اتفاق و اتحاد انعامِ الہی ہے اِس کی قدر کرو
(42)
اتفاق و اتحاد العام الٹی ہے اس کی قدر کرو
) فرموده ۲۳ رمتی شامله )
(
حضور انور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد آیت کریمہ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا
وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَالْفِ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ
فَا صَبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَالْقَذَكُمْ مِنْهَا
كَذَالِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ إِلَيْهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ - (ال عمران : ۱۰۳)
تلاوت کی اور فرمایا :-
انسانوں کا اتفاق و اتحاد ایک ایسی ضروری چیز ہے کہ دنیا کی تمام قومیں اور مذاہب اس کی
ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں مگر باوجود ضرورت کے تسلیم کرنے کے ہر قوم اور ہر جماعت اور ہر فرقہ میں تفرقہ و
شقاق پایاجاتا پایا جاتا ہے۔ ہے ۔ ضرورت تو تو اسکی اس اتنی کی اتنی ہے ا ہے ا کہ ا دنیا ا و و کی کوئی و ا قوم و اور و کوئی ر اس کی ضرورت سے الحاد
نہیں کر سکتا۔ مگر عملاً دیکھتے ہیں۔ تو کوئی فرقہ ایسا نظر نہیں آتا جس میں وہ اتفاق کامل نظر آتے جس پر
انسان کی ترقی کا مدار ہے۔ یہ سچ ہے کہ بعض میں کم ہے۔ کم ہے۔ اور بعض میں زیادہ مگر اپنی اصلی شکل میں کم سے
کم اس وقت تو کہیں نظر نہیں آتا ۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اتفاق و اتحاد کی بنا ایسے نازک اصول
پر ہے، کہ جنگی نگہداشت بہت مشکل ہے۔
کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ اس کی ضرورت کے سب قائل ہیں۔ اور مانتے ہیں کہ اس کے بغیر
کامیابی نہیں ہو سکتی، اور خواہش رکھتے ہیں کہ آپس میں اتفاق ہو۔ اور ہر قوم کے سمجھدار اس کے حاصل کرنے
میں لگے ہوتے ہیں مگر پھر بھی نا اتفاقی پائی جاتی ہے۔ پس ان تمام باتوں کے باوجود اتفاق کا نہ ہونا
ثابت کرتا ہے کہ اس کی بنیاد بہت نازک اصول پر ہے، اور انسان پر مشکل ہے کہ ان کی پوری
نگہداشت کر سکے۔
اب جبکہ واقعات اور دلائل سے ثابت ہو گیا کہ اتفاق واتحاد کے اصول کی بنیاد نازک ہے۔
۲۲۱
تو ہمیں ان کے سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ کیونکہ جتنی نازک اور باریک بات ہوتی ہے۔ اسی قدر اس کے
سمجھنے کے لیے دماغ زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پس یاد رکھنا چاہتے کہ اتفاق و اتحاد کا نہ
ہونا مایوسی نہیں پیدا کر سکتا۔ کہ یہ حاصل ہی نہیں ہو سکتا۔ اس لیے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ انسان کی پیدائش میں ہوسکتا۔ اس کہ ہم دکھتے ہیں کہ کی
اتفاق و اتحاد رکھا گیا ہے اور انسان مدنی الطبع پیدا کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک انسان دوسرے
کا محتاج ہوتا ہے ۔ جانوروں میں یہ بات نہیں ہوتی ۔ ان میں ایک نر اور ایک مادہ ہو تو انھیں تمھیرے کی
ضرورت باقی نہیں رہتی، لیکن انسان کی ضروریات اس قسم کی ہیں۔ کہ یہ پوری نہیں کر سکتا جب تک اوروں
کی مدد اس کے شامل حال نہ ہو۔ اسی وجہ سے انسان اکٹھے شہروں اور قصبوں میں رہتے ہیں سٹرکیں نکالتے
اور راستے بناتے ہیں کہ آسانی سے چل سکیں مگر جانوروں میں یہ بات نہیں پائی جاتی کہ وہ بھی سڑکیں
تعمیر کریں۔ مدینہ شہر کو اسی لیے کہتے ہیں کہ وہاں لوگوں کا اجتماع ہوتا ہے ۔ اور تمدن اسی میں سے نکلا
ہے جس کے معنی ہوتے ہیں۔ کہ وہ اصول جن کے ماتحت لوگ آپس میں سلوک کرتے ہیں ۔
تو انسان کا مدنی الطبع بنانا ہی بتلاتا ہے کہ اس کے لیے اتفاق کی بہت ضرورت ہے اور
اس وقت لوگوں میں اتفاق کا نہ ہونا یہ ثابت نہیں کرتا کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ یہ بھی ایسی چیزوں میں
سے ہے جن کا ہونا انسان کے لیے لازمی ہے۔ اور جب اس کا ہونا لازمی ہے ۔ تو ضروری ہے۔
کہ خدا نے اس کے لیے سامان بھی پیدا کئے ہوں ۔ مثلاً چونکہ خدا نے آنکھ بناتی ہے اور آنکھ میں
دیکھنے کی قوت رکھی ہے ۔ اس لیے سورج کو پیدا کیا ہے۔ اور وہ مناظر پیدا کئے ہیں جن کو آنکھ
دیکھتی ہے، لیکن اگر انسان کو آنکھیں نہ دی جاتیں تو کچھ بھی نہ ہوتا ۔ اسی طرح کان ہیں۔ ان کے لیے آواز
پیدا کی ہے۔ ہوا پیدا کی ہے جس سے ایک کی آواز دوسرے کو پہنچتی ہے ۔ پھر خیالات پیدا ۔ پیدا کہتے ہیں
اور کچھ اشارات بناء ات بناتے ہیں۔ جن سے وہ آپس میں افہام تفہیم کر سکیں۔ پھر دماغ پیدا کیا ہے جس کے ذریعہ
اشارات کو سمجھ سکیں اگر دماغ نہ ہوتا تو یہ تمام افشار ہے۔ اشارے اور زبان اور بیان بیان لغو ٹھرتے پس
اسی طرح اتفاق ہے کہ اس کی ضرورت کو سب تسلیم کرتے ہیں اور ہر ایک میں اس کی احتیاج پائی جاتی ہے
اس لیے اس کا ہونا نا ممکن نہیں ۔ اس کے ہونے کے سامان ہیں۔ مگر بہت نازک پیس اگر یہ نہ ہو تو
مایوسی کی کوئی بات نہیں ۔ مگر اس کے حاصل کرنے کے اسباب اور اُصول کی تلاش کرنا چاہتے۔ کیونکہ
اگر ان کو تلاش نہیں کیا جائیگا۔ تو پھر یہ حاصل نہیں ہو سکتا ۔ پھر اگر غلط اصول پر چلا جائیگا۔ تو بھی کامیابی
نہیں ہوگی۔ مگر غلط اصول پر پل کو کامیابی کے نہ ہونے سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اتفاق ہو ہی نہیں سکتا۔
کیونکہ ہر ایک چیز کے حصول کے لیے جو طریق میں جب تک ان پر عمل نہ کیا جائے اس وقت تک کسی
سے وہ ان اشارات کے
امر میں بھی کامیابی نہیں ہو سکتی۔ اور غلط طریق پر چل کر کوئی مقصد حاصل نہ ہونے سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ
وہ حاصل ہی نہیں ہوا کرتا۔ یا اب حاصل ہی نہیں ہو سکتا ۔ مثلاً کوئی شخص ایسا نہیں جس کے پاؤں میں ہی ہوا
آنکھیں ہوں یا کھوپڑی پر کان ہوں مگر اس سے یہ کوئی نہیں کہ سکتا کہ چونکہ پاؤں میں آنکھیں ۔ اور یا پر
کھوپڑی پر کان نہیں۔ اس لیے ان کی ضرورت ہی نہیں ۔ اور ان سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا ۔
کیونکہ جہاں جہاں یہ موزوں تھے وہیں لگا دیتے گئے ۔ اور ان سے کام لینے کے سامان پیدا کر دیتے
گتے ہیں۔ اس لیے یہ کہنا بالکل لغو ہے کہ آنکھیں پاؤں میں اور کان کھوپڑی پر لگاتے جاتے۔ دیکھنا یہ
ہے کہ جس چیز کی ضرورت تھی ۔ اس کو پورا کیا گیا ہے یا نہیں سو ہم دیکھتے ہیں کہ جن چیزوں کی ضرورت تھی
وہ تو ضرور پیدا کی ہیں۔ پس اسی طرح چونکہ اتفاق و اتحاد انسانوں کے لیے ضروری بنایا گیا ہے۔ اس لیے
ناممکن ہے کہ اس کے حاصل کرنے کے ذرائع نہ رکھے ہوں ۔ ضرور رکھتے ہیں۔ مگر ان کے تلاش کرتے
کی ضرورت ہے ۔
اب سوال یہ ہے کہ جب اتفاق کی ضرورت بھی ہے اور اس کے حاصل کرنے کے لیے کوشش
بھی ہوتی ہے۔ تو یہ حاصل کیوں نہیں ہوتا ۔ اس کا جواب یہی ہے کہ ان سامانوں سے کام نہیں لیا جاتا۔ جو
اس کے لیے پیدا کئے گئے ہیں۔ اگر ان سامانوں سے کام لیا جائے تو ممن نہیں کہ اتفاق و اتحاد نہ ہواس
کے متعلق سوال ہو سکتا ہے کہ وہ کیا سامان ہیں ہو یا د رکھنا چاہیئے کہ مختلف مذاہب کے لیے مختلف
ذرائع ہیں۔ مگر اسلام میں اتفاق کا ذریعہ دین واحد پر جمع ہونا ہے۔ اور لوگوں کے لیے اور ذرائع ہونگے۔
مگر مسلمانوں کے لیے بجز اسلام کے اور کوئی نہیں جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَاعْتَو و الجبل
اللهِ جَمِيعًا - کہ اللہ کے رسے کو مضبوط پکڑ لو اور اختلاف نہ کرو۔ دوسری قومیں ظاہری سامانوں
سے اتفاق کر سکتی ہیں مگر اسلام میں اتفاق کا ذریعہ صرف ایک ہی ہے کہ جبل اللہ کو پکڑا جاتے اور جل اللہ
کیا ہے ؟ وہ اللہ تعالیٰ کے انبیاء ہیں۔ قرآن کریم میں ہے ۔ اسلام کیا ہے ؟ وہ جو انبیا۔ احکام لیتے ہیں
پس انبیاء بھی حبل اللہ ہیں۔ رسول کریم حبل اللہ ہیں اور مسیح موعود حبل اللہ ہیں۔ قرآن کریم حبل اللہ ہے انکو
پکڑے بغیر اتفاق نہیں ہو سکتا۔
پس اگر اتفاق ہو سکتا ہے ۔ تو اسی طرح کہ اسلام کو مضبوط پکڑا جاتے۔ اور اسلام محض نماز روزے کا
نام نہیں ۔ بلکہ اسلام نام ہے اخلاق کے ان اصول کا جن پر چل کر اتفاق و آشتی پیدا ہو اور نا اتفاقی
دور ہو۔ اسلام کوئی ٹونا ٹوٹکا نہیں کہ بس ادھر اسلام کا نام لیا اور ادھر اتفاق و اتحاد پیدا ہو گیا۔ جیسا کہ
عوام جہلا میں مشہور ہے کہ پیپل کے درخت کے گرد سات چکر کچے دھاگے کے ساتھ لگاتے جائیں تو فلاں
۲۲۳
بات ہو جائیگی۔ بلکہ اسلام ایسے قاعدے اور اصول بتاتا ہے کہ جن پر عمل کرنے سے اتفاق حاصل ہو سکتا ہے
اور اس کے پکڑنے کے یہ معنی ہیں کہ ان اخلاق و اطوار کو اپنے اندر پیدا کیا جائے۔ جو اسلام نے تعلیم دیتے ہیں
اور جو اس طرح اسلام کو پڑے گا وہ کبھی نا اتفاقی کی بات نہیں کر سکتا۔ اسلام کو
اس کے لیے صحابہ کی مثال موجود ہے۔ ان میں جھگڑے ہوتے تھے۔ مگر نا اتفاقی کرنے والے
نہیں بلکہ آپس کے اتفاق و اتحاد کو اور مضبوط کرنے والے ہوتے تھے۔ مثلاً جس کا مال ہوتا۔ وہ تو کہتا ہے
کہ میرا مال تھوڑی قیمت کا ہے، لیکن خریدار کہتا ہے۔ نہیں زیادہ قیمت کا ہے۔ اس طرح لینے والا کہتا ہے ۔
کرتیں کم کونگا مگر دینے والا کہتا ہے۔ نہیں میں زیادہ دونگا۔ یہ ان کے جھگڑے کی مثال ہے۔ مگراب لوگوں
کی یہ حالت ہے کہ اگر دس روپیہ کی چیز ہو تو ہمیں روپیہ کی باتیں گئے ۔ اور خریدار پانچ ہی کی بتائیگا۔
اور دونوں جھوٹ بولیں گے ۔ بیس اگر اسلام پر عمل ہو تو اتفاق و اتحاد کی بنیادیں مضبوط ہو سکتی ہیں۔
اس لیے فرمایا کہ ہلے تم لوگں میں کتنا فرقہ تھا لیکن پھر اسلام کے ذریعہ تم میں اتفاق واتحاد پیدا کر دیا۔
تم لڑتے جھگڑتے تھے تمہیں لڑائی سے بچایا۔ تم ذلیل و حقیر تھے۔ تمہیں عزت دی ۔ پس اگر ایسی با برکت چیز
کی قدر نہ کرو گے تو کتنے افسوس کی بات ہوگی۔ غور کرو کہ ایک چیز عنقا کی طرح لاپتہ ہو ہینگر خدا کے فضل
سے کسی کے ہاتھ آجائے اور وہ لا پروائی سے اس کو ضائع کر دے تو اس سے بڑھ کر مجرم کون ہو سکتا ہے۔
یہ پرانے زمانہ کی باتیں نہیں کہ فلاں قوم میں اتفاق پیدا ہو گیا تھا۔ اب بھی ہو سکتا ہے۔ اور میں اپنی
جماعت کو متوجہ کرتا ہوں ۔ ایک وقت تھا کہ ہم میں کوئی اتفاق و اتحاد نہ تھا۔ کوئی کہیں کا تھا کوئی کہیں گا۔
کسی کا کوئی مشرب تھا ۔ اور کسی کا کوئی ۔ مگر خدا نے اپنے نبی حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ذریعہ ہم میں
اتحاد و اتفاق پیدا کیا، لیکن بعض لوگ ایسے ہیں جو اس کی پروا نہیں کرتے ۔ اتفاق جو ایسی قیمتی چیز ہے اور
جو خدا نے مسیح موعود کے ذریعہ دی ہے۔ ناران کوشش کرتے ہیں کہ اس کو کھو دیں حالانکہ وہ نہیں جانتے۔
کہ یہ وہ چیز ہے کہ جو دنیا کو کوشش سے بھی نہیں ملتی ۔ مگر انھیں خدا نے بغیر محنت و کوشش کے محض
اپنے فضل سے مفت عطا کر دی ہے ۔
میں خاص طور پر اپنی جماعت کو متوجہ کرتا ہوں کہ وہ اس کام کو جس پر انھیں لگایا گیا ہے کوشش
سے انجام دے بعض لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑا شروع کر دیتے ہیں۔ اور ایک دوسرے
کے احساسات کا خیال نہیں رکھتے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑھا چڑھا کر لکھتے ہیں۔ افسر ماتحت کو ذلیل
خیال کرتے ہیں۔ اور ان کے جذبات کا خیال نہیں رکھتے اور ماتحت افسروں کو تنگ کرتے ہیں۔ اس کا
نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ لوگ جس ترقی کی طرف بلاتے جا رہے ہیں۔ وہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔ وہ یاد رکھیں کہ عزت و
۲۲۴
کامیابی اپنی باتوں میں نہیں۔ بلکہ اسلام پرعمل کرنے سے ہے پیس چھوٹی چھوٹی قربانیاں کرو کیونکہ اگر نہیں
کرو گے۔ تو بہت بڑی بڑی قربانیاں دینی پڑیں گی تم نے قوموں کے حالات کو دیکھا ہے اور پھر تم نے
مسلمانوں کی حالت کو بھی خوب دیکھا ہے ۔ تم انھیں میں سے ہو۔ دیکھو جب ان میں بادشاہت تھی تو
ایک دوسرے کے متعلق یہ خیال کر کے کہ وہ اہل نہیں۔ اور میں بادشاہت کا اہل ہوں۔ اس کے
گرانے کی کوشش کرتا تھا۔ اور ایک قاضی یا ایک وزیر یا ایک کمانڈر انچیف دوسرے کے خلاف
کوشش کرتے تھے۔ جتھے بناتے تھے ان کو صرف رسوخ کی خواہش ہوتی تھی ۔ ورنہ یوں وہ بڑے
مالدار ہوتے تھے پس وہ اتنی چھوٹی سی قربانی نہیں کر سکتے تھے مگر آج دیکھ لو ان کی کوئی حکومت
ند رہی۔ کیونکہ انھوں نے اپنی اغراض کو مقدم کیا ۔ اور صرف رسوخ کے لیے جماعت میں تفرقہ ڈالا ۔
اب ہندوؤں کی حکومتیں ہیں دیکھ لو۔ بدھوں کی خود مختار سلطنت چین میں ہے۔ جاپان میں ہے۔
مگر مسلمانوں کی ایک بھی خود مختار سلطنت نہیں ۔ ترکی تھی۔ وہ جاچکی ہے ۔ افغانستان میں باقی تھی وہ
اب جائے گی ۔ ایران کی ایسی ذلیل حالت ہے کہ وہ معمولی سوداگروں سے بھی گیا گذرا ہے۔ اس کو
۵ لاکھ روپیہ قرض کی ضرورت تھی جس کے لیے ضامن طلب کیا جاتا تھا۔ آج بمبئی میں ایسے ایسے
تاجہ ہیں۔ کہ اگر وہ چاہیں تو ان کی ذات پر بھروسہ کر کے لوگ ۵۰ - ۵۰ لاکھ روپیہ دینے کے
لیے تیار ہیں۔ ابھی ہماری سرکار برطانیہ کو جنگ کے دوران میں ضرورت پڑی مرسہ کے ایک سیٹھ
نے ایک کروڑ دس لاکھ روپیہ قرضہ دیدیا۔ مگر اس کے مقابلہ میں ایران کی سلطنت ہے کہ
۱۵ لاکھ روپیہ قرض مانگتی ہے۔ تو اس سے ضامن مانگا جاتا ہے سوداگروں کی اس سے بڑی ساتھ
ہے۔ مگر اس مسلمانوں کی سلطنت کی نہیں ۔ یہ نتیجہ ہے اس بات کا کہ انھوں نے وقت پر چھوٹی قربانیاں
نہ کیں تو اب ان کا یہ حشر ہوا۔
یا
پیس اخلاق سیکھو چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑنا چھوڑ دو۔ اتفاق و اتحاد کیسے پیدا ہوسکا ہے جب تم ایک
شخص پر تلوار چلا اور پھر توقع کھو کہ وہ مہارا بھائی بنا ہیگا۔ ایک شخص تمہارے پاس آئے ۔ اور تم
اس کو ذلیل خیال کرو تو وہ کب تم سے محبت کر سکتا ہے ۔ یہ انسان کی فطرت ہے کہ انسان ذلیل کر نیوالے دوآب
اور تکلیف پہنچانے والے سے محبت نہیں کر سکتا۔ جب تک تم دوسرے کے آگے محبت سے نہیں
مجھکو گے۔ اور اخلاق فاضلہ سے پیش نہیں آؤ گے۔ اور دوسرے کی تکلیف کو اپنی تکلیف نہیں خیال
کرو گے ۔ اتفاق پیدا نہیں ہو سکتا ۔ ایک شخص محبت سے بات کرنے اور خندہ پیشانی سے ملنے یا
کسی دوسرے بھائی کو فائدہ پہنچتا ہو اس سے گریز کرے۔ تو اس سے کیسے محبت ہو سکتی ہے اس
۲۲۵
میں تو مفت کرم داشتن ہے۔ اگر ان باتوں کی پروا نہیں کرو گے تو وہ اتفاق و اتحاد جو خدا کے فضل سے
پیدا ہوگیا ہے ضائع ہو جائیگا۔ اب تمہاری چھوٹی سی قربانی بڑے بڑے فوائد پیدا کرسکتی ہے۔ تم
اب اسلام کا مرکزی پھر ہو۔ اگر تم کب ہوگے تو آئندہ نسلیں بہت ہی کج ہونگی ۔ اور ساری عمارت کی ٹیڑھی
ہو جائیگی۔ اس لیے چھوٹی بھی کوبھی چھوٹا نہ سمجھو۔ تم اپنے اخلاق کو درست بناؤ، تم اپنے بھائیوں سے
محبت سے پیش آؤ اور کسی بھائی کی خاطر اگر تکلیف برداشت کرنا پڑے تو کرو، اگر تم ایسے ہو گے تو کروا
تو آئندہ تمہاری مثال اختیار کی جائیگی ۔ ورنہ آئندہ تم لوگوں کے لیے ابتلاء کا باعث ہو گئے اگر تمہاری
حالت خراب ہوگئی۔ تو لوگ تمہارا ہی نمونہ پکڑیں گے۔ کیونکہ تم پیلوں اور پچھلوں کے درمیان حائل ہو
گتے ہو۔ اگر تمہاری حالت اچھی ہوئی اور تمہارے نمو نے عمدہ ہوتے تو تم مبارک ہو۔ اور اگر تو تم مبارک ہو۔ اور اگر تمہاری حالت
اچھی نہ ہوئی تو تمہاری گندی مثالوں سے لوگ خراب ہونگے ۔ پس اپنے اخلاق درست کرو اور اسلام
کے لیے ایک بے نقص بنیادی پتھر رکھو ۔ تاکہ تمہارے ذریعہ جو اسلام کی عمارت تیار ہو اس میں داخل
ہو کر لوگ نجات حاصل کریں اور ہلاکتوں سے بچیں۔ تمہارے اخلاق ایک دوسرے کے لیے ابتلاء
کا باعث نہ ہوں۔ بلکہ بھلائی کا موجب ہوں ۔ اور تمہارے اعمال سے لوگ ابتلاء میں نہ پڑیں۔ بلکہ
تمہارے اعمال سے اعمال سے لوگ مثال پکڑیں ۔ آمین : ( الفضل ۳۱ متى شاله )