دُعاؤں کے دن

٣٨٧
72
دُعاؤں کے دن
فرموده 4 فروری ته )
(
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فر
میں نے پچھلے جمعہ بیان کیا تھا کہ ایک ضروری ام کے متعلق آئندہ کچھ بیان کروں گا، لیکن اس
دفعہ پھر کچھ دیر ہو گئی۔ کیونکہ ایک اہم کام کے مشورہ کے لیے دیر تک بیٹھنا پڑا۔ اس لیے آج بھی میں
خطیہ زیادہ دیر تک نہیں بیان کر سکتا ۔ تاہم میں اس دفعہ اپنی جماعت کے لوگوں کو خاص طور پر ایک
بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں جس کی طرف خدا کے مامورین اور انبیاء اور ان کے خلفاء اور اولیاء
توجہ دلاتے چلے آتے ہیں۔ اور وہ بات دُعا ہے ۔ اس زمانہ میں جیسا کہ میں نے پچھلے خطبوں میں بتایا کہ
تھا۔ خطر ناک تغیرات ہو رہے ہیں مسیح موعود کے متعلق جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے
قَالَ الإِنْسَانُ مَا لَهَا (الزلزال (۴) کہ اس وقت انسان کے گا کہ ہوگیا گیا۔ وہی آج حال ہے۔
پہلے بھی دنیا پر صیبتیں پڑتی تھیں۔ اور جب مصیبت آتی ۔ لوگ سمجھتے تھے کہ مصیبت آتی ہے۔ قحط دنیا
آتے تو لوگ کہتے تھے کہ ایک مصیبت ہے و با پڑتی تو وہ اس کو بھی مصیبت سمجھتے کے
اس زمانہ میں اس طرح ابتلاؤں کے دروازے کھلے ہیں کہ انسان کہہ نہیں سکتا کہ کیا مصیبت ہے جس کو
طرح انعامات بے شمار ہیں ۔ اسی طرح آجکل مصائب بھی بے شمار ہیں۔ اور یہ بتانا مشکل ہے کہ دنیا کن
کن عذابوں میں گھری ہوتی ہے ۔
۔
جو لوگ دنیا کے اخبار پڑھتے ہیں اور حالات سے واقف ہیں وہ بھی نہیں بتا سکتے کہ کیا تغیرات
ہونے والے ہیں۔ اگر کوئی بتانے کی کوشش کرے بھی ۔ تو اس کی بات معقول نہیں ہوگی۔ بلکہ اونگی
بونگی بات ہوگی۔ پس یہ وہی نقشہ ہے۔ جو سیع موعود کے زمانہ کا قرآن کریم میں بتایا گیا ہے۔ کہ اس
وقت انسان کہے گا ۔ اب کیا ہو گیا ۔
ان ابتلاؤں میں جن میں دنیا مبتلا ہے ۔ بہت سے ایسے ہیں، جن سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔

۳۸۸
مگر تا ہم چونکہ ہم اس دنیا میں رہتے ہیں ۔ اس لیے نہیں بھی کئی باتوں میں ان کا شریک ہونا پڑتا ہے مثلاً
و بائیں ہیں قحطہ ہیں۔ ان ابتلاؤں میں ایک حد تک ہمیں بھی حصہ لینا پڑتا ہے ۔ قحط ہے ۔ اس میں
احمدی جماعت بھی مبتلا ہے۔ یہ نہیں ہوتا کہ اللی جماعتوں کو ایسے ابتلاؤں سے بالکل محفوظ رکھا جائے
کیونکہ یہ خدا کی مصلحتوں کے خلاف ہوتا ہے۔ مگر ایسے ابتلاؤں میں ایک خاص فرق ہوتا ہے جو
الی جماعت کے لوگوں اور غیروں میں ہوتا ہے کہ غیروں میں اضطراب ہوتا ہے۔ مگر ان ابتلاوں میں
لیے
الٹی سلسلہ کے لوگوں کو ایک اطمینان اور ت اور تقویت ملتی ہے۔ لیکن یہ نہیں ہوتا کہ ان لوگوں کے
آسمان سے غلہ اُترنے لگے ۔ مثلاً عرب میں قحط پڑا ۔ صحابہ کو بھی اس قحط میں سخت تکلیفیں برداشت
وہ
کرنی پڑیں ۔ مگر ان کے دل قوی تھے۔ وہ ان ابتلاؤں کو خدا کے لیے برداشت کرتے تھے۔ کیونکہ
دیکھتے تھے کہ یہ ابتلاء خدا تعالیٰ کی طرف سے رسول کریم صلی اللہ علہ وسلم کی صداقت کے لیے نشان کے
طور پر نازل ہوتے ہیں پس بچی جماعتیں اپنے رنگ میں ان باتوں سے بھی فائدہ اُٹھا لیتی ہیں۔
مگر چونکہ یہ موقع تاریکی کا ہوتا ہے اور جو دیکھ کر نہیں چلتا ۔ وہ ٹھوکر کھاتا ہے۔ اس لیے ایسے خطرات
کے زمانہ میں ضروری ہے کہ دُعا سے کام لیا جائے ۔ ایسے وقت میں ایک مومن مومن بھی وہ جو قرآن پر
ایمان لاتا ہے۔ اور قرآن بھی وہ جو الحمد سے شروع ہوتا ہے۔ اسکی مثال تو اس بچہ کی سی ہے جس کی ماں
اس کے پاس بیٹھی ہو۔ اس کو کیوں اضطراب ہونے لگا۔ مصیبت تو اس کے لیے کمر شکن ہوتی ہے جس
کو یقین ہو کہ کوئی اس کی مصیبت دور نہیں کر سکتا اور اس کا مددگار نہیں ہے۔ مگر ایک مصیبت
راحت ہو جاتی ہے۔ اور وہ بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے جس کے متعلق یہ جانتے ہوں کہ ہمیں سہارا دینے
والا اور ہماری اس آفت میں کام آنے والا ہے ۔
پس الحمد اللہ کنے والے کے لیے کوئی مصیبت نہیں۔ خواہ وہ مالی ہو یا جانی ۔ یا حکومت کی ہو
یا رعایا کی ۔ اندر کی ہو یا باہر کی ۔ کیونکہ وہ یقین کرتا ہے کہ اس مصیبت اس ابتلاء اس دکھ کے
دور کرنیوالا ایک خدا ہے جس کی ذرہ ذرہ پر حکومت ہے مصیبت بھیجنا ۔ ابتلاء نازل کرنا ۔
انعام بخشنا- یہ سب اس کے قبضہ میں ہیں ۔ پس الحمد للہ کہنے والے کے لیے کوئی مصیبت نہیں۔ کیونکہ
وہ دیکھتا ہے کہ اس کے لیے دروازہ کھلا ہے جس میں سے وہ نکل سکتا ہے۔ مگر کافروں کے لیے
دروازہ بند ہوتا ہے۔ یہ نہیں کہ ان کے لیے یہ دروازے نہیں ہیں۔ مگر وہ ان کو اپنے پر خود بند
کر لیتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ دنیا میں سب سامان خدا نے رکھے ہیں۔ مگر جو ان کی تحقیق اور تلاش
کرتے ہیں وہی پاتے ہیں۔ دوسرے ان سے محروم رہتے ہیں۔ مثلاً کونین جو انگریزی علاجوں میں

۳۸۹
سب سے کامیاب باب علاج ثابت ہوا ہے، اور حسن سے لاکھوں جانیں بچتی ہیں اور اب تک بچی ہی پہنچے
سے دنیا میں موجود تھی۔ مگر دنیا اس سے غافل اور بے خبر تھی ۔ اسی طرح خدا کے فضل کے دروازے کھلتے
ہیں۔ مگر لوگ اس طرف پیٹھ کر لیتے ہیں۔ خدا نے اس زمانہ میں مسیح موعود کے رنگ میں اپنا فضل عظیم
ظاہر فرمایا ہے ۔ اور اس شکل میں اپنے انعام کا دروازہ کھولا ہے۔ مگر اس دروازے کی طرف
احمدیوں نے قدم بڑھایا۔ اور دوسروں نے اس کی ہنگ کی۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ احمدیوں میں بھی
ایسے ہیں جنہوں نے اس انعام کو قبول تو کیا۔ مگر اس کی پوری پوری قدر نہ کی اور پورا فائدہ نہ اٹھایا۔ اور یت
ہی کم ہیں جو دعاؤں سے فائدہ اُٹھاتے ہیں ۔ دُعا ایک ہتھیار ہے۔ جو ہے جو ہر ایک مصیبت کو راستہ ہے
ہٹا دیتا ہے بعض لوگ رسماً کہ دیتے ہیں کہ میرے لیے دعا کرو مگر وہ دعا کی حقیقی قوت سے فاضل
ہیں۔ بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہمیں مانگنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن یہ غلط ہے۔ کیونکہ کوئی انسان ایسا
نہیں جو اللہ کا محتاج نہیں یعنی تو صرف اللہ ہی کی ذات ہے ۔
پس یاد رکھو کہ انسان محتاج ہے۔ وہ غلطی کرتا ہے جو یہ خیال کرتا ہے کہ مجھے کوئی ضرورت نہیں
اس کی عقل کمزور ہے۔ اور اتنی کمزور ہے کہ اسے اپنی احتیاج کا بھی علم نہیں۔ پس کوئی انسان نہیں جس کو
خدا کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں، لیکن پھر بھی میں کہتا ہوں کہ اگر اپنے لیے نہیں تو جات
کی ترقی کے لیے اور ان بھائیوں کے لیے جو دین کی خدمتوں کے لیے وطنوں سے باہر ہیں دعائیں
کرو۔ خدا تعالیٰ تمہارے کام بھی درست کریگا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس گھر سے فائدہ اٹھانے کی توفیق
دے اور ہماری توجہ کو اپنی طرف پھیر لے ۔ وہی ہمارا سہارا ہو ۔ ہمارے دل اس سے راضی ہوں اور
اس کی رضا ہمارے ساتھ ہو۔ آئین : ( الفضل ۱۲ فروری نقلة )

آج 10 میں سے 10 باقی