نماز باجماعت کی تاکید

۲۶۲
(49)
نماز با جماعت کی تاکید
) فرموده دار جولائی شامله )
(
تشتد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد سورۃ بقرہ کی ابتدائی آیات تلاوت فرمائیں :
1
الْمَهُ ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ هُ الَّذِينَ
يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔
"
اور فرمایا :-
رسورة البقرة : ٢ تا ٤ )
ایک زمانہ دنیا کے اوپر ایسا تاریکی و حکمت کا آیا کہ اس کی نسبت اللہ تعالی قرآن مجیدمیں فرماتا ہے
ظَهَرَ الفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالبَحْرِ (الروم : ٢٢) کر خشکی اور سمندر میں فساد پھیل گیا تھا ۔ ایک خدا
کی پرستش کرنے والا کوئی انسان نہیں مل سکتا تھا، شرک و بت پرستی اور قسم قسم کے تو ہمات پھیلے ہوئے
مل سکتا تھا، شرک و بت اور سم کے
تھے۔ جب تاریخی اس قدر حد سے بڑھ گئی ۔ اور جبہ بڑھ گئی ۔ اور جب دین بالکل ذلیل اور بے قدر ہو گیا ، اور خد ہوگیا ، کی کوئی
عظمت لوگوں کے دلوں میں باقی نہ رہی۔ تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور کرم سے مکہ میں ایک
دیا روشن کیا، جس کی شعاعیں بڑھتے بڑھتے اتنی بلند و بالا ہوگئیں کہ آخر ان کے ذریعہ تمام دنیا روشن ہوگئی۔
یہ اللہ تعالیٰ کا ایسا فضل اور ایسا احسان تھا کہ اگر دنیا اس کی قدر کرتی، تو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
بعث کے بعد شاید گھر کا نشان تک باقی نہ رہ جاتا ۔ اور اگر اس سے فائدہ اٹھاتی تو پھر رسول کریم صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کے بعد کسی اور مامور اور نبی کی ضرورت نہ رہ بہتی، کیونکہ نبی اور مامور کے آنے کی دو ہی وجہیں
ہوتی ہیں۔ ایک یہ کہ اہلِ دنیا کو شریعت پہنچانا ۔ اور دوسری یہ کہ شریعت پر عمل کرانا ۔ اب جبکہ محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے ذریعہ کامل شریعیت مل چکی تھی۔ اگر دنیا اس کی قدر کرتی تو قیامت تک کوئی تفرقہ نہ ہوتا ہیں
افسوس لوگوں نے خدا تعالیٰ کی اس رحمت اور فضل کی قدر نہ کی۔ اور مختلف فرقوں میں تقسیم ہوگئے ۔ اور وہ
اسلام جو رحمت کے طور پر آیا تھا ۔ اس کو انہوں نے بھلا دیا ۔ اور نہ صرف بھلا ہی دیا ۔ بلکہ اس سے نفرت

۲۶۳
کرنے لگ گئے۔ ایسے وقت میں جبکہ دنیا پر وہی تاریکی کا زمانہ آگیا۔ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم
کے وقت تھا اور جس کے متعلق پہلے انبیا ۔ خاص طور پر خبر دیتے رہے تھے۔ تو خدا تعالیٰ نے حقیقی اور کے انبیا۔ تو
اسلام کو قائم کرنے کے لیے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک بروز بھیجا۔ دنیا نے اس کی قدر کی یا
نہ کی ۔ اس کا حال اسی پر اللہ تعالیٰ نے بذریعہ الہام اس طرح کھولا کہ :-
ہے
" دنیا میں ایک نذیر آیا۔ پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا ، لیکن خدا اسے قبول کریگا
اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ لے
اس الہام کے ماتحت کس کس طرح دنیا نے اس فرستادہ خدا کو ر ڈ کیا ۔ اس کی تفصیل کی اس وقت
ضرورت نہیں ، کیونکہ میں اس مضمون کو بیان کرنے کے لیے کھڑا نہیں ہوا ۔ پھر اس کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ
نے کیسے کیسے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ثابت کیا۔ اور کس کس طرح اس کے دشمنوں کو ہلاک
اور تباہ کیا۔ اس کے بیان کرنے کی بھی ضرورت نہیں ۔ کیونکہ اس کے لیے بھی میں کھڑا نہیں ہوا، لیکن
شاید ہی کوئی نا واقف سے ناواقف اور مرکز سلسلہ سے تعلق نہ رکھنے والا احمدی ایسا ہو گا جسے اس
انکار اور مقابلہ کی خبر نہ ہو۔ جو دنیا نے حضرت مسیح موعود کا کیا ۔ اور پھر کوئی نا واقف سے ناواقف ہی ہوگا
جس کو ان حملوں کی خیر نہ ہو۔ جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود کی صداقت ظاہر کر رہا ہے مگر سب
سے پہلا سوال جو ان حالات اور واقعات کو دیکھ کر پیدا ہوتا ہے۔ وہ یہ ہے کہ جنھوں نے حضرت
مرزا صاحب کو قبول نہیں کیا ۔ اور منہ سے رد کر دیا ۔ انہوں نے جو کیا گیا۔ مگر ان کا کیا حال ہے جنھوں ان
نے منہ سے قبول کیا ۔ مگر عملی طور پر رد کر دیا۔ دیکھو ایک تو وہ لوگ ہیں جنھوں نے کہا کہ ہم مرزا صاحب
کو اس لیے قبول نہیں کرتے ، کہ ہم سیدھے راستہ پر ہیں ۔ اور وہ گمراہ ہیں۔ یہ لوگ زیر مواخذہ ہیں ۔ کیونکہ
انہوں نے خدا کے فرستادہ کو رد کیا ۔ مگر ان کے رد کرنے میں خدا تعالیٰ کی کچھ نہ کچھ عظمت پائی جاتی ہے
کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم اس لیے رد کرتے ہیں کہ ہم حق پر ہیں، لیکن وہ شخص جو حضرت مرزا صاحب کو قبول
کر لیتا ہے۔ وہ اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ پہلے سب ادیان باطل ہیں یا جو ان کے معنے کتے جاتے
اور جس رنگ میں ان کو پیش کیا جاتا ہے ۔ وہ خدا کی منشاء کے مطابق نہیں ہے۔ جیسا کہ اسلام ہے۔
ایک احمدی اسلام کو رد نہیں کرتا، لیکن اس کے جو معنے مسلمان کرتے ہیں۔ اور جس رنگ میں اُسے پیش
کرتے ہیں۔ اس کو قابلِ قبول نہیں سمجھتا، کیونکہ وہ ایسا اسلام نہیں ۔ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لائے
تذکرها

۲۶۴
تو وہ لوگ جو اس بات کو سمجھ لیتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود خدا تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں۔ وہ گویا اقرار کرتے ہیں
کہ جو پہلے مذاہب تھے ۔ وہ بگڑ چکے ہیں۔ یا ان کا مطلب اور مفہوم بگاڑ کر پیش کیا جاتا ہے اور اب ضرورت
تھی کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی انسان کھڑا ہوتا کہ حقیقی دین پر لوگوں کو چلاتے ۔ یہ اقرار کر کے اگر کوئی
شخص عملی طور پر حضرت مسیح موعود کو رد کرتا ہے تو سوچ لو کہ خدا کے حضور اس کا کیا حال ہوگا۔ پہلا شخص اگر
رد کرتا ہے تو وہ خدا کا بہانہ اور آڑ لے کر رد کرتا ہے۔ کیونکہ وہ کہتا ہے کہ میں مرزا صاحب کو اس لیے نہیں
مانتا کہ قرآن ان کی تردید کرتا ہے۔ اس لیے نہیں قبول کرتا کہ رسول کریم رو فرماتے ہیں۔ ایسا شخص خطاوار
ہے۔ کیونکہ وہ دراصل خدا اور رسول کی بات کو رد کرتا ہے مگر بظاہر خدا اور رسول کی آڑ لے کر ایسا کرتا کر لیا
ہے ۔ مگر دوسرا شخص جو تسلیم کرتا ہے کہ خدا اور نہ خدا اور رسول کی منشاء کے مطابق حضرت مرزا صاحب آتے
ہیں۔ وہ اگر رو کرتا ہے تو زیادہ قصور وار ہے۔ کیونکہ اس نے با وجود ماننے اور تسلیم کرنے کے رد کیا۔
اسی طرح اگر پہلا شخص عملاً کوئی اس قسم کی کوشش کرتا ہے جس سے سلسلہ احمدیہ کو نقصان پہنچے تو وہ بھی
مواخذہ کے قابل ہے۔ کیونکہ جس طرح نہ ہر کو خواہ کوئی جان کر کھائے یا بے جانے کھائے ۔ ہلاک ہوتا ہے
اسی طرح صداقت اور حق کا مقابلہ خواہ جان کر کرے یا انجان ہو کر کرے۔ زیر مواخذہ ہوتا ہے لیکن حسن
طرح جو جان بوجھ کر زہر کھائے ۔ وہ مرنے کے علاوہ خود کشی کے جرم کا بھی مجرم ہوتا ہے۔ اور اسے
دوہری سزا ملتی ہے ۔ ایک قانونِ قد قانون قدرت کے قدرت کے ذریعہ اور دوسری قانون شریعت کے ماتحت۔ ماتحت اور جو
ہوگا۔ اسی
بے جانے بوجھے کھاتے۔ اتے۔ مرتا تو وہ بھی ہے ، لیکن اس سے خود کشی کے جرم کا مواخذہ نہیں ہو گا۔
طرح جو شخص صداقت کا انکار ہے جانے کرتا ہے ۔ سزا کا مستوجب تو وہ بھی ہے لیکن جو جان بوجھ
کر کرتا ہے ۔ وہ دوہری سزا کا مستحق ہے۔ اس لیے احمدی جماعت کے لیے دوسروں کی نسبت زیادہ
احتیاط اور ہوشیاری کی ضرورت ہے ۔ وہ لوگ بھی سزا پائیں گے جنھوں نے اس صداقت کو قبول نہ
کیا۔ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام لائے اور اس کا مقابلہ کیا، لیکن احمدی کہلا کر اگر کوئی ایسا
کرتا ہے تو وہ دوہری سزا کا مستوجب ہوگا ۔
میرے پاس مختلف جگہوں سے اس قسم کے خطوط آتے ہیں جن میں لکھا ہے کہ چونکہ ہمارا فلاں
سے جھگڑا ہے اس لیے ہم فلاں جگہ نماز پڑھنے کے لیے نہیں جائیں گے اور بعض کے متعلق دوسروں
نے لکھا ہے کہ وہ یا جماعت نماز پڑھنے کے لیے اس لیے نہیں آتے کہ فلاں سے ان کا جھگڑا ہے
وہ لوگ قادیان میں موجود نہں ہیں، لیکن نصیحت کسی خاص کے لیے نہیں ہوا کرتی بلکہ ہر ایک کے
لیے ہوتی ہے۔ کیونکہ کون جانتا ہے کہ کسی کے دل میں وہی بات پیدا نہ ہو جائیگی جس کے لیے

۲۶۵
نصیحت کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں کوئی کم ایسانہیں ہے۔ جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی اور واحد شخص کو مخاطب کر کے فرمایا گیا ہو۔ اور رسو ہو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کو مخاطب کرنا سارے جہاں کو مخاطب کرتا ہے تو قرآن کریم میں تمام احکام عام رنگ میں بیان کئے
گتے ہیں۔ اس لیے میں بھی نصیحت خطبہ میں بیان کرتا ہوں پھر اس لیے بھی کہ یہاں کے بعض لوگ بھی
باجماعت نماز پڑھنے میں کمزور ہیں ۔ اور وہ جمعہ اور عیدوں کے سوا کبھی وا کبھی مسجد میں نہیں آتے یا کبھی کبھی
شکل دکھاتے ہیں پھر چونکہ خطبہ جمعہ لکھا جاتا ہے۔ اور اخبار میں چھپ کر باہر کے لوگوں کو بھی پہنچ جاتا
ہے۔ اس لیے اسی موقع پر بیان کرتا ہوں :-
بیٹھ
کہتے
اللہ تعالیٰ نے جہاں جہاں قرآن کریم میں نماز کے لیے حکم بیان فرمایا ہے۔ وہاں کثرت کیساتھ
قیام صلوۃ اور حفاظت صلوٰۃ فرمایا ہے صرف نماز پڑھنے کا لفظ بہت کم جگہ آیا ہے۔ اور وہ بھی حکم کے
طور پر نہیں ۔ جہاں احکام کا ذکر ہے۔ وہاں اقامت کا لفظ ساتھ رکھا گیا ہے اور اقامت صلوٰۃ کے
منے یہ ہیں کہ نماز کو اسکی تمام شرائط کے ساتھ پڑھا جائے ۔ اقامت کا لفظ عام ہے اور جب کسی امر کی
تکمیل ہو جائے، تو اس کے متعلق اقامت کا لفظ بولتے ہیں۔ مثلاً تجارت ہے۔ جب کسی ملک کی تجارت پورے
زور پر نہ ہو ۔ تو اس کی نسبت کہتے ہیں کہ فلاں ملک کی تجارت بیٹھ گئی اور اور اگر پورے زور پر ہو تو
ہیں کہ فلاں ملک کی تجارت کھڑی ہے ۔ اس طرح دوسرے سب امور جب امور جب تکمیل کو پہنچ جائیں ، تو انکے
متعلق اقامت کا لفظ بولتے ہیں اور جب ان میں کمزوری پیدا ہو تو بیٹھ گئے کہتے ہیں اس لیے نماز کی
اقامت کے یہ معنے ہوئے کہ اس کو تمام شرائط کے ساتھ ادا کیا جائے اور یہی وہ بات ہے ۔ جس کا
قرآن کریم میں حکم دیا گیا ہے ۔ اور یہی وہ چیز ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس سے انسان مومن
بنتا ہے۔ اور یہی وہ ذریعہ ہے جس سے اللہ کا فضل نازل ہوتا ہے ۔ دیکھو یہی آیت جو میں نے پڑھی ہے
اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ ذلِكَ الكِتبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - یہ ایسی کتاب
ہے جس میں کوئی شک نہیں ہے۔ یعنی اس میں ایسی تعلیم ہے۔ جو ہر ایک شک اور شبہ کو مٹانے والی ہے ۔
اس کے اختیار کرنے سے کسی قسم کا شک و شبہ نہیں رہتا۔ یہ متقیوں کے لیے ہدایت ہے۔ انہیں ایک سیدنا
رستہ دکھاتی ۔ ایک نئے جہان میں لے جاتی ۔ اور اُن پر روحانیت کا دروازہ کھول دیتی ہے اس سے۔
آگے بتایا کہ متقی کون ہوتا ہے ؟
فرمایا :-
الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقُتُهُمُ يُنفِقُونَ

۲۶۶
وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمُ
يُوقِنُونَ ۔ یہ شرطیں جب کسی میں پائی جائیں۔ تو وہ متقی ہوتا ہے۔ اور جب یہ شرطیں پائی جاتی ہیں ۔
تب قرآن روحانیت کی طرف راہ نمائی کرتا ہے ۔ وہ شرطیں یہ ہیں :۔ (1) ایمان بالغیب (۲) اقامت
نماز (۳) جو کچھ دانے دیا ہو امیں سے خرچ کرنا (۴) رسول کریم پر اور آپ سے پہلے نبیوں پر جو کچھ
اترا۔ اور جو آئندہ نازل ہوگا۔ اس پر ایمان لانا۔ ان شرطوں کو جو انسان پورا کر لیتا ہے اس پر روحانیت
کا دروازہ کھل جاتا ہے، لیکن جو ان کو اس طرح پورا نہیں کرتے ہیں جس طرح ان کے پورا کرنے کا حق ہے
انہیں قرآن ہدایت نہیں کرتا یہی وجہ ہے کہ بہت لوگ قرآن پڑھتے ہیں۔ مگر کہتے ہیں۔ یہیں کچھ فائدہ
نہیں ہوتا ۔ بات دراصل یہی ہے کہ قرآن اسی وقت ہدایت کرتا ہے۔ جبکہ یہ شرائط پوری ہوں ۔
ان شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ نماز کو قائم کرنا اور جماعت کے ساتھ ادا کرنا بعض لوگ
بے علمی اور نا واقفیت کی وجہ سے کہتے ہیں کہ جمعہ کی نماز باجماعت پڑھنا فرض ہے۔ حالانکہ بات یہ
ہے کہ جمعہ کی نماز ایسی ہی فرض ہے ۔ جیسا کہ ساری نمازیں قرآن کریم میں جمع کی نماز کا اگر ایک جگہ ذکر
آیا ہے تو روزانہ نمازوں کا ذکر متعدد جگہ آیا ہے ۔ پس جمعہ کی نماز دوسری نمازوں سے زیادہ فرض
نہیں ہے، لیکن لوگ لاعلمی کی وجہ سے سمجھتے نہیں ۔ اور صرف جمعہ کی نماز باجماعت ادا کرنا فرض جانتے
ہیں ۔ حالانکہ قرآن کریم میں - حالانکہ قرآن کریم میں جہاں جہاں اقیموا الصلوة کا ذکر آیا ہے۔ وہاں نماز با جماعت
کا ہی ہی حکم ہے ۔ حتی کہ ایک صحابی کے کے متعلق متعلق لکھا ہے کہ وہ کہتے نمازہ ہوتی ہی نہیں جب تک کہ
جماعت نہ ہو مگر ہمیں صحابہ کے قول پر ہی آ ہی اکتفاء کرنے کی ضرورت نہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے اقوال بھی ایسے ہی ملتے ہیں۔ چنانچہ فرماتے ہیں ۔ جو لوگ عشاء اور صبح کی نماز باجماعت پڑھنے
کے لیے مسجد میں نہیں آتے ۔ میرا دل چاہتا ہے کہ میں اپنی جگہ کسی اور کو نماز پڑھانے کے لیے
کھڑا کر دوں ۔ اور اپنے ساتھ اور آر ساتھ اور آدمیوں کو لیکر ان یران کے سر پر ایندھن رکھ کر اُن لوگوں کے گھروں
میں جاؤں ۔ اور آدمیوں سمیت ان کے گھروں کو جلا کر راکھ کر دوں کے دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم جیسا رحیم انسان جو کسی کی ادنیٰ سے ادنی تکلیف کو بھی نہیں دیکھ سکتا تھا اور جس
کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے - رحمة للعلمين ۔ وہ جب یہ کہنا ہے کہ جو لوگ مسجد مں نماز
پڑھنے کے لیے نہیں آتے ان کو مع اُن کے گھروں کے جلا دوں ۔ تو اس سے یہ نہیں سمجھا جا سکتا کہ
با
بخاری ومسلم بحواله مشكورة كتاب الصلواة في الجماعة وفضلها : له الانبياء : ١٠٨

۲۶۷
با جماعت نماز پڑھنا کوئی معمولی بات ہے بلکہ فرضوں میں سے بہت بڑا فرض ہے جس کے ادانہ کرنے
کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسقدر شدت سے نفرت کا اظہار کیا ہے ہیں جو جو لوگ اس کو
پورا نہیں کرتے ۔ انہیں سوچنا چاہیئے کہ وہ رسول کریم صلی الہ علیہ وآلہ وسلم کی قدر ناراضگی کہ استقدیر ناراضگی کا بار اپنے ادبیر
اُٹھاتے ہیں۔ انہیں خوب اچھی طرح سُن لینا ب اچھی طرح سُن لینا چاہیئے کہ کسی کی لڑائی اور کسی سے جھگڑا اس فرض کی ادائیگی
میں ہرگز روک نہیں ہو سکتا ۔ اگر وہ زید و بکر کے لیے نماز پڑھتے ہیں تو ان سے لڑائی ہونے کی وجہ سے
چھوڑ سکتے ہیں، لیکن اگر خدا کے لیے پڑھتے ہیں۔ تو پھر کون ہے جو کہہ سکتا ہے کہ چونکہ خدا سے میری لڑاتی
ہے۔ اس لیے میں نماز نہیں پڑھتا۔ اگر اس سے کسی کی لڑائی ہے تو وہ نہ پڑھے ۔ اور اگر نہیں تو زیدو
بکر کی لڑائی کی وجہ سے خدا کی نمازہ کو کیوں ترک کرتا ہے۔ میرے نزدیک وہ شخص جو نماز با جماعت
پڑھنے میں سستی کرتا ہے کسی قسم کی روحانی ترقی حاصل نہیں کرسکتا۔ کیونکہ یہ نہایت ضروری درکن
اسلام ہے۔ اور ایسا ضروری ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو اس کو ادا نہیں کرتا ۔
میرا جی چاہتا ہے کہ میں اس کو مع اس کے گھر کے جلا دوں۔ بعض لوگوں نے صرف عشاء اور صبح کی
نماز با جماعت نہ ادا کرنے والوں کے متعلق اسے سمجھا ہے۔ لیکن اصل میں اس میں ساری نمازیں آ
جاتی ہیں۔ کیونکہ یہی دونوں نمازیں پڑھنا مشکل ہوتی ہیں۔ جب ان کے متعلق فرمادیا۔ تو باقی نمازیں
خود بخود اس کے نیچے آگئیں۔ تو نماز باجماعت پڑھنا ہر ایک مسلمان پر بہت بڑا فرض اور ایک اہم
ذمہ داری ہے۔ جو اس سے جی چراتا ہے خواہ زید و کبر کی لڑائی سے یا کسی اور وجہ سے۔ وہ قطعاً
اس قابل نہیں ہے کہ مومن احمدی کہلا سکے کیونکہ وہ خدا کا مجرم ہے۔ اور میرے نزدیک اس سے بڑھکر دنیا
میں کوئی بیوقوف اور کم عقل نہیں ہو سکتا۔ جو انسان سے لڑ کر خدا سے لڑائی شروع کر دے۔ قاعدہ تو یہ ہے
کہ جب کسی سے لڑائی ہو۔ تو دوسروں کی ہمدردی حاصل کی جاتی ہے۔ دیکھو گورنمنٹ برطانیہ کی جب جرمنی سے
لڑائی شروع ہوئی تو با وجود اس کے کہ بہت بڑی حکومت ہے۔ چھوٹی چھوٹی سلطنتوں کو بھی اپنے ساتھ ملانے
کی کوشش کرتی رہی ہے۔ تو چونکہ لڑائی کے وقت انسان زیادہ دوستوں اور مدد گاروں کا حاجتمند ہوتا ہے
اس لیے اگر کسی کی کسی سے لڑائی ہو تو اس کو ضرورت ہے ۔ کہ اپنے زیادہ دوست بنائے ۔ اور خدا سے بڑھکر اور
کون دوست ہو سکتا ہے۔ پس اس وقت جبکہ لڑائی نہ تھی ۔ امن تھا۔ اگر خدا کو دوست بنانے کی کوشش کی
جاتی تھی۔ تو اب جبکہ ڈر ہے کہ دوسرے سے نقصان اُٹھاتے ۔ بہت زیادہ ضرورت ہے کہ خدا کو اپنا
دوست اور مددگار بناتے۔ اور یہ وقت ہے کہ وہ اس سے صلح کرے ۔ نہ کہ لڑائی ، لیکن جو کسی سے لڑائی ہونے
کی وجہ سے نمازہ کو ترک کر دیتا ہے اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسا کہ کسی کے گھر جب ڈاکہ پڑے۔ تو وہ لوگوں کو

۲۶۸
مدد کے لیے بلانے کی بجائے انہیں پتھر مارنا شروع کر دے۔ اس کا نتیجہ کیا ہوگا، ہیں کہ ڈاکو باہر سے اس
پر حملہ آور ہوں گے اور ہاتے اندر سے اس کو نقصان پہنچائیں گے پس جو شخص کسی سے لڑائی کی وجہ
سے نماز با جماعت پڑھنا چھوڑتا ہے۔ وہ یقینی طور پر اپنی تباہی کا موجب بنتا ہے۔
ایک نادان کا لطیفہ مشہور ہے۔ مگر میرے نزدیک نماز چھوڑنے والا اس سے بھی زیادہ نادان
اور بیوقوف ہے۔ کہتے ہیں کسی سے کوئی شخص برتن مانگ کرنے گیا تھا کچھ دن تک جو اس نے واپس
نہ دیا تو ایک دن وہ خود لینے گیا۔ اور جا کر دیکھا کہ وہ اس کے برتن میں سالن ڈال کر کھا رہا ہے۔ یہ
دیکھ کر کہنے لگا کہ تو نے میرے برتن میں سالن ڈال کر کھایا ہے۔ میں تیرے برتن میں یا برتن میں پاخانہ ڈالکر کھا دیگا۔
تو یہ سزا دینے کا عجیب طریق ہے کہ چونکہ فلاں سے میری لڑائی ہے۔ اس لیے میں نے نماز با جماعت
پڑھنا چھوڑ دی ہے جو شخص اس طرح کرتا ہے ۔ اس نے اپنے دشمن کو اپنے اور پر خود غالب کر لیا کیونکہ
اس کے دشمن نے ایک تو ا تو اسے اپنے پاس سے دُور کر دیا اور دوسرے خدا سے بھی دور کر دیا ہیں اس
طرح اس نے اپنے دشمن کو نیچا نہیں دکھایا بلکہ اس کا درجہ اونچا کر دیا ہے ۔ اس کو
نقصان نہیں پہنچایا ، بلکہ خود نقصان اُٹھایا ہے ۔ یہ سمت جہالت اور نادانی ہے۔ اس
طرح اُس نے اپنے دشمن کو نیچا نہیں دکھایا بلکہ خود نقصان اُٹھایا ہے۔ یہ سخت جہالت اور نادانی ہے۔
کیونکہ کسی سے دشمنی کی وجہ سے نماز چھوڑنے کا ہرگز حکم ہیں۔ نماز باجماعت ادا کرنے کا خدا کا حکم کا ہے
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لم کا حکم ہے ۔ اور اس شریعت کا حکم ہے جس کے بعد کوئی نئی شریعت نہیں
آئے گی ۔ اور اس شریعت کا حکم ہے جس کا ایک شعشہ بھی بدل نہیں سکتا ہیں یہ مت سمجھو کہ احمدی
کہلانے سے خدا کے حکموں کو توڑنے کی اجازت ہو گئی ہے۔ بلکہ پہلے کی نسبت بہت زیادہ فرض ہو گیا۔
کہ ہر ایک حکم: علم بر پورے طور پر عمل کرو۔ اس لیے عقل اور دانائی سے کام لو۔ اور خدا کے حکموں کو مت توڑو
کیونکہ اب تم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ واسلام کے ہاتھ پر دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد کیا ہے،
اور شریعیت کو اچھی طرح سمجھا ہے ۔ اب اگر اس کے خلاف کرو گے ۔ تو دوسروں کی نسبت خدا کے غضب
کے زیادہ مستوجب بنو گے ۔
خدا تعالی تمہیں توفیق دے کہ شریعت کے تمام احکام کی تم قدر کرو ۔ اور ان پر عمل پیرا ہو۔ آمین۔
( الفضل ۲۹ جولائی شامله )

آج 10 میں سے 10 باقی