ہمارا ہتھیار دُعا ہے
۲۰۷
40
ہمارا ہتھیار دُعا ہے
د فرموده و رمتی شاه )
حضور انور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
سے دیے
ہماری جماعت کی حالت اور اس کی تعداد اور اس کی طاقت جتنی بھی ہے ۔ دوسرے لوگ تو اس کو حقار
دیکھتے ہی ہیں مگر ہم بھی ہم بھی اپنی حقیقت سے نا واقف نہیں ۔ اس میں شبہ نہیں کہ عموماً لوگ اپنے آپ
کو بڑا سمجھا کرتے ہیں۔ ذرا کسی کو مال ملتا ہے تو وہ اپنے آپ کو فرعون سے بڑا سمجھتا ہے ۔ ذرا کسی کو طاقت
میسر ہوتی ہے۔ تو وہ رستم سے زیادہ جری اپنے آپ کو سمجھتا ہے۔ مگر ہماری کمزوری اتنی بڑھی ہوئی ہے کہ ہم اپنی
کمزوری کو محسوس کرتے ہیں ۔ حالانکہ لوگ اپنی کمزوری کو محسوس نہیں کیا کرتے۔
ہم مال کے لحاظ سے دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ اور نہ قوت سے مقابلہ کر سکتے ہیں نہ طاقت سے اور نہ
جتھے کے لحاظ سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔ نہ سیاسی رسوخ سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔ نہ حکومت سے نہ سلطنت ہے ۔
غرض ان باتوں میں سے کسی بھی لحاظ سے ہمیں کسی قسم کی فوقیت دنیا پر حاصل نہیں۔ اس کے مقابلہ میں ہم یہ
بھی جانتے ہیں کہ کوئی بھی مذہبی سلسلہ نہیں جو ہمارا دشمن نہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی کمزور ہو۔ مگر اس کا دشمن
بھی نہ ہو۔ تو با وجود اس کے کمزور ہونے کے اس کے لیے خطرات نہیں ہیں۔
چونکہ اس کے مقابلہ میں کوئی نہیں۔ اس لیے اس کو خطرہ نہیں۔ مگر ہمارا معاملہ اس کے الٹ ہے۔
ایک طرف تو کمزور ہم سے زیادہ کوئی نہیں دوسری طرف ہم سے زیادہ کسی کے دشمن نہیں ۔ یا یوں کہو کہ جس
قدر مذہبی سلسلے ہیں۔ وہ سب کے سب ہمیں مٹانے کے درپے ہیں۔ کیونکہ جو ہم تعلیم دنیا کے سامنے پیش
کرتے ہیں۔ سب کے سب اس سے ڈرتے ہیں اور یقین کرتے ہیں کہ اس تعلیم کے سامنے سب تعلیمی ماند
ہو جائیں گی۔ جیسا کہ بکری شیر سے ڈرا کرتی ہے۔ اسی طرح اس تعلیم سے جو ہمیں دیا دیتی ہے تمام سلسلے ڈرتے
ہیں۔ اس لیے سارے کے سارے ہمارے مقابلہ کے لیے کھڑے ہیں۔ مذہبی طور پر نہ عیسائی ہم سے ہمدردی
رکھتے ہیں اور نہ سکھ ۔ نہ ہندور نہ آریہ نہ چینی نہ بدھوں کو ہم سے ہمدردی ہے۔ نہ کسی اور کو یعنی مذہبی
۲۰۸
طور پر ہم سے ہر ایک نے جنگ چھیڑی ہوئی ہے۔ کونسی قوم ہے جس کو ہم سے نہ ہی طور پر ہمدردی ہے۔
اس میں شبہ نہیں ۔ کہ ہم سیاست میں کسی سے لڑتے نہیں۔ گورنمنٹ کی وفاداری کے متعلق جو
سیاست میں ہمیں حصہ لینا پڑتا ہے۔ وہ ہمارے مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔ اس لیے ہم دیگر تقسیم
کی تحریکوں سے علیحدہ ہیں اور نہ ہمارے پاس وقت ہے نہ مال نہ آدمی ہیں کہ جن کو مذہب کے علاوہ
سیاست میں لگائیں ۔ گورنمنٹ کی خدمت چونکہ ہمارا ایک مذہبی فرض ہے۔ اس لیے ہم اس میں دخل دیتے
ہیں اور اس خدمت خدمت کو کوا ادا کرتے ہیں۔ جس طرح بھی ادا ہو۔ ہمیں گورنمنٹ کے متعلق تعلیم ہی ایسی دی گے گئی
ہے کہ جو گور نمنٹ سمجھدار ہو۔ یہیں اس سے کسی قسم کا خطرہ نہیں ۔ حکومت سے ان لوگوں کو خطرہ ہے
جو بغاوت کے خیال رکھتے ہوں، لیکن رکھتے ہوں، لیکن جن کے دل میں بغد میں بغاوت و فساد و فساد کے خیالات ہی نہ ہوں ان کے کو کئی
امن پسند اور سمجھدار گورنمنٹ کے ماتحت کسی قسم کے خطرات نہیں۔ پھر بھی ہم بہت ہی ناتوان اور کمزور
ہیں اور ساری مذہبی دنیا ہماری مخالف ہے۔ اس لیے ہمارے لیے ضروری ہے۔ کہ ہم سوچ کوچ
کر قدم اُٹھائیں اور اپنے دشمنوں اور مخالفوں کے مقابلہ کی جو تدبیر کریں وہ عمدہ اور بہتر ہو۔
ہمارے مخالف ہمیں جسمانی طور پر دکھ دیتے ہیں۔ اور ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ کٹک میں ہماری
ایک میت ہو گئی ۔ احمدی جب دفن کر کے واپس لوٹے، مخالفوں نے لاش کو قبر سے نکال کر کتوں کے
آگے پھینک دیا ۔ احمدی ان لوگوں کی ان حرکتوں کو دیکھتے تھے۔ مگر کچھ نہیں کر سکتے تھے اگر پولیس موقع
پر نہ پہنچ جاتی تو قریب تھا کہ کتے لاش کو چیر ڈالتے ۔
۔
یقیناً جان لو کہ وہ خدا جس نے ہمیں پیدا کیا ہے اور اس کام کے لیے کھڑا کیا ہے۔ اس سے یہ
ہرگز امید نہیں کہ ایسا مہتم بالشان کام سپرد کر کے لیے ہتھیار چھوڑ دے گا۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اس نے جو
جانور پیدا کئے ہیں۔ خواہ ان کی عمر چند گھنٹے ہی کیوں نہ ہو۔ ان کی خوراک بھی پیدا کی ہے۔ زمین کے
اندر رہنے والوں کی خوراک کا سامان اس نے پیدا کیا ہے ۔ پانی میں رہنے والوں کی خوراک کا سامان اس
نے پیدا کیا ہے۔ نباتات کے لیے اس نے خوراک پیدا کی ہے۔ حیوانات کیلئے اس نے خوراک پیدا کی ہے جنکی ضروریات
خوراک ایک جگہ نہ تھیں ان کو پاؤں دیئے ۔ تاکہ وہ چل پھر کر اپنی خوراک کو جمع کریں وہ جانور جن کی
خوراک گوشت ہے ان کو پنجے بھی دیتے اور جن کی خوراک گوشت نہیں ۔ ان کو پاؤں دیتے ہیں اور درخت
جن کی خوراک مختلف جگہوں سے مہیا نہیں ہوتی ۔ ان کے لیے پاؤں کی ضرورت نہیں تھی ۔ انکو جڑیں
دی ہیں ۔ تاکہ وہ زمین سے ہی اپنی خوراک حاصل کر لیں پس ہمیں خدا نے پیدا کیا اور خاص مقصد کے لیے
کھڑا کیا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ وہ نہیں کوئی ہتھیار نہ دیتا۔ ہتھیار اس نے دیا ہے، لیکن ہمیں
۲۰۹
بہت ہیں جو اس کو استعمال نہیں کرتے۔ اور وہ ہتھیار جو ہمیں دیا گیا ہے دُعا کا ہے۔ اس میں شک نہیں
کہ ہم مقابلہ نہیں کر سکتے۔ اور ہم میں طاقت نہیں کہ ہم اپنے دشمن کے حملوں سے بچ سکیں لیکن ہمیں ایک ایسی
ہستی نے کھڑا کیا ہے جس کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا جس طرح یہ یقینی ہے۔ کہ ہم کسی کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس
سے کہیں زیادہ یہ بات یقینی ہے کہ جس نے ہمیں کھڑا کیا ہے اس کا بھی کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ۔
اس لیے جہاں ہم جیسا کوئی بے کس اور بے بس نہیں ہے ۔ وہاں روحانی طور پر ہم سے یادہ طاقتور
کوئی نہیں ہے ۔ اگر ایک طرف ہم ساری دنیا کا نشانہ ہیں۔ تو دوسری طرف ساری دنیا ہمارا شکار ہے
اگر تمام دنیا ہمیں روند ڈالنا چاہتی ہے تو دوسری طرف امید ہے کہ تمام دنیا پر ہم ہی ہم ہونگے۔ جنگ و
جدل سے نہیں بلکہ روحانی طور پر کیونکہ میں وہ طاقتیں اور قوتیں دی گئی ہیں جس کا مقابلہ کوئ نہیں کرسکتا
لیکن افسوس اس کا ہے کہ بہت کم ہیں۔ جوان قوتوں اور طاقتوں اور ہتھیاروں کو استعمال کر کرتے ہیں بہت
ہیں جو سستی اور بے ہمتی کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ جس نے ہمیں کھڑا کیا ہے ۔ اس میں طاقت ہے ۔
میں نے ایک دفعہ ایک رویا ۔ دیکھی کہ ایک بہت بڑا اثر رہا ہے۔ اور وہ تمام دنیا میں پھرتا ہے اور
جو اس کے سامنے آتا ہے وہ اُس کو کھا جاتا ہے ۔ لوگوں میں بہت خطرہ پھیلا ہوا ہے ۔ اتنے میں
میں نے دیکھا کہ میں ایک جماعت کے آگے ہوں اور میرے ہاتھ میں ایک عصا ہے۔ میں نے دیکھا
که دو آدمی اس اثر دھا کے آگے آگے بھاگے بھاگے جاتے ہیں ۔ مگر وہ اثر رہا اس قدر تیز دوڑتا ہے، کہ
ان آدمیوں اور اس کے درمیان کا فاصلہ دم بدم کم ہوتا جا رہا ہے۔ یہ دیکھ کر میں اس کو مارنے کے
رقت
لیے دوڑا ہوں۔ اور خدا نے مجھ کو توفیق دی ہے کہ میں نے قریب پہنچکر سوٹا اُٹھانا چاہا۔ اسی است
میرے ذہن میں یہ حدیث آئی کہ لَا يَدَ انِ لِأَحَدٍ لِقِتَا لھا ۔ یہ یا جوج ماجوج کے متعلق ہے کہ کسی
میں طاقت نہ ہو گی کہ وہ ان کا سامنے سے مقابلہ نابلہ کی کر کر سکتے ہیں جب ان ان - کے مقابلہ کی طاقت ہی نہیں۔ تو
له
پھر میں کیسے مقابلہ کر سکتا ہوں ۔ مقابلہ کر سکتا ہوں۔ یہ خیال میرے ذہن می آیا ہی تھا کہ وہ اژدھا میری طرف پلٹا اور چاہا کہ مجھے پر
حملہ کرے۔ میں نے دیکھا کہ ایک چارپائی پڑی ہے جس کی لکڑیاں سلامت ہیں مگر وہ بنی ہوئی نہیں جونی
کہ اس نے مجھ حملہ کیا میں کو دکر اس چار پائی کی پاٹیوں پر چڑھ کر کھڑا ہو گیا اور ایسا ہوا کہ میں اژدھا کی
پیٹھ پر پہنچ گیا۔ پہنچ گیا ۔ اور میں نے آسمان کی طرف ہاتھ اُٹھاتے ۔ اب میرے ذہن میں یہ بات یہ بات آئی کہ حدیث
میں تو یہی بات آتی ہے کہ کوئی ہاتھوں سے اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ہمیں بھی اس کا مقابلہ ہاتھوں سے
اه مسلم بحواله مشكوة كتاب الفتن باب العلامات بين يدى الساعة
۲۱۰
نہیں کرتا ہیں تو دعا کرتا ہوں پیس حدیث میں تو آمنے سامنے مقابلہ کے لیے کہا گیا ہے۔ میں نے دُعا کرنی شروع
کی وہ تڑپنے لگا اور مردہ ہو کر گر پڑا ۔
اس میں کوئی شبہ نہیں ہم ہر طرف سے خطرات میں گھرے ہوتے ہیں۔ اور خطرناک دشمن ہمارے برطرف
ہیں اور اس کے مقابلے کے ظاہری سامان ہمارے پاس کچھ بھی نہیں، پھر جو مشکلات زمانہ در پیش ہیں۔ اور
ہم جن جن مشکلات میں سے گزر رہے ہیں۔ ان کی حد نہیں۔ جدھر دیکھتے ہیں گڑھا نظر آتا ہے۔ نہ ہی ضروریات
ہمیں کھینچتی ہیں کہ ہماری تمام تر توجہ اشاعت کی طرف ہونی چاہیتے ۔ اور اشاعت میں لگ جائیں اقتضاء
دین یہ ہے کہ ہم ساری توجہ ادھر لگا دیں، لیکن سیاسی حالت آجکل ا حالت آجکل ملک کی چاہتی ہے کہ ہم اپنی توجہ کو
ادھر پھیر دیں اور کوشش کریں کہ ملک ان مشکلات میں سے نکل جائے ۔ اور وہ ایسی مشکلات ہیں جن مجھے
باعث ہماری اشاعت میں بھی روک پیدا ہوتی ہے۔
ہم منافق نہیں ہیں کہ ادھر تو گورنمنٹ کو کچھ کہیں ادھر ملک کے لوگوں کے پاس گورنمنٹ کے
خلاف باتیں کریں ۔ یا ہمیں یہ خواہش نہیں کہ ہمیں اس طرح گورنمنٹ میں بھی نیک نامی حاصل ہو اور
لوگوں میں بھی ۔
گورنمنٹ سامان رکھتی ہے۔ فوجیں رکھتی ہے ۔ اس لیے یہ اپنے مخالفوں کو اپنی طاقت کے بل پر
دبا سکتی ہے اور وہ لوگ جو ہمارے مخالف میں بڑے جتھے رکھتے ہیں۔ اگر ان میں سے بعض کو پکڑ لیا جائے
تو دوسرے ان کی جگہ کھڑے ہو سکتے ہیں ہماری حالت ناز نازک ہے ، نہ ہم جتھا رکھتے ہیں۔ نہ ہمارے
پاس فوجیں ہیں نہ ہم گورنمنٹ کے خلاف چلنے والوں اور بغاوت کر نیوالوں سے مل سکتے ہیں۔ نہ ہم منافقت
سے ان کو خوش کر سکتے ہیں کیونکہ ہمارا مذہب ہمیں ایسے لوگوں سے علیحدہ رہنے کا حکم دیتا ہے اور
ہمارا بادی اور رہنما جس نے اس وقت نہیں خدا کی طرف بلایا ۔ اس نے ہمیں حکم حکم دیا ہے کہ ہم بغاوت
نہ کریں اور گورنمنٹ کی وفاداری اور خیر خواہی کریں کیونکہ خدا نے اس کو اس سلطنت کے ماتحت
اس لیے پیدا کیا تھا کہ یہ سلطنت تمام موجودہ سلطنتوں سے بہتر اور اچھی سلطنت ہے پس ادھر
تو ہماری مذہبی تعلیم ہمیں حکم دیتی ہے کہ ہم کسی قسم کی شورش سے تعلق نہ رکھیں اور گورنمنٹ کے وفادار
رہیں۔ ادھر ہم سے یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم منافقانہ طور پر لوگوں کو بھی خوش کر سکیں اس کا نتیجہ یہ ہے
کہ ہم گورنمنٹ کی وفاداری کرتے ہیں کیونکہ ہمارا مذہبی فرض ہے، لیکن ہمیں لوگ تکلیفیں دیتے ہیں
اور ساتھ ہی یہ ہوتا ہے کہ ہمارے دشمن جو ہم سے زیادہ ہیں ہمیں نقصان پہنچانے کے لیے گونٹ
کو غلط رپورٹیں دیتے ہیں۔ پہلے وفاداری سے لوگوں سے دکھ پایا ۔ اب انباء وطن کی جھوٹی شکایتوں
◎
کے باعث گورنمنٹ کے بعض حکام سے دکھ پایا۔ اس کا یہ نتیجہ تو ہو نہیں سکتا کہ ہم اپنے مذہبی فرض کو
ترک کر دیں ہیں ہم اپنے اصلی فرض کو ترک نہیں کر سکتے لیکن ہم امید رکھتے ہیں کہ ہم ہر حال میں اپنے مرکز پر قائم رہیں
گے مگر یہ ظاہر ہے کہ ہر شخص میں ایسے حالات میں مرکز پر قائم رہنے کی ہمت نہیں ہوتی لیس ایسی حالت
میں ہمارا مذہب تعلیم کرتا ہے کہ جہاں تمہاری ایسی حالت ہو تو خدا کے حضور جھک جاؤ۔
آج ایک خبر شائع ہوئی ہے کہ افغانستان کی اندرونی حالت اچھی نظر نہیں آتی ممکن ہے کہ
وہ سرحد پر مشکلات پیدا کرے ۔ ایسی صورت میں مشکلات اور بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ بہر حال اس
وقت دعاؤں کی سخت ضرورت ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں شریروں کے شر سے بچائے اور دوسری
طرف جو ہم مسیح موعود کی تعلیم پر عمل کر کے ہر قسم کی شورشوں سے علیحدہ ہیں۔ اس میں بھی اللہ تعالی
کی مدد ہمارے شامل حال ہو۔
( الفضل ، ارمنى شه )
(