وساوس موجب ہلاکت ہوتے ہیں

(60)
وساوس موجب ہلاکت ہوتے ہیں
فرموده ۷ از اکتوبر 1919 )
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
سورۃ فاتحہ نہیں اس بات کی طرف متوجہ کرتی ہے، کہ انسان کو بھی اپنے دشمنوں سے بے خوف اور
مامون اور نڈر نہیں رہنا چاہتے ۔ کیونکہ جو شخص عداوت پر آمادہ ہو گیا۔ اور اس نے اخوت اور محبت کو
ترک کر دیا ۔ اس کی نسبت یہ خیال کرنا کہ وہ دکھ دینے اور ایذا پہنچانے سے ہاتھ روک رکھے گا جہالت
ہے۔ دنیا کے معاملہ میں اس امر کی سچائی کس طرح اور کہاں تک ثابت ہوتی ہے ۔ اس پر مجھے اس
اس وقت کچھ بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔ مگر دین کے معاملہ میں اس کی سچائی بہت روشن اور مبرہن ہے
اور اسی کے متعلق میں کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں ۔
اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں بیان فرمایا ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ الْعَمْتَ عَلَيْهِمُ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ - انسان کامیابی کے
راستہ پر چلا جاتا ہے۔ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ میں کامیاب ہو گیا کہ ایک دم اس
کے راستہ میں ایسی روکیں پیدا ہو جاتی ہیں کہ وہ بجاتے اس مقصد کے پانے کے، اور بجائے اپنی منزل
کے قریب ہونے کے اس راستہ کے الٹ چل پڑتا ہے ۔ اور مدعا کے پانے سے محروم ہو جاتا ہے۔
یہ کیوں ہوتا ہے ؟ اس کا کیا ذریعہ ہے ؟ اس کو قرآن کریم نے سورۃ فاتحہ کی تفسیر میں بیان کیا ہے اور
ده سورة والناس ہے۔ فرمایا کہ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ الهِ النَّاسِ مِنْ شَرِ
الوَسُوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ - تمام قرآن کریم سورة فاتح کی تشریح
ہے۔ جیسا کہ تمام سمجھنے والوں نے بیان کیا اور جس کو حضرت مسیح موعود نے بھی تسلیم کیا ۔ تو سورہ وانسان
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِينَ - کی تشریح ہے ۔ اس میں یہ بیان فرمایا ہے کہ کس طرح
انسان اصل مقصد سے پھر جاتا ہے۔ کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اس کی ترقی کو نہیں دیکھ سکتے اور

۳۲۰
کچھ خبیث ارواح ہوتی ہیں جو یہ نہیں دیکھ سکتیں کہ کوئی خدا کا بندہ خدا کے دروازے پر پہنچ جاتے
اور اس سے تعلق قلبی پیدا کرے۔ وہ انسان کو اس مقصد سے ہٹا کر خدا کے مقابلہ میں لیجا کھڑا کرتی ہیں
اس حالت سے کوئی انسان بھی کسی مقام پر پہنچ کر محفوظ نہیں۔ جب تک کہ خدا کی خاص حفاظت کے نیچے
نہ آجاتے اور خدا کا محبوب نہ ہو جائے ۔ وہ ارواح خبیثہ خواہ انسان ہوں، خواہ ابلیس ہوں۔ ہاں
ایک وقت ایسا آتا ہے کہ انسان محفوظ ہو جاتا ہے ۔ ورنہ اس کے نیچے کے تمام درجوں میں انسان
خطرے میں ہوتا ہے۔
تو سورۃ فاتحہ میں اللہ تعالی متنبہ کرتا ہے کہ دشمن سے آگاہ رہنا چاہتے۔ یہ نہ ہو کہ کسی وقت ہیں
کے خطرے سے فاضل ہو جاؤ ۔ اگر غافل ہو جاؤ گے۔ تو یہی نہیں کہ منزل پر پہنچے میں دیر ہوگی۔ بلکہ دہ
دشمن اکٹ رستہ پر لگا دیگا ۔ اور خدا کے مقابلہ میں اور بجائے خدا کی تلاش کے اس کے غضب کے نیچے
کھڑا کر دیگا۔
یہ تنبیہ اور یہ ہوشیار کرنا کچھ ذہنی نہیں محض تنبیہ کے لیے نہیں ۔ کیونکہ بعض دفعہ کسی تعلیم کو
مکمل کرنے کے لیے اس کے ایسے حصے بھی بیان کر دیتے جاتے ہیں ۔ گو ان حصوں کا راستہ میں آنا شکل
ہوتا ہے ۔ پس یہ بات محض تنبیہ کے لیے نہیں۔ بلکہ یہ وہ بات ہے۔ جو روزانہ مشکلات میں کام آنے
والی ہے ۔
کو
ہماری جماعت میں سے ان لوگوں کو دیکھ لو۔ جو الگ ہو گتے ہیں۔ وہ اپنے نزدیک بلکہ جماعت
کے ایک طبقہ کے نزدیک سلسلہ کے ستون بنے ہوئے تھے۔ اور وہ لوگ وہ ہیں۔ جو اخلاص رکھتے تھے۔
لیکن کوئی مخفی عجب ایسا ان کے دل میں پیدا ہوا کہ اللہ تعالی نے بجائے ان کو بلند کرنے کے گرا دیا۔ اور
اس عجب نے بجاتے ان کو اصلی مقصد کی طرف لے جانے کے ان کی یہ حالت کر دی کہ وہ فضل ہو گئے۔ نہ صرف
خود ہی محروم ہوتے بلکہ دوسروں کے لیے بھی محرومی کا موجب ہو گئے خود ہی اس راہ کونہیں چھوڑا بلکہ دوسری
و چھوڑانے کے درپے ہو گئے ۔ حالانکہ زیادہ سال نہیں گزرے کہ وہ سلسلہ کے لیے کوشش کرتے تھے ۔
اور اس کی ترقی چاہتے تھے ۔ اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے ۔ کہ کب ان کے دل میں عجب آگیا ۔ اور کب اس
کے رستہ کو چھوڑ دیا ، لیکن خدا جو بیتوں اور قلبی کیفیتوں کے مطابق نتائج پیدا کر دیا ہے ۔ دیکھو وہ لوگ
کہاں سے کہاں پہنچ گئے۔ اور مخالفت میں اس قدر ترقی کر گئے کہ اگر غور کیا جائے تو انہوں نے اپنی
طرف سے سلسلہ کی بیخ کنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بڑا وجود اگر سلسلہ شرعی ہو تو اس کے بانی کا ہوتا
ہے اور ہوتا ر اگر سلسلہ شرعی نہ ہو تو اس شخص کا وجود ہوتا ہے۔ جو شریعت کو قائم کرے۔ کیونکہ خدا تو نظر نہیں

۳۲۱
آتا۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے نائب ہوتے ہیں۔ اور یہی انسان کے لیے اسوہ قرار دیتے جاتے ہیں۔ اور یہ ظاہر
بات ہے کہ انسان کے لیے انسان ہی اسوہ ہو سکتا ہے۔ اگر خدا ہو تو بندہے کہ سکتے ہیں کہ وہ خدا اور
ہم بندے ۔ خدا میں اور ہم میں کیا نسبت ؟ پس انسانوں کی ترقی کے لیے انسان ہی اُسوہ ہوتے ہیں اور
وہ دو ہی بڑے وجود ہوتے ہیں۔ اول دین کو لانے والے اور دوسر سے دین کو قائم کرنے والے۔
قرآن کریم کے بعد شریعت نہیں۔ اب جو نبی آیا ۔ وہ اسی قرآن کریم کی شریعت کے قیام کے لیے جونہی
آیا ۔ اور وہ مسیح موعود ہے ۔ اس کا وجود ہی ایک ایسا وجود ہے جس کے ذریعہ اتحاد ہو سکتا تھا۔ اور
لوگ روحانی ترقیات کر سکتے تھے۔ یا تو وہ وقت تھا کہ ہر گفت گو میں وہ مسیح موعود کا نام لیا کرتے تھے ۔
یا آپ کو ایسا کرایا کہ کہدیا کہ کیا مسیح موعود ہی ہر چیز پر حاوی ہو گیا۔ مسیح موعود نے جو قرآن کریم کے
معانی بیان فرماتے ۔ ان کے علاوہ معنے نہیں ہو سکتے ۔ یہاں تک تو درست ہے کہ اُستاد ایک فقر
کی تشریح بیان فرمائے، اور اس کے علاوہ ایک اور صورت سے بھی اس فقرے کی تشریح ہو۔ اس
کے متعلق ہم کہہ سکتے ہیں کہ ممکن ہے۔ استاد نے بیان نہ کی ہو۔ کیونکہ بہت سی باتیں ہیں، جو انسان جانتا
ہے ۔ لیکن سب بیان نہیں کر دیتا یا یہ بھی کہ سکتے ہیں کہ انسان تمام علوم و نکات پر حاوی نہیں ہو سکتا
ممکن ہے کہ استاد کے ذہن میں یہ بات نہ آتی ہو، لیکن یہ کہنا کہ استاد نے جو بات بیان کی ہے وہ غلط ہے
اس کے مقابلہ میں جو بات ہم کہتے ہیں۔ وہ صحیح ہے ۔ یہ استاد کی ہتک ہے اور اس کی تکذیب ہے ۔
بے شک قرآن کریم کے فہم کا دروازہ کھلا ہے ۔ ہم اس بات کو اپنے علم اور فہم اور تجربہ کی بناء پرتسلیم کرتے قرآن کے ہم کا دروازہ ہے ہم اس بت اپنے علم اور
ہیں کہ تم قرآن کا دروازہ کھلا ہے۔ ہم جن لوگوں کا ادب کرتے ہیں ۔ بہت سی باتیں انہوں نے بیان
ی تھیں مگر ہماری مجھ میں آگئیں پس اس خیال کے یہاں تک تو ہم موید ہیں کہ ختم قرآن بند ہیں
ہوا ۔ اور قرآن کریم کے مضامین ختم نہیں ہوتے۔
لیکن یہ کہنا کہ علم قرآن ختم نہیں ہوا ۔ اور اس فقرے کے یہ معنے لینے کہ مسیح موعود کے فلاں معنوں
اور فلاں مسئلہ کے خلاف ہمیں سمجھ آتی ہے۔ یہ زیادتی علم نہیں۔ بلکہ مسیح موعود کی تکذیب ہے ہم کتنے
ہی کہ جو کچھ مسیح موعود و فهم قر وعود کو فہم قرآن دیا گیا ۔ اس کی تائید میں زیادہ سے زیادہ مل سکتا ہے، نا ہے اور وہ اسکے مخالف
نہیں ۔ مثلاً مسیح موعود نے سو مسکے بیان فرمائے ۔ اب ہو سکتا ہے کہ ایک شخص کو ان سو کے علاوہ گوان
ایک اور مسلہ سمجھ میں آجائے اور یہ ایک سو ایک ہو جائیں ۔ اور اگر اسی طرح دس میں تھیں پچاس تک
بھی مسائل کسی کی سمجھ میں آجائیں تب بھی مسیح موعود کے سو کے مقابلہ میں جزو ہیں۔ کیونکہ خدا سے جس قدر
تعلق میں زیادتی ہوگی ۔ اسی قدر خدا تعالیٰ علم میں ترقی دیگا اور شاگردی کے لحاظ سے وہ مسیح موعود کے

۳۴۴
نیچے ہی ہوگا، لیکن اگر مسیح موعود کے مقابلہ میں ایک بات کا بھی دعوی کرے جس سے مسیح موعود کی کسی بات
کا رد ہوتا ہو۔ تو یہ غلط ہے۔ اور ان کی یہ بات کہ مسیح موعود پر فہم قرآن ختم نہیں ہوا۔ ان کے اخبار میں بھی
شائع ہو چکی ہے جس کے معنے انہوں نے یہ لیے ہیں کہ مسیح موعود کے بیان کردہ مسائل کے مقابلہ میں ہیں
مسائل ملے ہیں۔ اور مسیح موعود کے بیان کہتے ہوتے غلط ہیں ۔
یا د رکھنا چاہتے کہ مسیح موعود کے مسائل میں زیادتی ہو سکتی ہے۔ مثلاً جیسا کہ میں نے بیان کیا۔ حضرت
مسیح سومسا موعود نے سو مسائل بیان کئے۔ آپ کا ایک غلام ایک اور بیان کر د سے جس سے ان کی تعداد ایک
سو سے ایک سو ایک ہو جاتے، لیکن رد کر دینے میں وہ بات نہیں ۔ یہ مسیح موعود کی تکذیب ہے۔ اسی
نکتہ کو نہ سمجھنے کی وجہ سے انھوں نے کہ دیا کہ سیح موعود پر فہم قرآن ختم نہیں ۔ اور اس کے یہ معنے لیے کہ
مسیح موعود کے بیان کردہ بعض دو کردہ بعض دینی مسائل صحیح نہیں۔ مسائل دینی میں یہ لوگ غلطی پر قائم نہیں رہا کرتے ۔ مثلاً
پیشگوئیوں میں بعض مخفی باتیں ہوتی ہیں، لیکن آخر اللہ تعالیٰ ان پر انبیا ۔ کو آگاہ فرما دیتا ہے۔ اس بات
کو حضرت مسیح موعود نے بھی تحریر فرمایا کہ مامور پہلے انہی عقائد پر ہوتے ہیں ۔ جو عام طور پر لوگوں کے ہوتے
ہیں، لیکن ان میں سے جو غلط ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ وفات سے پہلے ان کی غلطی پر ان کو آگاہ کر دیا ہے
پس انبیاء وفات تک غلطی پر قائم نہیں رکھے جاتے ۔
عجیب بات ہے کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم مسیح موعود کی باتوں کو رد کرتے ہیں۔ اور ہم حضرت صاحب
کی تحریر کو منسوخ کرتے ہیں۔ میرے نزدیک و شخص احمدی نہیں جو مسیح موعود کی کسی بات کو منسوخ پھر اسے
وہ احمدی ہونے کے دعوی میں جھوٹا ہے۔ کوئی شخص حق نہیں رکھتا کہ مسیح موعود کی کسی بات کو منسوخ
کرے ۔ اگر میں کر سکتا ہوں ۔ تو دوسرے بھی کر سکتے ہیں پس میں نے کہیں نہیں لکھا نہ کہیں یہ بات بیان
کی ہے کہ میں حضرت اقدس کی فلاں تحریر کو منسوخ کرتا ہوں ۔ ہاں میں نے یہ لکھا ہے کہ حضرت
اقدس نے اپنی فلاں بات کو منسوخ کر دیا ۔ اور یہ دونوں باتیں مختلف ہیں۔ اور مسیح موعود کو حق ہے کہ
وہ اپنی کسی بات کو منسوخ کر دیں کیونکہ خدا بھی اپنی باتوں کو منسوخ کر دیتا ہے۔ کیا اس نے تو رات کو
منسوخ نہیں کیا۔ خدا کے تو رات کو منسوخ کرنے سے کوئی شخص یہ استدلال کرے ہمیں بھی جو چاہوں ۔
منسوخ کر سکتا ہوں۔ غلط ہے ۔ کیونکہ یہ کہنا کہ خُدا نے تو رات کو قرآن کریم سے منسوخ کر دیا اور ہے۔ اور
یہ کہنا۔ میں منسوخ کر سکتا ہوں۔ دوسری بات ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خاص طور پر
لکھا ہے کہ مسیح ناصری بے پدر پیدا ہوتے اور خودان کو اقرار ہے کہ اس بات پر آپ وفات تک
قائم رہے، لیکن کہا جاتا ہے کہ کیا قرآن کا علم مسیح موعود پر ختم ہو گیا۔ اور اس کے یہ معنے بیتے ہیں کہ

۳۲۳
مسیح موعود نے جو کچھ لکھا۔ وہ درست نہیں ۔ وہ خود جو کچھ لکھتے ہیں۔ درست ہے۔ پھر ان کے نزدیک یہ کوئی
اعتراض کی بات نہیں ۔ اگر ہم کہتے ہیں کہ حضرت اقدس نے فلاں بات کو منسوخ کر دیا ۔ تو اس پر اعتراض کیا
جاتا ہے۔ اور خود ایک بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ مسیح موعود کا آخری وقت تک یہی عقیدہ رہا لیکن چونکہ فہیم
قرآن مسیح موعود پرختم نہیں ہو گیا۔ اس لیے ہم جو کہتے ہیں۔ وہ صحیح ہے اورمسیح موعود کا بیان غلطہ یہ ایک ایسی بات
ہے جس کو کوئی عقل مند انسان جو حد بلوغت کو پہنچ چکا ہو، اس کو نہیں سمجھ سکتا۔ اور نہ اس کو ایک قرار دے سکتا
ہے، سوائے اس کے جواز لی طور پر خدا کے عذاب کے پیچھے ہو کہ وہی اسکو ایک قرار دیا مجھ پر اعتراض
کیا گیا کہ میں نے جو یہ لکھ دیا کہ حضرت اقدس مسیح موعود نے حقیقۃ الوحی کی فلاں عبارت سے اپنی فلاں
فلاں عبارتوں کو منسوخ کر دیا۔ تو اس پر شور ہو گیا کہ یہ ایک خطرناک راہ ہے۔ جو اختیار کی گئی ہے، لیکن
وہ عقیدہ جس پر آپ وفات تک قائم رہے یعنی مسیح کی ولادت بے پدر ۔ اس کی تکذیب کے لیے کہدیا
گیا کہ کیا ہم قرآن مسیح موعود پرختم ہوگیا ؟
اصل بات یہ ہے کہ یہ مقابلہ جو کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایمان مٹ چکا ہے ۔ وہ اتحاد کی رستی
جو ایک ہی ایمان و اسلام کا ذریعہ تھی۔ اس کو انہوں نے کاٹ دیا۔ ان کی یہ حالت بغض اور کینہ سے پیدا
ہوتی ہے۔
اسی طرح ہم دوسرے مسائل میں بھی دیکھتے ہیں۔ مثلاً کہتے تھے کہ خلیفہ کا خلیفہ نہیں ہو سکتا۔ حضرت
مسیح موعود چونکہ خلیفہ ہیں۔ اس لیے ان کا خلیفہ نہیں ہو سکتا۔ ہم اس سوال کو علیحدہ کر کے کہ جب حضرت خلیفہ
المسیح اول نے مولوی محمد علی صاحب سے تین دفعہ اپنی وصیت پڑھوائی اور اس وقت انہوں نے اس کے
متعلق کچھ بھی نہ کہا۔ اور یہ منافقت کا فعل تھا۔ اور پھر اس وصیت کے پہلے یا بعد میں نہایت ضروری
اعلان کا مضمون لکھا۔ ہم اس تمام قصتہ کو چھوڑ کر کہتے ہیں کہ مولوی صاحب کی وفات اور اس مضمون کے شائع
ہونے کے بعد جس میں خلیفہ کے خلیفہ سے انکار تھا ۔ ایک جلسہ کیا جس میں چارہ خلیفہ بنائے ۔ اور اس
وقت ان کو یہ بات یاد نہ رہی کہ خلیفہ کا خلیفہ نہیں ہو سکتا یا تو ایک خلیفہ کے تسلیم کرنے میں بھی ایمان جاتا تھا
یا اب یہ ایمانداری دکھائی کہ ایک چھوڑ چار خلیفے بنا لیے۔
ہمیں کہتے تھے کہ ہم مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں، لیکن مولوی محمد علی صاحب نے امیر المومنین کا لقب اختیار
کیا۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ غیر مبایعین کے چند صد افراد کے سوا سب کے سب مسلمان کافر ہیں۔ کیونکہ جن
وہ امیر ہیں۔ وہ تو چند سینکڑے ہیں اور باقی تمام مسلمان خواہ وہ کوئی ہوں ۔ ان کو واجب الاطاعت امیر
تسلیم نہیں کرتے جس کا صاف نتیجہ یہ ہے کہ وہ ان چند سو کے سوا باقی سب کو مسلمان نہیں سمجھتے ۔ اصل میں بات
کے وہ امیر

۳۲۴
تو یہی ہے، لیکن اظہار کی طاقت نہیں ۔ اعتراض تو ہم پر کرتے ہیں کہ ہم مسلمانو کو کا فرکتے ہیں، لیکن عملا وہ بھی
کا رکتے ہیں۔ اگر عربی کا میر نہیں۔ تو اردو کے امیر ہی ہوتے بمعنی دولتمند، لیکن یہ بھی نہیں پس وہ چند آدمیوں
کے ساتھ ہو جانے کے ساتھ امیر المومنین کیونکر ہو گئے ۔
ارید
ہم امیرالمومنین ہیں۔ اور یہیں جماعت کے اکثر حصہ ے امیرالمومنین تسلیم کیا ہوا ہے۔ چند لوگ ہیں جو باغی
ہو کر جماعت سے علیحدہ ہو گئے ہیں، لیکن جو شخص چند کولے کر دعوئی امیر المومنین ہونے کا کرتا ہے ۔ اس کا
دعویٰ غلط اور اس کا یہ کہنا بھی غلط کہ سب مسلمان کہلانے والے کا فرنہیں جو لوگ ہماری بیعت میں داخل نہیں۔
ہم انہی کا فرنیں کہتے جب تک کہ وہ حضرت اقدس کی کلی کلی تحریروں کا انکار نہیں کرتے۔ ہم انہیں باغی
کہیں گے ہیں قریباً تمام جماعت احمدی نے ہمارے ہاتھ پر بیعت کر کے ہمارے امیر المومنین ہونے پر اجماع
کر لیا ہے ۔ وہ لوگ جو ہماری جماعت سے الگ ہیں۔ وہ باغی ہیں۔ اور ان کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں
جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ۔ مَن فَارَقَ الجَمَاعَةَ فَمِيْتَتُهُ جَاهِلِيَّةٌ
جدھر کثیر جماعت کا حصہ ہے۔ دراصل وہی جماعت ہے۔
ادھر انہوں نے حضرت اقدس کی نبوت سے انکار کیا اور کہا کیا کوئی شخص نبی نہیں ہو سکتا۔ یا اسقدر
فراخی کی کہ کہ دیا کہ نبی کہتے ہیں۔ خبر دینے والے کو پیس شخص جو سی قسم کی خر دیتا ہے ۔ نبی ہے۔
ہر ایک بات جو سلسلہ کے لیے بطور ستون کے نتھی اس کو مٹا دینا چاہا۔ خدا کے مامور کی تنگ کی گھر
میں ضد کی ۔ اس کا نتیجہ معلوم کہ سب مسلمانوں کو عملاً کا فرکہ دیا ، حافظ صاحب مولانا حافظ روشن علی صاحب
مراد ہیں۔ راقم نے شملہ میں ایک لطیف جواب مولوی محمد علی صاحب کو دیا ۔ اس پر چونکہ زبانی اور تحریری
اعتراض ہوا ۔ اس لیے میں اسی کے متعلق بیان کرتا ہوں ۔ بات یہ ہے کہ ان کی طرف سے جب مباحثہ کے لیے
عبد الحق اور مرہم عیسی جیسے جہلا پیش ہونے لگے۔ تو میں نے کہا تم سے مباحثہ نہیں ہو سکتا۔ ان کے
علما ، جہلامہ ہیں ۔ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مسلمان تباہ اس وقت ہوں گے جب
ان کے پیشوا جہلا۔ ہوں گے لیے تو ان کے علماء مدثر شاہ - مرہم عیسی عبدالحق ہیں۔ جو قرآن کریم کے
ایک رکوع کا صیحیح ترجمہ بھی نہیں کر سکتے۔ چونکہ مولوی محمد علی صاحب ہماری ہر ایک بات میں نقل ضروری
سمجھتے ہیں۔ اور ہم اس سے خوش ہیں۔ کیونکہ نقل آدمی اسی بات کی کرتا ہے ۔ جس کو وہ پسند کرتا ہے ۔
له مجمع بحار الانوار جلد ۳ ص ۷۳
بخاری و مسلم بحوالہ مشکوة كتاب الفتن فيما تكون فيها الى قيام الساعة
ال

۳۲۵
اس لیے ہم نے جو بات کی تھی۔ اس کی نقل بھی مولوی صاحب نے کرنی چاہی۔ جب حافظ صاحب نے
ان سے ملاقات کرنی چاہی۔ تو کہ دیا کہ میں ان کے سوائے کسی اور سے گفت گو نہیں کر سکتا۔ حالانکہ ان
کے لوگوں نے جب بھی مجھ سے گفت گو کرنی چاہی ہے۔ تو میں نے ان کو موقع دیا ہے ۔ یہاں ایسا ہوتا رہا
ہے۔ شملہ میں عبد الحق مجھ سے گفتگو کیا کرتا تھا، لیکن ان کے ساتھ مباحثہ سے میں نے انکار کیا ہے
کیونکہ یہ ہر شخص لہ یہ ہ شخص کی شان نہیں ہوتی کہ اس کو مد مقابل بنایا جائے ۔ سائل ہو کر جب بھی ان کے کسی آدمی
نے گفتگو چاہی ہے۔ تو میں نے اس کو موقع دیا ہے، لیکن کہتے ہیں کہ نقل را عقل باید نقل تو کی میگر
عقل کہاں سے لائے۔ مولوی محمد علی صاحب کے پاس حافظ صاحب نے جانا چاہا۔ اور خط لکھا تو
لکھ دیا کہ مباحثہ تو انہیں سے ہی کروں گا۔ مگر ان کے نزدیک وہ امیر المومنین نہیں ہو سکتے تھے ۔
جب تک حافظ صاحب سے بحث سے انکار نہ کرتے ۔ حافظ صاحب نے نہایت لطیف اور منصر
جواب دیا کہ اپنے آپ کو امیر المومنین لکھ دیا۔ میری طرف سے جو وفد گیا تھا۔ اس کے حافظ صاحب
واجب الاطاعت امیر تھے ۔ اور وہ وفد مومنین کا تھا۔ اور ان پر حافظ صاحب کا حکم ماننا السا
ہی فرض تھا ۔ جیسا کہ میرا۔ اس لیے مولوی محمد علی صاحب کو جواب دینے کے لیے یہ لکھنا درست تھا۔
کیونکہ جب کئی کروڑ مسلمانوں کے مقابلہ میں چند سو آدمی کے امیر مان لینے سے مولوی مولوی محمد علی صاحب
امیر المومنین ہو جاتے ہیں۔ تو انہی کے قاعدے سے کئی لاکھ کی جماعت میں سے چند لوگوں کے امیر
ہونے سے کیوں حافظ صاحب امیر المومنین نہیں ہو سکتے ۔ پھر مولوی صاحب تو صرف ایک آئین کے
پریزیڈنٹ ہیں، لیکن حافظ صاحب میرے نائب ہونے کی حیثیت میں اس وفد کے افراد کے لیے
واجب الاطاعت اطاعت تھے ہیں مولوی صاحب اگر کروڑوں مسلمانوں کے مقابلہ میں چند سو کی انجمن کے
پریزیڈنٹ ہونے سے امیر المومنین کہلاتے ہیں۔ تو حافظ صاحب واقعی ان افراد کے امیر ہونے سے
امیر المومنین کیوں نہ ہوں ۔ یہ ایک الزامی جواب تھا کہ جب ہر کوئی چند لوگوں کے تعلق سے امیر بن
جاتا ہے۔ تو ہم بھی اس حیثیت سے امیر ہیں ۔ اور تم اپنی امارت کے خیال سے ہم سے بحث سے گریز
نہیں کر سکتے ۔
غرض کہ بغض اور حسد ہی ہے جس نے ان کو حق کے قبول کرنے سے روک دیا۔ یہ نتیجہ ہے غیر
الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِينَ کا ۔ دیکھو چھوٹی چھوٹی باتوں سے بگڑ کر انہوں نے باتوں
مخالفت کی تلوار اُٹھائی۔ اور اپنے آقا پر اُٹھائی۔ اور تیر چلایا ۔ اور اس درخت کی جڑ پر چلایا میں
پر بیٹھتے تھے اور اس چشمہ کو گندہ کرنا چاہا جس سے پانی پیتے تھے نہیں مومن کو ہر وقت شیطان کی چالاکیوں

سے بچنا چاہیے۔ اور ہر وقت خدا کے حضور عجز سے دُعا میں مصروف رہنا چاہتے کہ ایسا نہ ہو کہ کسی وقت تکبر
اور انانیت آجائے ۔ اور اس کو ہلاک کر دے ۔ خدا کی طرف جانے والے کی مثال ایسی ہی ہے کہ جیسے تیز
دریا میں چلنے والا۔ اگر بہت سے چلتا رہے گا تو سلامت چلا جائے گا ۔ اگر ایک دم کے لیے غافل ہوا
تو پھر پیر اکھڑ جائیں گے اور اس کو پانی کہیں سے کہیں لے جائے گا ۔ ایک کے لیے مال ہوا
خدا کے فضل آپ کے شامل حال ہوں کہ آپ کے قدم آگے ہی آگے پڑیں اور اللہ تعالیٰ آپ کو تقسیم
کے حملوں او ملوں اور وسوسوں سے محفوظ رکھے۔ آئین : نے
الفضل در نومبر شاه )
hhind

آج 10 میں سے 10 باقی