دینی کاموں میں دوام کی ضرورت
۲۶۹
50
دینی کاموں میں دوام کی ضرورت
فرموده ۱۸ جولائی شاه )
حضور انور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
انسان اپنے آرام اور اپنی راحت کے لیے بہت کچھ کوشش کرتا ہے۔ اور بڑی بڑی مشکلوں اور
سختیوں سے گذرتا ہے۔ ایسے شخص کو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ نادان ہے۔ کیونکہ آرام حاصل کرنے کے
لیے تکلیف اُٹھاتا اور مشکلات برداشت کرتا ہے۔ تکلیف اور آرام تو ایک دوسرے کی خند
ہیں ۔ آرام تکلیف نہیں بن سکتا۔ اور تکلیف آرام نہیں ہوسکتی لیکن پھر بھی کوئی نہیں کہ سکتا کہ فلاں
آدمی کیسیا نادان ہے ۔ کہتا ہے آرام حاصل کرنے کے لیے تکلیف اُٹھا رہا ہوں ۔ مثلاً علم حاصل کرنے والا
راتوں کو جاگتا ۔ اور اپنا آرام قربان کر کے علم پڑھتا ہے۔ اس سے اگر پوچھو کہ تو کیوں تکلیف اٹھاتا ہے تو وہ
کہے گا ۔ آرام حاصل کرنے کے لیے ۔ اس موقع پر ان لوگوں کو جانے دو۔ جو علم علم کے لیے حاصل کرتے
ہیں کیونکہ ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔ آجکل اکثر وہی ہوتے ہیں جو آرام اور دولت حاصل کرنے کے لیے
علم پڑھتے ہیں۔ تو ایک ایسا شخص جو عزت - دوکت - وسعت اور آرام کے لیے پڑھنے کی تکلیف
برداشت کرتا ہے ۔ اسے کوئی یہ نہیں کہ سکتا کہ تم سکھ حاصل کرنے کے لیے دُکھ میں کیوں پڑتے ہو۔ وہ
آئیندہ ملنے والے سکھ کے لیے فوری دُکھ میں پڑتا ہے۔ کیوں ؟ اس لیے کہ یہ دکھ عارضی ہے ۔ اور وہ سکھ
اس کی ساری زندگی تک چلا جائیگا جس طرح دنیا وی سکھ حاصل کرنے کے لیے انسان کو تکالیف میں
پڑنا پڑتا ہے ۔ اس طرح دین کے معاملہ میں بھی بہت سی تکالیف سے گذرنا پڑتا ہے اور میرے خیال
میں تو ایک رنگ میں جہنم ۔ رنگ میں جہنم سے گزرنا پڑتا ہے۔ دینداروں کے لیے تو پہلے ہی قرآن نے یہ فتویٰ دیدیا
ہوا ہے کہ دنیا میں ان کے ایمانوں کی آزمائش کی جائے گی ۔ اور ان کے اقوال کو جانچا جا ئیگا۔ اور انکے
دعووں کو اس طرح پر کھا جائیگا جس طرح لوہے کو آگ میں ڈال کر پر کھا جاتا ہے۔ اس لیے یہ نہیں کہا
جا سکتا کہ ادھر کوئی ایمان لائے اور ادھر اسے آرام و آسائیش حاصل ہو جاتے ادھر اسلام قبول کرے۔
۲۷۰
اور ادھر اسے دنیا کی آسائش حاصل ہو جاتے ۔ اس میں شک نہیں کہ اگر کوئی سچے دل سے ایمان لاتے۔ تو
اسے قلبی راحت اور سکھ مل جاتا ہے، مگر دنیاوی نہیں ملتا۔ چنانچہ قرآن کریم کہتا ہے : أَحَسِبَ النَّاسُ
أَنْ يُتْرَكُوا أَن يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُون (العنکبوت (۳) کیا لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ صرف
اتنا کہ دینے سے انھیں چھوڑ دیا جائیگا کہ ہم ایمان لاتے۔ حالانکہ ان کی آزمائش نہیں کی جائیگی۔ ان میں
سے گھرے اور کھوٹے کو علیحدہ نہیں کیا جائیگا۔ مضبوط اور کمزور کو جدا نہیں کیا جائے گا۔ یہ نہیں ہو سکتا اس
طرح نہ کبھی پہلے ہوا ہے اور نہ اب ہوگا۔ یہ تو قران کریم کا فتوئی ہے۔ پھر ہم عملاً دیکھتے ہیں کہ جن لوگوں نے
سچا دین قبول کیا۔ ان کے لیے فوراً ہی آرام اورسکھ کا رات نہیں کھولاگیا بلکہ پہلے ہی تو ہی ہوا کہ جوکچھ
ان کے پاس تھا۔ وہ بھی انہیں دینا پڑا ۔ اگر کچے گھروں والے تھے ۔ تو دین قبول کرنے کے بعد بجائے
اس کے کہ ان کے محل بن جاتے ۔ وہ گھر بھی انہیں چھوڑنے پڑے۔ اگر قوموں میں معزز تھے۔ تو دین
قبول کرنے کے بعد بجاتے اس کے کہ بادشاہ اور حکمران بن جاتے انہیں پہلی عزتیں بھی چھوڑنی پڑیں
اور ذلیل سمجھے گئے ۔ اگر مالدار تھے۔ تو دین قبول کرنے کے بعد بجائے اس کے کہ ان کا مال ہو گیا
چوگنا ۔ بیس گنا اور ہزار گنا ہو جاتا۔ اس کو بھی ترک کرنا پڑا ۔ اگر لوگوں سے تعلقات تھے۔ تو دین قبول
کرنے کے بعد بجاتے اس کے کہ ان کے تعلقات وسیع ہو جاتے۔ وہ بھی کٹ گئے۔ غرض جو راحت
آرام - عزت - دولت طاقت اور رسوخ انہیں حاصل تھا۔ وہ بھی جاتا رہا اور بجائے فوراً سکھ
ملنے کے بظاہر انہیں دکھ ملا۔ یہی حال رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت ہوا۔ یہی حال حضرت
موسی علیہ السلام کے وقت ہوا۔ حضرت موسیٰ کے وقت تو بیاں تک حالت پہنچ گئی کہ ان لوگوں نے
گھبرا کر کہ دیا ۔ موسیٰ تمہارے آنے سے ہمیں نقصان ن ہی ہی پہنچا ہے۔ کو تو کہا تھا کہ تمہیں کنعان کی زمین
ملے گی۔ تم بادشاہ بنائے جاؤ سے گئے۔ ابراہیم کو جو وعدے دیئے گئے تھے ۔ وہ تم سے پورے کئے
جائیں گے۔ تم ابراہیم اور یعقوب کے وارث بنو گے لیکن ہم تو تیری وجہ سے اپنے باپ دادا کی وراثت
سے بھی جاتے رہے۔ پہلے سے زیادہ مشقت برداشت کر رہے ہیں۔ تو چونکہ حضرت موسی کو قبول کرنے پر
فوراً ان کے دکھ بڑھ گئے ۔ اس لیے وہ اس مسئلہ کو جانتے تھے کہ محبوب کی خاطر تکلیف اُٹھانے سے
ہی انعام ملتا ہے ۔ انہوں نے تو پیش آنے والی مشکلات کو صبر اور استقلال سے برداشت کیا۔ لیکن جو
اس نکتہ سے ناواقف تھے ۔ انہوں نے خیال کیا کہ موسیٰ کا آنا ہمارے لیے تکلیف اور مصیبت کا
باعث ہوا ۔ ایسا ہی حضرت ابراہیم اور حضرت علی کے وقت ہوا۔ اور چونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ
ہماری سنت ہے۔ اس لیے ہم خیال نہیں کر سکتے کہ کسی نبی کے وقت بھی اس کے خلاف ہوا ہو ، بلکہ
ہے۔ تو تو
مينه
۲۷۱
الشر
اسی طرح ہوتا رہا ہے۔ کہ ابتدا میں نبیوں اور ماموروں کے ماننے والے دکھوں اور تکلیفوں میں ڈالے گئے
اور اس کے بعد انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔ یہ تو ان ابتلاؤں کی بات ہے، جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتے۔
مگر ان کے علاوہ اور بھی ابتلاء ہیں۔ جو بندہ خدا کے حکم کے ماتحت خود اپنے او پر وارد کرتا ہے مثلاً
نماز روزه - زکوة - حج - صدقہ - اخلاق فاضلہ اور دیگر تمدن و معاشرت کے متعلق احکام کی پابندی۔
یہ بھی ایک قسم کے ابتداء ہی ہوتے ہیں۔ کیونکہ انسان فطرتاً آرام کی خواہش کرتا ہے، لیکن ان باتوں کے
لیے اُسے کچھ نہ کچھ محنت اور تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے۔ اَحَسِبَ النَّاسُ والی آیت میں
جن ابتلاؤں کا ذکر ہے۔ وہ تو کچھ مدت کے لیے ہوتے ہیں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے اسی آیت میں بتا
دیا ہے کہ اسی وقت تک ہوتے ہیں۔ جب تک انسان کا تجربہ اور آزمائش نہ ہولے۔ جب ہو جائے تو
پھر ان سے آزاد کر دیا جاتا ہے۔ مال و دولت حکومتیں اور بادشاہتیں ۔ رشتہ دار اور تعلق دار سب
مل جاتے ہیں۔ اور پہلے سے بہت زیادہ مل جاتے ہیں۔ مگر یہ ابتلاء جو انسان خود اپنے نفس پر وارد
کرتا ہے۔ یہ ہمیشہ اس کے ساتھ جاتے ہیں۔ اور اس وقت تک کہ روح جسم سے نکل نہیں جاتی ساتھ
ہی رہتے ہیں، لیکن ان کی وجہ سے کوئی نہیں کہ سکتا کہ علم کے حاصل کرنے کیلئے رات کو پڑھنے والا دکھ
اور تکلیف میں پڑا ہوا ہے کیونکہ پڑھنے کی تکلیف اُٹھانے کا زمانہ اس زمانہ کے مقابلہ میں تھوڑا ہوتا
ہے جس میں علم سے آرام حاصل کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح وہ زندگی جس میں آرام پانے کی خاطر انسان اپنے
او پر ابتلاء وارد کرتا ہے۔ چونکہ دنیا کی زندگی کے مقابلہ میں بہت بڑی ہوتی ہے اس لیے اس
کے لیے کوئی محنت برداشت کرنا اپنے آپ کو مصیبت میں ڈالنا نہیں ہوتا۔ پھر جس طرح
حاصل کرنے والے کو کوئی یہ نہیں کہ سکتا کہ وہ بیوقوف ہے۔ آرام کرنے کی بجائے راتوں کو جاگتا
اور محنت کرتا ہے۔ اسی طرح یہ نہیں کہا جا سکتا کہ خدا کے فضل اور رحمت کو ڈھونڈھنے والا نادان
ہے کہ کسی قسم کے ابتلا۔ اپنے اوپر ڈال لیتا ہے۔ کیونکہ جونسبت علم حاصل کرنے کے زمانہ کو آرام
اور فائدہ حاصل کرنے کے زمانہ سے ہے۔ اس سے بہت زیادہ اس زمانہ کو جو انسان اس دنیا میں
گذارتا ہے۔ اس زندگی سے۔ سے ہے جو آئندہ ملنے وا بندہ ملنے والی ہے۔ کیا بلحاظ عزت اور مرتبہ اور فائدہ کے
اور کیا بلحاظ عرصہ اور مدت کے وہ زندگی اس قدر بڑھی ہوتی ہے کہ دنیا کی زندگی اس کا کچھ مقابلہ
ہی نہیں کر سکتی ۔ پس نادان ہے وہ شخص جو یہ کہے کہ آئندہ کی زندگی حاصل کرنے کے لیے کون
ان ابتلاؤں میں پڑے اور مصیبت اُٹھاتے کسی اتنے کسی نے کیا ہے ۔
a
دردسر کے واسطے صندل لگانا ہے مفید اُس کا گھنا اور لگانا درد سر یہ بھی تو ہے
۲۷۲
وقت
لیکن یہ نادانی کی بات ہے۔ بیشک گھسنا دردسر ہے مگر جس دردسر کے لیے صندل کا لگانا مفید ہے اس کے
کے لیے اگر گھنے اور لگانے کا درد برداشت نہ کیا گیا تو وہ بہت بڑھ جائیگا۔ اور پھر بہت تکلیف
کا موجب ہو گا۔ اسی طرح بے شک علم پڑھنا تکلیف کا باعث ہوتا ہے، لیکن نہ پڑھنا ساری زندگی
کی تکلیف کا موجب بنتا ہے۔ تو اس میں شک نہیں کہ نماز روزہ زکواۃ - حج اور دوسرے دین کے
احکام پر عمل کرکے پورا مسلمان بننا مشکل ہے۔ کیونکہ بہت دفعہ عزت مال اور رشتہ دار راستہ میں
روگ بن جاتے ہیں۔ بہت دفعہ خیالی غیرت روگ بن جاتی ہے۔ اور بہت دفعہ نفسانی خیالات اور
خواہشات روک بن جاتی ہیں۔ مگر باوجود اس کے پورا را مسلمان بننے سے ثمرات نے سے ثمرات ملتے ہیں۔ وہ چونکہ
بہت بڑے ہیں۔ اس لیے کوئی عقلمند یہ نہیں کہ سکتا کہ دینی احکام کو بجالانے کی تکلیف برداشت
نہیں ہو سکتی، لیکن چونکہ دنیا میں دس پندرہ سال محنت ت کر کر کے کے علمہ علم حاصل کرنے کے بعد فائدہ حاصل کیا
جاتا ہے۔ اور مذہب کے متعلق جیسا کہ با کہ میں نے بتایا ہے جب تک جان میں جان ہو۔ اس وق
تک محنت اُٹھانا پڑتی ہے۔ ہے ۔ اس لیے بہت لوگ اس محنت کو برداشت کرنے سے گھر کرنے سے گھبرا جاتے
ہیں۔ ابھی جو بہت بڑی جنگ ختم ہوتی ہے ۔ اس میں جو طاقتیں لڑرہی تھیں۔ انہوں نے اپنے
نوجوانوں کو اس لڑائی کی بھٹی میں پھینک دیا ۔ اپنے بوڑھے تجربہ کار لوگوں کو اس میں ڈال دیا۔ اپنے
ملک کی پیدا واروں - صنعت و حرفت - تجارت اور زراعت غرض جو کچھ کسی کے پاس تھا ۔ اسی کو
اس آگ میں ڈالدیا گیا۔ اور کسی چیز کی قربانی کرنے سے دریغ نہ کیا گیا۔ مگر ان لڑنے والی طاقتوں
میں سے ہر ایک کا یہی قول ہوتا تھا کہ تھوڑے ہی عرصہ میں لڑائی ختم ہو جائیگی اور زیادہ سے زیادہ
سات سال کا اندازہ لگایا جاتا تھا تو چونکہ ان کے سامنے تھوڑا عرصہ تھا جس میں انہیں محنت کرنا تھی
اس لیے سخت سے سخت محنت بھی انہوں نے برداشت کی ۔ تاکہ اس تھوڑے عرصہ کی محنت کا
فائده بہت دیر تک اُٹھا سکیں۔ ان ممالک کے بڑے بڑے آدمی جب نوجوانوں کو خدمت کے
لیے بلاتے تو کہتے کہ یہ چند روزہ بات ہے۔ پھر آرام حاصل ہو جائے گا ۔ اس سے ان کے جوش بڑھتے
ور وہ پورے زور سے کام کرتے ہیں، لیکن جن لوگوں کو اسلام کی خدمت کے کو اسلام کی خدمت کے لیے بلایا جاتا ہے ان
کو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ چند دن کے بعد تمہارا کام ختم ہو جاتے گا۔ اگر یہ کہا جائے۔ تو یہ ایک ھو کہ
اور فریب ہے۔ کیونکہ دین کے کام موت کی گھڑی تک چھتے ہیں۔ پس جو شخص تمہیں یہ کہے کہ دین
کی خدمت چند سال چند سال تک کرنی پڑے گی اور پھر اس سے آزادی حاصل ہو جائیگی ۔ وہ جھوٹ کہتا ہے
جو کچھ۔ یہ موت تک کھیلتے ہے۔ اگر نماز چھ سال پڑھنے کے بعد معاف ہو سکتی ہے۔ اگر روزے
یہ بوجھ ہے یا جو کچھ۔
۲۷۳
کچھ مدت کے بعد معاف ہو سکتے ہیں۔ اگر زکوۃ لاق کچھ عرصہ عرصہ کے بعد معاف ہو سکتی ہے ۔ اگر اگر حج حج ۔ معاف
ہو سکتا ہے تو دین کے دوسرے احکام بھی معاف ہو سکتے ہیں، لیکن اگر یہ احکام جو انسان ہی کے فائدہ اگر به
کے لیے ہیں۔ موت تک سا - موت تک ساتھ چلتے ہیں تو پھر کوئی بھی دینی حکم الیسا نہیں۔ جو جُدا ہوتا ہو۔ بے شک بعض
احکام ایسے ہیں جن کی حد بندی کر دی گئی ہے۔ مثلاً حج ہے جس پر فرض ہو۔ اگر ایک دفعہ کرے
تو پھر اس پر فرض نہیں رہتا ۔ مگر یہ معین کر دیا گیا ہے کہ حج ایک ہی دفعہ کرنا فرض ہے اور جو معین
نہیں یعنی نفل کے طور پر رنج ہوتا ہے۔ وہ ساری عمر کیا جاتا ہے تو وہ احکام جن کی کوئی حد بندی نہیں
کی گئی۔ بلکہ غیر معین ہیں وہ کسی طرح بھی جیتے جی ہٹ نہیں سکتے ۔ اس لیے میں اپنی جماعت کے
لوگوں کو ایک خاص نصیحت کرتا ہوں کہ جب وہ دین کی خدمت کے لیے کھڑے ہوئے ہیں تو
یا د رکھیں کہ ایک دن کے لیے نہیں ۔ دو دن کے لیے نہیں بلکہ ساری عمر کے لیے کھڑے ہوئے
ہیں، مگر افسوس بہت لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چند دن کے لیے کھڑے ہوتے ہیں ۔ اس کے لیے اپنی
تاریخ کو دیکھو ۔ مثلاً اخباروں کے قائل ہیں ۔ ان سے معلوم ہو سکتا ہے کہ اقامہ اور شانہ میں ۔
دو تین آدمی بڑے زور کے ساتھ لکھنے والے ہوں گے، لیکن اس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں چلے
گا۔ اور پھر اور نکل آئیں گے ۔ مگر وہ بھی ایک آدھ سال کے بعد غائب ہو جائینگے ۔ غائب ہونے
والے مر نہیں جاتے۔ زندہ ہوتے ہیں۔ مگر عملی زندگی سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور ان کے جوش
سے
بیٹھ جاتے ہیں۔ اسی طرح اور کاموں میں نظر آتا ہے۔ چندوں میں بھی یہی حال ہے ۔ آج
پہلے جو شخص زیادہ چندہ دیتے تھے۔ ان میں کمی آگئی۔ مگر اور پیدا ہو گئے۔ جو زور سے دینے لگ گئے
یہ علامت ہے اس بات کی کہ انہوں نے سمجھا نہیں کہ دین کی خدمت تمام زندگی میں کرنا ہوتی ہے ۔
بکہ وہ یہ جھتے ہیں کہ کچھ مدت جو ہم نے کام کیا ہے۔ تو اب ہمارے آرام کا وقت آگیا ہے ۔ دراصل انہوں ہے ۔
نے اپنے کام کرنے کے وقت کا اندازہ غلط لگایا ہے ۔ اور اس غلطی کی وجہ سے انہیں ٹھوکر لگتی ہے
دیکھو جس طرح ایک طالب علم جس کے لیے چھ گھنٹہ روزانہ سکول میں پڑھنا ضروری ہے وہ اگر
دو گھنٹے کے بعد سکول سے چلا آئے ۔ تو سنٹرا پائے گا۔ اسی طرح دین کی خدمت کے لیے بھی ایک آ
وقت مقرر ہے۔ جو شخص اس سے پہلے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جاتا ہے وہ غلطی کرتا اور سخت
نقصان اُٹھاتا ہے ۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے۔ جیسے ایک شخص دریا میں کود کر پار جانے کے لیے
تیرتا جاتا ہے، مگر جب کنارے کے قریب پہنچ جاتا ہے۔ تو بجائے اس کے کہ آگے بڑھے وہیں
آرام کرنے کے لیے ٹھہر جاتا ہے۔ بہت ممکن ہے کہ وہیں مگر مچھ ہو اور اسے کھانے یا پانی بہا
۲۷۴
کرلے جاتے ۔ اس کے لیے یہی ضروری ہے کہ کنارے پر جا کر آرام کرے ۔ اسی طرح وہ شخص جو دین
کی خدمت کرتا ہے وہ اگر وقت سے پہلے بیٹھ جاتا ہے۔ تو یقیناً اپنے آپ کو تباہ کر لیتا ہے۔ پیس
جو لوگ دینی کام کرنے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہتے کہ اس کام کے لیے دنیامیں کوئی کرنے کے لیے ہی انہیں یاد رکھنا دن
عرصہ مقررہ نہیں کہ کچھ مدت خدمت کرنے پر وہ چھوڑ سکیں۔ دنیا میں کسی وقت بھی دینی کام کو چھوڑنا ایساہی
ہے جیسے کوئی آدھا کام کر کے چھوڑ دے۔ اور بعینہ اس عورت کی مثال ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں اس کی ہے جس ذکر
ہے کہ خود سوت کاتنی اور پھر خود ہی اُسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ۔
کی
خُدا تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ خدا کے لیے جو خدمت کریں وہ اس کے کرنے میں دوام اور قیام
طاقت دے اور اس سے ہٹ جانے اور اس کو چھوڑ دینے سے بچائے ۔ آمین :
الفضل و راگست شاه )