حضرت مسیح موعودؑ کے اوّلین خُدام کی قدر کرو

۳۲۷
(61)
حضرت میں موجود کے اولین خدام کی قدر کرو
فرموده ۲۴ اکتوبر ۱۹ ه )
حضور انور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا کہ :۔
کسی شخص نے نہایت دانائی بھری بات کہی ہے کہ جو شخص ابتداء کرتا ہے۔ اسی کو فضیلت حاصل ہوتی
ہے ۔ کیوں ، اسلئے کہ جو شخص ابتدا کرتا ہے اس کے رستہ میں جس قدر مشکلات ہوتی ہیں۔ اس کا علم دوسرے
کو نہیں ہو سکتا۔ نئے کام میں بیسیوں روکا دئیں ہوتی ہیں جن کا کسی کو علم نہیں ہوتا۔ اور جب کوئی شخص اس کام
پر ہاتھ ڈالتا ہے۔ تب اس کو علم ہوتا ہے کہ اس رستے میں کیا گیا وقتیں اور دو کا میں ہیں۔ بعض دفعہ شکلات
دیکھتا ہے ۔ ان کو محنت سے دور کر کے اُن پر قابو پا کر کامیاب ہوتا ہے۔ اور بعض دفعہ کوشش کرتا ہے
اور ناکام رہتا ہے۔ بعد میں آنے والے لوگ اس تجربہ سے فائدہ اُٹھا لیتے اور معلوم کر لیتے ہیں کہ اس
کے کام میں فلاں فلاں غلط طریقے اختیار کئے گئے تھے۔ جونا کامی کا باعث ہوتے ہیں ۔ ان کو ترک کرنا
چاہیے۔ اور فلاں طریق سے کامیابی ہوتی ہے۔ اُسے اختیار کرنا چاہتے ۔ اس طرح ابتدا کرنے والا ہے
شخص
جہاں اپنے نقصان سے دوسروں کے نفع کا موجب ہو جاتا ہے، وہاں وہ دوسروں کے۔ وہ دوسروں کے لیے بطور استاد
کے بھی ہوتا ہے۔ اور دوسرے اس کے شاگرد ہوتے ہیں۔
پس ہر ایک کام میں ابتدا نہ کرنے والوں کو دوسروں پر فضیلت حاصل ہو جاتی ہے۔ کیونکہ وہ لوگ
تمام تکلیفیں اٹھا کر راستہ کو صاف کر دیتے ہیں۔ اس مسئلہ کی خدا تعالے نے بھی جو تمام علموں کو پیدا کرنے والا
ہے ۔ تصدیق کی ہے۔ اور اس کی تصدیق کے بعد کسی شبہ کی گنجائش نہیں رہتی ۔
ہم قرآن کریم میں دیکھتے ہیں کہ جن لوگوں نے ابتداء میں رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کومانا۔ ان کی نسبت
قرآن کریم میں بہت سے تعریفی کلمات وارد در ہیں اور اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے پہلے
جو لوگ ہو چکے ہیں۔ ان کے متعلق بھی حکم ہے ۔ فَبِهُداهُمُ اقْتَدِها (الانعام : ۱۱) اسی طرح ان
له التوبة : 14

۳۲۸
لوگوں کے ذکر میں جنہوں۔ ے ذکر میںجنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علہ علم کو مانا۔ فرماتا ہے وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِاحْسَانِ
(التوبه (۱) کہ ان صحابہ کرام کی جو پیروی نیکی کے ساتھ کرینگے۔ اس پر بھی اللہ تعالے کے احسان ہو نگے : که
اور ان کو بھی رضائے الہی حاصل ہوگی۔ یہ کافی تھا کہ کہدیا جاتا کہ ان احکام کی پیروی کریں جن کی صحابہ
نے کی ۔ لیکن خدا کہتا ہے ۔ ان لوگوں کی پیروی کرنے والے پر یہ انعام ہونگے ۔ ان لوگوں کی مشکلات کا
خیال کر کے ان کو ایک خاص درجہ دے دیا کہ جو ان کی اتباع کریگا۔ اس پر احسان ہوگا ۔ حالانکہ اتباع
ان کی نہیں۔ بلکہ قرآن کریم کی ہے اور ان کو بھی جو درجہ حاصل ہوا ہے۔ وہ اپنی احکام کی اتباع سے مال
ہوا ہے جو قرآن کریم میں بیان کئے گئے مگر باوجود اس کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو ان لوگوں کی اتباع
کریں گے ۔
اللہ تعالے ان پر اپنے خاص افضال نازل کریگا۔
سورۃ فاتحہ میں بھی اسی مضمون کو ادا کیا گیا ہے فرمایا اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ - اس میں یہ نہیں بتایا کہ ہمیں اس صراط پر چلا جو نبیوں کی ہے ں کی ہے کہ فرمایا
کہ اس راہ پر چلا جو منعم علیہم کی ہے۔ پس اس کی وجہ ان لوگوں کی وہ مشکلات ہیں جو وہ اُٹھا یں جو وہ اُٹھا کر دو سر کوی
کے لیے راستہ صاف کر دیتے ہیں ۔ اس سے ان کی فضیلت کا پتہ لگتا ہے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ جو شخص انسانوں کا شکر گزار نہیں ہوتا۔ وہ خدا کا بھی شکرگزار
نہیں ہو سکتا یہ وجہ یہ ہے ۔ انسانوں کی شکر گزاری تھوڑی ہوتی ہے۔ جب ایک شخص تھوڑا کام نہ کر کی ایک
سکے ۔ تو وہ زیادہ کب کر یادہ کب کر سکتا ہے۔ پس اسی قانون کے ماتحت وہ لوگ جو ابتداء میں انبیاء کو یں انبیاء کو مانتے ہیں
دنیا کے محسن ہوتے ہیں۔ ہیں۔ ا اس لیے ان کی اتباع ان محسنوں کا شکریہ ہوتا ہے ۔ ۔ وہ وہ لوگ خطرناک مخالفتوں
اور دشمنیوں کو سر پر اٹھاتے ہیں۔ کو سر پر اٹھاتے ہیں۔ اور محض خدا کے لیے حق کو قبول کرتے ہیں، لیکن اگر وہ ان مشکلات ت اور
تکالیف کو نہ اُٹھاتے جو ابتدائی زمانہ میں پیش آتی ہیں۔ تو ان کمزوروں کو حق کے قبول کرنے کی کیسے توفیق
ملتی ۔ جولوگوں کے خوف اور ڈر کی وجہ سے صداقت کو قبول کرنے کی جرات نہیں کرتے، لیکن جب کچھ لوگ
حق کو قبول کر کے تکلیف اور مصائب کو برداشت کرتے ہیں ، طرح طرح سے ستاتے جاتے ہیں قسم قسم کے
دکھ دیتے جاتے ہیں ۔ مگر مخالف ان کو حق کے ترک کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ بلکہ نا کام اور نامرد
ہو جاتے ہیں۔ تو کمزور دل لوگوں کو بھی یقین ہو جاتا ہے کہ جیسا مخالف ان کا کچھ بگاڑ نہیں سکے ایسی طرح
ہمارا بھی کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکے گا۔ اس طرح وہ بھی حق کو قبول کر لیتے ہیں۔
لے مجمع بحار الانوار جلد ۲ باب السین

۳۲۹
دیکھو ایمان لانے میں حضرت ابوبکر اور ان کے بعد والے برابر ہیں ، لیکن پھر ہیں، لیکن پھر بھی ایک بستہ بہت بڑا فرق
تھا۔ اور وہ یہ کہ حضرت ابو بکر نہ اس وقت ایمان لاتے جس وقت ہر طرف مشکلات ہی مشکلات تھیں، لیکن ان
کے ایمان لانے کے بعد جب لوگوں نے دیکھا کہ وہ با وجود تمام مشکلات کے بازاروں میں زندہ و سلامت پھرتے
ہیں۔ تو کئی اور لوگ جو دل میں مانتے تھے۔ مگر اظہار کی جرات نہ رکھتے تھے۔ انہیں حضرت ابو بکر کو دیکھ کر
قبول حتی کی توفیق ہوتی ۔ وہ وقت نہایت مشکلات کا تھا۔ اور نہایت خطرناک ۔ حضرت ابوبکر ان تمام
مشکلات سے واقف تھے۔ اور جانتے تھے کہ میں کچلا جاؤں گا۔ مگر ان مشکلات کے علم کے باوجود
ان کا ایمان لانا تمام لوگوں پر ان کی فضیلت کو ثابت کرتا ہے ۔ اور اس طرح وہ لوگوں کے لیے حق کے
قبول کرنے کا ایک ذریعہ ہو کر ان کے لیے بطور ایک اُستاد کے ہو گئے۔ لیں جس طرح رسول کریم حقیقی
ایران
اسوہ ہیں اسی طرح آپ کی اعلیٰ اتباع سے ابو بکر بھی لوگوں کے لیے بطور ایک اُسوہ کے ہو گئے ۔
تو ان لوگوں کا جو ابتدا میں ایمان لاتے ہیں۔ ایک احسان دوسروں پر ہوتا ہے۔
جوان کی قدر نہیں کرتا۔ وہ خدا کے احسان کی قدر نہیں کرتا ۔ بلکہ خدا کے احسان کی
ناقدری کرتا ہے ۔ اس لیے ان لوگوں کے متعلق بہت احتیاط سے کام لینا چاہیتے اور ان کے درجہ
اور ان کی عزت کو سمجھنا چاہتے۔ دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرماتے کہ پہلی صف میں امام کے
پیچھے کوئی بڑا آدمی کھڑا ہو تا کہ ضرورت کے وقت امام کی قائم مقامی کر سکے یا پھر بعض لوگوں کو اپنی مجلس
میں جگہ دلواتے ۔ اور بعض دفعہ اگر کوئی شخص جو دنیاوی لحاظ سے صاحب وجاہت ہوتا ۔ ہوتا ۔ آپ کی مجلس
میں آتا تو آپ فرماتے کہ اٹھو اور اس کا استقبال کرو یہ ہیں یہ شریعت کا حکم ہے ۔ جو جس کرتیہ کا ہو ۔
اس کا اس کے مرتبہ کے مطابق احترام کیا جاتے مگر بہت ہیں۔ جو اس بات کی پروا نہیں کرتے جس کا
بہت برا نتیجہ ہوتا ہے ۔ مثلاً شیعہ اور خوارج ہیں۔ جو صحابہ کو برا کہتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ باوجود
مسلمانوں میں آپس میں سخت تفرقہ ہونے کے تمام فرقوں میں اولیا۔ گزرے ہیں جنفی مالکیوں کو برا کہتے
ہیں اور مالکی حنفیوں کو ، لیکن ان میں اولیاء اللہ ہوتے ہیں۔ لیکن یہ شیعہ گیارہ سو سال سے علیحدہ ہوتے
ہیں ۔ انہوں نے خدا کے برگزیدوں کو بر ملا گالیاں دینا شروع کی ہیں۔ ر ملا گالیاں دینا شروع کی ہیں۔ ان میں اس ہزار سال کے عرصہ میں
ایک بھی ولی اللہ پیدا نہیں ہوا ۔ اور اسی وجہ سے انہیں اپنے ایک امام کو مخفی کہنا پڑا کہ اسکے ہوتے ہوئے کسی
مسلم بروایت مشکوة كتاب الصلواة باب تسوية الصف
سیرت ابن ہشام جلد ۲ حالات غزوہ خندق

٣٣٠
ظاہر امام کی ضرورت نہیں پیس یہ لوگ صحابہ کی بدگوئی کر کے ہمیشہ کے لیے حق سے محروم ہو گئے ۔ اور ان سے
ایمان سلب کر لیا گیا ۔
چونکہ ہماری جماعت میں سے بعض لوگ مرتد ہو گئے ہیں اور ان کو وہی کہا جاتا ہے جس کے وہ تحقی
ہیں۔ اس لیے بعض لوگوں میں یہ خیال پیدا ہو گیا ہے کہ سب کے لیے اس قسم کے الفاظ کہے جاسکتے ہیں
دیکھو نبی کریم جب مدینہ میں تشریف لے گئے تو اول ایمان لانے والوں میں عبداللہ بن ابی ابن سلول
بھی تھا۔ مگر با وجود اول ایمان لانے کے منافق تھا۔ پھر مکہ سے ہجرت کرنے والوں میں سے بعض
لوگ مرتد ہو گئے۔ اب اگر کوئی شخص یہ خیال کر لیا کہ ممکن ہے ابو بکر بھی مرتد ہو جاتے ۔ اور چونکہ
عبد اللہ ابن ابی منافق ہے۔ اس لیے عبادہ ابن صامت اور ابو ایوب انصاری بھی کیوں منافق نہ ہوں اور انصاری بھی
تو یہ سخت نادانی اور غلطی تھی کیونکہ اگر اس دروازہ کو وسیع کیا جائے تو کچھ بھی باقی نہیں رہتا ۔
قرآن شریف میں حکم ہے کہ صلحا کی محبت اختیار کرو، لیکن دوسری طرف ہم دیکھتے ہیں کہ قرآن شریف
میں ہی ایک ولی کا اس طرح ذکر ہے کہ اَخْلَدَ إِلى الأَرْضِ زمین کی طرف جھک گیا۔ (الاعراف (۱۸۷)
اب کوئی شخص جس کو کہا جاتے کہ صلحا کی صحبت اختیار کرو۔ کہدے کہ جی ولیوں میں تو بلعم جیسے بھی کہتے
ہیں ۔ ہم کس طرح صحبت اختیار کریں تو ایسے آدمیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جب کوئی بلعم بن جاتے اور
مرتد ہو جاتے۔ اس وقت تم اس سے علیحدگی اختیار کر لو۔ نہ یہ کہ محض اس خیال پر کہ لوگ مرید بھی ہو جاتے
ہیں۔ سب سے بدظن ہو جاؤ ۔ اگر کوئی شخص مرید ہو جاتا ہے۔ یا حضرت اقدس علیہ السلام کے درجہ کو گھٹاتا ہے
تو تم اس کو نفرت کی نظر سے دیکھو، لیکن یہ غلطی ہے کہ بعض لوگ خفیف باتوں پر فتویٰ دینے لگ جاتے
ہیں کہ فلاں بڑا شر پر ہے۔ فلاں ایسا ہے ویسا ہے۔ حضرت مسیح موعود کو ابتداء میں قبول کرنے والے وہ لوگ ہیں
جنہوں نے حضرت اقدس کو اس وقت قبول کیا ۔ جس وقت کہ لوگ آپ کو کافر اور دجال کہتے تھے ۔ یا اس
طرح کہنے والوں کے ساتھ شامل تھے۔ ان کے متعلق احتیاط سے کام لینا چاہیئے ۔
ہیں جن لوگوں نے ایسے وقت میں حضرت اقدس کو قبول کیا۔ اور حضور کی صحبت میں رہے۔ وہ بعد
میں آنے والوں کے لیے اُستاذ اور نمونے کے طور پر ہیں۔ اگر لوگ ان کی اتباع کرینگے ۔ تو یہ خدا کا حکم ہے
اور اگر ان کی حقارت کرینگے ۔ تو تقویٰ کے درجات میں ترقی نہیں کر سکیں گے۔ خدا تعالیٰ کے قرب کے
لیے نہایت ضروری ہے کہ حفظ مراتب کا خیال رکھا جاتے حضرت اقدس اکثر فرمایا کرتے تھے کہ پر
گر حفظ مراتب نه کنی زندیقی
له بلعم باعور

۳۳۱
پس یہ نہایت اہم سوال ہے بعض لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ان لوگوں کو جنہوں نے سلسلہ کی خدمات میں عمریں مرے
کر دی ہیں۔ بڑے الفاظ کہ دیتے ہیں۔ اور اپنی تائید میں یہ کہتے ہیں۔ مولوی محمد علی بھی مخلص کہلاتا تھا مگر
مرتد ہو گیا۔ خواجہ بھی مخلص بنتا تھا۔ مگر مرید ہو گیا ۔ اس لیے فلاں بھی ایسا ہی ہے ۔ ایسے لوگوں کو
یاد رکھنا چاہتے۔ یہ سخت غلطی اور نادانی ہے۔ خواہ مخواہ کسی کے متعلق اس قسم کی رائے نہیں قائم کر
لینی چاہیئے ۔
ایک دفعہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کی لڑائی ہوتی۔ اس معاملہ میں زیادتی حضرت عمر کی تھی۔ حضرت
ابو بکر چونکہ خیر خواہی میں بڑھے ہوتے تھے۔ جھوٹ حضرت عمر سے معافی کی درخواست کی حضرت عمر ہو کر چونکہ خیر میں تھے عمر معافی کی حضرت عمر
چونکہ اس وقت طیش میں تھے۔ اس لیے باوجود زیادتی پر ہونے کے کہہ دیا کہ جاؤ میں نہیں صلح کرتا۔ اور
حضرت ابو بکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے ۔ اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ عمر مجھ سے خفا ہیں
آپ میری غلطی ان سے معاف کرا دیں ۔ ادھر حضرت عمر کو بھی خیال ہوا۔ اور سمجھے کہ زیادتی تو میری ہے
یہ بھی رسول کریم کے پاس گئے ۔ اور جا کر کہا یا رسول اللہ ابو بکر سے مجھے معافی دلوا دیں ۔ اس وقت رسول
کریم صلی اللہ علیہ سلم کا چہرہ عنہ سے سرخ تھا۔ صحابہ کہتے ہیں۔ اس سے قبل کبھی آپ استقدر غصہ میں نہیں
آتے تھے۔ آپ نے اس حالت میں فرمایا کہ تم لوگ کیوں نہیں مجھے اور اس شخص کو چھوڑ دیتے جس نے
میرا اس وقت ساتھ دیا جبکہ تمام دنیا میرے کچلنے کے درپے تھی لیے پس اس طرح نبی کریم نے ابو بکر صدیق
کی فضیلت کو تسلیم کیا۔ کیونکہ جب دنیا آپ کو کا فرکتی ۔ ابو بکر آپ کی نبوت پر ایمان لایا۔ اور جب لوگ
آپ کو حکمت ٹھراتے تھے ۔ ابو بکر نے آپ کو شناخت کر لیا کہ آپ ایک روشن سورج ہیں۔
بعد میں آنے والوں کا حق تھا کہ وہ ابو بکری کا ادب کرتے ، لیکن ابو بکر نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں
پہلے ایمان لایا ہوں ۔ میرا ادب کروپس جس طرح بعد والوں کا فرض ہے ۔ کہ اولین کا ادب کریں ۔ اسی
طرح اولین کا بھی فرض ہے کہ وہ خدا کے اس فضل کا شکریہ ادا کریں۔ اور اس پر کی قسم کا تکبر اور عجب
نہ کریں کیونکہ اگر خدا فضل نہ کرتا۔ تو شاید یہ لوگ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ میں شامل ہو جاتے۔
عم
میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ان لوگوں کا ادب و احترام کرے جن کو مسیح موعود
کی ان سے پہلے خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔ اور اسی طرح ان لوگوں کو جو پہلے خدام مسیح موعود ہیں
بعد میں آنے والوں کے ساتھ تواضع اور خلق سے پیش آنا چاہیتے۔ اور ہر ایک شخص کو اس درجہ پر سمجھنا
بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي باب مناقب المهاجرين

چاہیے جو خدا نے اس کے لیے مقرر کیا ہے ۔ اگر یہ نہ کروگے۔ تو اندیشہ ہے کہ شیطان تمہیں گمراہ
کر دے۔
پس یہ دونوں کو نصیحت ہے۔ پہلوں کو بھی اور بعد میں آنے والوں کے لیے بھی۔ پہلوں کے
لیے تو یہ ہے کہ وہ تواضع اور انکسار کا طریق اختیار کریں ۔ اور بعد والوں کو یہ کہ وہ ان کے حق کو
سمجھیں ۔ اور گستاخی اور بدلنی کو چھوڑ دیں ۔ کیونکہ یہ ایمان کی جڑ کو کھوکھلا کر کے پھینک دیتی ہیں۔ اللہ ایمان کو
تعالی ہماری جماعت کے دونوں گروہوں کو اس بات کے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔
امین :
والفضل ۲۷ نومبر له )

آج 10 میں سے 10 باقی