قربانی وہی ہے جسے خداتعالیٰ قبول کرے۔
۵۴
८
و فرموده در ستمبر 0 بمقام باغ حضرت مسیح موعود علی السلام قادیا)
وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَا ابْنَى دَمَ بِالْحَقِّ إِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُبِّنَ
مِنْ أَحَدِهِمَا وَلَمْ يُتَقَبَّلْ مِنَ الْآخَرِهِ قَالَ لَا قُتُلَنَّكَ قَالَ
إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ
یہ عید قربانی کی عید کہلاتی ہے ۔ عید الاضی بھی اسے کہتے ہیں۔ کیونکہ اس پر قربانیان کی جاتی
ہیں ، ہمارے ملک میں اسی کا ترجمہ کر کے اس کا نام بعض لوگوں نے عید قربان رکھ لیا ہے ۔ اس عید
میں اور اس سے پہلی عید میں جو عید الفطر کہلاتی ہے ۔ یہ فرق ہے کہ عید الفطر میں بوجہ اس کے کہ میدان
کا تمام همینه طاقت رکھنے والے مسلمان روزے رکھتے رکھتے ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کہ
کی اس عید کے دن یہ سنت تھی کہ آپ صبح کچھ ناشتہ کر کے عید پڑھنے کے لئے جاتے تھے کہے مگر
آج کی عید کے دن کا پہلا حصہ نیم روزه اور پچھلا حصہ قربانی کا ہوتا تھا۔ اور آپ کی سنت تھی کہ
عید پڑھنے سے پہلے کچھ تناول نہ فرماتے تھے ، بعد میں جا کر قربانی کے گوشت سے کھاتے تھے ۔
اس لئے یہ عید اپنے اندر دو نمونے رکھتی ہے کیونکہ اس کا ایک حصہ روزے کا اور دوسرا حصہ کھانے
کا ہے مگر پہلی عید ایک ہی رنگ رکھتی ہے کہ مہینہ بھر روزے رکھے جاتے ہیں اور اس دن کھایا
پیا جاتا ہے ۔ عام طور پر یہ عید بڑی عید کہلاتی ہے۔ اور رمضان کے بعد جو عید آتی ہے وہ
چھوٹی ۔ یوں تو ان کی بڑائی چھوٹائی اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے لیکن یہ یقینی امر ہے کہ جس شخص نے
جس عید پر خدا تعالیٰ کے قرب کی راہ تلاش کی وہی عید اس کے لئے بڑی ہے۔ اور
جس عید کا دن یونہی گزر گیا وہ عید اس کے لئے چھوٹی چھوڑ محرم اور ماتم کا دن - اور ماتم کا دن ہے تو بڑی اور
چھوٹی عید نسبتی امر ہے۔ حقیقت میں کوئی نہیں جانتا کہ کونسی عید بڑی ہوگی اور کونسی چھوٹی ۔
نمو کا چونکہ اس عید پر قربانیاں ہوتی ہیں اور لوگ خوب کھاتے پیتے ہیں اس لئے اس کو بڑی عید
کہتے ہیں۔ مگر لوگوں کے اس فیصلہ کے علاوہ اس کے متعلق ہم ایک خدائی فیصلہ بھی دیکھتے ہیں لوگوں
نے تو اس کا نام بڑی عید رکھا مگر جہالت سے کہ کھانے پینے کا خوب موقع ملتا ہے لیکن خدا تعالٰے
کی طرف سے بھی اس کو بڑائی کا خطاب ملا ہوا ہے۔ پرانے زمانہ کو تو جانے دو کہ اس میں خدا تعالیٰ نے
اس عید کی کیا فضیلت بیان کی ہے۔ اسی زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام کو العام
ہوا کہ اس عید پر عربی میں خطبہ پڑھنا ۔ خدا تعالے تمہاری زبان پر الفاظ جاری کرے گا چنا نچہ ایسا ہی ہو
T
♡♡
تو یہ عید ہماری جماعت کے لئے ایک خاص نشان ہے کیونکہ اس پر خدا تعالیٰ نے یہ معجزہ دکھایا کہ ایک
ہمارے نہی ملک کا باشندہ جو نہ کبھی عرب میں گیا ن کبھی عالمہ کہلایا نہ اس نے علم عربی کی خاص طور
تعلیم پائی اور لوگ مولوی چھوڑا سے مجلسی آدمی بھی نہیں سمجھتے تھے کیونکہ اس نے سب کو چھوڑ چھاڑ کر
گوشہ تنہائی میں زندگی بسر کی اور لوگوں سے کوئی تعلق نہ رکھا۔ اس ۔ نہ رکھا ۔ اس پر خدا نے اپنا کلامہ جاری کیا۔
اور اس نے بغیر کسی قسم کی تیاری اور عربی زبان میں تقریر کرنے کی مشق کے ایک لمبے عرصہ تک تقریر
کی جو ایسی شستہ اور فصیح تھی کہ جس کو اس ملک والے بھی دیکھ کر حیران و ششدر رہ جاتے ہیں جن کی
مادری زبان میں وہ کی گئی اور ایسی اعلیٰ درجہ کی ہے کہ اگر قرآن کریم کے بعد آسانی اور سہولت سے
کوئی عبارت حفظ ہو سکتی ہے تو یہی تقریر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمائی ۔ یہ حفظ
کرنے کے اس قدر اقرب ہے کہ وہ دن جس میں کی گئی تھی ابھی ڈوبا نہیں تھا کہ چھوٹے چھوٹے
بچے اس کے فقرے گلیوں میں دوہراتے پھرتے تھے۔ وجہ یہ کہ ایسی مقفی اور مسجع ہے کہ بہت
آسانی سے یاد ہو سکتی ہے۔ اس وقت میری عمر بارہ برس کے قریب تھی اور کئی بچے مجھ سے
بھی چھوٹی عمر کے تھے مجھے یاد ہے ہمیں اس تقریر کے کئی فقرے یاد ہو گئے تھے اور تقریر کرنے
کے وقت کے نقشہ کا ایسا اثر تھا کہ بغیر اس بات کے علم کے کہ سواری کا پڑھنے کے ساتھ خاص
تعلق ہوتا ہے ہم دیواروں کو گھوڑا بنا لیتے اور فقرات کو پڑھتے اور ہم سمجھتے کہ سواری سے ان فقرات
کو خاص مناسبت ہے ۔ تو بلحاظ اس کے کہ اس عید کو ہماری جماعت کے ساتھ یہ خاص خصوصیت
ہے کہ اس پر خدا تعالے نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ایک بہت بڑا معجزہ دکھایا
ہمارے لئے یہ بڑی عید ہے۔ پھر اس لحاظ سے بھی بڑی ہے کہ اس کے ذریعہ قربانیوں کی طرف توجہ
دلائی جاتی ہے اور تمام بڑائیوں کے حاصل کرنے کے لئے نفس کی قربانی ضروری ہوتی ہے اس
عید پر نفس کی قربانی کی طرف اشارہ ہے اور مال کی قربانی کرائی جاتی ہے لیکن جیسا کہ میں نے
بتایا ہے، بڑائی چھوٹائی نسبتی امر ہے اور جس سے کوئی فائدہ اٹھائے ، وہی اس کے لئے بڑی ہے
تاہم چونکہ اس عید میں قربانیوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے ، اس لئے جو اس سے فائدہ اٹھائے
وہ اسے بڑا کہہ سکتا ہے۔ کیونکہ اس میں ایک طرف تو قربانی کی حقیقت اور اس کا نفع اور فائدہ
بتایا گیا ہے اور دوسری طرف اس سے اس قربانی کی طرف توجہ دلائی گئی ہے جو حضرت
اسمعیل علیہ السلام نے کی۔
دنیا میں لوگ معمولی معمولی باتوں کے لئے بڑی بڑی تکلیفیں اٹھا کر چاہتے ہیں کہ ان کا نام
مشہور ہو جائے مثل مشہور ہے کہتے ہیں کوئی عورت بھی اس نے انگوٹھی بنوائی ۔ عورتوں کو !
دکھانے کے لئے وہ اس انگلی سے جس میں انگوٹھی پہنی ہوئی تھی باتوں باتوں میں اشارے کرتی۔
۵۶
مگر اتفاق کی بات ہے کسی نے نہ دیکھی۔ اس پر اس نے اپنے گھر کو آگ لگادی جب عورتیں اس کے پاس
مدردی کرنے کے لئے آئیں تو انہوں نے پوچھا کہ کچھ بچا بھی یا سب کچھ مل گیا ۔ اس نے کہا اور
تو کچھ نہیں بچا صرف یہ انگوٹھی بچی ہے ۔ اس پر جیسا کہ بعض عورتوں کی عادت ہوتی ہے کہ نئے
کپڑے با زیور کو دیکھ کر بے اختیار بول اٹھتی ہیں کہ کب بنوایا ہے ۔ کسی عورت نے اس سے پوچھا
کہ بہن تم نے یہ انگوٹھی کب بنوائی ہے۔ اس نے کہا ۔ یہ سوال اگر کوئی مجھ سے پہلے کرتی تو میرا گھر
ہی کیوں چلتا ۔ تو شہرت لوگوں کو اتنی مطلوب ہوتی ہے کہ نا جائہ رنگ میں بھی اس کو حاصل
کرنا چاہتے ہیں اور جو جائز شہرت اور عزت خدا نے دی ہو۔ اس کے متعلق تو خدا تعالیٰ خود فرمانا
ہے ۔ 5 أَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّت کہ اللہ نے جو تجھ پر انعام کیا ہے اس کو بیان کر اور
لوگوں کو بتا۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایسا کرنا پڑا ۔ مگر اس کے ساتھ لا فخر ایہ
لا فخر بھی آپ فرماتے رہے ہیں تو بڑائی اور عزت، شہرت اور رتبہ خدا کی نعمتوں میں سے
ایک نعمت خدا کی رحمتوں میں سے ایک رحمت خدا تعالیٰ کے احسانوں میں سے ایک احسان ہے۔
اور خدا تعالے جب کسی پر اپنا فضل کرتا ہے تو اس کو غربت بھی ساتھ ہی دے دیتا ہے کبھی ایسا
نہیں ہوا کہ کو ئی شخص ذلیل بھی ہو اور خدا کا پیارا بھی۔ کیونکہ خدا کے قرب کی علامتوں میں
سے ایک علامت یہ بھی ہے کہ انسان مکرم اور معزز ہو۔ چنانچہ خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا
ہے اِن اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ انتقام یہ کہ تم میں سے اکثر مر وہی ہے جو اتنی ہے ۔
اس سے صاف ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے اشقی کو مکریم قرار دیا ہے۔ وجہ یہ کہ ر یہ کہ عزت اور تقوی
ایسی لازم و ملزوم چیزیں ہیں کہ کبھی جدا ہو ہی نہیں سکتیں ۔ اور ذلت ہمیشہ خدا کی نافرمانی
کی وجہ سے یہی آیا کرتی ہے۔ اس سے میرا یہ مطلب نہیں کہ خدا کے نافرمان لوگ بظاہر دنیا دی
عوت والے نہیں ہوتے ۔ بلکہ یہ ہے کہ جو خدا کا مقرب ہو وہ کبھی ذلیل نہیں ہوتا۔ یہ تو ہوگا کہ
ان لوگوں کو بظاہر عزت مل جائے جو متقی اور نیکو کار نہیں ۔ مگر یہ کبھی نہیں ہو گا کہ کوئی متقی
ہو اور اسے حقیقی عزت حاصل نہ ہو ۔ تو عزت و توقیر خدا کا بہت بڑا فضل اور احسان ہے اور
انسان چاہتا ہے کہ اُسے عزت اور شہرت حاصل ہو۔ اس عید پر خدا تعالے نے بتایا ہے کہ
دیکھو حضرت اسمعیل علیہ السلام کو جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے قربان کیا اس وقت پر ہزاروں
سال گذر گئے ہیں۔ ہیں مگر آج ج تک ان کا نام خودت توقیر سے لیا جاتا ہے اور ان کو ایسی عورت اور
شہرت حاصل ہو گئی ہے جو کبھی مٹ نہیں سکتی۔ پس جب لوگ معمولی معمولی عزتوں کے لئے جانیں کے
دیتے ہیں مثلا لڑائیوں میں لوگ جانیں دیتے ہیں کہ عورت اور ناموری حاصل ہو مگر کب تک یاد
رہتی ہیں بہت ہی قلیل عرصہ تک ۔ اسی لڑائی میں دیکھ لو۔ ابھی سے یہ بحث ہو رہی ہے کہ رہے
**
06
بڑا تمنہ اس لڑائی میں سب سے پہلے کس نے حاصل کیا تھا۔ گویا اتنے تھوڑے عرصہ میں یہ بھی
یاد نہیں رہا۔ تو دنیا کی عزت جس کی یہ حالت ہے اس کے لئے جب جانیں قربان کی جاتی ہیں تو
سوچنا چاہیئے کہ خدا کی طرف سے عزت حاصل کرنے کے لئے جو ہمیشہ رہنے والی ہے کس قدر قربانی
ہونی چاہیے۔
مگر اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیئے کہ خدا تعالے کے لئے جو قربانیاں کی جاتی
ہیں ان کا نام تو قربانیاں ہوتا ہے مگر دراصل وہ خدمتیں ہیں جن کے معاوضے ملنے ہوتے ہیں کیونکہ
قربانی تو اس کو کہتے ہیں کہ بغیر کسی معاوضہ کے کوئی کام کیا جائے۔ گوبندہ خدا تعالے سے سودا کر کے
قربانی نہیں کرتا مگر دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ جو انسان خدا کے لئے قربانیاں کرتا ہے اسے اس کے
بدلہ میں اس قدر انعام ملتے ہیں کہ جن کی کوئی حد نہیں رہتی ۔ اس لئے ہم نہیں کہ سکتے کہ خدا کے
لئے جو قربانیاں کی جاتی ہیں وہ قربانیاں ہوتی ہیں بلکہ انہیں معمولی سے معمولی خدمتیں بھی نہیں
کہہ سکتے۔ کیونکہ ان کے بدلے میں بہت بڑا معاوضہ اور اجر ملنا ہوتا ہے ۔ تو خدا کے لئے جو قربانی کی
جاتی ہے گو اس کا نام قربانی ہی ہے۔ لیکن یہ بھی محض خدا کا فضل اور احسان ہے کہ بندہ اپنی۔
عزت اور مرتبہ کے بلند ہونے کے لئے جو کام کرتا ہے اس کا نام قربانی رکھ دیا گیا ہے ورنہ وہ کام
معمولی خدمت بھی کہلانے کا مستحق نہیں ہوتا۔ تو یا د رکھنا چاہئیے کہ خدا تعالے کے لئے جو قربانیان
کی جاتی ہیں خواہ وہ نفس کی ہوں یا مال کی وہ در حقیقت خدمتیں ہیں کہ جن کے بدلے بہت بڑھ
چڑھ کر ملتے ہیں۔ اور اس قدر ملتے ہیں کہ وہ قربانیاں خدمات کہلانے کی بھی مستحق نہیں ہیں ۔
بہت لوگ اس بات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے دھو کہ میں پڑ جاتے ہیں اور دین کا کوئی کام کر کے کہتے
ہیں ہم نے پر قربانی کی ہے دانا نکہ وہ قربانی کہلانے کی مستحق نہیں ہوتی ۔ قربانی تو یہ ہے کہ ایک
شخص ڈوب رہا ہو ، انسان اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر اسے نکال لائے ۔ یا ایک پیاسا ہو اسے
اپنا پانی دے دیا جائے گویا جب کسی کو احتیاج ہو اور اپنے مفاد کو نظر انداز کرکے اس کی مدد کی
جائے تو اس کو قربانی کہا جاتا ہے مگر خدا تعالے کو تو کسی قسم کی احتیاج نہیں ہے اور
نہ اس کو کسی کی امداد کی ضرورت ہے۔ ایک ڈوبنے والا یہ نہیں کہتا کہ مجھے کسی کی مدد کی ضرورت
نہیں ہے لیکن خدا تعالے کو تو کسی کی پروا نہیں ہے بلکہ وہاں تو یہ فیصلہ ہوتا ہے کہ فلاں نے
جو میرے نام سے کام کیا ہے اُسے قبول کیا جائے یا رد کر دیا جائے۔ چنانچہ یہ آیت جو میں نے
پڑھی ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ دو آدمیوں نے قربانی کی جن میں سے ایک کی قبول کر لی گئی۔
اور دوسرے کی رد کر دی گئی تو خدا تعالیٰ کے حضور اور ہی رنگ ہے۔ قربانی تو یہ ہوتی ہے
کہ ایک شخص دوسرے کی خاطر خود تکلیف اُٹھا کر کوئی کام کرتا ہے اور دوسرا اس کا ممنون احسان
۵۸
ہوتا ہے مگر خدا تعالے کے لئے جو قربانی کیجاتی ہے اس کے متعلق وہ فیصلہ کرتا ہے کہ قبول کروں یا
رد کروں ۔ پس یہ در اصل قربانی نہیں بلکہ خدمت ہوتی ہے جو انسان اپنے ہی فائدہ اور نفع کے
لئے کرتا ہے اور اس کو قربانی اس لحاظ سے کہا جاتا ہے کہ خدا تعالے نے اس کا نام قربانی رکھا ہے ۔
پس جس کسی کو دین کی خدمت کرنے کا کوئی موقع ملے اس کو اس پر کوئی ٹھنڈ نہیں کرنا
چاہیئے کیونکہ اس کی خدمت کے متعلق تو ابھی یہ سوال درپیش ہوتا ہے کہ خدا کے حضور وہ قبول
ہوئی بھی ہے یا نہیں ۔ وہ لوگ جنہوں نے دین کی کوئی خدمت کر کے یہ خیال کیا کہ ہم بھی کچھ کر رہے
ہیں اور کچھ کر سکتے ہیں وہ تباھی کے گڑھے کے کنارے نہیں بلکہ گڑھے میں گر گئے اور ہمیشہ کی تباہی
میں مبتلا ہو گئے ۔ یہ آیات جو میں نے پڑھی ہیں ان ان میں آدم کے دو بیٹوں کا ذکر ہے ۔ یہ یہ کوئی کوئی خاص
بیٹے نہیں ۔ کوئی ہوں ۔ ان دونوں نے خدمت یعنی قربانی کی جن میں سے ایک کی رو ہو گئی اور
دوسرے کی قبول ہو گئی اور معزز و مکرم وہی ہوا جس کی قربانی خدا تعالے نے قبول کر لی۔ بہت
لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے قربانیاں کی ہیں اور اس یہ فخر کرتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ صرف
قربانیاں کرنا قابل فخر بات نہیں ہے یوگی تو ہابیل بھی کہتا تھا کہ میں نے قربانی کی ہے لیکن
کیا وہ اس کے لئے قابلِ فخر قربانی تھی۔ ہر گز نہیں ۔ پس یہ کہنا کہ میں نے فلاں قربانی کی ہے
کوئی عزت اور فخر کی بات نہیں ہے ۔ کیا آدم کا وہ بیٹیا جس کی قربانی خدا تعالے نے قبول نہ
کی ۔ معزز و مکرم ہوا یا ذلیل و خوار ۔ خدا تعالے کہنا ہے کہ وہ ذلیل ہی ہوا یہ
تو محض قربانیاں کرنا کوئی فخراور عزت کی بات نہیں ۔ ہاں خدا تعالے کا کسی قربانی کو
قبول کر لینا فخر اور عورت ہے۔ اگر ایک شخص بہت بڑی قربانیاں کرتا ہے ۔ مگر خدا تعالیٰ کے
ہاں قبول نہیں ہوتیں تو اس کے لئے کوئی فخر نہیں لیکن اگر کوئی شخص ایک پیسہ کی قربانی
کرتا ہے اور خدا تعالے کے ہاں قبول ہو جاتی ہے تو یہی اس کے فخر کا باعث ہے تو اس سعید
پر اس لئے فخر نہیں ہونا چاہیے کہ قربانی کرنے سے موت حاصل ہو جاتی ہے بلکہ سمجھنا چاہیئے
کہ قربانی قبول ہونے سے عورت ملتی ہے چونکہ ہمارا سلسلہ اللہ تعالے کی جانب سے ہے اور اس میں
داخل ہونے والوں کو بھی بڑی بڑی قربانیاں کرنے کی ضرورت ہے اس لئے ہماری جماعت کے
لوگوں کو خوب اچھی طرح خیال رکھنا چاہئیے کہ کوئی قربانی کر دینے سے اس وقت تک عورت حاصل نہیں
ہو سکتی جب تک کہ خدا تعالے قبول نہ کر لے ۔ ہاں جب خدا تعالیٰ قبول کرلے تو اس وقت عزت حال
ہوتی ہے اور جب خدا قبول کر لیتا ہے تو پھر بندہ اس پر فخر نہیں کرتا ۔ اس پر ۔ ان میں نے پڑھی خدا دو ہے کی ان آیات میں جو میں نے پڑھی ہیں خدا تعالے دو آدمیوں کا ذکرتا ہے کہ دونے قربانی کی
ایرانی تھی ان میں سے ایک کی قبول ہو گئی اور دوسرے کی رد کر دی گئی ۔ جس کی قبول ہوئی اس کا تو کوئی
وه
نقرہ نقل نہیں کیا گیا لیکن جس کی رو کی گئی اس کے متعلق فرماتا ہے کہ اس نے دوسرے کو
کہا۔ میں تجھے مار دوں گا ۔ گویا اس طرح وہ اپنی قربانی جب لاتا ہے اس کے جواب میں دوسرا اپنی
قربانی کا ذکر نہیں کرتا بلکہ یہی کہتا ہے إِنَّمَا يَتَقَبَّلَ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ ۔ یہ کیا بیہودگی ہے
که تمهاری قربانی قبول نہیں ہوئی اس لئے تم اور اُلٹ کام کرنے لگے ہو۔ تمھیں تو چاہیے تھا کہ
اور زیادہ عجز اور انکسار اختیار کرتے نہ کہ مجھے قتل کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ۔ اگر ایسا کروگے
تو انتقاء کی حدود سے بالکل باہر نکل جاؤ گے اور پھر تمہاری قربانی کبھی قبول نہ ہو سکے گی ۔ جو
حالت اس شخص کی ہوئی اسی طرح بہت سے لوگوں کی ہوتی ہے ۔ ان کے سپر د جب کوئی دین کا
کام ہوتا ہے تو پھر کہتے ہیں کہ فلاں کو تو خدمت کا یہ بدلہ ملا تھا ہم کو نہیں ملا۔ ایسے لوگوں کو ان
دو شخصوں کی مثال پر نظر رکھنی چاہیتے اور دیکھنا چاہیئے کہ علات، رتبہ اسی کو حاصل ہوتا ہے
جس کی قربانی قبول ہو۔ اور اگر قربانی رد ہو جائے تو پھر کچھ نہیں ملتا پس صرف قربانی پر فخر
کرنا ایک مرض ہے ۔ ایک زہریلا کیڑا ہے، ایک قسم کا دق ہے جس سے بہت ممکن ہے کہ انسان
ہلاک ہو جائے اور جب تک کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں نے جو کچھ کیا ہے وہ محض خدا کے فضل سے کیا
ہے ۔ اور وہ قربانی نہیں بلکہ خدا کا فضل ہی ہے اس وقت تک اس کو عزت نہیں مل سکتی
بلکہ تباہ و برباد ہو جاتا ہے ۔
اس وقت دیکھو ہمارے مقابلہ میں بعض ایسے لوگ کھڑے ہو گئے جنہوں نے دعوی کیا
کہ چونکہ ہم نے بڑی بڑی نوکریاں اور بڑے بڑے فوائد چھوڑے اور ہم نے قربانیاں کی ہیں۔
اس لئے ہم غربت کے قابل ہیں۔ مگر وہ نہیں جانتے کہ محض قربانی کرنے سے کسی قسم کی حضرت قاتل
نہیں ہو سکتی۔ جب تک وہ قبول نہ ہو جائے ۔ اگر ایک شخص نے ایسی قربانی کی جو نظر نہ آئے مگر
خدا نے اس کو قبول کر لیا تو اسی کو عزت ملے گی لیکن اگر بظا ہر کسی نے بہت بڑی قربانی کی
اور وہ قبول نہ ہوئی تو ہر گز اسے قربت حاصل نہ ہو نہ ہوگی ۔ تو ظاہری قربانیوں کو نہیں دیکھنا چا ۔۔
بلکہ قربانی وہی ہوتی ہے جس کو خدا تعالئے قبول کرلے ۔ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو دین کی خدمت کرنے کا موقع دے
اور ان میں قربانی کی رح پیدا کرے اور وہ اسکو فنڈ کا احسان اور افضل سمجھیں تا کہ خدا تعالیٰ ان کی قربانیوں کو قبول کیتے آمین۔
الفضل ۲۰ ستمبر ۱ تا ۲)
- المائده ۲۸:۵ - ۲ صحیح بخاری کتاب العيدين باب الاكل يوم الفطر قبل الخروج - شهر جامع ترندی ابواب
كتاب السفن الكبرى بیتی کتاب صلاة العيدين باب يترك الأكل يوم النحر حتى يرجع - تله الضحى ٩٣ :
ہے ۔ مسند احمد بن حنبل جبلد اصفحات ۵ ۰۲۹۵۰۲۸۰ له الحجرات ١٣٤٢٩
۱۷:۱۳
くっ
تو
جنگ عظیم اقول ۔ ڈل ۔ اس کے متعلق نوٹ پہلے آچکا ہے ۔ کے المائده ۵ : ۳۲۲