دین کے لیے زندگی وقف کرنیکی تحریک
۹۸
18
دین کے لیے زندگی وقف کر نیکی تحریک
فرموده ۲۰ ستمبر شته )
تشہیر و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورۃ آل عمران کی درج ذیل آیت کی
تلاوت فرمائی :
وَلْتَكُنْ مِنْكُمُ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَا مُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَونَ
عَنِ الْمُنْكَرِ وَ أَوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ، ( آل عمران : ١٠٥)
قریباً ایک سال اس معاملہ پر گذرا ہے کہ میں نے ایک خطبہ جمعہ میں اس بات کی تحریک کی تھی کہ ہماری
جماعت میں سے کچھ لوگ ایسے ہوں جو دین کے لیے زندگیاں وقف کریں اور مناسب تعلیم حاصل کر کے
ایسے ذرائع حاصل کریں کہ جن سے کچھ اپنی معیشت کا سامان قوت لایموت کے لیے کر سکیں۔ اور باقی
وقت میں خدا کے دین کی اشاعت کریں ۔ ان کو جس ملک میں بھیجا جاتے۔ جائیں اور اس میں انھیں کوئی
در نہ ہو۔ جب اور جس حالت میں بھی انھیں حکم دیا جائے ۔ وہ فرمانبرداری کے ساتھ چلے جاتیں خواہ ان
کے دنیاوی کاموں میں اس سے کیسی ہی ابتری پیدا ہو۔
میری اس تحریک پر چالیس پچاس درخواستیں میرے پاس آئیں۔ اس پر ان لوگوں کو جو درخواستیں
دینے والوں میں سے قادیان میں تھے جمع کیا گیا۔ اور وہ ذمہ داریاں ایک ایک کر کے انکو سمجھائی گئیں جو
ان پر عائد ہوتی تھیں۔ ان ذمہ داریوں کو شنکر بہت سے لوگوں نے اپنے نام کو واپس لینا مناسب سمجھا
اور یہی غرض بھی تھی۔ کیونکہ ممکن تھا وہ زندگی وقف کرنے کے معنی پہلے کچھ اور سمجھتے۔ اور بعد میں انھیں
شکل پیش آتی۔ اس لیے پہلے ہی ان کو ذمہ داریاں سمجھائی گئیں۔ اور بتایا گیا کہ زندگی وقف کرنا کیا ہے؟
اپنی خواہشات پر ایک موت وارد کرنا ہوگی۔ اب شورہ کرلو پھرکسی سے کوئی مشورہ کرنے کی اجازت نہیں
ہوگی۔ بعد میں اگر ماں باپ ۔ عزیز و اقارب منع بھی کریں تب بھی حکم کی اطاعت کرنا پڑیگی۔ اس کے نتیجہ
میں نام پیش کرنے والوں میں سے اکثر نے استخارہ وغیرہ کرنے کے بعد اپنے ناموں کو واپس لے لیا اور
۹۹
جو نہائی کے قریب باقی رہ گئے جنہوں نے اپنے آپ کو دین کے لیے باوجود ان دقتوں کے سامنے ہونے
کے وقف کرنا چاہا۔ ان کو میں نے چار حصوں میں تقسیم کر دیا۔ ایک تو وہ تھے جن کو ہم نے نہیں سکتے
تھے۔ کیونکہ وہ کسی نہ کسی وجہ سے اس قابل نہیں تھے۔ یا ان کو یہ کام دیا نہیں جاسکتا تھا۔ باقی کتے میں حصوں
میں سے ایک کے تو یہ سپر کیا کہ وہ مرکزہ ہی میں رہیں ۔ اور ان کو دینی علوم پڑھانے کی خدمت سپرد کی۔ کہ وہ
ان لوگوں کو پڑھائیں۔ جنہوں نے خدمت دین کے لیے وقف ہونے کی درخواست کی ہے اور ایک
حصہ جو ابھی اس قابل نہیں تھا کہ باہر بار بھیجا جاسکتا۔ جا سکتا ۔ اس اس کو کو کام پر نہیں لگایا گیا۔ جب موقع ہوگا۔ دیکھا
جائیگا۔ اور تیسرا حصہ وہ تھا جس کو آگے کچھ تعلیم دلانی ضروری تھی۔ اور یہ کہ وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھیں
اور معلومات کو وسیع کر سکیں۔ ان کو بعد میں ہم کام پر لگا سکیں گے۔ اس حصہ میں چودہ پندرہ شخص تھے
ان میں سے بھی آہستہ آہستہ کم ہو گئے ۔ اس وقت قریباً ۱۰ آدمی باقی ہیں جن میں سے پانچ ایسے ہیں جن ۔
کو کالجوں میں تعلیم دلائی جارہی ہے۔ وہ وہاں سے فارغ ہو کر کام پر لگائے جائیں گے۔ چنانچہ جو کالج
میں ہیں ان میں سے تین ڈاکٹری میں پڑھ رہے ہیں۔ ایک بنگال میں دو لاہور میں اور تین کو اس جگہ تعلیم
دین دلائی جا رہی ہے۔
جو لوگ کا لج میں ہیں ان کے متعلق اس وقت معلوم ہو گا جب وہ فارغ ہونگے کہ وہ اس وقت
اپنے عہد پر قائم رہتے ہیں یا نہیں اور ان کے خیالات میں کس قسم کا تغیر تو نہیں ہوا یہ لوگ جن کو تعلیم لوا
رہے ہیں۔ ان میں سے چند ایسے ہیں جن پر ہمیں کچھ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ باقی سب اپنے خرچ سے تعلیم حاصل
کر رہے ہیں۔
جو لوگ تعلیم حاصل کرتے ہیں خدا جانے بعد میں وہ ہیں کہدیں کہ ہماری مدت تین سال ختم ہوگئی
ہر حال ان کا حال بعد میں معلوم ہوگا کہ وہ کالج کی تعیم کے بعد نوکری کرتے ہیں یا بعض مشکلات کا خیال کرو گے
اپنے اس خیال کو چھوڑتے ہیں ۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے اس نیک ارادے اور نیک نیتی کے باعث ان کو اس
خدمت دین کے ارادے میں کامیاب کریگا میں نے تین سال کے لیے زندگی وقف کرنے کا عہد لیا تھا
اور اس کی وجہ یہ تھی کہ ممکن ہے ان میں سے بعض زیادہ تکلیف محسوس کر کے اس کو چھوڑنا چاہیں ۔ اور اس
طرح وہ خدا کے گنہگار ٹھریں۔ اور منافق نہیں۔ اس لیے میں نے تین سال کے لیے عہد لیا تھا کہ اگر کسی
میں کچھ کمزوری بھی ہوگی ۔ اور وہ ان تکالیف کو برداشت نہیں کر سکتا ہوگا۔ تین سال گذار دے پھر چاہے
چھوڑ دے ۔ ورنہ دین کے لیے تین سال کیا ساری عمر کے لیے زندگی وقف کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ
١٠٠
محض اس لیے تھا ۔ تا کہ جو کمزور ہوں وہ بعد میں وعدہ خلاف نہ کہلائیں ۔
اسلام کی حالت اس وقت پکارتی ہے کہ اس کے لیے ساری ہی زندگی وقف کی جائے۔ اور بہت
سے لوگ ہوں جو زندگی وقف کر دیں ۔ اس لیے ایک سال کے بعد میں دوبارہ تحریک کرتا ہوں کہ ہماری
اعت کے لوگ دین اسلام کی خدمت کے لیے زندگی وقف کریں ۔ اس کام کے لیے ہم تو کر نہیں رکھ سکتے
شت اور نہ نوکروں سے کام ہو سکتا ہے۔ وہ لوگ اپنے آپ کو کامل طور پر وقف کریں ۔ اور اپنا بوجه خود بردات
کریں اور اپنی معیشت آپ پیدا کر کے باقی وقت خدمت دین میں لگا دیں۔ ایسی ہی جماعتیں ہوتی ہیں۔
جو دین کی خدمت کرتی رہی ہیں ہمیشہ سے جن لوگوں نے دین کو پھیلایا ہے وہ ایسے ہی ہوتے رہے ہیں۔
ملازم اس قابل نہیں ہوتے ۔ ایک حد تک تو ملازم رکھے جاتے ہیں۔ خود رسول کریم نے بعض علاقوں اور شہروں
میں ملازم رکھے تھے۔ اور وہ بڑے بڑے صحابی تھے۔ خلفاء کے عہد میں بھی ایسا ہی ہوا، لیکن وہ لوگ جو
لاکھوں کی تعداد میں اسلام کی تائید کے لیے گھروں سے نکلتے تھے وہ ملازم نہیں تھے جس وقت مخالفین
اسلام کی سینہ زوریاں اور ظالمانہ حملہ حد سے گذر گئے۔ تو ہر ایک صوبہ میں آدمی بھیجے جاتے تھے۔ اور عام
لوگوں کو بلایا جاتا تھا اور وہ بغیر معاوضہ لیے جاتے تھے۔
ایسی جماعتیں جب تک نہ ہوں کا میابی نہیں ہو سکتی۔ خداوند تعالیٰ فرماتا ہے ولتكن منكم
امة يدعون الى الخير و يا مرون بالمعروف وينهون عن المنكر و أولئك هم
المفلحون - کامیاب ہوں گے وہ لوگ جو دین کے لیے زندگی وقف کرتے ہیں اس آیت میں ہے
ولتكن منكم أمة سب لوگ زندگی وقف نہیں کر سکتے ۔ ایک جماعت ہونی چاہیئے ۔
۔
پس آج میں پھر تمام جماعت کو تحریک کرتا ہوں جو یہاں کے دوست ہیں وہ بھی اور بیرون جات کے
بھی غور کریں۔ اور خدا کی توفیق سے بعد استخارہ جن کا شرح صدر ہو۔ اپنے آپ کو پیش کریں۔ ان میں سے
جو لوگ اس قابل ہوں گے کہ ان کو اس وقت لگا دیا جائے وہ لگا دیتے جائیں گے اور جن میں کمی ہو گی
ان کو حسب منشار تعلیم دلوائی جائیگی ۔ اور وہ لوگ جن کو اس وقت کسی کمی کی وجہ سے نہیں لیا گیا تھا۔ ان میں حسب
سے بھی پیش کر سکتے ہیں۔ ممکن ہے اب ان کی کمی پوری ہو گئی ہو۔
یہ ایک ایسا وقت ہے کہ اس وقت تھوڑی خدمت بعد میں بڑی بڑی خدمتوں سے بہت افضل ہوگیا۔
اسلام میٹ رہا ہے پس جو لوگ اس وقت خدمت کریں گے ۔ ان کی خدمت زیادہ قابل قدر
ہوگی۔
دیکھو اس وقت بعض مسلمان ہیں جو اسلام کے نام پوکروڑوں روپیہ اپنی عمر میں خرچ کرتے ہیں ۔
۱۰۱
بیتی و غیره وغیرہ میں ایسے مسلمان بیٹھے ہیں جو اسلام کے لیے خرچ کرتے ہیں۔ نواب صدیق حسن خان نے دینی کتا ہیں الیف
کیں سینکڑوں روپے خرچ کر کے مفت شائع کیں۔ پھر خوارج کتا بیں تصنیف کرتے ہیں اور مفت شائع کرتے
ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ دینی کتاب بیچنا جائز نہیں۔ باوجود ان مالی قربانیوں کے ان کی قربانیاں حضرت
ابو بکر، حضرت عمر، حضرت عثمان ، حضرت علی منہ کی قربانیوں کو نہیں پہنچتیں۔ ان میں سے تو کہ میں سے تو کسی نے لاکھ
روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔ زیادہ سے زیادہ دس ہزار خرچ کیا ہوگا اورحضرت علی کی مالی قربانی تو کیا ہوتی وہ بہت
ہی غریب تھے حتی کہ ان کے والد اس قدر غریب تھے کہ حضرت علی کو رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم اپنے گھر
میں لے آئے تھے یہ باوجود ان کی اس قدر تھوڑی قربانیوں کے جو ان سیٹھوں کے مقابلہ میں بہت کم ہیں ۔
پھر بھی جوان کا درجہ ہے وہ ان کو میٹر نہیں ۔ اور نہ ہو سکتا ہے ۔ کیوں ! اس کی وجہ یہی ہے کہ صحابہ نے جو
کچھ خرچ کیا۔ وہ ایسے وقت پر کیا جبکہ اسلام کو بہت ہی سخت ضرورت تھی ۔ اور نہایت اخلاص کے ساتھ
کیا۔ اور یہ لوگ جو خرچ کرتے ہیں ضرورت کے مطابق نہیں خرچ کرتے اور نہ ان کی وہ نیت ہوتی ہے۔ پیس
کسی چیز کی قیمت وقت کے مناسب ہونے سے زیادہ ہوا کرتی ہے۔ یہ لوگ مدرسہ بنواتے ہیں۔ یہ بیشک
قابل قدر چیز ہے۔ مگر اسلام کی سچی خدمت نہیں ۔ اور نہ ضرورت کے مطابق ہے ۔
آج ہماری جماعت میں جو ایک پیسہ کی قدر ہے وہ بعد میں لاکھوں روپے کی بھی نہیں ہوگی۔ کیونکہ اس
وقت اسلام کو بہت ضرورت ہے ۔ اللہ تعالٰی اخلاص کو دیکھتا ہے۔ نام و نمود کو نہیں دیکھتا۔ پس وہ جانتا ؟
که جو شخص ضرورت کے مطابق خرچ کرتا ہے۔ اس کا خواہ پیسہ ہی کیوں نہ ہو۔ ان لاکھوں اور کروڑوں
روپیوں پر بھاری ہے۔ جو ضرورت کے مطابق خرچ نہیں کئے جاتے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ مسلمان تجارت
سے ترقی کر سکتے ہیں۔ کچھ صنعت و حرفت میں کچھ تعلیم میں مصروف ہیں، لیکن یہ سب لوگ حقیقت سے
بے خبر ہیں۔ اسلام کی خدمت اور سیچی خدمت وہ ہے جس طریق پر ہم کام کرتے ہیں کیونکہ خدا نے میں
اس طریق پر قائم کیا ہے۔
مسلمان کمزور ہیں اور دنیا کہتی ہے کہ وہ آج گئے کہ کل لیکن ہم تو دنیاوی لحاظ سے ان سے بھی
بہت کمزور ہیں۔ وہ جہاں چاہتے ہیں ہمارے آدمیوں کو مار لیتے ہیں اور تکلیفیں پہنچا لیتے ہیں مسلمان مردہ ہیں اور وہ
مرد سے ہیں۔ مارتے ہیں۔ تو اس سے ہماری کمزوری کا اندازہ ہو سکتا ہے پس جو ایسے وقت میں قربانی کریگا اور قدم آگئے
بڑھائیگا خدا کے حضور اسکی اس قربانی اور دین کی راہ میں قدم اٹھانے کی بہت زیادہ قدر ہو گی اگرچہ اسوقت تو ہم میں دین کیلئے
له سیرت ابن ہشام مصری جلد اول ص ۲۳
۱۰۲
ت
پنی تمام عم بھی وقف کرتا ہے کام کے لحاظ سے وہ بہت تھوڑی ہے۔ پس جس طرح صحابہ نے اس تنگی اور ضرورت
کے وقت جو کچھ بھی ان کے پاس تھا خرچ کیا۔ اور ساری ہی عمرکو دین کی خدمت میں صرف کر ڈالا۔ اس لیے آرج
فخر فخر کے ساتھ اور عزت کے ساتھ ان کے نام لیے جاتے ہیں ۔ اسی طرح ہم میں سے جو جو و شخص شخص دین دین ۔ کے لیے اپنی زندگی
وقف کر دیگا اس کی قربانی قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیگی ۔ اور ہمیشہ کے لیے یاد گار ہوگی۔
پس اسلام کی خدمت کا یہ وقت ہے جو اس وقت اس کی اشاعت کے لیے زندگی وقف کرتا ہے
خدا کے حضور میں شرف قبول پائیگا۔ کیونکہ وہ آواز جو تیرہ سو برس پہلے بلند ہوئی تھی کہ ولتكن منكم أمة
يدعون الى الخير و يا مرون بالمعروف وينهون عن المنكر وہ آج بھی بلند ہورہی
ہے۔ جو اس پر لبیک کہے گا ۔ خدا تعالیٰ اس کا دلی ہو گا۔ اس لیے جماعت کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ غور کریں
ضروریات وقت کو سمجھیں اور استخارہ کریں اور اپنی زندگیوں کو پیش کریں جو ایسا کریں گے وہ خدا سے ابدی
العاموں کے وارث ہونگے
الفضل علیم اکتوبر شاه )