مفوضہ دینی کام کو مرتے دَم تک کرو

59
مفوضہ دینی کام کو مرتے دم تک کرو
فرموده ا ر اکتو بر شاه )
حضور انور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلادت کے بعد فرمایا کہ :۔
میں آج آپ لوگوں کو ایک نہایت اہم معاملہ کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔ قادیان کے لوگوں کے
لیے تو یہ بات نہایت ضروری ہے ہی، لیکن باہر کے لوگوں کے لیے بھی اس کی ضرورت میں شبہ نہیں۔ آسمانی
سلسلوں کی ترقی کے ساتھ ان کے کاموں میں ترقی ہوتی ہے۔ اور پھر اسی طرح کام کرنے والوں کی ضرورت
پیش آتی ہے دنیاوی سلسلوں اور حکومتوں میں حکومت نیچے سے اوپر کو جاتی ہے۔ اس لیے اصل
حاکم اور مختار رعایا ہوتی ہے۔ اور رعایا کے افراد کاحق ہوتا ہے کہ جس کام میں چاہیں حصہ ہیں۔ اور چھو
جس میں چاہیں نہیں ۔ نہ انہیں کوئی مجبور کر سکتا ہے۔ نہ ان کے کام میں حصہ نہ لینے پر کوئی اعتراض ہو
سکتا ہے۔ مگر باوجود اس کے بعض وقت ایسے ہوتے ہیں کہ فرد کی آزادی خطرے میں ہوتی ہے۔ اس
وقت کے لیے ہمیشہ سے یہ قانون چلا آیا ہے کہ اس وقت افراد کی آزادی کی پروا نہیں کی جاتی، بلکہ کی
اس وقت جبری حکومت کی جاتی ہے ۔ جیسے پچھلی جنگ میں جبکہ آزادی خطرے میں تھی۔ اس وقت
اگر مقابلہ کرنے والی سلطنتیں انتظام نہ کرتیں ۔ تو جر من فتح یاب ہو جاتا ۔ اس لیے وہ آزادی جو سینکڑوں
برس سے افراد کو حاصل تھی ۔ مٹادی گئی۔ حکومت کو تمام افراد پر کی اختیار دیا گیا جتنے لوگ کام کے اہل
تھے ۔ ان کی زندگیاں غلاموں کی طرح کر دی گئیں ۔ جو فوج کے قابل تھا۔ اسے جبراً فوج میں داخل کیا
گیا۔ جو مزدوری پیشہ تھا۔ اُسے جبراً مزدوری کے کاموں پر لگایا گیا ۔ جو حفاظت کے کاموں کے قابل تھے
ان کو مختلف دفاتر میں کلرکوں کی طرح لگا دیا گیا ، جو صنعت و حرفت میں کام دے سکتے تھے۔ انہیں جبراً
وہاں لگایا گیا۔ جو زراعت پیشہ تھے ۔ ان کو جبراً زراعت کے کاموں پر لگایا گیا۔ اس میں نہ بڑے کا سوال
تھا نہ چھوٹے کا۔ شہزادے تھے تو ان کی ۔ اور اگر عوام تھے تو ان کی آزادی قربان کر دی گئی تھی اور
قانون کے ماتحت سب کی آزادی چھین کر گورنمنٹ کودی گئ تھی تو اسے مواقع پر سیاہی کرنا پڑتاہے۔

۳۱۳
مگر دینی حکومت اس کے خلاف ہے۔ یہ حکومت نیچے سے اوپر کو نہیں بلکہ اوپر سے نیچے کو جاتی ہے ۔
دینی حکومت میں درخواست نہیں کی جاتی حکم دیا جاتا ہے۔ بخدا کی طرف سے حکم آتا ہے کہ یہ کام کرو۔ وہاں
حکم دیا جاتا ہے، کہ اس طرح کرنا ہوگا ۔ خدا کا فرمان ہے کہ ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے۔ اس لیے ایسا کرو۔
تمہارا فرض ہے کہ مانو ہم نے تمہیں ہی نہیں تمہارے باپ دادوں کو پیدا کیا ۔ پس تم ہمارے اس حکم کو
مانو۔ اور ہمارے حکم پر ایمان لاؤ ہم تمہیں رزق دیتے ہیں۔ تمہاری حفاظت کرتے ہیں۔ اور تمہاری دیگر
ضروریات کو مہیا کرتے ہیں پھر تمہاری آئیندہ نسلوں کو پیدا کرینگے۔ ان کی حفاظت کرینگے ۔ تمہاری پیدائش
ہمارے قبضہ میں ہے۔ تمہاری زندگی ہمارے قبضہ میں ہے اور تمہارا مرنا بھی ہمارے قبضہ میں ہے اور
پھر مرنے کے بعد بھی تم ہمارے قبضہ سے باہر نہ ہو گے۔ اور تمہارا ہمیں سے تعلق رہے گا پس کیا بلحاظ
حسن کے اور کیا بلحاظ احسان کے ہم جس طرح تمہیں حکم دیں۔ اسی طرح تمہیں کرنا ہوگا۔ اور ہم جیس
طرح چاہیں تم سے سلوک کریں سوال کے طور پر نہیں۔ اور عرض کی شکل میں نہیں۔ بلکہ مالکانہ اور خالفانہ
رنگ میں اعلان ہوتا ہے کہ اس کی فرمانبرداری اور اطاعت اختیار کرو۔
یہ وہ بادشاہ نہیں جس کو تم منتخب کرتے ہو۔ بلکہ وہ جب سے بادشاہ ہے کہ تم نہ تھے ۔ وہ جب سے
بادشاہ ہے، جب تمہارے باپ دادا نہ تھے ۔ وہ جب سے بادشاہ ہے۔ جبکہ تمہارے باپ دادا ہی نہیں
ابوالبشر آدم بھی پیدا نہ ہوا تھا۔ وہ بادشاہ ہے۔ جب سے زمین نہ تھی وہ بادشاہ ہے۔ جبکہ وہ باریک درس
بھی نہ تھے۔ جن سے زمین پیدا ہوتی ہے۔ پھر اس کی حکومت ہمارا منتخب ہونے کی وجہ سے نہیں۔
اور وہ ہمارا نائب ہو کر ہم پر حکومت نہیں کرتا ۔ ہم نے جو کچھ حاصل کیا ۔ اسی سے حاصل کیا۔ اس لیے
اسکے حکم مقتدرانہ ہوتے ہی کہ ہم یہ حکم نازل کرتے ہیں ۔ اس کی اطاعت کرو۔
نہیں یہ رنگ اور ہے اور وہ اور دنیاوی حکومتوں میں خواہ کام جبر لیے جائیں۔ خواہ مرضی سے،
لیکن عرفاً اور عقلاً وہ حکومت ہوتی رعایا کی ہے۔ حکومت کو جس قدر اختیارات ملتے ہیں ۔ وہ سب
کے سب نیچے سے ہی ملتے ہیں۔ خواہ ان کی حقیقی اور دلی مرضی سے خواہ ظاہری سے مگر بہر حال
وہ حکومت لوگوں کی رضا کے ماتحت نہیں ہوتی ۔ اگر سب کے سب لوگ انکار کر دیں۔ تو کوئی بادشاہ
ان سے اپنی حکومت نہیں منوا سکتا ، کونسی حکومت ہے، جو ایسے لوگوں پر حکومت کر سکے، لیکن خدا کی
حکومت کی یہ حالت نہیں۔ اگر سب کے سب لوگ اس کی خدائی ماننے سے انکار کر دیں۔ تو وہ اپنی خدائی
کو نہیں چھوڑے گا۔ بلکہ وہ کہے گا تم انکار کرتے ہو۔ میں تم سے منواتا ہوں۔ دنیا نے انکار کیا۔ اس نے
کہا کہ منوا کے چھوڑوں گا۔ وہ اپنی حکومت کی شان کو بڑھانے کے لیے لوگوں میں سے ہی ایک شخص

ام الله
کو بھیج دیتا ہے اور کہتا ہے کہ میں اس شخص کے ذریعہ اپنی حکومت منواؤوں گا۔ وہ لوگ اس کے متعلق
کہتے ہیں کہ یہ ہم سے ادنی ہے ذلیل ہے۔ نہ اس کے پاس دولت ہے نہ جتھا ہے نہ حکومت ہے
خدا کہتا ہے کہ ہاں میں اسی کے ذریعہ منواؤں گا۔ اور بالآخر دنیا کو اس کی اطاعت قبول کرنی پڑتی ہے
اس لیے کہ وہ قدیم و قدیر اور خالق و مالک شہنشاہ کی طرف سے بادشاہ ہوتا ہے۔ اور اس کا قائم مقام
ہوتا ہے۔ اس لیے اس کے احکام کے آگے بھی نہیں نہیں سنی جاتی۔
مانیا
جسمانی اور روحانی حکومتوں میں یہ فرق ہوتا ہے۔ روحانی احکام کے نیچے نہیں نہیں سنا جاتا ،
لیکن دنیاوی معام معاملات میں نہیں کہا جاسکتا ہے ۔ دنیاوی معاملات میں ایک حد تک افراد کی آزادی
میں حکومت دخل نہیں دے سکتی۔ مگر روحانی حصہ میں کسی شخص کو اختیار نہیں کہ انکار کرے کیونکہ روحانی
حکومت اوپر سے آتی ہے۔ دنیا کے بادشاہ حقیقی بادشاہ نہیں ، لیکن خدا حقیقی بادشاہ ہے۔ یہی وجہ ہے
کہ دنیا میں دیکھتے ہیں کہ کوئی حکومت جب کسی شخص کو کس کام پر مقرر کرتی ہے۔ وہ کہ دیتا ہے کہ می نہیں
- قانون بنا کر لاؤ۔ یہ حکم محض شخصی ہے۔ اور شخصی سوال ہے۔ اس لیے نہیں مانتے۔ پھر کام کرتے
کرتے استعفیٰ پیش کر دیتے ہیں یا کہدیتے ہیں۔ جاؤ ہم نہیں کر سکتے۔ استعفیٰ کے معنے طلب عفو
کے ہیں کہ مجھے معاف فرمایے، لیکن دنیاوی حکومتوں میں استعفیٰ کے معنے وہ نہیں ہوتے جو
عربی میں ہیں۔ بلکہ پنجابی معنے ہوتے ہیں کہ جا میاں معاف کر عربی میں تذلیل کا مفہوم اس کے معنوں
میں پایا جاتا ہے۔ لیکن پنجابی یا اردو میں اسکے یہ معنے نہیں۔ بلکہ اس کے معنے ہوتے ہیں کہ ہم ایسا نہیں
کر سکتے ۔ جاؤ سر نہ کھاؤ۔ معاف کرو بس اب : اب زیادہ پریشان نہ کرو۔ ہم کام چھوڑ کر چلے جائیں گے ؟
اس کے مقابلہ میں شرعی حکومت میں استعفیٰ کا قانون نہیں ۔ حکومت کے ماتحت وہ کام کرتے ہیں۔ جوان
کو پسند ہوتے ہیں، لیکن شریعت میں یہ نہیں ہوتا ، کہ وہ کام کریں جو لوگوں کو پسند ہو، بلکہ وہ کرنا پڑتا ہے
جس کا شریعت حکم دے اور اس شخص کا حق نہیں ہوتا کہ وہ جواب دے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسامہ کو کمانڈر انچیف مقرر کیا۔ یہ نہیں کہ وہ اہلیت زیادہ رکھتے
تھے ۔ بلکہ وہ ایک حکم تھا۔ جس کی اطاعت اسامہ پر فرض تھی ۔ اسامہ نے بھی انکار نہیں کیا ، اور اسامہ
کے ماتحت عمر اور عمرو بن العاص جیسے شخصوں کو کر دیا ۔ جن کے نام سے ایشیاء کے لوگ تھرا اٹھتے تھے
اسامہ ان سے بڑا نہ تھا۔ نہ اپنی سپا ہیا نہ قابلیت میں ان لوگوں سے بڑا تھا کہ وہ اس لحاظ سے
اس عید سے کا مستحق تھا۔ اس کو تو اپنے نفس میں فکر ہوگی کہ یہ اتنے بڑے بڑے لوگ کیوں میری بات
ماننے لگے ۔ وہ تو اُسے ایک ابتلاء اور آزمائیش خیال کرتا ہوگا ۔ مگر وہ اس کو رد نہ کر سکتا تھا۔ سنہاس

L
۳۱۵
نے کیا کیونکہ اس حکم کی بجا آوری اس کی جان کے ساتھ وابستہ تھی۔
نا واقف لوگ سمجھتے ہیں۔ اور منافقوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت میں
سمجھا کہ اسامہ رسول کریم کے لے پالک کا بیٹا ہے ۔ اس کونا جائز طور پر افسری دے دی لیکن نادان پر دی
نہیں جانتے کہ اسامہ تو اس کو اپنی شہادت خیال کرتا تھا۔ مثلاً آج ہم تبلیغ کے لیے کوئی وفد میں
اور زید یا بکر کو جو ایک چھوٹے درجہ کا آدمی ہو ۔ اور کوئی علمی قابلیت اپنے اندر نہ رکھتا ہو۔ اس کے
ما تحت مولوی سید سرور شاہ صاحب حافظ روشن علی صاحب - قاضی سید امیر حسین صاحب کو کر دیں۔ تو
کیا ایسا شخص جس کو ان پر افسر کیا جائے ۔ اس افسری پر خوش ہو سکتا ہے اور فخر کر سکتا ہے ؟ یقینا وہ
تو اسے آزمائیش خیال کریگا ۔ اور جانے گا کہ مجھ پر امتحان کا وقت آ رہا ہے۔
پس ایسی حالت میں اسامہ نے اپنے تیں اس کام کے جو اسے سپرد کیا تھا۔ نا قابل ظاہر کر کے
علیحدگی نہیں چاہی۔ اور یہ نہیں کہا کہ میں استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔ اور اگر وہ ایسا کرتا تو اس کے معنے
یہ ہوتے کرئیں دین سے علیحدہ ہوتا ہوں ۔ اسی طرح ہم دوسرے کاموں کو دیکھتے ہیں کہ ملا حضرت
عمر ابو عبیدہ کو کمانڈر مقرر کرتے ہیں۔ اور ان کے ماتحت خالد کو کرتے ہیں۔ جو الیسا شخص تھا، لڑائی میں
پیدا ہوا ۔ لڑائی میں پلا اور جوان ہوا۔ اور جس کے سر کی چوٹی سے پاؤں کے تلووں تک کوئی جگہ ایسی نہ
تھی۔ جس پر تلوار اور نیزے کے زخم نہ ہوں ۔ ابو عبیدہ وہ شخص ہیں جو واعظ اور امین تو ہیں مگر سپاہیاں
اوصاف کے نہیں۔ ان کے ماتحت خالد کو کیا جاتا ہے ۔ ابو عبیدہ یہ نہیں کہتے کہ میں اس خدمت کا
اہل نہیں مجھے معاف کیا جائے ۔ وہ یہ نہیں کہتے کہ میں اس خدمت کے لائق نہیں۔ وہ یہ نہیں کہتے
کہ مجھے اس بوجھ سے سبکدوش کیا جائے۔ وہ اس خدمت کو بجا لاتے رہتے ہیں ۔ اس وقت تک کہ
ان کی جان نکل جاتی ہے ۔
ساری اسلامی تاریخ میں اس خلافت کے عرصہ میں جو رسول کریم نے مقرر کیا ہے کسی کا استعفیٰ
نظر نہیں آیا کہ کسی شخص نے یہ کہا ہو کہ میں اس کام کو پسند نہیں کرتا۔ یہ کام مجھ سے نہیں ہو سکتا ۔
میں استعفیٰ پیش کرتا ہوں ۔ اس عرصہ میں صرف ایک نظیر استعفیٰ کی ملتی ہے۔ جو وہ بھی اس طرح نہیں
کہ اس کام سے نفرت کے باعث استعفیٰ پیش کیا گیا ہو ۔ وہ واقعہ حضرت عثمان کے وقت کا ہے کہ
ایک قاضی جو بہت بڑی عمر کے ہو گئے تھے اور چلنے پھرنے اور گھر سے نکلنے تک سے معذور ہو گئے تھے
انہوں نے حضرت عثمان سے عرض کیا تھا کہ اگر اجازت ہو۔ تو میں اپنے کام سے استعفیٰ پیش کرتا ہوں کہ
اور وہ واقعہ میں کام کے ناقابل تھے۔ چونکہ وہ دور رہتے تھے ۔ اس لیے ان کی حالت کا حضرت عثمان

٣١٩
کو علم نہ تھا۔
میں یہی ایک مثال ہے جو استعفیٰ کی ملتی ہے۔ ورنہ اسلام کے سارے زمانے میں ایک بھی نظیر میں
نہیں کہ کسی شخص کو کسی کام پر مقر ر کیا گیا ہوں اور اس نے اس کام سے نفرت یا خلاف طبیعت ہونے
کے باعث علیحد گی چاہی ہو۔ اور کہا ہو کہ یہ کام میری طبیعت کے مخالف ہے اور مجھے اس کام
سے لگاؤ نہیں۔ یہ کام ۔ یہ کام میری لیاقت سے بالا ہے۔ مجھے اس سے دلچسپی نہیں۔ کیونکہ یہ نفس کے
دھوکے ہیں ۔
کیا اسامہ حکبر تھا کہ اس کے ماتحت عمر اور عمرو بن العاص اور خالد بن ولید ایسے اشخاص کو کر دیا یا
عرب کے سب کے سب لوگ اس قسم کے تھے کہ وہ انکسار مجسم تھے۔ یا عرب کے لوگوں کو ہر ایک کام
سے جس پر انہیں متعین کیا جاتا تھا۔ فطرتی لگاؤ تھا یا ان سے غلطی نہ ہوتی تھی ۔ ان میں سے کوئی بات
بھی نہ تھی ۔ نہ تو عرب کا ہر ایک باشندہ علم و ہنر کا ماہر کامل ہوتا تھا ۔ نہ یہ کہ انتخاب میں غلطی نہ ہوتی تھی
اور تو اور بعض اوقات رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم سے انتخاب میں غلطی ہو جاتی تھی ۔ پہلے آپ ایک
شخص کو مقرر کرتے مگر پھر اس کو بدل دیتے ۔ - اور اور اس کی کی جگہ ایک اور شخص کو کھڑا دیتے۔ فتح فتح مکہ کے موقع
پر ایک شخص کو افسر مقرر فرمایا، لیکن تھوڑی دیر میں اس کو بدل کر دوسرا مقرر کر دیا ۔ یہ اس بات کا ثبوت
ہے کہ انتخاب میں غلطی ہو جاتی تھی۔ حضرت ابوبکر نے خالد کو افسر بنایا، لیکن حضرت عمر نے ان کو
بدل کر ابو عبیدہ بن الجراح کو مقرر فرما دیا۔
ظاہر ہے کہ دونوں میں سے ایک تشخص احق تھا، لیکن اس ادل بدل میں کسی نے یہ نہیں کہا
کہ مجھے اس کام سے معاف فرمایا جائے ۔ کیونکہ جب انہوں نے بعیت کی تھی۔ تو بیعت کرنے والے
کو اختیار نہیں ہوتا ، کہ وہ یہ سوال اُٹھاتے کہ میں یہ نہیں کر سکتا ۔ یا وہ نہیں کر سکتا۔ کیونکہ بیعت
کرنے والے نے اپنی آزادی تو بیچ دی۔ اگر وہ یہ کہے کہ میں یہ نہیں کر سکتا تو اس نے خدا کے ہاتھ پر
یا اس کے نائب کے ہاتھ پر کیا بیعت کی ؟ کیونکہ وہ تو وہ کام کرتا ہے ، جو اس کا نفس چاہتا ہے
جب نفس کے خلاف ہوتا ہے تو کہ دیتا ہے کہ میرا استعفیٰ ہے ۔
مثنوی والے کہتے ہیں کہ چوہا اُونٹ کی مہار پکڑ کر ادھر لے جاتا ہے ۔ جدھر اونٹ جا رہا
ہو۔ لیکن اگر اونٹ ادھر نہ جانا چاہتا ہوا آدمی بھی اُدھر شکل سے لے جاسکتا ہے ۔ اسی طرح اگر
له سعد بن عباده و که سیرت ابن ہشام جلد ۲ حالات فتح مکہ

۳۱۷
۔۔۔
ایک انسان خدا کے نائب کے ہاتھ پر بیعت کر کے اُدھر نہ چلے۔ جدھر چلانا اس کو مقصد ہے۔ اور اپنے الہ
نفس کی خواہش کی پیروی کرے۔ تو اس کی باگ خدا کے ہاتھ میں نہیں ۔ بلکہ اس کے نفس کے ہاتھ میں
ہے۔ خدا کے ہاتھ میں اس کی باگ تبھی ہو گی جب خدا کے منشاء کو پورا کریگا۔ اور جدھر کو اس کو
کھینچا جائے کھنچتا چلا جائے۔ جب تک یہ نہیں ۔ دعوی بیعت باطل
امل ہے ۔
ہے
افسوس ! حریت کے غلط معنے سمجھنے کی وجہ سے جماعت کے بعض لوگوں میں بھی یہ بات پانی جاتی
ہے جب ان کو کوئی کام سپرد کیا جاتا ہے تو بعض تو کہتے ہیں۔ ہم اس کام کے قابل نہیں۔ بعض کہتے
ہیں ۔ ہمیں اس کام سے مناسبت نہیں ۔ بعض کہتے ہیں یہ کام ہماری طبیعت کے مخالف ہے حالانکہ
ان کا یہ قول و فعل ان کی بیعت کے مخالف ۔ ان کے ایمان کے مخالف ان کے اس یقین کے مخالف
ہے جسکے وہ مدعی ہیں۔ بیعت کے بعد تو شکل سے مشکل کام پر ان کو لگایا جائیگا۔ اور ان کا فرض ہو گا
کہ وہ اس کام کو بجا لائیں ۔
پر
اگر یہ نہ ہو۔ او اور ہر شخص مشکل سے جی چراتے تو پھر مشکل کاموں کو کون کرے۔ رہے۔ اور پھر وہ حصہ خالی
- جنگ میں کوئی پہلی لائن میں نہ جاتے ۔ دنیاوی معاملات میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ افسر جہاں کا رہ جاتے ۔ لا
مر جہاں
کھڑا
لا میں ہم ہیںکہ انرجیا
کرتا ہے وہاں کھڑے ہونا پڑتا ہے۔ اور افسر کی اطاعت ضروری ہوتی ہے ۔ اسلامی طریقی میں استعفیٰ کا
کوئی طریق نہیں۔ دنیاوی جنگوں کے موقع پر بھی اگر کوئی شخص استعفیٰ پیش کرے۔ تو اس کو سزادی
جاتی ہے۔ حریت کا دعویٰ کرنے والی قو میں جو ذرا ذراسی بات پر پڑا تیک کر دیتی ہیں ۔ جنگ
کے موقع پر کوئی استعفیٰ نہیں دیتیں۔ وہ فلسفی حکومتیں جن میں ہر ایک شخص مرضی کا مالک کہا جاتا
ہے۔ ان میں جنگ کے موقع پر کوئی سپاہی استعفیٰ نہیں دیتا۔ اس وقت میں حریت کے دلداد سے بھی
اس خیال کو چھوڑ دیتے ہیں۔ اور کوئی استعفیٰ وغیرہ نہیں رہتا۔ تو دینی حکومت جس میں پہلے ہی یہ
قانون نہ تھا اس میں کیسے اب ہو سکتا ہے۔ جو ایسا کرتا ہے۔ وہ غلطی کرتا ہے۔ گناہ کرتا ہے۔
مومن کا فرض ہے کہ اسے جس کام پر مقرر کیا جاتا ہے ۔ اس کو بجالاتے ۔ اس سے یہ نہیں نا جاسکتا
ہے کہ اس کو اس کام سے لگاؤ نہیں۔ اور وہ اس کام کا اہل نہیں۔ اگر فی الواقعہ وہ اہل بھی نہ ہو گا۔ اور
محض خدا کے لیے اس کام کو کریگا۔ تو خدا تعالیٰ اس نیک نیتی کے باعث اس کو اس نیک کام کے
سرانجام دینے کی توفیق دے گا۔ اور خدا آپ اس کو ہمت دیگا۔ اور اس کی طرف سے نصرت اس کا ہاتھ
بٹانے کے لیے آئے گی۔
دیکھو ابو عبیدہ اس کام سے انکار نہیں کرتا جس پر اسے متعین کیا جاتا ہے ۔ اور ابوعبیدہ وہ

۳۱۸
شخص ہے جسے امین تو کہ سکتے ہیں، لیکن اُمت کا سپاہی اور جبری نہیں کہ سکتے ۔ جیسے کہ خالدبن ولید کو
کہ سکتے ہیں۔ مگر ابو عبیدہ سے جو کام ہوا۔ وہ خالد سے نہیں ہوا ۔ اس لیے نہیں کر وہ اہل تھے یا
اپنے آپ کو اس کام کا اہل جانتے تھے، بلکہ اس لیے کہ انہوں نے اس کام کو خدا کے لیے اپنے ذمہ
لیا تھا۔ اور خدا کے مقرر کردہ انتظام کے ماتحت لیا تھا۔ اس لیے خدا نے ان کی مدد کی۔ اور ان
کے ذریعہ نہایت ر نهایت عظیم الشان فتوحات حاصل ہوئیں ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو خدا کے لیے اٹھتا
ہے ۔ خدا اس کی مدد فرماتا ہے ۔
تو ایک موقع پر دنیاوی حکومتوں میں ڈپٹی ۔ نائب تحصیلدار تحصیلدار - کلرک کو اجازت ہے کہ وہ
استعفیٰ دیدیں مگر دین کے انتظام میں عذر کا موقع نہیں ہے۔ جو لیا کرتا ہے۔ اس کے دل پر زنگ
بیٹھ جاتا ہے ۔ پھر جب وہ دوسری دفعہ انکار کرتا ہے۔ تو دوسرا سیاہ نقطہ لگ جاتا ہے۔ پھر جب
تیسری دفعہ انکار کرتا ہے تو تیسرا نقطہ لگ جاتا ہے حتی کہ ایک وقت آتا ہے کہ اس شخص کا یہ بار
بار کا انکار اس کو ایمان سے محروم کر دیتا ہے ۔ پس جتنا وہ انکار کرتا ہے اتنا ہی اس کا ایمان مرتا چلا
جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو سمجھنے کی توفیق دے اور وہ اطاعت پیدا کرے جو وہ اپنے بندوں میں
چاہتا ہے کہ پیدا ہو۔ آئینے :
الفضل ۱۵ نومبر ته )

آج 10 میں سے 10 باقی