قرآن کریم پڑھنے کی ہدایت

L
۱۸۵
(36)
قرآن کریم پڑھنے کی ہدایت
فرموده ۲۸ ر مارچ ۱۹۱۹مه)
Ο
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
دنیا میں بہترین چیزوں میں سے اور نہایت ہی کار آمد اشیا میں سے ایک ہدایت ہے صراط مستقیم
کی ہدایت ایک ایسی چیز ہے کہ اس کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ کونسا کام ہے جو بغیر صحیح ذرائع کے ہوسکتا
ہے۔ کوئی بھی نہیں۔ خواہ کام چھوٹے سے چھوٹا کیوں نہ ہو۔ بغیر صحیح ذرائع کے انجام نہیں پاسکتا۔ مثلاً
روٹی کھانا بہ لحاظ اس کے کہ انسان اس کے کھانے کے لیے ہر روز مجبور ہے کس قدر چھوٹا کام ہے مگر
غور کرو جب تک انسان لقمہ منہ میں نہیں ڈالے گا کیسے کھائے گا۔ بات تو معمولی سی ہے مگر ہوگی اسی
طریقی سے ۔ جو خدا نے اس کے لیے مقرر فرمایا ہے ۔ اسی طرح علم ہے علم کے سیکھنے کے لیے قواعد ہیں
اگر ان قواعد کو استعمال نہ کیا جائے۔ تو کوئی علم حاصل نہیں ہوسکتا۔ بہت لوگ ہیں جو راتوں کو جاگتے
اور پڑھتے ہیں۔ مگر جس طریق سے یا جن کتابوں کے پڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے ان کو نہیں پڑھتے اس
لیے علوم میں ترقی نہیں کر سکتے ۔ بعض لڑکے ہر وقت کتاب ہاتھ میں لیے نظر آتے ہیں۔ مگر جب امتحان
ہوتا ہے تو فیل ہو جاتے ہیں۔ بعض لوگ خیال کرتے ہونگے کہ یہ تو بڑی محنت کرنے والے طالبعلم
تھے۔ پھر کیوں قبل ہوتے مگر اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ کتاب کے ساتھ ناول بھی رکھتے ہیں ۔
جب پڑھنے بیٹھے تو کہا چلو ڈو ایک صفحہ اس کے بھی پڑھ لیں۔ اسی طرح دو دو صفحہ میں ان کا سال تمام
ہو جاتا ہے اور وہ امتحان میں نا کام ہو جاتے ہیں ۔
تو جب تک صحیح ذرائع نہ ہوں کامیابی نہیں ہو سکتی جو بڑے بڑے امور ہیں ۔ ان کے لیے اس
سے بھی زیادہ صحیح ذرائع کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے ۔ پس جب تک صراط مستقیم کی ہدایت نہ ہو
کچھ بھی نہیں حاصل ہو سکتا۔ کجا یہ کہ تقویٰ و طہارت نصیب ہو یہ تو بڑی باتیں ہیں ان کیلئے تو اور زیادہ

١٨٩
صراط مستقیم کی ہدایت اور احتیاط کی ضرورت ہے لیکن ان کے لیے خود صراط مستقیم انسان نہیں تجویز کر سکتا۔
دنیا میں اور علوم کے لیے کچھ کر سکتا ہے۔ اور وہ بھی اس طرح کہ ایک کے لیے دوسرا ذریعہ بن جاتے اور دوسرا
اسے کوئی مفید بات بتادے خود ان علوم میں بھی۔ انسان اپنے لیے آپ طریق ایجاد نہیں کر سکتا۔ مثلاً جو انسان
عربی یا انگریزی پڑھنا چاہے وہ خود کہاں انگریزی کا کورس یا عربی کا نصاب تجویز کر سکتا ہے۔
جنہوں نے ان علوم کو پڑھا ہوا ہوتا ہے وہ کچھ بتا دیتے ہیں۔ توان علوم میں ایک انسان دوسرے کے
لیے ذریعہ ہدایت ہو سکتا ہے، لیکن خدا کی رضا انسان نہ خود معلوم کر سکتا ہے اور نہ دوسرا انسان اس کے
حاصل کرنے کا بطور خود طریق بتا سکتا ہے۔ یہ تو خدا کی رضا ہے میں کہتا ہوں انسان انسان کی رضا خود نہیں
معلوم کر سکتا۔ جب تک وہ خود نہ بنائے ۔ بہت دفعہ جب بچہ روتا ہے تو ماں چپ کرانے کے لیے اسے
پانی دیتی ہے ۔ اس پر چپ نہیں ہوتا تو دودھ دیتی ہے اس کو بھی جھٹک دیتا ہے تو کوئی اور چیز دتی
ہے۔ مگر پھر بھی وہ خاموش نہیں ہوتا ۔ روتے روتے سو جاتا ہے۔ یا ایسا ہوتا ہے کہ بیسیوں غلطیوں کے
بعد کچھ پتہ لگتا ہے کہ فلاں وجہ وجہ سے روتا ہے ۔ سے ر
پس جب اپنے ہم جنس کا عد یہ علوم کرنا آسان ہیں تو خداتعالی کی ضا کا از خود معلوم کرنا مکن نہیں
ہاں جب خدا تعالیٰ بتا دے کہ میرا یہ من ا بتا دے کہ میرا یہ منشاہ اور یہ عندیہ ہے تو پتہ لگتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے
اپنی رضا مندی کو بتا دیا ہے اور وہ قرآن کریم میں مسطور ہے اور جیسے ہر چیز کے حصول کے لیے صراط
مستقیم کی ضرورت ہے ۔ ویسے ہی خدا کی رضا کے لیے حصول کے لیے بھی ہے قرآن کریم کے
ابتداء میں ہی انسان ہدایت طلب کرتا ہے اور کہتا ہے اهدنا الصراط المستقيم وه
خدا سے سیدھے رستہ کی ہدایت چاہتا ہے۔ جھوٹ اس کو جواب ملتا ہے الم ذالك الكتاب
کہ یہ رستہ ہے ۔
پس اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اپنے فضل سے اپنی رضامندی حاصل کرنیکا طریق بتا دیا ہے اب
خود اس کے لیے کوئی نصاب تیار کرنے کی ضرورت نہیں ، اور نہ ضرورت ہے کہ لوگوں سے معلوم کریں۔
ہاں ضرورت ہے کہ ان اشارات اور رموز کو جو اس رستہ میں موجود ہیں۔ دوسرے واقعوں سے سمجھ لیں۔
اب رستہ کے متعلق یہ پوچھنے کی ضرورت نہیں کہ کس رستہ پر چلیں۔ اب تو اس رستہ کے حالات دریافت
اس
کرنے کی ضرورت ہے۔ قرآن کریم میں وہ ذریعہ موجود ہے جس سے ہم اللہ تعالیٰ کو پا سکتے ہیں اور
کی رضا کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اور یہ وہ چیز ہے میں سے نہیں تمام قرب الہی کی راہیں معلوم ہو سکتی ہیں
پس میں ایک ذریعہ ہے جس سے خدا ملتا ہے اور اس کے سوا اور کوئی رستہ نہیں ہے جس پر قدم مار کر ہم خدا

تک پہنچ سکیں۔
یہ سچ ہے کہ خدا تک پہنچنے کے کئی رستہ ہیں۔ کیونکہ خدا لامحدود ہے اور وہ چونکہ لامحدود ہے اس
لیے اس کے پانے کے رستہ بھی غیر محدود ہ ہیں ۔ پھر اس کا عرفان بھی غیر محدود ہے ۔ اس لیے اس کے اس پانے کے رستہ غیر محدود ہی ہیں پھر اس کا بھی غیر محدود ہے ۲۱۰ لیے کوشش بھی غیر محدود کی ہی ضرورت ہے۔ ایک چھوٹی سی چیز کا نظر آسانی سے احاطہ کر لیتی ہے
لیکن جو چیز بڑی ہو اس کا احاطہ نظر جھٹ پٹ نہیں کر سکے گی۔ بلکہ اس کے لیے بڑی کوشش اور سعی کی
ضرورت ہوتی ہے ، مثلاً ایک وسیع سمندر ہے اس کے لیے نظر کو بہت زیادہ وسیع کرنا پڑیگا اور بڑی کوشش
اور محنت کے بعد اس کا احاطہ ہو سکے گا پس جو چیز غیر محدود ہو اس کے حاصل کرنے کے لیے غیر محدود وقت
اور غیر محدود کوشش کی ضرورت ہوتی ہے اور چونکہ خدا تعالی کی معرفت کی کوئی حد بندی نہیں ہے اس لیے
اس کے لیے جسقدر کوشش کی ضرورت ہے۔ وہ کبھی ختم نہیں ہوتی ۔ اور جس قدر ذرائع اس کے حصول
کے ہیں ں وہ سب قرآن کریم میں درج ہیں۔ اس کے باہر کوئی نہیں ہے ۔ مگر افسوس کہ بہت ہیں۔ جو دھر میں
توجہ نہیں کرتے۔ زید و بکر کے اقوال کی طرف توجہ کرتے ہیں مگر قرآن کی طرف توجہ نہیں کرتے ۔
میں آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں ۔ کہ آپ لوگ اپنی کوششوں کو قرآن کریم سمجھنے میں صرف کریں کبھی نہ
سمجھو کہ تم نے قرآن کریم کو سمجھ لیا۔ وہ لوگ جھوٹے ہیں ۔ غلط کہتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ انھوں نے قرآن کو
پڑھ لیا اور اس کے معارف پر احاطہ کر لیا ۔ اب انھیں پڑھنے کی ضرورت نہیں ۔ یہ بالکل غلط ہے قرآن
کو کوئی ایسا نہیں پڑھ سکتا کہ پھر اسے پڑھنے کی ضرورت نہ رہے۔ کیونکہ جتنا کوئی اس کو پڑھنا ہے۔ اتنا ہی
بڑھتا جاتا ہے ۔ قرآن محدود نہیں ہے کہ اس کو کوئی پڑھ نے ہاں اس کے الفاظ محدود ہیں۔ یہ کوئی
کہہ سکتا ہے کہ اس نے الفاظ کو پڑھ لیا۔ مگر قرآن کو نہیں پڑھ لیا۔ جو شخص یہ کہتا ہے کہ اس نے سورۃ فاتحہ
کو پڑھ لیا۔ تو اس کے یہ معنی ہوتے کہ اس نے ان سے لیکر ولا الضالین تک کے حروف و الفاظ کو
پڑھ لیا۔ باقی رہا یہ کہ اس کے اندر جو علوم اور حکمتیں اور معارف ہیں وہ بھی اس نے ختم کر لیے۔ یہ درست
نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ ان تمام علوم کو جو اس کے اندر ہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ختم نہیں کر سکے ۔
مین موعود بھی ختم نہیں کرسکے اگر انھوں نے ختم کر لیا ہوتا تو کیا ضرورت تھی کہ ہر نماز میں یہ پڑھتے کہ
اهدنا الصراط المستقیم وہ جوں جوں پڑھتے تھے اسی قدر اس کے معارف و مطالب اور
وسیع ہوتے چلے جاتے تھے اگر ان پر اس کے علوم ختم ہو گئے تھے۔ تو اس دعا کے پڑھنے کی ضرورت
نہ تھی۔ کیونکہ کھائی ہوئی روٹی کو دوبارہ کھایا جاتا۔ اور نہ پتے ہوئے پانی کو دوبارہ پیا جاتا ہے۔ ہر بار نئی
روٹی کھائی اور نیا پانی پیا جاتا ہے ۔ اسی طرح قرآن جو روحانی غذا ہے۔ یہ بھی ہر بار نیا ہوتا ہے ۔ اگر کوئی
میسج

۱۸۸
یہ خیال کرتا ہے کہ اس نے ایک دفعہ پڑھ کر مثلاً سورۃ فاتحہ کے تمام مطالب کا احاطہ کر لیا ہے اور اسکے
لیے دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہ ارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں تو وہ غلط کہتا ہے۔
یاد رکھو کہ ہر ایک کلام کے متعلق یہ بات ہے کہ جوں جوں انسان اس کے متعلق مشق کرتا ہے اس کا
دماغ جلا پاتا جاتا ہے پیس اسی طرح جب انسان قرآن کے علوم پر غور کرتا ہے تو ہر دفعہ نئے علوم اس کو
عطا ہوتے ہیں۔ اس لیے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اس نے قرآن کے علوم کو ختم کر لیا۔ حتی کہ سب سے بڑے
قرآن کے جانے والے محمد صل اللہ علیہ وسم بھی نہیں کہ سکتے کہ آپ نے قرآن کے علوم کو ختم کر لیا گیا جو
لوگ جنت میں داخل ہو گئے ان کے لیے مدارج ختم ہو گئے۔ نہیں ان کے مدراج بھی ترقی کر رہے ہیں
انحضرت کے مدارج میں بھی ترقی ہو رہی ہے۔ اگر آپ کے مدارج ختم ہو جاتے تو یہ درود کیوں سکھایا
جانا اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على إبراهيم وعلى
ال ابراهيم انك حميد مجید اور بھی پھر اگر آپ کے لیے تمام ترقیات ختم ہو گئی تھیں تو یہ
دعا سکھانے کی کیا ضرورت تھی ۔ اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد كما
باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد - مومن یہ اسی لیے
پڑھتا ہے ۔ تا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسم کو جس قدر مدارج حاصل ہو چکے ہیں ان میں اور اور زیادتی ہو۔ پس
آپ کے مارج بڑھ رہے ہیں۔ اس لیے آپ پر بھی علوم ختم نہیں ہوئے ۔
الراب
۔
جن معنوں میں قرآن کا ختم ہو جانا کہا جاتا ہے اس کا یہی مطلب کہ حروف و الفاظ کو ختم کر لیا۔ یہ
مت کو اور ہر گز مت سمجھو کہ قرآنی علوم کو ختم کر لیا۔
جب تم اپنے دل میں یہ خیال کر کے قرآن کریم کو پڑھو گے کہ تم نے ابھی اس کو ختم نہیں کیا اور یہ کہ اس
کے علوم لا محدود ہیں۔ اگر کوشش کریں گے تو نئے نئے علوم حاصل ہونگے۔ تو اس وقت دیکھو گے کہ ہر بار
نتے علوم اور نئے معارف تمہیں حاصل ہونگے۔ مگر جو انسان یہ خیال کرے کہ جو کچھ اس نے کرنا تھا وہ کرچکا۔
کبھی ترقی نہیں کرسکتا، لیکن و خیال کریگا او جانے گا کہ ابھی اس نے بہت کم کیا ہے اور بہت زیادہ کتا ہے
وہ بہت کچھ کرلیگا۔
دنیا میں دیکھو جن لوگوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ اس دنیا اس سے زیادہ نہیں جس قدر ہمیں معلوم ہے ۔ وہ
اس سے زیادہ معلوم نہ کرسکے مگر جن کو کسی طریق سے پتہ لگ گیا کہ زمین بھی نہیں جو نہیں معلوم ہے انھوں
نے اور بھی بہت سی زمین کا پتہ لگا لیا۔ اور کئی جزیروں کا ان کو علم ہو گیا۔ پس اسی طرح جو سمجھتا ہے، کہ
اس نے علوم کو ختم کر لیا ہے وہ ترقی نہیں کر سکتا اور جو ابھی اپنے آپ کو محتاج جانتا ہے اور سمجھتا ہے

١٨٩
کہ بھی اس نے علوم کو ختم نہیں کیا۔ اس کے لیے اور علوم کھولے جاتے ہیں ۔
پس کوئی نہیں جو قرآن کے علوم کو ختم کر سکے اس میں وہ علوم ہیں جو یہاں بھی کام آ م آتے ہیں اور اگلے
جہاں میں بھی کام آئیں گے۔ یہ ایسی عظیم الشان کتاب ہے کہ اس میں انسان کی ہر حالت کے متعلق ہدایتیں ہیں
اگر چہ اس کے الفاظ مختصر ہیں مگر معانی و مطالب اس قدر وسیع ہیں کہ جن کی کوئی حد نہیں جو اس خیال سے
اس کا پڑھنا ترک کر دیتا ہے کہ جو کچھ اس نے پڑھنا تھا پڑھ چکا۔ وہ غلطی پر ہے کیونکہ درحقیقت وہ
قرآن کو نہیں پڑھ چکا چونکہ در حقیقت اس میں وہ ہدایتیں نہیں جو انسان کی ہر حالت کے متعلق ہیں ۔
اور انسان کی حالت ہر وقت بدلتی رہتی ہے ۔ اس لیے ہر وقت اس کا پڑھنا ضروری ہے ۔
پس میں اپنی جماعت کے لوگوں کہ قرآن کریم کے پڑھنے میں کوشش کریں، اور ان کو ایسے ایسے
معارف میں گئے کہ ان کی رو میں ان کی لذت کو محسوس کریں گی اور ان کو معلوم ہوگا کہ وہ علوم ہوگا کہ وہ ایسے سمندر
میں سے جواہر نکال رہے ہیں جس کے جواہرات کا کبھی خاتمہ نہیں ہو سکتا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود نے جو گر بتاتے ہیں اگر انسان ان کو مدنظر رکھے تو
مرہ ان علوم سے حصہ پاسکتا ہے مگر لوگ الفاظ کی طرف چلے جاتے ہیں اور معانی کی طرف توجہ نہیں
وه
کرتے۔
سے :
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے روزانہ قرآن کریم کا درس جاری فرمایا تھا۔ ان کی ترپ ایک
جاری
خاص رنگ اور امتیازہ رکھتی تھی ۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ صحابہ کا دستور تھا کہ ہفتہ میں ایک دن یا دو
دن قرآن کا درس دیتے تھے ۔ مگر میرا جی چاہتا ہے کہ ہر وقت قرآن سمجھا نا رہوں اس کا ایک یہ تو فائدہ ہوا
کہ بہت سے لوگوں نے اس درس سے فائدہ اُٹھایا۔ اور ایسا سمجھا کہ وہ دوسروں کو سمجھانے کے قابل ہوگئے
مگر جس بات سے آپ ڈرایا کرتے تھے وہ اب پیدا ہوگئی ہے اور وہ یہ کہ جولوگ عادت کے طور پر
وعظ سنتے ہیں۔ انھیں اگر وعظ سننے کا موقعہ نہ ملے تو اپنی حالت پر قائم نہیں رہتے ۔
بات یہ ہے کہ جن طلباء کو ہر وقت استاد کی نگرانی اور سہارے کی عادت ہو جاتے ۔ ان کی حالت ایسی
ہو جاتی ہے جیسی نشہ کے عادی کی ہوتی ہے کہ اگر نشہ نہ ملے تو اعضا شکنی شروع ہو جاتی ہے یہی
حالت علوم کے نشہ کی ہوتی ہے۔ اگر ان کو وہ نشہ ملتا ہے۔ تو ان کی حالت درست رہتی ہے اور اگرکسی
وجہ سے وہ غذا نہ ملے تو پھر اعضاء شکنی شروع ہو جاتی ہے اور کسل اور ستی پیدا ہو جاتی ہے۔ جن کو
علوم کی غذا کی عادت ہو جاتے انہیں اپنے نفس پر زور دینے کی عادت کم ہو جاتی ہے اور اس کی وجہ
سے بہت سے نقص پیدا ہو جاتے ہیں ۔ مثلاً میری پچھلے دنوں کی بیماری میں جبکہ میں درس نہ دے

۱۹۰
سکا۔ تو ایسی باتیں یہاں کے لوگوں میں پیدا ہو گئیں جو پیدا نہیں ہونی چاہتیں تھیں۔
ان لوگوں کی حالت اس لیے ہو گئی کہ وہ روزانہ روحانی غذا کے نہ ملنے کی وجہ سے اپنی حالت
پر قائم نہ رہ سکے۔ کیونکہ وہ تو سہارے کے محتاج ہو گئے تھے۔
اب یہاں ایک غور طلب سوال پیدا ہو گیا ہے جو یہ ہے کہ قادیان کی مرکزی حیثیت تو چاہتی
ہے کہ یہاں روزانہ انہ تعلیم تعلیم کا سلسلہ جاری رہے ۔ کیونکہ مہمان روزانہ باہر سے سے آتے رہتے ہیں۔ ان کی کی
حالت متقاضی ہوتی ہے کہ روزانہ درس تدریس کا سلسلہ جاری رہے مگر اس کا نتیجہ یہ ہے کہ یہاں
کے لوگ اس کے عادی ہو جاتے ہیں اور عادت کے باعث اگر کچھ دنوں کے لیے یہ سلسلہ رک جاتے
تو ان سے بعض میں کمزوری پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ پس چونکہ قادیان کی مرکزی حیثیت سے
باہر والوں کے لیے روزانہ درس کی ضرورت ہے اور یہاں کے لوگوں کے لیے روزانہ درس بطور
عادت ہو جاتا ہے اس لیے اب درس کا سوال بہت اہم ہو گیا ہے ۔
میرے نزدیک یہ بات ضروری ہے کہ ہمیشہ درس جاری رہے اور مہمانوں کی ضروریات مقدم
ہوں ۔ اور وہ لوگ جن ۔ لوگ جن کے لیے روزانہ درس بطور عادت ہو گیا ہے اور جو اگر درس نہ ہو تو ٹھوکریں
دیا ہے اور
جوا؟
کھاتے ہیں انھیں میں ایک نصیحت کرتا ہوں کیونکہ درس میں کبھی روکاوٹ بھی پیدا ہونا ہوتی کیونکہ
بشریت ہر ایک شخص کے ساتھ لگی ہوتی ہے۔ باریاں بھی آتی ہیںاور بھی بھوریاں ہوتی ہیں ہیں ترے پس میرے
نزدیک وہ لوگ جو روزانہ درس سنتے ہیں۔ ان کو چاہیئے کہ وہ وہ عادت کے طور پر اسے نہ سنیں بلکہ اپنا
روزانہ محاسبہ بھی ساتھ جاری رکھیں ۔ جن لوگوں کو عادت ہو جاتی ہے ۔ وہ واقعی ابتلاء میں پڑتے
ہیں، لیکن اگر وہ محاسبہ جاری رکھیں گے تو ٹھوکروں سے بچ جائیں گے ۔ دیکھا جاتا ہے کہ جن لوگوں
کو کسی حرکت کی عادت ہو جاتی ہے ۔ وہ ہروقت ان سے سرزد ہوتی رہتی ہے۔ مثلاً بعض لوگوں کو
ناک ہلانے کی عادت ہوتی ہے ۔ بعض کو خاص طور پر ہاتھ ہلانے کی عادت ہوتی ہے ۔ وہ اسی طرح ده ای ہو جاتی ہے کہ بغیر جانے کے وہ یہ حرکت شروع کر دیتے ہیں، لیکن اگر کوئی شخص جان کر کسی کام
لیے ہزار بار بھی کوئی حرکت کرے تو وہ اس کی عادت میں داخل نہیں ہوگی ۔
کے
ایک دوست جو پرانے مخلص ہیں ان کو دیکھا ہے کہ ان کی انگلیاں ملتی رہتی ہیں ان سے پوچھا بہتی ہیں
گیا تو انہوں نے کہا کہ غیر احمدی ہونے کی حالت میں زیادہ نہیں پھرانے کے باعث یہ عادت ہو گئی ہے۔ آخر
تسبیح نہ بھی ہو تو بھی انگلیاں بہتی رہتی ہیں۔ تو اس قسم کی عادت کی وجہ غفلت ہوتی ہے اور غفلت کے
باعث اعصاب خود بخود حرکات کرتے رہتے ہیں ہیں وہ لوگ جو روزانہ درسوں لوگ جو روزانہ درسوں میں شامل ہوں وہ بطور

191
عادت کے شامل نہ ہوں ۔ بلکہ ہر روز یہ نیت لیکر آیا کریں کہ ہمیں کچھ سیکھنا ہے ۔ اگر وہ روزانہ اس نیت سے ہوں، ہر روز
شامل ہونگے اور بغور سنیں گے تو انشاء اللہ ان کے لیے بہت مفید ہوگا ۔
اس بیماری کے دوران میں یہ نقص بھی سمجھ آگیا ۔ ورنہ جب حضرت مولوی صاحب فرمایا کرتے تھے ۔
تب یہ بات خیال میں بھی نہیں آتی تھی کہ روزانہ درس کے باعث بعض نقص بھی پیدا ہو سکتے ہیں ۔
اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری صحت پہلے سے بہت اچھی ہے اور ارادہ ہے کہ درس جاری
کر دوں مگر چونکہ ابھی صحت پورے طور پر اچھی نہیں ہوتی۔ اس لیے ارادہ ہے کہ ہفتہ میں تین دن درس
ہوا کرے اور انشاء اللہ اسی ہفتہ سے شروع کر دونگا ۔ ہفتہ کا دن چونکہ جمعہ کے قریب ہوتا ہے۔ اس
لیے ریستورات کے لیے، کیونکہ وہ اس کو یاد رکھ سکتی ہیں اور پیر اور بدھ کے دو دن مردوں کے لیے
ہونگے ۔ اگر اللہ تعالیٰ توفیق دیگا تو اس کو بڑھایا بھی جاسکے گا "
الفضل در اپریل سالته )

آج 10 میں سے 10 باقی