حقیقی تعریف وہ ہے جو خُدا کی طرف سے ہے

19
"
حقیقی تعریف و ھے جو خدا کی طرف سے ہو
) فرموده ۲۷ ر ستمبر ۱۹)
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
عزت اور تعریف ان چیزوں میں سے ہیں جن کے لیے انسان باقی چیزوں کے قربان کرنے کے لیے
تیار ہو جاتا ہے۔ لوگ ہزاروں روپیہ صدقہ و خیرات میں خرچ کرتے ہیں۔ جس سے ان کے ان کی نیست بنی نوع کی
حاجت روائی اور مذہبی احکام کی بجا آوری نہیں ہوتی۔ اور نہ رضا۔ الٹی کے حصول کے لیے ایسا کرتے
ہیں ۔ بلکہ ان کی غرض تمام صدقہ و خیرات سے صرف ایک ہی ہوتی ہے اور وہ یہ کہ لوگ ان کی تعریف
کریں کہ فلاں بڑا مخیر ہے جو غریبوں میں ہزاروں روپیہ خرچ کر دیتا ہے۔ پھر لوگ عزت و تعریف حاصل
کرنے کے لیے اپنی عمر خرچ کر دیتے ہیں۔ زندگی قربان کر دیتے ہیں۔ لڑائیوں میں جان لڑا دیتے ہیں۔
علمی مسائل کی تحقیق میں زندگیاں ختم کر دیتے ہیں۔ اولادوں کو قربان کر دیتے ہیں۔ وطنوں اور عزیزوں کو
قربان کر دیتے ہیں۔ اس لیے کہ دنیا میں نام حاصل کریں۔
یہاں پر عزت و تعریف مترادف الفاظ ہیں کیونکہ جو بخیل ہو اس کی کوئی تعریف نہیں کرنا اور
وہ معزز بھی نہیں ہوتا پس تعریف کے لیے لوگوں کی نظروں میں حسین و خوبصورت دکھائی دینے کے
لیے انسان جان بھی قربان کر دیتا ہے۔ گو وہ جانتا ہے کہ مرنے کے بعد لوگوں کی تعریفیں میرے کسی کام
نہیں آئیں گی ۔ تاہم وہ چاہتا ہے کہ مر کے ہی اسے حاصل کرلوں اور جب لوگ مجھکو یاد کریں تعریف
اور عزت کے ساتھ ہی یاد کریں ۔ پھر اموال کو قربان کر دیتا ہے حالانکہ جانتا ہے کہ مال خرچ ہو جانے
کے بعد میں ایک مفلس اور غریب شخص ہو جاؤنگا۔ مگر اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ لوگ یہ تو کہیں گے کہ
اس نے اپنا مال غرباء کی مدد کے لیے خرچ کر ڈالا۔
پھر یہ خواہش ادنی اور متوسط درجہ کے لوگوں کو ہی نہیں ہوتی بلکہ بڑے بڑے بادشاہوں کو کو بھی ہوتی
ہے ۔ بادشاہوں نے بھی کوششیں کی ہیں کہ لوگ ان کی تعریف کریں۔ پہلے زمانہ میں ایسا بھی کرتے تھے

۱۰۴
کہ بادشاہ گذرتے ہوئے یونسی کسی کو روپے دے دیتے یا کوئی البیا طریق ایجاد کرتے جس سے عام لوگوں میں
ان کے عدل و انصاف کی خاص شہرت ہو۔ اور ان کی تعریف کی جائے ۔
غرض ایسے ایسے طریقے اختیار کئے جاتے تھے کہ عوام الناس میں جو ان کے حالات سے واقف نہیں
ہوتے تھے۔ ان کی تعریفیں ہوتیں۔ چاہے دوسرے وقت میں وہی بادشاہ لوگوں کے مال بھی حکم سے
چھین لیتے ۔
غرض تعریف ایسی چیز ہے کہ اس کی بادشاہوں کو بھی احتیاج ہے۔ اسی لیے مشہور ہے کہ بادشاہوں
کے دربار میں خوشامدی بھر سے ہوتے ہیں۔ تعریف ایسی چیز ہے کہ بادشاہ غلاموں کے غلام ہو جاتے ہیں۔
اور یہ خواہش جنون کے طور پر لوگوں میں پھیلی ہوتی ہے۔ مثل مشہور ہے ۔ خدا جانے کہاں تک سچ
ہے، لیکن تمثیلی طور پر اس خواہش کا نقشہ کھینچا ہے۔ جو انسانوں میں ہوتی ہے کہ ان کی تعریف کی جائے۔
اور بعض دفعہ یہ خواہش جنون کی حد تک پہنچ جاتی ہے کہتے ہیں۔ ایک عورت تھی اس نے ایک نہایت
اعلی درجہ کی انگوٹھی بہت قیمت صرف کر کے بنوائی ۔ خواہش یہ تھی کہ لوگوں میں اس کا چرچا ہوگا کئی نوں
تک وہ پہنے رہی۔ مگر کسی نے ادھر توجہ نہ کی ۔ اس نے اس انگلی کے ساتھ اشارے بھی کئے مگر اتفاق
کی بات ہے ۔ تب بھی ادھر کسی کی توجہ نہ گئی ۔ جب کسی نے بھی توجہ نہ کی تو اس عورت نے دل میں
سوچا کہ کوئی ایسا طریق اختیار کرنا چاہتے جس سے لوگ اس انگوٹھی کو دیکھنے کے لیے مجبور ہو جائیں۔ یہ
سوچ کر اس نے رات کے وقت اپنے گھر میں آگ لگادی ۔ لوگوں کے آنے میں ہوئی دیر ۔ گھر سارے نے
کا سارا جل گیا۔ عورتیں آئیں اور پوچھا میں کچھ بچا بھی۔ اس نے جواب دیا بہن صرف یہ انگوٹھی بچی
ہے ۔ عورتوں کی طبیعت ایسی ہوتی ہے کہ زیورات کو بہت پسند کرتی ہیں۔ کسی عورت نے کہا بہن یہ
انگوٹھی تو بہت خوبصورت ہے۔ کب بنوائی۔ انگوٹھی والی نے سر پیٹ کر کہا کہ اگر تو پہلے پوچھتی تو
میرا گھر کیوں جلتا ۔
غالباً یہ قصہ جھوٹا ہے۔ مگر مطلب اس کا یہ ہے کہ تعریف حاصل کرنے کی خواہش لوگوں میں بعض
دفعہ یہاں تک ترقی کر جاتی ہے کہ وہ گھر بار ٹھونک دیتے ہیں پس تعریف حاصل کرنے کے لیے لوگ
کسی چیز کے قربان کرنے سے بھی پر ہیز نہیں کرتے ۔
تعریفیں کئی قسم کی ہوتی ہیں۔ بعض سیتی بعض جھوٹی ۔ گورنمنٹ بعض لوگوں کو خطاب دیتی ہے
خان بہادر " ان خطاب یافتوں میں سے گئی تو ایسے ہوتے ہیں کہ واقعی خان بہادر ہی ہوتے ہیں لیکن
کئی ایسے بھی ہوتےہیں کہ نہ وہ فی الواقع "خان" ہوتے ہیں نہ بہادر بلکہ نہایت درجہ کے بزدل ہوتے ہیں، لیکن اگر

۱۰۵
ان کے نام کے ساتھ خان بہادر نہ لکھا جائے یا نہ بولا جائے تو وہ کہیں گے کہ تمہیں اتنی بھی تمیز نہیں کہ کسی
کا پورا نام لوں تو اب یہ خان بہادر ان کے نام کا جنہ ہو جاتا ہے۔ حالانکہ خان بہادری کی جو حقیقت ہے
وہ ان میں متحقق نہیں ہوتی ۔ بعض لوگ اپنے بچوں کا نام ہی خان بہادر رکھ لیتے ہیں ۔ چنانچہ حضرت مولوی
صاحب (خلیفہ اول رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ ہماری ایک رشتہ دار عورت نے اپنے بچہ کا
نام خان بہادلہ رکھا۔ میں نے اس سے کہا کہ یہ نام تو نے کس لیے رکھا ہے ۔ اس نے کہا کہ ہمارے فلاں
رشتہ دار کو سرکار سے خان بہادر کا خطاب ملا ہے۔ میں نے خیال کیا کہ ممکن ہے بڑے ہو کر اس کو یہ
خطاب ملے ۔ یا نہ ملے۔ اس لیے میں نے اس کا نام ہی خان بہادر رکھ دیا۔ کیونکہ اگر لوگ اس خطاب
یافتد کو خان بہادر کہیں گے تو یہ بھی خان بہادر ہی کہلائے گا پیس جو لوگ گورنمنٹ سے خطاب کا بہادری
کا حاصل کرتے ہیں ۔ الا ۔ ان میں سے بہت میں خان بہادری کی کوئی بات نہیں ہوتی ۔ اسی طرح بعض لوگوں کا
نام ہوتا ہے شیر ان حالانکہ وہ بکری سے بھی کمزور دل ہوتے ہیں، یا کسی کا نام ہوتا ہے محمد تقی مگر اس
جیسا شقی ملنا مشکل ہوتا ہے لیپس بہت سے نام اور تعریفیں ہوتی ہیں جو حقیقت سے علیحدہ
ہوتی ہیں ۔
ہیں بہت سے لوگ تعریف حاصل کرنے کے لیے بہت کوشش کرتے ہیں مگر بہت دفعہ الیسا ہوتا
ہے کہ تعریف تو ان کو حاصل ہو جاتی ہے، لیکن وہ جھوٹی تعریف ہوتی ہے جس سے وہ دل میں شرمندہ
ہوتے ہیں ۔ مثلاً جو شخص در حقیقت بزدل ہو اس کو اگر بہادر کہا جائیگا۔ تو اس کے جسم پر ضروری آ ہی
جاتی ہوگی۔
عربی زبان میں جو ام الا لسنہ ہے اور خدا تعالیٰ نے ابتدائے آفرنیش میں انسانوں کو بذریعہ اپنے
لام کے تعلیم کی تھی تاکہ وہ اپنا مدعا ایک دوسرے سے کہ سیکیں اس میں سچی تعریف اور جھوٹی تعریف
میں فرق کیا گیا ہے۔ یعنی تعریف کے لیے دو لفظ ہیں ۔ ایک مدرح دوسرا - حمد مارح تو وہ ہے کہ اس
میں تھی اور جھوٹی دونوں قسم کی تعریفیں آسکتی ہیں۔ اگر کوئی کمزور ہو، بزدل ہو جاہل ہو تو ان کی مدح میں
شدہ زور بہادر - عالم کہ سکتے ہیں۔ مگر سچی تعریف کے لیے مدح کا لفظ بھی نہیں لائیں گے ۔ وہاں حمد
ہوگا جو کمزور کو شہ نور بردل کو بہادر اور جاہل کو عالم کہتا ہے ۔ وہ اس کی مدح کرتا ہے۔ نہ کہ حمد تو
یہ لوگ ممدوح ہونگے محمود نہیں ہونگے۔ عربی زبان میں شعر و تعریف کریگا اس کو درج کہیں گے
حمد نہیں کہیں گے۔ کیونکہ اکثر شاعر تعریف میں مبالغہ بھی کیا کرتے ہیں، لیکن جہاں واقعات نفس الامر ہی میں بال بھی نفس
سے کسی کی تعریف کی جائیگی ۔ تو وہ اس کی حمد ہوگی۔ پس یہ فرق ہے جو عربی زبان میں بیچی اور جھوٹی تعریف

1۔4
میں رکھا گیا ہے۔
سورہ فاتح میں اللہ تعالیٰ نے تعریف کی طرف توجہ دلائی ہے۔ تعریف کبھی تو افعال کا نتیجہ ہوتی ہے
یعنی اچھے کام اس لیے کہتے جاتے ہیں کہ لوگ تعریف کریں اور بھی اچھے کام تو کئے جاتے ہیں مگران میں یہ
خواہش نہیں ہوتی کہ لوگ تعریف کریں گے مگر چونک وہ کام اچھے ہی ہوتے ہیں بغیران کی خواہش کے بھی
لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں ۔ مثلاً کوئی شخص ڈوبتے کو بچاتا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ لوگ اس کے
اس فعل کی تعریف کریں ۔ تو خواہش تو اس کی پوری ہو جائیگی ۔ گو یہ تعریف کچھ اچھی تعریف نہیں ہوگی
مگر ایک دوسرا ہے جو کسی کو ڈر بنا دیکھتا ہے اور وہ اس کو بچانے کے لیے اپنی جان کو خطرہ میں ڈال
دیتا ہے مگر اس کی کوئی خواہش نہیں ہوتی کہ لوگ اس کی تعریف کریں، یا کوئی شخص غرباء میں رو پلاس
لیے تقسیم کرتا ہے کہ لوگ اس کی تعریف کریں اور دوسرا وہ ہے جو بغیر تعریف کی خواہش کے غرباء میں تومیر
تقسیم کرتا ہے ۔ تو ان میں ایک کا فعل محمود ہوگا۔ دوسرے کا مذموم -
پیس انسان تعریف کے لیے کوشش کرتا ہے بھی تو وہ تعریف مذموم ہوتی ہے کبھی محمود۔ پھر
کبھی وہ تعریف مدرج ہوتی ہے کبھی حمد حقیقی خوشی انسان کو اگر حاصل ہوسکتی ہے تو حد ہی ہو سکتی ہے میں
ورنہ مذرح میں تو شرمندہ بھی ہونا پڑتا ہے۔ اللہ تعالی قرآن کریم می فرماتا ہے الحمد للہ رب العالمین تعریف
کے حصول کے لیے تم دنیا میں بہت بہت کوششیں کرتے ہو مگر جس رنگ میں بھی تمہاری کوششیں
ہوں ان کا نتیجہ ممکن ہے۔ حمد نہ ہو اور جو تعریف حاصل ہو وہ ندموم ہو سچی تعریف کے حصول کا ذراقیہ
ہم تمہیں بتاتے ہیں ۔ فرمایا :- الحمد لله رب العالمین ۔ (1) سب سچی تعریفیں خدا کے لیے ہیں۔
(۲) بچی تعریفیں خدا سے آتی ہیں۔ جو تعریف خدا کی طرف سے نہ ہو وہ حمد نہیں ہو سکتی ۔ سب حدیں اللہ
کے قبضہ میں ہیں۔ پس ایک ہی ذریعہ ہے جس سے تم سچی تعریف اور حمد حاصل کر سکتے ہو، وہ یہ کہ جس
کے پاس سچی تعریفیں ہیں جس کے قبضہ میں تمام حمدیں ہیں۔ اسی سے مانگو جس کے پاس ہو گا رہی کچھ
دیگا۔ جس کے پاس کچھ بھی نہیں ہوگا وہ کیا دیگا۔ پس تمام خوبیاں تمام سیچی تعریفیں تو خدا کے پاس ہیں کیوں
نه انسان اس سے مانگے تاکہ اس کو دیا جائے ۔ جو لوگ خدا کو چھوڑ کر اوروں سے مانگتے ہیں ۔ ان کو کچھ
نہیں مل سکتا۔ کیونکہ سچی تعریفیں تو خدا کے سوا کسی کے پاس نہیں ہیں ۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ کسی
شخص کو جوتے کی ضرورت ہو تو قصائی کے پاس چلا جاتے اور گوشت کی ضرورت ہو تو ہزار کے پاس
یا زمیندار کے پاس چلا جاتے۔ ان سے اس کو کچھ نہیں ملے گا۔ وہ اس کو پاگل شمار کریں گے اور منتہی
میں اُڑاتے رہیں گے ۔

1۔6
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔
الحمد لله رب العالمین دنیا میں لوگ تعریف حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر جو
ذرائع اس کے حصول کے لیے اختیار کرتے ہیں۔ وہ جھوٹے اور باطل ہوتے ہیں۔ سچی تعریف خدا سے آتی ہے
جو لوگ خدا کو چھوڑ کر دنیاوی ذریعہ اختیار کرتے ہیں۔ وہ بیچی تعریف اور حمد سے کے تعریف اور حمد سے محروم رہتے ہیں حقیقی تعریف
خدا کے خزانہ میں ہے اور کوئی جگہ نہیں جہاں سچی تعریف ہو۔ ایک بھی خود نہیں جو انسان سے ملے تمام
حمدیں اور بھی تعریفیں خدا کے قبضہ میں ہیں۔ پس جب تک خدا سے نہ مانگی جاتیں اس وقت تک کہیں
سے نہیں مل سکتیں ۔ اللہ وہ ہے جو رب العالمین ہے۔ تمام مخلوقات پر رحم کرنے والا ہے الرحمن
الترحیم ہے وہ ایسا ہے جو بن مانگے بھی تعریفیں دے دیا کرتا ہے کیونکہ بخیل نہیں ہے رحمن ہے۔
پھر وہ رحیم ہے محنت کرنے پر اچھے سے اچھے نتائج عنایت فرماتا ہے۔
آنے
ایک حمد عارضی ہوتی ہے۔ کہ ایک شخص نے کام کیا دوسرا مشکور ہوگیا۔ اس کی زندگی ختم ہوگئی
یا وہ جس سے اس نے کچھ سلوک کیا تھا ر گیا ۔ اس کی تعریف ختم ہوگئی یا وہ شخص جس نے ایک کام کیا دنیا اس کی تعریف
کرتی ہے۔ پھر کچھ ایسے تغیرات پیدا ہوئے کہ اس کی حالت میں تغیر پیدا ہو گیا اس لیے وہ پہلی تعریف مٹ
گئی۔ حقیقی سے غیر حقیقی ہوگئی ۔ خدا کی حمد وہ ہے جو اس دنیا میں ہی ختم نہیں ہو جاتی ۔ بلکہ بلکہ یہ وہ حمد ہے جو
اگلی دنیا میں بھی ساتھ جائیگی ۔ باقی لوگوں کی حمد ایسی حمد ہوتی ہے جو ختم ہو جاتی ہے مگر خدا کی طرف سے
والی حمد کبھی ختم نہیں ہوتی کیونکہ وہ مالک یوم الدین ہے ۔
جو شخص خدا کے لیے قربان ہو جاتے اسکی زنا نے اسکی زندگی اُسی کے لیے ہو جائے ۔ اس کا چلنا پھر اس کا چلنا پھرنا کھانا پینیا۔
اُٹھنا بیٹھنا ۔ مرنا جینا سب مناسب خدا کے لیے ہو جاتے۔ خدا کی رضا حاصل کرنا ہی اس کا مقصد و مدعا ہو۔ ایسے
شخص کو جو حمد ملے گی وہ کبھی ختم نہیں ہوگی ۔ ایک شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہوا کہ اس نے اپنی ہر
ایک حالت کو خدا کے لیے ہی کر دیا ۔ آج کروڑوں کروڑہ انسان اس کی حمد کرتے ہیں اور خدا نے وعدہ فرمایا
ہے کہ اس کی پیچی تعریف کرنے والی ایک نہ ایک جماعت دنیا میں ضرور رہیگی ۔ پھر آپ سے وعدہ فرمایا ہے کرانا
اعطينك الكوثر (الکوثر) علاوہ اس دنیا میں کوثر عنایت فرمانیکے اگلے جہاں میں بھی جہاں جام پلاتے
جائیں گے آپ ہی ساقی ہونگے ہیں آپکی جب بھی ختم نہیں ہوگی پس انسان کو چاہتے کہ خدا کیلئے ہوجاتے تاکہ اسکوچی تعریف
اور حمد نصیب ہو تمہیں مہرے کی تلاش ہے شیشے پوست خوش ہو جاؤ۔ اگر واقعی اور سچی تعریف چاہتے ہو تو خدا کیلئے ہیں
ہو جاؤ پھر تمہیں سچی تعریف اور حمد حاصل ہوگی اور اور حمد حاصل ہوگی اور جب وہ تعریف حاصل کرلو گے تو وہ ایسی تعریف ہوگی۔ جو بھی قطع
نہیں ہوگی۔
الفضل هر اكتوبر شاشة )

آج 10 میں سے 10 باقی