سُنو اور سُنکر قولِ احسن پر عمل کرو
۱۷۳
34
سنو اور سنگر قول احسن پر مسل کرو
(
فرموده ۱۲ مارچ شانه مسجد نور )
حضور نے تشد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت فرمانے کے بعد مندرجہ ذیل آیات پڑھیں اور فرمایا:
والذين اجتنبوا الطاغوت ان يعبدوها وانا لبوا إلى الله لهم
البشري فيشر عباد الذين يستمعون القول فيتبعون احسنه اوليك
الذين هداهم الله واوليك هم اولوا الالباب ۔ (الزمر: ١٩٤١٨ )
!!
پہلے اس کے کہ میں اس آیت کے متعلق جو ابھی میں نے تلاوت کی ہے۔ آپ کے سامنے کچھ بیان
کروں ۔ اتنا کہ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ بوجہ ایک بہت لمبی اور طویل بیماری کے جس کا سلسلہ کلی طور پر اب
گل طور
تک بھی منقطع نہیں ہوا ۔ میں ان احباب سے جو اس تقریب پر بیرونجات سے تشریف لاتے ہیں شایدان
کے ارادے کے مطابق ملاقات نہ کر سکوں ۔ گو جہاں تک اللہ تعالیٰ نے چاہا میں کوشش کرونگا کہ ان احباب
سے ملاقات کروں ۔ چونکہ میری صحت بہت کمزور ہے اور زیادہ انبوہ سے طبیعت یکلخت گھبرا جاتی
ہے۔ اس لیے میں نے انتظام کیا ہے کہ ترتیب سے تھوڑے تھوڑے احباب ایک انتظام کے
ماتحت مجھ سے ملاقات کریں پیس احباب کو ان منتظمین سے ناراض نہیں ہونا چاہتے ۔ جو ایک انتظام
کے ماتحت ملاقات کروانے کے لیے مقرر کئے جائیں ۔ پچھلے جلسوں میں ایسا ہوتا رہا ہے کہ بیعت کرتے
وقت اکثر دوست میری پیٹھ پر ہاتھ رکھ دیتے تھے لیکن اب اگر میری پیٹھ کو ہاتھ لگ جائے تو میرے
دل میں تکلیف پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے ۔ اس لیے اگر احباب اس بات کو مد نظر رکھیں تومیں اللہ
تعالیٰ کے فضل سے امید رکھتا ہوں کہ ان سے ملاقات بھی ہو جائے گی ۔ اور مجھ کو تکلیف بھی نہیں
ہوگی۔
اس کے بعد میں ان تمام دوستوں کو جو باہر سے قادیان میں تشریف لاتے ہیں توجہ دلاتا ہوں ۔ کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے و الذين اجتنبوا الطاغوت ان يعبدوها و انا بوا إلى الله لهم
۱۴
البشری - وہ لوگ جو ایسی خبیث ہستیوں سے جن میں سرکشی کا مادہ ہو اجتناب کریں یعنی جو ان کی طرف متوجہ
نہ ہوں ، بلکہ ان کو چھوڑ کر خدا کی طرف توجہ کریں اور اسی کی طرف جھک جائیں ۔ ایسے لوگوں کے لیے
بشارت ہے ۔
بشارت کے معنی ایسی عظیم الشان خبر کے ہیں جس سے چہرہ کا رنگ متغیر ہو جائے خواہ وہ اچھی ہویا
بری اگر بری ہو تو چہرہ کا رنگ اڑ جاتا ہے جیسا کہ کوئی حادثہ ہوئی کے مال پر جان پر عزت پر آفت آجاتے
یا لڑائی فتنہ کی خبر ہو اس سے اس کا رنگ اُڑ جاتا ہے ۔ ایسی خبرکو بھی بشارت کہتے ہیں۔ صرف قرائن سے
پتہ لگ سکتا ہے کہ اب یہ لفظ اچھے معنوں میں استعمال ہوا ہے یا برے معنوں میں ۔
6
اور اسی طرح اچھے معنوں میں اگر استعمال ہو تو اس وقت اس کا یہ اثر ہوتا ہے کہ چہرہ پر خون پیدا ہو
جاتا ہے۔ چنانچہ حسین شخص کو کوئی خوشی کی خبر معلوم ہو اس کاچہرہ تمتما اٹھتا ہے اور سرخ ہو جاتا ہے توفرمایا
کہ جو لوگ ایسی خبیث روحوں کی پیروی نہیں کرتے اور اللہ کی طرف جھک جاتے ہیں لھم البشري
ان کے لیے بشارت ہے یعنی ان کے لیے خوشخبری ہے ۔ ان کے لیے یہ ایسی خبر ہے کہ خوشی سے ان کے
چہرے چمک اُٹھنے اور مرخ ہو جانے چاہتیں ۔
پھر فرمایا فبشر عباد بشارت دے میرے ان بندوں کو اللذين يستمعون القول جوبات
کو سنتے ہیں خواہ وہ بات اچھی ہو یا بری اس کو سن لیتے ہیں لیکن ہر ایک بات کے پیچھے نہیں لگ جاتے
بلکہ فیتبعون احسنه اتباع کرتے ہیں اچھی بات کی ۔ وہی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی
ہے اور وہی ہیں جو عقلمند ہیں اور دانا کہلانے کے مستحق ہیں۔
اس سے بتایا کہ اگر خوشخبری سنا چاہتے ہو تو اس کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ کہ اپنے آپکو الیانا
ك يستمعون القول باتوں کو سنو اور جو ان میں سے بہتر ہوں ان کو قبول کرو۔ انسان کو روزانہ کچھ
باتیں ہوی سے سننا پڑتی ہیں کچھ بچے ہیں کچھ بچوں سے۔ کچھ دوستوں سے کچھ دشمنوں سے کچھ جا حاکموں سے کچھ
معاملہ سے غرض بے شمار باتیں سننا پڑتی ہیں مگر یہ نہیں کہ ہر ایک بات جو کان میں پڑتی ہے۔ ہی ۔
کی پیروی کرتا ہے ۔ نہیں بلکہ مومن انسان ان میں سے جو باتیں خدا کے رستے سے روکنے والی اور اس
کی رضا کے خلاف ہوتی ہیں۔ ان کو رد کر دیتا ہے اور جو اللی منشاء کے مطابق اور رضامندی کا محوب
ہوتی ہیں۔ ان کو اختیار کر لیتا ہے ۔
اہل
آپ لوگ یہاں بیرو نجات سے اپنی اپنی جماعتوں کے قائم مقام ہو کر آئے ہیں اور آپ کے
آنے کی غرض یہ ہے کہ امور دینیہ کے متعلق ہدایات نہیں ۔ اور اپنی ان ذمہ داریوں کو سوچیں جو آپ پر
۱۷۵
سے
دن بدن بڑھ رہی ہیں۔ آپ میں سے بہت سے ایسے ہیں جو سال میں ایک ہی دفعہ آتے ہیں اور بہت
ایسے ہیں جو دو تین بار آتے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو اس سے بھی زیادہ دفعہ آتے ہیں اور بعض ایسے بھی
ہیں جو کئی سال کے بعد آتے ہیں۔ اب آپ لوگ جو دور دور سے اپنے وقتوں کو خرچ کر کے اپنے مالوں کو
خرچ کر کے اپنے کاموں کو چھوڑ کر آتے ہیں۔ تو آپ کا فرض ہے کہ اس وقت کو صحیح طور پر خرچ کریں اور
یہاں آنے کی جو غرض ہے اس کو ہے اس کو پورا کریں ۔
میں اس وقت آپ لوگوں کو قرآن کریم کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ وہ بتلاتا ہے کہ منافقوں کا قاعدہ ہے
کہ مجلس میں آتے ہیں مگر جو کچھ وہاں ہو اس پر توجہ نہیں کرتے ہیں آپ کا فرض ہے کہ جب آپ آتے ہیں تو
توجہ کریں اور غور سے کام لیں اور جو کچھ آپ کو سنایا جاتا ہے۔ اس کو نہیں جب آپ آتے ہی یہاں اس لیے ہیں
تو کیوں نہ اپنے وقت کو اسی میں صرف کریں ۔
بعض لوگوں کا قاعدہ ہے کہ وہ مجالس میں تو بیٹھتے ہیں مگر ان کی خطیب کی طرف توجہ نہیں ہوتی وہ ہیں
توجہ کرتے کہ خطیب کیا بیان کر رہا ہے بعض ایسے ہوتے ہیں کہ خطیب بیان کر رہا ہوتا ہے۔ اور وہ آرام سے
سوئے رہتے ہیں بعض لوگوں کو سونے کا مرض ہوتا ہے مگر وہ مجبور ہوتے ہیں۔ ایک دوست نے سنایا کہ
میں ایک جگہ گیا۔ اور وہاں تقریر قرار پاتی میں تقریر کرنے لگا تو اثناء بیان میں ہی صدر جلسہ سمیت سب کے
سب سو گئے ۔
جب میں تقریر ختم کر چکا تو کہا وہ آب جاگ اُٹھو، میں نے جو کچھ کہنا تھا میں کہ چکا ہوں جب وہ
بیدار ہوتے تو معذرت کرنے لگے۔ خیر تو بعض لوگ مجلس وعظ میں آتے ہیں اور سو جاتے ہیں یا ان کی توجہ
خطیب کے محض الفاظ یا اس کی حرکات سکنات پر ہوتی ہے اور جو کچھ وہ بیان کرتا ہے اس سے وہ
کورے کے گورے ہی جاتے ہیں۔ اس لیے ان کو کچھ بھی فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ اگر ایک عرض
شخص طبیب کے پاس جاتے اور وہ اس کو کوئی دوائی دے، لیکن مریض بجائے دوائی کو پینے کے
سر پر انڈیل لے تو اُس کو کیا فائدہ ہوگا۔ کچھ بھی نہیں پس جو لوگ اس طرح اپنے وقت کو ضائع کرتے ہیں۔ وہ
وقت کو بھی کھوتے ہیں۔ مال کو بھی تباہ کرتے ہیں۔ اور جو کچھ فائدہ نہیں اُٹھاتے ان کے لیے پیشیل صادق
آتی ہے یکے نقصان مایہ وگر شماتت ہمسایہ کیونکہ اُنھوں نے کچھ فائدہ بھی نہ اُٹھایا اور مال و وقت صرف
کر کے جیسے آتے تھے ویسے ہی چلے گئے ۔
ہر زمانہ میں ایسے لوگ ہوتے ہیں حضرت شاہ عبدالعزیز کے پاس ایک شخص آیا کہ وعظ میں تو
لوگ سو جاتے ہیں اور کنچینی کے ناچ میں لوگ خوب سنتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے چونکہ اس شخص نے اس
1८५
طرح دین کی باتوں پر نہی کی تھی اس لیے حضرت شاہ صاحب نے اسے مناسب موقعہ پر یہ جواب دیا ۔ کہ کیا کوئی
شخص پاخانہ میں بھی سوتا ہے ہوتا وہیں ہے جہاں روح کو آرام پہنچتا ہو۔ یہ جواب موقعہ کے لحاظ سے
درست تھا، لیکن حق یہی ہے کہ وعظ میں وہی لوگ ہوتے ہیں جن پر غفلت طاری ہوتی ہے ۔ اور جن
کی توجہ وعظ کی طرف نہیں ہوتی۔
صاحب
مشہور ہے کہ بادا نانک صاحب ایک ملا کے پیچھے نماز پڑھنے کھڑے ہوتے کہ اتنے میں
با وا صاحب نے نیست توڑ دی اور الگ گوشہ میں ا کر نما نہ پڑھ لی جب جماعت ہو چکی تو ملا صاح ہوچکی تو ملا
ناراض ہوتے کہ تم نے ہمارے پیچھے نماز نہ پڑھی با و صاحب نے کہا کہ آپ نماز میں کبھی کہیں جا۔ جاتے تھے
کبھی کہیں کبھی آ کہیں کبھی آپ پشاور میں جاتے تھے اور میں جاتے تھے کبھی کابل میں کبھی آپ دلی میں جاتے تھے کبھی اور جگہ چونکہ مجھ
میں اتنی طاقت سفر نہ تھی اس لیے میں نے نیست توڑ کر الگ نماز پڑھ لی۔ تو ملا صاحب اگر چہ نماز ماز رها
رہے تھے مگر ان کے خیالات کہیں کہیں بھٹک رہے تھے۔ اس لیے ان کی نماز حضور قلب سے
نہ تھی ۔
بعض لوگ مجلس وعظ میں بیٹھے ہوتے دُور دُور کی خبریں لاتے ہیں، لیکن جو کچھ ان کے سامنے
ہو رہا ہوتا ہے اس سے غافل ہوتے ہیں اور کچھ ایسے ہوتے ہیں کہ سنتے بھی ہیں، مگر سمجھنے اور فائدہ
اٹھانے کے لیے نہیں۔ بلکہ اس لیے کہ دیکھیں خطیب کہاں کہاں غلطی کرتا ہے ۔ ان کی نظر الفاظ کی
غلطی اور مسلم کم پر ہوتی ہے حرکات پر پر ہوتی ہوتی ہے ہے مطال مطالب اور معانی اور مسائل ان کو مد نظر نہیں ہوتے۔
ایک دفعہ ایک شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ و السلام کے پاس لکھنو سے آیا اور حضور سے گفتگو
کرتا رہا۔ آخر میں کہنے لگا کہ آپ کیا مسیح موعود ہونگے ۔ آپ قرآن کا ثقافت تو ادا نہیں کر سکتے ۔ حضرت مولوی
عبد اللطیف صاحب (شہید) حضور کے پاؤں دبا رہے تھے۔ انھوں نے اس شخص کے منہ پر
تھیٹر مارنا چاہا مگر حضرت اقدس نے ہاتھ پکڑ لیا ۔ تو بعض لوگ وعظ سنتے ہیں۔ مگر اس نیت سے کہ
دیکھیں واعظہ کہاں کہاں غلطی کرتا ہے ۔ محاسن پر ان کی نظر جاتی ہی نہیں۔
پیس مومن کا یہ فرض ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی بات کو بھی توجہ سے سنے اور جو قابل عمل ہو اور اعلیٰ درجہ
کی ہو۔ اس پر عمل کرے ۔ آپ لوگ چاہتے تو ہیں کہ پکے مومن ہو جائیں ۔ خدا تعالیٰ کے عاشق بن جائیں ۔
مگر پھلانگ کر اس منزل کو طے کرنا چاہتے ہیں ۔ حالانکہ حالانکہ زینہ زینہ ترقی حاصل ہو سکتی ہے ۔ یہ نہیں کہ ہم نے
ایک بات کرلی ہے ۔ ہے۔ وہ ہماری بکات کی نجات کیلئے کافی ہے ۔ عاشق کا تو قاعدہ ہے کہ وہ دوست دوست کے رستہ میں
جسقدار دو تین مصیبتیں آئیں آتی ہیں۔ ان کو نہایت شوق و ذوق سے جھیلتا ہے۔ جو اللہ کی طرف سے
144
فرائض عائد ہوتے ہیں۔ ان پر عمل کرتا ہے ، بلکہ چاہتا ہے کہ خدا کے لیے اگر اور بھی کچھ کام ہوں تو ان کو
بھی بجا لاؤں ۔ کوئی آدمی صرف اس پر خوش نہیں ہو گا کہ وہ محض قید سے آزاد کر دیا جاتے ۔ بلکہ انعام
یافتوں میں سے ہونا پسند کریگا ۔ یہ کبھی نہیں ہوگا کہ اگر کسی دانا انسان کو انعام دیا جائے تو وہ کہے کہ مجھے
مہربانی کر کے یہ نہ دیجئے بلکہ وہ زیادہ سے زیادہ لینے کی کوشش کریگا۔ پس ایک وصل الی اللہ کے لیے
تو جس قدر اس سے ہو سکے گا کوشش کریگا ۔ اور صرف فرائض کے ادا کرنے پر ہی اکتفا نہیں کریگا بیماری
شریعت لعنت نہیں بلکہ رحمت ہے جو اس پر عمل کریگا وہ خدا تعالیٰ کے فضلوں سے حصہ پائے گا۔
پس جو یہاں آتے ہیں۔ اگر وہ اجتماع نہیں کرتے ہوجہ ادھر ادھر پھرتے رہتے ہیں تو وہ اپنے
اوقات کو ضائع کرتے ہیں۔ ان کو یا در رکھنا چاہتے کہ یہ میلہ نہیں ہے۔ یہ جلسہ خدا تعالیٰ کے منشار کے
ما تحت حضرت مسیح موعود کے ذریعہ اس لیے قائم کیا گیا۔ کیا گیا ہے کہ وہ صدیوں کے زنگ جو انسانی قلوب
پر چھاتے ہوتے تھے دھوئے جائیں۔ اور وہ جو صدیوں سے تاریکیوں اور ظلمتوں میں پڑے تھے ان
کو روشنی کے بلند مینار پر پہنچا دیا جائے ہیں اس مقام پر لوگوں کو خدا تعالیٰ اس لیے جمع کرنا چاہتا ہے ار پر
که نا ان کو پاک کرے جو شخص ان اغراض کو پورا نہیں کرتا۔ اس کا ایمان خطرہ میں ہے ۔ آپ لوگوں کے
پاس تھوڑا وقت ہے۔ پس چاہیئے کہ اس کو آپ اچھی طرح صرف کریں اور اس سے بہت زیادہ فائدہ
اُٹھائیں ۔ اور جو باتیں آپ کو بتائی جائیں ان ن پر پر عمل عمل کو کریں ۔ چونکہ ہمارا تمام دنیا۔ نیا سے مقابلہ ابلہ ہے اور ہماری
تعداد و طاقت ان کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔ اس لیے نہیں بہت ہی کو شش کی ضرورت ہے ۔
بروقت چوکس و ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ اگر اس وقت ہم سنتی کریں اور چستی سے کام نہ لیں
کرنانہ جو آسمان سے ہمارے لیے نازل کئے
وران ہتھیاروں سے کا
یا ان کو توا
ہے
گتے ہیں۔ تو طاقتور دشمن کا کیا مقابلہ کر سکیں گے۔ پس آپ لوگوں کا فرض ہے کہ آپ ان ہتھیاروں کا کہ
استعمال سیکھیں ۔ تا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جلال ظاہر ہو دراپ کے ذریعہ وہ نور دنیا میں پھیلے، جو
دنیا میں گم ہو چکا تھا ۔ اگر آپ لوگ ایسا کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کے وارث ہو جائیں
گے ۔ اللہ کی رحمت ہو اس پر جو بات کو سنے اور سمجھے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرے اور
اللہ کی برکتیں ہوں ان پر جو دین کے لیے کوشش کریں ؟
مدت سے
الفضل حکیم اپریل او له )