دُعائیں قبول ہونے کا خاص دن
۲۹۷
56
دُعائیں قبول ہونے کا خاص دن
19
(فرموده ۵ ستمبر له )
(
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میرا منشا۔ تو آج بہت کچھ سنانے کا تھا۔ مگر جمعہ پڑھنے کے لیے آنے سے تھوڑی دیر پہلے سردرد
کی شکایت ہوگئی ہے۔ اس لیے مختصر طور پر ہی اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آج کا دن دعاؤں کی
قبولیت کے لیے خاص خصوصیت رکھتا ہے یہ ایک افسوس کی بات ہے کہ اس زمانہ میں جہاں ظاہری علوم
کی ترقی ہوتی ہے وہاں لوگوں کی قیمتی سے روحانی علوم میں کی واقع ہو گئی ہے اور جوں جوں لوگ ظاہری علوم سے زیادہ
واقف ہوتے جاتے ہیں خواہ وہ علوم کی یورپی زبان میں انہوں بلکہ اس زبان میں ہوں جس میں خدا کا آخری کلام شریعت کے
رنگ میں نازل ہوا ہے تاہم لوگ اپنی ہمتی اور زمان کی رو اورشیطان کے آخری حملہ کے اثر سےان روحانی باتوں کو جو ان
کی محدود عقل میں نہیں آسکتیں ۔ چھوڑتے جاتے ہیں۔ اور اب تو یہاں تک حالت ہوگئی ہے کہ جو ذرا
کوئی ایک دو کتابیں پڑھ لیتا ہے۔ وہ سمجھ لیتا ہے کہ مجھ میں خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی اور رسول اللہ کی
فرمائی ہوئی باتوں پر تنقید کرنے کا مادہ پیدا ہوگیا ہے۔ اور اگر خوش قسمتی یا بدقسمتی سے کچھ زیادہ علم
پڑھ لیتا ہے۔ تو پھر یہ تنقید کرنے تک ہی اپنی قابلیت کو محدود نہیں رکھتا ۔ بلکہ خدا تعالیٰ کو املا کرانے
کا بھی اپنے آپ کو مستحق سمجھتا ہے، اور کہتا ہے کہ خدا کو اس طرح نہیں، بلکہ اس طرح کہنا چاہتے تھا
اس کا نتیجہ یہ ہے کہ شریعت کے بہت سے احکام جو اپنی کم عقلی اور روحانیت کی کمزوری کی وجہ سے
لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتے ، ان کا اگر اپنے آپ کو مذہب کا پابند ظاہر کرنے کے لیے انکار نہیں کرتے
تو ان پر عمل بھی نہیں کرتے اور ان کے صحیح اور درست ہونے کا اعتقاد بھی نہیں رکھتے۔ حالانکہ وہ صداقتیں ہیں۔
لیکن جب تک روحانی علوم میں ملکہ حاصل نہ ہو، اس وقت تک وہ سمجھ میں نہیں آسکتیں، گو یہ صداقتیں ایمانیات
ے تھی نہیں رکھیں یعنی ایسی ہیں کہ جن پرایمان لانے کے غیر نجات نہ ہوسکے، مگر اس میں شک نہیں کہ وہ صداقتیں
ضرور ہیں۔ ہاں وہ امور جن پر نجات کا دارو مدار ہے ۔ وہ ایسی صورت میں پیش کئے گئے ہیں کہ جن کو
ت
۲۹۸
ہر انسان ادنیٰ سے ادنی اعقل رکھنے والا بھی سمجھ سکتا ہے۔ مگر بعض ایسے اُمور ہیں جو ایمانیات سے وابستہ نہیں
بکہ ایسے ہیں جو محض یقین کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں بڑا عمل کے ساتھ۔ ان میں بہت سی ایسی باتیں پائی
جاتی ہیں جو ظاہری علم کے ذریعہ انسان کی سمجھ میں سمجھ میں نہیں آسکتیں۔ بلکہ ان کے سمجھنے کے لیے روحانی علم کی
ضرورت ہوتی ہے۔
مجھے اس حد بندی کی ضرورت اس لیے پیش آتی ہے کہ کوئی یہ نہ کسے کہ اگر ہمارے مذہب میں بھی
بعض ایسی باتیں پائی جاتی ہیں جو ظاہری علم اور عقل کے ذریعہ سمجھ میں نہیں آئیں تو پھر ہم عیسائیوں پر پر کیا کیا ا اعتراض
کر سکتے ہیں کہ تہاری مذہبی باتیں عقل میں نہیں آئیں پیس اصل بات یہ ہے کہ جن امور پر نجات کا دار و مدار ہے
ان کے متعلق ضروری ہے کہ سمجھ میں آئیں۔ کیونکہ اگروہ کسی کے سمجھ میں ہی نہ آئیں۔ تو ان پرعمل کس طرح کیا
جاسکے گا لیکن بعض ایسی باتیں جن سے روحانی مدارج میں ترقی حاصل ہوتی ہے۔ ان کی سمجھ اسی وقت آتی ہے
جبکہ کسی قدر روحانی استعداد حاصل ہو جاتی ہے جن باتوں پر نجات کا دارو مدار ہے۔ ان کو توالیا ہی
سمجھنا چاہتے۔ جیسا کہ بچوں کے پڑھنے کا ابتدائی قاعدہ ہوتا ہے ۔ اس پر بچہ کو الف ب
پڑھاتے اور سمجھاتے ہوئے کوئی دلیل دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بلکہ بغیر اس کے وہ سمجھ سکتا ہے اسی
طرح اسلام میں وہ امور جن پر نجات کا دارو مدار ہے۔ ان کو تو ہرشخص سمجھ سکتا ہے۔ ہاں جس طری بعض ضدی
بیچنے الف کو ب اور بے کو الف کہہ دیا کرتے ہیں ۔ اسی طرح اگر کوئی ضدی اور ہٹ دہرم انسان سے
کہ خدا ایک نہیں ہے اور دلائل سے بھی نہ مانے۔ یارسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کو ظاہری
دلائل سے بھی تسلیم نہ کرے تو اُسے کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ مگر خدا تعالیٰ کی وحدانیت اور رسول کریم کی صداقت
کے ایسے صاف اور واضح دلائل ہیں۔ کہ جنہیں معمولی سے معمولی عقل کا انسان بھی بآسانی سمجھ سکتا ہے اس
کے مقابلہ میں روحانیت سے تعلق رکھنے والی ایسی باتیں ہیں کہ جنہیں وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جو روحانیت
میں دن کچھ نہ کچھ دخل رکھتے اور جنہیں کسی حد تک روحانی مدارج حاصل ہوتے ہیں ورنہ ظاہری دلائل سے
وہ نہیں سمجھائی جاسکتیں ۔ مثلاً قرآن کریم کی آیتوں کے جو خاص اثرات ہیں ۔ ان کو نہ تو سمجھا یا جا سکتا ہے اور
نہ کوئی روحان روحانیت سے بے بہرہ انسان انہیں سمجھ سکتا ہے۔ کوئی نا واقف انسان کے کہ ان کا کیا اثر ہو سکتا
ہے لیکن جنہوں نے تجربہ کیا ہے اور فائدہ اٹھایا ہے۔ ان کی شہادتیں موجود ہیں۔ اور وہ بڑے زور کیساتھ
اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ بعض خاص آیتوں سے بڑی بڑی مشکلات حل ہو جاتی اور بڑے بڑے فوائد
پہنچتے ہیں تو آیات کے خاص اثرات کا انکار نہیں کیا جا سکتا ، مگر ساتھ ہی اس کے یہ بھی ہے کہ کوئی نہیں
بنا سکتا کہ ان کے اثرات کیوں ہیں۔ اس سے میرا مطلب یہ ہے کہ ہر شخص کو نہیں بتایا جاسکتا۔ کیونکہ ایسی
۲۹۹
CL
باتیں ہیں جن کے سمجھنے میں ذوق اور تجربہ کو دخل ہے۔ اس کی وجہ اس کی سمجھ میں آسکتی ہے جو ذوق اور تجربہ رکھتا
ہو۔ اس کی مال ایسی ہی ہے جیسا کہ ہم کو یہ تانا چاہیںکہ مٹھاس کیا ہوتی ہے۔ اگر کسی نے بھی میٹھا چکھا ہی
نہیں، تو ہم اسے زبانی طور پر ہرگز نہیں سمجھ سکتے کہ مٹھاس کیا ہوتی ہے ۔ ہاں جس نے چکھا ہو۔ اسکو ٹھاس
کی کمی یا زیادتی بتائی جاسکتی ہے۔ اسی طرح ایک ایسا شخص جس کی آنکھیں ہیں۔ اور جس نے سورج کی روشنی
دیکھی ہے اس کو بتا سکتے ہیں کہ فلاں روشنی مدہم تھی یا تیز۔ فلاں سیاہی مائل تھی یا سبزی، فلاں سفیدی مائل
تھی یا زردی، غرض اُسے کئی کیفیتیں روشنی کی تلائی اور سمجھائی جاسکتی ہیں، لیکن جو جنم کا اندھا ہو۔ اس کو کچھ
نہیں سمجھا سکتے تو ایسے امور جو فروغ کہلاتے ہیں۔ بلحاظ اس کے کہ ایمانیات سے تعلق نہیں رکھتے۔ ایسے ہی
لوگوں کی سمجھ میں آسکتے ہیں جنھوں نے ایک حد تک ان کا تجربہ کیا ہو اور کسی قدر مزا چکھا ہو۔ انہی امور میں سے
ایک دعاؤں کے قبول ہونے کے خاص اوقات ہیں۔ ہر شخص یہ نہیں سمجھ سکتا کہ کیا وجہ ہے کہ جمعہ کے دن دعا
قبول ہونے کی ایک خاص گھڑی ہوتی ہے۔ البتہ بعض ایسی باتوں کو لوگ سمجھتے ہیں۔ جن کی کوئی وجہ انہوں نے
قرار دے لی ہوتی ہے۔ ملا یہ سمجھتے ہیں کہ رات کو خدا تعالیٰ دعا خاص طور پر سنتا ہے کیوں اس لیے کہ رات کو
انسان جاگتا اور تکلیف اُٹھاتا ہے، لیکن دراصل دعا کے قبول ہونے کی یہ وجہ نہیں ہے کیا اگر کوئی شخص
دس پندرہ میں دوڑ کر دعامانگے تو اس کی دعا اس لیے قبول ہو جائیگی کہ اس نے تکلیف اُٹھائی ہے یا اگر
کوئی ساری رات جاگتا رہے اور دن کو دُعا مانگے، تو اس کی دُعا قبول ہو جائے گی۔ نہیں۔ کیونکہ صرف
رات کا جاگنا اور تکلیف اٹھانا دعا کے قبول ہونے کا باعث نہیں ۔ گو ایک حد تک یہ بھی درست ہے
کہ رات کو جاگئے اور تکلیف اُٹھانے سے دعا قبول ہوتی ہے، مگر دُعا کے قبول ہونے کی اصل وجہ یہیں
نہیں ہے، ورنہ اگر یہ وجہ ہوتی ۔ تو چاہتے تھا کہ جتنی کوئی زیادہ تکلیف اُٹھاتا۔ اتنی ہی جلدی اس کی
دعا قبول ہوتی، پھر جمعہ کی دعا ہے ۔ عرفات کی دُعا ہے کعبہ پر پہلی نظر پڑنے کے وقت کی دُعا ہے ان
اوقات کی دُعائیں کیوں خاص طور پر قبولیت کا شرف حاصل کرتی ہیں۔ ان کی کوئی وجہ نہیں سمجھائی جاسکتی ۔
کیونکہ دراصل یہ ذوقی سے تعلق رکھنے والی باتیں ہیں اور جو ذوق نہ رکھتا ہو۔ اس کی سمجھ میں نہیں آسکتیں۔
اس میں شک نہیں کہ ان واقعات کا دُعا کے ساتھ خاص تعلق رکھنے کا ظاہری طور پر انکار کوئی نا وات
سے ناواقف ہی مسلمان کرے تو کرے، لیکن اس میں بھی شک نہیں کہ بہت کثرت سے لوگ ان کا عملاً
انکار کرتے ہیں۔ جبکہ ان سے کوئی فائدہ نہیں اٹھاتے، اور ان کی طرف توجہ نہیں کرتے، تو باوجود اسیس
کے کہ زبان سے مانتے ہیں کہ ایسے اوقات اور گھڑیاں مریں جن میں دعائیں خاص طور پر منظور ہوتی
ہیں لیکن عملی طور پر کوئی فائدہ نہیں اُٹھاتے ۔ وجہ یہ کہ چونکہ اس کوچہ سے نا واقف اور اس مذاق سے بے بہرہ
ہوتے ہیں۔ اس لیے انہیں اس پر یقین نہیں ہوتا حالانکہ اگر کوئی شخص ذرا اس طرف ڈھل جاتے تو معلم کرسکتا
ہے کہ واقعہ میں ان اوقات میں دعائیں کرنے سے بہت بڑا فائدہ ہوتا ہے۔
دعاؤں کی قبولیت کے ساتھ تعلق رکھنے والے اوقات میں سے ایک آج کا دن بھی ہے۔ جو اس لحاظ
پر دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ اور میں نے سفر حج میں اس دن کو دعاؤں کی قبولیت میں بہت بڑا دخل رکھتا دیکھا
ہے ۔ اور اس دن ایسی کیفیات دیکھنے میں آتی ہیں کسی اور وقت میں بہت ہی کم دیکھی گئی ہیں۔ پس میں اپنے
تجربہ کی بناء پر تمام دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ آج کا دن چونکہ خاص خصوصیت رکھتا ہے۔ اس لیے اس
سے فائدہ اُٹھائیں۔ یوں تو دعائیں کرنے کا ہر روزہ ہی حکم ہے مگر اس دن سے خاص طور پر فائدہ اُٹھانا
چاہیے۔ اپنے عزیزوں ۔ دوستوں رشتہ داروں کے لیے دُعائیں کی جائیں ۔ اس کے ساتھ ہی اسلام کی ترقی
دین کی اشاعت کے لیے اور ان بھائیوں کے لیے جو دین کی ترقی کے لیے خواہ اپنے گھروں میں خواہ باہر
جا کر کوشش کر رہے ہیں ۔ دُعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ انہیں کامیاب کرے "
الفضل و استمبر ته )