مومن ہو ہے جو علیٰ وجہ البصیرة ایمان رکھتا ہو
۹۲
17
مومن وہ ہے جو علی وجہ البصیرہ ایمان رکھتا ہو
فرموده ا ستمبر شامله )
(
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد سورۃ یوسف کی مندرجہ ذیل آیت تلاوت
کی - " قُلْ هَذِهِ سَبِيلِي ادْعُوا إِلَى اللَّهِ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي
وَسُبْحْنَ اللَّهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ ۔ ر سورة يوسف : ۱۰۹)
اور اُس کے بعد فرمایا :-
بہت سے لوگ دنیا میں ایک بات کے ماننے کے دعویدار ہوتے ہیں۔ لیکن باوجود اس کے ان
کے پاس اس کے حق ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔ انسان کو دوسری مخلوق پر فضیلت حاصل ہے۔ کہ
اسے خدا تعالیٰ نے امتیاز کی طاقت دی ہے یعنی بُری اور اچھی چیز میں سے جو اچھی چیز ہو اس کو بری سے الگ
کر کے اس پر عمل کرے مگر جانوروں میں یہ بات نہیں رکھی گئی۔ وہ جس حالت میں ابتدامہ میں تھے اسی میں چلے
آتے ہیں۔ تاہم انسان میں یہ طاقت ہونے کے با وجود کم لوگ اس کو استعمال کرتے ہیں۔ اور بہت ہیں جو
کسی امر کو سچا مانتے ہیں، لیکن اگر ان سے دریافت کریں تو وہ بیان نہیں کر سکیں گے۔ کہ وہ کیوں اس
عقیدہ کے قائل ہیں۔ اگر تمام دنیا کی مردم شماری کی جائے تو ایک کروڑ میں سے ۹۹ لاکھ ایسے ہونگے
جو آبائی مذہب پر قائم ہوں گے۔ بلکہ اس سے بھی زائد اور بہت سے ایسے ہونگے جو اپنے مزعوم دین
کے لیے جان بھی دیدیں گے مگر اس کے پیچھے ہونے کی دلیل ان کے پاس کوئی نہیں ہوگی کیونکہ وہ جو کسی
مذہب کے قائل ہیں۔ تو اس لیے نہیں کہ انھوں نے تحقیق کر کے اسے قبول کیا ہے بلکہ اس لیے کہ انکے
ماں باپ اس مذہب کے قاتل تھے ۔ پچھلے دنوں جو بہار میں فساد ہوا۔ اگر ان ہندوؤں سے جا کر پوچھا
جائے کہ مسلمانوں کے خلاف ان کا جوش و خروش کیوں تھا۔ اور کیوں ان کو دکھ دیا گیا۔ تو میں یقین کرتا
ہوں کہ وہ اس کی سوائے اس کے کوئی وجہ نہیں بتا سکیں گے ۔ کہ وہ لوگ ہندو نہ تھے لیکن اگر ان سے پوچھا
جائے کہ ہندو مذہب کیا ہے اور تم کیوں ہندو کہلاتے ہو تو وہ یہی کہیں گے کہ یہ بات تو ہمارے پنڈتوں
۹۳
سے جا کر دریافت کرو۔ اور اگر پنڈتوں سے دریافت کیا جائے۔ تو ان میں سے بھی بہت سے ایسے نکلیں
گئے کہ جو کہیں گے بھی تو یہی کہ ہمارا مذہب قدیمی اور ، قدیمی اور پرانا مذہب ہے ۔ اس لیے سچا ہے۔ تو وہ ایسے ۔ سنیچا
دلائل دیں گے جو در حقیقت دلائل نہیں ہونگے بلکہ دلائل نما دعاوی ہونگے ۔ یہی حال دیگر مذاہب
کا ہے۔
ایک دفعہ مجھے ایک پادری سے ملاقات کا اتفاق ہوا وہ ۳۵ سال سے عیسائیت کی تبلیغ
کر رہا تھا اور بہت سے لوگ اس کے ذریعہ عیسائی ہو چکے تھے وہ ایک جگہ اشتہار تقسیم کر رہا تھائے
میں نے ایک دوست کو اس کے پاس بھیجا کہ اس سے دریافت کرو کہ وہ کسی وقت ملاقات کر سکتا ہے
اس پر اس نے اپنے مکان کا پتہ دیا اور وقت بھی مقرر کر دیا۔ مقررہ وقت پر میں اس کے پاس گیا اور
تثلیث پر گفتگو شروع ہوئی ۔
میں نے اس سے دریافت کیا کہ آپ لوگ جس تثلیث کے قائل ہیں۔ اس کے متعلق مجھے یہ
بتلا یتے کہ کس رنگ میں قائل ہیں۔ آیا خدا کے تین صفات ہیں ۔ یا تین حیثیتیں ہیں ۔ یا تین الگ الگ
وجود ہیں۔ اس نے کہا۔ کہ جو لوگ خدا کی تین صفات یا تین حیثیتوں کے قاتل ہیں۔ وہ در حقیقت
مذہب کے قائل نہیں ۔ بلکہ مذہب کو بگاڑتے ہیں ۔ مذہبی گروہ تین وجودوں کا قائل ہے ۔
میں نے کہا جب تین وجود ہیں تو وہ تینوں مکمل ہیں یا تینوں مل کر ایک وجود ہوتے ہیں۔ اس
نے جواب دیا، نہیں تینوں مکمل ہیں۔ میں نے پوچھا کہ جب وہ تینوں مکمل ہیں تو کیا تینوں ملکر کام کرتے
ہیں ۔ یا الگ الگ ، اگر ایک کام کرتا ہے تو باقی دو بیکار بیٹھے رہتے ہیں۔ اس نے کہا اب خدا نے اپنے
بیٹے کے سپرو اس کا خانہ کو کر دیا ہے۔ میں نے کہا کہ اگر باپ نے بیٹے کے سپرد کر دیا ہے تو گویا اب
وہ خود بیکار ہو گیا ہے اس پر اس نے کہا نہیں تینوں مل کر کام کرتے ہیں اور تینوں مکمل بھی ہیں اس
کی میز پر ایک قلم پڑا تھا۔ میں نے اُسے اُٹھا یا اور پوچھا کہ اگر من شخص مل کر اس قلم کو اُٹھائیں تو
آپ انھیں کیا کہیں گے۔ اس نے کہا کہ میں انھیں بیوقوف کہونگا۔ میں نے کہا اچھا جب تینوں خدا
مکمل ہیں اور تینوں میں سے ہر ایک اس دنیا کے نظام کو قائم رکھنے کی طاقت رکھتا ہے۔ تو کیا وجہ
کہ تینوں ملکہ اس کام کو کر رہے ہیں ۔ جیسے اکیلا اکیلا کرسکتا ہے ۔ اس سے تو ماننا پڑیگا کہ تینوں غفو
کام کرتے ہیں اور اگر ان میں سے ایک کرتا ہے تو پھر دو کو بیکار اور بے سود مانا پڑیگا ۔
اس نے آخر میں کہا کہ بات اصل میں یہ ہے کہ تثلیث کا مسئلہ الیسا مسئلہ ہے کہ جب تک انجیل
پر ایمان نہ ہو سمجھ میں نہیں آسکتا۔ میں نے کہا کہ انجیل کا ماننا تو اس پر موقوف ہے کہ انجیل کا مسئلہ
۹۴
سمجھ میں آجا دے اور تثلیث کا مسئلہ سمجھنا اس پر موقوف ہے کہ انجیل کو پہلے مان لیا جاتے ہیں نتیجہ ہے
ہوا کہ نہ مسئلہ تثلیث سمجھ میں آسکتا ہے نہ انجیل پر ایمان لایا جاسکتا ہے۔ اس نے کہا کہ تثلیث کے مسئلہ
پر عیسائی مذہب کی بنیاد نہیں، بلکہ کفارہ پر ہے ۔ آپ کسی دوسرے وقت مجھ سے اس پر گفتگو کرلیں میں
نے اس پر خوب غور کیا ہوا ہے اور اس کی تائید میں بہترین دلائل مہیا کتے ہوتے ہیں۔
میں دوسرے دن اس کے پاس گیا اور کفارہ کے متعلق دریافت کیا کہ مسیح جو انسانوں کے گنا ہوں
کا کفارہ ہوا ۔ تو وہ کسی حیثیت سے ہوا ہے۔ آیا خدا ہونے کی حیثیت سے یا انسان ہونے کی
حیثیت سے ۔ اس نے کہا انسان ہونے کی حیثیت میں کفارہ ہوا ہے ۔ کیونکہ جب تک انسان کی
جنس نہ ہوتا۔ وہ ان کے لیے کیسے کفارہ ہو سکتا تھا۔ اس پر اس نے ایک لمبی تقریر کی۔ اور کہا کہ
چونکہ آدم نے گناہ کیا۔ اس لیے اس کے بیٹے بھی گناہ گار ہیں۔ اور گناہ سے کسی صورت میں بیچ نہیں
سکتے ۔ اس لیے خدا نے اپنے بیٹے کو جو گناہوں سے پاک ہے بھیجا۔ تا ان کی خاطر سولی چڑھے اور ان
کے گناہ معاف ہوں لیپس وہ انسانوں کے لیے کفارہ ہو گیا۔ میں نے اس کو کہا کہ اگر گرم اور ٹھنڈے
پانی کو ملا دیا جاے تو پانی گرم زیادہ ہو گا یا ٹھنڈا ۔ اس نے کہا کہ گرم کی گرمی اور مرد کی مردی دور ہو کر
درمیانی حالت پیدا ہو جائے گی۔ اس کے بعد میں نے پوچھا کہ شیطان کی غرض آدم کو بہکانا تھایا توا
کو۔ اس نے کہا آدم کو ۔ میں نے کہا اس نے اس غرض کے لیے کیا ذریعہ اختیار کیا۔ اس نے کہا شیطان
نے اول جوا کو بہکایا اور اس کے ذریعہ آدم کو گناہ گار بنایا ۔ میں نے پوچھا براہ راست کیوں نہ اس نے
آدم کو گناہ کی طرف متوجہ کیا۔ اس نے کہا کہ چونکہ آدم خوا کی نسبت قوی تھا۔ اس لیے وہ اس کے
پھندے میں نہیں آسکتا تھا اور جو کمزور تھی اس لیے اس نے اس کو پہلے ہو گایا۔ اور پھر اسکے ذریعہ اور پھر
آدم کو بہکایا۔ میں نے کہا اب آپ فرمائیے کہ آیا وہ انسان جو آدم اور حوا کے میں سے پیدا ہوں ،
شیطان کے مقابلہ میں قوی ہونگے ۔ لگے ۔ یا وہ جن میں صرف خوا کا اثر ہو۔ ظاہر ہے کہ آدم اور حوا کے میں
کے بچے محض حوا کے بیچے سے قوی ہونگے۔ پس آپ کیسے کہتے ہیں کہ خوا کا بچہ آدم اور حوا کے بچوں
کی رنگاری کا ذریعہ ہو سکتا ہے ۔ اس پر اس نے کہا کیا مٹی میں سے سونا نہیں پیدا ہو جاتا۔ میں
نے کہا درست ہے۔ اسی لیے تو کہتے ہیں کہ آدم کی اولاد ساری گہنگار نہیں ہو سکتی ۔ اس نے کہا نہیں
نہیں سونے میں سے سونا پیدا ہوتا ہے۔ میں نے کہا پھر خوا جسے شیطان نے آدم کو ورغلانے کا
وہ،
ذریعہ بنایا صرف اس کی اولاد پاک نہیں ہو سکتی ۔ اس کے متعلق اور بھی بہت گفتگو ہوئی ۔ آخر میں صرف کھڑا ہو گیا اور کبھی اپنی عینک کو صاف کرتا کبھی اسے لگا لیتا، کبھی اُتار دیتا اور بڑا حواس باختہ سا
۹۵
ہوکر کہنے لگا کہ بات اصل میں یہ ہے کہ میں کفارہ کا اس لیے قائل ہوں کہ عیسائیوں کے گھر میں پیدا ہوا ہوں پیر
میں اس کو سمجھ نہیں سکتا۔ اور نہ اس کی صداقت کے دلائل رکھتا ہوں ۔ دیکھو تثلیث پر بحث کرتے وقت تو اس نے
کہا تھا کہ کفارہ پر گفت گو کیجئے۔ میں اس کے متعلق نہایت زیر دست دلائل رکھتا ہوں ، لیکن جب اس پر گفتگو
ہوئی تو کہدیا کہ میں اس لیے اس کا قاتل ہوں کہ عیسائیوں کے گھر میں پیدا ہوا ہوں ۔
اسی طرح ایک اور عیسائی سے گے اور عیسائی سے گفتگو ہوئی ۔ وہ عیسائیوں کے کالج کا پرنسپل تھا۔ وہ جب لا جواب
ہوگیا تو کہنے لگا اس بات یہ ہے کہ سوال تو بیوقوف بھی کر سکتا ہے۔ جواب دینے والا قلمند ہونا چاہیئے
میں نے کہا ئیں تو آپ کو عقلمند سمجھ کے ہی آیا تھا ۔ اچھا اگر آپ جواب نہیں دے سکتے تو نہ سہی ۔
تو بہت لوگ ہیں جو کسی صداقت کا اپنے پاس کوئی ثبوت نہیں رکھتے ۔ آجکل جو لوگ عیسائی ہو جاتے ہیں
اس کی یہ وجہ نہیں کہ عیسائی مذہب کی صداقت کے قائل ہوتے ہیں ۔ یا عیسانیت کی صداقت کے انکے پاس
زبر دست دلائل ہوتے ہیں۔ بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ خیال کرتے ہیں کہ اگر عیسائی ہو گئے۔ تو نوکریوں میں
آسانیاں ہونگی۔ تعلیم میں میں سہولتیں پیدا ہو جائیں گی۔ یا کسی قسم کے اور فوائد حاصل ہونگے بہت ہی قلیل یاکسی
لوگ ہوتے ہیں جو دلائل کی طرف توجہ کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ باطل مذہب دنیا میں قائم ہیں اندھیر
میں کوئی شخص اپنی کروہ اور گھناؤ کی چیز کو بھی خوبصورت کہ سکتا ہے ، لیکن روشنی میں جو چیز خوبصورت
ثابت ہو وہی خوبصورت ہوتی ہے ۔
قرآن شریف نے اس بات پر بہت زور دیا ہے کہ جو بات مانو دلیل سے مانو۔ اور مومن وہی ہے
جو دلائل اپنے پاس رکھتا ہے۔ یہ سچی بات ہے کہ ہر شخص ہر بات کے دلائل اور براہین کا ماہر نہیں ہو سکتا
لیکن ان مسائل کا یا دلائل سمجھنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔ جن کا تعلق عقائد سے ہے مثلاً ہستی
باری تعالیٰ وجود ملائکہ قضا و قدر ثبوت قیامت ۔ نبیوں کی صداقت ان سب مسائل کے دلائل معلوم
ہونے چاہئیں ۔ اگر سب دلائل معلوم نہ ہوں تو نہ ہوں ۔ اور یہ کوئی ضروری بھی نہیں ۔ کہ سار سے ہی دلائل
معلوم ہوں ۔ اگر تفصیلات معلوم نہیں تو اجمالی طور پر ہی سہی، لیکن ایک حد تک معلوم ہونا ضروری ہے۔
یوں تو بہت سے ایسے دلائل ہیں جو آج ہمیں معلوم ہیں، لیکن تیرہویں صدی والوں کو معلوم نہ تھے۔ اور
بہت ہیں جو تیرھویں صدی والوں کو معلوم تھے اور بارہویں صدی والوں کو معلوم نہ تھے ۔ یا مثلاً بہت
سی پیشگوئیاں تھیں جو آج پوری ہوگئیں صحابہ کے وقت ان کا پتہ بھی نہ تھا۔ توان پیشگوئیوں کے معلوم
نہ ہونے سے یہ نہیں تھا کہ صحابہ کے ایمانوں میں خدانخواستہ کوئی کمزوری تھی۔ نہیں۔ بلکہ ان کے ایمان
بہت مضبوط تھے ۔ بات یہ ہے کہ سارے دلائل جو کسی بات کی صداقت کے ہوتے ہیں وہ معلوم ہونے
१५
ضروری نہیں ہوتے بلکہ اطمینان قلب اور دلی تسلی کے لیے جہانتک ہو سکے۔ اتنے دلائل معلوم کرنا نہایت
ضروری ہیں ۔ دلائل دو قسم کے ہیں۔ ایک تو مشاہدہ کے ہوتے ہیں ۔ اور دوسرے عقلی یا نقلی مثلاً ایک شخص کو خدا
کا اتنا قرب حاصل ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے جلال کے ساتھ اس پر جلوہ فرما کر اپنی وحی و کلام سے
مشرف فرماتا ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے خدا تعالیٰ کا وجود مشاہدہ کے رنگ میں آجاتا ہے لیکن جن کو
مشاہدہ کا مقام میسر نہ ہو ان کو دلائل عقلی و نقلی جس قدر ہو سکیں معلوم ہونے چاہتیں۔ ہماری جماعت کے
لوگوں کا فرض ہے کہ اسلام کے متعلق جس قدر ضروری مسائل ہیں اور چین پر اس کی بنیاد ہے ۔ انکو معلوم
کریں۔ نیز وہ مسائل جن کا تعلق سلسلہ سے ہے یعنی وفات مسیح ۔ صداقت مسیح موعود ہے ختم نبوت ہے
بعثت انبیاء وغیرہ ان سب کے دلائل ہر ایک احمدی کو ایک حد تک آنے چاہتیں۔
قرآن کریم میں اللہ تعالے نبی کریم کو فرماتا ہے۔ قُلْ هَذه سبيلي ادعوا إلى الله
على بصيرة انا ومن اتبعنی کہدے کہ یہ میری راہ ہے۔ میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں میں
اور میرے متبع علی وجہ البصیرہ اس پر قائم ہیں۔ اس آیت میں صاف طور پر مذکور ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین وہی لوگ ہو سکتے ہیں۔ جو بصیرت کے ساتھ اسلام پر قائم ہوں، یعنی وہ دلائل
جن سے بصیرت حاصل ہوتی ہے ۔ خواہ عقلی ہوں خواہ مشاہدہ کے طور پر ہر حال انھیں معلوم ہونے
چاہتیں۔ کیونکہ قرآن شریف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین انھیں کو قرار دیتا ہے۔ جن کو بصیرت
حاصل ہو جس کے دوسرے رنگ میں یہ معنے ہوتے کہ جس کو بصیرت حاصل نہیں وہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا متبع نہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ بصیرت کے لیے ضروری نہیں کہ تمام تفصیلات بھی معلوم ہوں، بلکہ بصیرت
اس کو کہتے ہیں کہ ایک حد تک علم ہو۔ اگر پورے طور پر علم ہو تو وہ تو بہت ہی اچھی چیز ہے۔ ورنہ اتنا
معلوم ہونا ضروری ہے کہ احدیت سچی ہے تو اس کے موٹے موٹے دلائل کیا ہیں۔ اور جن مسائل کا اس سے
تعلق ہے۔ ان کی سچائی کے کیا دلائل ہیں ۔
اگر بصیرت حاصل ہو جائے۔ تو ایمان کی لذت حاصل ہو جاتی ہے اور وہ لوگ جو ت حاصل ہو جاتی ہے اور وہ لوگ جو جھٹ پٹ ذرا جو
بھی بدظنی پر ٹھوکر کھا لیتے ہیں۔ ہلاکت سے بچ جائیں ۔ عالم وہی نہیں ہوتا جس کو سارے علوم معلوم ہوتی
بلکہ عالم وہ ہوتا ہے جس کو علوم کسی حد تک معلوم ہوں ۔ میں نے وہ مسائل بتا دیتے ہیں کہ جن کے دلائل
کا معلوم ہونا ضروری ہے ۔ اگر کوئی شخص ان کے دلائل نہیں جانتا۔ تو اس کی حالت خطرہ سے خالی
१८
مثلاً اگر کوئی شخص کسی مسئلہ کو اس لیے مانتا ہے کہ میں اس کا قائل ہوں۔ تو وہ سخت غلطی کرنا
نہیں ہے مثلاً
ہے۔ کیونکہ وہ جس پر اپنے عقیدہ کی بنیاد رکھتا ہے ۔ اس کی زندگی کا کیا اعتبار ہے۔
پس عقیدہ کی بنیاد کسی انسان پر نہیں ہونی چاہیتے۔ بلکہ صحیح اور پچھے دلائل پر ہونی چاہیے ۔
بھیڑ چال اچھی چیز نہیں ۔ کہ فلاں چونکہ اس مسئلہ کا قاتل ہے تو ہم بھی اسے مانتے ہیں ۔
بھیڑوں کے متعلق مشہور ہے کہ اگر راستہ میں ایک رسی باندھ کر اس پر سے دو تین بھیڑوں کو گدا
دیں اور پھر اسے ہٹالیں توباتی بھیڑیں یونی اس مقام سے کو دگر گذریں گی۔
تو ایسا ایمان کوئی ایمان نہیں ہوتا۔ جو کسی کی وجہ سے ہو، اور جس کے متعلق اپنے پاس دلائل نہ ہوں
ایسا شخص ابتلاؤں سے نہیں بیچ سکتا ۔
میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہم سب کو توفیق دے اور بصیرت دے تا کہ ہمارے متعلق بھی وہی کہا
جاتے جو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ اسلام پر علی وجہ البصیرہ قائم
تھے۔
الفضل ۲۴ ستمبر شاالله )