خُدا کے نبی پر ایمان لاؤ کہ عذاب سے بچو

۱۱۵
21
خدا کے نبی پر ایمان لاؤ کہ عذاب سے بچو
فرموده و از اکتوبر شا ته )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- بعد
بہت سے لوگ دنیا میں اس قسم کے پائے جاتے ہیں کہ ان کی حالت سوتے ہوئے آدمی کی سی ہوتی
ہے۔ جس طرح ہوئے ہوتے انسان کو اس بات کا کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ میرے سرہانے کوئی دشمن مجھے مارنے کے
لیے کھڑا ہے یا میرے پاس کوئی عزیز میری ہمدردی کے لیے بیٹھا ہے۔ وہ اگر اتفاقاً اچھا خواب دیکھتا ہے مثلاً
ہیں کہ میں تاجر ہوں بہت سا روپیہ آرہا ہے خریداروں کی بھیڑ لگی ہوتی ہے اور جس قدر میں چاہتا ہوں نفع حاصل
کرتا ہوں تو اس خواب کی حالت میں وہ خوشی سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ اس کے ذرے ذرے میں خوشی رچی ہوئی
ہوتی ہے۔ گو عین اسی وقت اس کا دشمن تلوار لیے قتل کرنے کے لیے سرہانے کیوں نہ کھڑا ہو۔ یا وہ خواب میں کھتا
ہے کہ میں بادشاہ ہوں۔ دنیا کے بادشاہ میرے نام سے تھراتے ہیں میرے پاس بیشمار فوجیں ہیں جو اسلحہ سے
مسلح ہیں اور کسی کی مجال نہیں کہ مجھے کچھ نقصان پہنچا سکے لیکن ہو سکتا ہے کہ حقیقت میں اس وقت اس کے عزیز
رشته دار مصیبت میں گرفتار ہوں اس کا گھر لٹ رہا ہو اور اس کے پیار سے جان توڑ رہے ہوں۔ تو خواب میں
ایک رسیاں ایسی خواہیں مراد ہیں جو سچی اور خدا کی طرف سے نہ ہوں ۔ بلکہ نفسانی خیالات ہوں، انسان بڑے
بڑے خیالی پلاؤ پکا رہا ہوتا ہے۔ خوشی اور مسرت سے پھولا نہیں سماتا۔ بڑے بڑے سبز باغ دیکھ رہا ہوتا
ہے۔ حالانکہ وہ سخت خطرہ کے منہ میں سخت مشکلات کے بھنور میں اور سخت مصائب کے دائرہ میں گھرا
ہوتا ہے۔ اس کے بالمقابل دوسری طرف ایک شخص کی خواب میں تو یہ حالت ہوتی ہے کہ دسمجھتا ہے۔ میں
ایک بڑے سمندر میں غوطہ کھا رہا ہوں۔ جہاز ڈوب رہا ہے کوئی ایسی چیز نزدیک نہیں جس سے سہارا
پکڑ کر زندہ رہ سکوں ۔ چاروں طرف مایوسی ہی مایوسی گھیرے ہوتے ہے اور سمندر کی تہ کی طرف جا رہا ہوں
اسی حالت میں اس کو خیال پیدا ہوتا ہے کہ مجھکو پچھلی نگل جائیگی اس خیال سے وہ کانپ اٹھتا اور گھبرا کر
چیخ مارتا ہے۔ ممکن ہے جب وہ ایسی ڈراؤنی خواب دیکھ کر گھبرایا ہوا چیخ مار کر اُٹھے۔ تو کسی نہایت شفیق اور

114
پیار کرنے والے کو اپنے پاس پاتے جو اس پر ہزار جان سے قربان ہونے کے لیے تیار ہو، لیکن جس طرح
پہلا شخص اصل حقیقت سے ناواقف ہو کر محض نفسانی خیالات اور وہمی نظاروں پر پھولا نہیں سماتا ۔ اسی
طرح یہ اصلیت سے انجان رہ کر ڈراؤنے نظاروں سے گھبرا اُٹھتا۔ اور کسی کو اپنا یار و مدد گار نہیں سمجھتا۔
یہی حال دنیاوی معاملات میں بھی ہوتا ہے بہت لوگ اپنی ترقیات اور خواہشات اور کامیابیوں کے
خیالات سے اُچھلتے ہیں۔ کامیابیوں کے سبز باغ ان کے پیش نظر ہوتے ہیں۔ اور وہ اس حالت می پچھولے
نہیں سماتے۔ حالانکہ ہلاکت ان کے پاس کھڑی ہوتی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم بڑے کامیاب ہو رہے ہیں اور
ابھی سارا مقصد حاصل کرلیں گے مگر خدا کے فرشتے کہتے ہیں کہ تم شکست کے گڑھے میں گر رہے ہو۔ اور ان کے
بالمقابل بعض ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی دنیا میں تمام توقعات قطع ہو چکی ہوتی ہیں۔ وہ ہو چکی ہوتی ہیں۔ وہ خیال کرتے ہیں کہ ہمارا کوئی
ہمدرد اور عکسار ور غمگسار نہیں ہم تباہ و برباد ہو گئے ہیں اور ہمارے بچنے کا کوئی طریق نہیں ، لیکن ایک اُمید کا رستہ
ان کے لیے کھول دیا جاتا ہے اور وہ خوشی کی جھلک دیکھتے ہیں۔ جو خدا کی طرف سے ہوتی ہے۔ کیونکہ جب
انسان سب سے قطع ہو کر خدا کی طرف دیکھتا ہے۔ تو خدا کہتا ہے کہ میں تیری مدد و نصرت کو موجود ہوں میں
تجھے تباہ نہیں ہونے دونگا۔
تو ایک شخص خواب میں اب میں ڈوب رہا ہوتا ہے ۔ اور نہیں جانتا کہ میرے بچاؤ کی کوئی صورت ہے
حالانکہ ممکن ہے کہ اس کا کوئی شفیق اسے گود میں لیے بیٹھا ہو ۔ اور جس طرح ایک شخص خواب میں عمدہ
نظارہ دیکھ کر بڑا خوش ہو رہا ہوتا ہے ۔ حالانکہ ہو سکتا ہے اس وقت اس کا دشمن اسے ہلاک کرنے کے
لیے سرہانے کھڑا ہو۔ اسی طرح وہ شخص جو خدا سے دور ہوتا ہے سمجھتا ہے کہ میں کامیاب ہو جاؤنگا۔ اور
ہر قسم کے فوائد حاصل کر لونگا، لیکن تباہ و برباد ہو جاتا ہے اور وہ جو تباہی و بربادی کے وقت خدا کے حضور
جھک جاتا ہے بچا لیا جاتا ہے۔ کیونکہ خدا اپنے بندے کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے دیکھو
ایک بچہ جب ڈراؤنی خواب دیکھ کر چیختا اور پہلا اُٹھتا ہے تو اُسی وقت اس کی ماں بھا گئی ہوئی آتی ہے بھاگتی
اور کہتی ہے میرے پیچھے تجھے کیا ہوا اور پیار سے گود میں اٹھا لیتی ہے۔ وہ دیکھ رہا ہوتا ہے کہ میرے دشمن
مجھے قتل کرنے کے لیے لئے جاتے ہیں۔ حالانکہ اس وقت اس کی ماں اس پر جھکی ہوئی شفقت اور پیار سے
پوچھ رہی ہوتی ہے کہ تجھے کیا ہوا۔ تو کیوں روتا ہے۔ اسی طرح انسان جب ہلاکتیں اور تباہیاں دیکھ کر گھرا
اُٹھتا ہے اور اپنے سامنے موت ہی موت دیکھتا ہے۔ تو اُس وقت خُدا اُس پر جھکا ہوا ہوتا ہے اور
اس ماں سے بھی زیادہ شفقت اور پیار کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے ۔ ڈراؤنی خواب دیکھ کر رونے اور
بلبلانے والا بچہ جب اُٹھتا ہے تو جلدی سے جلدی اپنی ماں کی گود میں جانے کی کوشش کرتا ہے اور جب

114
ماں اسے بود
ہے
سے گود میں اٹھالیتی ہے تو بھی نادان بچہ روتا ہے مگر اس وقت اس کا رونا خوف اور خطرہ کا رونا ہیں
ہوتا۔ بلکہ خوشی کا رونا ہوتا ہے لیکن انسان دانا ہو کر تجربہ کار ہو کر اور ایک عمر گزار چکنے کے بعد جب مصائب
اور مشکلات میں گرفتار ہوتا ۔ تباہی اور بربادی کے نظارے دیکھتا، ہلاکت اور موت کے منظر مشاہدہ کرتا
ہے۔ تو چیختا چلاتا ہے ۔ مگر خدا کی طرف نہیں جھکتا ۔ اس کی پناہ نہیں ڈھونڈھتا اور اس کی آغوش
میں آنے کی سعی نہیں کرتا۔ نادان بچہ ڈرتا ہے اور روتا ہے ۔ اور انسان بھی مصائب میں گرفتار ہو کر
روتا ہے، لیکن بچہ جب ماں کی آغوش میں چلا جاتا ہے تو وہ رنج و خطر کا رونا چھوڑ کر خوشی کا رونا روتا
ہے۔ کیونکہ اس کے نزدیک دنیا بھر کی تکالیف کا علاج اگر کوئی ہے تو ماں کی آغوش ہی ہے اور جیسے
وہ سمجھتا ہے کہ میں اس آغوش میں پہنچ گیا تو پھر ساری دنیا کی بلائی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ مگر انسان روتا
حالانکہ خدا اسکے پاس ہوتا ہے ایسی حالت میں بھی وہ روتا ہے اور اسکایہ رونا بچہ کی طرح خوشی کا روا نہیں ہوتا بلکہ
خطرات کا رونا ہوتا ہے اور باوجود اس کے کہ خدا کی آغوش اس کے لیے کھلی ہوتی ہے۔ تاہم خدا کی آغوش
میں وہ خطرات اور مصائب سے اپنے آپ کو محفوظ نہیں خیال کرتا حالانکہ ماں کی خد کے مقابل میں کیا حیثیت
ہے کہ جس کی گود کو ایک نادان بچہ ہرقسم کے خطرات ے بچنے کی جگہ سمجھا ہے اور اسمیں پہنچنے کی کوشش کرتا ہے۔
جنگ بدر کا واقعہ ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم نے دیکھا کہ ایک عورت گھبرائی ہوتی پھر رہی تھی
آپ نے صحابہ کو مخاطب کرکے فرمایا تم جانتے ہو یہ عورت کیوں گھبرائی ہوئی پھرتی ہے۔ اس کا لڑکا
ہے۔ جو اس سے جدا ہو گیا ہے۔ یہ اس کو تلاش کرنے جا رہی ہے ۔ اس کو خیال ہے کہ آج جنگ کا
دن ہے۔ تلواریں چل رہی ہیں کہیں میرا بچہ ہلاک نہ ہو جائے یا غلام بنا کربیچا نہ جائے، اور پھر خدا
جانے کس کس ملک میں مارا مارا پھر سے ۔ ہر ایک بچہ کو جو اسے دکھائی دیتا ہے۔ سینہ سے لگاتی ہے کہ
شاید یہی میرا نچہ ہو۔ فرمایا۔ تم نے دیکھا کہ اس ماں کو اپنے بچہ کے کھوتے جانے کا کس قدر عرب
ہے ، لیکن اللہ تعالیٰ کو اپنے بندے کے گم ہونے سے اس سے کہیں زیادہ کرب ہوتا ہے لیے
سچی بات یہی ہے کہ ماں کیا اور باپ کیا ۔ اللہ کی محبت اور اللہ کی آغوش واقعی ایسی آرام کی جگہ
ہے جس کی کسی کے ساتھ شمال ہی نہیں دی جاسکتی۔ بچہ ماں کی آغوش کو تمام جہان کے دکھوں سے
آرام پانے اور ہرقسم کے خطرات سے محفوظ رہنے کی جگہ خیال کرتا ہے ایک وہ غلطی کرتا ہے کیونکہیں
کی حقیقت ہی کیا ہے۔ ایک چپڑاسی بھی اسے دھمکا سکتا ہے۔ یا بیوہ عورت دیکھ کر ظالم محلہ کے
له بخاری کتاب الادب باب رحمة الولد و تقبيله و معالقته
ن
مال

THA
**
لوگ سے دیتے۔ ہی اس کو گھر سے نکال دیتے یا طرح طرح کے دکھ دیتے ہیں اور وہ روتی ہوئی بچہ کولے کر بے خانماں ماری
ماری پھرتی ۔ رتی ہے اور کچھ نہیں کرسکتی مگر خدادہ خدا ہے کہ جو انسان اس کی آغوش میں چلا جاتا ہے اس کا ساری
دنیا مل کر بھی کچھ کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ کوئی طاقت اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ اور کوئی قوت اس پر غلبہ نہیں
پاسکتی ۔ اس لیے حقیقی اور پورے امن و آرام کی آغوش ایک اور صرف ایک ہی ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی
آغوش ہے ۔ پس آغوش مادر کو خدا کی آغوش سے کیا نسبت، لیکن افسوس اور حیرت کا مقام ہے کہ ایک
نادان بچہ تو مصیبت اور خطرہ کے وقت اپنی ماں کی آغوش کو ڈھونڈھتا ہے لیکن سمجھدار اور تجربہ کار
انسان دکھوں اور مصیبتوں میں بھی خدا کی آغوش میں آنے کی طرف متوجہ نہیں ہوتا ۔ حالانکہ جیسا آرام و
آسائش اس میں مل سکتا ہے اور کہیں نہیں مل سکتا۔ کیونکہ جیسا خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر مہربان اور رسم
کرنیوالا ہے ۔ ایسا کوئی نہیں ہے ۔
چنانچہ سورۃ فاتحہ کو دیکھو اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ الْحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِيمِ - مَالِكِ يوم الدين ، اے انسانوں ذرا سوچو تو سہی کہ تمہارا کس سے تعلق ہے ۔ اس اللہ
سے تعلق ہے جو ساری بو ساری سچی تعریفوں کا مالک ہے ۔ ہے۔ پھر وہ ظالم اور جابر نہیں۔ بلکہ رحمن اور رحیم ہے۔ وہ
اپنی چھوٹی سے چھوٹی مخلوق کو بھی رزق پہنچاتا ہے ۔ اگر جنگل میں رہنے والے بھیڑیوں کے لیے رزق میبا
کرتا ہے تو ہوا میں رہنے والی مخلوق بھی اس کی دی ہوئی روزی کھاتی ہے۔ اگر زمین میں پوشیدہ رہنے
والے جانوروں کو ان کی خوراک پہنچاتا ہے۔ تو پانی میں رہنے والے جانوروں کو بھی وہی رزق دیتا ہے
غرض ہر ایک مخلوق کے لیے اس نے سامان زیست پیدا کیا ہوا ہے۔ اور اسے پہنچاتا ہے۔ کیا ایسا مربان
خدا انسان کے لیے آرام و آسائش کا سامان نہیں کریگا ۔ غور کرو ۔ مثلاً ایک شخص کے ہاں کوئی مہمان جائے
اور میزبان اس کے نوکروں کے لیے ضروری چیزیں ۔ اس کی بکریوں کے لیے پتے ۔ اس کے گھوڑے کے
لیے گھاس ۔ اس کے اونٹ کے لیے کانٹے دار جھاڑیاں ۔ اور اس کے کتوں اور بلیتوں کے لیے گوشت
غرض جتنے نوکر اور جس قدر جاندار اس کے ساتھ ہوں ان سب کے لیے آرام و آسائش کی چیزیں میں
ے اور سب کو کھانے پینے کی چیزیں دے: تو کیا ایسے میزبان کی نسبت یہ خیال کیا جا سکتا ہے کہ وہ
اپنے مہمان کے ٹھرنے کے لیے مکان کا۔ اس کے کھانے کے لیے خوراک کا، اس کے آرام کے لیے بہتر کا
اور اس کی دیگر ضروریات کے پورا کرنے کا انتظام نہیں کرے گا ۔ ہرگز نہیں کیونکہ جب وہ اپنے مہمان کی
خاطر اس کے ساتھ کی ہر ایک چیز کو آرام پہنچا رہا ہے تو خود اس کو کیوں نہ پہنچائے گار پیس ایسے میزبان
کی نسبت بجز پاگل کے کوئی شخص خیال نہیں کرتا کہ وہ اپنے ماں کو بھوکا رکھے گا۔ یا اس کے آرام کے
کرنے

١١٩
لیے کوئی انتظام نہ کریگا ۔
اس بات کو مد نظر رکھ کر دیکھنا چاہتے کہ کیا وہ خدا جس نے تمام مخلوق کے لیے سامان پیدا کئے
ہوتے ہیں جس نے مچھروں کے لیے سانپوں کے لیے بچھوؤں کے لیے اگتوں کے لیے شیروں کے لیے
رزق پیدا کیا ہوا ہے۔ ان کے آرام کے سامان مہیا کئے ہوتے ہیں کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ وہ ان
سب سے اشرف اور اعلیٰ مخلوق (انسان) کے لیے رزق مہیا نہیں کریگا۔ یا اس کے آرام کے سامان پیدا
نہیں کریگا ۔ اس نے سب کچھ کیا ہوا ہے لیکن جس طرح ایک نادان اور کم عقل انسان اپنے نہایت
مربان اور خاطر تواضع کرنے والے میزبان سے لڑ کر چلا جاتا ہے ۔ اور اس کی میزبانی کور در کر کے اس
آرام اور آسائش سے محروم ہو جاتا ہے جو وہ اسے پہنچانا چاہتا ہے۔ اسی طرح ناسمجھ اور نا شکر انسان
خدا تعالیٰ سے جنگ کر کے اس سے منہ موڑ لیتا ہے اور خدا تعالیٰ کے پیدا کئے ہوئے آرام کے اسباب سے
فائدہ اٹھانے سے بے نصیب رہ جاتا ہے پس اگر نادان انسان با وجود اس خاطر کے اپنے میزبان سے
لڑکر چلا جائے۔ تو یہ اس کی بیوقوفی ہوگی۔
دیکھو حیوان اپنے مالک سے کبھی نہیں لڑتا ۔ جو کچھ وہ اسے کھانے کو دیتا ہے کھا لیتا ہے اور
اگر بھو کا بھی رہے۔ تو بھی اس کے دروازے کو نہیں چھوڑتا۔ مگر انسان خدا سے لڑتا ہے اور کہتا ہے
کہ مجھے خدا کی کیا پرواہ ہے۔ مگر یہ بات اکثر انسان زبان سے نہیں کہتے۔ بلکہ عمل سے کہتے ہیں ۔ پس
جب انسان خدا سے لڑتے ہیں۔ اُس کے حکموں کو توڑتے ہیں اور اس کی نعمتوں کی بے قدری کرتے ہیں
تو ان پر طرح طرح کے عذاب آتے ہیں۔ بیماریاں پڑتی ہیں۔ زلزلے اور سیلاب آتے ہیں۔ بڑا تیاں ہوئی
ہیں ۔ قحط پڑتے ہیں ۔ اور نا شکر گزار لوگ تباہ و برباد کر دیتے جاتے ہیں ۔ ان کے عزیز و خویش ہلاک
کئے جاتے ہیں ۔ یہ کیوں ؟ اس لیے کہ جب : خدا کسی نعمت اور کسی انعام اور کسی بخشش کرنے میں ذرا بھی
کمی نہیں کرتا۔ تو پھر جو ایسے مہربان اور رحم کرنے والے خدا سے منہ موڑتے ۔ اور نہ صرف منہ ہی موڑتے
ہیں۔ بلکہ لڑائی مول لیتے ہیں۔ انھیں اس نا شکر گذاری کا مزا چکھائے۔ چونکہ خدا تعالی بڑا رحم کرتا ہے اور
انسان کو کسی نعمت کے دینے میں بخل نہیں کرتا ۔ مگر یہ اس سے لڑائی مول لیتا ہے اور اس سے علیحدگی
اختیار کرتا ہے ۔ پھر وہ اس کی سزا بھگتا ہے ۔
اس زمانہ میں بھی یہ نظارہ ہمارے سامنے موجود ہے کہ چونکہ بہت سے لوگوں نے خدا سے لڑائی
شروع کر دی تھی اور خدا سے علیحدہ ہو گئے تھے ۔ اس لیے خدا نے ایک نبی کو مبعوث کرنا ضروری سمجھا
جو انھیں بتائے کہ تمہاری تمام تکلیفوں اور مصیبتوں کا علاج خدا اور صرف خدا ہی کے پاس ہے

۱۲۰
لیکن کیسے تعجب کی بات ہے کہ ایک بچہ جو اپنی ماں سے روٹھ کر اس کی گود سے نکلتا ہے، وہ تو ماں کے
صرف اتنا کہ دینے سے کہ ہوا آیا دوڑ کر ماں کی چھاتی سے لیٹ جاتا ہے۔ حالانکہ وہ تو جھوٹ موٹ
کا ہوا ہوتا ہے۔ مگر اس بچہ پر اس قدر اثر کرتا ہے کہ اپنی مام ناراضگی کو بھول جاتا ہے۔ اور اپنی ما
کی گود کو ہی اپنے لیے جائے حفاظت سمجھتا ہے، لیکن انسانوں کے سامنے بیچ بیچ کے ہو سے عذابوں
کی صورت میں آتے ہیں۔ اور خدا کا نبی بار بار اور بڑے زور سے ان کے آنے سے پہلے اطلاع
دیتا ہے ۔ تاکہ انسان اپنے خالق اور مالک کو راضی کر لیں اور اس کے آگے جھک جائیں ۔ مگر یہ نہیں
ڈرتے۔ اور اتنا تکبر دکھاتے ہیں کہ خدا کی طرف سے منہ پھیر لیتے ہیں۔ قحط کی مصیبتیں اُٹھائیں گے
مگر مهربان خدا کی آغوش میں نہیں جائیں گئے وباؤں اور بیماریوں سے اپنے ساتھیوں کو تباہ و برباد ہوتا کھیں گے
مگر خدا کی طرف نہیں جھکیں گے۔ زلزلوں سے سیلابوں سے خانماں برباد ہو جائیں گے مگر خدا کی
پناہ میں نہیں آئیں گے، لیکن خدا تعالی با وجود ان کی ایسی سرکشی کے پھر بھی تمام کے تمام انسانوں کو
ہلاک نہیں کرتا۔ نہ ان کی زلیت کے تمام سامانوں کو بلکل تباہ و برباد کر دیا ہے۔ بلکہ بہت سوں کو
عبرت حاصل کرنے کے لیے زندہ رکھتا ہے۔ اور کچھ نہ کچھ سامان ان کی زیست کے پیدا کرتا رہتا ہے
لیکن کیسا رونے کا مقام ہے کہ ایک بچہ جو نادان ہے۔ وہ تو اپنی دانائی کرتا ہے کہ جب کوئی خوف
و خطرہ دیکھتا ہے تو اپنی ماں کی آغوش میں جاتا ہے، لیکن انسان دانا ہو کہ معہ ہو کر مصائب اور آرام کے اور آرام کے وقت دکھ
اور تکالیف کے وقت خدا کی آغوش میں جانے سے انکار کر دیتا ہے اور جو خدا کی طرف بلاتا ہے اس
پر منہی اور مسخر کرتا اسے احمق اور مجنون بتاتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے خدا کی ضرورت نہیں۔
نادان کہنے کو تو کہ دیتا ہے کہ خدا کی ضرورت نہیں حالانکہ جس زبان سے وہ یہ بات کہتا ہے ۔ وہ
بھی خدا ہی کی دی ہوتی ہے اور دوسری تمام چیزیں جن کی وجہ سے یہ خدا کو بھولا ہوا ہے وہ بھی
سب خدا ہی کی دی ہوتی ہیں۔ یہ ایسی ہی بات ہے کہ جیسے ایک کمزور اور ناتواں انسان کسی کے کندھے
ر ہاتھ کھڑا اور ساتھ ہی یہی ہے کہ تھے تمہارے سہارے کی ضرورت نہں حالانکہ اسکے سارے کے بغیروہ کھڑا نہ رہ سکے۔
یہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ وہ اپنے سے بھاگنے والے سرکشوں اور اپنے دشمنوں کو بھی رزق
پہنچا تا اور سہارا دیتا ہے اور یہ اس کی رحیمیت کا نشان ہے ۔ دیکھو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن خدا کے
دشمن تھے۔ ابو جبل چونکہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن تھا۔ اس لیے خدا کا بھی دشمن تھا۔ مگر خدا اس کو رزق
دیتا تھا۔ کیوں اس لیے کہ آخر تھا تو اسی کا بندہ پس وہ لوگوں کو عذابوں میں ڈالتا ۔ مصائب میں جکڑتا
ہے۔ اور تحطوں میں گرفتار کرتا ہے ۔ مگر ساتھ ہی ربوبیت بھی کرتا ہے ۔ تاکہ تمام کے تمام ہلاک نہ

۱۲۱
ہو جائیں۔ پس میں وہ بات ہے جس کے باعث وہ سب کو ہلاک نہیں کرتا۔ کہ آخر ہیں تو میرے ہی بندے
اور میری ہی مخلوق ۔ اس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ کا رحم سزا کے وقت بھی انسان کو نہیں چھوڑتا۔ بلکہ خدا کی
سے جو سزا آتی ہے وہ بھی اس کا رحم ہی ہوتا ہے ۔ تا لوگ عبرت پکڑیں اور بڑے مذاب سے
طرف سے جو
بچ سکیں۔
پس جس زمانہ میں انسان خدا سے جدا ہو جاتے ہیں اور اس سے منہ موڑ لیتے ہیں خدا ان پر یہ رسم
رماتا ہے کہ ان کی ہلائی کی خطر نبی عوث فرماتا ہے جوان کو خدا کی طرف بلاتا ہے مگر دنیا کے لوگ
دنیا کی طرف ایسے جھلکے ہوتے ہیں کہ اس کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے ۔ اور اگر کرتے ہیں تو اس کی مخالفت
اور دشمنی کے لیے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ اس کی دشمنی اس کی دشمنی نہیں ہوتی بلکہ خدا کی ہوتی ہے۔
کیونکہ خدا اس کے ذریعہ ظاہر ہوتا ہے ۔ حضرت مرزا صاحب کے دشمن آپ کی مخالفت نہیں کرتے۔
حضرت مسیح کے دشمن حضرت مسیح کے ثمن نہیں تھے اور حضرت موسیٰ کے مخالف حضرت موسیٰ کے مخالف
نہیں تھے۔ بلکہ وہ اس چیز کے دشمن تھے جو وہ دنیا کے سامنے پیش کرتے تھے ۔ اور وہ کیا تھا ۔ وہ خدا
اور اس کا کلام تھا۔ پس انبیاء کے دشمن ان کی ذات کے دشمن نہیں ہوتے۔ بلکہ خدا کے دشمن ہوتے ہیں۔
انبیا مه تو گنامی میں رہنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ بہ نسبت دنیا میں ظاہر ہونے کے لیکن خدا ان کو گوشتہ
گمنامی سے کھینچ کر دنیا کے سامنے لاتا ہے۔ پس چونکہ ان کو اپنی بڑائی منظور نہیں ہوتی بلکہ وہ خدا کی
بڑائی کے خواہاں ہوتے ہیں۔ اس لیے ان کی مخالفت ان کی مخالفت نہیں تھی۔ بلکہ خدا کی مخالفت
تھی ۔ اور ان کے مخالف خدا کے مخالف تھے مگر باوجود اس قدر مخالفتوں اور عنادوں کے جو وہ
خدا کے نبیوں کے بالواسطہ خدا کے ساتھ کرتے رہے۔ خدا پھر بھی ان پر رحم فرماتا رہا ہے۔
اب غور کرنا چاہیئے کہ وہ خدا جو اپنی مخلوق کے ساتھ ایسا مہربان اور رحم کرنے والا ہے اسے
اب ہو کیا گیا کہ دنیا کو طرح طرح کے عذابوں میں مبتلا کر کے تباہ کر رہا ہے۔ کوئی عقلمند جب اپنی بیوی اپنے
بچوں اور اپنے بھائیوں پر ظلم نہیں کرتا۔ ان کے گلوں پر چھری نہیں پھیرتا اور اپنے دوست کے کو قتل نہیں
کرتا ۔ تو پھر کیا وجہ ہے کہ وہ خدا جو اپنے بندوں پر ایسا رحم اور محبت کرنے والا ہے کہ اس کے رحم کے
مقابل میں کسی کارم بھی پیش نہیں کیا جاسکتا وہ کیوں دنیا پر طرح طرح کے عذاب بھیج رہا ہے۔ کہیں قحط
سے دنیا ہلاک ہو رہی ہے۔ کہیں قتل و غارت کا زور شور ہے کہیں طاعون سے ہلاکت پھیل رہی ہے۔
اور کہیں ایسی ایسی بیماریاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ جو اس سے قبل کبھی ظاہر نہیں ہوئیں۔
پس جبکہ خدا تعالی طرح طرح کی آفات بھیج رہا ہے۔ غلہ اس نے کھینچ لیا ہے۔ وبائیں اس نے

۱۲۲
پھیلا دی ہیں جنگیں اس نے شروع کرادی ہیں تو آخر اس کی کچھ وجہ تو ہونا چاہیئے ۔
اس کی دو ہی وجہیں ہو سکتی ہیں۔ یاتو یہ کہ وہ رحم کرنے والا خدا بدل گیا اور اس کی جگہ (نعوذ باشد ، کوئی
سفاک اور ظالم خدا آگیا، لیکن یہ بات بالکل غلط ہے۔ کیونکہ خدامیں ہرگز کوئی تغیر نہیں آسکتا۔ اس لیے
آج بھی وہی خدا ہے۔ جو آج سے قبل تھا۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ اب انسان وہ انسان نہیں رہے جو آج سے قبل ہوتے تھے اور جن پر خدا رحم
یا کرتا تھا بلکہ اس زمانہ کے انسانوں نے اپنی حالت کو بدل لیا ہے جو اچھے تھے وہ مرگئے اور ظالم و ہے جو تھے وہ رکتے و سفاک اور دین سے لا پرواہ اور تقویٰ سے بے خبر اور گند سے لوگ رہ گئے ہیں۔ پہلی وجہ چونکہ درست
نہیں ہو سکتی ۔ اس لیے یہی درست ہے اور در حقیقت بات بھی یہی ہے کہ موجودہ انسانوں نے ایک بڑی
تبدیلی اپنے اندر پیدا کرلی ہے اور چونکہ وہ خدا تعالیٰ سے اتنے لا پرواہ اتنے دور اور اتنے سرکش ہو گئے
ہیں جتنے اس زمانہ سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔ اس لیے ان پر ہر قسم کی مصیبتوں اور تکلیفوں کے
دروازے کھول دیئے گئے اور عذاب کے ایسے گئے چھوڑ دیئے گئے جیسے ان سے پہلے
لوگوں پر کبھی نہیں چھوڑے گئے ۔
ایسے
پس یہ خیال بالکل غلط ہے کہ (نعوذ باللہ ) خدا بدل گیا ہے۔ بلکہ بات یہ ہے کہ اس زمانہ کے
انسانوں کی حالت نہایت خراب ہو گئی ہے ۔ وہ نسل جو اچھی تھی گزر گئی اس کے بعد جو پیدا ہوئے وہ
اچھے نہیں۔ خدا تو ازلی ابدی ہے ۔ اس لیے اس میں کوئی نقص نہیں پیدا ہو سکتا ، لیکن انسان چونکہ
فانی ہستی ہے اس لیے نیکوں اور اچھے لوگوں کے مرنے کے بعد بڑے اور بدکار پیدا ہو سکتے ہیں
اور ایسے ہی ہو رہے ہیں ۔
اب چونکہ انسانوں نے خدا کو چھوڑ دیا ہے اس لیے انھیں آفتوں میں ڈالا گیا تا خدا کی ہی آغوش میں
آئیں اور خدا کی آغوش کے سوا دنیا میں کہیں امن نہیں پس اب امن حاصل کرنے اور مصائب و آرام سے
بچنے کا ایک ہی طریق ہے اور وہ یہ کہ خدا کے دروازے پر گر پڑیں ۔ کیونکہ جو خدا کے دروازے پر گر
پڑے وہ کبھی ہلاک نہیں کئے گئے ۔ تاریخ اس کی شاہد ہے ۔ دیکھیو اہلِ عرب نے خدا کو چھوڑ دیا تھا
وہ اس سے منہ موڑ چکے تھے۔ اس پر خدا نے ایک نبی کے ذریعہ ان کو اپنی طرف بلایا۔ اور ایسے وقت
میں بلایا جبکہ ان کی حالت بہت بڑی تھی اور چونکہ اُنھوں نے خدا کی طرف آنے کی بجائے اس سے
اور زیادہ سرکشی کی اس لیے خدا تعالیٰ نے انھیں سیدھا کرنے کے لیے عذابوں میں گرفتار کیا، لیکن جب
وہ خدا کی طرف آگئے تو ان تمام ذلتوں کو عزتوں سے تمام ہلاکتوں کو خوشحالیوں سے بدل دیا۔ اسی طرح

١٢٣
حضرت موسی کی قوم کے ساتھ کیا گیا۔ جب وہ خدا سے دور اور اسے چھوڑ چکے تھے تو ہر قسم کی ذلت اور رسوائی
میں گرفتار کئے گئے ۔ ان کے لڑکے قتل کئے جاتے تھے۔ ان کی عورتیں بے عصمت و بے آبرو کی جاتی تھیں کئے گئے۔ کے
اور فرعون طرح طرح کی ذلتیں ا رح طرح کی ذلتیں ان پر وارد کرتا تھا ، لیکن جب وہ حضرت موسیٰ کے ذریعہ خدا کے آگے جھک
گئے تو پھر ایک طرف انھیں ذلیل و رسوا کرنے تکلیفیں اور دکھ پہنچانے والے فرعون اور اس کی قوم کا کی قوم کا
جو کچھ انجام ہوا اسے دیکھو اور دوسری طرف ان کی حالت دیکھو کہ نہایت ذلیل اور رسوائی کی زندگی سے
نکال کر حکمران بنا دیتے گئے ۔
اسی طرح حضرت مسیح کی قوم کو دکھیوا ایک وقت تو اس پر وہ آیا کہ بڑے بڑے دکھوں اور مصیبتوں
میں گرفتار کی گئی حتی کہ اس کے خاص معبد میں سور کو ذبح کیا گیا۔ مگر خدا نے آخر انہیں کو حکومت
دے دی۔
پس خدا جب عذاب نازل کرتا ہے تو اس لیے نہیں کرتا کہ اپنی مخلوق کو تباہ و برباد کر دے بلکہ غذاب
کے لیے اس کی مہربانی ہی تقاضا کرتی ہے کہ میری مخلوق جو بگڑ گئی ہے اس کی اصلاح ہو جاتے۔ تو یہ اس
کے رحم کا ہی تقاضا ہوتا ہے کہ لوگ عذاب میں گرفتار کئے جاتے ہیں۔ دیکھو کوئی ایسا ڈاکٹر مریض پر
رحم کرنے والا نہیں کہلا سکتا جو اس کے خراب اور سارے جسم میں فساد پھیلانے والے عضو کو نہیں
کاتا کیونکہ ڈاکٹر کا مریض کے لیے یہی رحم ہے کہ اس کا جو عضو کاٹنے کے قابل ہے ۔ اسے کاٹ دے
تا کہ باقی جسم کی اصلاح اور حفاظت اس کے کاٹنے سے ہو جاتے ہیں جب ایک ڈاکٹر مریض کے
جسم میں فساد ہوتا دیکھے گار تو نشتر چلائیگا۔ اور کوئی پروا نہیں کریگا۔ کیونکہ یہی اس کے رحم کا تقاضا ہے ۔ مثلاً
کسی شخص کے شانہ میں پتھری ہو تو ڈاکٹر کا رحم یہ نہیں ہو گا کہ اس کو چھوڑ دے بلکہ اس کا رحم اسے مجبور کریگا
کہ نشتر چلاتے اور جسم کو چیر کر اس تکلیف دینے والی چیز کو نکال ڈالے۔ تو جیسے ایک ڈاکٹر کار جسم اور
همدردی مریض کا مرض دور کرنے کے لیے نشتر چلانے کا تقاضا کرتی ہے۔ ایسے ہی خدا تعالیٰ کی رحمت بھی
انسان کے فساد کو دور کرنے کے لیے عذاب کا بھیجنا ضروری بجھتی ہے اور جس طرح جب تک مرض دور
نہیں ہوتا ۔ اس وقت تک ڈاکٹر کا نشتر کام کرتا رہتا ہے، لیکن جب مرض رفع ہو جاتا ہے تو مریض کو عمدہ
غذائیں دی جاتی ہیں۔ ہر طرح اسے خوش رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسی طرح خداوند کریم بھی اسی وقت
تک عذاب دیتا ہے جب تک کہ لوگوں کی اصلاح نہیں ہوتی۔ اور جب انسانوں کی اصلاح ہو جاتی ہے
تو پھر انھیں ہر قسم کے انعامات سے نوازتا ہے۔
مگر اب دیکھنا یہ چاہتے کہ دنیا میں یہ وقسم قم کی ہلاکتیں اور تباہیاں آرہی ہیں۔ ان کے لانے کا

موجب کیا ہوا ہے۔ یہ تو صاف ظاہر ہے کہ یہ بلا سبب اور بلا وجہ تو انہیں رہیں ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ ٹھٹھا نہیں
کرتا ۔ اور نہ یہ اندھا راج ہے کہ ٹکے سیر بھاجی مکے سیر کھا جا “ کا حساب ہو کہتے ہیں کوئی بیوقوف
را جا تھا اس۔ اس نے اپنے حدود ریاست میں حکم جاری کر رکھا تھا کہ ہر ایک چیز کے سیر کے ۔ ایک چیلے ہمیں حکم
نے اپنے گرد سے کہا کہ باواجی اس ریاست میں چلو وہاں بڑا مزا ہے۔ ہر ایک چیز کے سیر کیتی ہے
ہم خوب سیر ہو کر مٹھائی وغیرہ کھایا کریں گے ۔ گرو نے کہا وہاں نہیں جانا چاہتے کیونکہ اگر گئے تو ہم پر
ضرور کوئی نہ کوئی مصیبت آئیگی، لیکن چیلا اصرار کر کے لے گیا اور کچھ دن تک خوب مٹھائیاں کھائیں اور
خوب موٹے تازے ہو گئے۔ آخر اتفاق ایسا ہوا کہ ایک شخص نے کسی کو قتل کر دیا۔ قاتل کو گرفتار کر کے پھانسی
کا حکم دیا گیا۔ جب اسے پھانسی دی جانے لگی تو جلا دنے کہا۔ چونکہ اس کی گردن پتلی ہے۔ اس لیے پھانسی
کی رسی اس کے گلے میں پوری نہیں آتی۔ را جانے کہا اس کی بجائے کسی موٹی گردن والے کو تلاشش
کر کے پھانسی دیدو آخر کسی کو تو پھانسی دینا ہی چاہیئے ۔ اس پر گر و صاحب جن کی گردن موٹی تھی۔ بچھڑ کر
پھانسی دیدیئے گئے۔ یہ ایک ظلم وجور کی کہاوت مشہور ہے ۔ اور ممکن ہے کسی نادان اور جہالت کے
پہلے نے ایسا کیا بھی ہو، لیکن خدا کی نسبت اس قسم کا خیال بھی دل میں نہیں لایا جا سکتا وہ اپنے بندوں
پر بڑا ہی رحیم وکریم ہے اورکسی پر ایک ذرہ بھر ظلم روا نہیں رکھتا۔ وہ ہر ایک چھوٹی سے چھوٹی بات کا
پورا پورا علم رکھتا ۔ اور سب کچھ جانتا ہے۔ اس لیے اس کی طرف سے کسی پر ظلم نہیں ہو سکتا۔ جب یہ بات
ہے تو پھر آجکل جو دنیا میں قتل و غارت تباہی و بربادی ہلاکت اور خونریزی ہو رہی ہے نئی نئی بیماریاں
بنانے
اور و و باتیں پھیل رہی ہیں تحط اور زلزلے آ رہے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ یہ تا اس کی کیا وجہ ہے؟ یہ تو میں بتا آیا ہوں اور بتا
کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ ہر ایک وہ انسان جسے ذرا بھی عقل سے حصہ ملا ہے جانتا ہے کہ خدا نہیں بدلا
اور نہ وہ بدلتا ہے۔ وہ جیسے۔ جیسے پہلے تھا۔ ویسے ہی اب بھی ہے۔ اس لیے یہی ماننا پڑیگا کہ مخلوق کی حالت
ہی نہایت خراب ہو گئی ہے ۔ اسی لیے یہ عذاب آرہے ہیں۔ پس یہ جو نرالی ہلاکت ہے اور غیر معمولی عذاب
جس کی اس سے پہلے کوئی نظیر نہیں پائی جاتی ۔ بلا وجہ نہیں۔ اور نہ ہی اچانک بلا اطلاع آ گیا ہے
خدا تعالیٰ کی قدیم سے سنت ہے کہ عذاب بھیجنے سے پہلے لوگوں کو متنبہ کر دیا کرتا ہے ۔
چنانچہ اس زمانہ میں بھی اس نے ایک رسول اپنے اس قانون کے ماتحت بھیجا کہ ماحنا معذبين
حتى نبعث رسولا یہ ہم کبھی عذاب نہیں دیتے جب تک کہ پہلے رسول نہ بھیج ہیں ۔ اب وہ لوگ
له سورة بنی اسرائیل : ۱۶

۱۲۵
ہے
جنہوں نے موجودہ عذاب سے پہلے آنے والے رسول کو نہیں پہچانا ۔ اور قبول نہیں کیا۔ انھیں تلاش کرنا
چاہتے ۔ کہ عذاب تو موجود ہے جو اپنی نوعیت میں معمولی نہیں۔ بلکہ غیر معمولی ہے۔ پھر وہ رسول کہاں ہے
جو خدا تعالیٰ کے مذکورہ بالا قانون کے مطابق عذاب سے پہلے آنا چاہتے تھا۔ اور اگر کہیں کہ خدا نے
کوئی رسول نہیں بھیجا، تو کیا وہ خدا کو چھوٹا تسلیم نہیں کریں گے۔ پھر کیا وہ قرآن کو چھوڑ دیں گے کیونکہ
خدا تعالیٰ قرآن می فرماتا ہے کہ عذاب سے قبل میں رسول بھیجتا ہوں اور جب تک آنے والی ہلاکت
سے متنبہ کرنے کے لیے رسول نہ آتے ہیں عذاب نہیں دیتا ۔ مگر یہاں عذاب تو مختلف شکلوں میں
موجودہ ہے اور تباہی ہر طرف اپنے ہاتھ پھیلاتے ہوتے ہے ، لیکن کہا جاتا ہے کہ رسول کا پتہ
نہیں ۔ کم از کم قرآن کے ماننے والوں پر تو یہ حجت ہے۔ کیونکہ قرآن کریم نے ہی یہ قانون مقرر فرمایا ،
کہ اس وقت تک عذاب نہیں آتا جب تک کہ رسول نہ آئے پس اب جبکہ عذاب آگیا ہے ۔ اور
عذاب بھی ایسا ہے جو عالمگیر ہے۔ تو معلوم ہوا کہ خدا کا رسول آچکا ہے اور رسول بھی کوئی معمولی رسول
نہیں ۔ بلکہ وہ بھی تمام دنیا کے لیے رسول ہے۔ اور اس کا تعلق صرف ایک خطہ زمین سے نہیں۔ بلکہ
تمام روئے زمین کے باشندوں کے ساتھ ہے۔ کیونکہ اس وقت تباہی ساری دنیا پر پھیلی ہوتی ہے۔
اس لیے وہ رسول بھی ساری دنیا کے لیے ہے۔ اور یہ ہم نہیں کہتے بلکہ خدا کہتا ہے نہں غور کرو کہ یہ کیا
خوفناک وقت ہے۔ ایک عذاب ابھی پیچھا نہیں چھوڑتا کہ دوسرا اس سے بھی سخت آموجود ہوتا ہے
طاعون ابھی ابھی گئی نہیں کہ اس کے علاوہ ایک اور نہایت خطرناک مرض نمودار ہو گیا ہے جس نے طاعون
کا کام سنبھال لیا ہے چونکہ طاعون کو لوگوں نے اب معمولی بیماری سمجھ لیا تھا اس لیے خدا نے ایک اور
مرض بھیجا جو طاعون سے الگ ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ جب دوزخیوں کی جلدیں
جل جائیں گی تو ان کی جلدوں کو ہم بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب کو چکھ سکیں ۔
وہاں تو جلدیں بدلی جائینگی، لیکن بیاں عذاب بدلے جا رہے ہیں ۔ تاکہ لوگ ایک عذاب کے عادی
ہو کر اسے معمولی نہ سمجھ لیں اور اس سے بے پروانہ ہو جائیں۔ پس فی الحال طاعون چلا گیا۔ چنانچہ اخباروں
میں شائع ہو رہا ہے کہ آجکل طاعون سے چونکہ کوئی کہیں نہیں ہوتا یا شاذو نادر ہوتا ہے اس لیے یہاں
سے چلا گیا اور اس کی بجائے خدا نے ایک نئے مرض کو بھیجدیا۔ اور اس بات سے خدا تعالیٰ نے اپنے
اس رسول کے ذریعہ جسے اس نے ان عذابوں سے پہلے بھیجا ، آگاہ کر دیا تھا کہ میں نئے نئے امراض
بھیجونگا چنانچہ اب وہ بھیج رہا ہے اور اس نئے مرض سے قریباً ۸۰۰ روزانہ موتیں صرف بہتی ہیں
ہوتی ہیں اور علاقہ کی حالت تو اور بھی خراب ہے۔ پھر پنجاب کے ہر قریہ ہر قصبہ اور ہر شہر میں اس

۱۲۶
نے طوفان مچا رکھا ہے اس کی خبر حضرت مسیح موعود نے خدا تعالیٰ سے پا کر بہت عرصہ قبل دی تھی۔ چنانچہ
آپ کو الہام ہوا تھا الامراض تشاع والنفوس تضاع ہے کہ امراض پھیلاتے جائیں گئے
اور جانیں ضائع کی جائیں گی۔ یہ الہام آپ نے آج سے پچیس سال قبل شائع فرمایا تھا پیس آج وہ پورا
ہو رہا ہے ۔ جبکہ نئی نئی قسم کی وبائیں دنیا میں پھیل رہی اور انسانوں کو ہلاک کر رہی ہیں ۔
مجھے وہ درجہ تو حاصل نہیں ہے جو حضرت مسیح موعود کو حاصل تھا۔ آپ خدا کے نبی اور رسول تھے
لیکن آپ کی نیابت سے جو درجہ حاصل ہے اس کی وجہ سے خدا تعالے نے اب سے قریباً چار سال
پہلے اس بیماری کے متعلق بذریعہ رویا۔ اطلاع دی تھی ۔ وہ رویا۔ میں نے اسی مسجد میں درس کے
وقت لوگوں کو سنا دی تھی ۔ اور شائع ﷺ بھی ہو چکی ہے۔
یہ رویا۔ ۱۳ دسمبر اللہ کیے اخبار الفضل میں شائع ہو چکی ہے۔ جو بہ لفظہ درج ذیل ہے :-
" جیسی اس مسجد (مسجد اقصی میں بیچوں بیچ ایک نالی جاتی ہے۔ اسی طرح کی ایک نہر ہے
اور وہ بہت دور تک چلی جاتی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس میں بڑا پانی ہے مگر بندوں کی
وجہ سے اس کے اندر ہی بند ہے ۔ اس کے اردگرد ایک نہایت خوبصورت باغ ہے۔ میں اس میں
ٹھل رہا ہوں ۔ اور ایک اور آدمی بھی میرے ساتھ ہے۔ ٹہلتے ٹہلتے نہر کی پرلی طرف میں نے
چودھری فتح محمد صاحب کو دیکھا اتنے میں ایک شخص آیا اور ص آیا اور میرے ساتھ میرے گھر کی مستورات
بھی ہیں اس نے مجھے کہا کہ گھر کی مستورات کو پردہ کی تکلیف ہوتی ہے انھیں کہدیں صرف باغ
میں نہیں ہیں جب اس جگہ سے ہٹ کر دوسری طرف گیا ہوں تو مجھے بڑے زور سے پانی کے بنے
کی سر سر آوانہ آئی ۔ اس وقت میں جس طرح پرانے مقبر سے بنے ہوتے ہیں۔ ویسے مکان میں کھڑا
ہوں وہ مقبرہ اس طرح ہے جس طرح بادشاہوں کی قبروں پر بنے ہوتے ہیں۔ میں اس کی چھت پر
چڑھ گیا ہوں ۔ اور اس کی کئی چھتیں اونچی نیچی ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ بنی ہوتی ہیں۔ مجھے
پانی کی سرسر کی جو آوانہ آتی تو میں نے اسی نہر کی طرف دیکھا۔ یا تو وہ ایسا خوبصورت نظارہ تھا کہ
پرستان نظر آتا تھا یا ہر جگہ پانی پھرتا جاتا تھا۔ عمار میں گرتی جاتی تھیں درخت دیے جاتے تھے
گاؤں اور شہر تباہ ہوئے جاتے تھے پانی میں لوگ ڈوب رہے تھے کسی کے گلے گلے کسی
له تذكره
(بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر )

١٢۷
میں نے دیکھا کہ طوفان بڑے زور کا آیا ہے اور بہت بلند ہوتا جا رہا ہے۔ لوگ مر رہے ہیں مکان
گھر رہے ہیں۔ درخت ٹوٹ رہے ہیں۔ اس وقت چودھری فتح محمد صاحب کو میں نے دیکھا ۔ آخر پانی
بڑھتے بڑھتے اس مکان کی چھت پر چڑھنا شروع ہو گیا جس پر ہم کھڑے تھے۔ اس وقت میں بہت گھبرا
گیا اور ادھر ادھر دیکھنے لگا، لیکن ہر طرف پانی ہی پانی نظر آتا تھا۔ جب پانی چھت پر بھی آنے لگار تو ہیں
نے زور زور سے یہ کہنا شروع کیا ۔ اللهم اهتديت بهديك وامنت بمسيحك اس
وقت مجھے حضرت مسیح موعود بھی آتے ہوئے معلوم ہوتے اور اپنے لوگوں کو تاکید کی کہ یہی فقرہ پڑھیں۔
جس کے معنے یہ ہیں کہ اسے خدا میں تیری ہدایت کے ذریعہ ہدایت پاتا ہوں ۔ اور تیرے مسیح پر ایمان لانا
ہوں ۔ یہ میں نے پڑھنی شروع کی تو وہ طوفان اُتر گیا ۔
اس رویا۔ میں جو طوفان دکھایا گیا ہے ۔ اس سے جنگ یورپ تو مراد ہو نہیں سکتی۔ کیونکہ اس وقت
جنگ ہو رہی تھی اور چودھری صاحب ولایت میں تھے۔ پھر پانی سے مراد و یا ہوتی ہے۔ اب جبکہ
چودھری صاحب بھی یہاں آگئے ہیں۔ تو یہ وبا شروع ہوتی ہے۔ جو دکھلائی گئی تھی۔ پس اس سے نجات
پانے کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کو جو اس زمانہ کے رسول ہیں۔ مانا جائے کیونکہ اس نبی کے
ر بقیہ حاشیہ صفحہ سابقہ -
کے منہ تک کسی کے سر کے اوپر پانی چڑھا جاتا تھا اور ڈوبنے والوں کا بڑا دردناک نظارہ تھا یکلخت
وہ پانی اس مکان کے بھی قریب آگیا جس پر میں کھڑا تھا۔ اور اس کی دیواروں سے ٹکرانا شروع ہو گیا
آگے پیچھے کی آبادی کو تباہ و برباد ہوتا دیکھ کر بے اختیار میرے منہ سے نکل گیا " نوح کا طوفان“ پھر پانی ہاں
مکان کی چھت پر چڑھنا شروع ہوا اس کے ارد گرد جو دیوار تھی ایسا معلوم ہوتا تھا کہ پانی اسے توڑ کر
اندر آنا چاہتا ہے اور لہریں دیوار کے اوپر سے نظر آتی تھیں اس وقت میں نے گھبرا کر ادھر ادھر رکھا
مجھے کہیں آبادی نظر نہیں آتی تھی اور پانی ہی پانی نظر آتا تھا جب پانی چھت پر بھی آنے لگا تو میں
نے گھبراہٹ میں پکار پکار کر اس طرح کہنا شروع کیا ۔ اللهم اهتديت بهديك
و امنت بمسيحك اس وقت مجھے ایسا معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام دوڑے
چلے آتے ہیں اور گویا لوگوں سے فرماتے ہیں کہ یہی فقرہ پڑھو تب تم اس عذاب سے بچ جاؤ گے
مجھے حضرت مسیح موعود نظر نہیں آئے ، لیکن یہ میرا خیال تھا کہ آپ لوگوں کو یہ فرما رہے ہیں۔
اتنے میں میں نے دیکھا کہ پانی کم ہونا شروع ہوا اور چھت گیلی گیلی نظر آنے لگی ۔ اس گھبراہٹ میں
میری آنکھ کھل گئی۔

۱۲۸
انکار کے باعث ہی یہ عذاب آیا ہے اور یاد رکھنا چاہتے یہ عذاب ایسے ہیں جیسے ماں غصہ سے بچہ کو
تھپڑ مارتی ہے جبکہ وہ غلطی کرتا ہے ، لیکن جب وہ غلطی کو چھوڑ دیتا ہے تو اس کو پیار کرتی ہے ۔ پس خُدا کے
سے
نبی پر جو خدا کی طرف بلاتا ہے۔ ایمان لاؤ تا کہ نجات پاؤ۔ اگر الیا کرو گے تو وہی خدا جواب طرح طرح کے عذاب
نازل کر رہا ہے۔ اپنی رحمت کے دروازے کھول دیگا ۔ اور اپنے انعامات سے مالا مال کر دیگا۔ احادیث
ثابت ہے کہ قیامت جب آئے گی تو شریروں پر آئے گی۔ پس جب تک نیک بندے ہوں ہوں گے گے
خدا ہلاک نہیں کریگا ۔ آجکل یہ مرض اس شدت سے پھیلا ہوا ہے کہ جس کی انتہا نہیں۔ کثرت سے گھروں
کے گھر بیمار پڑے ہیں۔ مگر افسوس ہے کہ بہت کم لوگ ہوتے ہیں ۔ جو دوسرے کی مصیبت کو دیکھ کر
نصیحت پکڑتے ہیں۔ وقت تنگ ہو گیا ہے ورنہ اس کے متعلق بہت کچھ بیان کرتا ۔ انشاء اللہ کسی اگلے
جمعہ کے خطبہ میں بیان کروں گا ۔
الفضل ۲ نومبر شته )

آج 10 میں سے 10 باقی