خُدا کے نبی کی مخالفت موجبِ ہلاکت ہے
۲۵۸
48
کے انہی کی مخالفت مو جب ہلاک ھے
۱۹
) فرموده ۴ جولائی شاه )
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
ہوتا ہے اور اس
(
اللہ تعالیٰ کی یہ سنت قدیم سے چلی آتی ہے کہ وہ زمانہ کی ضرورت کے مطابق اپنے مامور دنیا میں
بھیجتا رہتا ہے جب بھی زمانہ اس بات کا محتاج ہوتا ہے۔ (زمانہ سے میری مراد اس زمانہ کے لوگ
ہیں، تو وہ اپنے بندوں میں سے ایک بندے کو اس زمانہ کے لیے چنتا اور حکم دیتا ہے کہ دنیا کی اصلاح
کے لیے کھڑا ہو جا۔ چونکہ وہ خدا کے حکم سے کھڑا ہوتا ہے ۔ اس کے دیتے ہوتے نام کے ساتھ کھڑا
، اور اس کے بتائے تے ہوئے ہوئے مقام۔ مقام پر کھڑا ہوتا ہے ۔ اس لیے اس کی بات کو خدا اپنی بات اورا اس کے
کام کو خدا اپنا کام قرار دیتا ہے۔ اور جو اس کے مقابلہ میں آتے ہیں۔ وہ تباہ و برباد درسوا اور ذلیل ہوتے ہیں
کبھی نہیں ہوا کہ خدا کا نام لیکہ ایک راستبانہ کھڑا ہوا ہو۔ اور پھر دنیا نے اس کو نا کام دیکھا ہو۔ وہ ہمیشہ
کامیاب باب ہی ہوتے ہیں۔ اور ان کے دشمن ہمیشہ ہی ناکام و نامرادی کا منہ دیکھتے ہیں ۔
نادان ان کی ظاہری غربت کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ یہ ہمارا کیا کر سکتے ہیں۔ ان کی نظر ان کے چہرہ پر ہوتی
ہے۔ مگر اس کے چہرہ کو نہیں دیکھتے جو ان میں مخفی ہوتا ہے ۔ لوگ ان کے ہاتھ کو دیکھتے ہیں مگر اس
کے ہاتھ کو نہیں دیکھتے۔ جس کی مارہ کی برداشت دنیا میں کوئی نہیں کر سکتا ۔ وجہ یہ کہ چونکہ نبیوں کے مخالف
ظاہر پرست ہوتے ہیں۔ اس لیے ان کی نظر ظاہر پیر ہی پڑتی ہے ۔ حالانکہ ان کی ہلاکت و بربادی کے
سامان باطن میں کئے گئے ہوتے ہیں ۔
ان کی مثال اس شہر کے باشندوں کی طرح ہوتی ہے۔ جو ایک ایسے آتش فشاں پہاڑ پر رہتے ہوں
جس کے ارد گرد سبزہ زار ہو۔ زمین ہری بھری ہو۔ گلیاں اور ان کی گزر گاہیں شاداب ہوں ۔ جنگلوں میں
میں شادانی نظر آتی ہو ۔ پانی کے چشمہ بہہ رہے ہوں ۔ حالانکہ ان کی گلیوں ۔ ان کے مکانوں ۔ اور ان کے
جنگلوں اور چشموں کے نیچے ان کی تباہیوں کے سامان ہو رہے ہوتے ہیں ۔ اور جب وہ سامان
یت
۲۵۹
ظاہر ہوتے ہیں۔ تب ان کو پتہ لگتا ہے کہ ہم کس حالت میں تھے۔ اور اب ہم کس حال میں ہیں ۔
گته
بجائے
بہت جگہوں پر اس قسم کے واقعات ہوتے ہیں۔ کہ آتش فشاں پہاڑوں پر اس لیے لوگ آباد ہو گئے کہ
یا تو انہیں ان کی آتش فشانی کا پتہ نہ تھا۔ یا یہ کہ ان سے س قدر کم مادہ نکلتا تھا کہ لوگوں نے خیال کر لیا کہ اب
ہم امن میں ہیں، لیکن جب بن جب مادہ میں جوش آیا تو یکلخت تباہ و برباد ہو گئے ۔ اور خوبصورت شہر کی بجا۔
ویران کھنڈرات بن گئے۔ یہی حال نبیوں کے مخالفوں کا ہوتا ہے۔ ان کے متعلق بھی ایک ظاہر مین نہیں
کر سکتا کہ وہ کبھی ہلاک ہوں گے۔ اور اگر ہونگے تو کیسے دیگر ان کے گھروں کی بنیادوں اور چھتوں کے
نیچے ایسے سامان ہلاکت جمع ہو رہے ہوتے ہیں کہ جب وقت آتا ہے۔ تو ایک منٹ کی دیر نہیں لگتی کہ
وہ ہلاک ہو جاتے ہیں اور کوئی نہیں بتا سکتا کہ وہ کیا ہوتے۔
جاوا میں ابھی ایک آتش فشانی کا واقعہ ہوا ہے کہ وہاں ایک بہت بڑا شہر تھا جس کی آبادی ہزاروں
کی تھی۔ اور ایسا شاداب تھا۔ کہ اس کی شادابی اور سرسبزی سے فائدہ اُٹھانے کے لیے لوگ اپنے اپنے
گھروں کو چھوڑ کر وہاں آکر رہتے۔ اور اپنے گھر بناتے۔ اور موسم گزارتے تھے۔ مگر چند ہی دن ہوئے وہاں اور
ایک ایسا خطرناک ازل نہ آیاکہ تمام کاتمام شرتباہ ہوگیا۔ ساٹھ ہزار کے قریب لوگ مرگئے کیا اسکی شادابی
اور سرسبزی کو دیکھ کر کوئی خیال کر سکتا تھا کہ اس کے نیچے آگ جمع ہے لیکن اس کے نیچے آگ تھی جو نظر
نہیں آتی تھی۔ اس کے رخ بدل لینے سے لوگوں نے نیا کردیا تھا کہ اب کوئی خطرہ ہیں مگر ان کا
یہ خیال ان کو ہلاکت سے نہ بچا سکا۔
می حال نبیوں کے دشمنوں کا ہوتا ہے۔ وہ اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں مگر ان کی بربادی کے
سامان ان کے گھروں کے نیچے موجود ہوتے ہیں۔
اس زمانہ میں جب اللہ تعالیٰ نے اپنا ایک نبی بھیجا۔ تو بے وقوفوں نے اپنی بیوقوفی سے خیال کیا۔
کہ اس کے پاس نہ فوج ہے۔ نہ اس کے پاس مال ہے۔ نہ طاقت ہے۔ نہ جتھا ہے۔ یہ ہمارا کیا بگاڑ سکتا
ہے ۔ انہوں نے اس کے ہاتھ کو دیکھا۔ اس پر جھوٹے مقدمے کھڑے کئے کہ اس کو قید کرا دیں ۔ انہوں نے
اس پر پتھر پھینکے اور خیال کیا کہ اس طرح ہم اسے مار دینگے ۔ انہوں نے زہر دینی چاہی کہ اس طرح ہمیشہ کے
لیے خاموش ہو جائیگا۔ انہوں نے قتل کرنے کی کوششیں کیں کہ اس طرح یہ سکوت اختیار کرلے گا مگران
نادانوں نے یہ نہ جانا کہ شخص جس کو ہم مارنا چاہتے ہیں۔ یہ تو بول ہی نہیں رہا۔ بولتا وہ ہے جس کو کسی
زہر سے مارا نہیں جا سکتا۔ جس کو کسی اور طریق سے مٹایا نہیں جا سکتا۔ جس کو کوئی حکومت قید نہیں کر سکتی۔
بلکہ وہ جس کو چاہتا ہے۔ قید میں ڈالتا ہے جس کو چاہتا ہے مارتا ہے اور جس کو چاہتا ہے۔ زندہ
کرتا ہے۔ پیس بولنے والا وہ نہیں جسکو مرزا کہتے ہیں۔ بلکہ بولنے والا وہ ہے جسکو خُدا کہتے ہیں۔ نادان انسان
بڑے افسر کے چپڑاسی کو دیکھتے ہیں۔ اور اسے حقیر سمجھکر اس کے لائے ہوئے احکام کی پروا نہیں کرتے۔
در حقیقت وہ احکام معزز ہوا کرتے ہیں جو ہ لیکر آتا ہے۔ اس لیے اس کو حق نہیں کہا جاسکتا کیونکہ بادشاہ نہیں
کے احکام میں چھوٹے بڑے کا فرق نہیں ہوتا۔ اس لیے چپڑاسی کی طرف نہیں دیکھنا چاہتے ۔ بلکہ اس کی
طرف دیکھنا چاہتے جس کے حکم سے وہ آتا ہے اور جس کا حکم لانا ہے تو خدا تعالی کا برگزیدہ آیا اورخدا
کے احکام لایا ۔ مگر دنیا نے اس کی مخالفت کی۔ اور ایسی مخالفت کی کہ اس کی جان تک لینے سے
دریغ نہ کیا۔ اس کا نتیجہ کیا ہوا ؟ دنیا دیکھ رہی ہے۔ کہ اس کے انکار کے بعد دوباتیں آئیں۔ ابتلاء
آتے لوگ دُکھوں میں گرفتار ہوئے جنگوں میں ڈالے گئے۔ زلزلوں سے زیروز بر کئے گئے طوفانوں
باد کئے گئے قحط سے ہلاکت میں ڈالے گئے کہیں قحط بارش کی قلت سے آئے تو
سے بر بادا
ت سے آئے تو
کہیں کثرت
بارش سے آتے۔ اور اگر ایک جگہ کے لوگ ایک ایک قطرہ کو ترسنے لگے۔ تو دوسری جگہ اس کثرت
بارش ہوئی کہ لوگوں کے کھیت کھڑے کے کھڑے سڑ گئے۔ پہلے قحط کبھی بارش کے نہ ہونے سے پڑتا۔
اور کبھی زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے فصلوں کے گل سڑ جانے سے پڑتا، لیکن اس زمانہ میں یہ دونوں باتیں
ایک وقت میں جمع میں جمع ہوگئی ہیں۔ اور ان کے علاوہ ہر رنگ میں بلائیں آر ہی ہیں۔ اور اس کثرت سے آ
رہتی ہیں کہ کوئی چکین سے زندگی بسر نہیں کر رہا ۔ لوگ محسوس کر رہے ہیں کہ ان کی زندگی ان پر تلخ ہورہی
ہے۔ اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کی زندگی موت سے بدتر ہے۔ مگر تعجب ہے کہ باوجود ایسی حالت کے
پھر بھی وہ اس کے اس ، کے اس علاج کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔ جو خدا نے ان ہلاکتوں سے بچانے کے لیے
مقرر کیا ہے۔ یہ مانتے ہیں کہ متے ہیں کہ دنیا میں خدا کا عذاب نازل ہے جس میں ہم گھرے ہوتے ہیں مگر اس پر
غور نہیں کرتے کہ یہ کیوں آیا ہے ۔
سے
پچھلے ہفتے سیلون سے جو خطہ آیا ہے اس میں وہاں کے قحط کے حالات لکھے ہیں۔ جو نہایت ہی سے خ
دردناک طور پر نہایت تفصیل سے لکھے ہیں۔ میں نے جب اس کا ابتدائی حصہ پڑھا تو خیال کیا کہ رو پیر
کی مدد چاہتے ہونگے لیکن جس وقت میں اخیر پر پہنچا۔ تو ایک ایسا فقرہ پڑھا جس سے معلوم ہو گیا کہ
وہاں کے لوگوں کی حالت بہت ہی دردناک ہو گئی ہے وہ فقرہ یہ ہے کہ ہماری حالت نہایت ہی دردناک
ہے۔ اور خلاصہ یہ ہے کہ ہمیں چند بوریاں آٹے کی بھیجوائی جائیں۔ ہم پر یوسفٹ کے سے سال گزر
رہے ۔ ہم مدد چاہتے ہیں، لیکن روپیہ کی صورت میں نہیں بلکہ غلہ کی صورت میں۔ کیونکہ یہاں روپیہ دیگر
بھی غلہ نہیں ملتا۔ یہ فقرہ تھا کہ جس نے اس خطر ناک حالت کو مجھ پر ظاہر کر دیا اور معلوم ہوا کہ وہ کن حالات
میں سے گزر رہے ہیں ۔
۲۶۱
ایسے وقت میں ہماری جماعت کے لیے نہایت ضروری کہ پہلے سے زیادہ انابت الی اللہ اختیار کرے
اپنی اور تمام جماعت کی حفاظت کے لیے خواہ کہیں ہو۔ دُعائیں کی جاتیں۔ اس میں شک نہیں کہ عذاب اور
بلائیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے انکار کے باعث آ رہی ہیں۔ مگر اس کا ایک حصہ ہم کو بھی پہنچتا ہے
باعث کی
کیونکہ ہم بھی اسی ملک میں رہتے ہیں۔ جہاں حضرت مسیح موعود کا انکار کرنے والے رہتے ہیں ۔ دیکھو کفار
عرب پر قحط کا عذاب آیا۔ مگر صحابہ نے بھی اس میں تکلیف اُٹھائی ۔ پھر اس کی وجہ یہ ہے کہ تاہم اور
جوش سے کلمہ الحق کی تبلیغ کریں۔ کیونکہ اس میں پوری کوشش اور سعی سے کام نہ لینے کی وجہ سے خدا تعالیٰ
ہماری جماعت کے لوگوں کو ان تکالیف کا مزا چکھاتا ہے۔ جو دنیا پر اگر ہی ہیں تاکہ لوگوں کی قابل جسم
حالت سے آگاہ ہو کر ہم جلد سے جلد اس نوکر اور خدا کے اس کلام کو جو حضرت مسیح موعود کے ذریعہ نازل
ہوا ۔ دنیا میں پہنچائیں۔ چونکہ ان بلاؤں سے ہمیں بھی ایک حدتک حصہ لینا پڑتا ہے ۔ اس لیے ہماری جماعت
کے لیے ضروری ہے کہ اپنے لیے اور اپنے دوسرے بھائیوں کے لیے خدا تعالیٰ کے حضور نہایت تضرع
سے دعائیں کرے ، کہ خدا تعالیٰ سب کو اس قسم کی سختی اور تکلیف سے بچائے جو ایمان کو ضائع کرنے
والی ہو۔ آئیے :
( الفضل ۲۶ جولائی ساته )