ہر وقت ترقی کیلئے کوشاں رہنا چاہئیے

۲۲۶
43
ہروقت ترقی کیلئے کو شاں کہنا چاہیئے
فرموده ۳۰ رمتی شامله)
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا کہ :-
میں بعض ضروری باتیں اس خطبہ جمعہ میں آپ لوگوں کے سامنے بیان کرنا چاہتا تھا مگر چند روز
سے بیمار ہونے کے اگلے جمعہ پر ملتوی کرتا ہوں اور آج میں آپ لوگوں کو اس بات پر متوجہ کرتا ہوں کہ
اس زمانہ میں ہماری جماعت کی ذمہ داریاں اور اس کے کام ایسی احتیاط اور ایسی فکر چاہتے ہیں کہ ان کو
معمولی طور پر ایک معمولی کوشش کیسا تھ سرانجام دیا جا سکتا میں نے بار ہا آپ لوگوں کو بتایا ہے اور اس کی کوشش
کی ہے کہ آپ کو اس امر میں اپنا ہم خیال بناؤں کہ اس وقت جس کام کیلئے ہماری جماعت کھڑی ہوتی ہے وہ بہت
بڑا اور اہم کام ہے۔ اس لیے اس کام کے سرانجام دینے کے لیے عظیم الشان تیاری کی ضرورت ہے
میں نہیں جانتا کہ میں کہاں تک اس امر میں کامیاب ہوا ہوں اور کسی حد تک جماعت اس بات میں
میری ہم خیال ہوتی ہے، لیکن جہاں تک میں سمجھا ہوں ۔ وہ یہ ہے کہ گو جماعت کا ایک حصہ سمجھ چکا۔
اور جان چکا ہے کہ ہمیں اس وقت کن کن کاموں کی ضرورت ہے۔ پھر بھی ایک حصہ ہے جو نہیں سمجھا
اور جو سمجھا ہے اس سے عمل کرانے کی ضرورت ہے۔ اگر ہماری جماعت کے تمام لوگ اس ذمہ داری
کو سمجھیں جو حضرت مسیح موعود پر ایمان لانے کی وجہ سے ان پر عائد ہوتی ہے۔ تو آج ہی ایک عظیم الشان
انقلاب پیدا ہو سکتا ہے مگر میں دیکھتا ہوں کہ دنیا کو فتح کرنے کے لیے جو ہمیں کام کرنے چاہتیں انھیں
ابھی ہم نے چھیڑا تک نہیں اور وہ ہزاروں کی تعداد میں ہیں۔
قناعت عمدہ چیز ہے، لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ قومی ترقی میں بھی قناعت کی جائے کیونکہ
ہر چیز اپنی جگہ اور محل پر اچھی ہوتی ہے۔ مثلاً علم اچھی صفت ہے، لیکن اگر کوئی شخص کسی کی تعریف
کرے کہ فلاں شخص بڑا ہی نرم دل ہے کہ اس کے بزرگوں کو گالیاں دی جاتی ہیں، مگر چپکا بیٹھا سنتا
رہا ہے۔ تو یہ تعریف نہیں ہوگی ۔ بلکہ ایسا آدمی بے غیرت ہو گا۔ اور اس کی وسعت حوصلہ اور وسعت

۲۲۷
قل نہیں کیا جائیگا یہ ہی کہا جاتا کیا جائیگا بلکہ یہ کہا جائیگا کہ اس کا دل نهایت تنگ ہے کہ بڑی بات اس میں سماہی نہیں سکتی کیونکہ
مذہب کی غیرت بوجہ تنگ دل ہونے کے اس میں آہی نہیں سکتی ہیں یہ نہیں کہ اس میں علم ہے۔ اور وہ
وسیع القلب ہے۔ بلکہ وہ بے غیرت ہے۔ اور بے حیائی کو قبول کرتا ہے۔
پس اسی طرح قناعت کا معاملہ ہے ۔ ایک حد تک موجب عزت ہوتی ہے مگر ایک ایسا شخص
جو مذہبی ترقی کے لیے قانع ہے اور خیال کرتا ہے کہ اس کی مذہبی ترقی یا اس کے مذہب کی ترقی کافی
ہو چکی ہے۔ وہ بے ہمت اور نکتا ہے۔ اور جو قومیں اپنی ترقی پر قانع ہو جاتی ہیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں
جماعت اور قوم کے لیے ضروری ہے۔ کہ اپنی ترقی کے لیے حریص ہو جو قوم بجائے ترقی کرنے کے
ایک مقام پر ٹھر جاتی ہے وہ گرنے لگ جاتی ہے اور ترقی وہی کرتی ہے۔ کہ ہر ایک درجہ جو اس
کے سامنے آئے۔ وہ اس کو اپنا حق خیال کرے اور کوشش کرے کہ اس کو حاصل کرتے جب تک
یہ نہ ہو اس جماعت یا مذہب کے لوگ کامیابی کا منہ نہیں دیکھ سکتے لیکن جب تک انسان کو یہ خیال
ہو کہ ابھی اسے اور بھی کچھ حاصل کرنا ہے اس وقت تک ترقی کے راستے اس کے لیے کھلے ہوتے ہیں۔
ترقی کی کوئی انتہا نہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے رَبِّ زِدْنِي عِلما رله : ۱۵)
کام کرنے والی قومیں ترقی کے میدان میں پڑھتی چلی جایا کرتی ہیں۔ وہ کسی مقام پر نہیں ٹھر تیں مگر جن
قوموں نے تباہ ہونا اور کرنا ہوتا ہے ۔ وہ ایک مقام پر جا کر ٹھر جاتی ہیں۔ اور خوش ہوتی ہیں مگر جن اور
قوموں نے کچھ کرنا ہوتا ہے ۔ وہ کسی مقام پر نہیں ٹھر تیں۔ اور کوئی ایسا نقطہ نہیں ہوتا جسکو وہ آخری
نقطہ قرار دیں پس ہم کسی کامیابی پر خوش نہیں ہو سکتے جب تک ہم اس سے آگے نہ بڑھ جائیں ۔ اور
جب تک ہر ایک خوشی آئندہ ترقی کے لیے تحریص بلکہ تحریص کا باعث نہ ہو۔ یہ عربی زبان کا قاعدہ
ہے کہ ص کو ض سے بدل دیا جائے تو اس کے معنی اور مضبوط کے ہوتے ہیں۔
پس ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہمارا ہر مقام آئندہ کے لیے محرک ہو۔ اور زیادہ سے زیادہ جوش
کا باعث ہو۔ اگر یہ ہو جائے، کوئی انسانی طاقت ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ اور جو طاقت بھی ہمارے
لیے روک بنے گی وہ مٹا دی جاتے گی۔ کیونکہ خدا کا یہ منشار ہے کہ اسلام پھر قائم ہو ۔ خدا کے اس
منشاء کے خلاف جو حکومت ہو گی ۔ وہ مٹا دی جائے گی۔ اور جو طاقت ہوگی وہ برباد کر دی جائے
گی۔
اور باوجود اس کے کہ ہمارے پاس کوئی ظاہری سامان نہیں۔ تاہم یونسی ہو گا کیونکہ یہ للہ تعالیٰ
کا منشاء ہے۔
دیکھ لو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے رستہ میں جو سلطنتیں آئیں اور انھوں نے احمدیت

۲۲۸
کی اشاعت میں کسی نہ کسی طرح کی روک پیدا کی وہ کس طرح تباہ کر دی گئیں ۔
ایک زمانہ تھا کہ نمر کی سلطنت سے تمام کا تمام یورپ لرزتا تھا۔ اور اس کے مقابلہ کو آسان کا
۔
نہیں سمجھتا تھا۔ کیونکہ یورپ کو خیال تھا کہ ہم نے اگر ترکوں سے جنگ چھیڑی تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ
ہم
ساری دنیا کے مسلمان ہمارے خلاف جنگ کے لیے کھڑے ہو جائیں گے اور دنیا میں ایک آگ سی
لگ جائے گی ۔ ہماری حکومت سرکار برطانیہ بھی اپنی مسلمان رعایا کے خیال سے ترکوں سے جنگ
نہیں کرتی تھی مگر جب مسیح موعود کو کہا گیا کہ مکہ جاؤ اور دیکھو وہاں تمہارے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا
ہے۔ تو وہی مسلمان جن کے متعلق یہ خیال تھا کہ اگر ترکوں سے جنگ ہوئی تو ان میں بغاوت پھیل
جائے گی۔ ان میں بجائے اس کے کہ ترکوں سے جنگ ہونے پر کسی قسم کی شورش پیدا ہوتی۔ انھوں
نے اپنے ہاتھ سے ترکوں پر گولیاں چلائیں۔ اور اب وہ طاقت توڑ دی گئی ہے۔ جو اگر کچھ باقی رہ
گئی تو ایسی ہوگی۔ جو حکومت کہلانے کی مستحق نہیں ہوگی ۔ پھر کابل کی حکومت بھی مسیح موعود کے
رستہ میں روک تھی اور وہاں پر نہ صرف یہ کہ احمدیت کی تبلیغ منع تھی بلکہ احمدیت کا اظہار بھی ممنوع تھا۔
اور مسیح موعود کو وہاں جانے کا ڈراوا دیا جاتا تھا۔ خدا نے اس کے تباہ کرنے کے بھی سامان
پیدا کر دیتے ۔ پس تم بہت یہ خیال کرو کہ تمہارے پاس سامان نہیں اور تم کمزور ہو۔ کیونکہ جب
انسان خدا کی راہ میں کوشش کرتا ہے۔ تو اس کے لیے سامان پیدا کر دیئے جاتے ہیں۔ دیکھو
ابتداء میں حضرت حضرت مسیح مسیح کے کے ساتھیوں سان کی کیسی کمزور حالت حالت تھی تھی حتی حتی کہ کہ ایک ایک بدقسمت نے تھیں روپے کو
لے کر مسیح کو بیچ بھی دیا۔ اور دیا۔ اور جو بہت مقرب تھا اس نے اس خوف سے کہ لوگ اس کو مسیح کا متبع
ہونے کے باعث بُرا بھلا نہ کہیں ۔ یا کسی اور آفت میں نہ ڈال دیں مجمع عام میں مسیح پر لعنت کی۔ باوجود
اس کے جس حد تک ان میں اخلاص اور جوش تھا۔ خدا نے اس کو ضائع نہیں کیا۔ مسیح کے خادموں کو
حکومت دی۔ سلطنت دی اور وہی لوگ جو مسیح کے نام کے دشمن تھے۔ خود اُس کے نام کی
منادی کرنے لگے ۔ پس ایسے ہی ذرائع سے یہاں کام ہو گا ۔ ہاں وہ ذریعہ تلوار نہ ہوگی۔ بلکہ امن ہوگا
اور وہ وقت دور نہیں جب بادشاہ حضرت مسیح موعود کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے ۔
تو ہو نہیں سکتا کہ برکت ڈھونڈھنے والے بادشاہ عیسائی ہوں گے ، یا بُدھ ہونگے ، بلکہ وہ بادشاہ
حضرت مسیح موعود کو ماننے والے اور احمدی ہی ہونگے اور وہ تبلیغ کے ذریعہ احمدیت میں داخل
ه یهو دا اسکریوٹی (متی باب ۲۷)

۲۲۹
ہونگے۔ نہ کہ تلوار ہے۔
تو خدا کی طرف سے جو وعدے ہیں ان کے ظہور کے ابتدائی نشانات اگر چہ نہایت باریک ہیں نو خدا سے ہیں
جو ظاہر میں عام لوگوں کو نظر نہیں آیا کرتے ۔ مگر حقیقت بین نگا ہیں ان کو دیکھ لیتی ہیں اور اب بھی دیکھ
رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنے فرض کو سمجھیں اور اس کو پورا کرنے کی کوشش کریں ۔
تاکہ اس کا فضل نازل ہو۔ اور مسیح موعود سے جو وعدے کئے گئے ہیں ۔ ہم اللہ تعالی کے فضل
سے اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا دیکھ لیں "
( الفضل ۔ ارجون شاشاته )
(

آج 10 میں سے 10 باقی