مختصر وعظ کو بھی توجہ سے سننا چاہیئے
۱۳۶
25
مختصر وعظ کو بھی توجہ سے سننا چاہیئے
) فرموده ۲۷ دسمبر شاشاته )
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
چونکہ باہر سے کچھ دوست آتے ہوتے ہیں اس لیے میرا ارادہ ہے کہ اللہ تعالی چاہے تو کل چند
منٹ ان کے لیے کچھ بیان کروں ۔ اگر چہ خطبہ اسی غرض سے ہوتا ہے کہ اس میں ایسے امور بیان کئے
جاتے ہیں۔ جو سماعت کے لیے مفید ہوتے ہیں، لیکن آج کسی قدر میرے حلق میں تکلیف ہے۔ اس لیے
آج کی بجائے کل پیر اٹھا رکھتا ہوں ۔ کل پر
اس وقت مختصر طور پر سورۃ فاتحہ کی آیت اهدنا الصراط المستقیم کی طرف متوجہ
کرتا ہوں۔ میں نے بار بارہ بیان کیا ہے کہ اس زمانہ کے مصائب میں سے ایک مصیبت یہ بھی ہے
کہ لوگ مختصر بات کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔ کہا تو جاتا ہے کہ قتل و دل اچھا کلام وہی ہوتا ہے
جو مخصر اور بادلائل ہو، لیکن باوجود اس کے اگر دو ایک فقروں میں کوئی بات کہی جائے تو لوگ اس
کی طرف متوجہ نہیں ہوتے ۔ جس طرح لوگوں کو اور عادتیں ہوتی ہیں۔ اسی طرح بعض لوگوں کو لیکچر سنے کی
عادت ہوتی ہے ۔ پھر جس طرح مثلاً افیونی کی عادت بڑھتی چلی جاتی ہے۔ تو افیون کی مقدار میں بھی
اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ اسی طرح جن لوگوں کو تقریر سننے کی عادت ہوتی ہے، وہ بھی جوں جوں پرانے
خوانٹ ہوتے جاتے ہیں ان کی یہ عادت بھی ترقی کرتی جاتی ہے۔ ان لیکچر سنے والوں میں سے اکثر
یہ کہیں گے کہ لیکچرار نے اتنی دیر تک تقریر کی مگر اس مجلس میں بہت کم ہوں گے جو یہ سوچیں گئے
کہ کیا کہا یہ تو کہیں گے کہ چار گھنٹہ تقریر کی مگر اس سے غرض نہیں رکھیں گے کہ اس چار گھنٹہ کی
تقریر میں بیان کیا گیا۔
تو بہت لوگوں کے نزدیک کسی مقررہ کا کمال یہ ہوتا ہے کہ جس کا خلاصہ وہ ان الفاظ میں بیان
کیا کرتے ہیں۔ کہ فلاں شخص بڑا صاحب کمال ہے کہ اس نے اتنی دیر تک تقریر کی، لیکن وہ اس کی
۱۳۷
تقریر کی طرف توجہ نہیں کرینگے۔ خواہ وہ اتنے عرصہ میں بکواس ہی کرتا رہا ہو۔ یا اس نے اس عرصہ میں قرآن کریم
کے معارف کے دریا بہا دیتے ہوں۔
حضرت مسیح موعود ایک خطیب کا ذکر سناتے تھے کہ وہ یکچر کے لیے کھڑا ہوا۔ اس کا مضمون رفت
والا تھا۔ ایک شخص آیا اور کھڑا ہو گیا ۔ اس کے ہاتھ میں تنگڑی (زمینداروں کا وہ سہ شاخہ آلہ جس سے وہ سه جس
بھوسہ وغیرہ درست کیا کرتے ہیں ، تھی جتنے حاضرین تھے ان پر تو اس تقریر کا کچھ اثر نہ ہوا لیکن وہ
زمیندار تھوڑی ہی دیر بعد رونے لگ گیا ۔ واعظ کی جو شامت آتی۔ اور اس کے دل میں ریا پیدا ہوتی تو اس
نے خیال کیا کہ یہ میرے وعظ سے متاثر ہوا ہے ۔ اس نے لوگوں کو مخاطب کر کے کہا کہ دیکھو انسانوں کے
قلوب بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ ہیں جو گھنٹوں سے میرا واعظ سن رہے ہیں لیکن ان پر مطلق اثر
نہیں ہوا۔ مگر یہ ایک اللہ کا بندہ ہے کہ اس پر فوراً اثمہ ہو گیا ہے۔ اور یہ رو پڑا ہے۔ پھر اس نے
لوگوں کو بتاتے کے لیے اس سے پوچھا میاں کس بات نے تم پر اثر کیا۔ کہ تم رو پڑے ۔ اس نے کہا کل اسی
طرح میری بھینس کا بچہ اڑا اڑا کے مر گیا تھا۔ جب میں نے آپ کی آواز سنی تو وہ یاد آگیا۔ اور میں
رو پڑا یہ سن کر خطیب بہت شرمندہ ہوا ۔
پھر بہت لوگ ہوتے ہیں جو خطبوں وغیرہ میں اس نیت سے بیٹھتے اور سنتے ہی کہ دیکھیں خطیب
نے اردو کی کیا کیا غلطی کی ۔ یا پنجابی میں بیان ہے۔ تو پنجابی ٹھیٹھ ہے یا نہیں ۔ یا دیکھتے ہیں فلاں
شخص کے کھڑے ہونے یا ہاتھ مارنے یا سر ہلانے کا کیا انداز ہے اور بولتے ہوئے کیا کیا حرکات کرتا
ہے اور جو دہ مضمون بیان کرتا ہے ۔ اس کی طرف ہرگز ہرگزہ ان کا دھیان نہیں ہوتا۔
یہ کیوں ہے ؟ محض اس لیے کہ وہ عادت کے طور پر وعظ یا لیکچر سنتے ہیں ان کو اس سے غرض
نہیں ہوتی کہ مضمون کیا ہے۔ بلکہ وہ اپنی عادت سے اسی طرح مجبور ہوتے ہیں جس طرح افیونی کو افیون
کی اور جس طرح کہ افیونی کو اس سے مطلب نہیں ہوتا کہ میں افیون کیوں کھاتا ہوں ۔ اسی طرح ان کو بھی پتہ
نہیں ہوتا کہ ہم تقریر کیوں سنتے ہیں۔
پس جس طرح افیونی کی عادت افیون کھانا ہوتی ہے ۔ اسی طرح ان کی عادت تقریر سننا ہوتی ہے
اور جس طرح وہ ایک مصیبت ہوتی ہے۔ اس طرح یہ عادت بھی ایک مصیبت ہوتی ہے۔ کیونکہ جس طرح
افیونی کے حواس مختل ہو جاتے ہیں ۔ اسی طرح ان لوگوں کے حواس بھی مختل ہو جاتے ہیں۔
دراصل کلام مختصر نہایت اعلیٰ درجہ کے بھی ہوتے ہیں چنانچہ رسول کریم نے فرمایا عَلِمَتانِ
حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِسَانِ ثَقِيلَتَانِهِ فِي المِيزَانِ ۔
۱۳۸
سُبْحَانَ اللهِ
اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيم دو کلمے ہیں جو اللہ کو پیارے ہیں اور بولنے لگو تو
آسان ہیں، لیکن اگر تو لئے لگو تو بڑے بوجھل ہیں۔ وہ کیا ہیں ۔ سبحان اللہ و بحمدہ اور سبحان
الله العظیم ہیں ۔ اب اگر ایک شخص تشہد کے بعد اما بعد کہ کر اور یہ حدیث پڑھ کر بیٹھ جائے تو
اس نے وقت ضائع نہیں کیا۔ کیونکہ دانا کے نزدیک وہ بات پسندیدہ ہے۔ جو زبان پر ہلکی اور میزان میں
وزن دار ہو۔ کیونکہ فرض تو مطلب اور مغز سے ہے نہ کہ نبی اور زیادہ گفتگو سے مثلا اگر پندرہ روپیہ
کی بجائے ایک اشرفی اُٹھانی پڑے تو انسان اس کو پسند کریگا ۔ کیونکہ بوجھ سے بچ جائیگا ۔ اور کوئی داتا
یہ نہیں کہے گا کہ میں پندرہ روپیہ کو چھوڑ کر ایک کونہیں لیتا۔ ہاں ایک بچے کے آگے ایک اشرفی اور رہیں
روپے رکھ دو تو بچہ اشرفی کی بجائے روپیوں کی طرف جھپٹے گا، لیکن عقلمند جانتا ہے کہ اشرفی اگر چہ
اُٹھانے میں کم وزنی ہے۔ مگر حقیقت میں اور قیمت میں دس روپیہ سے کہیں زیادہ ہے ۔
اس طریق کو پہلے زمانہ کے لوگ خوب سمجھتے تھے کہ مختصر طور پر عمدہ بات کہدی جائے ۔ رسول کریم
کے خلیے اس کی مثال ہیں۔ مگر اس سے یہ نہیں سمجھنا چاہتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لمبا خطبہ نہیں کہہ
سکتے تھے ۔ آپ نے باوجود عمر کے لحاظ سے پیری میں ہونے کے ایک دفعہ صبح سے شروع کر کے
شام تک خطبہ پڑھا ۔ نماز کے وقت نماز پڑھ لیتے اور پھر تقریر شروع فرما دیتے ہے پس یہ نہیں کہ آپ
لمبی تقریر نہیں کر سکتے تھے۔ ضرور کر سکتے تھے اور ضرورت کے وقت کرتے تھے، لیکن مختصر سے مخضر
وعظ بھی فرماتے تھے جس میں نہایت قیمتی اور وزنی باتیں بیان فرماتے تھے۔
دراصل اگر لمبی تقریر میں مغز نہیں تو وہ کچھ نہیں ۔ اور اگر مختصر تقریر میں مغز ہے تو وہ نہایت قیمتی ہے
آپ لوگ اگر مختصر وعظ سیکھنا چاہی تو قرآن کریم کو پڑھیں۔ اس کے ایک ایک لفظ میں اگر تم غور کرو گے
تو لے لیے لیکچر شروع ہو جائیں گے۔ پھر سارے قرآن کریم کا خلاصہ سورہ فاتحہ ہے جو کہ نماز میں معمولی طور
پریس سے پچاس مرتبہ تک روزانہ پڑھی جاتی ہے مگر کم ہیں جو جان سکتے ہیں کہ انھوں نے اتنی دفعہ
قرآن کریم کو ختم کیا ہے ۔ عام طور پر مشہور ہے کہ حضرت علی شجب گھوڑے پر سوار ہونے لگتے تو ایک رکاب
سے دوسری میں قدم رکھنے کے وقفہ میں قرآن کریم ختم کر دیتے تھے۔ بعض نے اس کو بالکل جھٹلایا ۔
اور بعض نے اس کو معجزہ بتایا ہے مگر نہ یہ بالکل غلط ہے اور نہ معجزہ ہے ۔ بات دراصل یہ ہے کہ حضرت
له بخاری و مسلم بحواله مشكوة كتاب الاسماءه في التسبيح والتحميد
کے صحیح مسلم کتاب الفتن باب اخبار النبي فيما يكون الى قيام الساعة
۔
۱۳۹
علی قرآن کی یہ آب یہ آیت پڑھا کرتے تھے۔ تھے۔ سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هُذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْر نَا لَهُ مُقْرِنِينَ وَ
انا إلى ربَّنَا لَمُنْقَلِبُونَ (الزخرف : (۱۳) اور جس نے قرآن کا کوئی حصہ پڑھا اور اس پر عمل کیا وہ
اس سے بہتر ہے جس نے سارا پڑھا اور کچھ بھی عمل نہ کیا پس جب حضرت علی قرآن کی اس آیت کو پڑھتے
تھے۔ تو گویا وہ قرآن کو ختم کر لیتے تھے ۔ اس وقت میں نے جو سورہ فاتحہ پڑھی ہے وہ ایک مختصر وعظ ہے
جو مختصر بھی ہے اور اور آسانی سے پڑھا بھی جاتا ہے۔ دنیا کی کوئی کتاب ایسی نہیں جس میں وہ مطالب ہوں اسے ک
جو قرآن کریم کے مسائل کے مقابل میں پیش ہو گئیں ہیں جب سورۃ فاتحہ پڑھو تو اهدنا الصراط
امستقیم کو مدنظر کو یہ ای عملیات کی طرف توجہ دلاتی ہے۔ اسکی پہلی آیات اعتقادات کی طرف متوجہ کرتی ہیں دوسرا
حصہ جو اهدنا الصراط المستقیم سے شروع ہوتا ہے عملیات کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ یہ سات آیتیں ہیں ۔
ان سات پر عمل کرے تو ممکن نہیں کہ گمراہ ہو۔ اللہ تعالیٰ مجھے کو اور آپ کو سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیقی
دے ۔ آمین :
الفضل ۳ جنوری سالته )