مصائب سے بچنے کا طریق
١٤٨
35
if
مصائب بیچنے کا طریق
) فرموده ۲۱ار مارچ ۹۱۹انه )
سم
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ اور سورۃ فلق کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
ہر ایک ملک میں خواہ وہ تعلیم یافتہ لوگوں کا ہو یا جہاد کا۔ اور اس میں کسی مذہب کے لوگ آباد ہوں
عیسائی ہوں ۔ یا یہودی مسلمان ہوں یا سکھ ، زرتشتی ہوں ۔ یا اور کسی مذہب کے یہ رواج چلا آتا ہے ۔ یا
یوں کہو کہ ان میں یہ خواہش چلی آتی ہے کہ ان لوگوں کو ایسے ذرائع مل جائیں جن سے وہ بغیر کسی ظاہری
کوشش کے مصائب سے بچ جائیں۔ پرانے زمانہ میں جادو کا رواج تھا آج تک اس کا اثر چلا
آتا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ آج جبکہ تعلیم اس قدر پھیل گئی ہے اور لوگ عام طور پر ہم قسم کے
اوہام سے بچ گئے ہیں۔ پھر بھی جادو کا خیال موجود ہے ۔ اس کی ہر دلعزیزی اور اثر اندازی کا اس سے
پتہ لگتا ہے کہ آج جبکہ علوم کے پانیوں نے لوگوں کے سینوں کو دھو دیا ہے پھر بھی اس کا اثر باقی ہے
بلکہ سینوں کے اندر گرے طور پر موجود ہے ۔ جب ہم تاریخ کی ورق گردانی کرتے ہیں تو ہمیں نظر آتا ہے
کہ پہلے بڑے بڑے اہم امور کا دارو مدار انہی باتوں ۔ دارو مدار انہی باتوں پر ہوتا تھا۔ بادشاہ کو اپنی فوج پراتنا و توق نہ تھی
جتنا کہ کاہن کے منتروں پر جرنیلوں کو اپنی تد بیر و قوت بازو پر اتنا بھروسہ نہ تھا، جتنا کہ بازو پر کے ہوتے
تعویذ پر ۔ اسی طرح مریض کو طبیب کے بنائے ہوئے نسخہ پر اتنا یقین نہ تھا۔ جتنا ایک پڑھے ہوئے دانہ
پر ہوتا تھا۔ عورت کو فرمانبرداری خوش اخلاقی اور خاوند کی خدمتگذاری سے خاوند کو اپنی طرف مائل کر لینے
کی اتنی امید نہ ہوتی تھی جتنی بھوج پتر پر لکھے ہوئے چند بے معنی الفاظ یا لکیروں پر ۔ پر
غرض جادو اور ٹونے کو زندگی کے ہر ایک صیغہ میں بہت دخل تھا۔ بادشاہوں کی حکومت میں اس کو
دخل تھا۔ امور خانہ داری میں اس کا دخل تھا۔ عورت و مرد کے تعلقات میں اس کا دخل تھا۔ دوستوں کی
دوستی میں اس کا دخل تھا اور آج بھی حقیقت سے ناواقف لوگ سب سے پہلے ہی سوال کرتے ہیں کہ کوئی
ایسا منتر بتایا جائے جس سے دشمن زیر ہو جائے۔ کوئی ایسا منتر ہو جس سے محبت کا سکہ خاوند کے دل
۱۷۹
میں جم جائے کوئی ایسا تعویذ ہو جس سے سب مشکلات اور مصائب دُور ہو جائیں ۔ وہ کوشش کرنے کو
بناوٹ اور سعی کو دھوکہ اور محنت کو وہم خیال کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک اگر کسی بات میں حقیقت ہے تو
وہ منتر میں ہے۔ کیونکہ اس سے ان کے خیال میں بغیر کوشش اور جدوجہد کے دشمن زیر ہو جاتا ہے اور
ہر ایک مقصد حاصل ہو جاتا ہے ۔
پس معلوم ہوا کہ منتروں کا اثر لوگوں کے نزدیک بہت بڑا اثر ہے ۔ یورپ کے لوگ جنہوں نے اس
قسم کی آزادی حاصل کر لی ہے کہ اپنے خدا کے بھی قائل نہیں رہے ۔ اُنھوں نے مسیح کی پیروی سے اپنے
آپ کو آزاد کر لیا ہے۔ گرجے کی حکومت کے جوتے کو پرے پھینک دیا ہے مگر ٹونے اور منتروں
سے آزاد نہیں ہو سکے ۔ یورپ نے خدا سے انکار کیا۔ خدا کے رسولوں کو چھوڑ دیا۔ خدا کے رسولوں کی کتب
سے روگرداں ہوا۔ لیکن اگر نہیں آزاد ہوا۔ تو منتروں کی حکومت سے آزاد نہیں ہوا ۔ چنانچہ اسی جنگ کے
دوران میں جو مختلف جرنیلوں کی رپورٹ میں شائع ہوئی ہیں۔ ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ مارے گئے
ان میں سے اکثر اشخاص کے بازوؤں پر تعویذ بندھے ہوتے تھے ۔ گویا خدا کے منکر رسولوں کے منکر
یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ تعویذ کے ذریعہ موت سے بچ جائیں گے۔
تو ان باتوں کا اب بھی ایسا گرا اثر ہے کہ علوم کی ترقی بھی اس کو مٹا نہیں سکتی۔ میں نے ابھی پچھلے دنوں
بھائیوں" کی ایک کتاب پڑھی ہے ۔ اس میں لکھا ہے کہ امریکہ میں اس مذہب کی اشاعت کی سب سے بڑی
وجہ یہ ہے کہ اس میں داخل ہونے والوں کو ایک خفیہ نام دیا جاتا ہے اور اس کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ نام
بہت پراسرار اور بڑا اثر والا ہوتا ہے اس کتاب کا مصنف لکھتا ہے کہ میرے جی میں بھی آتا ہے کہ اس
نام کے لیے بہائی ہو جاؤں ، لیکن میں چونکہ در حقیقت اس مذہب کو ستیا نہیں جانتا۔ اس لیے منافقت
سے داخل ہونے کو پسند نہیں کرتا۔ بہائیوں میں رواج ہے کہ جب کوئی ان میں داخل ہو تو وہ اس کو ایک نام
دیتے ہیں۔ اور وہ عربی زبان کا کوئی لفظ ہوتا ہے۔ مثلاً جو شخص اچھا لکھنے والا ہوا اُس کو سلطان العلم نام
دید یا ۔ چونکہ وہ لوگ عربی نہیں جانتے اس اس لیے خیال کرتے ہیں کہ یہ کوئی خاص اثر رکھنے والا فیہ نام ہے ہیں
کے ذریعہ ہم تمام آفات سے بچ جائیں گے۔
اسلام نے ان تو ہمات کو مٹایا ہے اور اس قسم کے خیالات کی تردید کی ہے ، لیکن اصل حقیقت
کو برقرار اور قائم کر دیا ہے اور اسلام کی یہی خوبی ہے کہ ہر بات میں وسطی طریق اختیار کرتا ہے
جھوٹی باتوں کو رد کر دیتا ہے اور بچی کو برقرار رکھتا ہے جہاں تک بنانا مفید ہوتا ہے۔ بناتا ہے ۔
اور جتنا مٹانا ہوتا ہے اس کو مٹا دیتا ہے۔ تو اسلام نے بھی ایک جادو اور تعویذ بتایا ہے، لیکن اس میں
١٨٠
اور عام لوگوں کے سمجھے ہوئے جادو میں بڑا فرق ہے۔ لوگ جو تعویذ بتاتے ہیں وہ بے معنی اور بے اثر
ہوتے ہیں ۔
مگر اسلام نے آفات سے بچانے کے لیے جوگر بتایا ہے اس میں طاقت ہے کہ اگر انسان اس
پر عمل کرے اور اس کی تکرار کرے تو بہت سے فتنوں سے بچ جاتا ہے۔ لوگوں کے جادو محض لکیریں
اور ہند سے اور اشارات ہوتے ہیں مگر میں آج اسلام کا ایک ایسا کلمہ بتاتا ہوں جس پر عمل کرنے سے
انسان بلاؤں سے بیچ جاتا ہے ۔
فرمایا بسم اللہ الرحمن الرحیم میں اللہ تعالیٰ کا نا لیکر یہ عبارت پڑھتا ہوں ۔ جو تمام خوبیوں کا جامع ہے
اور تمام نقصوں سے پاک ہے ۔ الرحمن وہ ایسی ہستی ہے جو بغیر کوشش کئے انسان کے وہم و خیال
میں بھی جو کچھ نہیں ہوتا دیتی ہے ۔ الرحیم بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ جب اس کے فضلوں کے ماتحت
دیتے ہوتے سامانوں کو انسان استعمال کرے تو اپنے فضلوں کو دوبارہ اس پر نازل فرماتا ہے۔ میں ایسے
خدا کا نام لیکر جو ایسی صفتوں اور ایسی صفتوں اور انیسی شان والا ہے۔ شروع کرتا ہوں آگے فرماتا ہے۔
قل اعوذ برب الفلق میں پناہ مانگتا ہوں ۔ برب الفلق اس خدا کی جو تمام مخلوقات کا
رب ہے ۔ فلق کے معنی میں ہر چیز جو خلق ہوئی ۔ خدا تعالیٰ کے سوا تمام چیزیں اس میں داخل ہیں کیونکہ
خدا تعالی امنیت نہیں ہے ۔ بلکہ وہ خالق ہے تو کس کی پناہ مانگتا ہوں ۔ اس ذات کی جو تمام مخلوق کارت
ہے۔ کوئی چیز خواہ وہ زمینوں میں ہو خواہ وہ آسمانوں میں اس کی ربوبیت سے باہر نہیں پیس وہ ہستی جس اہر
کی ربوبیت کی تمام چیزیں پہلے بھی محتاج تھیں ۔ اب بھی ہیں۔ آئندہ بھی رہیں گی۔ ایسے خدا کی میں پناہ
ڈھونڈتا ہوں ۔
کس بات سے پناہ ڈھونڈتا ہوں ؟ من شر ما خلق ان تمام چیزوں کے شر سے جو اس نے
پیدا کی ہیں کہتے ہیں ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں ۔ مگر بہت سی مخلوق ہوگی جس کے پاؤں ہاتھی
سے بڑے ہونگے ، لیکن یہ کہدینے سے کچھ بھی باہر نہیں رہتا۔ کہ جو کچھ خدا نے پیدا کیا ہے اس تمام کی بدی
اور شر سے پناہ چاہتا ہوں ۔ پھر فرمایا من شر غاسق إذا وہ ایک عام بدی ہوتی ہے اور ایک
خاص بعض اوقات شر خاص رنگ میں جوش مارتا ہے۔ جیسے تیاریاں وہار کے طور پر پھیلتی ہیں۔
غاسق رات کو کہتے ہیں اور وقب جب اس کی تاریخی پھیل جاتی ہے۔ اس لیے اس کا میطلب
ہوا کہ میں نہ صرف معمولی مرضوں سے بلکہ ان سے جو عام طور پر پھیلنے اور تمام دنیا میں چھا جاتے ہیں
ان سے پناہ مانگتا ہوں۔
۱۸۱
پھر فرمایا ومن شر النفثت في العقد اور پناہ مانگتا ہوں ان سے جو گروہوں میں بداثرات پھونکنے
والے ہیں۔ ومن شر حاسد اذا حسد اور پناہ چاہتا ہوں حاسد کے حسد سے۔
ہے۔
دنیا میں ان چار باتوں سے ہی انسان کو واسطہ پڑتا ہے اور کوئی شران چار سے باہر نہیں رہ جاتا ۔
دو وہ ہیں جو آفار جو آفات و مصائب کے متعلق ہیں اور دو وہ ہیں جو ترقی و عروج کے متعلق ہیں۔ ایک وقت
انسان پر ایسا ہوتا ہے اور ایک وقت وہ ہوتا ہے جب وہ مصائب سے نکل کر ترقی کے میدان میں
چلا جاتا ہے اور خوشی و خرمی کی زندگی بسر کرتا ہے۔ ایک وقت اس کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ آفات
سے بچنا چاہتا ہے اور دوسرے وقت جب وہ مصائب سے نکل جاتا ہے تو اس آرام نو اس آرام کے قیام کی
خواہش کیا تھرتا ہے۔ پہلا ادنی درجہ ہے اور دوسرا اعلیٰ ایک وقت میں جبکہ جہالت کی زندگی بسر کرتا
ہے چاہتا ہے کہ جہالت دور ہو کر اس کو علوم - لو علوم حاصل ہو جائیں اور جب علوم مل جاتے ہیں۔ تو ان کی
حفاظت کی فکر ہوتی ہے۔ کہ جو کچھ میں نے حاصل کیا ضائع نہ ہو جاتے ۔ اسی طرح ایک وقت جبکہ بیمار
ہوتا ہے۔ کوشش کرتا ہے کہ بیماری دور ہو جاتے اور جب بیماری دور ہو جاتی ہے تو قیام صحت اور
افزائش طاقت کے لیے مقویات کا استعمال کرتا ہے ۔
اس سورۃ میں ان چاروں درجوں کا ذکر ہے (۱) فرمایا من شر ما خلق ۔ وہ بدیاں جو فرداً فرداً
پائی جاتی ہیں (۲) وہ جو عام طور پر پھیل کر چھا جاتی اور اندھیرا کر دیتی ہیں یعنی ایسے فتنے جو اپنی
وسعت سے سے تمام چیزوں کو گھیر لیتے ہیں تو مشکلات اور مصائب کے متعلق ہوا۔
(۳) من شر النقشت في العقد اب ترقی آتی ہے تمام سامان ترقی جمع ہو جاتے ہیں مگر
وہ
یہ فتنہ ان تمام سامانوں کو پراگندہ کر دیتا ہے۔ فرمایا کہ دعا کرو کہ میں اس فتنہ سے بھی پناہ چاہتا ہوں۔
کیا ہوتا ہے ؟ یہ کہ سامان عمدہ مل گیا۔ سستا بھی مل گیا۔ اور ہرقسم کی آسانیاں بھی پیدا ہو گئیں۔ اور
درمیانی تمام دقتیں بھی رفع ہو گئیں ، لیکن آگے فائدہ اُٹھانے میں رکاوٹیں پیدا ہو جاتی ہیں ۔ اس کے
متعلق فرمایا کہ وہ جو گر ہوں میں پھونکنے والی ہیں ان سے پناہ مانگتا ہوں یعنی وہ بد اثرات جن کے باعث
سامان ضائع ہوکر نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔ ان سے محفوظ رہنے کی التجا کرتا ہوں ۔ اس کا مطلب یہ ہے
کہ ابتدائی سامانوں میں جو فتنہ ہو سکتے ہیں اور جن ذرائع سے ہو سکتے ہیں۔ ان سے بچایا جائے ۔
پھر فائدہ اُٹھانے کے بعد جو خرابیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔ اسے خدا ان سے بھی بچا۔ وہ حاسدوں
کا احمد ہوتا ہے۔ ہے ۔ اس لیے دعا سکھلاتی کہ حاسدوں کا حسد اور ان کی ہر کوششوں سے پناہ مانگتا ہوں۔
اب بتاؤ ایسی جامع دعا کے بعد کس چیز کی ضرورت رہجاتی ہے اور کونسی مصیبت اور مشکل ہے جو
دور نہیں ہو سکتی ۔
یہ دُعا ہے جو اسلام نے ہر ایک مومن کو سکھاتی ہے۔ اگر اس کا ورد کیا جائے۔ تو انسان بہت سی
بلاؤں سے محفوظ رہ سکتا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہوتے تھے جب تک کہ ان دعاؤں کو
پڑھ نہ لیتے تھے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قاعدہ تھا کہ آپ جس وقت بستر پر تشریف لے جاتے تھے
تو سورۃ اخلاص اور سورہ فلق اور سورۃ الناس کو پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر پھونکتے اور جسم پر جہاں جہاں تک
ہا تھ جا سکتا تھا ہاتھ پھیر لیتے اور ایسا ہی تین دفعہ کرتے ۔ اور اس کے ساتھ اور بھی بعض دعائیں ملاتے
تھے اور آیت الکرسی بھی پڑھتے تھے لیے یہ اس شخص کا دستور العمل تھا جس کے لیے اللہ تعالیٰ کا وعدہ
تھا والله يعصمك من الناس را المائده : ۶۸) اور جس کے لیے خدا کی حفاظت ہر طرف سے قائم
تھی اس سے خیال کر سکتے ہو کہ اور لوگوں کے لیے ایسا کرنا کس قدر ضروری ہے ۔ جو لوگ یہ دُعا نہ نہیں
پڑھتے اس کے یعنی نہیں ہیں کہ ان کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔ ضرورت ہے مگر وہ لوگ اس سے
واقف نہیں۔ اگر جانتے تو ضرور پڑھتے، لیکن میں آپ لوگوں کو آگاہ کرتا ہوں کہ قرآن کریم نے نہیں مصاب
و آفات سے بچنے کا یہ گر بتا دیا ہے یہ گر بتا دیا ہے اور اس سورۃ میں تمام جسمانی آفتوں کا ذکر ہے اور ان سے
محفوظ رہنے کا طریق بتایا گیا ہے۔ روحانی آفات اور ان سے بچنے کا ذکر اگلی سورۃ علی سورۃ میں ہے ۔
پس تمام ابتلاوں سے بچنے کا گر اس سورۃ میں ہے، لیکن یاد رکھنا چاہتے کہ نہ تو انسان کو بامل
ہی اسباب کو ترک کر دینا چاہتے اور نہ بالکل اسباب پر ہی گر پڑنا چاہتے۔ کیونکہ اسباب سے ہرگز ترقی
نہیں ہو سکتی جب تک کہ اللہ تعالیٰ پر توکل نہ ہو۔ اور اس کا فضل شامل حال نہ ہو۔ یہ کلمات اسباب ترقی اور
حفاظت سے منع نہیں کرتے۔ اصل پیچ خیالات ہوتے ہیں۔ اگر بیج کھو کھلا ہو تو کبھی عمدہ کھاد اور اچھی
زمین اس کو فائدہ نہیں دے سکتی ہیں اسباب مہیا کرو لیکن باوجود اس کے کامیابی اس وقت ہوگی جب
اللہ تعالیٰ پر توکل ہو گا اور خدا کے فضل کے جذب کرنے کے لیے دُعاؤں کی بھی ضرورت ہے۔
میں نے جو آج یہ سورۃ پڑھی ہے۔ اس کی خاص غرض ہے اور وہ یہ کہ جیسا کہ مختلف اخبارات
سے معلوم ہو رہا ہے۔ پچھلے دنوں میں جو مرض پھیلا تھا۔ وہ آجکل پھر بعض مقامات پر پھوٹ رہا ہے اور
یورپ میں تو اس دفعہ قیامت کا نمونہ بنا ہوا ہے لکھا ہے کہ ہسپتال اس قدر مریضوں سے پر ہیں کہ
بہت سے مریض ہسپتالوں کے سامنے پڑے پڑے مر جاتے ہیں اور ان کے لیے علاج کرنے کا موقعہ
له بخاری کتاب التفسير باب فصل المعوذات
AVI
١٨٣
اور ہسپتال میں داخل کرنے کے لیے جگہ نہیں مل سکتی ۔ ڈاکٹر دستیاب نہیں ہوتے اور شفا خانوں میں کہ دیا جاتا
ہے کہ گنجائش نہیں ہے ۔ وہاں ایسا سخت حملہ ہے کہ پہلے تو بعض مریض بیچ بھی جاتے تھے۔ مگر اب
شاید ہی کوئی بچتا ہے ۔ ہندوستان کے بعض حصوں میں بھی یہ مرض شروع ہے۔ پنجاب میں بھی ہے۔
مگر تا حال زور اور وبائی صورت نہیں ہے ۔ طاعون بھی ہندوستان میں شروع ہے اور یہ اس کے خاص
دن ہیں ۔
پچھلی دفعہ ابھی مرض یہاں آیا نہیں تھا کہ میں نے ایک خطبہ میں ہوشیار کیا تھا مگر افسوس کہ اس سے
فائدہ نہ اٹھایا گیا ۔ دیکھو خدا تعالیٰ سب کا رب ہے کیونکہ رب الفلق ہے اس نے ہر ایک چیز پیدا کی
ہوتی ہے۔ اس لیے جب تک اسی سے ہر ایک چیز کے شر سے بچنے کی التجانہ کی جائے اور وہی انکے
شہر کو نہ روک دے اور کوئی صورت محفوظ رہنے کی نہیں ہے ۔ جے توں اسدا ہور میں تاں سب جگ
تیرا ہو" یعنی اگر تو خدا کا ہو جائے تو تمام دنیا تیری ہی خادم ہو جائیگی پس اگر انسان خدا کے لیے ہو جائے
اور خدا اس کا ہو جاتے تو پھر تمام مخلوق اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ دنیا میں بادشاہ سے جس کا تعلق ہو اور
حکمران جس پر مہربان ہو لوگ اس کی خوشامدیں کرتے اور اسے نقصان پہنچانے سے ڈرتے ہیں۔ پھر کیا اگر
خدا ہمارا ہو جائے تو کوئی آفت ہمارا کچھ بگاڑ سکتی ہے۔ ہرگز نہیں۔
پس اگر اور لوگ بلاؤں اور آفتوں سے ہلاک ہوتے ہیں۔ تو انھیں ہونا چاہیئے۔ کیونکہ ان کو ان
بلاؤں سے بچنے کا علم نہیں ہے۔ لیکن تم پر اگر مصیبت آتی ہے ۔ تم اگر آفتوں میں پڑتے ہو تو یہ بات قابلِ
تعجب ہے۔ کیونکہ تمہیں ان سے بچنے کا طریق بتایا گیا ہے۔ کچھ مصائب اور ابتلاء تو ترقی کے لیے ہوتے
ہیں۔ جن سے گذرنا تمہارے لیے ضروری ہے۔ مگر الہی سلسلوں کے لیے وبائیں نہیں ہوتیں۔ جیسا کہ حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا کہ طاعون احمدیوں میں وبار کے طور پر نہیں آئیگی لیے مختلف
شکلوں میں فرداً فردا تکلیفیں آتی ہیں۔ مگر ایسی مصیبت جو تباہ کن ہو خدا کی پیاری جماعت کو نہیں آیا کرتی
چونکہ تم خدا کی رہ میں قدم مار رہے ہو اور اس کے دین کی اعانت کر رہے ہو۔ اس لیے تم بہت خیال کرو
کہ تم لے لیں اور بے کس ہو۔ اگر تمہارے ساتھ خدا ہے تو کوئی چیز تمہیں گزند نیں پہنچا سکتی مگر اپنی حالت کو
درست کردر تمہیں سامانوں سے منع نہیں کیا جاتا ۔ بلکہ اس سے روکا جاتا ہے کہ با لکل سامانوں پر ہی نہ ریور
جب مصائب عام ہوں تو ان کے دُور ہونے کے لیے دعائیں بھی عام ہی ہوتی ہیں۔ ہاں ایسے وقت
میں ہو شیار سب کو کر دیا جاتا ہے ۔ اور ہلاکتوں سے وہی بچائے جاتے ہیں جو ہوشیار ہو جاتے ہیں پس اس
وقت ہر ایک کو تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے ساتھ یہ بھی یاد رکھ کر بھی مایوس نہیں ہونا چاہتے
ه کشتی نوح
۱۸۴۴
بہت لوگ مایوسی کے سبب سے ہلاک ہو جاتے ہیں مگر تم وہ ہو جنہوں نے خدا کے فضل کے دامن کو پکڑا ہے۔ اس
لیے تمہارے لیے کوئی مایوسی نہیں ہے۔ اگر تم پر خدا نخواستہ کوئی مشکل آتے تو مت یقین کرو کہ وہ تمہیں تباہ کریگی لیے
کیونکہ تمہارا اس خدا سے تعلق ہے جو واقعی تمام ہلاکتوں سے بچا سکتا ہے۔ مایوسی تو ایسی بری چیز ہے کہ انسان
کو کافر بنا دیتی ہے۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے انه لا يا يأس من روح الله الا القوم العفرون
ريوسف : ۸۸) اللہ کی رحمت سے نا امید نہیں ہوتے مگر کافر لوگ پس مایوسی ایسی چیز ہے کہ ایمان گھٹتے گھٹتے
کفر کی حد تک پہنچ جاتا ہے ۔ اس لیے تم کسی وقت میں اپنے آپ کو مایوس نہ ہونے دو اور خدا پر توکل رکھو۔
پس اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا یقین اور اس کے فنا کا خوف ہو اور پھر دعاؤں پر زور دو جب یہ بات انسان
میں پیدا ہو جائے تو پھر کوئی ہلاکت اس پر اثر نہیں کر سکتی ۔ یہ دُعائیں ہیں جن کو استعمال کرو۔ ان کے ساتھ
وہ دعائیں بھی ہیں۔ جو حضرت صاحب کو اللہ تعالیٰ نے بتائی ہیں۔
اتنا فرما کر حضور بیٹھ گئے جب دوسرے خطبہ کے لیے کھڑے ہوتے تو فرمایا ( )
میں نے ایک دفعہ ایک رویا دیکھی۔ شاید حضرت مسیح موعود اس وقت زندہ تھے ہیں اور کچھ اور آدمی کشتی
میں سوار تھے اور ایک بہت بڑے سمندر میں چلے جا رہے تھے کہ سخت طوفان آیا۔ اور کشتی چلتے چلتے
بھنور میں پڑگئی ۔ بہت کوشش کی اور چپو چلاتے کہ کسی طرح کشتی اس بھنور سے نکل جائے مگر جوں جوں
ہم کوشش کرتے تھے وہ اسی قدر زیادہ بھنور میں پڑتی جا رہی تھی ۔ ہم اسی طرح زور لگاتے رہے اور
ہماری چیرانی بڑھتی جارہی تھی کہ ایک آدمی نے کہا یہاں ایک پیر کی قبر ہے۔ اگر اس سے دعا کی جائے تو
ہم اس ہلالہ س ہلاکت سے بچ سکتے ہیں۔ میں نے کہا یہ تو نہیں ہو سکتا۔ میرے ساتھیوں میں سے بعض کہنے لگے اگر
اگر کہ پیر سے دعا کی جائے تو کیا حرج ہے۔ مگر میں ہی کہتا رہاکہ یہ تو شرک ہے۔ ہمیں ڈوبنا منظور ہے مگریہ ترک
ہرگز نہیں کریں گے چونکہ خطرہ دمیدم بڑھ رہا تھا اس لیے میرے روکتے روکتے میرے ساتھیوں میں سے ایک
نے کا غذ پر کچھ لکھا اور سمندر میں ڈالنا چاہا ۔ میں نے کا غذ روک گیا۔ یاکسی اور طرح ضائع کر دیا وہ سختی سے
کہا کہ یہ محرک ہے۔ ہم شرک نہیں کریں گے جب میں نے یہ کہا تو اسی وقت کشتی اچھل پڑی اور اس گرداب سے
باہر نکل آئی ۔
مصیبت کے اوقات میں بعض انسان شرک میں پڑ جاتے ہیں مگر اس کی وجہ وہی نا امیدی ہوتی
ہے۔ بیشک مصائب آئیں مگر تو کل الٹی کا دامن نہ چھوڑنا چاہتے ۔ پھر اگر تمہاری کشتی ماری کشتی بھنور میں بھی ہوگی
تو خدا تعالیٰ اپنے فضل سے اس کو باہر نکال دے گا
الفضل و راپریل سالة )