فرمانبرداری اختیار کرو

۲۷۵
51
فرمانبرداری اختیار کرو
فرموده ۲۵ جولائی شامله
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا کہ :-
بعض صوفیا کا قول ہے کہ جو شخص اپنے نفس کو پہچان لیتا ہے وہ اسی ذریعہ سے خدا تعا خدا تعالیٰ کو
پہچان لیتا ہے اور تصوف میں اس قول کو اتنا دخل ہے کہ تصوف کے ارکان میں سے ایک رکن ہے ۔
بعضوں نے غلطی سے اس کلمہ حکمت کے معنے یہ کہتے ہیں کہ ہم خدا ہیں ۔ ہمہ اوستی کا مذہب انہی معنوں
اور اسی خیال سے نکلا ہے۔ مگر یہ نادانی ہے۔ اس سے یہ مذہب نہیں نکلتا ہے۔ بلکہ اس سے تو یہ
ثابت ہوتا ہے کہ بندے اور خدا میں کیا فرق ہے جس نے اپنے نفس کو دیکھا۔ اور اپنی امتیا جوں
اور کمزوریوں کو پہچانا ۔ اُس نے تکبر کو چھوڑ دیا۔ اور اپنے خدا کی طرف جھک گیا اور جو لوگ اپنے نفس
سے نا واقف ہیں۔ ان کی یہ ناواقفیت ہی ان کو تکبر و خود پسندی کی طرف لے جاتی ہے ۔
جب انسان غور کریگا۔ تو اس کو معلوم ہوگا کہ اس کے نفس کو کتنی احتیا ہیں لگی ہوتی ہیں۔ اور کتنی
ادنی ادنی چیزوں کا محتاج ہے۔ یورپ نے تکبر کیا ۔ مگر نتیجہ یہ ہوا کہ دھوبی سٹرا تیک کرتے ہیں۔ نائی
سرا تیک کرتے ہیں۔ اور بڑے بڑے اُمرا نہ تک ان کے آگے ہاتھ جوڑتے ہیں کہ جو کہو وہ ہم مانتے ہیں۔
کونکہ ڈالنے والے اور کوئلہ کھودنے والے مٹرا تیک کرتے ہیں اور حکومت والے ان کی خوشامد کرتے
ہیں کہ آپ جو کہتے ہیں ہم وہی مانتے ہیں۔ اس ذریعہ سے خدا نے یورپ کو بتایا ہے کہ انسان ہزاروں چیزوں
کا محتاج ہے۔ اور ان کا محتاج ہے جن کو وہ ادنی کہتا ہے۔ یہ نیا عقیدہ نہیں۔ یہ نیا فلسفہ نہیں، جیسا کہ
آج کل کے نادان تعلیم یافتہ یا جاہل تعلیم یافتہ خیال کرتے ہیں۔ بلکہ یہ ایک عذاب ہے جو خدا نے بھیجا ہے
که ان لوگوں کا جو متکبر ہیں تکبیر ٹوٹ جاتے ۔
جو لوگ موجودہ سٹرائیکیوں کو ایک فلسفہ کہتے ہیں۔ یا اقتصادیات کا ایک جزو قرار دیتے ہیں وہ
سخت غلطی کرتے ہیں۔ چند عرصہ میں نہ یہ فساد ہونگے نہ یہ سٹرا تیگیں ہونگی۔ یہ محض عذاب کے طور پر ہیں۔

۲۷۶
جس طرح پہلے عذاب نہیں رہے اسی طرح یہ عذاب بھی دنیا کو ہلا ک چلا جائیگا۔ اس میں تو خدا نے یہ بتایا ہے کہ
انسان کس قدر محتاج ہے، لیکن بعض لوگ اپنی نادانی اور جہالت سے اس کا نام فلسفہ رکھتے ہیں۔ اور اس کے
نتیجہ میں خود پسندی اختیار کرتے ہیں اور اس کا نام بیا علم رکھ کر تکبر کرتے ہیں۔ اور اپنے آپ کو بڑا بتاتے ہیں
اور دوسرے کی فرمانبرداری کو ہتک خیال کرتے ہیں۔ یہ ان کی نادانی اور جہالت ہے۔
یاد رکھو کہ اتباع اچھی بات کی کی جاتی ہے ۔ غذابوں کی اتباع نہیں کی جاتی ۔ لوگوں میں عادت ہے
کر بعض لوگ اگر ایک خاص قسم کا کوٹ یا قمیض یا پا جامہ پہنیں تو اور لوگ بھی اسی طرح کے کپڑے پہننے
لگیں گے، لیکن تم نے یہ نہیں دیکھا ہوگا کہ کہیں مہینہ پڑا ہو۔ اور لوگ اس خیال سے مرنے لگیں کہ ہیضہ میں
مرنا بھی ایک فیشن ہے۔ پاجامہ پہننے لگتے ہیں کہ ایک فیشن ہے، لیکن جن دنوں طاعون پھوٹا ہو ایسا نہیں
کرتے کہ طاعون کے کیڑے لے کر کھا جاتیں اور مر جائیں۔ ایم۔ اسے اور بی اے ہوتے ہیں لیکن انفلوانزا
میں مرنا شروع نہیں کرتے کہ ہماری اولاد اس کا فخر کرے گی کہ ہمارے بڑے انفلوائنزا میں مرے تھے
ان کو کیوں نہیں فیشن کی طرح اختیار کرتے۔ اس لیے کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ انفلوائنزا ایک عذاب ہے۔
جس طرح یہ امراض ایک جسمانی عذاب ہیں۔ اسی طرح تکبر ایک روحانی عذاب ہے۔ لوگ جسمانی عذاب
کی نقل نہیں کرتے ، روحانی کی کرتے ہیں۔ جو لوگ تکبر کرتے ہیں۔ ان کی ایسی ہی مثال ہے ۔ جیسا کہ چیتا
اپنی زبان کو کسی گھر دری چیز پر گھسے اور اس میں سے خون نکلے اور وہ اس کو چائے اور خیال کرے کہ کیا مرا
آتا ہے ۔ اگر چہ اب وہ مزا لیتا ہے ، لیکن در حقیقت وہ اپنی زبان کھا رہا ہے ۔ کچھ مدت تو مزا آئے گا ہے۔
اور نتیجہ اس کی موت ہوگی۔
میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اچھی باتوں کو اخذ کریں جو باتیں دین کے اور اخلاق فاضلہ
کے خلاف ہوں ۔ ان کو چھوڑ دو۔ خود پسندی کو چھوڑ دو۔ اطاعت اسلام کے ماتحت عزت کی چیز ہے ۔
اس پر قدم مارو اور تکبر ایک ایسی بلا ہے۔ جو تمہیں خطر ناک گڑھوں میں گرا دیگی۔
جس میں اطاعت نہیں وہ مسلم نہیں۔ جو سلم نہیں وہ مومن نہیں۔ جو مومن نہیں وہ کافر ہے۔ خواہ وہ احمدی
ہی کہلاتا ہو۔
الفضل در اگست اولته )

آج 10 میں سے 10 باقی