وسواس الخنّاس سے بچنے کا طریقہ

20
وسواس الخناس سے بچنے کا طریقہ
فرموده به راکتو بر شانه )
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد یہ سورہ پڑھی :-
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ * إِلَهِ النَّاسِ * مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ
الخَنَّاسِ ، الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ وَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ۔
اور فرمایا :-
رسورة الناس )
انسان کے لیے جہاں ترقی اور کامیابی کی راہیں کھلی ہیں وہاں بہت سے سامان اس کی ہلاکت کے بھی ہیں
اس میں کچھ بھی شک نہیں کہ انسان ترقی کرتے کرتے اعلیٰ سے اعلیٰ مقام پر پہنچ جاتا ہے۔ اللہ تعالی اس کا محب نہیں
اور دوست ہو جاتا ہے۔ وہ خدا کے حضور ایسے مقام پر کھڑا کیا جاتا ہے کہ اس پر وار کرنے والا اس پر وار کرنے
کی بجائے خدا پر وار کرنے والا قرار دیا جاتا ہے ۔ خدا تعالیٰ اس کے اندر ہوتا ہے ۔ باہر ہوتا ہے ۔ آگے
ہوتا ہے پیچھے ہوتا ہے۔ اوپر ہوتا ہے۔ غرض ہر طرف سے وہ خدا کی پناہ میں ہوتا ہے ۔ اس لیے جب وار
کرنے والا اس پر وار کرتا ہے تو اس کا وار اس پر پڑنے کی بجائے خدا کی کسی نہ کسی صفت پر پڑتا ہے
پس وہ ایسے مقام پر ہوتا ہے کہ خدا کی صفات کا مظہر ہو جاتا ہے اور بعض لوگ دھو کہ میں پڑ کر اُسے
خدا سمجھنے لگ جاتے ہیں۔
مگر با وجود اس کے اس میں بھی کچھ شک نہیں کہ جب انسان گرتا ہے تو انسانوں سے ہی نہیں ۔ بلکہ
کسی وقت کتوں ۔ سوروں ۔ گدھوں ۔ ریچھوں اور بندروں سے بھی بدتر ہو جاتا ہے اور کہ تا ہے اور کسی وقت نجاست
کے کپڑوں سے بھی پلید تر ہو جاتا ہے۔ ترقی کرتا ہے تو اس مقام پر پہنچتا ہے۔ جس پر فرشتے بھی نہیں پہنچ
سکتے اور اگر گرتا ہے تو ایسا کرتا ہے کہ ذلیل سے ذلیل مخلوق سے بھی بدتر ہو جاتا ہے ۔
ایک بزرگ کا واقعہ حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے کہ ایک صوفی تھے وہ پہاڑ پر رہتے تھے ۔

١٠٩
خدا تعالیٰ نے ان کے متعلق ایسا انتظام کیا تھا کہ ان کو دونوں وقت کھانا وہیں پہنچ جایا کرتا تھا۔ کچھ عرصہ کے
بعدان کو یہ ابتلا پیش آیا کہ تین دن متواتر کھانا نہ ملا جب بھوک سے حالت خراب سے حالت خراب ہونے لگی تو وہ اپنی
جگہ سے اُٹھے اور قریب کے گاؤں میں گئے۔ اور ایک مکان پر پہنچکر کھانے کو مانگا گھ انے کو مانگا ۔ گھر والوں نے ان
کو تین روٹیاں دیں ۔ وہ روٹیاں لے کر واپس ہوتے تو گھر والوں کے دروازے پر ایک کتا بیٹھا تھا
وہ ان کے ساتھ ہو لیا۔ انھوں نے اس کو آدھی روٹی ڈالدی۔ مگر وہ کھا کر پھر ساتھ چلنے لگا۔ آدھی انھوں
نے اور ڈالدی۔ وہ اس آدمی کو بھی کھا کر پیچھے چلا آتا رہا۔ انھوں نے ایک اور روٹی ڈالدی اور کہا کہ واقعی
بیچارا ایک روٹی سے کیا سیر ہوگا لیکن جب دو روٹیاں بھی جا چکا تو پھر بھی ان کے بچے سے نہ ہٹان
اُنھوں نے غصہ میں آکر میری روٹی بھی ڈالدی۔ اور کہا کہ تو بڑا بے حیا ہے جو پیچھا ہی نہیں چھوڑتا انسان
کی عادت ہے کہ جب وہ غصہ میں آتا ہے تو دیواروں اور درختوں کو بھی مخاطب کر لیا کرتا ہے ۔ تو
اُنھوں نے غصہ کی حالت میں گتے کو بے حیا کیا ۔ اسپر کشفی طور پر اس کتے نے ان سے گفتگو کی اور
کہا کہ بے حیائیں ہوں کہ تو خدا تجھکو ہمیشہ رزق پہنچاتا تھا۔ مگر صرف تین دن نہ پہنچا تو اُٹھ کر لوگوں
خواہ ہفتوں
کے دروازوں پر مانگنے چلا آیا۔ مگر میں ہوں کہ ہمیشہ اپنے آقا کے دروازے پر پڑا رہتا ہوں، خواہ ہے
فاقہ میں گذر جائیں۔ کتے کی اس گفت گو سے جو کشفی طور پر ہوئی تھی ان کو اپنی کمزوری کا احساس ہو گیا۔
اس سے توبہ کی اور اپنے اس مقام پر جا بیٹھے اور خدا تعالیٰ نے پھر ان کو اسی طرح کھانا پہنچا نا شروع کر
دیا ۔ تو واقعی کہتے ہیں وفاداری کی صفت ایسی ہے کہ وہ اپنے آقا کی خاطر جان بھی دید یتا ہے ۔ اور
ذرا پرواہ نہیں کرنا ، مگر انسان ایسے ہوتے ہیں جو دوست وغیرہ کو مصیبت کے وقت چھوڑ
دیتے ہیں۔ تو بعض انسان ایسے ہوتے ہیں جن میں گنتے جتنی بھی وفا نہیں ہوتی ۔ اسی طرح گدھے کو احمق
کہا جاتا ہے اور حماقت کے لیے گدھا مشہور ہے، لیکن بعض انسان اپنی حماقت میں گدھے سے
بھی بڑھ جاتے ہیں۔ گدھے میں اتنی تمیز ہوتی ہے کہ وہ کبھی شیر پر حملہ نہیں کرتا۔ بلکہ اس کی حس ایسی تیز
ہوتی ہے کہ وہ شیر کی دور سے ہی بو سونگھ کر بھاگنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن انسان جب
حماقت پر آتا ہے تو کہ صرف خدا کے پہلوانوں پر حملہ کرتا ہے۔ بلکہ خدا کو بھی مقابلہ کا چیلنج دیدیا ہے
گدھا احمق ہے مگر اتنا نہیں کہ خطرہ کی جگہ میں ٹھرا رہے اور شیر کی بو پاتے ہی اس کو چھوڑ نہ دے
لیکن انسان ایسا احمق ہوتا ہے کہ خدا کے سپہ سالاروں کے مقابلہ میں چلا جاتا ہے ۔
پھر انسان گرتے گرتے بند ر سے بھی زیادہ نقال اور خنزیر سے بھی زیادہ ہے حیا ہو جاتا ہے

۱۱۰
اگر کسی جانور میں ایک ایک نقص ہے تو انسان میں تمام کے تمام نقائص جمع ہو جاتے ہیں بے حیا یہ ہوتا ہے
بے وفا پہ ہوتا ہے۔ اندھا تقلید کرنے والا یہ ہوتا ہے۔ احمق یہ ہوتا ہے ۔
کبھی بھیر کی طرح مقلد ہو جاتا ہے۔ لوگوں کو نمازیں پڑھتا دیکھتا ہے تو خود بھی نماز پڑھنے لگتا ہے
لیکن کچھ نہیں سمجھتا کہ نماز کیوں پڑھتا ہوں اور پھر لمبی نماز پڑھتا ہے کہ لوگ تعریف کریں ۔ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک زمانہ میں ایسے لوگ پیدا ہونگے جو نمازیں تو بی لمبی پڑھیں گے مگر ایمان ان
کے حلق سے نیچے نہیں اُترے گا۔ یہ ایسے ہی لوگوں کے متعلق آپ نے فرمایا ۔ پھر انسان نقلیں اتارتا ہے
تو ایسی بھونڈی کہ دیکھ کر ہنسی آجاتی ہے ۔ مثلاً یورپ کے لوگوں کی نقل میں ٹوپی ۔ کوٹ پتلون پہنتا ہے۔
چونکہ ان لوگوں کو یہ لباس پہنتے صدیاں گزرگئیں اس لیے ان کو بُرا نہیں معلوم ہوتا۔ مگر یہ لوگ جو ان کے
تقال ہوتے ہیں اور ویسا ہی بننا چاہتے ہیں۔ یہ گو دیسا ہی لباس پہن بھی لیں۔ یورپین وضع کی ٹوپی سر
پر رکھیں ۔ مگر گوری رنگت کہاں سے لائیں گے۔ پھر یورپین جس طرح چلتے پھرتے ہیں۔ اس کے لیے ان
کی تو چال ہی اس قسم کی ہوتی ہے۔ نہ تو انھیں تکلف کرنا پڑتا ہے۔ اور نہ وہ بڑے معلوم ہوتے ہیں میگر
ان لوگوں کو ایسی چال چلنے کے لیے تصنع کرنا پڑتا ہے۔ چنانچہ پچھلے سائی شملہ میں دیکھنے کا اتفاق ہوا
بعض لوگ جسم کو اکڑاتے اور سر کو اٹھاتے چلتے ہوتے نہایت بھونڈ سے معلوم ہوتے تھے ۔
ان لوگوں نے نقل کی نقل تو کی مگر بھونڈی اور فضول نقل کی جوان کے لیے بجائے فائدہ مند
ہونے کے اور ذلیل گن ہے۔ کیونکہ انسان معزز کوٹ پتلون وہیٹ سے نہیں بن جاتا۔ اور نہ ہی یورپ
کے لوگ اپنے لباس کی وجہ سے معزز ہیں ۔ بلکہ کسی اور وجہ سے ہیں ۔ ان لوگوں کو اگر ان کی نقل کرنی
تھی تو ان صفات کی کرتے جن سے وہ دنیا میں معزز ہیں۔ مثلاً دنیا ہی کو وہ سب کچھ سمجھتے ہیں اور اس کے
لیے کوئی بڑی سے بڑی قربانی کرنے سے دریغ نہیں کرتے، لیکن اگر ان لوگوں کو کسی دور سفر پر جانے
کے لیے کہا جائے ۔ تو اول تو موجودہ زمانہ میں جہاز کے سفر کے خطرے کو رستے میں روک بنائیں گے اور
اگر جہانہ کا سفر نہ ہو کسی ایسی جگہ کا سفر ہو جہاں ریل نہ جاتی ہو تو ریل کے نہ ہونے کا عذر کیا جائیگا۔ پھر اگر
یورپ کے لوگوں کو مذہبی طور پر بھی دیکھا جائے ۔ تو ان کی قربانیاں دیکھ کر حیرت ہوتی ہے ۔ افریقہ
کے وحشیوں نے سینکڑوں مشنری عورتوں کو بھون کر کھا لیا۔ مگر ایک کے بعد دوسری فوراً چلی جاتی۔ اور
عیسائیت کی اشاعت میں لگ جاتی اور اگر ایک کی ہلاکت کی خبر پہنچتی ہے۔ تو کئی درخواستیں آتی ہیں کہ
ہم کو وہاں بھیجا جائے۔ چین میں اس وقت تک سات ہزار عیسائی مشنری قتل کیا گیا ہے، لیکن ایک
مارا جاتا ہے تو اس کی جگہ دوسرا چلا جاتا ہے۔ انکی نقل کرنے والے محض لباس اور چال میں اور حال میں نقل اُتار نے

سے ان
,
سے چاہتے ہیں کہ ان کی طرح عزت حاصل ہو جائے مگر اس سے یہ ممکن نہیں۔ عزت ان کی عمدہ
صفات ما حاصل کرنے سے ہو سکتی ہے۔ بنگال اور مدراس کے لوگ تعلیم میں بہت ترقی کر گئے ہیں
مگر اپنا لباس وہی رکھتے ہیں۔ بنگائی سرنگے اور دھوتی باندھے ہوتے ہوتے ہیں مفتی صاحب جب
مدر اس گئے تو انھوں نے بتایا کہ چیف کورٹ کے حج بھی ننگے پیر بازاروں میں پھرتے تھے ، اور اس
ان کی عزت میں کچھ بھی فر نہیں آتا۔ کیونکہ انہوں نے اہل یورپ کی سیکھنے کی باتیں سکا سیکھی ہیں حضرت
میں موجود کوئی کوٹ پتلون نہیں پہنتے تھے مگر خدا نے آپ کو کتنی عزت دی، تو معلوم ہوا کہ ساس میں
تقلید کرنے سے عزت حاصل نہیں ہوتی ۔ پھر بعض لوگ بھیڑ کی طرح تقلید کرتے ہیں ۔ اگر پوچھا جاتے
کہ یہ کام کیوں کرتے ہو تو کہیں گے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے دیکھا ۔ اگر کوئی عقل کی
بات بتاؤ اور کہو کہ ایسا کرو تو کہیں گے ہم نہیں مان سکتے۔ کیونکہ یہ ہمارے باپ دادا کے طریقہ کے
خلاف ہے۔ یہ نہیں دیکھیں گے کہ کونسی بات مفید اور عقل کے مطابق ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے سورۃ الناس میں اس طرف توجہ دلاتی ہے کہ کیونکر انسان انسانیت سے گرتا ہے
اور ساتھ ہی گرنے سے محفوظ رہنے کا طریق بنایا ہے۔ فرمایا : - قل اعوذ برب الناس إلخ یعنی
تین ذریعے ہیں جن کے ذریعہ انسان او پر چڑھتا ہے اور تین ہی وہ ذریعے ہیں جن سے نیچے گرتا ہے ۔
ان تین ذرائع میں سے ایک ربوبیت ہے ۔ دوسرا ملکیت ہے اور میرا الوہیت ۔ بہت دفعہ ربوبیت
کے ذریعہ ابتلا آتا ہے اور بہت دفعہ ملکیت کے ذریعہ اور بہت دفعہ الوہیت کے ذریعہ اور پھر
ان میں سے ہر ایک کی دو قسمیں ہیں۔ ایک نسبت فاعلی کے لحاظ سے اور دوسری نسبت مفعولی
کے لحاظ سے یعنی کبھی انسان دوسروں کا رب بنتا ہے ب بنتا ہے اور کبھی دوسروں کو اپنا رب بنا تا ہے پھر کبھی خود اپنا رب بناتا پھر
ملک بنتا ہے اور کبھی دوسروں کو اپنا ملک بناتا ہے ۔ اس طرح کبھی خود اللہ بنتا ہے اور کبھی دوسروں
کو اپنا اللہ بنا لیتا ہے گویا تین سے چھ ذریعے بن جاتے ہیں۔
کبھی یہ رب ہوتا ہے۔ یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ لفظ رب عام ہے ۔ خدا کے لیے مثلاً رب
الناس آیا ہے۔ اس کے معنی ہیں پیدا کرنے والا ۔ اور پھر اونی حالت سے اعلیٰ کی طرف لیجانے والا۔
اور بعض دفعہ دیکھ کہیں گے۔ اور اس کے معنی ہونگے تمہارا سردار تو لغت والوں نے دونوں طرح
لکھا ہے کہ لفظ رب بغیر اضافت یا با ضعافت خدا کے لیے آتا ہے اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا کے
سوا اوروں کے لیے بھی بول لیتے ہیں۔ بہر حال ایک ربوبیت انسان کی ہوتی ہے۔ مثلاً اس کے
غریب رشتہ دار ہیں اور وہ ان کی پرورش کرتا ہے۔ اس پر ا نیلام۔ اس طرح آتا ہے کہ اس کے پاس

۱۱۲
اتنا رزق نہیں ہوتا کہ یہ انکی پرورش کر سکے ۔ اس لیے یہ بعض نا واجب طریق اختیار کرتا ہے۔ چوری کرتا ہے
رشوت لیتا ہے۔ اسی طرح کسی کو اپنا رب سمجھتا ہے ۔ اس کو خوش کرنے کے لیے جھوٹ بولتا ہے۔ یان
اور اسی قسم کی باتیں کرتا ہے۔ تو خدا کی ربوبیت کو بھول جاتا ہے اور بندوں کو اپنا رب بنا لیتا ہے۔
دوسرا ذریعہ ملکیت ہے یعنی بعض بادشاہ ہوتے ہیں۔ تو ان کے بادشاہ ہونے کی حیثیت میں
ان پر رعیت کے کچھ حقوق عائد ہوتے ہیں ۔ وہ ان میں خیانت کرتے ہیں۔ یا خود رعیت ہوتے ہیں
اور دو سر ملک ہوتا ہے۔ تو رعیت ہونے کی حالت میں بغاوت یا دیگر قسم کے سیاسی جرم کرتے ہیں ۔
تیسری شق الوہیت ہے کہ کبھی تو انسان خوداللہ بن جاتا ہے۔ اور کبھی دوسروں کو الہ بنا لیتا ہے ۔
حضرت خلیفہ اول جب اپنے ایک استاد سے رخصت ہونے لگے ۔ تو اُنھوں نے آپ کو کہا کہ میں تمہیں
ایک نصیحت کرتا ہوں اور وہ یہ کہ تم کبھی خدا بننے کی خواہش نہ کرنا۔ حضرت مولوی صاحب نے حیران
ہو کر پوچھا کہ کیا خدا بھی کوئی بنتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ زبان سے خدا ہونے کا تو بہت کم لوگ دعوئی
کیا کرتے ہیں۔ مگر عملاً بہت لوگ خدائی کا دعویٰ کرتے ہیں اور وہ اس طرح کہ وہ چاہتے ہیں کہ جو کچھ
ہم ۔ کہیں وہی ہو کر رہے ۔ حالانکہ یہ بات تو خدا کے شایان شان ہے ۔ جو لوگ قولاً دعویٰ کرتے ہیں
ان کا علاج تو عام لوگ بھی کر لیا کرتے ہیں۔ جیسا کہ مشہور ہے کہ ایک شخص نے خدائی کا دعوی کیا ۔
علماء نے اسے بہتر سمجھایا مگر وہ باز نہ آیا۔ ایک ان پڑھ تھا ۔ وہ بہت کوشش کرتا تھا کہ مجھے مواقع
ملے تو میں اس کو سمجھاؤں ، مگر خدائی کے مدعی کے چیلے ہر وقت اس کے ارد گرد جسے رہتے تھے۔ اتفاقاً
ایک دن جبکہ وہ اکیلا تھا تو اسے موقع ملا وہ اس کے پاس گیا اور جا کر دریافت کیا کہ کیوں جی آپ خدا ہیں
اس نے کہا ہاں ۔ اس ان پڑھ نے اسے گردن سے پکڑ لیا اور کہا کہ اچھا ہوا آج تو مجھے مل گیا ہے ۔
میں تو مدتوں سے تیری تلاش میں تھا۔ آج تیری خبر لونگا ۔ یہ کہ کر اسے مارتا جاتا تھا اور کہتا جاتا تھا کہ
تو نے ہی میرے فلاں رشتہ دار کو مارا ہے ۔ اب تو میرے قابو آیا ہے ۔ میں تجھ کو ہرگز نہیں چھوڑ دیگا
جب بہت مار پڑی تو اس نے کہا مجھے چھوڑ دے ۔ میں خدا نہیں ہوں۔
پس ٹھوکر لگنے کے تین ذریعے ہیں ۔ ربوبیت - ملکیت ، الوہیت اس لیے اللہ تعالیٰ اس کا
علاج بتاتا ہے ۔ قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ، مَلِكِ النَّاسِ إِلهِ النَّاسِ ، کہ اس بات کا یقین رکھو
کہ رب الناس کے سوا کوئی رب نہیں۔ ملک الناس اصل بادشاہ تو وہ ہے جو خدا ہے ۔ الہ الناس اور معبود
بھی وہی ہے ۔ اس لیے کہو کہ میں اس خدا کی پناہ میں آتا ہوں جو رب ہے ۔ ملک ہے اور الہ ہے
اس دعا میں ایک لطیف نکتہ ہے۔ اسلام کی تمام دعاؤں میں ایسے الفاظ اور ایسا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے

جس سے خدا کی غیرت کو جوش آئے ۔ کہا جا سکتا ہے کہ بجاتے خدا کی تین صفات کے ذکر کرنے کے کیوں
نہ صرف الدالناس کہ دیا کہ لفظہ الہ میں تینوں مراتب اور صفات بھی آجاتے مگر اگر صرف لفظ اللہ کو رکھا جاتا
تو وہ بات پیدا نہ ہوتی جو اس تفصیل سے پیدا ہوتی ہے ۔ خدا رب ہے تو رب الناس کہہ کر گویا خدا کی
غیرت کو جوش دلایا ہے کہ لوگوں کا رب تو یہ ہے پھر اور کوئی کس طرح رب ہو سکتا ہے۔ اسی طرح باتی
دونوں صفات میں بھی خدا کی غیرت کو جوش میں لایا گیا ہے۔ اور یہ ایسی بات ہے کہ ہر شخص اس کو
مشاہدہ کر سکتا ہے اور خدا تعالیٰ نے خود شرک کے متعلق کس قدر غیرت کا اظہار فرمایا ہے۔ اس لیے
جہاں ٹھوکر لگنے کا خطرہ تھا ۔ اس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے ایسی دعا تلقین کی۔ کہ جس سے خدا کی غیرت
کو جوش آتے ۔ اور وہ اپنے بندوں کو تمام خطرات سے محفوظ رکھے، تو انسان کو ٹھوکروں سے بچنے کے
لیے کسی چیز سے پناہ مانگنا چاہتے۔ فرمایا: مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ خناس کے وسوسوں سے۔
وسوسہ ڈالنے والے ہمیشہ ایسے طریق اختیار کرتے ہیں۔ جو بہت پوشیدہ ہوتے ہیں اور نہایت
چالاکی سے کوئی بد عقیدگی ۔ اور بد عملی سکھا دیتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص اس دعا کوڑھے
گا۔ اور خدا کی ربوبیت - ملکیت - الوہیت کو ذہن میں رکھے گا ۔ وہ ضرور ایسے وساوس سے بیچ
جائیگا۔ وسوسہ انداز چپکے سے ایک شوشہ چھوڑ دیتے ہیں۔ اور کمزور آدمی کو ایسی جگہ سے پکڑتے
ہیں کہ جہاں ان کا دار اثر کر سکے ۔
لدھیانہ میں ایک شخص میر عباس علی تھے ۔ وہ حضرت صاحب سے بہت خلوص رکھتے تھے
حتی کہ ان کی موجودہ حالت کے متعلق حضرت صاحب کو الہام بھی ہوا تھا۔
لدھیانہ میں جب حضرت مسیح موعود اور محمد حسین کا مباحثہ ہوا تو میر عباس علی حضرت صاحب کا
کوئی پیغام لے کر گئے۔ انکے مولوی محمد حسین وغیرہ مولویوں نے بڑے احترام اور عزت سے ہاتھ چوسے
اور کہا آپ آلِ رسول ہیں آپ کی تو ہم بھی بیعت کر لیں ، لیکن یہ مغل کہاں سے آگیا ۔اگر کوئی مامور آتا تو
سادات میں سے آنا چاہیئے تھا۔ پھر کچھ تصوف و صوفیاء کا ذکر شروع کر دیا ۔ میر صاحب کو صوفیا۔
سے بہت اعتقاد تھا۔ مولویوں نے کچھ ادھر اُدھر کے قصے بیان کر کے کہا کہ صوفیا۔ تو اس قسم کے عجوبے
دکھایا کرتے تھے ۔ اگر مرزا صاحب میں بھی کچھ ہے تو کوئی عجوبہ دکھلائیں ۔ ہم آج ہی ان کو مان لیں گے
مثلاً وہ کوئی سانپ پکڑ کر دکھا ئیں ۔ یا اور کوئی اسی قسم کی بات کریں۔ میر عباس علی کے دل میں یہ بات بیٹھے
گئی۔ اور جب حضرت صاحب کے پاس آئے تو کہا کہ حضور اگر کوئی کرامت دکھائیں تو سب مولوی مان
لینگے۔ حضرت صاحب فرماتے ہیں کہ جب کرامت کا لفظ اُن کی زبان سے نکلا تو اسی وقت مجھے یقین ہو گیا
7

۱۱۴
کہ بس میر صاحب کو مولویوں نے پھندے میں پھنسا لیا ۔ اس پر حضرت صاحب نے ان کو بہت سمجھایا مگر ان
کی سمجھ میں کچھ نہ آیا۔ تو وسوسہ انداز لوگ ایک سوراخ تلاش کرتے ہیں اور اس کے ذریعہ انسان کے دل میں
وسوسہ ڈال دیتے ہیں جس سے اسے ٹھوکر لگ جاتی ہے۔
قادیان میں بھی ایسے لوگ ہیں جن کا یہ کام ہے کہ لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالیں بیعت بھی کی ہوتی
ہے۔ اپنے آپ کو مخلص بھی قرار دیتے ہیں۔ مگر وسوسہ اندازی سے بانہ نہیں آتے ۔ ایسے لوگوں سے محفوظ
رہنے کا ایک ہی ذریعہ ہے۔ اور وہ یہ کہ انسان سچے دل سے اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھے - جو پڑھیگا
یقیناً اللہ تعالیٰ اسے دوسوسہ سے محفوظ رکھے گا ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی کے اخلاص کو ضائع نہیں کرتا۔ اور
شیطان غالب نہیں آسکتا۔ شیطان کو اقتدار نہیں دیا گیا۔ پس جب تم سچے دل سے اس سورۃ کو پڑھو گے
اور اس کے مفہوم و مطلب کو ذہن میں رکھو گے تو شیطان بھاگ جائیگا، لیکن جولوگ اس کی طرف توجہ نہیں
کریں گے۔ وہ وساوس میں پڑ جائیں گے اور ان پر شیطان کا قبضہ ممکن ہے ۔ پس ہم سب رَبِّ النَّاسِ۔
مَلِكِ النَّاسِ - الهِ النَّاسِ کی پناہ میں آتے ہیں ۔ اللہ تعالی ہم سب کو ہر قسم کے وساوس سے بچائے۔
الفضل در نومبر شاشة )

آج 10 میں سے 10 باقی