انذاری اعلان

22
انداری اعلان
فرموده ۲۹ نومبر ته )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد سورۃ الحشر کی مندرجہ ذیل آیت تلاوت فرمائی :-
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَ اتَّقُوا
اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (الحشر: 19)
اور فرمایا :-
اور
کچھ زیادہ عرصہ اس بات کو نہیں گذرا کہ میں نے اس مقام پر کھڑے ہو کر آپ لوگوں کو اس بات کی طرف
متوجہ کیا تھا کہ خدا کا غضب بھڑک رہا ہے ۔ اس کی قہرمی تلوار چل رہی ہے ۔ اس - اس کا عذاب دنیا پر نازل ہو
رہا ہے اور وہ اپنی اپنی قهری قهری؟ تجلیات سے ظاہر ہو رہا ہے ۔ میں نے آپ لوگوں کو نصیحت کی تھی کہ پیشتر اس کے
کہ توبہ کا دروازہ بند ہو ۔ تو یہ کرو۔ عذاب میں گرفتار ہونے سے پیشتر خدا سے صلح کر لو۔ کیونکہ صلح کا وقت وہی
ہوتا ہے۔ جب تک کہ انسان آلام میں گرفتار نہ ہوا ہو ۔ اس کے بعد کے ایام نے دنیا کو اس بات کا یقین دلا
دیا کہ خدا تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ تمام کی تمام دنیا کو ایک حکم سے فنا کر دے ۔ خدا کے غضب کی
ہر ایک سرے سے دوسرے سرے تک پھیل گئی ۔ گھروں کے گھر ویران ہو گئے ۔ خاندانوں کے خاندان
تباہ ہو گئے ۔ وہ گھر جن کے بسنے والے اس فکر میں تھے کہ ہماری آئندہ رہائش کو موجودہ مکان کافی نہیں
اور جو اس تدبیر میں تھے کہ اپنی بڑھنے والی نسل کے لیے نئے مکان تعمیر کریں ۔ ان میں سے بہتوں کے
گھروں کو تالے لگ گئے نئے تو کیا بننے تھے پہلے ہی ویران ہو گئے اور کوئی لینے والا نہیں رہا۔
یہ بات کسی ایک جگہ پر نہیں دو جگہ پر نہیں کیونکہ شاذو نادر تو ایسے واقعات ہوتے ہی رہتے ہیں
بلکہ دنیا کے ہر ملک ہر شہر اور ہر محلہ میں اس کی نظیریں موجود ہیں پس خدا نے تمہیں دکھا دیا کہ میں کیسا قادر
مطلق خدا ہوں ۔ دنیا حیران تھی کہ خدا کس طرح مار سکتا ہے۔ خدا نے نمونہ دکھا دیا ۔ لوگ کہتے تھے کہ قیامت
کیسے برپا ہو سکتی ہے۔ خُدا نے مشاہدہ کرا دیا کہ قیامت اس طرح بر پا ہوگی جس طرح اب قیامت کا نمونہ

دکھا یا گیا۔
جس طرح اس وقت آپ لوگوں میں کھڑے ہو کر میں نے آپ کو توجہ دلائی تھی کہ ہوشیار ہو جاؤ، کیونکہ
عذاب کے دن قریب ہیں اور دنیا کو عذاب کے بواعث سے آگاہ کرو اسی طرح آج خود ایسے حالات
میں سے گزرنے کے بعد کہ جو بعض دفعہ خطر ناک صورت اختیار کئے ہوتے تھے، پھر ایک دفعہ اسی طرح میں
طرح نبی کریم صلی الہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میں نذیر عریانی ہوں۔ میں بھی خدا کے حضور میں بری الذمہ ہونے
کے لیے نذیر عریان کی حیثیت میں آپ لوگوں کو اس بات کی اطلاع دیتا ہوں کہ خُدا سے صلح کردہ تقویٰ
اختیار کرو۔ پرہیزگاری اختیار کرو خشیت اللہ پیدا کرو اپنے دلوں کو صاف کرو۔ کیونکہ خدا تعالیٰ دنیا
میں ایک زبر دست تبدیلی پیدا کرنا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کے بندے اسی کے ہو رہیں۔ اور
شیطان کی حکومت کو توڑ دیا جائے تاکہ محض خدا کی ہی حکومت ہو اور اسی کی عبادت کی جائے۔
جس طرح بادشاہوں کی مرضی کے خلاف کرنے والے مٹا دیتے جاتے ہیں۔ اسی طرح بلکہ اس سے
کروڑوں کروڑ گنا بڑھ کر خدا کی مثبت اور مرضی کے خلاف کرنے والے مٹائے جاتے ہیں لیں تم لوگ
کوشش کرو کہ تم اس کی مرضی کے پورا کرنے والے ہو تاکہ تم اور تمہاری نسل کو باقی رکھا جائے ۔ ورنہ اللہ
تعالیٰ ہی جانتا ہے کہ کیا ہو گا۔ میں اپنے نفس کو اپنے رشتہ داروں کو اپنے پیاروں کو اور ان کو جو میری
بیعت میں شامل ہیں اور انھیں بھی جو تا حال بیعت میں تو شامل نہیں ۔ مگر مجھ سے اخلاص رکھتے ہیں۔
اور ان کو جن کے کانوں میں میری یہ بات پہنچے تقریر کے ذریعہ یا تحریر کے ذریعہ کہتا ہوں کہ وہ سب
اصلاح کریں۔ خُدا سے صلح کر لیں ورنہ ایسے ایام در پیش ہیں جو نہایت ہی خو ہی خطرناک ہیں اور جیسا کہ جیسا کہ حضرت
مسیح موعود عليه الصلوة والسلام نے لکھا ہے کہ قیامت کا نمونہ ہونگے۔ انسانوں کی عقلیں ماری جائیں گی اور وہ
پاگل ہو جائیں گے ۔ اس وقت انھیں کے لیے رستگاری ہے جن کے لیے فرمایا گیا ہے ۔ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا
وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوا بالصبر (العصر) میں تقویٰ اختیار کرو اور کل
کی فکر کرد تو بہ کروں توبہ کروں کیونکہ خدا گنا ہوں کے بخشنے والا مہربان ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
اگر کسی کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہوں اور وہ خدا کے حضور میں جھک جائے، تو بھی اسکے تمام
گناہ معاف کر دیئے جائیں گے لیے پس اپنے گناہوں کی معافی کے لیے خدا کے حضور عرض کرو۔ اس کی جناب
میں پشیمان ہو ن ہو اور اس سے معالم سے معافی چا ہوتا کہ تم پر خدا کا فضل ہو۔ (الفضل ، دسمبر الہ )
ا
له بخاری کتاب الرقاق باب الانتهاء من المعاصي
ت مشكورة المصابيح كتاب الاستغفار والتوبة الفصل الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی