دین کو دُنیا پر مقدّم کرو

٣٣٣
62
دین کو دنیا پر مقدم کرو
فرموده ۳۱ اکتوبر ۱۹ ه )
حضور نے تشد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
ہر زمانہ کے لیے کچھ ابتلاء ہوتے ہیں۔ جن کی برداشت کئے بغیر اور جن کے نازل ہوتے بغیر اور
پھر جن میں سے اپنے ایمان کو سلامت نکالنے کے بغیر کامیابی نہیں ہو سکتی۔ کسی زمانہ میں کوئی ابتلا ہوتا
ہے ۔ اور کسی میں کوئی - متفرق طور پر متفرق ابتلاء آتے ہیں کبھی ایسے کہ مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں اپنے ملک میں فتنہ پڑا کبھی ایسے جیسا کہ مسیح ناصری کے زمانہ میں ہوا کہ ایک قوم میں رہتے
شت ہوتے اس سے جدائی اختیار کرنی پڑی کبھی حضرت موسی کے زمانہ کی طرح کہ حکومت کے مظالم کو بردران
کرنا پڑتا ہے۔ اور کبھی رعایا کے اعتراضات حکومت پر کرنے کا فتنہ ہوتا ہے ۔ جیسا کہ حضرت داؤد اور
حضرت سلیمان کے وقت میں ہوا، لیکن ایک ابتلاء اس قسم کا ہے کہ وہ ہر نبی کے وقت میں آیا ہے۔ اور میں
اب بھی جب کبھی دنیا : میں کوئی تغیر ہوگا ۔ ابتلا ء پیش آئیگا ۔ وہ انتبلا۔ دین اور اور دنیا دنیا کا کا مقا مقابلہ ہے یعنی دنیا
کے مقابلہ میں دین کو مقدم کرنا ۔ یہ ابتلاء ہر نبی کے زمانہ میں آیا ہے ۔ حضرت موسی کے وقت میں یہ
ابتلاء آیا۔ حضرت داود و حضرت سلیمان کے وقت میں یہ ابتلاء آیا۔ حضرت عیسی کے وقت میں یہ ابتلا آیا
اور بالآخر ہمار سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت میں بھی یہی ابتلاء پیش آیا۔ پس یہ ابتلا ۔ ہرنی کے
وقت میں آتا ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم کرو۔
ایک طرف دنیا کی خوبصورتی اور محبوبیت ہوتی ہے اور وہ نقدر یہ نقد محبوب نظر آتی ہے
مگر اس کے مقابلہ میں، دین ہوتا ہے اور دین کی خاطر اس کو ترک کرنا پڑتا ہے۔ یہ بڑی آزمائش ہوتی ہے
مگر جب تک ایک انسان اس میں سے نہ گزرے ۔ وہ خدا کے پیاروں میں داخل نہیں ہو سکتا۔
اسلام اس بات کی تعلیم نہیں دیتا کہ دنیا کو کل طور پر چھوڑ دیا جائے۔ یہ تو ایک بدعت ہے ۔ دیتا
حضرت مسیح کی طرف اس تعلیم کو منسوب کیا جاتا ہے کہ تم جب دولت کو چھوڑو گے ۔ تو خدا کو پاؤ گے۔

۳۳۴
پھر رہبانیت ہے کہ شادی نہ کرنا غسل نہ کرنا ۔ مال نہ رکھنا، لیکن اللہ تعالی کہتا ہے کہ یہ ایک بدعت ہے
جس کی پوری نگہداشت ان لوگوں سے نہ ہو سکی لیے اب اسلام میں بھی یہ خیالات آگئے ۔ اور بعض لوگوں
نے سمجھ لیا ہے کہ کوئی کام نہیں کرنا چاہیئے ۔ نہ تجارت میں ہاتھ ڈالنا چاہیئے۔ نہ زراعت میں۔ اور
بعض نے یہاں تک ترقی کی ۔ کہ اپنے آلہ تناسل کو بھی کاٹ دیا ۔ یہ خیال بعض صحابہ کے دل میں بھی
پیدا ہو گیا تھا۔ چنانچہ ایک صحابی ابوذر غفاری تھے۔ ان کو ترک دنیا میں یہاں تک غلو و تھا تھا کہ کہ دو دوسرے
صحابہ سے لڑتے پھرا کرتے تھے۔ بیس یہ اسی زمانہ میں پیدا ہو گیا تھا ۔ اس لیے کوئی یہ نہیں کہہ
سکتا کہ اگر عیسائیت نے ترک دنیا کی تعلیم دی تو مسلمانوں میں اس کا وجود نہیں ۔ اس میں شک نہیں
کہ اسلام کی حفاظت کا خدا کی طرف سے وعدہ ہے۔ چنانچہ قرآن کریم کو خدا وند کریم نے محفوظ رکھا ہے
لیکن بعد میں اس قسم کی حدیثیں بنا لی گئیں۔ جن میں ترک دنیا پر زور دیا گیا ہے۔ پس وہ حدیثیں دہی تعلیم
دیتی ہیں جو مسیح کی طرف منسوب کردہ تعلیم کے مطابق ہیں لیکن تعلیم خدا کی طرف سے نہیں ہو سکتی ۔ باوجود اس
کے ہم کہتے ہیں۔ ایک حد تک تمام مذاہب میں ترک دنیا کی تعلیم ہے اور وہ یہ ہے کہ جب دین و دنیا کا مقابلہ
آن پڑے۔ تو ایک مومن کا فرض ہے اس وقت دنیا کو چھوڑ کر دین کو اختیار کرے ۔
اسلام یہ نہیں سکھا تا کہ بائل دنیا کو ترک کردو بلکہ وہ تعلیم دیتا ہے کہ دنیا کما و محنت کرو لیکن جب
دین و دنیا کا مقابلہ آن پڑے اس وقت دین کو مقدم کرو۔ اور دنیا کی پروا نہ کرو بلکہ یہاں تک کہتا ہے
کہ ہر طبقہ کے لوگ علیحدہ علیحدہ ہوں۔ مثلاً کچھ ایسے ہوں ۔ جو زراعت پیشہ ہوں بعض لوگ تجارت کریں
اور بعض سیاست میں پڑ جائیں ۔ اور جو علماء اور صوفیار ہوں ۔ وہ بالکل دنیا سے علیحدہ ہو کر دین کی خدمت کریں
پس یہ بات تمام مذاہب میں ہے۔ اور یہاں تک ہونا چاہیئے۔ مگر جن مذاہب نے عام طور پر یہ تعلیم
دی ہے کہ سب کے سب دنیا سے قطع تعلق کرلیں۔ انہوں نے غلطی کی ہے۔ اسلام کی عام تعلیم یہ ہے
کہ دین و دنیا کے مقابلہ میں دین کو دنیا پر مقدم کرو۔ اور اس وقت تمہاری دنیا کی محبت سرد ہو جانی چاہیتے۔
اس زمانہ کے مصلح - مامور اور امام نے اس بات کو شرائط بیعت میں داخل کیا ہے کہ دین کو دنیا پر
مقدم کرو۔ پہلے دنیا میں اسقدر ترقی نہیں ہوتی تھی۔ نہ پہلے قوموں میں اس قدر میل ملاپ تھا۔ نہ تمدن میں اس
قدر وسعت تھی نہ تجارتی تعلقات ایسے قائم تھے نہ اس قدر ایجا تھیں نہ اتنا پڑا تھانہ اسقدر غر پیدا ہوا تھا۔ آج دنیا نہانہ
کے دل بہلانے کیلئے ہزاروں سامان نکل آتے ہیں مگر ا سوقت کے دل بہلاؤ کے سامان گشتی اور گھوٹ سے ڈانے تک محدود تھے
اب کئی قسم کے باجے اور کئی قسم کی کھیلیں پیدا ہوگئی ہیں۔ اور ہزاروں تھیٹر قائم ہیں۔ اور شب و روز لوگ
لاد الحديد ٢٨

۳۳۵
ان میں محو رہتے ہیں۔ یہ تو وہ کھیل ہیں۔ جو اجتماع سے تعلق رکھتے ہیں لیکن گھروں میں بھی اس قسم کے
سامان موجود ہیں۔ مثلاً فونوگراف - گراموفون ۔ یہ تمام دل بہلانے کے ذریعے اور عیاشی کے سامان ہیں۔
لباسوں میں ترقی ہوتی ہے۔ مکانوں میں وسعت ہے۔ کھانوں میں زیادتی ہے۔ ایک وقت وہ تھا کہ
لوگوں نے انگور کا نام سنا ہوا تھا۔ مگر اب گاؤں گاؤں کے لوگ انگور کھاتے ہیں ۔ اس وقت ایسے علاقے
تھے جہاں گیہوں نہ پیدا ہوتا تھا، لیکن آج یہ حالت ہے کہ دنیا کے پرلے سرے کی چیز ایک گاؤں میں
میتر آسکتی ہے۔ پنجاب کا ایک صو بیدار گزرا ہے۔ راجپوت اس پر بہت فخر کرتے ہیں۔ اور وہ اکبر
کی طرف سے پنجاب کا گورنر تھا۔ جب کہ وہ اپنی ماں کے پیٹ میں تھا۔ اس کی ماں کے دل میں یہ
خواہش پیدا ہوئی کہ انگور کھاتے ۔ وہ ایک گاؤن کے رہنے والی تھی ۔ اور اس کا خاوند ایک زمیندار
تھا جیران ہوا ۔ انگور کہاں سے لاتے ۔ اس وقت یہ خیال تھا کہ اگر حاملہ کو وہ چیز نہ دی جاتے جس کی
اسے خواہش ہو تو حمل گھر جاتا ہے۔ اس کا خاوند تلاش میں تھا کہ انگور مل جائیں، اتنے میں اُسے معلوم
ہوا کہ کابل سے ایک قافلہ دنی بادشاہ کے لیے میوے لیے جا رہا ہے ۔ وہ شخص اس کے پاس گیا اور
کہا کہ میری بیوی حاملہ ہے اور اس کی خواہش ہے کہ اسے انگور دیتے جائیں ۔ میر قافلہ نے کہا کہ میں
بلا قیمت انگور اس شرط پر دیتا ہوں کہ تم لکھ دو کہ اگر تمارا یہ بچہ حکم ہوا تو ہمارا حصول معاف کر دیگا
اس نے کا غذ لکھ دیا ۔ ساتھیوں نے کہا کہ یہ کیا بات ہے اس نے جواب دیا کہ یہ عورت جنگل میں ہے
اس کے دل میں جو خواہش پیدا ہوتی ہے۔ یہ اس کی نہیں۔ بلکہ اس بچہ کی ہے ۔ جو اس کے شکم میں
ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بچہ بڑا آدمی ہو گا ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ جب وہ حاکم ہوا تو اس نے
محصول معاف کر دیا۔
تو کوئی تو وہ زمانہ تھا کہ اس طرح خوش نصیبی کے فال نکالتے تھے۔ آج ایک ایک پیسہ کے
انگور بکتے ہیں، اور لوگ کھاتے ہیں۔ غرض دنیا کی ہر چیز ترقی پر ہے اور دنیا اپنی تمام خوبصورتیوں کے
ساتھ آگئی ہے۔ پہلے ایک ادنی مکان اور معمولی غذا اور موٹے لباس پر گزارہ ہوتا تھا۔ اس وقت
انسان تھا کہ لوگ دنیا کی بجائے دین کو اختیار کریں۔ مگر آج لوگوں کی یہ حالت نہیں ۔ اب لوگوں کو
محنت بردانه برداشت کرنا ناممکن ہے۔ اس لیے حضرت مسیح موعود نے اس بات کو شرائط بیعت میں
داخل کر دیا۔ کیونکہ اب محال تھا کہ لوگ دنیا کو دین کے مقابلہ میں مفید خیال کریں، لیکن کوئی شخص کامل
نہیں ہو سکتا ۔ جب تک کہ دین کے حقیقی منشاء کے ماتحت دنیا کو دین کے مقابلہ میں نہ چھوڑے۔
جب تک جماعت کے افراد میں یہ خیال اور جذبہ پیدا نہ ہو گا۔ اس وقت تک حقیقی ترقی حاصل نہ

٣٣٦
ہو گی۔ پس چاہیئے کہ کسی کے لیے دین کے موقع پر دنیا روک نہ ہو۔ آج تو لوگوں کی یہ حالت ہے کہ ذرا ذرا
یسی بات پر نماز چھوڑ دیتے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں جنگ کے موقع پر بھی یہ بات
نہ تھی۔ وہاں تو جنگ میں جاتے وقت اگر کوئی عذر کرتے کہ ہمارا گھر بے پناہ ہے تو مسموع نہ تھا یہ لیکن
یہاں ایک شخص عشاء کی نماز میں نہیں آتا۔ پوچھا جائے تو جواب ملتا ہے کہ بیوی اکیلی ہے اور ڈرتی ملتا کہ
ہے۔ نماز میں کیوں نہ آئے۔ دوکان کے بند ہونے سے گاہک واپس چلے جاتے ہیں۔ اسی طرح دوسری باتوں
میں سستی ہے۔ اور بہت تھوڑے ہیں۔ جو دین کے کام کی اہمیت کو خیال میں لاتے ہیں ، چاہتے یہ کہ
ہر جگہ دین مقدم ہو جب تک یہ حالت نہ ہو ۔ حالت خطر ناک ہے ۔ اس لیے میں جماعت کے لوگوں کو نصیحت
کرتا ہوں کہ اگر وہ خدا تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ اور احمدیت کا پھیل چکھنا چاہتے ہیں۔ تو دین کو دنیا پر مقدم
کریں۔ اور دنیا کو دین کے ماتحت کر دیں۔ اور اگر یہ نہیں کرینگے۔ تو ان کے احمدیت اور اسلام کے دعوے
فضول ہونگے۔
پس جب تک اسلام اور احمدیت کا حقیقی ادب نہ کیا گیا ۔ اس وقت تک یہ سمجھنا کہ ہم احمدی ہیں ،
تمام فضول خواہشیں ہونگی۔ کیونکہ جب تک عمل نہیں کیا جائیگا۔ کوئی کامیابی نہیں ہوگی۔
119
الفضل ۲۲ نومبر ۱۹ته )
یہ
له الاحزاب : ۱۴

آج 10 میں سے 10 باقی