لندن میں “بیت الذکر”۔ اللہ کے فقیروں کا بادشاہوں پر فتح پانے کا عزم
(69
لندن میں بیت الذكر
اللہ کے فقیروں کا بادشاہوں پر فتح پانے کا عزم
فرموده ۹ جنوری ته )
(
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
اللہ کے فضل اور کرم سے اور اس کی دی ہوئی توفیق سے ہمارا ارادہ ہے اور جیسا کہ دوستوں کو معلوم
ہے کہ خاص لنڈن میں یا لنڈن کے پاس ایک مسجد تیار کریں ۔ اس کے متعلق آج سے تین دن پہلے سے
مغرب کے بعد میں نے قادیان میں تحریک کی۔ پھر پرسوں دن میں تمام دوستوں کو باقاعدہ جمع کر کے تحریک
کی ۔ چونکہ جمعہ کے روز اطراف و الواح سے احمدی دوست جمعہ میں شمولیت کے لیے آتے ہیں ۔ اس لیے جمعہ ہیں،
میں ان کی اطلاع کے لیے اور میزان کی بھی اطلاع کے لیے جنہوں نے پہلے نہ سنا ہو ا تنا ہو تو پوری قیت کی بھی اطلاع لیے نے پہلے نہ سنا ہویا سنا ہو تو پوری وایت
نہ ہوئی ہو یا پوری واقفیت تو ہوئی ہو۔ مگر توجہ نہ کی ہو یا توجہ تو کی ہو مگر مناسب توجہ نہ کی ہو
جس قدر کہ اس کام کے لیے ضروری ہے ۔ ان سب کے لیے آج میں خطبہ جمعہ میں بھی اسی امر کے
متعلق توجہ دلاتا ہوں ۔
یہ باتیں میں پہلے بتا چکا ہوں کہ ولایت میں احمدیہ مسجد کا بنا ضروری ہے اور کیوں ضروری ہے؟
آپ کو معلوم ہے کہ وہاں ہم ہزاروں روپیہ خرچ کر رہے ہیں ۔ اس وقت تک کہ وہاں مشن قائم ہوتے
چھ سال ہو چکے ہیں۔ اندازا پچاس ہزار روپیہ ہمارا خرچ ہو چکا ہے اور ہر سال سات آٹھ ہزار روپیہ
خرچ ہوتا ہے۔ اتنے بڑے خرچ کے بعد جب مفاد کا وقت ہو۔ تو خاص کو شش کی ضرورت ہوتی
ہے ۔ اگر اس وقت اس کام سے ہاتھ اٹھا لیا جائے یا اس خرچ ہو چکنے کے بعد جس ضرورت کو
پورا کرنے کی وہاں حاجت ہو۔ اس کو پورا نہ کیا جائے ۔ تو اس کی مثال ایسی ہی ہو گی کہ کوئی شخص
ایک مکان بنانے کی تجویز کر ہے۔ پہلے بنیادیں کھو دے اور ان کو عمدہ طور پر بھر دے۔ اور فرش بھی
٣٤١
لگا ہے اور اونچی دیواریں بھی کھڑی کر دے مگر ان دیواروں پر چھت نہ ڈالے تو اس کا نتیجہ میں ہوگا کہ
وہ دیواریں گر جائینگی ۔ پس جہاں خرچ ہو چکتا ہے اس سے نتائج حاصل کرنے کے وقت خاص قسم گر جبا
کی کوشش اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اور ایسی حالت میں جو بھی خرچ ہو وہ کرنا پڑتا ہے ۔ اگر الیا کی
نہ کیا جائے تو پہلا خرچ بھی ضائع ہو جاتا ہے ۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ ایک زمیندار ایک کھیت تیار
کرتا ہے۔ اس میں ہل چلاتا اور سہاگہ پھیرتا ہے ۔ اور سہاگہ پھیرتا ہے۔ پھر اس میں بیج ڈالتا ہے۔ اور مہینوں اس پر محنت
کرتا اور پانی دیتا ہے ، لیکن ایک وقت آتا ہے کہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر بارش بند ہو جاتی ہے
ایسی حالت میں زمیندار خرچ کی مطلق پروا نہیں کریگا ۔ بلکہ دو گنا تگنا خرچ کر کے بھی پانی اپنے کھیت کو
دلوائے گا۔ کیونکہ وہ جانتا ہے۔ کہ اگر اس وقت پانی کھیت کو نہ دیا گیا ۔ تو وہ تمام محنت اور تمام رقم
ضائع ہو جائیگی ۔ جو اس وقت تک کھیت کی تیاری میں صرف کی گئی ہے۔ اگر کوئی ایسا نہ کرے۔ تو اس
کے لیے قرآن کریم میں ایک مثال بیان کی گئی ہے۔ مثلاً ایک بڑھیا گرمی کے موسم میں سوت کا تنی
ہے ۔ اس لیے کہ سردی میں اس سے کپڑے بنائے گی مگر جب کایت کر تیار کر لیتی ہے اور وقت
سردی کا آتا ہے۔ تو بجائے اس سوت کو عمدہ مصرف میں لانے کے قیچی لے کڑ کڑے ٹکڑے کر دیتی
ہے ۔ پس اسی طرح ہم نے ولایت میں تبلیغ کے لیے روپیہ خرچ کیا ہے ۔ اب اس کا نیک نتیجہ کے
نکلنے کیلئے ان اسباب کا مہیا کر نا ضروری ہو گیا ہے۔ جس سے وہ کام مستحکم اور اس کام کے عمدہ تاریخ
برآمد ہوں اور اس کے لیے اس ضرورت کو محسوس کیا گیا ہے کہ لندن میں ایک مسجد تیار کی جائے ۔
علاوہ اس بات کے اور بھی ضروریات ہیں۔ اول یہ کہ وہ کفر کا مرکز ہے ۔ اس کے مقابلہ میں حبب
تک ہماری وہاں مسجد نہ ہو ۔ کام کامیابی کے ساتھ نہیں ہو سکتا اور یہ درست بات ہے ، کہ جہاں مساجد
تعمیر کی جاتی ہیں وہاں اللہ تعالیٰ کی خاص برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ نیز جیسا کہ میں نے بتایا وہاں اب
تک جماعت کا جس قدر روپیہ خرچ ہوا ہے ۔ اب ایسے سامانوں کا مہیا نہ کرنا اپنے اس تمام روپیہ
کو ضائع کرنا ہے ۔ اور اس کے یہ معنے ہونگے کہ ہم نے ایک لغو اور بے معنی کام کیا۔ جو مومن کی
شان سے بعید ہے۔ اور مومن کا مال نہایت قیمتی ہوتا ہے ۔ اس لیے اس کی حفاظت بہت ضروری تی
ہے۔ پس وہاں مسجد کا ہونا آئیندہ نیک نتائج کے نکلنے کے لیے ضروری ہے ۔ تاکہ مستقل طور پر وہاں
جماعت کی بنیاد قائم ہو جائے۔
میں نے اس تحریک کو اولاً یہاں کے دوستوں کے آگے پیش کیا۔ چنانچہ اب تک گیارہ ہزار روپیہ
چندہ ہو چکا ہے۔ گویا ساری دنیا کے احمدیوں کے لیے جسقدر چندہ رکھا گیا ہے۔ اس کا تیسرا حصہ قادیان
٣٧٢
نے دیدیا ہے۔ اور یہ خوشی کی بات ہے۔ اور اس بات کا ثبوت ہے، کہ مرکز کی جماعت اخلاص میں پیچھے
نہیں ۔ آگے ہے۔ اور یہ ایک اصول ہے کہ جو جماعتیں قائم رہنے والی ہوتی ہیں۔ ان کے مرکزوں میں
اخلاص ہوتا ہے ۔ اور اخلاص مرکز سے ہی نکلا کرتا ہے ۔ اور جب جماعتیں بگڑا کرتی ہیں۔ تو مرکزوں میں ہی
خرابی پیدا ہو جایا کرتی ہے بیس مرکزہ ہی اخلاص اور برکات کا موجب ہوتے ہیں۔ اور مرکہ ہی ہلاکت
اور تباہی کا باعث ہو جایا کرتے ہیں۔ یہ اللہ کا خاص فضل ہے، کہ اس نے ہمارے مرکز میں اخلاص کا
زنگ پیدا کیا ہے۔ تو سہی رو جو بیاں ہے ۔ اگر ساری جماعت میں پیدا ہو جاتے ۔ تو تمہیں ہزار کیا ہیں
لاکھ کا جمع ہو جانا کچھ بھی مشکل نہیں، لیکن خدا جن کے لیے چاہتا ہے۔ اپنی خاص تقدیر کو جاری کرتا ہے
اس لیے میں نہیں جانتا کہ یہ خدا کی عام تقدیر ہے جو تمام جماعت کے لیے ہے یا خاص جو محض قادیان
کے لیے ہے۔
اب دوبارہ اس امر کی طرف توجہ دلانے کی وجہ یہ ہے کہ جو اس تحریک کو نہیں سن سکے ہن نہیں
اور اپنے اپنے دیہات میں اخلاص سے یہی تحریک کریں۔ اور جہاں تک ہو سکے اس کو عملی جامہ پہنانے
میں جلدی کریں ۔ در حقیقت جس انداز سے یہ کام شروع ہوا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تحریک
کامیاب ہوگی ، لیکن میں ان تمام دوستوں کو جنھوں نے قادیان سے۔ مادیان سے حصہ لیا، اور جو باہر سے اس میں
حصہ لیں گے ۔ اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ہر ایک کام اپنے ظاہری اسباب سے ہی کامیاب نہیں
ہوا کرتا، بلکہ اس کے لیے کچھ باطنی اسباب بھی ہوتے ہیں ، جہاں قادیان والوں نے اخلاص سے چندہ
جمع کیا ہے ۔ ان کو چاہتے ، کہ صالح نیت بھی حاصل کریں یہ مت سمجھیں کہ انہوں نے روپیہ دیدیا اور بیس
کیونکہ محض روپیہ جمع کرنا کوئی بات نہیں ۔ دنیا دار بھی جمع کر لیا کرتے ہیں۔ اور کثرت جمع کر لیتے ہیں۔ لوگ
شادیوں میں بے دریغ روپیہ خرچ کرتے حتی کہ مکان اور جائیدادیں تک پہنچ ڈالتے ہیں۔ اور روپیہ
دینے اور جمع کرنے کی مثالیں بدترین لوگوں میں بھی پائی جاتی ہیں۔ اور ایسے لوگوں میں بھی جو خدا سے
بالکل دور ہوتے ہیں پس محض روپیہ جمع کر لینا اور جی کھول کر چندہ دنیا خوشی کی بات نہیں۔ اصل قابل
غور یہ سوال ہے کہ روپیہ دیا کس نیت سے ہے بعض دفعہ کام نیک ہوتا ہے ۔ اور جوش و خروش سے
کیا جاتا ہے۔ مگر نیت نیک اس کے شامل نہیں ہوتی ۔
ایک جنگ کے موقع پر مسلمانوں کی حالت نازک ہوگئی اور کفر کا پہلو طاقتور تھا۔ اس وقت مسلمانوں کی
طرف سے ایک شخص میدان میں نکلا ۔ وہ ہر نازک موقع پر گیا ۔ اور اس کو ہر جگہ کامیابی حاصل ہوتی مسلمانوں
کی نظریں اسی کی طرف لگ رہی تھیں وہ جدھر جاتا کفار پسپا ہو جاتے مسلمانوں کی طرف سے تحسین و آفرین کی سے
۳۷۳
کے کلمے اسکے حق میں نکل رہے تھے ۔ ادھر تواس کی یہ حالت تھی کہ اس طرح کفار سے جان لڑا رہا تھا اور
کام وہ کر رھا تھا جو جہاد ہے جسکی فضیلت میں قرآن کی بہت سی آیتیں ہیں ۔ مگر ایسی حالت میں رسول
کریم صل اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق فرمایا کہ اگر کسی نے جہنمی کو دیکھنا ہو تو اس شخص کو دیکھ لو۔ اس کی اس
خدمت کو دیکھ کر اور ان واقعات کو سامنے رکھ کر جو اس سے ظہور میں آرہے تھے بعض لوگوں کو تردد ہوا۔
کہ وہ شخص جو اس خدمت کی وجہ سے انعامات کا مستحق ہے ۔ اس کو دوزخی قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک صحابی
نے جو بعض کمزور لوگوں کی حالت کو دیکھا کہ وہ کہیں مرتد نہ ہو جائیں۔ تو انہوں نے عہد کیا کہ خداکی قسم میں
اس شخص کے ساتھ یہ ہوں گا، جب تک یہ مر نہ جائے ۔ وہ اس کے پیچھے لگ گئے ۔ ایک موقع پر اس
شخص کو ایک زخم لگ گیا ۔ جب درد بڑھی تو اس نے نیزہ اپنے سامنے رکھا اور اس پر سینہ رکھ کر زور
کیا تو نیزہ اس کے سینہ کو چھید کر باہر نکل گیا ۔ اور اس طرح وہ خود کشی کر کے مر گیا ۔ وہ صحابی رسول کریم
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس دوڑتے ہوتے آئے ۔ اور کہا کہ یا رسول اللہ میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا ایک
ہے۔ اور میں گواہی دیتا ہوں ، کہ آپ اس کے رسول ہیں۔ آپ نے پوچھا کیا بات ہے ؟ اس نے عرض
کیا وہ شخص جو اس طرح اسلام کی خدمت کر رہا تھا۔ حضور نے جب اس کے متعلق فرمایا تھا، کہ یہ دوزخی
ہے تو بعض طبعیتوں میں اس سے خلجان پیدا ہوا ۔ میں اس کا انجام دیکھنے کے لیے اس کے پیچھے پیچھے
ہوگیا۔ ہو گیا ۔ اس کو ایک زخم لگا۔ میں اس کے پاس پہنچا اور اس کو کہا کہ تم نے آج بڑی اسلام کی خدمت کی۔
تو اس نے کہا کہ کیا تم خیال کرتے ہو کہ میں نے اسلام کے لیے اتنا جوش دکھایا ہے۔ نہیں بلکہ میری ان
لوگوں سے خاندانی عداوت تھی ۔ اس لیے میں ان لوگوں سے بدلہ لینا چاہتا تھا ۔ جب درد کی شدت
ہوئی ۔ تو اس نے خود کشی کرلی۔ جب حضور نے اس صحابی سے یہ سنا ، تو آپ نے فرمایا کہ میں گواہی دیتا
ہوں کہ خدا ایک ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ میں اس کا رسول ہوں ہے
دیکھو وہ اسلام کی ایک خدمت بجالا رہا تھا اور خدمت بھی کیسی کہ جو بہت ہی بڑی خدمت ہے۔ مگر دل
میں یہ نیت نہ تھی کہ میں اسلام کے لیے یہ خدمت کرتا ہوں ۔ اور اس لیے کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ خوش ہو اور
اس کی رضا حاصل ہو۔ تو چونکہ اس کی نیت تھی اس کو جنت میں ڈالاگیا۔ اوراس کا مام وہ کام ضائع کیا اس ہو
جو نبی کی معیت میں اسلام کی خدمت کر رہا تھا ۔ وہ معیت ضائع ہوئی صحابہ کا ساتھی ہونا ضائع ہوا۔ اور
وہ خدمت جو ایسی عمدہ تھی ۔ ضائع ہو گئی اور ایک نیت ہی غالب آئی۔
بخاری کتاب القدر باب العمل بالخواتم
۳۷۴
تو یاد رکھ کوئی اعلی کا اعلی نہیں جب تک اسکے ساتھ نیت بھی اعلی نہ ہو۔ آپ لوگوں کو چاہیئے کہ آپ
نیت نیک کریں ۔ اگر آپ اس نیت نیک کیسا تھ ایک دوسرے سے بڑھیں گے۔ اور خدا کی رضا حاصل کرنے کے
لیے ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرینگے تو عین خدا کے منشاء کے ماتحت ہو گا اور یہی مطلب ہے
آیت فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ (المطففين : ۲۷) کا اور اسی طرح دوسری آیت میں فرمایا :
فاستبقوا الخيرات (البقرہ : ۱۳۶) مینی نیکیوں میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرو۔ بی
یکن اگر کوئی شخص لوگوں میں بڑا بننے کے لیے زیادہ چندہ دیتا ہے ۔ تو یہ ہلاکت اور تباہی ہے۔ اگر کوئی
شخص نماز کے چار نوافل کی بجائے آٹھ پڑھتا ہے۔ اور اس سے اس کی غرض یہ ہے کہ لوگ اس کو بر نمازی
خیال کریں ۔ تو اس نے اپنی جان پر ظلم کیا اور سخت گناہ کا ارتکاب کیا۔ اور خدا کے عذاب کو اپنے سر کر لیا
لیکن اگر کوئی شخص چار نوافل کی بجائے آٹھ نوافل خدا کی رضا کے لیے پڑھتا ہے تو یہ ایک بہت
بڑے ثواب کا کام ہے۔
کے نتا
پس لندن می میں مسجد احمدی احمدیہ تعمیر کی تعمیر کا کاکام کام اعلیٰ اور بہت ہی اعلیٰ درجہ کا کام ہے ۔ اور انشاء اللہ اس
تاریخ بھی اعلی درجہ کے ہونگے مگر ہر ایک فرد جو مسجد کے لیے کچھ دے۔ اس کو اپنی نہ اپنی نیست کو
نیک رکھنا چاہیتے۔ وہ اپنے اندر اخلاص پیدا کرے ۔ اور اس کی غرض محض خدا کی رضا ہو محض
تبلیغ اسلام ہو۔ محض اعلاء کلمۃ اللہ نیت ہو کہ خدا کا نام بلند مناروں سے لیا جائے ۔ اس سے زیادہ
کچھ نہیں۔ اگر نیت نیک نہیں تو کچھ بھی نہیں ۔ پس جہاں میں اس کام میں حصہ لینے کی زور سے تحریک
کرتا ہوں ۔ اسی طرح میں اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ نیت نیک کریں ۔ اتنے بڑے کام کے لیے نیست
کی نیکی کا سوال اہم سوال ہے ۔ اگر بڑے کاموں کو نیت نیک لے کر نہ کیا جائے تو ان کا اجر نیک نہیں مل
سکتا ہیں اس کام میں خدا کی رضا کے سوا اور کوئی غرض مد نظر نہیں ہونی چاہیتے ۔
اس میں شبہ نہیں کہ مجھے یقین ہے کہ یہ کام خدائی رضا کے ماتحت ہو رہا ہے۔ مجھے آج
تک تین اہم معاملات میں خدا تعالیٰ کی رویت ہوتی ہے ۔ پہلے پہل اس وقت کہ ابھی میرا بچپن کا
زمانہ تھا۔ اس وقت میری توجہ کو دین کے سیکھنے اور دین کی خدمت کی طرف پھیرا گیا۔ اس وقت مجھے خدا
نظر آیا۔ اور مجھے تمام نظارہ حشر و نشر کا دکھایا گیا۔ یہ میری زندگی میں بہت بڑا انقلاب تھا۔ دوسرا
وہ وقت تھا کہ جماعت کے لوگ ایسے نقطہ کی طرف جا رہے تھے کہ قریب تھا کہ وہ کفر میں چلے
جائیں ۔ اور اس بات کی طرف لے جانے والے وہ لوگ تھے۔ جو سلسلہ کے دنیاوی کاموں پر قابو پائے
ہوئے تھے۔ مثلاً صدر انجمن وغیرہ انہی کے ماتحت تھیں ۔ اور یہ لوگوں میں بڑے بڑے نظر آتے تھے
۳۷۵
هشت
اس وقت کوشش کی جارہی تھی کہ حضرت صاحب کے دعوای کو گھٹایا جائے ۔ اگر چہ ہم نے حضرت صاحب
سے آپ کے دعوئی کے متعلق خوب کہنا ہوا تھا۔ مگر اندیشہ ہوا کہ ممکن ہے۔ ہم غلطی پر ہوں۔ اس ہم پر
وقت میں نے خدا تعالیٰ کو دیکھا۔ اور مجھے حضرت صاحب کی نبوت پر یقین دلایا گیا۔ تمیسری دفعہ آج مجھے
خدا تعالیٰ کی رویت ہوتی ہے جس سے مجھے یقین ہے کہ یہ کام مقبول ہے۔ جہاں تک مجھے یاد ہے
وہ یہی ہے کہ میں مسجد لندن کا معاملہ خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر رہا تھا۔ میں اللہ تعالیٰ کے حضور دو زانو
بیٹھا تھا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا جماعت کو چاہیے کہ جد" سے کام لیں" ہنزل" سے کام نہ لیں "جد"
کا لفظ مجھے اچھی طرح یاد ہے۔ اور اس کے مقابلہ میں دوسرا لفظ ہزل " اسی حالت میں معاً میرے دل
میں آیا تھا۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ جماعت کو چاہیئے کہ اس کام میں سنجیدگی اور نیک نیتی سے کام لے
ہنسی اور محض واہ واہ کے لیے کوشش نہ کرے ہمیں چاہیے کہ ہر ایک شخص نیک نیتی سے کام لے
اور نمود و نمائیش کے خیال کو بالکل دل سے نکال رہے۔ یہی تیس ہزار جو ہم لندن میں مسجد پر لگانا
چاہتے ہیں اگر نیت نیک نہ ہو۔ تو کوئی مثمر بثمرات نیک فعل نہیں کرینگے۔ اور اس سے بہتر ہو کہ وہ روپیہ
جو ہم وہاں مسجد کی تعمیر میں لگائیں اس سے چین و جاپان وغیرہ ممالک میں تبلیغ پر لگا دیں پس جب تک
نیت نیک نہ ہو اتنے بڑے کام پر جرات نہیں کی جاسکتی ۔ اگر نیت میں فتور نہ ہو تو ہی مسجد قطب بن
سکتی ہے۔ اور لاکھوں فوائد ہیں۔ اور اگر نیت نیک نہ ہو۔ تو یہ ایک طوق ثابت ہو گی ۔
پس تمام احباب کو چاہتے کہ اپنی اپنی نیتوں کو صاف کریں اور دُعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ اس
کام کو ضائع نہ کرے ، بلکہ اس کے نیک ثمرات پیدا ہوں اور دعا کریں کہ خدایا ی مسجد تیری عبادت کے
لیے مقبول مقام ہو۔ اور دنیا کا مرجع ہو اور لوگوں میں اشاعت اسلام اس کے ذریعہ ہو۔ اور یہ بہاری
کوشش ضائع نہ ہو۔ اور محض اینٹ گارا ہی ثابت نہ ہو۔ اسے خدا ہماری نیتوں کو درست کر۔
اور ہمیں ہمت دے کہ ہم تیرے ہی لیے اس کام کو انجام دیں۔ اور اسلام کے لیے اس کے اعلی درجہ
کے ثمرات ہوں اور ہم دیکھ لیں کہ اسلام دنیا میں پھیل رہا ہے۔ آمین ثم آمین :
الفضل ۲۲ جنوری ۱۹ته )