اپنے فوائد کو جماعت کے فوائد پر قربان کرو

NVA
71
اپنے فوائد کو جا ء کے فوائد پر قربان کرو
فرموده ۳۰ جنوری نشده
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا کہ : -
انسان کو اللہ تعالیٰ نے ایسے قوانین کے ماتحت پیدا کیا ہے اور اس کی زندگی کو ایسے آئین کے
ماتحت رکھا ہے کہ وہ ہر وقت کسی نہ کسی احتیاج میں مبتلا ہوتا ہے۔ اور اس کے مدنی الطبع ہونے
کی وجہ سے یہ ایک دوسرے سے ملکر کام کرنے کا محتاج ہے اور اس میں لیاقت ہے کہ دوسروں
سے ملکر اپنی آسائش و آرام کے کام کرے ۔ اس طاقت کے ماتحت اس کو بہت سی ضروریات پیش
آتی رہتی ہیں اور انسان طبعاً اپنے اور اپنے رشتہ داروں کے آرام کو دوسروں سے مقدم کرتا ہے
وجہ اس کی یہ ہے کہ یہ اپنی تکلیف کو سمجھتا ہے۔ اور خیال کرتا ہے کہ اس کا حق دوسروں کی نسبت زیادہ
ہے۔ انسان اپنی مشکلات کو سمجھ سکتا ہے ۔ دوسروں کی مشکلات کو نہیں سمجھتا ۔ اس لیے یہ اپنے حق
کو دوسروں کے حقوق پر فائق سمجھتا ہے۔ بیمار اپنی تکلیف کو زیادہ سمجھتا ہے اس لیے وہ شکایت
کرتا ہے کہ ڈاکٹر نے دوسرے کو پہلے دیکھنا مجھے بعد میں، ایک سائل کا یہ خیال ہے کہ میں زیادہ حقدار
ہوں ۔ تجارت میں بھی یہی ہوتا ہے کہ ایک شخص سودا خرید نے جاتا ہے ۔ وہ شکایت کرتا ہے کہ مجھے بعد
میں سودا دیا گیا۔ اور بعض کو مجھ سے پہلے دیا گیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر انسان اپنی ضرورت کو زیادہ محسوس
کرتا ہے ۔ دوسرے کی ضرورت کا اس کو احساس نہیں ہوتا ۔ اپنی چھوٹی ضرورت کو دوسرے کی بڑی ضرورت
پر ترجیح دیتا ہے ۔ ہے۔
تمدن و حکومت کے فوائد کو علیحدہ کر کے اگر دیکھا جاتے تو مذہب نے اس غلطی سے دنیا کو
خوب آگاہ کیا ہے ۔ تمدن و سیاست نے بھی اس بات کی تعلیم دیتی ہے۔ مگر یہ کہ اپنے اپنے حلقہ ہیں۔
دوسروں کے لیے نہیں ۔ مگر مذہب نے اس تعلیم پر خاص زور دیا ہے ۔ اخلاق کی بنیاد ہی اس مسئلہ پیر زور دیا اخلاق کی اس مسلہ پر
کہ اپنے خیالات - جذبات، احساسات اور احتیاجات کو دوسروں پر مقدم نہ کیا جائے۔ لوگوں کی
ہے کہا۔

۳۸۵
ا
یہ حالت ہوتی ہے کہ اگر ان کی گالی کے جواب میں کوئی شخص ان کو گالی دے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم نے
گالی دیدی تو خیر دیدی، مگر اس نے کیوں دی ۔ مگر مذہب نے اس طرف متوجہ کیا کہ دوسروں کے احساسات
کو اپنے احساسات و جذبات کی نسبت اہم وقیمتی یقین کرو۔ پھر اس سے بھی ترقی کرو۔ اور افراد کے فوائد
کو جماعت کے فوائد پر قربان کر دو۔ اور جماعت کی ضروریات کے مقابلہ میں اپنی ضروریات کو رائی کے
برابر قدر و اہمیت نہ دو۔ اور جماعت کے فوائد کے مقابلہ میں زید و بکر اپنے فوائد کو قربان کر دیں۔
یہ قاعدہ ہے کہ انسان اپنی ضروریات کے مقابلہ میں دوسرے کی ضروریات کا اندازہ کرتے وقت
دھوکہ کھا جاتا ہے۔ اس لیے چاہیئے کہ اپنے فوائد کو دوسرے میں ترجیح نہ دے مگر جہاں جماعت
کے فوائد کا سوال آجائے ۔ وہاں اپنے فوائد کو مقدم کرنا جرم ہے۔ قریب ہے کہ اس سے اتحاد ٹوٹ
جائے۔ اور کام ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتے اور جماعتیں معدوم ہو جائیں۔
جماعت کیا ہوتی ہے یہی کہ چند افراد افرار کرتے ہیں کہ وہ سب اپنے اپنے فوائد کو جماعت کے
فوائد پر قربان کر دینگے۔ اگر ایسانہ ہو۔ تو کوئی جماعت جماعت نہیں کہلا سکتی ۔ مسلمانوں کو اسی بات کے نہ ہونے
نے کھویا ۔ ایک وقت میں رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم نےفرمایا کہ مسلمانوں کی مردم شماری کی جائے جب
مردم شماری کی گئی۔ تو معلوم ہوا کہ سات سو ہیں ۔ صحابہ نے اس وقت عرض کیا، کہ یا رسول اللہ اب ہمیں
کون برباد کر سکتا ہے۔ اب تو ہم خدا کے فضل سے سات سو ہو گئے ہیں ۔ اس وقت سات سو مسلمانوں
نے خیال کیا کہ اب ہمارا تمدن اور اتحاد وایثار ایسا ہو گیا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں گزند نہیں پہنچا
سکتی ۔ مگر اب کہ یورپ کے اندازے کے مطابق مسلمانوں کی تعداد بیس کروڑ ہے۔ اور خود مسلمان اپنی
تعداد چالیس کروڑ بتا رہے ہیں۔ مگر حال یہ ہے کہ اس وقت سات سو تھے ۔ ان کو دنیا کی کوئی طاقت
واقعی نہ مٹا سکی۔ لیکن اب کہ چالیس کروڑ ہیں، جو اُٹھتا ہے ۔ ان کو مٹا دیتا ہے ۔ اس سے ظاہر ہے کہ وہ ستات
سو ، چالیس کروڑ سے بھی زیادہ تھے ۔ اور چالیس کروڑ ان میں سے ایک کے بھی برابر نہیں۔ اس کی کیا وجہ
تھی ۔ یہی کہ ان سات سو میں سے ہر ایک اپنے آپ کو سات سو کے لیے قربان کرنے کو تیار تھا اور قربان
کر دیتا تھا ۔ مگر اب ہر ایک کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ چالیس کروڑ کو اپنی اُمنگ پر قربان کر ڈالے
اب ان چالیس کروڑ کی مثال ایسی ہی ہے ۔ جو ایک مٹی کا کھلونا ہو جو چاہے ذرا سی ٹھوکر سے اس کو
ٹکڑے ٹکڑے کر دے کیونکہ ان میں کوئی بھی نہیں جو اپنے فوائد کو جماعت کے فوائد پر قربان کر دے ۔
مسلم کتاب الایمان باب جواز الاستمرار للخالف

۱۳۸
اگر ہماری جماعت کے لوگ اس گھر کو اچھی طرح سمجھ لیں اور یہ قطعی فیصلہ کر لیں، کہ اپنے فوائد کو
جماعت کے فوائد پر قربان کر دینگے۔ وہ فیصلہ کر لیں کہ اگر ان کا مال جاتا ہے تو جاتے مگر جماعت کو
کوئی فائدہ ہو۔ اگر ان کی جان جاتی ہے تو جاتے ۔ مگر جماعت کو فائدہ ہو۔ اگر ان کی جائیداد جاتی ہے ہو۔ کی ہو۔ ان کی
تو جائے مگر جماعت کو فائدہ ہو۔ اگر یہ بات ہو جاتے اور جماعت کا ہر ایک فرد اپنے فوائد پر جماعت ہو۔ اگر یہ بات ہو جاتے اور کا ہر فرد پر
کے فوائد کو مقدم کرلے ۔ تو جس طرح سات سو صحابہ نے کہا کہ ہم تباہ نہیں ہو سکتے ۔ اسی طرح ہم تو خدا کے
فضل سے لاکھوں ہیں۔ ہمیں خدا کے فضل سے کوئی طاقت تباہ نہیں کر سکتی۔ اور اگر یہ بات ہو جائے تو میں
سمجھتا ہوں کہ ہمارا ترقی کا قدم بہت تیزی سے اُٹھے اور ہم بہت جلد دنیا میں پھیل جائیں مگر افسوس
ہے کہ ابھی ہماری جماعت میں اس بات کی کمی ہے۔
میری چونکہ آج طبیعت اچھی نہیں۔ جب صحت ہوگی میں انشاء اللہ اس پر تفصیل سے بیان کروں گا
اور بتاؤں گا کہ کسی طرح ذاتی فوائد و اغراض و احساسات کو جماعت کے فوائد میں آسانی سے قربان کر دنیا
چاہیئے۔
الفضل ، فروری ته )

آج 10 میں سے 10 باقی