دُعاؤں کے دن
(44)
دُعاؤں کے دن
فرموده 4 جون ته)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آیت وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ
أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوالِي وَلِيَوْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ
يَرْشُدُون۔
تلاوت فرما کر فرمایا :-
ر سورة البقرة : ١٨٧ )
دعا ایک ایسا حربہ اسلام نے مسلمانوں کو دیا ہے کہ اس کے آگے کوئی قوم و مذہب نہیں ٹھر سکتا۔
وجہ یہ ہے کہ ہر ایک بات کا توڑ ہو سکتا ہے، مگر دُعا کا توڑ نہیں ایک واقعہ لکھا ہے کہ ایک بزرگ کے
اشخه ہمسایہ میں ایک مالدار شخص رہتا تھا جس کو بادشاہ کے دربار میں بڑا رسوخ حاصل تھا۔ اس کے ہاں شب و
روز گانا بجانا اور شراب نوشی ہونا ہوتی رہتی تھی ۔ جس سے ہمسایوں کو نہ دن آرام تھا نہ رات جب ہمسایوں
کی یہ تکلیف ان بزرگ نے دیکھی تو وہ اس امیر کے پاس گئے اور کہا کہ ہر مذہب و ملت کا شخص اپنے
ہمسایوں کے آرام کا خیال رکھتا ہے۔ تم تو مسلمان ہو تمہیں بہت زیادہ ان کے آرام کا خیال چاہیتے۔
اس کے جواب میں اس شخص نے کہا میں کیا کروں اگر ان کو تکلیف ہوتی ہے تو ہوا کرے۔ میں مختار ہوں،
جس طرح چاہوں کروں۔ کیونکہ یہ میرا گھر ہے۔ انھوں نے اُسے بہت سمجھایا ، مگر جب وہ نہ ہی سمجھا تو
کہا کہ اگر تم اسی طرح تکلیف دیتے رہو گے تو وہ لوگ تمہارا مقابلہ کریں گے ۔ اس نے کہا وہ میرا کا مقابلہ
کریں گے ریکی بادشاہ کا مقرب ہوں ۔ شاہی فوج کا ایک دستہ اپنے مکان کی حفاظت کے لیے ملوا لونگا۔
پھر دیکھونگا کہ یہ لوگ میر کیا بگاڑ لیتے ہیں۔ وہ بزرگ اس کے جواب پر مسکرائے۔ اور کہا کہ ان کا مقابلہ ان
ظاہری سامانوں سے نہیں ہو گا۔ بلکہ ان کا مقابلہ سہام اللیل سے ہوگا ۔ یعنی وہ تیر جو رات کو چلائے
جاتے ہیں۔ دیہ عربی زبان کا محاورہ ہے کہ دعا کو عربی میں سہام اللیل سے تعبیر کرتے ہیں۔ کیونکہ
اندھیرے میں کی ہوئی دکھائیں اس صفائی سے نشانے پر بیٹھتی ہیں کہ دن میں چلنے والے تیر بھی انکا
مين
۲۳۱
مقابلہ نہیں کر سکتے ان بزرگ کے اس کہنے کا اس شخص پر ایسا اثر ہوا کہ وہ کانپ گیا۔ اور اس نے نہایت لجاجت
سے کہا کہ نہ صرف یہ کہ میں رات کو ہی ان افعال سے باز رہونگا۔ بلکہ میں آپ کے ہاتھ پران تمام گنا ہوں سے
تو بہ کرتا ہوں ۔ اور اب ساری عمران سے بازرہ ہو گا ۔
تو یہ سلام اللیل ایسا حربہ ہیں کہ کوئی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ حضرت موسیٰ کے مقابلہ میں فرعون
کی حالت دیکھتے ۔ حضرت موسیٰ اس سے بات کرتے ہیں، مگر وہ کہتا ہے۔ تم ہمارے غلام ۔ اور تم ہماری
روٹیوں کے پروردہ ہو تم ہمارے سامنے کیا بولتے ہو۔ موٹی اس کو سمجھاتے ہیں کہ خدا کا خوف کرو اور اس پر
ایمان لاؤ لیکن وہ کہتا ہے کون خدا ہے ۔ میرے سوا کوئی خدا ہی نہیں ۔ حضرت مونٹی کہتے ہیں، اچھا اور
نہیں تومیری قوم کو ہی میرے ساتھ بھیجد و وہ کتا ہے۔ ہم تمہیں قیدمیں ڈالیں گے۔ اور تمہارے مردوں
سے اینٹیں پتھوائیں گے اور ان سے ایند من جمع کرائیں گے۔ چنانچہ جو کہتا ہے ۔ وہ کرتا ہے لیکن
جب ان کے ظلم سے حضرت موسی کے دل میں درد پیدا ہوا تو نہ فرعون رہا نہ اس کا خدائی کا دعویٰ
نہ وہ سلطنت رہی نہ وہ جلال و جبروت رہا ۔ اور حضرت موسی کے سہام اللیل نے وہ کام کیا کہ
ان کے مقابلہ میں عاجز ہو کر پکار اُٹھا ۔ آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي الَّذِي أَمَنَتُ بِهِ بَنُوا
إِسْرَائِيلَ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ (یونس : (و) میں ایمان لاتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں میگروہی
جس پر بنو اسرائیل ایمان لائے اور میں مسلمین میں سے ہوں ، لیکن یہ ایمان اس وقت لایا جبکہ اس
کے ایمان لانے کا وقت گذر چکا تھا۔ اور اس کی تو یہ قبول نہ ہوسکتی تھی ۔
رہا۔ نہ وہ
وہ
اسی طرح رسول کریم کے زمانہ میں ہم دیکھتے ہیں۔ دشمن آپ کو بیحد دکھ دیتا ہے ۔ ایذائیں پہنچاتا ،
مگر آپ کی دعا کے مقابلہ میں کوئی آکرکھڑا نہیں ہوتا۔ ایک دفعہ آپ کو مکہ میں بہت دکھ دیا گیا۔ مگر
بیچ میں سے ہی ایک نے کہا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) بد دعا دیں گے ۔ پھر آپ کے پاس آیا اور
آکر کہا کہ بد دعا نہ کرنا کیونکہ آخر یہ تیرے رشتہ دار ہی ہیں ۔۔ تو وہ سب کچھ کرتے تھے لیکن آپ
کی دُعا کا مقابلہ نہیں کر سکتے تھے۔
پس یہ وہ ہتھیار ہے جو گو سب کو ملا مگر اسلام کو نمایاں طور پر ملا ہے۔ میں نے دُعا کے متعلق
ایک گذشتہ رمضان میں خطے کیے تھے جن میں میں نے خدا کے فضل سے وہ اصول و قواعد بتائے
تھے کہ ان پر عمل کرنے سے دُعا قبول ہو سکتی ہے ۔ علاوہ ان اصول کے انہی کے ماتحت اور بہت
له بخاری کتاب الاستسقاء باب إذا استشفع المشركون بالمسلمين عند القحط
۲۳۲
سی شاخیں ہیں جن پر عمل کرنے سے دُعا قبولیت کے زیادہ قریب ہو سکتی ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ جماعت نے
ان سے بہت فائدہ فائدہ اٹھایا ہے ۔ جماعت نے تو فائدہ اُٹھانا ہی تھا۔ دوسروں نے بھی فائدہ اُٹھایا
ہے۔ چنانچہ ایک ہندو کے جو ولایت میں مقیم ہے اور اب دل سے مسلمان ہو چکا ہے خطوط آتے
رہتے ہیں ۔ وہ ایک سیاسی وجہ سے قید ہوگیا تھا۔ ہر ہوگیا تھا۔ حال ہی میں اس نے لکھا ہے کہ میں اپنی بھائی
کے لیے باقاعدہ ان اصول کو پڑھ کر دعا مانگتا رہا ہوں اور با وجود اس کے کہ دوسروں کی نسبت
میرے حالات ز ات زیادہ مایوس کن تھے۔ مگر میں آزاد ہو گیا ہوں ۔ ہوں ۔ اور دوسرے ابھی تک آزاد نہیں ہوتے
پھر وہ لکھتا ہے کہ میں نے اپنے ایک انگریز دوست کو بھی و نیز دوست کو بھی وہ رسالہ پڑھنے کو دیا ہے اور ا اور اُس کو کہا ہے
کہ تم اس کے مطابق دُعا کرو۔ اللہ تعالی تمہیں اولاد دیدے گا۔
پس دُعا ایک بڑا : حربہ ہے۔ اس کے ذریعہ ناممکن باتیں ممکن ہو جاتی ہیں۔ ایک دفعہ ایک دوست
نے خط کھا اور التجا ے لکھا کہ آپ میرے رشتہ کے متعلق دعا کریں۔ میں نے بہت کوشش کی ہے
مگر کامیابی نہیں ہوئی۔ بعض جگہ فیصلہ ہو ہو کر جواب مل گیا ۔ ان کا تعلق حضرت صاحب سے بھی تھا
اور مجھ سے بھی۔ بعض خاص اوقات ہوتے ہیں۔ میں نے دُعا کی اور مجھے علم ہو گیا کہ یہ دعا قبول ہوگئی
ہے۔ اور میں نے ان کو لکھ دیا۔ وہ بڑی عمر کے ۔ بڑی عمر کے تھے۔ اور صحت بھی ان ست بھی اچھی نہیں رہتی تھی ۔ اُنھوں نے
مجھے لکھا کہ خدا نے دعا کی قبولیت کا عجیب زنگ میں نمونہ دکھا یا کہ ایک ایسی جگہ رشتہ ہو گیا ہے ۔
جہاں گمان بھی نہیں تھا۔ اور ایسے گھر میں ہوا جو ان سے زیادہ آسودہ حال تھا۔ اور اس طرح ہوا کہ لڑکی
والے نے خود بلا کر کہا کہ میں اپنی لڑکی آپ کے نکاح میں دیتا ہوں ۔
تو جہاں کوئی سامان نظر نہیں آتے ۔ وہاں دعا کام دیتی ہے۔ مگر اس بات کو وہی سمجھ سکتے ہیں
جنہوں نے اس کی س کی چاشنی چکھی ہے ۔ دراصل دعا ڈائنامیٹ سے زیادہ موثر اور ہم سے زیادہ
کام کرنے والی ہے ۔ ڈائنامیٹ چند چند پتھروں کو اکھاڑ کر پھینک سکتا ہے، لیکن دعا ساری دنیا
کو ادھر سے اُدھر کر سکتی ہے ۔ دیکھو محمدصلی اللہ علیہ سلم کی دعا ہی تھی جس نے سلطنتوں اور
طاقتوں کو تہ و بالا کر ڈالا۔ ہر ایک طاقت جو آپ کے مقابلہ کے لیے کھڑی ہوئی رگرا دی گئی۔ اسی
طرح دُعا ترقی کے بڑے سے بڑے منار پر پہنچا سکتی ہے اور وہ کام کرتی ہے۔ جو خیال میں بھی
نہیں آسکتے ۔
میں نے دعا کی طرف اپنی جماعت کو بہت دفعہ توجہ دلاتی ہے اور اب پھر دلاتا ہوں کیونکہ یہ
رمضان کا مہینہ ہے۔ اور یہ وہ مہینہ ہے جس کے ذکر کے دوران میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اجيب
٢٣٣
دعوة الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ کہ اس مہینہ میں دُعائیں بالخصوص قبول کی جاتی ہیں۔ اور دعائیں خدا تعالیٰ
سے مدد کے حصول کا ذریعہ ہیں پس چونکہ دعا وہ چیز ہے ۔ جو مشکلات سے بچاتی ہے۔ اور رمضان
کی دُعائیں خصوصاً مقبول ہوتی ہیں۔ اس لیے میں خاص طور پر اپنی جماعت کو اس طرف متوجہ کرتا ہوں
رمضان میں دُعاؤں کے زیادہ قبول ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ انسان اپنے اندر بعض خدائی صفات
پیدا کر لیتا ہے۔ خدا کے لیے کھانا چھوڑ دیتا ہے۔ پینا چھوڑ دیتا ہے۔ اور خدا ہی کے لیے راتوں
کو جاگتا ہے۔ چونکہ دوسرے ایام کی نسبت رمضان کی راتوں میں زیادہ جاگتا ہے۔ اس لیے نماز کا
بھی اس میں زیادہ موقع ملتا ہے اور یہ اس مہینہ میں خصوصیت ہے۔ اس لیے وہ الٹی فضل جو جات
سے تعلق رکھتے ہیں رمضان میں نازل ہوتے ہیں۔
عت
رمضان کی مثال دربار عام سے دی جا سکتی ہے۔ پہلے بادشاہوں میں قاعدہ ہوتا تھا کہ ان کے
عالموں اور گورنروں کے ساتے ہوئے لوگ جب بادشاہ کے حضور فریاد کرنا چاہتے تھے تو کاغذ
کے کپڑے پہن کر جاتے تھے ۔ اس وقت بادشاہ خواہ کسی حالت میں ہوتا ان سے ملتا تھا اور
کوئی وہاں اس کو نہیں روک سکتا تھا۔ پھر ایک دربار عام ہوتا تھا جس میں ہر ایک شخص
جا سکتا تھا۔ تو رمضان کی مثال ، دربار عام کی ہے ۔ اگر چہ خدا کا دربار تو ہمیشہ ہی عام ہوتا ہے
خواہ کوئی ہو اُس کو ہر وقت دربار میں مل سکتا ہے۔ مگر رمضان کے دن خصوصیت رکھتے
ہیں۔ اس لیے ان ایام میں آپ لوگ اپنے لیے اپنے دوستوں ۔ عزیزوں رشتہ داروں
کے لیے اسلام و سلسلہ اور دین کی ترقی کے لیے اور فتنوں سے بچنے کے لیے خاص دعائیں
کریں۔ کیونکہ تمہارے لیے سوائے خدا کے اور کوئی محافظ نہیں۔ احمدی ہونے سے والدین
تک دشمن ہو جاتے ہیں بعض اسی قسم کے واقعات ہوتے ہیں۔ کہ لوگوں کو احمدی ہونے کی وجہ سے
جائیدادوں سے بھی محروم ہونا پڑا ہے اور نہ صرف والدین کی جائیداد سے بلکہ ایسی جائیدادوں کے
بھی جو اپنے روپیہ سے اُنھوں نے خریدی تھیں ۔ اور طرح طرح کی ہمارے لیے مشکلات ہیں کہیں جھوٹے
مقدمے بناتے جاتے ہیں۔ کہیں دکھ دیتے جاتے ہیں۔ کہیں قتل کرنے سے دریغ نہیں کیا جاتا۔
چونکہ ہماری سب مشکلات دعا کے ذریعہ ہی دور ہو سکتی ہیں۔ اس لیے نہیں رمضان کے مہینہ میں
خاص طور پر دعائیں کرنا چاہتیں۔
سے
آج تم سے زیادہ کوئی اس بات کا مستحق نہیں کہ اس کی دُعا قبول کی جائے۔ اور اس کی دُعا
سنی جائے ۔ کیونکہ دُعائیں سنی جانے کی دو وجہیں ہوتی ہیں۔ اول احتیاج جو دوسرے کے دل
۲۳
میں رحم پیدا کردیتی ہیں۔ مثلاً اگر ایک شخص جنگل میں کھانا کھا رہا ہو، کہ ایک طرف تو اس کا کوئی عزیز اسے
کے کہ ذرا ذائقہ چکھنے کے لیے مجھکو کھانا دو۔ اور دوسری طرف ایک ایسا شخص جس کی بھوک سے حالت
غیر ہو رہی ہو کھانا مانگے۔ تو اگر اس شخص میں کچھ بھی شرافت ہو گی تو وہ بجائے اپنے عزیز کوکھانا دینے
کے اس محتاج کو دیدے گا۔ کیونکہ اس کی حالت امداد کی محتاج ہے۔ تو احتیاج بھی ایک حق رکھتی ہے
اس وقت تم ہر طرح خدا کی مدد کے محتاج ہو اور تم مظلوم ہو کیونکہ تمہیں ساری دنیا مٹانا چاہتی ہے
پھر تم سے زیادہ کون مستحق ہو سکتا ہے۔ کہ تمہارے مقابلہ میں اس کی سنی جائے۔ علاوہ ازیں تم اس لیے
بھی مستحق ہو کہ تم نے خدا کی پکار کوٹنا خدا کے بی خدا کی پکار ہوتے ہیں تم نے خداکے نیک قول کیئے
خدا کو قبول کیا ہے۔ اس لیے بھی تمہیں مستحق ہو کہ تمہاری سنی جائے پس تم دونوں وجہوں سے استحقاق
رکھتے ہو۔ بوجہ محتاج ہونے کے بھی اور بوجہ اس کے بھی کہ تم نے خدا کے نبی کی پکار کوٹنا۔ اس
لیے تم سب سے زیادہ مستحق ہو۔ تم اگر دعائیں کروگے تو تمہاری دعائیں قبول کی جائیں گی۔ پس تم دُعا
میں خاص طور پر لگ جاؤ۔ اپنے لیے دعائیں کرو اور ان کے لیے دعائیں کرو جو تمہارے بھائی دنیا
کے مختلف حصوں میں تبلیغ میں مشغول ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان پر فضل کرے۔ یہ خطر ناک ایام ہیں۔ فتنہ اور
دکھ کے دن ہیں ۔
ہم آدمیوں میں نہیں بلکہ بندروں اور ریچھوں میں رہتے ہیں ۔ آج جس دنیا میں ہم ہیں وہ آدمیوں
کی دنیا نہیں۔ کیونکہ اگر ہم سچ بولتے ہیں۔ تو وہ کہتے ہیں۔ تم ریا کرتے ہو۔ اگر ہم اخلاص سے کوئی کام
کرتے ہیں ۔ وہ اس کو خود غرضی پر محمول کرتے ہیں ۔ اس لیے ہم دنیا میں ہیں۔ مگر دنیا سے علیحدہ ہیں۔
لوگوں کے اخلاق فاضلہ گھر کر ان میں حیوانیت پیدا ہو گئی ہے۔ جس طرح کہ قرآن کریم میںاللہ تعالے
فرماتا ہے ۔ حالانعام بل هم اصل یہ ہم جو اخلاق فاضلہ کے کام کرتے ہیں۔ وہ ان سے
چڑتے ہیں۔ ایک شخص احمدی ہو جائے ۔ اور جھوٹی شہادت سے پر ہیز کرے اور انکار کر دے ۔
تو بجائے اس کے کہ اس بات کو سچا تسلیم کریں کہتے ہیں۔ لوجی اب یہ پر ہیز گار بن گئے ۔ کیا ہم
جانتے نہیں فریق مخالف سے روپیہ لے لیا ہے ۔ اس لیے گواہی نہیں دیتے ۔ اگر کوئی نوکر احمدی
ہو کر رشوت لینی چھوڑ دے تو افسروں تک اس کے ماننے کے لیے تیار نہیں ہوتے ۔ انھیں
یقین نہیں آتا کہ ایسے لوگ ؟ رایسے لوگ بھی ہو سکتے ہیں۔ جو محض خدا کے خوف سے رشوت چھوڑ سکتے ہیں۔
له سورة الفرقان : دم
۲۳۵
ہماری جماعت کے ایک آدمی تھے وہ اب فوت ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کوشش کی کہ وہ
اسٹیشن ماسٹر کی حیثیت میں بٹالہ سٹیشن پر بدل دیئے جائیں۔ اُنھوں نے اپنے محکمہ کے افسر
کے پاس درخواست کی اور گورنمنٹ کے متعلق جو احمدی جماعت کے خیالات ہیں۔ وہ بتاتے اور
کچھ رسالے وغیرہ بھی دیتے۔ اس افسر نے انھیں کہا کہ ہم تم پر بہت خوش ہیں اور تمہاری جماعت کو
بہت اچھا سمجھتے ہیں ۔ اس لیے تم سے رعائت کرتے ہیں کہ تم ہمیں تین سو روپیہ ماہوار دیدیا کرو۔
ہم تمہیں بٹالہ کا سٹیشن ماسٹر بنا دیں گئے ۔ اُنھوں نے کہا کہ میری تنخواہ تو ساٹھ روپیہ ہے۔ میں تین سو
روپیہ ماہوار کیسے دے سکتا ہوں ۔ اُس نے کہا نہیں تمہیں بہت آمدنی ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا ئیں
تو ایسی آمدنی لیتا نہیں۔ کیونکہ یہ حکم ہے۔ اس نے جواب دیا کہ افسوس ہم پھر مجبور ہیں۔ آپ کی بدلی
نہیں ہو سکتی ۔ اسی طرح ایک خانساماں تھا ۔ وہ ہمیشہ گھی کی بجائے چربی ڈالا کرتا تھا۔ خدا نے اسکو
ہدایت دی اور وہ احمدی ہو گیا۔ اس کے بعد اس نے چربی کی بجائے گھی کہ اسی کی قیمت وصول
کی جاتی تھی ڈالنا شروع کیا جس پر تمام لوگوں میں شور مچ گیا کہ بہت بڑا کھانا ہوتا ہے ۔ اس نے
بہت یقین دلایا کہ یہ بھی خالص ہے مگر انھوں نے باور نہ کیا ، اور افسران بالا کے پاس اس کی
شکایت کی ۔ افسر آتے اور اس سے باز پرس ہوتی اُس نے کہا پہلے تو میں واقعی چربی کھلاتا تھا ۔
لیکن اب جب سے میں احمدی ہوا ہوں، چربی کا استعمال ترک کر دیا۔ اور گھی استعمال کرتا ہوں ۔
افسر کو کہا کہ میری بات کا یقین آپ کو اس طرح آسکتا ہے کہ میں آپ کے سامنے دونوں سالن
پکاتا تا ہوں ۔ چربی کا بھی اور گھی کا بھی ۔ چنانچہ پکاتے چربی کے کھانے کو کھانے والوں نے پسند کیا
اور گھی کے کھانے کو نا پسند، اس پر افسر نے کہ دیا کہ اب اگر تم چربی استعمال کرو تو اس میں تمہارا قصور
نہیں ۔ تم یہی استعمال کیا کرو۔
غرض عجیب معاملہ ہے۔ لوگ ہمارے جذبات کو سمجھ ہی نہیں سکتے ۔ وہ خیال ہی نہیں کر سکتے
کہ آج بھی معاملات صفائی کے ساتھ ہو سکتے ہیں ۔ ہمیں حضرت مسیح موعود نے اس دنیا سے نکال
کر تیرہ سو برس پیچھے کے زمانہ میں پہنچا دیا ہے۔ جو ہمیں موجودہ زمانہ کی نسبت زیادہ پیارا ہے کیونکہ
اس میں زیادہ آرام اور زیادہ ہستی ہے۔ اس زمانہ کے لوگوں کی تو یہ حالت ہے کہ سرکاری کونسل میں
ایک مسلمان ممبر تھا۔ جو اب مستعفی ہو گیا ہے ۔ ایک دفعہ کونسل میں یہ سوال پیش ہوا کہ مسلمان عورت
کا ہندو مرد سے اور ہندو عورت کا مسلمان سے نکاح ہو جانا چاہیئے کسی نے کہا یہ تو قرآن کریم کے
خلاف ہے ۔ اس نے کہا قرآن ایک تیرہ سو برس پہلے کی کتاب ہے وہ اس زمانہ کی ضروریات کو پورا
۲۳۶
نہیں کرتی۔ یہ وہ شخص ہے جو مسلمانوں کا لیڈر کہلاتا ہے۔ اور پچھلے دنوں رولٹ ایکٹ کے خلاف
اظهار ناراضگی کے طور پر وہ مستعفی ہو گیا ہے۔ جو شخص خدا کے قانون کو پسند نہیں کرتا ۔ وہ بندوں کے
قانون کو کہاں پسند کر سکتا ہے۔
پس ہم اس جہان میں رہتے ہوئے بھی ایک اور جہان میں رہتے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ ہمارے خیالات
ہمارے جذبات کو سمجھ ہی نہیں سکتے ۔ ہماری باتیں ان کے لیے گونگے کے اشاروں سے زیادہ نہیں۔ یہ
مشکلات ہیں جو ہیں درپیش ہیں۔ ان کے علاوہ اور بہت ہیں جن کا اظہار نہیں کیا جاسکتا ہیں نہیں
چاہتے کہ پیچھے دل سے دعاؤں میں مصروف ہو جائیں ۔ تا خدا کے فضلوں کو جذب کر سکیں
( الفضل ۲۱ جون ساله )