ کیونکہ لڑنے والوں کو معلوم نہیں ہوتا تھا کہ ہم کیوں پڑھے تھے اور کیوں رانی کو
جاری رکھیں، لیکن آج تعلیم کی ترقی کی وجہ سے ہر شخص کو حکومت میں کچھ نہ کچھ دخل ہے اس لیے
وہ جنگ راجہ یا بادشاہ کی جنگ نہیں خیال کرتا بلکہ یہی خیال کرتا ہے کہ میری جنگ ہے اور اس میں
اگر شکست ہوئی تو میری آزادی چھین جائیگی - ایشیائی افواج کو اگر الگ کر کے دیکھا جائیگا ۔ تو معلوم
ہوتا ہے کہ یورپین اقوام اسی غرض سے لڑ رہی ہیں کہ اس جنگ میں ہماری بادشاد بہت ہماری حکومت
اور ہماری آزادی خطرہ میں ہے۔ بڑے بڑے امراہ جن کی ہزاروں لاکھوں کی آمدنی ہے وہ معمولی سپاہیوں
کی طرح میدان میں لڑ رہے ہیں۔ گھر پر آرام و آسائش اور بیسیوں خدمتگذاروں کو چھوڑ کر ایک سپاہی
کی حیثیت سے میدان میں دوسروں کی خدمت کر رہے ہیں ۔ کیوں ؟ اس لیے کہ جانتے ہیں کہ اگر ہم
نے سمستی سے کام لیا تو ہماری قومی آزادی میٹ جائیگی۔ جرمن و آسٹریا میں بعض علاقے ہیں جو اس
جنگ کو اپنی جنگ نہیں سمجھتے۔ بلکہ بادشاہوں کی جنگ جانتے ہیں۔ اس لیے ان میں لڑائی کے لیے
کوئی خاص جوش نہیں ہے اور جب وہ خطرہ دیکھتے ہیں تو بھاگ جاتے ہیں۔ لیکن جو تو میں اس جنگ
کو اپنی جنگ سمجھتی ہیں۔ وہ بڑی بہادری اور دلیری سے مشکلات کو جھیلتی ہیں جس سے معلوم ہو سکتا
ہے کہ کسی کام کی غرض وغایت کو سمجھ کر کرنے اور یونہی کرنے میں کسی قدر فرق ہوتا ہے ۔ غرض جب تک
کسی کام کے فوائد معلوم نہ ہوں ۔ جوش پیدا نہیں ہو سکتا ۔ اور پھر جب تک اس کے کرنے کے ذرائع
معلوم نہ ہوں ۔ کامیابی نہیں ہو سکتی ۔ مثلاً کوئی طالب علم ہو اور وہ چاہتا ہو کہ میں فاضل ہو جاؤں اور

اعلیٰ سندات حاصل کروں مگر اس کو معلوم نہ ہو کہ فاضل ہونے کے لیے کسقدر محنت کی ضرورت ہے اور وہ
ایک آدھ گھنٹہ پڑھ کر ہی اس کو کافی سمجھ لے تو کیا وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیگا۔ ہرگز نہیں کیونکہ
اس کے لیے ضروری ہے کہ فاضل بننے کے ذرائع معلوم کر کے ان پر کار بند ہو اور اس مقصد کے راستہ
میں حائل ہونے والے مواضعات کا پتہ لگا کر انہیں دور کرے۔ اگر وہ ایسا کریگا تو لازماً کامیاب ہو جائیگا
یہی بات ہر ایک مقصد اور دعا کے لیے ضروری ہے ۔
ہماری جماعت میں داخل ہونے والوں کے لیے بھی اس کی طرف توجہ کرنے کی بہت ضرورت ہے
انہیں چاہتے کہ وہ سوچیں کہ اس جماعت میں داخل ہونے کی ہماری غرض کیا ہے اور کیا فوائد ہیں
جو ہمیں حاصل ہونگے اور کیا مشکلات ہیں جو ہمارے راستہ میں جاتے راستہ میں حائل ہونگی ۔ پھر یہ جن اغراض کو اغراض کو لیکر ہم
اس جماعت میں آتے ہیں اور جو ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں۔ ان کو پورا کرنے کے لیے کسقد رسمی اور
کوشش کی ضرورت ہے۔ کیونکہ اگر یہ معلوم نہیں اور اس کے مطابق عمل نہیں تو ان کی کوشش اُدھوری
ہو گی۔ ان کے جوش سرد ہونگے۔ ان کی محنت۔ ان کی محنت ناتمام ہو گی ۔ اور ان کے ولولے ٹھنڈے ہونگے انہیں
یاد رکھنا چاہیتے کہ ان کے صرف احمدی کہلانے کی وجہ سے انہیں کامیابی حاصل نہ ہو جائیگی ۔ کیونکہ
کامیابی نام سے نہیں ہوتی ۔ بلکہ کام سے ہوتی ہے اور کام پورے جوش اور محنت سے اس وقت
تک نہیں ہو سکتا جب تک اس کے فوائد اس کے کرنے کے طریق اور اس کے مواقعات کا پورا
پورا علم اور آگاہی نہ ہو ۔ صرف نام رکھ لینے سے اگر کامیابی ہوسکتی تو پھر خدا تعالیٰ کو ایک نبی کو بھیج کر
اس کے بعد کسی دوسرے کے بھیجنے کی ضرورت نہ ہوتی ۔ فقط ایک آدم علیہ السلام کی طرف منسوب ہونے آدم
والے آدمی کہلاتے رہتے اور آج تک آدمی کہلا رہے ہیں، لیکن چونکہ محض آدمی کہلانا کافی نہیں تھا
اس لیے خدا تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کے بعد دوسرے نبیوں کو بھیجا۔ کیونکہ آدمی اسما تو کہلاتے تھے
لیکن وہ آدم کی حقیقت ان میں نہیں پائی جاتی تھی ۔ جو حضرت آدم میں خدا نے رکھی تھی اور جس کے لیے
انہیں مبعوث کیا تھا ۔ اسی طرح نوح علیہ السلام کی اُمت نے حضرت نوح کے کاموں کو جب چھوڑ دیا۔ تو
با وجود حضرت نوح کی اُمت کہلانے کے خدا نے ایک اور نبی بھیجا جس نے ان کو اصل حقیقت کی طرف
متوجہ کیا۔ پھر اگر محض نام کے لحاظ سے کسی جماعت میں داخل ہو جانا نجات کے لیے کافی ہوتا۔ تو محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے سے نجات ہوتی۔ کیونکہ آدم کی تمام اولاد میں سے
آج تک کوئی انسان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی شان کا پیدا نہیں ہوا، اور نہ آئندہ پیدا ہوگا۔ خدا تعالیٰ
نے آپ کو تمام بنی آدم پر ہر لحاظ سے فضیلت اور بڑائی بخشی ہے۔ پس اگر کسی ہمی تعلق کی وجہ سے

۷۹
نجات ہو سکتی ہے۔ تو یقینا اس نبیوں کے بادشاہ اور اولیاء کے شہنشاہ کی طرف منسوب ہونے سے ہو جاتی لیکن
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اسماً منسوب ہونے سے اس وقت تک نجات نہیں ہو سکتی جب تک
کہ ان مقاصد اور اغراض کو نہ پورا کیا جاتے جو آپ کی اُمت میں داخل ہونے سے عائد ہوتے ہیں۔ تو
پھر آپ کے خادم حضرت مسیح موعود کی جماعت میں اسما داخل ہونے سے کب نجات ہو سکتی ہے ۔
ہیں جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت کے لیے عمل کی ضرورت تھی۔ قربانیوں کی ضرورت تھی
محنت اور تکالیف برداشت کرنے کی ضرورت تھی۔ اس مقصد کے حاصل کرنے کے مال و جان۔ اولاد
عزت و آبرو غرض ہر ایک پیاری سے پیاری چیز لگا دینے کی ضرورت تھی ۔ اسی طرح اس جماعت
میں بھی اس مقصد کے حاصل کرنے کے لیے جو ہمارا مقصد ہے تمام چیزوں کو قربان کر ڈالنے کی
ضرورت ہے۔ محض اس میں داخل ہو جانا کوئی حقیقت نہیں رکھتا ۔
ہماری جماعت میں داخل ہونے والے افراد کا فرض اولین ہے کہ وہ سوچیں کہ کیوں اس
جماعت میں داخل ہوتے ہیں اور جب انہیں اس میں داخل ہونے کا مقصد معلوم ہو جاتے تو پھر
دیکھیں کہ اس مقصد کے حصول کے لیے کن کن کوششوں کی ضرورت ہے ، اس کے رستہ میں کیا
کیا روکیں ہیں۔ ان روکوا ۔ ان روکوں کو کس طرح دور کیا جا سکتا ہے۔ یہ ظاہر بات ہے کہ ہماری جماعت کی
غرض اتحاد باللہ یعنی خدا کے ساتھ تعلق پیدا کرنا ہے اور جب کوئی شخص کسی دینی سلسلہ میں
داخل ہوتا ہے تو اس کا فرض ہو جاتا ہے کہ اس صداقت کو جو اسے حاصل ہوتی ہے ۔ دوسرے لوگوں
تک پہنچائے اور اسے پھیلاتے پس ہماری جماعت کی غرض تو یہ ہے کہ خدا تعالے سے اتحاد ہو۔
اور یہ ایک ایسی غرض ہے کہ اسی میں شفقت علی خلق اللہ اور اسی میں طہارت نفس آجاتی ہے اور اسی
میں اللہ کے رسولوں پر ایمان لانا بھی آجاتا ہے ۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک
وفد آیا اور عرض کی حضور کوئی ایسی جامع بات بتائی جاتے جس کی وجہ سے ہم جنت میں داخل ہو
جاتیں ۔ آپ نے ان کے لیے پہلی بات یہ فرماتی کہ الایمان باللہ وحدہ اللہ کو ایک سمجھتے ہوتے اس
پر ایمان لاؤ ۔ اس پر آپ نے فرمایا : اتدرون ما الایمان بالله وحدہ کیا جانتے ہو
ایک اللہ پر ایمان لانا کیا ہے ؟ انہوں نے کہا اللہ اور اس کا رسول ہی جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا:
شهادة ان لا اله الا الله و ان محمداً رسول الله واقام الصلوة وايتاء
الزكوة وصيام رمضان - کہ یہ شہادت دینا کہ اللہ ایک ہے اور محمد اس کا رسول ہے اور نماز
پڑھنا۔ زکوٰۃ دینا اور روزے رکھنا ہے۔
له بخاری کتاب الایمان باب اداء الخمس من الائميان

٠٧
ہم میں اور غیر مبالعین میں جو جھگڑا ہے ۔ وہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول سے فیصل ہو جاتا ہے
ہے۔ کیونکہ حضرت مسیح موعود کی نبوت انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت سے علیحدہ کوئی نبوت نہیں ہے۔ پس
جس طرح خدا کی وحدانیت پر اسی وقت ایمان لایا جا سکتا ہے۔ جبکہ خدا کے رسول محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو مانا
جاتے ۔ اسی طرح محمد رسول اللہ کی رسالت کو اسی وقت مانا جا سکتا ہے جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواة
والسلام کی نبوت پر ایمان ہو۔ والا نہیں ۔
تو اسلام کا خلاصہ اللہ تعالے سے تعلق ہے ۔ باقی نفس کی اصلاح اور شفقت علی خلق اللہ یہ
سب اللہ تعالیٰ کے ساتھ اتحاد ہونے میں آ جاتی ہیں۔ اس کے لیے جو بھی مشکلات اور روکاوٹیں ہوں نہیں
دیکھنا چاہیئے۔ ان کے رفع کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ۔ اگر کسی میں طہارتِ نفس اور شفقت علی اللہ
نہیں تو اس کا اتحاد باللہ کا دعویٰ غلط ہے ۔ خدا کے ساتھ محبت کا تعلق ایک تو خود اپنے نفس
سے ہے جو طہارت نفس کہلاتا ہے اور دوسرا اپنے سے غیر کے ساتھ جو شفقت علی خلق اللہ ہے اگر
ان دونوں میں سے کوئی نہیں تو اتحاد باللہ بھی حاصل نہیں ہو سکتا۔ عبادات۔ امانتداری حکومت کے
فرائض کی ادائیگی عرض دنیا کے سب کام اس میں آجا تینگے۔ اور یہ اغراض جو ہیں۔ ان سب کے حصول
کے لیے بڑی محنت اور کوشش کی ضرورت ہے ۔
اس کے ساتھ یہ بھی یاد رکھنا چاہتے کہ جتنی سعی کی ضرورت ہے ۔ اتنی ہی احتیاط کی بھی ضرور ہے
کیونکہ جس قدر کوئی کام اہم ہوتا ہے۔ اس قدر اس کے لیے احتیاط کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔ مثلاً
اگر ایک پیسہ کہیں ضائع ہو۔ تو اس کی چنداں پرواہ نہیں کرتا ، لیکن جہاں اس کے بیٹے کی جان خطرہ پیسہ
میں ہوگی۔ وہاں نہایت کوشش و احتیاط کو کام میں لائیگا۔ چونکہ یہ کام بھی کوئی معمولی نہیں ہے۔ اس
لیے اس کے لیے معمولی احتیاط کی ضرورت نہیں ۔ بلکہ غیر معمولی احتیاط کی ضرورت ہے۔ کیونکہ جتنا
عظیم الشان کام ہوتا ہے ۔ اتنی ہی بڑی بڑی روکیں اسکے رستہ میں حائل ہوتی ہیں۔ جو مقصد آپ کے
مد نظر ہے وہ چونکہ بہت ہی عظیم الشان ہے اس لیے اس مقصد کے حصول میں بڑی بڑی مشکلات بھی
شت
ہیں۔ اور آپ جانتے ہیں کہ جتنا بلند مینار ہو گا۔ اتنی ہی زیادہ محنت اس پر پر چڑھنے کے لیے بردا
است
کرنی پڑیگی۔ پس اس مقصد عظیم میں جو روکیں اور مشکلات ہیں۔ ان کا دور کرنا آپ کے فرائض میں داخل
ہے جس مقصد کے لیے آپ کھڑے ہوتے ہیں اس سے بڑا اور بہتر کوئی مقصد نہیں ہے اور نہ
ہو سکتا ہے ۔ یعنی خدائے واحد کو پالینا اور اس سے اتحاد حاصل کر لینا ۔ اس کے لیے جو مشکلات
حائل ہوں ان کو دور کرنے کے لیے بہت توجہ اور محنت کی ضرورت ہے۔ خدا پر ایمان لانے کا دعوی تو

۔ بے
عیسائی بھی کرتے ہیں، بلکہ اپنی کتابوں میں لکھتے ہیں کہ موحد تو ہم ہی ہیں اور مسلمان مشرک ہیں، لیکن کیا در حقیقت
وہ خدا کو ایک مانتے ہیں؟ ہرگز نہیں، تو ہمارا مقصد اس قسم کا ماننا نہیں بلکہ حقیقی طور پر خدا کو پالیا ہے۔
پس ہمارا فرض ہے کہ ان تمام روکوں کو دور کرنے کی کوشش کریں جو اس مقصد کے حصول میں حائل
ہوں ۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ کسی شخص کو کچھ مال مل جاتا ہے۔ تو وہ دین کی طرف سے بے پرواہ ہو جاتا
ہے۔ اگر اولاد ہو جاتی ہے تو دین کی طرف سے سستی ہونے لگتی ہے ، بعض لو ستی ہونے لگتی ہے، بعض لوگوں کو رسم و رواج اور
اور عادات - عزت و آبرو وغیرہ کا خیال اس مقصد کے حصول میں روک بن جاتا ہے ۔ حالانکہ معمولی
مقصد تو معمولی کوشش اور سعی سے حاصل ہو جایا کرتا ہے مگر بڑا مقصد تھوڑی کوشش سے حاصل
نہیں ہوتا۔ اگر دس سیڑھیوں کی اونچاتی ہو تو دس قدم میں چڑھ جائیگا، لیکن قطب صاحب کے مینار
بار دس قدم میں نہیں چڑھا جائے گا۔ اس کے لیے جتنا وہ بلند ہے اتنی ہی زیادہ کوشش کی ضرورت ہے
خدا اور اس کے دین کے لیے ہرقسم کی قربانی نہ کرنا اس کی توحید پر ایمان لانا نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔ وَاعْلَمُوا أَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ وَ أَنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ أَجْرُ
عظيم - خوب اچھی طرح جان لو کہ تمہارے مال و اولاد کھوٹے کھرے کے پرکھنے کا ذریعہ ہیں ۔
بعض لوگوں نے اس کے یعنی کہتے ہیں کہ اولاد اور مال مصیبت ہیں ۔ لیکن یہ غلط ہیں۔ فتنہ کے معنے
کھوٹے اور کھرے میں امتیاز کرنے کا ذریعہ کے ہیں۔ اور وہ اس طرح کہ جب کسی کے پاس مال ہوگا بھی
معلوم ہو سکے گا کہ یہ خدا کی راہ میں مالی قربانی کرتا ہے یا نہیں۔ اسی طرح جب کسی کے ہاں اولاد ہو گی
جب ہی معلوم ہو گا کہ اولاد کو خدا کی راہ میں قربان کرتا ہے یا نہیں، لیکن جس کے پاس مال ہے نہ اولاد
اس کے متعلق کیسے معلوم ہو سکتا ہے کہ وہ ان چیزوں کو خدا کی راہ میں دے سکتا ہے۔ اور اس کا
کھوٹا کھرا کیوں کر پرکھا جا سکتا ہے۔ یہیں جب ایک مالدار خدا کی راہ میں مال قربان کر دیگا تو یہ اس کے
لیے ذریعہ تمیز ہو جائیگا اس کے کھرے اور کھوٹے ہونے کا ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ مال اور اولاد دینے
کا نتیجہ کیا ہوگا ۔ یہ کہ ان اللهَ عِنْدَهُ أَجْرٌ عَظِيم - مال و اولاد خدا کے امتحانا تمہیں بطور نمونہ کے
دیتے ہیں۔ اس سے قیاس کر لو کہ جب تم خدا کی راہ میں قربانیاں کرو گے تو وہ خدا جونمونہ میں ایسی ایسی
نعمتیں دے سکتا ہے اور دیتا ہے۔ وہ اجر میں کیا کچھ نہیں دیگا تو فرمایا۔ اللہ کے پاس اجر عظیم ہے
اب غور کرو کہ وہ خدا جو بغیر کسی عمل کے محض اپنے فضل سے اسقدر مال و دولت دیتا ہے جب کوئی
اس کے احکام مانے گا۔ کتنا بڑا اجر دیگا ۔ تو مال و اولاد خدا نے نمونہ کے طور پر دیتے ہیں۔ اور اس
لیے دیتے ہیں کہ ہم نیکی میں قدم بڑھائیں۔ اور یہ ہمارے لیے نیکی میں بڑھنے کے لیے ترغیب و تحریص

۸۴
کا موجب ہوں ۔ مگر عجیب بات ہے کہ لوگ اس نمونہ کی چیز پر ہی استقدر غافل ہو جاتے ہیں کہ اصل انعام
کو بھلا بیٹھتے ہیں۔ حالانکہ ان کو سوچنا چاہتے کہ جس خدا کی رحمانیت یہ کچھ کر سکتی ہے۔ اس کی رحیمیت کیا
۔۔۔
کچھ نہ کرے گی۔
7
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں جو امراہ تھے وہ دین میں شکست نہیں تھے۔ ایک دفعہ
غریب اصحاب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ حضور ہمارے امیر بھائی تو صدقات و خیرات
کے ذریعہ بہت سی نیکیاں بجا لاتے ہیں۔ جن سے بوجہ غریبی ہم محروم ہیں۔ اس کے لیے ہمیں کوئی ایسا کام
بتادیجئے کہ جس کے ذریعہ اس کمی کی تلافی ہو سکے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ۳۳ دفعہ سُبحان الله
۳۳ دفعہ الحمد اللہ ۳۴ دفعہ اللہ اکبر ہر نماز کے بعد پڑھا کرو، جب غرباء نے اس پر عمل کرنا شروع کر دیا تو
امراء نے بھی یہ تسبیحیں پڑھنی شروع کر دیں ۔ اس پر غربا ۔ آنحضرت کے پاس پھر حاضر ہوتے اور کہا کہ یہ
حضور امراء نے بھی یہ عمل شروع کر دیا ہے۔ فرمایا ۔ اب میں کیا کروں۔ جنکو اللہ نے فضیلت دی ہے
میں ان سے کیسے چھین سکتا ہوں لیے یہ حالت سوائے آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے اور کسی نبی
کی کامقابلہ ان اور کی امت میں نظر نہیں آتی ۔ حضرت مولی کا مقابلہ کرنے والے ان کی قوم کے سردار ہی تھے اور
حضرت
میشیح تو دولتمندوں سے استقدر ستائے گئے معلوم ہوتے ہیں کہ کہتے ہیں۔ دولت مند خدا کی بادشارات
میں داخل نہیں ہو سکتا ہے ایک دفعہ ایک مالدار آپ کے پاس آیا اور عرض کیا مجھکو بھی تعلیم دیجتے آپ ما
نے فرمایا جا پہلے اپنا سب مال تقسیم کر دے اور پھر میرے پاس آئے غرض مال تو لوگوں کو نمونہ کے
طور پر بغرض آزمائش کے دیا جاتا ہے جس سے نیکی کی طرف ترغیب و تحریص دلانا مد نظر ہوتا ہے مگر
لوگ اسی کو اصل چیز سمجھ کر اس پر ایسے لٹھ ہو جاتے ہیں کہ دین کے معاملہ میں بہت سمستی سے کام
لیتے ہیں۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں جو اطاعت و فرمانبرداری تھی اسکی نظیر ملنی مشکل ہے۔ انکے
امراء بھی غرباء کی طرح دین کے لیے جان نثار اور خادم تھے ۔ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ
عنہ بہت بڑے مالدار تھے۔ ان کے پاس کئی کروڑ درہم موجود تھا ۔ آنحضرت کے ایک دوسرے صحابی
حضرت ابو ذر غفاری تھے جن کا عقیدہ تھا کہ انسان کے پاس روز کے خرچ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیتے
اگر ہو تو اس کو اسی روز خروج کر ڈالنا چاہیے ۔
رقم
انہوں نے حضرت عبد الرحمن بن عوف پر اعتراض کیا کہ تم نے اتنا مال کیوں جمع کر رکھا ہے ۔ انہوں نے
له بخاری کتاب الصلوة باب الذكر بعد الصلوة : له ، له لوقا

۸۳
جواب دیا کہ بیشک میرے پاس بہت مال ہے، لیکن میری ذات پر مہینہ میں تین چار درہم سے زیادہ خرچ
نہیں ہوتے لیے
ہماری جماعت غرباء کی جماعت ہے۔ اس میں نہ بڑے بڑے زمیندار ہیں۔ نہ بڑے بڑے تاجر
بلکہ جو لوگ بڑے سمجھے جاتے ہیں۔ وہ چونکہ غربامہ میں شامل ہیں۔ اس لیے ان غرباء کی نسبت سے بڑے
معلوم ہوتے ہیں۔ ورنہ در حقیقت دوسروں کے مقابلہ میں ہماری جماعت کے امراہ بھی غربامہ ہی ہیں۔
حالی کا شعر ہے۔
کر دیا مرکے یگانوں نے یگانہ ہمکو ورنہ یہاں کوئی نہ تھا ہم میں یگانہ ہرگز
کہ وہ شعرامہ جو بڑے تھے۔ وہ تو مر گئے اس لیے ہم جو بڑے نہ تھے ۔ بڑوں کے نہ ہونے کے باعث بڑے
شمار ہونے لگے۔ تو ہماری جماعت کے امراء واقعی امراہ نہیں بلکہ وہ غرباء کی جماعت میں ہونے کے عاش
غرباء کی نسبت سے امیر ہیں۔ اگر اور لوگوں کی نسبت دیکھا جاتے تو وہ امراء میں شامل نہیں ہو سکتے ۔ ایک کنسٹیبل
جب زمینداروں میں جائیگا تو داروغہ جی یا جمعدار صاحب کہلا تیگا ، لیکن جب وہ تھانیدار کے سامنے ہو گا تو اس
وہی پوزیشن ہوگی جو اس کے سامنے ان زمینداروں کی تھی پس در حقیقت ہمارے سلسلہ کے امراء کی باری نیستی
ہے ورنہ بڑے بڑے تاجروں کے مقابلہ میں اگر کوئی تاجر بھی ہے تو اس کی بڑی شان نہیں۔ ایسے ہی اگر کوئی زمیندار
ہے تو وہ بھی معمولی ہے۔ یا کوئی چار پانسور و پیہ ماہوار کا نوکر ہے۔ یاکسی کا پیشہ وکالت ہے یا اور کوئی کام
انور ہے۔ یاسی کا پیشہ وکالت ہے
کرتا ہے مگر اتنے پر بھی میں دیکھتا ہوں کہ عام طور پر ایسے لوگ دین کے معاملات میں سستی سے کام لیتے
ہیں اور انہوں نے اس غرض کو جو اس سلسلہ میں شامل ہونے کی تھی۔ پس پشت ڈال رکھا ہے، نمازوں میں
سستی کرتے ہیں۔ یا اور کوئی دین کا کام سپرد کیا جاتا ہے تو اس کی نسبت لا پرواہی برتی جاتی ہے کیسی
انجمن کے ممبر ہوتے ہیں تو اس میں شامل نہیں ہوتے ۔ اسلام کی اشاعت اور تبلیغ کو اپنا فرض نہیں سمجھتے کیا
ے لوگوں کو خبر نہیں کہ حضرت مسیح موعود نے ان کے لیے ایک بد دعا کی ہے۔ جو دین کی طرف سے لا پروا
ایسے
ہیں ۔ چنانچہ فرمایا ہے ۔
ت
اسے خدا ہرگز مکن شاد آی دل تاریک را
آنکه او را فکر دین احمد مختار نیست
کہ اسے خدا اس تاریک دل کو کبھی خوش نصیب نہ کر جسکو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی فکر نہیں ہے ۔ یہ
بد دعا ہے۔ جو حضرت مسیح موعود کے منہ سے دین سے غفلت برتنے والوں کے حق میں نکلی ہے۔ اسلئے
له اصابه جلد ۴ وسيرة الصحابه جلد اول ما

۸۴
ان لوگوں کے لیے نہایت خوف کا مقام ہے جو اسلام کی اشاعت کے لیے کوشش نہیں کرتے ۔ یہ ایک
عجیب بات ہے کہ ہندوستان کے جس قدر اصرار ہمارے سلسلہ میں شامل ہیں ۔ وہ سب دین کے لیے خاص
جوش اور قربانی کرتے ہیں، لیکن پنجاب کے امراء میں شکستی پائی جاتی ہے۔ گو پنجاب کے غربائے دین میں۔
بہت بڑھے ہوتے ہیں۔ مگر امرامہ بہت پیچھے ہیں، لیکن ہندوستان کے امرامہ کی حالت پنجاب کے امراء
سے دین کے معاملہ میں بالکل مختلف ہے وہ جس طرح مال کے لحاظ سے درجہ کے لحاظ سے پنجاب کے
لوگوں سے بڑھے ہوتے ہیں۔ اسی طرح دین کے لیے جوش و اخلاص۔ تواضع و انکسار میں بہت بڑے ہوتے ہیں۔
اہل پنجاب کے ایسے لوگوں کو بہت جلد اس نقص کو دور کرنا چاہتے ۔ ورنہ اگر وہ دین کے معاملات میں چشتی
اور جوش و اخلاص اور ایثار و قربانی سے کام نہیں لینگے تو یاد رکھیں کہ وہ خدا جو دے سکتا ہے۔ وہ سے بھی
سکتا ہے۔ خدا نے یہ مال وغیرہ ان کو اس لیے دیا تھا کہ ان کی آزمائش کی جاتے اور کھوٹے کو کھرے
سے اور جھوٹے کو نیچے سے الگ کر کے رکھ دیا جائے۔ اور یہ نمونہ کے طور پر اس نے انہیں عطا کیا تھا
پس اگر وہ اسی پر غافل ہو گئے۔ تو واقعی یہ مال ان کے لیے آفت ہو جائیگا افت ہو جائیگا جس کی انکو خبر نہیں۔
ہم میں جو معزز ہیں۔ جو عالم ہیں جو مالدار ہیں یا جو ذی وجاہت و ذی مرتبہ ہیں۔ ان سب کا فرض
ہے کہ وہ سستی اور کاہلی کو چھوڑ دیں۔ بڑائی دو نخوت سے بالکل پاک ہو جائیں اور نیکی میں ترقی کریں۔ دین کے
لیے قربانی کریں اور دین کے کاموں کو ہتک نہ خیال کریں۔ بلکہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ جب وہ ایسا کریں گے
تو خدا کے فضل ان کے ساتھ ہونگے ۔ ورنہ خدا کی گرفت سخت ہے اور حضرت صاحب کی بد دعا ہے کہ خدایا
جو لوگ دین سے بے فکر ہیں انکو خوشی نصیب نہ ہو جس طرح غربا ۔ دین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اور
اعمال شرعی کو بجالانے میں شکست نہیں اسی طرح انہیں بھی دین کی خدمت کرنا چاہتے بلکہ ان سے بڑھکر
کیونکہ ان پر خدا کے زیادہ فضل ہیں، لیکن اگر وہ نہیں کریں گے تو یاد رکھیں کہ وہ خدا جو نعمت دے سکتا ہے۔
وہ واپس بھی لے سکتا ہے ۔
خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو دین کی خدمت کرنے کی توفیق بخشے اور مستیوں کو دور کر کے اپنے راستہ میں
وقت اور مال خرچ کرنے کا موقعہ نصیب کرے تا آئندہ اس کے فضل آپ لوگوں سے رک نہ جائیں بلکہ اور زیادہ
بڑھتے رہیں ۔
الفضل ، ستمبر شاالله )

آج 10 میں سے 10 باقی