جماعت کے یتٰمیٰ کی خبر لو
الله
28
جماعت کے سیمی کی خبر لو
فرموده ۳۱ جنوری شامله )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے سورۃ بقرہ کی مندرجہ ذیل آیت تلاوت فرمائی،
لَيْسَ الْبَرَآنُ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَالكِنَّ
الْبَرَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ الْمَلَائِكَةِ وَالْكِتَبِ وَالنَّبِينَ وَاي
الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَتَنى وَالْمَسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّائِلِينَ
و في الرقابِ وَأَقَامَ الصَّلوةَ وَالَّى الزَّكَاةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا
عَاهَدُوا وَالصَّبِرِينَ فِي البَاسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ أُولئِكَ الَّذِينَ
صَدَقُوا وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ ۔
(البقره (۱۷۸)
اور پھر فرمایا :-
نیکی اور تقویٰ کے متعلق لوگوں میں عام طور پر اختلاف ہے مختلف جماعتیں مختلف قومیں۔ مختلف
مدارج کے لوگ اور مختلف زمانوں کے لوگوں کے نزدیک نیکی کی تعریف مختلف رہی ہے ۔
ربان نیکی کی تعریف کچھ اور کرتےہیں اور مرا۔ کچھ اور پھر مالک کے لحاظ سے بھی نیکی کی تعریف
میں اختلاف ہے۔ ہندوستانی نیکی کی اور تعریف کرتے ہیں اور عرب والے نیکی کی کچھ اور ہی تعریف
بتاتے ہیں۔ مصری اور چینی کچھ اور ایرانی نیکی کسی اور چیز کو قرار دیتے ہیں ۔
ہندوستان میں حاجی بڑے نیک شمار ہوتے ہیں۔ یہاں پر ایک شخص صوم صلوہ اوردیگر احکام شری
کا خواہ کتنا ہی پابند کیوں نہ ہو۔ لوگ اس کے مقابلہ میں عام طور پر ایک حاجی کو ہی ترجیح دیں گے خواہ
اس نے سفرحج میں اپنے تمام اوقات فضول اور لغو طور پر ہی ضائع کئے ہوں اور حج کرنے کے اوقات اور پر ہوں
بعد بھی اپنے اعمال میں کوئی تغیر نہ کیا ہو۔ اور صوم و صلوۃ کا بھی چنداں پابند نہ ہو۔ تاہم اس کی اس نیکی
کا اظہار لفظ "حاجی" اس کے نام کے ساتھ لگا کر کریں گے ۔
۱۳۹
حالانکہ ہندوستان کے حاجیوں میں عام طور پر ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی غرض حج سے محض شہرت طلبی
ہوتی ہے۔ ورنہ ان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی کوئی خشیت اور خوف نہیں ہوتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواة
والسلام فرماتے تھے۔ کہ ایک ریل کے سٹیشن پر ایک نابینا بڑھیا بیٹھی تھی۔ ایک شخص نے اس کی چادر اتار
لی۔ اس بڑھیا نے کہا بھائی حاجی مجھ غریب کی چادر کیوں لیتا ہے۔ میرے پاس تو کوئی اور کپڑا نہیں ہے
میں سردی میں مر جاؤں گی۔ وہ چادر تو اس شخص نے رکھدی مگر پوچھا کہ تونے کسی طرح جانا کہ میں حاجی
ہوں۔ بڑھیا نے جواب دیا کہ ایسے کام حاجی ہی کیا کرتے ہیں ۔
وہ عورت اس سے واقف تھی اور نہ اس کی آنکھیں سلامت تھیں مگر اس نے جو کچھ کہا۔ وہ
اس کی فطرت کی آواز کی آواز تھی۔ لیکن باوجود اس قسم کی حالت کے پھر بھی عام طور پر حاجیوں کو بڑا نیک اور
حج کو بڑی نیکی ہندوستان میں خیال کیا جاتا ہے ، لیکن عرب میں جاؤ تو وہ لوگ نیکی حج کو قرار نہیں دینگے
وہاں کسی اور ہی چیز کا نام نیکی ہوگا۔ ان میں نیکی قومیت کے لحاظ سے سخاوت کو سمجھا جائیگا وہ لوگ اگر :
کسی کی ت کی تعریف نیکی میں کریں گے ۔ تو کہیں گے کہ یہ شخص بڑا نیک ہے۔ کیونکہ بڑا سخی ہے۔
اسی طرح اب یورپ میں اسلام پھیلے۔ تو وہاں کے لوگ روزے کو بڑی نیکی سمجھیں گے ۔ کیونکہ وہ
لوگ کثرت سے کھانے پینے والے ہیں ۔ پس جب ان کو کھانے پینے سے باز رہنا پڑیگا ۔ تو وہ حج
زکوۃ - نماز و غیره دیگر احکام شرعی کی بجا آوری کو نیکی قرار دینے کی بجائے روزہ رکھنے کو سب سے بڑی
نیکی قرار دیں گے ۔
پھر ہندوستان میں یہ بھی بڑی نیکی خیال کی جاتی ہے کہ کوئی شخص نمازہ کا پابند ہو ایسے شخص کو کہیں
گے کہ یہ بڑا ہی نیک ہے۔ کیوں؟ اسلئے کہ نماز کا پابند ہے ۔
صحابہ کے وقت میں اگر کسی شخص کی تعریف نماز کی پابندی کے باعث کی جاتی تو وہ لڑ پڑتے۔
کیونکہ یہ ایسی ہی بات ہے ۔ جیسا کہا جائے کہ فلاں شخص بڑا بہادر ہے۔ کیونکہ وہ اپنے قدموں پر
کھڑا ہو گیا ہے۔ یا یہ کہ شخص بڑا ہی تیز نظر ہے۔ کہ اس کی ماں اس کے پاس بیٹھی تھی۔ اس نے اس کو
پہچان لیا۔ یا یہ کہ اس شخص کا معدہ بڑا ہی مضبوط ہے کہ اس نے ایک چنا ہضم کر لیا ہیں جیسا کہ بہادری
تیز نظری اور مضبوطی معدہ کے یہ معیار نہایت مضحکہ انگیز ہیں۔ ایسے ہی صحابہ کے نزدیک کسی شخص کی نیکی
کا معیار محض پابندی نمازہ مضحکہ انگیز تھا۔ کیونکہ وہ لوگ نیکی کے اس مقام پر کھڑے تھے ۔ جہاں پابندی
نماز کو ایک بڑی نیکی قرار دینا ایک مضحکہ انگیز بات ہے ۔ وہ لوگ دین کے لیے بڑی قربانیوں اور
سخت آزمائشوں کو نیکی سمجھتے تھے جس میں یہ باتیں زیادہ پاتے تھے ۔ اسی کو نیک کہتے تھے ۔
۱۵۰
پس نیک اور نیکی کی تعریف ہر زمانہ ہر ملک اور ہر قوم میں جدا جدا اور مختلف رہی ہے۔ میں نے جو
یہ آیت پڑھی ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ مشرق و مغرب کی طرف منہ پھیرنا نیکی نہیں۔ اگر کوئی
شخص قبلہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتا ہے۔ اور اس کی نماز میں وہ مغز اور بچ نہیں ہے تو اس نے
نہیں ہے ۔ بلکہ نیکی نام ہے اس کیفیت کا جو دل کے اندر پیدا ہوتی ہے اور یہ جو حرکات کی جاتی
ہیں۔ یہ ان کا ظاہری ثبوت ہوتی ہیں ۔ پس اگر ان ظاہری حرکات میں وہ چیز نہیں جس کا تعلق دل سے
ہے تو یہ ظاہری حرکات کچھ نہیں۔ محض قبلہ کی طرف منہ کرنا یا نماز پڑھنا یا روزہ رکھنا یا حج کرنا یہ تمام
باتیں دلی کیفیت کے نہ ہونے کے باعث پیچ ہو جاتی ہیں۔
اگر نماز روزہ حج زکوۃ وغیرہ افعال سے خدا کی رضا مد نظر نہ ہو تو یہ چیزیں ہیچ ہیں۔ کیونکہ یہ
تو آتے ہیں۔ مگر بغیر اس قلبی کیفیت کے گند اور ناکارہ ہیں اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ ایک شخص کے
پاس تلوار تو ہے مگر گند اور ہتھیار ہیں مگر زنگ خوردہ ہیں جس طرح ہتھیاروں کی قیمت انکی تیزی
اور صفائی سے ہے۔ اسی طرح ان اعمال کی قدر خدا کی نظر میں اسی وقت ہوتی ہے۔ جب کہ انکے
ذریعہ خدا کی رضا جوئی مقصد ہو۔
میں نے جو آیت پڑھی ہے اس میں نیکی کی علامتیں بیان کی گئی ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔
مشرق و مغرب کی طرف منہ کرنا نیکی نہیں۔ بلکہ ان افعال کے ساتھ عزیمیت قلب ہونی چاہیئے ۔
در حقیقت منہ پھیرنے میں کچھ بھی نہیں۔ اگر اس کے ساتھ دُعا شامل نہیں جس کی وجہ سے نماز کو
صلوٰۃ کہا جاتا ہے ۔ یہ ارشاد الہی ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم یتیموں اسیروں اور غریبوں کی مدد کریں اور
خدا کی مخلوق سے ہمدردی کریں ۔ اس میں ہمیں انہی باتوں کا سبق دیا گیا ہے۔ کہ جو تکلیف میں ہو اس کی
تکلیف دور کریں جو مصیبت میں ہو اس کی مصیبت ہٹانے کی کوشش کریں کیونکہ اگر صوم وصلوٰۃ کے
ساتھ خدا کی اطاعت نہیں ۔ اس کی مخلوق سے ہمدردی نہیں ۔ تو پھر کچھ بھی نہیں ۔
یہ
میں ان علامتوں میں سے ایک علامت کے متعلق اس وقت اپنی جماعت کو توجہ دلاتا ہوں اور دہ
جماعت کے نیمی کی پرورش و تعلیم و تربیت کا سوال ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ یہ نہایت اہم سوال و اس
ہے اور کسی جماعت کی ترقی اس کے افراد کی ترقی پر منحصر ہوتی ہے۔ جب کسی جماعت کے اکثر افراد
دنیا میں کامیاب ہوں تیھی وہ جماعت کامیاب شمار کی جاسکتی ہے ۔ چوڑھے اگر مل کر بیٹھ جاتیں تو
وہ معزز نہیں کہلا سکتے۔ کسی جماعت کی عزت و عظمت اس کے افراد کی عزت و عظمت پر منحصر ہوتی
۱۵۱
ہے کیونکہ افراد کا مجموعہ ہی جماعت ہوا کرتی ہے پس ترقی پانے والی جماعت کا فرض ہے کہ وہ اپنے افراد
کی ترقی کی فکر کرے جو لوگ اس کا خیال نہیں کرتے ۔ ان کی جماعتیں آہستہ آہستہ ٹوٹ جاتی ہیں۔ اور فکر
زور گھٹ جاتا ہے۔
اسلام نے اس بات کو مد نظر رکھا ہے کہ جو لوگ صاحب استعداد اور صاحب وسعت ہوں
اور ان کے پاس دولت ہو۔ ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے کمزوروں کی مدد کریں۔ اور جو سختی ہیں انکو امداد
دیں۔ ان کمزوروں میں بھی آگے دو قسمیں ہوتی ہیں۔ ایک تو بڑے جوان ہوتے ہیں۔ وہ تو کسی نہ کسی
طرح اپنی پرورش کر سکتے ہیں۔ دوسرے کمزور اور چھوٹے بچے ہوتے ہیں۔ جن میں نہ عقل ہوتی ہے
نہ تجربہ اس لیے وہ اپنی پرورش کے لیے کچھ نہیں کر سکتے ۔
پس ہمارے لیے یہ سوال سب سے زیادہ اہم ہے کہ ہمارے یہاں قادیان میں ایک بڑی جماعت
یمی کی موجود رہتی ہے ۔ ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں کہ ان کے والدین اپنے وطنوں ں اور عزیزوں کو چھوڑ او
کر یہاں آگئے اور موت نے ان کو اپنے بچوں سے جدا کر دیا ۔ اگر وہ بچے اپنے وطن میں ہوتے۔ تو
ان کے عزیز ان کی پرورش کسی نہ کسی طرح کرتے لیکن وہ تو اپنے تمام عزیزوں کو چھوڑ کر میاں آ گئے
تھے۔ اور یہاں ہی اُنھوں نے اپنے عزیز بناتے تھے اور یہاں ہی اُن کی رشتہ داریاں ہوتی تھیں۔
اور کچھ ایسے ہوتے ہیں کہ بیرونی جماعتوں سے آتے ہیں۔ اور والدین کے فوت ہو جانے پر کسی نہ کسی
طرح یہاں پہنچ جاتے ہیں ۔
اب قیموں کے متعلق ایک تو مقامی جماعت کا فرض ہے۔ دوسرے تمام جماعت کا بھی فرض ہے۔
بہ لحاظ مقامی ہونے کے قادیان کی جماعت کا فرض ہے ۔ اور بہ لحاظ تمام جماعت کا مرکز ہونے کے
بیرونی جماعتوں کا بھی فرض ہے۔ اس وقت تک یتیموں کے متعلق کوئی احسن تجویز نہیں ہو سکی۔ نہ ان پر
کوئی توجہ کی جاسکی ہے، لیکن آپ میں نے حکم دیا ہے کہ تمام یتیموں کی فہرست بنائی جائے خواہ وہ
قادیان کے ہوں یا باہر سے آئے ہوتے ہوں جب وہ فہرست تیار ہو جائے گی تو ان کے اخراجات
کو جماعت پر پھیلایا جائیگا ۔ اور بہت حد تک ان کی پرورش کا فرض قادیان کی مرکزی جماعت پر
ہوگا یتیمی کے لیے بعض تجاویز کی گئی ہیں مگر وہ ابھی مکمل نہیں ہوئیں ۔ مثلاً یہ کہ بعض لوگوں کے گھروں
میں بچوں کو رکھا جاتے، لیکن اس میں یہ نقص ہے کہ بعض لوگ بچوں سے کام زیادہ لیتے ہیں اور ان کی سے زیادہ کا
تعلیم و تربیت کا کچھ خیال نہیں رکھتے۔ اوریہ بھی تجویز کی گئی ہے کہ اک تیم خانہ بنایا جائے لیکن ظاہر
ہے کہ یتیم خانہ کے لیے بڑے اخراجات کی ضرورت ہے اور وہ ہماری جماعت زیادہ برداشت
۱۵۲
نہیں کر سکتی ۔ اس لیے ایسی تجویز کی ضرورت ہے کہ خرچ بھی زیادہ نہ ہوا اور بچوں کی نگہداشت بھی کافی
ہو سکے جس سے وہ آوارہ نہ ہوں میرے نزدیک وہ بچے جو ابھی چھوٹے ہیں۔ ان کو بعض لوگوں کے
سپرد کیا جا سکتا ہے۔ کہ وہ مہینہ یا پندرہویں دن ان کی تعلیمی و اخلاقی حالت کی رپورٹ کیا کریں ۔ اور
علاوہ ان کی رپورٹ کے اور ذرائع سے بھی ان بچوں کی حالت کا علم حاصل کیا جا یا کمر سے مگر اس میں
ایک اور بات بھی ہے کہ سارے گھرانے ایسے نہیں جو ایک ایک بچہ کو سنبھال سکیں میرے نزدیک
ایک لوکل ذریعہ تیموں کی پرورش کا ہے اور اسکو زیادہ وسیع اور مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ اور دہ
آٹا فنڈ ہے ۔
اس طرح پر کہ سیمی کے لیے گھروں میں آٹا بھجوا دیا جایا کرے ۔ پہلے بعض کو خرچ دیا جاتا ہے
لیکن وہ خرچ پورا نہیں ہوتا ہپیں اس طرح ان میں آنا جمعہو کر تقسیم ہو جائے میں جانتا ہوں ک بعض
کاموں میں بہت دیر ہو جاتی ہے۔ لیکن اس کام کے لیے دیر نہیں ہونی چاہیتے ۔ کیونکہ تیموں کی
ہر طرف سے چیخ و پکار آرہی ہے ۔ میں لوکل انجمن کو آگاہ کرتا ہوں کہ وہ دو دن کے اندر اندر اپنا
جلسہ کر کے بتائے کہ وہ کیا کر سکتی ہے ۔ باقی جس قدر کمی ہو گی وہ جماعت کے ان فنڈوں سے پوری کر
لی جاستے گی۔ جو ہمارے پاس آتے ہیں۔ دوستوں کو چاہیئے کہ جس قدر بھی ان سے ہو سکتا ہے ۔
یتیموں کی مدد کے لیے کوشش کریں ۔ اور جلد سے جلد بتائیں کہ ان سے یہ بوجھ کس قدر اُٹھ سکتا
الفضل در فروری شاه )
ہے۔