انسانی تخلیق کی غرض
۱۹۲
37
انسانی تخلیق کی غرض
فرموده ۴ ر ا پریل ۱۹۱۹ ته
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
انسان کی پیدائش کی غرض اور اس کے اس دنیا پر بھیجے جانے کا مقصد قرآن کریم میں اشد علی صرف
ایک ہی ۔ ہی بیان فرماتا ہے اور وہ یہ کہ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالإِنْسَ اِلَّا لِيَعْبُدُ الا ليعبدون (الذاريات : ه ق
و انس کی پیدائش کی غرض تو صرف یہ ہے کہ اللہ کی عبادت کریں ۔ تو انسان کی پیدائش کی یہ غرض بیان
کی گئی کہ میرے عابد ہو جاتیں اور میری عبادت کرنے لگ ہیں ۔ اور سورۃ فاتحہ میں گویا اس غرض کے پورا
ہونے کی طرف اشارہ فرمایا ہے ۔ اور انسان کی زبانی اقرار کرایا ہے کہ ایاک نعبد میں تیری ہی عبارت
کرتا ہوں۔ اس اقرار میں دو باتوں کا ذکر ہے کہ انسان عبادت کرتا ہے اور خدا ہی کی کرتا ہے اور وہاں بھی دو
ہی باتیں بیان کی ہیں کہ انسان کی پیدائش کی غرض یہ ہے کہ عبادت کرے اور خدا ہی کی کرے ہیں وہاں
اگر غرض بہائی تھی تو یہاں انسان اقرار کرتا ہے کہ میں نے وہ عرض پوری کر دی جس کے لیے مجھے
اس دنیا میں بھیجا گیا تھا ۔
یہ دعویٰ عربی زبان میں اتنا بڑا دعویٰ ہے کہ اردو زبان میں اگر کسی مسلمان یا احمدی اور خاص احمدی
کو بھی کہا جائیگا کہ کیا تم نے وہ غرض پوری کر دی تو وہ کہینگا کہ مجھ میں تو نقص ہیں۔ میں نے کہاں
اس غرض کو پورا کیا ہے ۔ بندوں کے سامنے تو کہے گا کہ میں نے اس غرض کو پورا نہیں کیا۔ مگر مگر خدا کے
سامنے کہتا ہے کہ میں نے وہ فرض پورا کر دی ہے ۔ حالانکہ جرات کا مقام تو خدا کے بندے ہیں نہ کہ
خدا بندوں کے سامنے انسان تقیہ کر سکتا ہے۔ جھوٹ بول سکتا ہے۔ اپنی حالت کو چھپا سکتا ہے مخفی رکھ سکتا
ہے لیکن اللہ تعالیٰ سے ان باتوں میں سے کوئی بھی نہیں کر سکتا ، مگر مجیب بات ہے کہ لوگ اُردو میں
تو یہ کہتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ مگر عربی میں وہی بات خدا کے سامنے کھتے ہیں اور یہ بات کچھ اُردو سے اور یہ
۱۹۳
ہی خاص نہیں۔ فارسی والے فارسی میں نہیں کہ سکتے کہ انھوں نے اس غرض کو پورا کر دیا ہے چین کے
لوگ چینی میں نہیں کہ سکتے۔ یورپ کے لوگوں میں سے انگریزی بولنے والے انگریزی میں نہیں کہہ سکتے۔
فرانسیسی بولنے والے فرانسیسی میں نہیں کہہ سکتے ۔ جرمن بولنے والے جرمن میں نہیں کر سکتے ۔ خود
عرب جن کی یہ زبان ہے ۔ وہ بھی دوسرے لفظوں میں اس مطلب کو بیان نہیں کر سکتے۔ اور بیان کرتے
ہوتے ڈرتے ہیں۔ لیکن ان لفظوں کو خدا کے سامنے ایک دفعہ نہیں دن اور رات میں کئی دفعہ دہراتے
ہیں۔
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ الفاظ دہرانا کوئی چیز نہیں ہوتا۔ جب تک الفاظ کے اندر معنی نہ ہوں
اور ان کی حقیقت کے مطابق عمل نہ ہو۔ پس جب خدا نے یہ کہا ہے کہ ہم نے انسان کو اس غرض سے پیدا
کیا ہے کہ میری عبادت کرے۔ تو انسان اس کا جواب ان لفظوں میں دیتا ہے کہ میں تو تیری ہی
عبادت کرتا ہوں جس طرح ایک انجینئر یا ایک مدرس - ایک کلرک اپنے آقا کے پاس جاتا ہے اور
کہتا ہے کہ آپ نے جو کام میرے سپرد کیا تھا۔ میں اسکو پورا کر چکا ہوں۔ اسی طرح جب ایک شخص خدا تعالیٰ
کے حضور جا کر کہتا ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ کہ آپ نے جو میرے سپرد اپنی عبادت کرنے کا کام کیا تھا میں
اس کو کر آیا ہوں ۔
و
سے
مثلاً ظہر کے وقت کہتا ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ کہ صبح سے اس وقت تک جو کچھ میں نے کیا ہے وہ
تیری ہی عبادت کی ہے اور تیرے خلاف منشا قدم نہیں اُٹھایا۔ اور پھر عصر کی نماز میں ظاہر کرتا ہے کہ
ظہر اور عصر کے درمیانی وقفہ میں میں نے اس غرض کو پورا کیا ہے جس کے لیے تو نے مجھ کو پیدا کیا ہے
پھر مغرب کی نماز کے وقت کہتا ہے عصر اور مغرب کے درمیان وہی غرض پوری کی ہے جس کے لیے
مجھے پیدا کیا گیا ہے اور پھر عشاء کے وقت ظاہر کرتا ہے کہ خدا یا مغرب اور عشاء کے درمیان میں نے اس غرض
کو پورا کیا ہے جس کے لیے تو نے مجھ کو پیدا کیا اور پھر صبح کی نماز میں کہتا ہے کہ خدا یا عشاء کے بعد سے
میں نے اس غرض کو پورا کیا ہے جس کے لیے تو نے مجھے دنیا میں بھیجا تھا ۔
پس اسی طرح ساری عمر کے کاموں کا خدا تعالیٰ کے سامنے اعلان کرتا ہے یہ کتنا بڑا دعویٰ ہے مگر
دوسرے لفظوں میں یہی بات ظاہر کرتے ہوئے موت پڑیگی ۔ حالانکہ انسان روزانہ اقرار و اظہار کرتا ہئے
کہ اب تک تو میں اس غرض کو پورا کر چکا ہوں جس کے لیے مجھے پیدا کیا گیا اور آئندہ کے لیے مرد چاہتا
ہوں۔ پھر دوسرے وقت میں جاتا ہے اور کہتا ہے کہ خدایا اب تک تو اس غرض کو پورا کر چکا ہوں آئندہ
کے لیے تیری مدد کی ضرورت ہے اب بتاؤ جولوگ کہتے ہیں کہ وہ اس غرض کو پورا کر چکے ہیں جو ان کے
۱۹۴
پیدا کرنے کی ہے۔ تو کتنا بڑا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن جب ترجمہ کر کے ان سے سوال کیا جاتا ہے تو اس بات
کے کہنے سے اُن کا دل کانپ جاتا ہے ۔
در حقیقت یہ محض انکسار ہی نہیں ہوتا بلکہ واقعہ میں بہت تھوڑے ہوتے ہیں جو اس غرض کو
پورا کرتے ہیں۔ ہاں بہت سے ایسے ہوتے ہیں جو اس کوشش میں لگے ہوتے ہیں اور وہ انہی میں ہیں،
سمجھے جاتے ہیں جنہوں نے اس غرض کو پورا کر دیا ہے ۔ کیونکہ اسلام نے کوشش کرنے والوں کو بھی اسی
میں نے اس فرض کوپورا کردیا ہے کیونکہ سلام مد میں رکھا۔ رکھا ہے جس میں کام کو پورا کرنے والے ہوتے ہیں۔ مثلاً جو لوگ حج کو جاتے ہوتے رشتہ ہے جس میں
میں مر جاتیں ان کو حج کا ثواب ملے گا۔ اور جو نماز کے انتظار میں مرجائیں ان کی موت نمازہ کی حالت
میں شمار کی جائیگی۔
پس وہ بندہ جو عبادت کی کوشش میں ہے کہ سکتا ہے کہ وہ اپنی پیدائش کی غرض کو پورا کر چکا۔
کیونکہ لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة : ٢٨٧) اللہ تعالیٰ نے کسی نفس کی طاقت سے
زیادہ بوجھ اس پر نہیں رکھا۔ پس جو شخص حتی المقدور کوشش کرتا ہے وہ کہہ سکتا ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ
کہ میں تیری ہی عبادت کرتا ہوں، لیکن جو گوشش بھی نہیں کرتا مگر کہتا ہے کہ ایاک نعبد میں تیری ہی
عبادت کرتا ہوں۔ یعنی اس غرض کو پوری کر چکا ہوں جس کے لیے تو نے مجھکو پیدا کیا تو وہ جھوٹ
بولتا ہے وہ خدا کے سامنے افتراء کرتا ہے اس لیے بجائے اس کے کہ اس کو اجر ملے وہ عذاب میں
گرفتار کیا جائیگا۔
پس إِيَّاكَ نَعْبُدُ کہتے ہوئے بڑا خوف دل میں رکھنا چاہیے۔ کیونکہ اگر اس نے واقعہ میں عباد
نہیں کی ۔ یا اس کی راہوں پر چلنے کی کوشش بھی نہیں کی۔ اور پھر وہ یہ کہتا ہے کہ میں اس وقت تک کی
عبادت کر چکا ہوں۔ تو وہ جھوٹ سے کام لیتا ہے اور خدا کے سامنے افتراء کرتا ہے ۔ اب رہا یہ سوال
کہ عبادت کیا چیز ہے یہ ایک بہت بڑا مضمون ہے اس کے بیان کرنے کا وقت نہیں ہے اس لیے
اب میں ختم کرتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ کو بھی توفیق دے کہ ہم اس غرض کو پورا کریں جس کے لیے
اس نے ہمیں پیدا کیا ہے ؟
الفضل ۱۲ را پریل ماله )