قبولیّتِ دُعا کے خاص ایّام بھی انعامِ الٰہی ہیں

(46
قبولیت دعا کے خاص ایام بھی انعام الہی میں
۱۹
فرموده ۲۰ جون شاله )
حضور انور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا کہ :-
رمضان کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے خاص برکات اور خاص رحمتیں لیکر آتا ہے۔ یوں تو اللہ تعالیٰ کے
انعام اور احسان کے دروازے ہر وقت ہی گھلے رہتے ہیں۔ اور جب کوئی انسان چاہے اس وقت عید اور
رمضان اور جمعہ آجاتے ہیں۔ صرف دیر مانگنے میں ہوتی ہے ورنہ اس کی طرف سے دینے میں دی نہیں لگتی کیونکہ
خدا تعالیٰ اپنے بندے کو کبھی نہیں چھوڑتا۔ ہاں بندہ خدا تعالیٰ کو چھوڑ دیتا ہے اور اس کے دروازے کو چھوڑ
کر دوسرے کے دروازہ پر چلا جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ محتاج نہیں، لیکن وہ اپنے بندے کی ایسی جستجو کرتا ہے
گویا کہ اس بندے پر ہی اس کی خدائی کا انحصار ہے اور بندہ محتاج ہے اور الیسا محتاج ہے کہ اس کا ایک
لحظہ بھی ایسا نہیں کہ اگر خدا تعالیٰ اسکو چھوڑ دے تو آرام سے گزرے اور ہلاک نہ ہو جائے۔ مگر بندہ خدا
سے استغناء کرتا ہے کہ گویا اس کا محتاج ہی نہیں ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر میں ایک عورت کو دیکھا کہ وہ دوڑی ہوئی پھر رہی تھی اور
جو بچہ اس کو نظر آتا اُسے اُٹھا کر گلے سے لگا لیتی اور پیار کر کے چھوڑ دیتی تھی۔ جاتے جاتے اس کو ایک
بچہ مل گیا وہ اس کو لے کر بیٹھ گئی ۔ رسول کریم نے صحابہ کو مخاطب کرکے فرمایا ، اس عورت کا بچہ گم ہوگیا
تھا۔ اس کو اپنا بچہ ملنے سے اتنی خوشی نہیں ہوئی۔ جتنی اللہ تعالے کو اپنے گم شدہ بندہ کے ملنے سے خوشی
ہوتی ہے لیے
سو اس رحیم و کریم ہستی سے دعا قبول کرانا مشکل نہیں۔ ہر گھڑی رمضان کی ہی گھڑی ہو سکتی ہے۔ اور
ہرلمحہ کو قبولیت کے لیے ذریعہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس کی طرف سے دیر نہیں اگر دیر ہے تو بندے کی طرف سے طرف سے دیر نہیں دی ہے تو کی طرف
ہے ، لیکن یہ بھی اس کے احسان ہی میں سے ہے کہ اس نے ایک خاص وقت رکھ دیا تاکہ وہ لوگ جو
له بخاری کتاب الادب باب رحمته الولد

۲۴۵
خود نہیں جاگ سکتے۔ ان کو خود جگا دے۔ ان کی غفلتیں چونکہ ان کے لیے موجب ہلاکت ہو سکتی ہیں۔ اس لیے ان
کے ہشیار کرنے کے لیے رمضان کا ایسا وقت مقرر کر دیا کہ جس میں وعدہ کیا کہ میں دعائیں زیادہ سنوں گا ئینتا
تو وہ روز ہے اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ ہر گھڑی عید اور ہر گھڑی قبولیت کے لیے رمضان ہو سکتی ہے۔
مگر غافل لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک خاص مہینہ مقرر کر دیا گیا کہ وہ اس میں فائدہ اُٹھائیں ۔
بہتوں کی عادت ہوتی ہے کہ اگر یوں کہا جاتے کہ کوئی یہ کام کر دے تو ان میں سے کوئی بھی نہیں
کرے گا۔ اور اگر یہ کہا جاوے کہ کسی وقت کر دے تب بھی ان میں سے کوئی نہیں کریگا۔ کیونکہ ان کو یہ خیال
ہوگا کہ اگلے وقت میں جو آتا ہے۔ کر دینگے، لیکن اگر وقت مقرر کر دیا جا رے تو کر لیتے ہیں ۔ اس لیے خُدا
نے اپنے فضل و احسان عظیم کے ماتحت تمام لوگوں کے لیے موقع رکھ دیا کہ رمضان میں آسانی سے دعاکریں
اگر وہ یوں کہتا کہ جس نے قرب حاصل کرنا ہے کر لو تو بہت نہ کرتے ۔ مگر اس نے کہا کہ میرا قرب حاصل کرو اور
میں جو چاہے کرے اور پھر فضل کیا اور وقع دیا کہ ہر ایک اس سے فائدہ اُٹھا کے ۔ ورنہ وہ ہر مہینہ
دعائیں قبول کرتا ہے جیسا کہ فرماتا ہے۔ ادعونی استجب لكم (غافر : (4) افمن يجيب
المضطر اذا دعاه (النمل (۶۳) اور واذا سألك عبادي عني فاني قريب - اجيب
دعوة الداع اذا دعان (البقرہ : ۱۸۷) اس لیے کسی ساعت کی شرط نہیں لگائی ۔ اگر کوئی شرط
لگاتی ہے تو صرف یہ کہ میرا بندہ ہو، یعنی خدا کی عبودیت کا اقرار کرے ۔ ہمارا یہ اقرار اس کی رحمت اور
رافت کو جوش میں لائے گا ۔ اور جو کھٹکھٹاتے گا ۔ اس کے لیے کھولا جائے گا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر میرا بندہ میری طرف ایک قدم اُٹھاتا تو میں دو قدم اُٹھاتا
ہوں۔ اگر میرا بندہ میری طرف چل کر آتا ہے۔ تو میں اس کی طرف دوڑ کر جاتا ہوں لیے سو خدا کی رحمت کے
دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں ۔ اس میں رمضان اس میں رمضان کی اور رات دن کے کسی حصہ کی خصوصیت نہیں کیا بندہ
ہر وقت محتاج نہیں کیا بندہ کی محتاجی کسی خاص وقت پر منحصر ہے۔ کیا شعبان اور شوال میں بندہ محتاج
نہیں ۔ پھر کیا ہفتہ اور جمعہ کے روز بندہ محتاج نہیں ۔ پھر کیا جمعہ کی صبح اور عصر تک محتاج نہیں۔ وہ تو
اسی طرح محتاج ہے جس طرح ان دنوں میں محتاج ہے ۔ پھر کیوں اس نے خاص اوقات میں خاص
افضال و انعام کو محدود کر دیا۔ میں نے بتایا ہے کہ یہ بھی بطور رحمت کے ہے اس لیے کہ انسان کو
ہوشیار کرے ۔ پھر اللہ ان گھڑیوں میں زائد انعام دیتا ہے تاکہ انعام کے خواہاں لوگوں کو انعام کے لینے
بخاری کتاب الرقاق باب من احب لقاء الله

٢٤٦
کے لیے اکساتے پس جب بندہ گداز ہو جاتا ہے۔ اس کا دن اس کے لیے قبولیت کی گھڑیوں والی رات
ہو جاتا ہے اور پھر اس کی ہر ایک رات لیلتہ القدر ہوجاتی ہے اس کا ہر ایک دن جمعہ کا دن ہوتا ہے اور ساعت خط
خطبہ کی وہ درمیانی ساعت ہو جاتی ہے جس میں اللہ تعالی زیادہ دعائیں قبول کرتا ہے ۔
تو یہ جو کچھ کیا گیا ہے۔ یہ انسان کو ہوشیار کرنے کے لیے ہے کیونکہ انسان کا قاعدہ ہے کہ خاص
وقت میں فرض کی طرف زیادہ توجہ ہوتی ہے۔ پس دعا کا خاص وقت میں زیادہ قبول کر نا ہم اور شفقت سے
کیا گیا ہے ۔ ورنہ اس کے رحم کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہیں مگر بہت ہوتے ہیں جو اس فضل
کو بھی نظر انداز کر دیتے ہیں۔ باقی دنوں میں تو اس لیے فائدہ نہیں اُٹھاتے کہ وہ رمضان نہیں اور
رمضان میں اس لیے کہ توفیق نہیں ملتی ۔ اسی طرح اور دنوں میں تو اس لیے دعا نہیں کرتے کہ جمعہ نہیں ۔ اور جمعہ
کو اس لیے کھو دیتے ہیں کہ ان کو دعا سے مس نہیں، پھر دن کو اس لیے کھوتے ہیں کہ راتیں قبولیت دکھا
کے لیے زیادہ موزوں ہیں ار را سے اس لیے فائد نہیں ہٹاسکتے کہ یہ کونہیں چھوڑ سکتے فرض ایک وقت کو دوسرے پڑھا لتے ہیں اور دوسرے میں اس لیے کچھ حاصل نہیں کر سکتے کی ر سکتے کہ محنت سے جی
چراتے ہیں ۔
اس لیے ان پر کوئی وقت دعا کا نہیں آتا۔ ان کی مثال بعینہ اس بچہ کی سی ہوتی ہے۔ جو ماں باپ سے
ناراض ہو کہ ایک اندھیرے مکان میں جا کر بیٹھ جاتے اور وہاں اس کو کانٹے چھنے اور بھڑیں کا ممنے ر وہاں کو کانٹے گیں، ایسا انسان دا سے ناراضگی اختیار کرتا ہے اوراس سے بھاگتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کے
ملک سے نکل جاتے، مگر کہاں انسان اس کے ملک سے نکل سکتا ہے جس نے نادانی سے خدا کو چھوڑا
اس کے لیے دنیا و آخرت میں کوئی مقام آرام کا نہیں ۔ ایسا شخص اپنا آپ قاتل ہے اور اپنے آپ کا خود
خون کرتا ہے ۔ کیونکہ انسان کے لیے ایک ہی آرام کی جگہ ہے اور وہ خدا کی گود ہے۔ اور یاد رکھو کہ خدا کی
ود صرف محمد صل اللہ علیہ وسلم کے لیے صف موسی علی علیہ السلا کے لیے ہی نہیں۔ بلکہ خدا ہر نگار کے
کے لیے اپنی گود پھیلائے کھڑا ہے کہ آئے اور اس کی گود میں جگہ پاتے محمد صل للہ علیہ والہ سلم فرماتے
ہیں کہ خدا کو ایک بندہ کے تائب ہونے پر اتنی خوشی ہوتی ہے کہ ایک ماں کو اپناگم شدہ بچہ پانے پر بھی اتنی
خوشی نہیں ہو سکتی ۔
ہے۔
پس اس کی رحمت سے فائدہ اٹھا وہ جو تمہاری ترقی کے لیے۔ تمہارے فائدہ کے لیے وہ نازل کر رہا
اور پھر ان خاص اوقات سے فائدہ اُٹھاؤ جو تمہارے ہی فائدہ کے لیے اُس نے رکھ دیتے ہیں
اگر ان اوقات کو بھی سستی سے ضائع کر دو گے تو نہایت ہی افسوس کی بات ہوگی ۔

۲۴۷
حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں جا۔ ب جاگتے تھے ۔ اور
رشتہ داروں کو بھی جگا۔ کی جگاتے تھے۔ بھلائی کے کاموں میں اور بھی مستعدی سے کام لیتے تھے۔ اور اپنی کمرکس لیتے تھے۔
ا کہ پہلے والی تھی اور وہ ہی کا لفظمیں کس نے کمر کس لی اس نے جس کی تمام امیں جاگنے اور دن عباد
میں گذرتا تھا۔ اور ہر ایک گھڑی خدا کی یادمیں بسر ہوئی ہوتی تھی۔ خدا تعالیٰ کے ساتھ جن کے تعلق اور وابستگی کی یہ
کیفیت تھی۔ ان کے متعلق عا ئشہ کہتی ہیں کہ رمضان کے آخری عشرہ میں کمرکس لیتے تھے۔ اس بات کو عائشہ
صدیقہ ہی سمجھ سکتی تھیں۔ اور کسی کے لیے اس کی حقیقت سمجھنا آسان نہیں، کیونکہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ
کمر کھولتے ہی نہ تھے۔ اور آپ فرماتے کہ جب میں سوتا ہوں ۔ تو در حقیقت اس وقت بھی جاگ ہی رہا ہوتا ہوں
چنانچہ فرمایا۔ میری آنکھیں سوتی ہیں۔ مگر دل جاگتا ہے یہ لیں جب آپ بستر پر جاتے ہیں اُس وقت بھی آپ کی
کمر نہیں کھلتی۔ تو اور کس وقت کھولتے تھے۔ در حقیقت یہ قول ایک بہت بڑے معنی رکھتا ہے جو قیاس میں
بھی نہیں آسکتے۔ اور ان کو وہی سمجھ سکتا ہے جس نے آپ کی صحبت اُٹھائی ہو۔ بعد میں آنے والے اس کی
حقیقت کو نہیں سمجھ سکتے ، غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخری عشرہ میں راتوں کو جاگتے اور رشتہ داروں کو رکھتے اور رشتہ داروں گاتے
اور خود کمرکس لیتے تھے یعنی جن کی کمر ہر وقت کسی رہتی تھی وہ بھی کس لیتے تھے ۔ اس سے سمجھ لو کہ جن کی مگر
ہمیشہ ڈھیلی رہتی ہے ۔ ان کے لیے رمضان میں کسقدر توجہ کی ضرورت ہے ۔
پس میں اپنے تمام دوستوں کو کتا ہوں کہ پی اپنی کریں کی ہیں اور خدا کی طرف جھک جائیں میں نے
بتایا ہے کہ خدا دینے کو تیار ہے۔ صرف ہماری غلطیاں ہمیں اس کے فضلوں سے محروم رکھ
رکھتی ہیں اس کے
فضل کے آنے کے لیے کوئی خاص وقت نہیں اور اس کے فضلوں کی کوئی حد بندی نہیں ۔ وہ تو ہر وقت
دیتا ہے اور دینے کو تیار ہے۔ یہ جو خاص گھڑیاں اس نے مقرر فرمائی ہیں۔ یہ اسلیئے ہیں ہر سمت سے مست
انسان بھی اس کے فضل سے محروم نہ رہے اور یہ وقت مقررہ کر کے اس نے ہم پر احسان کیا ہے پس ان دنوں کو
خالی نہ جانے دو۔ وہ فضل حاصل کرو۔ جو تمہاری نسلوں کی نسلوں نسلوں کی نسلوں ۔ نسلوں کی نسلوں کے لیے
بہتری اور فلاح کا موجب ہو اور وہ وعدے جو سیح موعود سے کئے گئے ہیں ہم اُنکے جاذب ہوں، ہماری کمزوریاں
دور ہوں اور ہمیں خدا تعالیٰ اپنے فصلوں کا وارث بنائے غلطیوں کو معاف کرے اور اپنے فضل کی راہوں پہرے
چلاتے۔ اللہ تعالی اپنے اور اپنے رسول کریم کے کلام کوسمجھنے اوراس رمل کرنے کی اورمسیح موعود کی اتباع کی توفی سے کریم
کے ہر لحظہ میں ہم آگے ہی آگے قدم بڑھائیں اور ہم پر کوئی وقت غفلت اور مستی کا نہ آتے ۔ آمین یارب العلمین
الفضل ۲۸ جون شته )
(
لے بخاری مسلم حواله شكرة كتاب الصوم في ليلة القدر : نه بخاری کتاب المناقب باب كان النبي تنام عينيه ولا ينام قلبها

آج 10 میں سے 10 باقی