کامل ایمان حاصل کرو

23
"
کامل ایمان حاصل کرو
فرموده ۶ دسمبر داشته )
حضور انور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
جو بات انسان سمجھتا اور یقین رکھتا ہے اس کے متعلق اس کا یقین اگر انتہا تک پہنچ جائے تو
ضرور اس کے اثرات بھی ظاہر ہوتے ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ ہر آم کا درخت پھل دار نہیں ہوتا ۔ اور
بر ایک سنگترہ کے پیڑ کو پھیل نہیں آتا۔ ہر انگور کی بیل کو خوشتہ انگور نہیں لگتا۔ اور ہر بیری کے درخت
پر بیر نہیں آتے، لیکن اگر تمام پہلو درست ہوں درخت کی ظاہری اور باطنی حالت میں کوئی نقص نہ
ہو تو ضرور پھل آتے ہیں ۔ پس ثمرات کا پیدا نہ ہونا اس امر کی دلیل نہیں ہوتی کہ وہ درخت جس نام سے
موسوم کیا جاتا ہے ۔ پھل کے نہ آنے کے باعث اس کے نام سے انکار ہو جائیگا۔ پھل نہ ہوں ، لیکن نام
اس کا وہی رہے گا۔ جو فی الواقع ہے۔ یعنی آم کا درخت ۔ سنگترہ کا پیر - انگور کی بیل وغیرہ وغیرہ ہاں
پھل کا نہ ہونا اس بات کی ضرور دلیل ہو گا کہ اس کو کمال حاصل نہیں ہے ۔ پس پھل کے نہ ہونے سے
کمال کی نفی ہوگی ۔ اس کے اسم کی نفی نہیں ہو سکتی ۔
یہی حال ایمان کا ہے۔ بہت لوگ مومن ہوتے ہیں۔ مگر ان کا ایمان ثمر دارہ نہیں ہوتا لیکن ثمرات
کے نہ ہونے سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ مومن نہیں ۔ مومن تو ہیں، لیکن کامل مومن نہیں جس غرض کے لیے
ایمان دنیا میں نازل کیا گیا ہے وہ غرض ان کے ایمان سے پوری نہیں ہوتی ۔ مثلاً ایک شخص ایک حد
تک مومن ہو مگر ایمان کے ثمرات نہ رکھتا ہو تو اسکا ایمان کامل ایمان نہیں ہو گا۔ چنانچہ بہت لوگ ہیں جو اپنے
عقائد اور ایمان اور یقین رکھتے ہیں۔ مثلاً بہت عیسائی ہیں جو سچے دل سے عیسائیت پر ایمان رکھتے
ہیں۔ مگر ان اعمال کو جو کچھ بھی عیسائیت میں ہیں بجا نہیں لاتے۔ یا بہت ہندو ہیں جو نیچے دل
سے
اپنے دھرم پر یقین رکھنے کے باوجود ہندوانہ رسوم و اعمال کو بجا نہیں لاتے۔ یا مثلاً بہت سے مسلمان

ہیں، جو پیتے دل سے اسلام پر ایمان رکھتے ہیں۔ مگر با وجود اس یقین کے وہ شریعت پر عمل نہیں کرتے۔ اگر ان کو
ٹکڑے ٹکڑے بھی کر دیا جائے تب بھی مسلمان کہلانے سے انکار کرنا پسند نہیں کریں گے، لیکن عملی طور پر
اسلام پر نہیں چلیں گے۔ یہی حالت دوسرے مذاہب کے لوگوں کی ہے، مگر با وجود اس جاں نثاری کے
ان کے اعمال اس مذہب کے مطابق نہیں ہوتے ۔
پس جو لوگ کسی کے کامل ایمان کا اندازہ کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ اس کے ثمرات دیکھیں کہ آیا اسکی عبادات
شریعت کے مطابق ہیں ۔ یا نہیں ۔ وہ اس کے احکام کا خیال رکھتا ہے یا نہیں ۔ اور کیا ایسی حالت ہے یا
نہیں کہ بھول کر بھی خدا کی نافرمانی کا خیال دل میں پیدا نہیں ہوتا۔ جس کی فطرت صحیحہ ہوگی وہ چاہیگا کہ و تار جس کی ہوئی وہ
اس کا ایمان کامل ہو۔ کیونکہ کوئی شخص اچھی چیز کو چھوڑ کر بری کو ہرگز نہیں اختیار کرے گا اور عمدہ اور
طبیب رزق کو چھوڑ کر سڑے اور گلے رزق کو نہیں کھائیگا۔ ہیں اسی فطرت صحیحہ والا شخص یہی چاہے گا کہ
اس کا ایمان کامل ہو۔ یہ نہیں چاہے گا کہ اس کا ایمان نا مکمل اور ادھورا ہو، لیکن کامل ایمان وہ ہوتا ہے
جس کے ساتھ ثمرات ہوتے ہیں ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایمان حقیقی ایمان تھا۔ سب مسلمان الحمد للہ کہتے ہیں اور الحمد للہ کے
معنی یہ ہیں کہ سب سچی تعریفیں اس خدا کے لیے ہیں، جو ہر قسم کے نقصوں سے پاک اور تمام خوبیوں کا جامع
ہے ہیں جس کے لیے سب تعریفیں ہونگی وہی سب سے زیادہ حسین ہو ہوگا گا اور اور جو جوس سب سے زیادہ
حسین ہوگا وہی زیادہ محبوب اور مطلوب ہوگا ۔ اس لیے جو الحمد للہ کہتا ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ خدا کے
سوا کوئی حسین نہیں، لیکن اگر وہ اور چیزوں کی بھی پرستش کرتا ہے تو وہ حقیقت میں الحمد اللہ کے
ثمرات سے بے خبر ہے۔ یوں تو الحمد للہ اپنے رنگ میں ہر ایک مذہب کا آدمی کہے گا مگر عمل اس کے
مخالف ہوگا، لیکن جن کو واقعی اس پر یقین ہوگا ۔ ان کا عمل ان کے ایمان پر گواہی دیگا۔
ان لوگوں کے مقابلہ میں جو الحمد للہ تو کہتے ہیں مگر ان کے اعمال اس پر گواہی نہیں دیتے ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ سلم کو دھو آپ نے بھی الحمد للہ کہا۔ کہ خدا کے لیے سب خوبیاں ہیں۔ پھر آپ نے اس قول کو زندگی
کے ہر ایک شعبے میں نہا ہار فرانس کا ایک مشہور مصنف لکھتا ہے کہ ہم کچھ بھی (نعوذ باللہ محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے متعلق کہیں۔ ہم کہیں کہ وہ پاگل تھا۔ مجنوں تھا۔ اس نے دنیا میں ظلم کئے اس نے سوسائٹی میں
تفرقہ ڈالا یگا ڈالا مگر ہم اس سے ان انکار نہیں کر سکتے کہ اس کو خُدا کے نام کا کا سخت جنون تھا۔ ہم اور کچھ بھی کہدیں
مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس کو خدا سے تعلق نہیں تھا۔ وہ جو کچھ بھی کرنا۔ اور وہ جس حالت میں بھی نظر آتا خدا
کا نام ضرور اس کی زبان پر ہوتا اگر وہ کھانا کھاتا تو خدا کا نام لیتا۔ اگر کپڑا پہنتا تو خُدا کا نام لیتا ۔ اگر پاخانہ جاتا ا

۱۳۳
له
تو خدا اکا نام لیتا۔ پاخانہ سے فراغت پاتا تو خدا کا نام لیتا۔ شادی کرتا تو خدا کا نام لیتا۔ غم میں مبتلا ہوتا تو
خدا کا نام اس کی زبان پر ہوتا کوئی پیدا ہوتا تو داکا نام بتا کوئی مرتا تو ا کا نام لیا ۔ اگر اٹھتا توخدا کا نام
لیتا۔ اگر بیٹھنا تو خدا کا نام لیتا ہونے لگتا تو خدا کا نام لیتا ۔ جاگتا تو خدا کا نام لیتا۔ صبح ہوتی تو خدا کا نام لیتا
شام ہوتی تو خدا کا نام لیتا۔ بہر حال محمد کو کچھ بھی کہو مگر اللہ کے لفظ کا اس کو ضرور جنون تھا ۔
یہ نمونہ ہے آپ کے اعمال کا کہ دشمن سے دشمن بھی مجبور ہے اس بات کا اقرار کرنے پر کہ آپ کے
لب پر ہر وقت اور ہر حال میں اور آپ کی ہر ایک حرکت و سکون میں خدا ہی نظر آتا تھا۔
یہ ایمان ہے جو اسلام مسلمانوں میں پیدا کرنا چاہتا ہے پس مومن کو چاہتے کہ کامل ایمان پیدا
کرے۔ بہت ہیں جو ایمان کی لاف مارتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم خدا کو ہی تمام خوبیوں والا یقین
کرتے ہیں۔ مگر ان کے اعمال اس کے خلاف ہوتے ہیں ۔ میں نصیحت کرتا ہوں کہ تمام دنیا میںکوئی
بھی ایسی چیز نہیں۔ جو خدا کے برابر حسین ، اور خدا کے برا بر خیر و خوبی والی ہو۔ ہر ایک چیز میں تغیر
اور زوال ہے۔ حتی کہ طبقات الارض والے کہتے ہیں۔ کہ ایک وقت آتے گا جب کہ سورج اور چاند
بھی ٹوٹ جائیں گے ایک نئی زمین اور نیا آسمان نیاسورج اور نیا چاند پیدا کیا جائیگا۔ پس ان تمام اشیار نہیں
تغیر ہے۔ مگر خدا کے لیے نا نہیں پس کوئی چیز نہیں جو خدا کے سوا کام آنے والی ہو۔ اس لیے اس سے
تعلق پیدا کرو۔ اور اسی سے محبت کرو۔ اسی سے پیار کرو دنیا کے رشتے کسی کام نہیں آئینگے محض خدا
کی محبت اور اسی کا تعلق کام آنے والی چیز ہے۔ کیونکہ آخر میں اس سے واسطہ ہے اور وہی اس
قابل ہے کہ اس سے محبت کی جائے ۔ ہر حالت اور ہر ایک شعبہ زندگی و موت نی وموت میں سوائے خدا کے
اور کوئی چیز کام آنے والی نہیں۔ خدا کی ذات ہی ایسی ذات ہے کہ اس سے محبت کی جاتے ہیں اپنے
اندر کامل ایمان پیدا کرد
الفضل ۴ ار دسمبر شاه )

آج 10 میں سے 10 باقی