دعوت الی اللہ کیلئے ایک نیا میدان

٣٧٦
70
دعوت الی اللہ کیلئے ایک نیا میدان
) فرموده ۲۳ جنوری )
تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
4
اللہ تعالیٰ نے جس غرض سے اس جماعت کے اس جماعت کو کھڑا کیا ہے۔ وہ غرض اتنی بڑی اور اتنی بڑی اور اہم ہے کہ اس
کے پورا کرتے کے لیے غیر معمولی سامانوں اور غیر معمولی محنت اور غیر معمولی کوشش کی ضرورت ہے حکومتیں
جس کام کو حاصل نہیں کر سکتیں، اور سیاستیں جس کام کے کرنے سے عاجز ہیں۔ علماء و فضل حسین مقصد
کے پانے سے عاجز ہیں ۔ امراء اور دولت مند مند جس غایت تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔ اس مقصد
تک ایک غریب بے سامان ، بے حکومت اور کمز در جماعت کا پہنچنا معمولی بات نہیں۔ اس وقت
ہر ایک زبان اقرار کر رہی ہے ۔ گو وہ اقرار کیسے ہی پردے میں ہو کہ دنیا کو ایک تبدیلی کی ضرورت ہے۔
گویه اقرار مختلف حالات کے ماتحت بڑا پوشیدہ ہوتا ہے۔ مگر یہ حقیقت ہے کہ دنیا کو ایک تغیر
کی ضرورت ہے۔ ہر مذہب کے پیرو ہر ملک کا باشندہ ہر ایک حاکم ہر ایک فرد عایا اقرار کرتا ہے کہ
ایک تغیر کی ضرورت ہے ۔ دنیا جس رنگ میں ہے۔ وہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا۔ یا تویہ
انتظام ٹوٹ جائیگا ۔ اور بنی نوع انسان قدیم وحشت کی طرف لوٹ جائیں گے ۔ یہ تمام کوششیں اور
یہ تمام ترقیاں ایک پراگندہ خیال کی طرح اڑ جائیں گی یا نیا انتظام کرنا پڑے گا حکومتوں میں جوش
ہے ۔ رعایا کے دلوں میں اُمنگیں منگیں ہیں ۔ امراء و غربا - میں کشیدگی ہے۔ آقا و خادم کے تعلقات میں
بریں پیدا ہو رہی ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ انتظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا ۔ یا تو یہ سارا

٣٧٧
سلسلہ درہم و برہم ہو جائے گا۔ یا یہ آقا و خادم کے تعلقات نہ رہیں گے۔ حکومت و رعایا کے موجودہ تعلق میں
فرق ہوگا ۔ سیاست بدل جائیگی، موجودہ قانون بدل جائیں گے کیونکہ دنیا کا جوش ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ
طریق سے ارہ نہیں ہو سکتا۔ ایک ایک لمحہ نہیں رہتا کہ بڑی بڑی حکومتیں انقلاب کا شکار ہو رہی ہیں ۔
فوجوں میں جوش ہے۔ مشینوں والے جوش میں ہیں کہ ہمیں کافی اجرت نہیں دی جاتی - کارخانہ دار کہتے
ہیں کہ ہم لٹ گئے ۔
غرض موجودہ وقت میں ہر ایک شاکی ہے اور ہر ایک گروہ اور طبقہ ایک تغیر چاہتا ہے اگر
وہ تغیر نہ ہو تو موجودہ انتظام نہیں چل سکتا ۔ دانا محسوس کرتے ہیں۔ اور وہ دانا جن کی عمریں قوانین بنانے اور
تدبیریں سوچنے میں ختم ہو گئی ہیں۔ وہ سب کے سب یک زبان ہیں کہ ہمارے قوانین اور ہماری تدابیر
بے اثر ہیں۔ اب یہ سوال کہ وہ کیا تغیر ہوگا ؟ اگر اس کا جواب کوئی دے سکتا ہے۔ تو وہ ہم ہیں۔ لوگ
سکتا۔
جو
علاج کرتے ہیں۔ وہ الٹا اثر کرتا ہے۔ اور اس کی سی کیفیت ہے۔ جو کسی نے اس طرح بیان کی ہے اور
مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
جتنے علاج سوچے گئے۔ اور جو علاج حکام اور فلاسفروں کی طرف سے سوچے گئے۔ وہ ایک ایک جو عا
کر کے آزمائے گئے ، ان سے تباہی ہوئی ۔ بادشاہتوں کو ظلم آفریں ٹھرایا گیا تو پارلیٹیں بنائی گئیں مگران
کے طریق عمل سے بھی لوگ خوش نظر نہیں آتے۔ بادشاہ شکایت کرتے ہیں کہ رعایا اچھا معاملہ نہیں کرتی ۔ نظر نہیں آتے۔ بادشاہ اور رعایا کرتی ہے کہ ہمارے ساتھ نیک سلوک نہیں ہوتا ۔ آقا اور ماتحت کے درمیان تعلقات کشیدہ
ہیں ۔ غرض جتنے علاج بڑھتے گئے ۔ اسی قدر مرض بڑھتا گیا ۔ کوئی دن نہیں گذرتا کہ نئی سے نئی سڑا ئیں نہ
ہوتی ہوں۔ اور کوئی دن نہیں جاتا کہ کارخانے بند نہ ہوتے ہوں ۔ کارخانہ دار کہتے ہیں کہ ہم اپنے سرمایہ کو
خطرہ میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ اور مزدور کہتے ہیں کہ ہم فاقہ مرینگے مگر خدمت نہ کرینگے، یہ کیا غیر ہے۔ اور اس
سے کیا ہونے والا ہے۔ سو یا د رہے کہ اس کا علاج انسانی عقل سے نہ ہو گا ۔ اب اگر امن ہوگا اور دنیا مطمئن ہوگی
تو اس انتظام سے ہوگئی۔ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو گا ۔ اور اس انسان کے ذریعہ ہوگی۔ جو خدا کی طرف سے
آیا ہے۔
دنیا کا ایک بڑا معیار یہ تھا کہ جنگ نہ ہو۔ چالیس پچاس برس سے یہ آواز بلند ہو رہی تھی کہ امن نہیں
ہو سکتا ۔ جب تک آپس میں صلح نہ ہو۔ مگر اس صلح کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک ایسی جنگ ہوتی کہ دنیا اس کی نظیر دنیا کی
نہیں پیش کر سکتی ، فرض اتنا فساد بڑھا جس کی نظیر نہیں، لیکن اب اگر چہ جرمن کی جنگ ختم ہوگئی ہے۔ دیگر
یاد رکھو کہ اگر ایک بڑے محل کو آگ لگ جاتے تو وہ زیادہ خطرناک نہیں ہوتی ۔ جتنا کہ جھونپڑی جھونپڑی

۳۷۸
میں آگ لگ جانا خطرناک ہوتا ہے کیونکہ ایک ملک گئی ہوئی بھائی جاسکتی ہے مگر جھونپڑی جھونپڑی کلاگ
کا بھانا مشکل ہوتا ہے۔ کہیں گھر گھر آگ لگنے کا نظارہ تو اب ہی شروع ہوا ہے جو ہر چشم دور بین کو خیرہ کرتا
ہے کیونکہ یہ وہ زمانہ ہے۔ کہ نہ فاتح خوش ہے نہ مفتوح ، نہ غالب خوش ہے نہ مغلوب ۔ غرض وہ لوگ
جن کی امیدیں صلح کے ساتھ وابستہ تھیں دیکھ رہے ہیں۔ کہ صلح بھی ایک خیال ہی ثابت ہو رہا ہے اور نظر
آ رہا ہے کہ ان کی تمام اُمیدیں باس سے بدلتی جا رہی ہیں۔ یہ تمام تغیرات ثبوت ہیں اس امر کا کہ جو علاج
وہ
کیا جارہا ہے وہ درست نہیں اور نہ وہ علاج ہیں اس مرض کا جو دنیا کو لگا ہوا ہے کیونکہ اگر
مرض جسمانی ہوتا ۔ تو جس قدر علاج مادیات سے تعلق رکھنے والوں نے کئے ۔ وہ کارگر ہوتے ہیگران
علاجوں کا اُلٹا اثر ہونا ثابت کرتا ہے کہ مرض جسمانی نہیں بلکہ روحانی ہے۔ کیونکہ وہ کھانے جن کو پہلے
کھا کر لوگ خوش ہوتے۔ اور الحمد للہ کہتے تھے ۔ آج ان سے بہتر کھاتے ہیں۔ مگر کہتے ہیں کہ ہم بھو کے مر گئے
معلوم ہوا کہ حالت اور بگڑ گئی۔ علاج سے روبہ اصلاح نہیں ہوتی ہیں جب تک اندر کا علاج نہیں ہو گا۔ یہ
تمام کوششیں بے سود ثابت ہونگی ۔ وہ اندرونی حالت بدل سکتی ہے ۔ اس علاج سے جو خدا کی طرف سے ۔
نازل کیا گیا ہے۔ اور وہ احمدیت ہے۔ یہ اور بات ہے کہ کوئی احمدی کہلانے والا بھی اس وقت غیر ملمن
حالت میں ہو ۔ اس کی مثال ایسی ہی ہوگی کہ جس نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہوں ۔ اور روشنی کونہ دیکھتا ہو
یہ باغ میں بیٹھا ہو مگر خوشبو نہ سونگھے۔ اور پھل نہ کھاتے ۔ اگر کوئی احمدی اپنی شقاوت کی وجہ سے مطمئن نہ ہو
تو اس کے معنی یہی ہیں کہ اس نے وہ علاج کیا ہی نہیں ۔ غرض یہی ایک علاج ے علاج ہے جس سے دنیا میں ان
قائم کیا جاسکتا ہے ۔ حاکم و محکوم کے تعلقات میں خوشگواری پیدا کی جا سکتی ہے ۔ اگر احمدیوں میں
و ر احمدیوں میں
سے بعض
کو حالت اطمینان نصیب نہ ہو۔ اور وہ اس جنت میں نہ ہوں جو مومن کے لیے ہیں سے شروع ہو جاتا ہے
تو ان کی مثال ہی ہو گی کہ بخار شدید چڑھا ہے۔ مگر کو مین جیب میں رکھ چھوڑی ہے اور اس کو استعمال
نہیں کرتے یا پیاس سے بے حال ہیں اور ٹھنڈے پانی کی صراحی پاس ہے جس کو سینہ سے پیٹائے بیٹھے
ہیں۔ مگر پیتے نہیں۔ اس کی مثال ایسی ہے۔ جو بھوک سے مر رہا ہے۔ اور عمدہ لذیذ کھانا سرہانے رکھا ہے
جس کو کھاتا نہیں پس جس طرح بیمار کی جیب میں کونین ہونا پیاسے کے پاس ٹھنڈا پانی ہونا اور بھو کے
کے پاس عمدہ کھانا ہونا اس کو اس وقت تک مفید نہیں ہو سکتا جب تک وہ اسے استعمال نہ کر ہے۔ اسی
طرح اگر کوئی احمدی احمدی کہلاتا ہے اور حضرت صاحب کی کتب بھی پاس رکھتا ہے، لیکن احمدیت کے
مغز سے آگاہ نہیں۔ تو یہ اُس کی شقاوت ہے کہ چیز کے موجود ہوتے ہوتے اس سے فائدہ نہیں اٹھاتا۔
پس احمدیت ہی ایک ایسی چیز ہے جس سے دلوں کو تسلی دی جا سکتی ہے۔ حاکم و محکوم کے تعلقات

کو خوشگوار بنایا جاسکتا ہے ۔
۳۷۹
خدا تعالیٰ نے احمدیت کے ذریعہ اطمینان بخشنے والی چیز مہیا کردی ہے۔ اب دنیا کا فرض ہے کہ اس سے
فائدہ اٹھاتے ۔ ہزاروں نہیں لاکھوں ہیں جنہوں نے اپنے دل و دماغ میں اس تعلیم کو لے لیا۔ اور وہ اطمینان
کی حالت میں ہیں پس اگر بعض لوگ ایسے ہوں بھی جن کی حالت اطمینان کی نہ ہوں تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ عیلاج
ہی درست نہیں ۔ لاکھوں ہم دیکھتے ہیں جنہوں نے اس علاج سے فائدہ اٹھایا ہے۔ اور اس کا بدیہی نتیجہ یہ
ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے اس سے فائدہ اُٹھایا ہے۔ کوشش کر کے اس علاج کو دوسروں تک پہنچائیں
اور ہر احمدی کا فرض ہے کہ اس آگ کے وقت میں اس پانی کو دنیا کے گوشوں میں پہنچائے۔ کیونکہ جب ایک محلہ
میں آگ لگ جائے تو محلہ والوں کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اس آگ کو فرو کرنے کی کوشش کریں۔ جو اس فرض کو
ادا نہیں کرتے۔ اور اس آگ کو نہیں بجھاتے تو وہ اپنے فرض کے ادا کرنے میں کو تاہی کرتے ہیں ۔
خدا کے فضل با اسے اب کام دن بدن وسعت پکڑ رہا ہے ، لیکن جس قدر ہمارا کام ہے ۔ اس قدر ہمارے
پاس آدمی نہیں جن سے کام لیکر تمام دنیا میں تبلیغ کو پہنچائیں ۔ اگر چہ آدمی تو ہیں۔ مگر اس قابلیت کے نہیں جن
کو جہاں بھیجنے کی ضرورت ہو بھیجے جاسکیں ، اور دراصل یہ ہماری کوتا ہی ہے۔ کہ ہم نے تیس برس کے
عرصہ میں ایسے آدمی کافی تعداد میں پیدا نہیں کئے جن سے ہم تبلیغ کا پورا پورا کام لے سکیں۔ اسی ہفتہ میں
بغداد سے ایک تار آتی ہے جس میں لکھا ہے کہ ہمیں ایک مبلغ کی فوراً ضرورت ہے۔ یہ ایک نیا میدان
ہے ۔ جب سے ترکوں کو شکست ہوتی ہے اور انگریزی انگریزی گورنمنٹ گورنمنٹ اس اس علاقہ پر قابض ہوتی ہے۔ مختلف مشنوں
کے پادریوں نے اس علاقہ میں اپنا ڈیرا جما لیا ہے ۔ مگر وہ لوگ پادری کی حیثیت میں نہیں گئے۔ بلکہ ڈکٹر بن
کر گئے ہیں اور زخمیوں کا علاج کرتے ہیں اور اس عرصہ میں قریباً دو ہزار پادری امریکہ سے وہاں پہنچ چکا ہے
جن سے واقف کار لوگوں کو اتنا خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ چالیس پچاس برس میں سارے کا
سارا یہ علاقہ عیسائی ہو جا ئیگا ۔۔
بغداد اتنا مشہور شہر ہے کہ وہ لوگ بھی جو تاریخ سے نا واقف ہیں اور دبیات کی زندگی بسر کرتے ہیں
اس کو جانتے ہیں۔ کیونکہ بغداد ایک وقت میں دنیا کا نقطہ مرکزی بنا ہوا تھا۔ اور دنیا اس کے گرد چکر کھا رہی
تھی اور وہ گویا علوم ظاہری کے لیے بطور کعبہ تھا۔ جس طرح روحانیت کے لیے مکہ کعبہ تھا چھے سو سال تک
خلافت اسلامیہ قائم رہی اور دنیا کے ایک بڑے حصہ پر وہاں کی حکومت تھی ۔ بہت کم لوگ : ت کم لوگ ہونگے
جنہوں نے ہارون الرشید کا نام نہ سنا ہوگا حتی کہ قصہ کہانیوں میں جنوں کے ساتھ اس کا ذکر آجاتا ہے ۔
گویا کہ اس کی شہرت نے عالمگیر رنگ اختیار کر لیا ہے ۔ علاوہ اس کے ہندوستان ہے اس کا ایک خاص
وہاں

۴۸۰
تعلق روحانی بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ سید عبدالقادر جیلانی بغدادیں ہی بڑھے اور وہیں فوت ہوئے ۔ اور ہندوستان
میں ان کے ماننے والے بکثرت ہیں۔ اور یہاں سے بہت سے لوگ ان کے مقبرہ کی زیارت کو اب
بھی جاتے ہیں۔ عرض بغداد مسلمانوں میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کسی زمانہ میں وہ اتنا بڑا شہر
تھا کہ کئی لاکھ حمام اس میں تھے اور جہاں لاکھوں حرام ہوں گے ۔ تو حماموں میں نہانے والے بھی اسی
نسبت سے ہونے چاہئیں ۔ اور ہاں بہت بڑے بڑے کتب خانے تھے اور تمام دنیا کے علماء فضلا
کا مرجع تھا ۔ بنو اُمیہ جو حضرت معاویہ کے خاندان کے لوگ تھے۔ ان کی حکومت ایک سو سال تک
رہی۔ ان کی بربادی پر بنو عباس جو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ سلم کے چا حضرت عباس کی اولاد سے تھے۔ ان کی
حکومت قائم ہوئی ۔ اور انہوں نے بغداد کو اپنا دارالخلافہ بنایا ۔ اور کئی سو سال تک سپین کے سوا باقی
تمام اسلامی دنیا افغانستان - ایران عراق عرب شام مصر افریقہ - ایشیاء کوچک سائیبریا اور روس
کے بعض علاقوں پر ان کی حکومت رہی ۔ غرض وہ ایک لمبے عرصہ تک اسلامی دنیا کا مرکز رہا ہے
گوند ہی نہ سہی سیاسی ہی سی۔ اس طرح وہ اسلامی شہروں میں سے ایک خاص شہر ہے اور اس پر
عیسائیت نے اس جوش سے تبلیغ شروع کر دی ہے ۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے ۔ چالیس پچاس برس میں
خیال کیا جاتا ہے۔ وہ علاقہ تمام کا تمام عیسائی ہو جائے گا۔ جنگ کے دنوں میں اگر ہمارے پاس بھی
ڈاکٹر ہوتے۔ تو ہم ان کو بھیجتے۔ وہ وہاں مفت علاج کرتے۔ اور دوائی بھی اپنے پاس سے دیتے جو
ہم ان کو مہیا کرتے۔ واعظوں کو روکا جاسکتا ہے، لیکن طبیبوں کو کون روک سکتا ہے ۔ کیونکہ وہ سب
ہے،
خرچ اپنے پاس سے کرتے اور سر کار بھی ان کو روک نہ سکتی تھی ۔ کیونکہ ان کا کوئی بوجھ سرکار پر نہ تھا
لیکن اب وہ وقت تو گیا ۔ اب صلح ہوگئی ہے۔ اور کسی حد تک آزادی بھی ہو گئی ہے۔ مجھے تار میں یہ بھی ۔
بتایا گیا ہے کہ وہاں کے احمدیوں نے ڈیڑھ ہزار روپیہ چندہ جمع کر لیا ہے۔
رمشهر
یقینی بات ہے کہ جہاں احمدیت گئی ۔ وہاں عیسائیت نہیں ٹھر سکتی جس طرح کہ لاحول سے شیطان
بھاگتا ہے ۔ اسی طرح احمدیت سے عیسائیت بھاگتی ہے۔ جب عیسائیوں کو معلوم ہو جاتے کہ یہ احمدی
ہے۔ تو وہ کہدیا کرتے ہیں کہ ہمیں بحث کی اجازت ہی نہیں ۔ مصر میں جہاں ہمارا کوئی مبلغ نہیں گیا۔ جب
وہاں ہمارے شیخ عبدالرحمن صاحب تعلیم کے لیے گئے تھے تو وہاں عیسائیوں نے خوب شور مچایا ہوا
تھا۔ ان کو ایک شخص ملا۔ جو قریب قریب عیسائی ہو چکا تھا ۔ انہوں نے اس کو بتایا ، کہ دیکھو قرآن
شریف ہے تو مسیح کی وفات ثابت ہے۔ انجیل بھی یہی کہتی ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح کشمیر میں مدفون
ہے ۔ کیا وہ بھی خدا ہو سکتا ہے۔ جب شیخ صاحب نے اس شخص کو یہ بتا کر پادری کے پاس بھیجا ۔ تو

۳۸۱
پادری نے کہا کہ تم قادیانی ہو۔ اس نے کہا۔ میں تو نہیں جانتا کہ قادیان کیا ہے۔ لیکن یہ میرے سوالات ہیں
ان کا جواب دو۔ اس نے کہا کہ تم سے بات کرنے کی ہمیں اجازت نہیں ۔
تو چھوٹے چھوٹے احمدی جن کی تعلیم ابھی ناقص ہوتی ہے ۔ ان سے بھی عیسائی بات کرنے سے ہے
ڈرتے ہیں۔ ایک دفعہ ایک احمدی جو چھٹی ساتویں جماعت تک پڑھا ہوا تھا۔ رنگون میں بغرض تلاش
معاش گیا۔ ایک دن سیر کرتا ہوا ایک جگہ پہنچا ۔ وہاں سینکڑوں کا مجمع تھا۔ اور ایک پادری صاحب بڑے
زور سے تقریر کر رہے تھے۔ جب وہ تقریر کر چکے۔ تو اس نے اجازت چاہی۔ چونکہ یہ لباس اور طرز سے
سادہ معلوم ہوتا تھا۔ پادری صاحب نے خیال کیا کہ جب یہ سوال کر کے شرمندہ ہوگا تو میرا لوگوں پر خوب
اثر پڑے گا۔ اس لیے انہوں نے سوال کی اجازت دیدی ، مگر جب اس احمدی نے اعتراض کئے۔ تو
پادری صاحب گھبرا گئے ۔ جواب تو انہوں نے دیتے، مگر جب وہ احمدی جواب الجواب دینے لگا، تو
وہ کہنے لگے ۔ آج تو وقت نہیں رہا ۔ کل سہی ۔ آخر ان سوالوں سے گھبرا کر انہوں نے وہ سلسلہ ہی بند کر
دیا۔ یہ تو چھوٹے احمدیوں کے مقابلہ کا حال ہے ۔ جو زیادہ واقف ہوتے ہیں۔ ان سے تو واقعی پادریوں
کی روح کا نپتی ہے۔ ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول نے مفتی محمد صادق صاحب کو راولپنڈی کے علاقہ میں
جہاں ایک مشہور دنگل ہوتا تھا۔ اور عیسائیوں نے بھی نیچے لگاتے ہوئے تھے بھیجا۔ جونہی کہ مفتی
صاحب پہنچے ۔ انہوں نے اپنے خیمے وغیرہ اُٹھا لیے اور وہاں سے چلے۔ گئے ۔
عرض احمدیت کے مقابلہ میں عیسا نیت بالکل نہیں ٹھر سکتی ۔ عیسائیت اور احمدیت کی
ایسی ہی مثال ہے۔ جیسی آگ اور پانی کی۔ آگ خواہ کتنی ہی تیز ہو۔ پانی کے سامنے نہیں ٹھر سکتی ہیں
عیسائیت آگ ہے اور احمدیت پانی۔ عیسائیت ظلمت ہے اور احمدیت روشنی ۔ اب سورج چڑھ
گیا۔ جہاں اس کی روشنی پہنچے گی۔ عیسائیت کی ظلمت وہاں نہیں ٹھر سکتی خواہ کتنی ہی دیواریں
بلند کی جائیں ۔ یہ واقعہ ہے کہ جہاں احمدیت پہنچی ۔ وہاں سے عیسائیت بھاگنا شروع ہو جاتی ہے۔
دوسرے مسلمان جو غیر احمدی ہیں۔ ان کا بھی فرض ہے کہ ادھر متوجہ ہوں مگر ان کے پاس وہ ہتھیار نہیں
جو ہمارے پاس ہیں۔ اس لیے وہ عیسائیت کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ اس لیے عراق عجم کی جو حالت ہے
اس کی درستی کے لیے اور وہاں کے غیر احمدی مسلمانوں کو عیسائیت کی آگ سے بچانے بچانے کے لیے ہمیں
وہاں آدمی بھیجنے چاہئیں مجھے اس تار سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے غالباً گورنمنٹ سے اجازت
لے لی ہے۔ پس یہ ایک نیا میدان نکلا ہے۔ اگر چہ وہاں کے چند سو احمدیوں نے ہمت کر کے ڈیڑھ ہزار
روپیہ جمع کر لیا ہے۔ مگر یہ ایک عارضی بات ہے ۔ کیونکہ وہ لوگ ملازمت پر گئے ہوتے ہیں۔ اور اپنی

۳۸۲
مد میں ختم ہونے پر واپس آجائیں گے اس لیے وہاں کا یہ خرچ بھی یہاں کے احمدیوں کو ہی برداشت کرنا پڑیگا ختم
پس وہ علاقہ مدد کا ستی ہے۔ کیونکہ وہ علوم کا مرکز رہا ہے اور دنیا نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے وہاں
دنیا کے روحانی استاذ بھی جمع رہے ہیں۔ وہ اسلام کی خلافت کا بھی مرکز تھا۔ ان کا ہم پر بھی احسان ہے کیونکہ
منگولی قوم کے لوگ بغداد کو فتح کرنے کے بعد مسلمان ہوتے۔ گویا فاتح ہو کر مفتوح ہو گئے ۔ اس لیے
ہم پر ایک احسان ہوا۔ کیونکہ وہ حضرت صاحب کے آیا۔ تھے۔ اور حضرت صاحب کے ذریعہ ہم
تمام پر احسان ہوا ۔ اس لیے وہاں کے قدیم باشندوں کو عیسائیت کے تاریک گڑھے سے نکالنے
کے لیے احمدیوں کو جد و جہد کرنی چاہیئے ۔
لوگ تو پیٹتے ہیں کہ ہماری سیاست گئی۔ حالانکہ پیٹنے کی چیز یہ ہے کہ مذہب ہاتھوں سے
جا رہا ہے۔ نادان حکومتوں کو رو رہے ہیں۔ حالانکہ رونے کا مقام یہ ہے کہ اسلام سے لوگ بے بہرہ
ہو رہے ہیں۔ اگر تمام کی تمام حکومتیں مسلمانوں کی ہوں ۔ مگر ان میں اسلام نہ ہو۔ تو ان حکومتوں سے کیا
فائدہ ؟ ہم کہتے ہیں دنیا میں ایک بھی مسلمانوں کی حکومت نہ ہو۔ مگر لوگ سب کے سب اسلام کے
خادم بن جائیں۔ اگرچہ یہ ناممکن ہے کہ سب لوگ تو اسلام کو قبول کر لیں اور پھر بھی مسلمانوں کی حکومت
نہ ہو پس ہم میں اور ان غیر احمدیوں میں یہی فرق ہے کہ وہ مرض کا غلط علاج کرتے ہیں اور ہم صحیح علاج
کرتے ہیں۔ ہم منبع کو روکنے کی فکر میں ہیں۔ اور وہ مرض کے اصل علاج سے فائل - اگر مسلمان اسلام پر قائم
ہوتے تو وہ ان حکومتوں کو مسلمان بنانے کی فکر کرتے جب یہ لوگ مسلمان ہو جاتے تو بجائے اس کے کہ ان
کی تلوار مسلمانوں کے خلاف نکلتی ۔ ان کی تائید میںہو جاتی ، تیرہ سو برس سے موقع تھا کہ یہ لوگ یورپ میں
تبلیغ اسلام کرتے اور یورپ کو مسلمان بناتے۔ مگر ادھر انہوں نے توجہ نہیں کی۔ برخلاف اس کے عیسائیوں
کی ترقی سولہویں صدی میں شروع ہوئی ۔ اس عرصہ میں انہوں نے لاکھوں اور کروڑوں انسانوں کو عیسائی
بنالیا اور یہ اس غلطی کا خمیازہ ہے۔ جو یہ بھگت رہے ہیں۔ حالانکہ عیسائیت وہ مذہب ہے جس میں ذرہ
بھی جان نہیں ۔ ان کے پاس وہ مذہب تھا۔ جس کو لیکر یہ دنیا کو اس سرے سے اُس سورے تک تبلیغ کے
ذریعہ مسلمان بنا سکتے تھے مگر یہ ان کی غلطی تھی کہ انہوں نے تبلیغ اسلام سے کوتاہی کی ۔ اور اب اس غلطی کا
علاج بجز احمدیت کے اور کوئی نہیں۔
پس اسلام کی ترقی تم سے وابستہ ہے۔ اس لیے تمہارا فرض ہے کہ ہو شیاری سے کام لو۔ یہ بوجھو تم
پر اس لیے ڈالا گیا ہے کہ تم اس کو برداشت کرو۔ اور اس کو منزل مقصود پر پہنچاؤ۔ اگر تم شکستی کرو گئے
تو یاد رکھو تم بھی یہیں ڈالے جاؤ گے۔ اسلام کی ترقی کا بوجھ تمہارے سروں پر رکھا گیا ہے اس لیے اس
نه

۳۸۳
کو منزل پر پہنچانے کے لیے بہت کرو۔ اگر ایسا نہیں کرو گے اور غفلت سے کام لو گے۔ تو اس بوجھ
کے نیچے دب جاؤ گے۔ اب وقت ہے کہ اسلام کی خدمت اپنے علم سے کرو۔ اپنے مال سے کرو-
جو لوگ جسمانی خدمت کر سکتے ہیں۔ وہ جسمانی خدمت کریں۔ جو وقت سے کر سکتے ہیں۔ وقت سے جو
تدبیر سے کر سکتے ہیں۔ تدبیر سے کریں ۔ غرض اسلام کی ترقی تم سے وابستہ ہے ۔ اب وہ وقت ہے کہ ایک لمحہ
بھی ضائع نہیں ہونا چاہیئے ۔ ہمیں اپنی ذمہ داریاں سمجھنی اور اپنے فرائض بجالانے چاہئیں ۔
خدا تعالیٰ مجھے اور آپ کو اپنے اپنے فرائض کے سمجھنے کی توفیق دے۔ اور اسلام ہماری زندگیوں
میں دنیا میں پھیل جائے ۔ اور ہم اس کام کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا دیکھ لیں جس کے لیے مسیح موعود
کو بھیجا گیا ۔“
الفضل ۲۹ جنوری ۱۹۳ته )

آج 10 میں سے 10 باقی