خُدا تعالیٰ کی رحمت سے مایوسی کُفر ہے
۲۴۸
47
خدا تعالی کی رحمت سے مایوسی کفر ہے
د فرموده ۲۷ جون شاه )
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد آیت شریفہ يُبَنِي اذْهَبُوا فَتَحَسَّسُوا
مِنْ يُوسُفَ وَأَخِيهِ وَلَا تَا يُسُوا مِنْ رُوحِ اللَّهِ إِنَّهُ لَا يَا لَيْسُ مِنْ زَوْحِ اللَّهِ إِلَّا
القَوْمُ الكَفِرُونَ (یوسف: ۸۸) تلاوت کر کے فرمایا :-
اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان اپنے بندے پر جس قدر ہوتے ہیں۔ ان کا شمار کرناکسی انسان کی طاقت کے
اندر نہیں إِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا خدا کی نعمتوں کا کوئی شمار نہیں کرسکتا کیو نکرده انگشت
ہوتی ہیں۔ اور ان کا ذہن میں لانا بھی مشکل ہوتا ہے۔ صرف اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے کہ کیا گیا انعام اس کے اپنے
بندے پر ہیں۔ ملائکہ کو بھی ان بہت سے انعامات کا علم نہیں ہوتا جو اللہ اپنے بندے پر کرتا ہے۔ حتی کہ بندہ
جو بیشمار انعامات کا مور د ہوتا ہے۔ وہ خود بھی نہیں جانتا ۔
ہزاروں امور بندے کے سامنے آتے ہیں ۔ ان پر وہ حیرت کا اظہار کرتا ہے۔ جب کوئی انسان مصیبت
ہیں پڑتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اس کو اس سے نجات دیتا ہے ۔ تو وہ خدا کے اس احسان کا شکریہ ادا کرتا ہے
لیکن لاکھوں دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ انسان کی ہلاکت اور بربادی کے سامان اس کی نظر سے پوشیدہ پیدا ہوتے
ہیں مگر اللہ تعالیٰ پر دہ خفار میں ہی ان کو دور کر دیتا ہے اور اس کو پتہ بھی نہیں لگتا۔ بیسیوں دفعہ ایسا ہوتا
ہے کہ جہاں انسان بیٹھنے لگتا ہے ۔ اس کے نیچے سانپ یا بچھو ہوتا ہے اور وہ اس کو دیکھ کر پرے
ہٹ جاتا اور اس کے ضرر سے بچ جاتا ہے جس پر وہ اگر اس کے دل میں خدا کا خوف اور عظمت ہوتی ہے تو
وہ شکر گزار ہوتا ہے کہ خداتعالیٰ نے مجھے اپنے فضل سے اس ضر سے بچا لیا۔ مگر جب کبھی وہ رات کو زمین پرسو
رہا ہوتا ہے۔ تو بار ہا اس کے پاس سے سانپ اور قسم قسم کے موذی جانور گذر جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کو
اس پر مسلط نہیں ہونے دیتا۔ اور ان کے حملے سے بچا لیتا ہے۔ بہت دفعہ انسان بیمار ہوتا ہے اور اس کی
حالت نها نہایت خطرناک ہو جاتی ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ اس کو شفا دید یتا ہے اور وہ ظاہر کرتا ہے کہ خُدا نے
۲۴۹
دوبارہ مجھے زندگی دی اور موت سے بچایا ہے، لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اندر ہی اندر بیماریوں کے سامان پیدا
ہوتے ہیں اور الہ تعالی ان کو دور کر دیا ۔ اور اللہ تعالی ان کو دور کر دیتا ہے مگر انسان کو اس کا پتہ بھی نہیں لگتا۔
پھر بعض دفعہ انسان کسی مصیبت میں پڑ جاتا ہے۔ لوگوں کی جھوٹی تہمتیں اس کی ہلاکت کا
باعث ہونے لگتی ہیں، لیکن خدا اس کی بریت کرتا ہے ۔ اگر یہ شکر گزار بندہ ہوتا ہے۔ تو لوگوں کے سامنے خُدا
کے اس احسان کا ذکر کرتا ہے کہ فلاں نے میرے متعلق یہ کیا اور میرے خدا نے مجھے اس آفت سے بچالیا۔
اکثر دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ اس کے قتل کرنے کے منصوبے کئے گئے ۔ جن سے خدا نے اُسے بچالیا۔ اور اس کے
دشمنوں کو نقصان پہنچانے کی توفیق ہی نہ دی، لیکن اس کو اس کا کچھ بھی علم نہ ہوا۔ پھر بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے
کہ کوئی شخص اس کو مارنے کے لیے ڈنڈا اٹھاتا ہے، لیکن یہ اس کی زد سے بچ جاتا ہے ۔ اگر یہ خدا
کے احسان کی قدر کرنے والا ہوتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ اگر وہ ڈنڈا میرے سر پر لگ جاتا تو میں مرجاتا، لیکن
خدا نے اپنے فضل سے مجھے بچا لیا مگر اس کے دشمن اس کے مارنے کے لیے جو خفیہ کوشش کرتے ہیں۔
مثلا یہ کہ زہر دیدیں اور وہ زہر تیار بھی کر لیتے ہیں ۔ تو اس سے اُسے خُدا بچا لیتا ہے اور اس کا اسے
پتہ بھی نہیں ہوتا ۔
تو انسان جو شکر گزار ہوتا ہے وہ ان احسانوں کا شکر یہ ادا کر سکتا ہے۔ جو اُسے نظر آتے ہیں۔ یا جن
کا اُسے علم ہوتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کے وہ بڑے بڑے احسان جن کی اُسے خبر بھی نہیں ہوتی۔ ان کا کہاں شکر
ادا کر سکتا ہے ۔ اور کس طرح ان کو شمار میں لاسکتا ہے لیس یہ کسی انسان کی طاقت میں نہیں ہے کہ
خدا تعالیٰ کے انعامات کا شکر ادا کرنا تو الگ رہا ان کوگن ہی سکے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر مخالفین نے بڑے بڑے مقدمات کئے جن میں سے ایک
مارٹن کلارک کا مقدمہ تھا ۔ گو وہ براہ راست قتل کا مقدمہ نہ تھا ، لیکن ایسی تحریکات کے متعلق تھا جن کا نتیجہ
قتل ہو سکتا ہے اس میں خدا تعالیٰ کے وعدے کے مطابق حق ظاہر ہوا اور حضرت مسیح موعود بری ہو گئے
آپ نے خدا تعالیٰ کے اس نشان اور انعام کے شکریہ میں ایک کتاب دکتاب البریہ لکھی لیکن کیا آپ کے
خلاف آپ کے دشمنوں نے یہی کوشش کی تھی۔ نہیں۔ بلکہ جیسا کہ بعد میں معلوم ہوا ۔ آپ کو آپ کے
دشمنوں نے سینکڑوں دفعہ قتل کرنے کی کوششیں زہر کے ذریعہ خنجر کے ذریعہ اور مختلف ذرائع
سے کیں ۔ غرض بیسیوں دفعہ آپ کے قتل کے منصوبے کئے گئے جن میں کسی کو کامیابی نہ ہوتی۔ اور
خدا تعالیٰ ان منصوبوں کو خاک میں ملا دیتا رہا۔
پھر یہ تو روہ واقعات ہیں جو اگر پہلے نہیں تواب دنیا کے سامنے آئے، لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں
۲۵۰
جو تا حال پوشیدہ ہیں۔ اور وہ بہت ہی زیادہ ہیں کیونکہ جس طرح انسان کے وہ مقاصد تھوڑے ہوتے ہیں۔
جن میں وہ کامیاب ہوتا ہے۔ اسی طرح انسان کے بہت تھوڑے منصوبے ہوتے ہیں۔ جو دنیا کے سامنے
آتے ہیں، لیکن خدا ہی ہے جو اپنے بندوں کو ان خفیہ منصوبوں سے بچاتا ہے۔ اور بندے ان سے
قطعاً واقف نہیں ہوتے ۔
غرض خدا کے احسان جہان تک دیکھا جائے اسی کے علم میں ہوتے ہیں۔ کہ کسقدر وہ اپنے بند سے
پر کرتا ہے ۔ ورنہ بندہ ان کو خیال میں بھی نہیں لا سکتا ۔
کر نا قدری اور
ایسے احسان اور فضل کرنے والے خدا کے متعلق اگر کوئی بدلنی کرنا یا اس کی رحمت سے کسی وقت
مایوس ہوتا ہے تو وہ اتنا بڑا جرم اور گناہ کرتا ہے کہ جو بھی معاف نہیں ہو سکتا۔ دیکھو اگر کوئی کس پر جو ایک
احسان کرے۔ اسکے احسان کی قدر نہ کی جائے تو وہ آئیندہ ایسے نا قدرے انسان پر کوئی احسان نہیں
کرتا، لیکن جس کے اتنے احسان ہوں کہ اس کو گنا ہی نہ جاسکے ۔ اس کے احسانوں کی اگر نا قدر
ناشکری کی جائے۔ تو ایسے شخص سے بڑھ کر کون مجرم ہو سکتا ہے ۔
مگر بہت لوگ ہیں جو خدا سے بہت جلد مایوس ہو جاتے ہیں۔ اور اس کی رحمت اور فضلوں کا خیال
نہیں کرتے ۔ بلکہ بعض تو اس قسم کے ہوتے ہیں کہ وہ خدا کی رحمت سے مایوس ہونے کو دین سمجھتے ہیں۔ اور
ظاہر کرتے ہیں کہ وہ خدا کے خوف کی وجہ سے دنیا میں دل نہیں لگاتے۔ مگر یاد رکھو محض خدا کے خون
خوف کی اسلام تعلیم نہیں دیتا ۔ بلکہ یہ کہتا ہے کہ خدا کا خوف اور رجا دونوں ایک وقت میں ہونی چاہئیں
اور اس کا نام ایمان رکھتا ہے۔ ورنہ ایک وقت میں صرف خوف ہی خوف گھر ہے ۔ اور خالی امید بھی کفر
تک پہنچا دیتی ہے۔ ہاں جب دونوں ایک وقت میں انسان کے اندر جمع ہوں ۔ تب اس کا ایمان کامل
ہوتا ہے۔ ورنہ اگر کوئی شخص ہر وقت حالت خوف میں رہتا ہے اور خدا کے فضلوں کی امید نہیں
رکھتا۔ تو وہ گھر کرتا ہے اور خدا سے اس کے فضل کی اس رنگ میں امید رکھنا کہ اپنی غلطیوں اور کہتا ہوں
کے متعلق اس کی گرفت اور سزا سے بے خوف ہو جانا اور یہ خیال کر لینا کہ خدا اس سے کوئی گرفت نہیں
کریگا اور اس کے عذاب سے نڈر ہو جانا یہ گو کفر نہیں لیکن گھر تک پہنچا دیتا ہے۔ مومن ان دونوں
حالتوں کو اپنے اندر پیدا کرتا ہے۔ وہ کبھی یہ وہم بھی نہیں کرتا کہ خدا کی رحمت اسے چھوڑ رحمت اسے چھوڑ دیگی۔ اور نہ وہ
کبھی اس طرح بے خوف ہوتا ہے کہ یں خواہ کچھ بھی کرتا پاجاؤں وہ مجھ کو معاف کر دیگا ہیں ایان
اس وقت کامل ہوتا ہے۔ جب کہ بندہ کے دل میں خدا کا خوف اور اس کی اُمید دونوں ہوتے ہیں۔ خدا
نے ہرگز یہ تعلیم نہیں دی کہ تم ہر وقت مجھ سے خوف زدہ ہی رہو۔ بلکہ یہ فرمایا ہے کہ خوف بھی رکھو۔
دھو اور
۲۵۱
خواہ کتنی ہی بڑی مصیبت ہو۔ اس میں میری رحمت سے بھی مایوس نہ ہو۔ کیونکہ جو خدا کی رحمت سے مایوس
ہوتے ہیں۔ وہ ہمیشہ ناکام رہتے ہیں۔ وہ یہ کہ جس طرح ایک شخص پر اگر کوئی ادنی سا احسان کرہے اور
وہ اس کی قدر نہ کرے۔ تو پھر اس پر اس شخص کی طرف سے احسان نہیں کیا جاتا ، لیکن جب کوئی شخص
خدا کے اتنے بڑے بڑے احسانات کے ہوتے ہوتے یہ کہے کہ اس نے مجھ پر کوئی احسان کیا ہی نہیں
یا اب نہیں کرے گا۔ تو خدا ایسے شخص سے اپنے انعامات کو روک لیتا ہے۔ ہاں عام احسان تو اس کے
ہوتے ہی رہتے ہیں۔ یہاں انعام رو کے جانے سے وہ انعام مراد ہیں۔ جو خاص ہوتے ہیں کیونکہ عام
احسان اس کی رحمت عامہ کا نتیجہ ہوتے ہیں مگر جو خاص انعام ہوتے ہیں۔ ان کو اللہ تعالیٰ روک دیتا ہے۔
یہ آیت جو میں نے پڑھی ہے ۔ اس میں حضرت یعقوب نے اپنے بیٹوں کو کہا کہ اسے میرے بیٹو! خدا
کی رحمت سے نا امید اور مایوس نہ ہو کیونکہ خدا کی رحمت سے مایوس کافر ہوتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ
مایوس کافر ہوا کرتا ہے۔ اور مومن کا کسی حالت میں بھی مایوس ہونا ممکن ہیں ۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ایک شخص
مومن ہو اور خدا کی رحمت سے مایوس ہو جائے ۔
در حقیقت مایوسی ایسی خطرناک مرض ہے کہ مایوس ہونے والے دین و دنیا دونوں میں ناکام رہتے
ہیں ، لیکن جو مایوس نہ ہوں ۔ ضرور کامیاب ہو جاتے ہیں۔
جس سال میں نے امتحان (انٹرنیں ، دیا تھا ۔ اسی سال ایک ہندو نے بی۔ اے کا امتحان دیا
تھا۔ اور اس کا بیٹا بھی اسی سال بی۔ اے کے امتحان میں شامل ہوا ۔ اور اس شخص نے متواتر چھ سال
یک امتحان دیا ، مگر ناکام ہوا ۔ آخر ساتویں سال کامیاب ہو گیا ، ان سات سالوں میں ایک دفعہ بھی
وہ مایوس نہیں ہوا۔ یہ تو دنیاوی طور پر مایوس نہ ہونے نہ ہونے کی ایک مثال ہے۔
اسی طرح ایک بزرگ کا قصہ لکھا ہے کہ انہوں نے بیس برس تک دُعا کی اور نتیجہ کچھ نہ سمجھ نہ ہوا۔ ان
کا ایک مرید آیا اور ان کے پاس ٹھہرا۔ رات کو جب حسب معمول انہوں نے دعا کی۔ تو جواب ملا کہ تیری
دعا منظور نہیں ہو سکتی ۔ مرید نے بھی اس آواز کوسن لیا ۔ اور بہت حیران ہوا لیکن ادب سے خاموش
ا دوسرے دن پھرانہوں نے مال اور جوا بل کہ تو خواہ کچھ کرے تیری مان و نیں ہوتی مرد دوسرے شکر اور بھی بران
ہوا، لیکن پھر بھی ادب کے باعث خاموش رہا۔ تیسرے دن پھر ان بزرگ نے دعا کی۔ اور وہی جواب ے
ملا ۔ اب تو وہ مرید خاموش نہ رہ سکا جی میں تو کہا ۔ ہم توان کو بزرگ مانتے تھے، لیکن اب معلوم ہوا کہ ۔ تو
خدا کی درگاہ میں ان کی کچھ قدر نہیں ہے ۔ اور اس نے ان سے کہا کہ میں تین دن سے سن رہا ہوں ۔
آپ کو کسی جواب ملتا ہے کہ تمہاری دعا قبول نہیں ہوسکتی ۔ پھر آپ کیوں دعا مانگتے ہیں۔ پہلے دن آپ
۲۵۲
کو کسی الہام ہوا ۔ دوسرے دن بھی ہوا۔ اور پھر میرے دن بھی ہوا۔ آپ دُعا کرنے سے باز کیوں نہ نہیں آتے
انہوں نے جواب دیا کہ اسے بیوقوف تو تین دن میں ہی گھر گیا ۔ میں تو بیس سال سے متواتر یہی جواب سن
رہا ہوں میں نہیں گھرایا۔ کیونکہ مانگنا میرا کام ہے اور دینا خدا کا۔ وہ اپنی مرضی کا مالک ہے اور میں اپنے
کام کا ذمہ دار میں محتاج ہوں کہ اس سے مانگوں اور وہ مختار ہے کہ قبول کرے یا نہ کرے نہیں وہ
اپنا کام کرتا ہے میں اپنا ۔ تو اس میں دخل دینے والا کون ہے۔ لکھا ہے کہ اس کے بعد جب اس بزرگ
نے دُعا کی تو الہام ہوا کہ چونکہ تو میری رحمت سے مایوس نہیں ہوا ۔ اس لیے تو نے بیس برس میں جتنی دعائیں
کی ہیں وہ سب کی سب قبول کر لی گئی ہیں۔
یہ تو مثال ہے زید و بکر کی ، لیکن ہر شخص کے لیے اس کی اپنی ذات میں ہزاروں اور لاکھوں تائیں
ہیں مگر افسوس کہ لوگوں کو یاد نہیں رہتیں۔ اگر وہ غور کرینگے تو رکھیں گے کہ خدا نے کئی بار عین نا امیدی کی
حالت میں انہیں امید کی جھلک دکھائی ۔ ناکامیوں میں کامیابی کی راہ بتائی جب تمام دنیا وی سامان منقطع
ہو گئے تھے۔ اس وقت اپنی تجلی دکھائی۔ اور یہ شالیں کافی سے زیادہ شخص کو میں گی۔ مگر با وجود استقدر
مثالوں کے لوگ خدا کی رحمت سے مایوس ہی ہو جاتے ہیں۔ کوئی بلا آئی، تو خیال کر لیتے ہیں کہ یہ توان کا
کام ہی تمام کر دیگی ۔ اور وہ خدا کی رحمت سے غافل ہو جاتے اور باوجود خدا کے بے شمار احسانات کو اپنے
وجود پر مشاہدہ کرنے کے خدا کی رحمت کو بھول جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر اگر خدا کی قہری تجلی ان کی
آزمائش کے لیے آتی ہے۔ تو بھی وہ اپنی رستنگاری سے مایوس ہو جاتے ہیں۔ اور جب صرف امید
ہی امید کرتے ہیں۔ تو بھی خدا کے احسانات کو بھلا دیتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ انعامات سے
محروم کر دیتے جاتے ہیں۔ پس یاد رکھو کہ کامیاب وہی ہوتا ہے جو دونوں حدوں کے درمیان در میان
رہتا ہے۔
مجھے اس وقت خوف کے متعلق کچھ بیان نہیں کرنا ، بلکہ میں مایوسی کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں
سو یاد رکھو کہ مایوس نہ ہونے کا گر اللہتعالیٰ نے ایسا تعلیم کیا ہے کہ اس کی وجہ سے انسان ہر میدان میں
کامیاب امیاب ہو سکتا ہے ۔ ہماری جماعت کے ایک مخلص ہیں۔ جو ایم ۔ اے ہیں اور عربی میں بھی بہت
قابل ہیں۔ وہ کئی سال سے ایک بیماری میں مبتلا تھے اور کسی کام کے کرنے کے قابل نہ رہے تھے۔
آخر وہ گھبرا گئے اور انہوں نے مجھے لکھا کہ اب میں اس حالت تک پہنچ گیا ہوں کہ اس کو برداشت
نہیں کر سکتا ۔ میں اپنی ملازمت کو چھوڑ کر اپنے گھر بیٹھ جاؤنگا ۔ میں نے ان کو اس وقت خط لکھا
جس میں تحریر کیا کہ میں آپ کو ایک نسخہ لکھتا ہوں ۔ اگر آپ اس پر عمل کرینگے تو انشاء اللہ ضرور فائدہ
۲۵۳
اُٹھائیں گے۔ اور وہ یہ کہ سوتے وقت کثرت سے اس آیت کو کثرت سے اس آیت کو پڑھیں اور دل میں جگہ دیں کہ لا تائیسوا من
روحِ اللَّهِ إِنَّهُ لَا يَالَيسُ مِنْ تَرُوحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الكَفِرُونَ ۔ پھر دیکھیں دیا کیا کیا ۔ نتیجہ ہوتا ہے
اس پر جب انہوں نے عمل کیا تو آرام ہو گیا ۔ اور اب عمدگی سے اپنا کام کرتے ہیں اور اگر کام کرتے ہیں اور اگر بالکل نہیں تو بہت
حد تک ان کی تکلیف رفع ہو گئی تو یہ آیت ان کے لیے شفا کا موجب ہو گئی ۔ اس سے میرا یہ مطلب
نہیں کہ قرآن کی آیتیں ٹونے کی طرح ہیں۔ بلکہ یہ اس لیے ہیں کہ ان پر عمل کیا جاتے ۔ اور ان کے مضامین کو
اپنے دل میں جگہ دی جاتے ۔ بات یہ ہے کہ قدرت نے امید میں اس قسم کے سامان رکھے ہیں کہ اگر انسان
مایوس نہ ہوتو کامیان کے ذرائع پیدا ہو جاتے ہیں۔ اور قدرت نے انسان کے وجود میں ایسی طاقتیں رکھی
ہیں جو تمام روگوں کو دور کر دیتی ہیں ۔ اگر چہ ہم نہیں جانتے ۔ کہ وہ کیا ہیں ۔
دیکھو۔ مایوس نہ ہونے سے دو نتیجہ حاصل ہوتے ہیں۔ ایک دینی اور دوسرا دنیاوی ۔ دنیا میں قاعدہ
ہے کہ انسان جس پر سہارا لگاتا ہے۔ وہ اس کی مدد کرتا ہے۔ پس اگر خدا جو سب سے بڑھ کر محسن ہے اگر
اس پر انسان کو بھروسہ ہو تو پھر کیسے ضائع ہو سکتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علی الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ
د قسم کے گدا گر ہوتے ہیں۔ جو کسی دروازے پر جاتے ہیں اور صدا دیتے ہیں۔ اگر کسی نے کچھ دیدیا تو لے
وہ
لیا ۔ ورنہ اگلے دروازے پر چلے گئے، لیکن خبر گرا وہ ہوتے ہیں۔ کہ جب تک ان کو کچھ دیا نہ جاتے
ملتے ہی نہیں گھر والے گالیاں دیتے ہیں۔ اور برا بھلا کہتے ہیں۔ مگر وہ اس کی کچھ پرواہ نہیں کرتے۔ اور اس قت
تک دروازہ سے ہٹتے نہیں جب تک کہ کچھ لے نہ لیں خواہ راکھ کی چٹکی ہی کیوں نہ ہو۔ اگر چہ بندہ سے
اس طریق سے مانگنا شرک ہے، لیکن خدا کے آگے بندے کو اس قسم کا فقیر بنا چاہتے ۔ اور یہ یقین رکھنا چاہتے
کہ اللہ تعالی ضرور میری دستگیری کرے گا اور مجھے خالی نہیں رہنے دیگا۔ اور حق یہی ہے کہ اتنی بڑی درگاہ سے
کوئی انسان خالی رہ ہی نہیں سکتا۔ پس اگر ایک اس قسم کی بھی مصیبت ہو کہ جو اس شخص کی ذات میں کچھ نقائص
کی وجہ سے ہو۔ تو اللہ تعالیٰ ان نقائص کو بھی دور کر سکتا ہے۔ لیں جب انسان کو یہ یقین ہو جائے تو وہ ناکام
نہیں ہوتا۔ ہاں اس کو اسبات پر پورا پورا ایمان ہونا چاہیے کہ جس خدا نے مجھے دینا ہے اور جس سے
میں مانگتا ہوں وہ دے سکتا ہے۔ اور میری کمزوریوں کو دور فرما سکتا ہے۔ وہ کرتے کو سنبھال سکتا
ہے اور وہ بے سامان کے لیے سامان مہیا کر سکتا ہے۔ جب الیسا ایمان حاصل ہو تو خدا تعالیٰ
ضرور کامیاب کر دیتا ہے ۔
روس کا ایک قصہ ہے کونٹ ٹالسٹاتے ایک بہت بڑا امیر تھا۔ اور آج کل روس میں بغاوتوں کا
جو سلسلہ چلا ہوا ہے۔ اس کا بانی مبانی اسی کو سمجھا جاتا ہے ۔ وہ ہمارے سلسلہ سے بھی واقف تھا مفتی صا۔
سلام الله
نے اس کو کتا بیں بھیجیں۔ اور حضرت سیح موعود علی الصلوۃ والسلام کے مختصر حالات لکھے تو اس نے جواب میں لکھا
کہ آپ کی تعلیم مجھے پسند ہے، لیکن مسیح کے لیے باپ پیدا ہونے پر آپ کو زور دینے کی ضرورت نہیں۔
اگر خداوند کی ماں نے گناہ ماں تو اس نے گناہ کیا تو اسے خداوند یسوع مسیح پر کوئی حرف نہیں آسکتا ہیں اس کا باپ تھا۔
اس کے اجداد کا ایک واقعہ لکھا ہے۔ جس سے ان کو کونٹ کا خطاب ملا۔ اس کے مورث اعلیٰ کا نام
سے
ٹالسٹاتے تھا اور وہ روس کے شہنشاہ کے ہاں دربان تھا۔ ایک دفعہ شہنشاہ نے اسے کہا کہ میں تمیں حکم دیتا
ہوں میرے کرنےمیں کسی کو نہ آنے دور اور کسی کے اندر آنے کی اجازت مانگو۔ وہ پہرہ دے رہاتھا کہ شاہی
خاندان کا ایک شہزادہ آیا۔ اور اُس نے اندر جانا چاہا ۔ ٹالسٹاتے نے اس کو روک دیا۔ شہزادے نے کہا
کر تم جانتے ہو ئیں کون ہوں۔ اس نے کہا ہاں میں جانتا ہوں ۔ آپ شاہی خاندان میں سے ہیں ۔ اس
نے کہا پھر مجھے کیوں روکتے ہو ۔ اس زمانہ میں روس کے قواعد کے ماتحت شہزادوں کے لیے اجازت کی
ضرورت نہ ہوتی تھی جب چاہیں شہنشاہ کے ہاں آجا سکتے تھے۔ ٹالٹاتے نے کہا کہ میں آپ کو شہنشاہ
کے حکم کے ماتحت روکتا ہوں ۔ اس نے شکر برا منایا کہ یہ عام آدمیوں میں سے ہو کر مجھے جو شاہی خاندان
ہوں کیوں روکتا ہے ۔ روس میں شہزادے عوام سے عوام سے بہت امتیاز رکھتے تھے۔ جب ٹالسٹائے نے اس
کو روکا ۔ تو اس نے کوڑا مار کر کہا کہ ہٹ جاؤ، وہ ہٹ گیا ، لیکن جب شہزادہ اندر جانے لگا۔ تو اس نے
آگے بڑھ کر کہا کہ میں آپ کو اندر نہیں جانے دوں گا۔ شہزادے نے کہا کہ میں نے تمہیں کہا تھا کہ ہٹ
جاؤ ۔ اس نے کہا کہ میں ہٹ گیا تھا ، لیکن چونکہ آپ اندر جانے لگے ہیں۔ اور اندر جانے سے بادشاہ
نے روکا ہوا ہے ۔ اس لیے میں آپ کو اندر نہیں جانے دیتا ۔ شہزادے کو اس پر اور زیادہ طیش آیا۔ اور
اس نے ٹالٹاتے کو خوب مارا ۔ وہ سر جھکاتے کھڑا مار کھاتا رہا جس پر شہزادے نے خیال کیا کہ اب یہ
درست ہو گیا ہوگا ، لیکن جب اس نے پھر اندر جانا چاہا ۔ تو ٹالسٹاتے نے پھر روک دیا اس پر شہزادے
کو بہت ہی غصہ آیا ۔ پھر وہ مارنے لگا، بادشاہ نے ابتداء میں ہی شور سن لیا تھا۔ اور جو کچھ ہورہا تھا
اسے کسی پوشیدہ مقام سے دیکھ رہا تھا ۔ اس موقع پر اس نے آواز دی۔ کون ہے ؟ اور یہ کیا ہو رہا
ہے ؟ شہزادے نے غصہ میں کہا کہ میں اندر آنا چاہتا ہوں، لیکن یہ غلام مجھے روکتا ہے۔ اور اندر
نہیں آنے دیتا ، اس لیے میں اسے مارتا ہوں ۔ بادشاہ نے کہا ! مالٹاتے ادھر آؤ۔ جب وہ گیا تو کہ تم
جانتے ہو یہ کون ہے ؟ اُس نے کہا ۔ حضور میں جانتا ہوں ۔ یہ شاہی خاندان کا ممبر ہے ۔ بادشاہ نے
کہا کہ تم جانتے ہو کہ شاہی خاندان کے ممبروں کو اندر آنے کی اجازت ہے۔ جواب دیا کہ ہاں، پوچھا۔
پھر کیوں تم نے اُسے اندر آنے سے روکا۔ اُس نے کہا، اس لیے کہ وہ بادشاہ جس نے ان کو اندر آنے اُسے سے
シーケスト
۲۵۵
کی اجازت دی ہوتی ہے اُس نے مجھے اب حکم دیا تھا کہ کسی کو اندر نہ آنے دوں ۔ بادشاہ نے شہزادے کو کہا کہ تمہیں
اس نے کہا تھا کہ میں بادشاہ کے حکم سے روکتا ہوں ۔ اس نے کہا۔ ہاں ! بادشاہ نے کہا۔ پھر تم کیوں نہ رکے
اس نے کہا مجھے ہر وقت اندر آنے کی اجازت ہے ۔ بادشاہ نے کہا بیشک تمہیں عام حالتوں میں اندر آنے
کی اجازت ہے ، لیکن اب جب میں نے خاص طور پر روکا تھا تو پھر تم کیوں نہ کر کے ۔ اس کے بعد بادشاہ نے
ٹالسٹاتے کو کہا ، ٹالسٹاتے اس نے تمہیں اس لیے مارا ہے کہ تم نے بادشاہ کے حکم کی تعمیل کی۔ اچھا اب تم
اسی کوڑے سے اسے مارو۔ شہزادے نے کہا کہ میں فوج میں فلاں عہدہ رکھتا ہوں ، قاعدہ کے مطابق اس
عہدے والے کو ایک سپاہی نہیں مار سکتا ۔ ہم مرتبہ ہی مزا دے سکتا ہے۔ بادشاہ نے کہا کہ ٹالٹاتے ہیں
تمہیں وہی عہدہ دیتا ہوں ۔ جو اس کو حاصل ہے ۔ پھر شہزادے نے کہا کہ یہاں کے شہزادوں کو کوئی اس
وقت تک سزا نہیں دے سکتا جب تک کہ خود نواب نہ ہو۔ زار نے کہا میں زار روس ٹالسٹاتے دربان
کو آج کونٹ بناتا ہوں ۔ سوٹا لٹاتے اب مارو۔ پھر اس نے اُسے اُسی کوڑے سے مارا ۔
اس طرح وہ دربان سے نواب بن گیا ۔ اور اس کے رسنہ میں شہزادہ کو مزا دینے کے لیے جو روکیں حائل
تھیں وہ ہٹا دی گئیں۔ کیونکہ اس نے اپنے بادشاہ کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری کی۔ اسی طرح خدا کیلئے
جو فرمانبرداری اختیار کرتا ہے اس کے رستہ میں اگر روکیں بھی ہوں تو خدا وہ تمام روئیں دور کر دیتا ہے اور
اگر کسی مدعا کے حصول کے لیے دولت کی ضرورت ہو تو وہ دولت دے دیتا ہے۔ اگر زمین کی ضرورت ہو تو
زمین دے دیتا ہے۔ اگر مال عزت اور رتبہ کی ضرورت ہو تو یہ عطا کر دیتا ہے۔ اور اگر دینی ضروریات
میں ولی بنانے کی ضرورت ہو۔ تو ولی بنا دیتا ہے ۔ اگر صدیق بنانے کی ضرورت ہو تو صدیق بنا دیتا ہے ۔
اگر شہیدوں میں سے بنانے کی ضرورت ہو تو شہید بنا دیتا ہے ۔ اور سب سے آخر اگر نبی بنانے کی
ضرورت ہو تو نبی بھی بنا دیتا ہے۔ کیونکہ نبی خدا ہی بنایا کرتا ہے۔ تو جس قدر بھی نقائص انسان میں ہوں۔
خدا اپنے فضل اور رحمت سے ان سب کو دور کر دیتا ہے لیس ہر وقت اور ہر گھڑی خدا پر بھروسہ ہونا
چاہتے ۔ اور اس کی رحمت سے کبھی مایوس اور باطن نہیں ہونا چاہیئے ۔ کیونکہ خدا وہ تمام سامان پیدا کر دیا ہے۔ جو
انسان کی ترقی اور کامیابی کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اور وہ خدا جو انعام دیتا ہے ۔ وہی ان کے حصول کے
سامان بھی عنایت کرتا ہے۔
یہ تو دانی طور پر تا جہانی طور پربھی یہی بات ہے اللہ تعالیٰ نے اس قسم کے سامان رھے ہیں جنکو ہم
نہیں جانتے ، لیکن یہ جانتے ہیں کہ اگر مایوسی ہو۔ تو انسان کامیاب نہیں ہوتا ۔ اور اگر مایوس نہ ہو تو ایسے سا ہیں کہ ہوتا۔ اور اگر نہ ہوتو سامان
پیدا ہو جاتے ہیں یا انسان کے جسم میں ہی اس قسم کے تغیرات رونما ہو جاتے ہیں کہ وہ کامیاب ہو جاتا ہے۔ اس
۲۵۶
وقت اگر اسے جسمانی طاقت کی ضرورت ہو تو وہ دیدیا ہے ۔ اگر حافظہ کمزور ہو تو اسے قوی کر دیا جاتا ہے۔
اسی طرح اور جس بات میں کی یا نقص ہو۔ اس کو پوری طاقت اور قوت دیدیا ہے لیکن یہ سب کچھ
خدا تعالیٰ کی رحمت پر امید رکھنے سے ہوتا ہے۔ کیونکہ اس کے نتیجہ میں اس قسم کے سامان پیدا ہوتے
ہیں۔ اور اسی کا دوسرا نام مسمریزم اور توجہ رکھا گیا ہے جن مریضوں کا یہ خیال ہو کہ ہم تندرست نہیں ہو سکتے
اور وہ اپنی صحت سے مایوس ہو جاتے ہیں ۔ ان کو صحت نصیب نہیں ہوتی ۔ اسی طرح جو خدا تعالیٰ سے
نا امید ہو جاتے ہیں۔ وہ اپنے کسی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ ہاں جب انسان خدا پر بھروسہ کرتا
ہے۔ تو خدا تعالیٰ زمین و آسمان کو اس کی تائید کے لیے کھڑا کر دیتا ہے۔ دنیا میں جتنی وبائیں پڑتی ہیں ان
کی ایک وجہ مایوسی ہوتی ہے۔ چنانچہ انہی دنوں ایک عام بخار تھا جس کو قحط کا بخار کہا جاتا ہے۔
اس میں جو لوگ زیادہ مرے ہیں ۔ یہ نہیں کہ ان کو روٹی نہیں ملتی تھی۔ بلکہ بنا۔ یہ تھی کہ آئیندہ کے متعلق
ان کو قحط کو دیکھ کر جو مایوس اور نا مہدی ہوگئی تھی۔ اس نے ان کے جسم کو مرض کے قبول کرنے کے قابل بنا دیا
تھا۔ ورنہ ان میں سے اکثر ایسے لوگ بھی تھے ۔ جو آسودہ حال یا کم از کم دونوں وقت پیٹ بھر کے کھانا
کھانے کی مقدرت رکھتے تھے۔ اسی طرح اور سینکڑوں بیماریاں ہیں جن کا باعث مایوسی ہوتی ہے۔ لوگ
خیال کرتے ہیں کہ اب ہم کیا کرینگے ۔ اب کیا ہو گا۔ بھوک سے مر جاتیں گے۔ حالانکہ جس وقت وہ یہ
خیال کر رہے ہوتے ہیں۔ اس وقت ان کے پاس کھانے کو موجود ہوتا ہے۔ پچھلے دنوں جب انفلوائنز
پھیلا ۔ تو اس میں زیادہ مسلمان مرے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ مسلمان چونکہ زیادہ غریب ہیں ۔ اسواسطے
انہیں اپنی آئیندہ حالت کے متعلق زیادہ مایوسی لاحق ہوئی ۔ اور ان کے جسموں نے اس مرض کو زیادہ قبول
کیا اور وہ ہندوؤں کے مقابلہ میں زیادہ مرے ۔ پھر اس سے یورپین لوگ زیادہ مرے جس کی وجہ یہ
تھی کہ یورپ میں چار سال جنگ رہی ۔ اس سے ہر ایک سلطنت کو یہی خیال تھا کہ ہماری حکومت
گئی ۔ اس لیے وہاں کے لوگوں کو جنگ کے صدمات نے بیماری قبول کرنے کے لیے تیار کر دیا تھا۔
پس تحط اس کا باعث نہیں ہوا ۔ بلکہ وہ مایوسی اس کا باعث ہوئی ۔ جو قحط کے خیال سے پیدا ہو گئی۔
کیونکہ قحط نے ان سب لوگوں کی جو اس سے مرے۔ یہاں تک حالت نازک نہیں کر دی تھی کہ وہ
بھوکوں مر گئے ہوں۔ اگر اس طرح مرے ہیں۔ تو بہت تھوڑے۔ مگر ایک مومن کی یہ شان نہیں ہے کہ
اس قسم کی مایوسیوں کا شکار ہو ۔ وہ ہر وقت اور ہر حالت میں خدا سے امید رکھتا ہے پس مومن کبھی مایوس نہیں
ہوتا ۔ کیونکہ مایوس کا فر ہوتا ہے۔ اور نہ مومن کو محض امید ہی اُمید ہوتی ہے۔ بلکہ مومن میں یہ دونوں باتیں
جمع ہوتی ہیں حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے اور حضرت مسیح موعود بھی فرماتے تھے بلکہ سب کے سردار
۲۵۷
محمد صل اللہ علیہ والہ ولم نے بھی یہی فرمایا ہے کہ خدا کے غضب ۔ سے ڈرو ، مگر اس کی رحمت سے مایوس نہ ہو ہو۔ کیونکہ
محض خوف گھر ہے۔ ایک ایسا شخص جسے ہر وقت یہی خیال ہو کر خدا ہو کہ خدا مجھے ہرگز نہیں چھوڑے گا۔ ضرور سزا دیگا اور
کسی امر کے متعلق مایوسی کو اپنے دل میں جگہ دیتا ہے وہ اس کی رحمت کو بھول جاتا ہے مگر یاد رکھو کہ کوئی بڑے تم
سے بڑا سانحہ نہیں مایوس نہ کرنے پاتے تم ہمیشہ یہ یقین رکھو کہ خدا ہے اور اس کی رحمت ہر مصیبت سے
تمہیں نجات دے سکتی ہے پیس کوئی آفت نہ ہو جو تمہیں مایوس کرینگے۔ کوئی تکلیف نہ ہو جو تمہیں نا امید
کر سکے۔ کوئی دکھ نہ ہو جو نہیں نا امید کر سکے۔ تمہارا اس خدا کے ساتھ تعلق ہے جو ہر ایک بڑی سے بڑی
مصیبت اور روک کو دور کر سکتا ہے۔ اگر تم ی بات یاد رکھو تو تمہارے راستہ میں اگر مصائب کے پہاڑ بھی
آجائیں تو وہ دور کر دیتے جائیں گے۔ تمہیں ہر مقصد اور مدعا میں کامیابی نصیب ہوگی ۔
اللہ تعالیٰ ہماری جماعت پر رحم کرے اور اسی نقطہ ایمان پر کھڑا کرے جب الیسا ایمان حاصل ہو جائیگا۔
تو خدا اپنی اصلی معرفت اور اپنی اصلی شان کے ساتھ تمہیں نظر آجائے گا۔
اتنا فرماکر حضور بیٹھ گئے۔ جب دوسرے خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے۔ تو فرمایا )
میں نے مایوسی کے متعلق بتایا ہے کہ یہ ہلاکت کا باعث ہوتی ہے اور یہ ثابت شدہ بات ہے کہ جس
مریض کو یہ یقین ہو جائے کہ میں نہیں بچوں گا۔ وہ نہیں بچ سکتا ۔ ڈاکٹر اپنی کتابوں میں اس کو موت کی
علامتوں میں سے ایک علامت بتاتے ہیں چونکہ انہوں نے علم النفس یعنی وہ علم جس سے قلبی کیفیات معلوم
ہوتی ہیں۔ نہیں پڑھا ہوتا کہ جذبات کا کیا اثر ہوتا ہے۔ اس لیے انہوں نے اس کو علامت قرار دیدیا۔ ورنہ
یہ علامت نہیں یہ خیال ہی جو کہ مایوسی ہے ۔ ان کی موت کا باعث ہوتا ہے؟
الفضل در جولائی شانه )