حسد کے مرض سے بچو

۲۹۱
55
حسد کے مرض سے بچو
) فرموده ۲۹ اگست ۱۹۱۹ )
(
حضور نے تشد و تعوذ ، سورۃ فاتحہ اور سورۃ الفلق کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
سورہ فلق میں ان تمام اشیاء سے اللہ تعالیٰ نے پناہ مانگنے کی دعا سکھاتی ہے۔ جو انسان کے لیے
ضرر رساں ہوتی ہیں۔ خلق کے معنے ہوتے ہیں۔ مخلوق کے۔ اور یوں تو قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ
شَرِّ مَا خَلَقَ میں تمام ہی مخلوق کی بدیوں سے بچنے کی دعا سکھائی گئی ہے۔ مگر باوجود اس کے جس
جس رنگ میں کوئی دکھ پہنچ سکتا ہے۔ اس سے بھی بچنے کی اللہ تعالیٰ نے دعا سکھاتی ہے ۔ پھر سب سکھاتی ہے۔
دکھ دینے والی چیزوں سے دو کو علیحدہ کر لیا ہے اور وہ دو چیزیں شر النفتِ اور شرِّ حَاسِدٍ
إِذَا حَسَدَ ہیں ۔ بیشک شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ کو بھی علیحدہ کیا ہے۔ اور اس میں بھی بہت وسیع
مضمون ۔ میون ہے اور وہ ہر قسم کی تکلیف پر مشتمل ہے، لیکن معلوم ہوتا ہے کہ اسلام سے یہ دونوں باتیں
خاص تعلق اور وابستگی رکھتی ہیں۔ اسی لیے ان دونوں کو علیحدہ کر کے دُعا میں شامل کیا ہے ۔
آج میں ان دونوں امروں میں سے ایک کے متعلق اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں۔ حسد کو ایک
عربی کا لفظ ہے۔ مگر ہماری زبان میں بھی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے اور ہندوستان کا بچہ بچہ جو
ار دو یا پنجابی زبان رکھتا ہے جسد کو خوب جانتا ہے۔ اور ایسا شخص جس پر حسد کرنے کا شبہ بھی ہو۔ اس
کی مذمت کی جاتی ہے۔ مگر باوجود اس کے کہ یہ لفظ ہماری زبان میں مستعمل ہے۔ اور لوگ اس کو خوب
سمجھتے ہیں۔ اور باوجود اس بیماری کی شدت کو جاننے کے اور با وجود اس کے کہ اس سے نفرت کرتے
ہیں۔ پھر بھی عمداً اس میں لوگ مبتلا ہوتے ہیں۔ اور باوجود حسد کو اس لحاظ سے جاننے کے کہ حسد کی موٹی ہیں۔
تعریف ان کو معلوم ہوتی ہے۔ اور باوجود اس علم کے کہ حسد بُری چیز ہے۔ اور نفرت کے طور پر جس
کو گالی دینی ہو اسے حاسد کہتے ہیں۔ پھر بھی اپنے آپ کو اس سے نہیں بچاتے ۔ اس کی وجہ یہ
ہے کہ حسد کی جو حقیقی تعریف ہے ۔ اس سے لوگ نا واقف ہیں۔

۲۹۲
حسد کے منے لوگ یہ سمجھتے ہیں۔ کہ ایک ایسا شخص جس کے پاس مال ہو۔ اس کی نسبت دوسر کی خواہش
تے اور اسے مل جائے، بیشک یہ حسد ہے، لیکن میں حسد نہیں ہے۔ بلکہ جس طرح ہو۔ کہ اس سے مال چھن جاتے اور اسے
شیطان نے اور بدیوں کو مختلف رنگ دیتے ہوتے ہیں۔ اسی طرح حسد کو بھی کئی رنگوں میں پیش
۔
کرتا ہے۔
2
شیطان کی عادت ہے ۔ راس جگہ شیطان سے میری مراد ابلیس نہیں۔ بلکہ شیطانی ارادوں والے
آدمی اور وسواس ڈالنے والے لوگ ہیں کہ وہ بدی کو نیکی کے رنگ میں دکھایا کرتا ہے ۔ اس ذریعہ سے
وہ بہت بڑے بڑے فساد ڈالتا ہے۔ بہت لوگ ہیں کہ اگر کوئی ان کو بری کے ذریعہ بدی پر لگائے۔
تو نہیں لگیں گے لیکن اگر نیکی کی صورت میں بدی پیش کی جائے تو وہ اس پر کاربند ہو جائیں گے۔ مثلاً
ایک شخص کو کہا جائے کہ تم فلاں شخص کو قتل کر دو۔ تو وہ اس خیال سے نفرت کریگا ۔ اور اس خیال سے
گھبراتے گا لیکن نیکی کی صورت میں جب یہ بات پیش کی جاتے کہ بڑا ثواب ہو گا ۔ یا اور کوئی مفید نتیجہ
نکلے گا۔ تو لوگ قتل سے نہیں گھبراتے ۔ آجکل جو ٹھگوں کا بد نام گروہ ہے ۔ اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ
ابتداء میں یہ ایک مذہبی گروہ تھا جو اس لیے لوگوںکو قتل کر دیا کرتا تھا کہ لوگ دنیا کے رنج وآلام سے چھوٹے
جاتیں ۔ اور یہ لوگ سمجھتے تھے کہ اس طرح ہم کسی پر ظلم نہیں کرتے ۔ احسان کرتے ہیں۔ تو یہ بغیر کسی لالی اور
خواہش اور بغض و حقد کے قتل کے مرتکب ہوتے تھے۔ ان کا قاعدہ تھا کہ مسافر را ستہ میں چلا جاتا ہو۔
اس کے گلے میں پھانسی ڈالکر مار دیتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ مصیبت میں تھا ۔ ہم نے اس کو بچا لیا سوہ
اس کو ایک ثواب کا کام خیال کرتے تھے ۔ اب یہ گروہ ایک لیٹروں کا گروہ ہو گیا ہے ۔ ورنہ یہ ایک
مذہبی جماعت تھی جس کے سامنے لوگوں کو قتل کرنا برائی کے رنگ میں پیش نہ ہوا ۔ بلکہ اس صورت میں پیش ہوا کہ
لوگ دنیا میں رہ کر دُکھ اُٹھاتے تھے۔ اس لیے ان کو دکھوں سے نجات دینے کے لیے ان کو قتل کر دنیا
چاہیئے۔ اور یہ ان پر احسان ہوگا محکم نہ ہوگا۔ یہ دھوکہ تھا۔ جو شیطان نے ان کو نیکی کے رنگ میں دیا۔ بہ
پس شیطان کبھی بدی کی تعلیم کو نیک پیرائے میں پیش کرتا ہے اور بدی کوئیکی کا لباس پہنا کرلوگوں کی
ہمدردی حاصل کرتا ہے۔ مثلاً کہیں صدقہ کا سوال ہوتا ہے۔ اب اس کے مقابلہ میں اگر لوگوں کو نجل کی تعلیم
دی جائے تو وہ اس پر کان نہیں دھر سکتے، مگر یورپین رنگ دیگر اسی خیال کو اس طرح پیش کیا جاتا ہے
کہ اگر اس طرح صدقہ و خیرات کی جائے تو ملک کا ایک بڑا حصہ نکما ہو جاتا ہے۔ کیونکہ جب ان کو خیرات
ملنے لگتی ہے۔ تو وہ محنت چھوڑ دیتے ہیں ۔ اس لیے جو لوگ خیرات کرتے ہیں ۔ وہ نیک کام کرنے کی
ہم
بجائے ملک سے دشمنی کرتے ہیں۔ اب اگر کھلے لفظوں میں بخل کی تعلیم دی جاتی۔ تو ایک آور شخص بھی مشکل

۲۹۳
سے اس خیال کو تسلیم کرتا۔ مگر اس رنگ میں سینکڑوں اس نجل کی تعلیم کو تسلیم کر کیے اس پر عمل شروع کم
دیتے ہیں۔ یا اسی طرح اگر کوئی شخص کہے کہ عبادت میں کیا رکھا ہے اور ہماری تسبیح و تحمید سے خدا کا ہتے ہیں۔ اسی اگرکوئی کے میں اور
کیا بنتا ہے۔ تو بہت کم لوگ اس کے قابو میں آئیں گے، لیکن اگر یوں کہا جاتے کہ اصل تو عباد غریب
لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے ۔ جتنے عرصہ میں کوئی تسبیح پڑھتا ہے ۔ اتنے عرصہ میں ایک غریب کو مدد دینے
میں بہت فائدہ پہنچا سکتا ہے تو نتیجہ یہ ہوگا۔ کہ لوگ اس خیال کو تسلیم کرلیں گے۔ اسی لیے تمام بدیاں
نیکی کی شکل میں پیش کی جاتی ہیں۔ اور نادان ان پر عمل کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اور اس طرح لوگ تمام
عبادتیں تسبیح و تحمید حتی کہ نمازہ تک کو ترک کر دیتے ہیں۔
ہمارے ملک کا بڑا دنیاوی مصلح جس نے مسلمانوں کی مادی حالت بالکل بدل ڈالی ۔ اور جس کی
ذاتی محنت اور کوشش اور بہت اور قربانی سے کئی نکھے کام کے اور سست چست ہو گئے۔ اور
اس وقت جبکہ انگریزی زبان پڑھنے کو جہالت اور نادانی سے لوگ کفر سمجھتے تھے جس نے اس غلط خیال
کو لوگوں کے دلوں سے نکالا ۔ وہ سید احمد خان ہے ۔ دنیاوی لحاظ سے اس میں شک نہیں کہ اس نے بڑا
کام کیا۔ وہ قومی محبت دل میں رکھتا تھا ۔ ہاں مذہب کی محبت اس کے دل میں نہ تھی جس کو وہ قوم
سمجھتا تھا۔ اس کے لیے اس نے نماز ترک کر دی ۔ اور کہہ دیا تھا کہ وہ وقت جوئیں نماز میں لگاوں
گا۔ کیوں نہ قوم کی خدمت اور بھلائی میں صرف کروں جس سے قوم کا کام بنے ۔ پس شیطان نے
اس کو بھی دھوکہ دیا ۔ اور اس کے دل میں ڈال دیا کہ تیری یہ کارروائیاں ہی نمازہ کی قائم مقام
ہیں۔
شیطان بڑی ترکیب سے کام کرتا ہے۔ حسد کے بہت سے مدارج ہیں جن میں سے ایک
مساوات کا خیال ہے۔ اس میں شک نہیں کہ اس خیال کی جو اصل ہے۔ اس کا پیدا کرنے والا اسلام
ہے۔ کیونکہ اسلام کی تعلیم ہے کہ تمام بنی نوع آپس میں بھائی بھاتی ہیں۔ انسان ہونے کے لحاظ سے
کسی کو کسی پر فضیلت نہیں۔ اور اس میں شبہ نہیں کہ جب تک یہ خیال نہ ہو۔ ترقی نہیں ہو سکتی میگر
جن کو خدا نے بڑائی دی ہو۔ ان کی تذلیل کے لیے کہ دینا کہ اسلام نے مساوات رکھی ہے ۔ ان کو ہم پر
کوئی فضیلت نہیں ۔ ایک غلط خیال ہے۔ اور بہت لوگوں کو اس خیال نے تباہ کیا حضرت مسیح موعود نہیں۔ غلط اور تباہ موجود
کے وقت میں بعض وہ لوگ جنھوں نے اس زمانہ کے صوفیوں کی حالت کو دیکھا تھا کہ وہاں غریب
امیر کو ایک ہی قسم کا کھانا کھلایا جاتا ہے ۔ انہوں نے جب یہاں یہ بات ملاحظہ کی کر دی وسعت لوگوں
کو ان کی حالت کے مناسب اور غرباء کو ان کے درجہ کے مطابق کھانا دیا جاتا ہے تو کہنے لگے کہ خدا کے

۲۹۴
سلسلہ میں ایسا نہیں ہونا چاہیتے، بلکہ یہاں تو سب کو ایک ہی درجہ میں ہونا چاہیتے ۔ یہ بات حضرت اقدس کے
سامنے بھی پیش کی گئی ۔ آپ نے فرمایا۔ ہم تو خدا کے فعل کے متبع ہیں۔ دیکھو خدانے کسی کو امیر بنایا ہے اور کسی
ب
کے
کو غریب کسی کے گھر میں قسم قسم کے کھانے ہوتے ہیں۔ اور کسی کے ہاں مشکل سے دال روٹی ۔ اب کے قسائم
ل
جبکہ خُدا
نے تقسیم کی ہے تو ہم کیس اس تقسیم کے خلاف سب سے سے ایک ہی قسم کا معاملہ کریں جس کو گھر میں عمدہ کھانا
ملتا ہے ۔ اس کو عمدہ نہ دینا اس پر ظلم کرنا ہے کیونکہ وہ معمولی کھانے کا عادی نہیں ہوتا۔ تو یہ مساوات کا غلط
مطلب ہے۔ جو عام طور پر سمجھا جاتا ہے۔ خدا نے اسلام میں جو مساوات رکھی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے
که خواه بادشاہ نماز پڑھے یا غریب سب کو ایک سا اجر ملے گا۔ خُدا کے ہاں یہ نہیں کہ اگر ایک امیر نمازہ یا
روزہ کا عمل بجالاتے۔ تو اس کو اس سے زیادہ اجر ملے گا۔ جو ایک غریب و فقیر کو ان اعمال کا اجر ملیگا۔ باقی
رہی۔ دولت و ثروت یہ نتیجہ ہے ۔ اس کی یا اس کے آباء کی محنت کا۔ اس میں مساوات کیسے ہو سکتی ہے۔
سول کریم صلی الہ عیہ سل کے پاس فریاد آتے اور کہا حضور ہمارے بھائی امیر کیوں میں ہم سے
بڑھے ہوتے ہیں۔ نمازہ ہم پڑھتے ہیں۔ وہ بھی پڑھتے ہیں۔ روزہ ہم رکھتے ہیں وہ بھی رکھتے ہیں ہم جہاد کے
لیے جاتے ہیں۔ وہ بھی جاتے ہیں۔ وہ صدقہ و خیرات کرتے ہیں۔ ہم اس سے محروم ہیں۔ آپ نے فرمایا ۔
کہ میں تمہیں ایک ایسی بات بتاتا ہوں کہ اگر تم وہ کرو گے، تو امراء سے تم نیکیوں میں بڑھ جاؤ گے اور وہ بات
یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد ۳۳ دفعہ تحمید ۳۳ دفعہ تقدیس اور ۳۲ دفعہ تکبیر کہا کرو اللہ تعالی تمہیں ان
سے بڑھا دیگا، چند دن کے بعد غربا ۔ پھر آتے کہ حضور، امیر تو یہ کام بھی کرنے لگ گئے ۔ ہم کیا کریں آپ
نے فرمایا کہ خدا جس کو فضیلت دیتا ہے میں کسی طرح اس کو روک سکتا ہوں ۔ وہ دولتمند مسلمان ایسے مسلمان
نہ تھے۔ کہ فرائض کو بھی ترک کر دیں ۔ وہ تو نوافل میں اسقدر جد و جہد کرتے تھے۔ کہ ایک دوسرے سے آگے بڑھنے
کی کوشش کرتے تھے۔ پھر ان کی دولت مندی برائے نام نہ تھی، بلکہ کافی دولت رکھتے تھے۔ ایک صحابی
جن کے متعلق صحابہ کا خیال تھا کہ غریب ہیں۔ جب فوت ہوئے، تو ان کے پاس ڈھائی کروڑ روپیہ کی
جائیداد ثابت ہوئی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں صحابہ کو تجارت کا بھی خاص ملکہ تھا، چنانچہ
حضرت عبد الرحمن بن عوف اس فن میں کامل تھے۔ انہوں نے ایک دفعہ دس ہزار اونٹ خریدے۔ اور
اصل قیمت پر ہی فروخت کر دیئے ۔ ایک دوست نے کہا کہ اس میں آپ کو کیا نفع ہوا ۔ انہوں نے
جواب دیا کہ مجھے اسی وقت کھڑے کھڑے ڈھائی ہزار روپیہ کا نفع ان اونٹوں کی خرید و فروخت میں حاصل ہوا ہے
بخارى كتاب الصلوة باب الذكر بعد الصلواة

۲۹۵
اور وہ اس طرح کہ میں نے جب اونٹ خریدے تھے تو نکیل سمیت خریدے تھے اور فروخت بغیر نکیل کے کہتے ہیں
اس سودے میں دس ہزار کمیل مجھے نفع میں ملی۔ اور اگر میں اس وقت فروخت نہ کرتا، تو خدا جانے کب کا اک پیدا
ہوتا اور اتنے عرصہ میں کتنا کھا جاتے لیکن اس وقت بغیر کی خرج کے ڈھائی ہزار کا نفع ہوا، چونکہ ان تجارت
کا فن خوب آتا تھا۔ اور اپنے کام میں بہت چست تھے اس لیے وہ مال میں بڑھ گئے ۔ اب کسی طرح
ان کو کسی ایسے شخص کے برابر سمجھا جا سکتا تھا۔ جو نہ ان کی طرح ہوشیار تھا اور نہ اس فن سے جیتی کیساتھ
کام لے سکتا تھا ۔ یہ مساوات نہیں، کہ دولتمندی کے لحاظ سے سب کو مساوی سمجھا جاتے، یہ تو ایک
دھوکہ ہے اور غلطی ہے۔ مساوات وہ ہے جو حضرت رسو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت امراء
نے دکھائی ۔ اب لوگ جس چیز کو مساوات خیال کرتے ہیں یہ حسد ہوتا ہے۔ متعدد احادیث میں آتا
ہے کہ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے اور کوئی بات کہنی چاہی ۔ آپ نے فرما دیا۔ تمہارا امیر
پیش ہو۔ پس ان لوگوں کی مزعوم مساوات کہاں رہی۔ اگر سب کی ایک ہی حیثیت تھی، تو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے امیر کے پیش ہونے کا کیوں حکم فرمایا۔ پھر فرمایا نماز کے لیے وہ آگے کھڑا ہو جو تم
میں زیادہ متقی اور اعلم ہو ۔ اور اس طرح ایک کو خاص حیثیت دیدی ۔ پس اس کا نام مساوات نہیں ہے
کو مختلف مدارج اور مختلف حیثیتوں کے آدمیوں کے ساتھ ایک ہی جیسا سلوک کیا جائے جو لوگ
مختلف علمی اور عملی مدارج رکھتے ہیں ۔ یا ان کو بعض خاص رسوخ حاصل ہیں ۔ ان کو کیسے ایک ہی طرح کا
سمجھا جا سکتا ہے ۔ قرآن شریف میں آتا ہے کہ اگر تم کوئی بات سنو ، تو اس کو ان لوگوں کے پاس لے جاؤ
جن کو استنباط کرنا آتا ہو ۔ اب دیکھو استنباط والے الگ ہیں۔ مشورہ والے الگ ۔ اب جو شخص یہ کہتا
ہے کہ ہر ایک کام میں سب کو شریک ہونا چاہیتے ۔ وہ دراصل مساوات کا مطلب نہیں جانتا۔ اور
حسد کرتا ہے اور اپنے نفس کو دھوکہ دیتا ہے کہ حسد کو مساوات کے لباس میں چھپاتا ہے۔ ایک امیر
کو عمدہ کھانا کھلایا گیا ۔ دوسرا جلتا ہے کہ اسے بھی کیوں نہ ایسا کھانا ملا۔ یہ مساوات نہیں بلکہ حسد ہے
جس کو نیکی کا لباس پہنایا جاتا ہے جب اس کو مساوات کہا جاتا ہے ۔ امام شعرانی کہتے ہیں کہ میں نے
اپنی ایک بیوی سے مزاحاً کہا کہ میں جب مرنے کے بعد بہشت میں جانے لگوں گا۔ تو اپنی دوسری
بیوی تیری سوکن کو ہمراہ لے جاؤں گا۔ بیوی نے کہا ۔ کہ خدا کی قسم میں اس بہشت میں ہرگز داخل نہ
ہوں گی گی ۔ ۔ اس بیوی نے نے جو جو یہ کہا ۔ یہ اس کے حسد کا نتیجہ تھا یہی حسد ہے جو جو بڑھتے ٹہ بڑھتے انسانوں
کو ہلاک کر ڈالتا ہے ۔ آج جو لوگ ہم سے جدا ہوتے ہیں۔ وہ احمدی کہلاتے ہیں حضرت مسیح موعود
کی کچھ نہ کچھ محبت دل میں رکھتے ہیں اور حضرت اقدس کی کتب کو چھاپتے ہیں۔ اور کچھ نہ کچھ تبلیغ

۲۹۶
بھی کر دیتے ہیں۔ باوجود ان باتوں کے ان کو ہم سے حسد ہے۔ اس لیے جہاں ہمارے آدمی جاتے ہیں کہ لوگوں
کو احمدی بنائیں۔ وہ کوشش کرتے ہیں۔ کہ لوگ احمدی نہ ہوں اور ان کو ورغلاتے ہیں۔ اور ان کو روکنے
کی کوشش کرتے ہیں پس اسی خیال نے ان کو خراب کیا کہ وہ مساوات کے طالب تھے۔ حالانکہ یہ مساوا
نہ تھی۔ بلکہ حسد تھا۔ خوارج بھی یہی کہتے تھے کہ خلیفہ کون ہوتا ہے۔ اس کو کیا حق ہے کہ وہ ہم سے
بڑا کہلاتے - الحُكُمُ لِلَّهِ وَالْأَمْرُشُورَى بَيننا ۔ یہ بات تو سچ تھی، مگر انہوں نے
اس سے غلط نتیجہ نکالا ۔
پس حسد ایک برا مرض ہے ۔ اس سے بچو۔ اور یاد رکھو کہ اسلام مساوات کا مخالف نہیں۔
بلکہ متویہ ہے، لیکن عام لوگ جس کو مساوات کہتے ہیں۔ وہ حسد ہے اور اسلامی مساوات ایک پاک چیز
ہے جس کا مقابلہ دنیا کی اور کوئی تعلیم نہیں کرسکتی ۔
الفضل ٣ ستمبر ته )

آج 10 میں سے 10 باقی