اشاعتِ دین ہر ایک مومن کا فرض ہے
۳۹۶
74
اشاعت دین ہر ایک مومن کا فرض ہے
د فرموده ۲۰ فروری نشاته بمقام احمدیہ ہوٹل لاہور )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
نمازہ جمعہ کی غرض روحانی فوائد اور روحانی منافع کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے ایک یہ بھی مقرر فرمائی ہے
کہ اس کے بندے ایک خاص حلقہ کے اندر جمع ہو کر دین کی ضروریات اور تقویٰ و طہارت حاصل کرنے سے ایک کے ہوکر کی اور و طہارت کر
کی ہدایات سنیں۔ دوسری نمازیں صرف عبادت کا رنگ رکھتی ہیں لیکن جمعہ کی نماز عبادت کے علاوہ ذکر کا رنگ بھی
بھی رکھتی ہے۔ پھر باقی نمازوں میں اگر ذکر الہی کا دخل ہے تو خفا کے رنگ میں ہے لیکن جمعہ کی نماز میں نوکرائی بالجهر
ہے۔ اور اس میں خدا تعالیٰ کی تبیع اور تحمید وعظ کے رنگ رکھی گئی ہے۔ پس دوسری نمازیں اگر
انسان کے اپنے نفس سے تعلق رکھتی ہیں تو جمعہ کی نماز اس رشتہ اور تعلی کو مضبوط کرتی
ہے۔ جو بنی نوع انسان کا آپس میں خدا تعالیٰ نے مقرر کیا ہے اور نمازہ جمعہ کو دوسری نمازوں پر یہ
فضیلت ہے کہ نماز جمعہ مومنوں کے لیے تقوی وطہارت کے زیادہ کرنے کے علاوہ آپس کی محبت
اور پیار کے ازدیاد کا موجب ہوتی ہے۔ مگر بہت لوگ جو نمازہ پڑھتے ہیں ۔ وہ بھی اور جو پڑھاتیے
ہیں وہ بھی اس حکمت سے غافل ہوتے ہیں۔ دیکھئے جمعہ کی نماز میں خدا تعالیٰ نے اپنی خاص عباد
سے دور رکعتیں قائم کر دی ہیں یعنی خدا تعالیٰ کی عبادت کا حق جو دوسرے دنوں میں چار رکعت ادا
کرنا فرض ہے۔ اس کو خدا تعالیٰ نے اس طرف توجہ دلانے کے لیے کم کر دیا ہے کہ بہت سی نیکیاں
اذکار کے ذریعہ حاصل ہو سکتی ہیں۔ شریعت کے بہت سے احکام ایسے ہوتے ہیں جن سے عام طور
پر لوگ غافل ہوتے ہیں۔ اور غفلت کی وجہ سے ان کے پورا کرنے میں کو تاہی کرتے ہیں ۔ ان کو
سمجھانے اور یہ بتانے کے لیے کہ انسان ان کو پھیلانے کی کوشش کرتا رہے۔ خدا تعالیٰ نے جمعہ کے
دن اپنی عبادت کو نصف کر دیا ہے ۔ اس دو رکعت کے کم کرنے سے کتنا وقت بچتا ہے اور کتنا
وقت خطبہ پڑھنے کے لیے مل جاتا ہے وہ بہت قلیل ہے ، لیکن یہاں اس کا سوال نہیں۔ بلکہ اس
۳۹۷
سے اصل میں یہ سبق دینا مقصود ہے کہ اسے انسان تیری تعلیم اور تربیت اس قدر ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ
نے جمعہ کے دن اپنی عبادت میں سے نصف تجھے معاف کر دی ہے کہ جا اور جا کر اس وقت میں بھی
تعلیم حاصل کر۔ وقت کے لحاظ سے عبادت کو نصف کر دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن اس سے یہ بیق
دیا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک انسانی تعلیم و تربیت کی اس قدر اہمیت ہے کہ اس نے اپنی عبادت
میں سے نصف کو اس کے لیے معاف کر دیا ہے۔ تو جمعہ کے دن یہ بہت بڑا سیتی دیا گیا ہے کہ تعلیم
دین اور اپنے نفس کی اصلاح کے لیے صرف اپنے اندر کی کوشش کافی نہیں ہوتی۔ بلکہ اس کے
لیے باہر سے بھی بہت بہت کچھ سنے کی ضرورت رت ہوتی ہے۔ کیونکہ بہت دفعہ انسان ایک بات سنتا ہے۔
مگر اس کا اس پر کچھ اثر نہیں ہوتا لیکن کسی دن وہی بات جو دل پر پڑتی اور کچھ اثر نہ کرتی تھی۔ اور
!
اندر داخل ہو کر
و ہی آواز جو کان میں گونجتی تھی۔ مگر اندر داخل نہ ہوتی تھی۔ وہی آواز دل کے اندرد
اسے نرم کر کے پکھلا دیتی ہے۔ اور اندرونی آلائیشوں مثلاً بغض، حسد عناد اور کینہ کو دور کردیتی
ہے۔ اور دل کو ایسا جلا کر دیتی ہے۔ جیسے پتیل کا برتن پالش کیا ہوا۔ بلکہ اس کی صفائی کو آئینہ
کی صفائی سے مشابہت دی جا سکتی ہے کہ وہ صرف آپ ہی صاف نہیں ہوتا بلکہ د بلکہ دوسروں
کی غلطی اور خوبی کو بتا دیتا ہے ۔ تو دوسروں سے دین کی باتیں سنتے رہنا اور دوسروں کے علم سے
فائدہ اُٹھانا نہایت ضروری چیز ہے ۔ دوسری نمازوں میں انسان کا اپنا نفس مخاطب ہوتا ہے مگر
جمعہ کے دن ایک دوسرا آدمی اُسے وعظ سناتا ہے ۔ اور انسان کے اخلاق میں سے ایک خلق یہ بھی ہے کہ
وہ اپنے اندر دوسروں سے وعظ سننے کی قابلیت اور اہلیت رکھتا ہو۔ بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں
جو اپنے نفس کا وعظ تو سن سکتے ہیں، لیکن دوسروں کا نہیں سن سکتے ۔ دوسرا اگر ذرا سی بات کہے تو
اس سے لڑنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس کا کیا حق ہے کہ ہمیں نصیحت کرے ۔
لیکن اسلام اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر ایک سچی اور اچھی بات تمہارے اندر
سے تمہیں معلوم ہو سکے۔ بلکہ یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ ایک دفعہ جو سچی بات تم نے سنی ہو پھر ایسے
نہ سنو ممکن ہے ایک دفعہ کسی سے تم نے نئی بات سنی ہو، لیکن اُسے
یکن تم
نے اپنی سستی اور غفلت کی وجہ سے اس سے فائدہ نہ اٹھایا ہو یس ہر ایک انسان کے لیے اپنے
اندر قابلیت پیدا کرنا ضروری ہے کہ وہ نیک بات دوسروں کے منہ سے سنے ۔ تاکہ خدا تعالیٰ کے
لیے اپنے نفس کی قربانی کر سکے پیس ایک ایسا شخص جو اور دنوں میں کسی دوسرے کے منہ سے وعظ
و نصیحت نہیں سنتا یا نہیں سننا چاہتا ہے۔ وہ مجبور ہے کہ جمعہ کے دن دوسرے کے منہ سے نصیحت کی
دیا ہو۔ یا
۳۹۸
باتیں گنے اور سیکھے توجمعہ کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہ عادت ڈلوائی ہے۔ اور اپنے ماموروں کے
زمانہ کے لیے تیار کیا ہے۔ اگر یہ سبق نہ دیا جاتا۔ تو دوسرے لوگوں کی طرح مسلمان بھی خدا تعالیٰ کے کسی خاص
مامور کی باتیں نہ سنتے ۔ مگر با وجود اس کے کہ عام طور پر مسلمان دین سے دور ہو چکے ہیں۔ پھر بھی اوروں کی
نسبت بہت زیادہ سنتے ہیں۔ مگر یہاں دوسروں کی نسبت سننے کا سوال نہیں ۔ سوال تو یہ ہے کہ جب
مسلمانوں کو جمعہ کے دن یہ سبق دیا گیا تھا ۔ تو انہوں نے کیوں اسے بھلا دیا۔ اور وہ کیوں دوسرے سے
نصیحت کی باتیں سننے کے لیے تیار نہیں ہوتے ۔ سورۃ جمعہ میں خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو بتا دیا تھا کہ
اس میں یہی حکمت ہے کہ تمہیں اس بات کے لیے تیار کیا جائے کہ آئندہ بھی ایک آواز آنے والی
ہے۔ اس کو سنو۔ اور تم میں یہ عادت ڈالی جاتی ہے کہ دوسرے کے منہ سے آواز سن سکو ۔ اور اس کا
انکار نہ کرو۔ جب تم جمعہ کے دن ایک امام مقرر کر کے اس کی باتیں سنتے ہو۔ خواہ وہ تمہارے نفس
کے خلاف ہی کے ۔ تو پھر جو شخص ہماری طرف سے آ کر تمہیں کچھ سنائے ۔ اس کی باتوں کا انکار کیونکر کر ۔
کر سکتے ہو، لیکن جا ہو، لیکن حیرت ہے کہ تم جمعہ کے دن خود ایک ایسے شخص کو جو تم سے بعض دفعہ تقویٰ میں
طہارت میں علم میں کم ہوتا ہے سنتے ہو۔ اور اس کی باتوں کو خوشی سے برداشت کرتے ہو مگر جویری
طرف سے آتا ہے اس کی یا کی باتیں نہیں سنتے۔ گویا تم گویا تم نے خدا کو بندوں سے بھی ذلیل سمجھ لیا ہے ۔
کہ بندوں کے مقرر کردہ امام کی باتیں تو سنتے ہو۔ مگر خدا کے مقرر کردہ انسان کی باتیں نہیں سنتے۔ با
تو جمعہ کے اندر یہ سبق دیا گیا ہے کہا۔ اپنے نفس کی اصلاح کے لیے دوسرے کی با کی باتیں سننے کی
عادت ڈالنی چاہیئے۔ کیونکہ اگر یہ نہ ہو تو بہت دفعہ انسان کو اپنے متعلق دھوکہ لگ جاتا ہے۔
کیونکہ بعض اوقات انسان کو خود اپنے نفر ات انسان کو خود اپنے نفس کی کمزوری نظر نہیں آتی ، لیکن دوسرے کو نظر آجاتی ہے
اور وہ اس کی اصلاح کی طرف توجہ دلا دیتا ہے ۔ اس بات کو اگر مسلمان مضبوطی کے ساتھ پکڑتے
اور اس پر کار بند ہوتے۔ تو ان میں کبھی تفرقہ نہ پڑتا۔ مگر بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اگر انہیں
کوئی دوسرا نصیحت کرے ۔ تو اس سے لڑنے لگ جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس طرح ہم اپنی
عزت اور شان ظاہر کر رہے ہیں۔ حالانکہ اگر کوئی نجاست کھا رہا ہو اور دوسرا اسے منع کرے ۔ نے کھا رہا
تو وہ کسے تجھے کیا میں ضرور کھاؤں گا۔ تو کیا اس سے پیجھا جا ئیگا کہ وہ بڑا بہادر ا پر وہ بڑا بہادر اور بڑی عزت والا
انسان ہے۔ یا یہ کہ وہ حد درجہ کا جاہل اور نادان ہے۔ اسی طرح و شخص جو نیکی کے متعلق نصیحت
کرتا ہے ۔ اس سے لڑنا اور اُسے سخت دست کہنا کوئی عزت کی بات نہیں ۔ بلکہ جہالت اور
نادائی کا فعل ہے۔ کیونکہ جب تک اُسے بُرائی کا علم نہ تھا۔ اس وقت تک اسکا اس میں مبتلا رہنا اور
۳۹۹
بات تھی، لیکن علم ہونے اور منع کرنے کے بعد بھی اس پر قائم رہنا اور منع کرنے والے سے لڑنا اس
کی سخت نادانی اور جہالت کو ثابت کرتا ہے ۔
پس خدا تعالیٰ نے جس طرح آپس میں اتحاد قائم رکھنے اور محبت بڑھانے کے لیے جمعہ میں
بڑا سبق رکھا ہے اسی طرح تبلیغ کی طرف بھی خاص طور پر متوجہ کیا ہے۔ اور اپنے دین کی تبلیغ اور تذکیر
کے لیے اپنی عبادت کو چھوڑ دیا ہے۔ نادان ہم پر اعتراض کیا کرتے ہیں کہ جلسوں پر کیوں نمازیں ہم
جمع کرلیتے ہیں۔ مگر ہم کہتے ہیں۔ جمع کرنا کیسا ۔ خدا تعالے نے تو اجتماع کے دن دور رکھتیں ہی اُڑا
دی ہیں۔ پھر جلسوں کے ذریعہ ذکر الہی اور دین الہی کا پھیلانا کیا ایسی نکمی چیز ہے کہ بارش ہو تو
نماز جمع کر لی جائے ۔ کہیں جانا ہو ۔ تو جمع کرلی جائے ، لیکن اس کے لیے نہ کی جائے ۔ اگر اللہ
تعالیٰ کے نام کی اشاعت ایسی ہی معمولی چیز ہے کہ اس کے لیے نمازیں جمع نہیں کرنی چاہئیں ۔
تو پھر یہ کیا ہے کہ ہفتہ میں ایک دفعہ خدا تعالیٰ نے اپنی آدھی عبادت ہی اُڑا دی ہے۔ اس
سے صاف ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر کو پھیلانا اور اس کے دین کی اشاعت کرنا بہت بڑے
اہم امور میں سے ہے پس جمعہ میں جہاں ان لوگوں کے لیے سبق ہے۔ جو خدا تعالیٰ کے دین کی
تحقیر کرتے ہیں کہ وہ اس کی اہمیت سمجھیں ۔ وہاں ہمارے لیے بھی یہ سبق رکھا گیا ہے کہ ذکر الہی
کوئی معمولی چیز نہیں۔ بلکہ خدا تعالیٰ نے اس کے لیے اپنا حق بھی چھوڑ دیا ہے ۔ اور اس طرح بتایا
ہے کہ جب میں نے تذکیر اور وعظ کے لیے اپنی عبادت آدمی کر دی ہے ۔ تو پھر تم اس کیلئے
کیوں قربانی نہیں کرتے، مگر بہت لوگ ایسے ہیں کہ جب ان سے پوچھا جاتے کہ تم کیا اشاعت
دین کرتے ہو تو کہتے ہیں ہمیں اپنے کاموں سے ہی فرصت نہیں ہوتی۔ تبلیغ کیا کریں۔ میں کہتا
ہوں ۔ کاموں سے فرصت تو ان لوگوں کو بھی نہیں ۔ جنہوں نے مسیح موعود کو رد کیا ہے۔ پھر تم کو
ان پر کیا فضیلت ہوئی ۔ اور تم میں اور ان میں کیا فرق رہا۔ رہا تبلیغ کے لیے چندہ دینار میں مانتا
ہوں کہ جس طرح ہماری جماعت ایک باقاعدگی کے ساتھ چندہ دیتی ہے اور کوئی جماعت نہیں
دیتی مگر پھر بھی اور قوموں میں ایسے لوگ ہیں تو سہی جو چندہ دیتے ہیں۔ خواہ ان میں سے سو پچاس
میں سے ایک ہی دے لیکن چونکہ ان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اس لیے چندہ دینے والے
تعداد کے لحاظ سے ان میں زیادہ ہیں۔ سپس چندہ دینے کے لحاظ سے وہ ہمارے ساتھ تو مساوی
ہیں۔ کیونکہ ان ان میں بھی ایسے لوگ ہیں جو دیتے ہیں ۔ فرق صرف یہ ہے کہ وہ اپنے اوقات کی
یہ کہ وہ ا
حالی کے لیے قربانی کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ بلکہ سمجھتے ہیں کہ اگر خدا کے دین کے لیے روپیہ
خدا تعالیٰ
۰۰
دے دیا۔ تو پھر ضروری نہیں ہے کہ وقت بھی دیں ۔ اتنا ہی کافی ہے کہ کبھی کسی مولوی کو بلا کر وعظ کر دیا۔
یہی وجہ ہے کہ کئی مولوی جن پر قرض ہو جاتا ہے ۔ وہ بمبئی وغیرہ مقامات پر چلے جاتے ہیں۔ اور
وعظ کر کے روپیہ جمع کر لاتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہے کہ دینے والے تو ان میں بھی ہیں۔ ہاں اگر
کوئی فرق ہے تو یہی کہ وہ چندہ دے کر اس کے ساتھ یہ شرط لگاتے ہیں کہ ہم روپیہ تو دے دینگے
لیکن اپنا وقت نہیں دینگے۔ مگر پیچھے مذہب کے پیرو اس قسم کی شرطیں نہیں لگایا کرتے۔
مومن کی علامت خدا تعالیٰ نے یہ بتاتی ہے ۔ لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا
تحبون (آل عمران : ۹۳) کہ جو چیز سب سے قیمتی سمجھے۔ اسے خدا کی راہ میں قربان کرے۔
اگر کوئی روپیہ تو دے سکتا ہے، لیکن وقت دینے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ تو اس سے وقت کا ہی
مطالبہ کیا جاتا ہے ۔ یا اگر امیر آدمی ہے ۔ اس کو غرباء سے مل کر بیٹھنا دو بھر معلوم ہوتا ہے تو اس
سے خدا تعالیٰ کسی قربانی چاہتا ہے۔ غرضکہ جو چیز کسی کو قیمتی معلوم ہو۔ وہی خدا تعالیٰ اپنے رستہ میں
قربان کرنے کے لیے کہتا ہے اور مومن وہی ہوتا ہے جو ایسا کرتا ہے پس اشاعت دین کے لیے
خدا تعالیٰ نے جمعہ میں بہت بڑا سبق رکھا ہے ۔ اور بتایا ہے کہ جب خدا نے اپنی عبادت کا آدھا
وقت کم کر دیا ہے۔ تو تم کیوں اپنا وقت اس کام میں خرچ نہیں کرتے۔ مگر افسوس ہے کہ بہت
لوگ اس طرف توجہ نہیں کرتے۔ آج یہاں باہر سے بھی جماعتیں آتی ہوتی ہیں۔ وہ بھی میری مخاطب
ہیں ، لیکن خصوصاً لاہور کی جماعت سے خطاب ہے ۔ وہ بتاتے کہ اس ہ بتائے کہ اس کے کتنے آدمی ہیں۔ جو
تبلیغ دین کے لیے اپنا وقت صرف کرتے ہیں۔ اور ہر سال کتنے آدمی ان کے ان کے ذریعہ سلسلہ میں داخل
ہوتے ہیں ۔ بہت لوگ اس خیال سے کہ ہمیں وسیع الاخلاق سمجھا جائے ۔ ان لوگوں کو جن سے
وہ ملتے ہیں ۔ تبلیغ نہیں کرتے ۔ تاکہ ان کے متعلق ان سے ملنے والے کہیں کہ انہیں ہم سے ملتے دوبال
ہو گتے ہیں، لیکن کبھی انہوں نے اپنے سلسلہ کا نام تک نہیں لیا۔ اور کبھی تبلیغ نہیں کی ۔ گویا وہ خدا اور
اس کے رسول کو اس لیے قربان کرتے ہیں کہ انہیں وسیع الخیال کہا جائے ۔ پھر کئی لوگ ایسے ہیں، جو
اپنے اوقات کے متعلق خیال کرتے ہیں کہ اگر ہم نے اشاعت دین میں لگایا ۔ تو ہماری تجارت یا
پیشہ کے کاروبار میں نقصان ہوگا ۔ گویا وہ دین کی اشاعت کی طرف اس لیے توجہ نہیں کرتے کہ اس
وجہ سے انہیں مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا، لیکن انہیں یاد رکھنا چاہتے کہ صداقت پر قائم
رہنے اور خدا تعالیٰ کے انعامات حاصل کرنے کے لیے ہر قسم کی قربانیوں کی ضرورت ہوتی ہے پھر
کس قدر افسوس کی بات ہے کہ اکثر لوگ اس طرف توجہ نہیں کرتے اور وہ غیر احمدیوں کی طرح سمجھتے
۰۱
ہیں کہ تبلیغ کرنا مولویوں کا کام ہے ۔ ہمارا نہیں ہے جب انھیں کہا جائے کہ تم تبلیغ دین کیوں نہیں کرتے
تو کہتے ہیں۔ مولوی بھیجو۔ گویا ان کے نزدیک تبلیغ کے ذمہ وار صرف مولوی ہیں۔ اور وہ خود اس سے بری الذمہ
ہیں۔ حالانکہ قرآن کریم میں ہیں ۔ يَا أَيُّهَا المَولویوں نہیں آیا کہ اسے مولولو ا تم یوں کرو۔ بلکہ یا ایھا
الَّذِينَ آمَنُوا ہی آیا ہے کہ اسے مسلمانو ا تم اس طرح کرو۔ قرآن کریم کی کوئی ایک آیت بھی ایسی نہیں ہے ین
جس میں صرف علماء کو مخاطب کرکے کہا گیا ہو کہ اے علماء تم کیوں کرو۔ بلکہ بار باری آیا ہے کہ لئے مسلمانو!
تم کیوں کرو ۔ اس سے ظاہر ہے کہ قرآن کریم نے سب مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے اور قرآن قیامت کے
دن یہ مطالبہ نہیں کریگا کہ مجھے مولویوں نے دنیا میں نہیں پہنچایا بلکہ یہی کرے گا کہ مجھے مسلمانوں اور
مومنوں نے نہیں پہنچایا اور رسولِ کریم بھی یہی فرمائیں گے کہ يَا رَبِّ إِنَّ قَومِي اتَّخَذُوا هَذَا
الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (الفرقان : (۳) اے میرے رب میری قوم نے اس قرآن کو پھینک دیا۔ یہ
نہیں فرمائیں گے کہ مولویوں نے اسے پھینک دیا۔ پس وہ لوگ جو صرف مولویوں کو تبلیغ کرنے کا دیدار
قرار دیتے ہیں۔ اور جب ان سے پوچھا جائے کہ کسقدر تبلیغ کرتے ہو۔ تو کہتے ہیں۔ مولوی کچھ نہیں
کرتے ان سے میں پوچھتا ہوں ۔ قرآن نے صرف مولویوں کو تبلیغ کرنے کا کہاں ذمہ والہ قرار دیا ہے
قرآن نے تو ہر ایک مومین کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ مولوی بیچارے جو تبلیغ کا کام کرتے ہیں۔ تعریف
کے مستحق ہیں نہ کہ طعن و تشنیع کے کہ سارا بار ان پر ڈال کر کہا جائے ۔ وہ کچھ نہیں کرتے۔ اس کی مثال
ایسی ہی ہے کہتے ہیں ۔ دوست شخص تھے۔ جو راستہ پر پڑے رہتے تھے ۔ ایک دفعہ جب انکے پاس
سے ایک آدمی گذرا ۔ تو ایک نے اُسے آواز دیکر بلایا ۔ جب وہ پاس آیا تو اسے کہا کہ یہ بیر اُٹھا کر
میرے منہ میں ڈال دینا ۔ اس پر اسے غصہ آیا کہ خواہ مخواہ اس نے بلا کر میرا حرج کیا ہے۔ اور وہ
گالیاں دینے لگا ۔ دوسرا جو پاس پڑا تھا اُس نے کہا بھتی یہ بڑا سست آدمی ہے کچھ کرتا ہی نہیں
ساری رات گتا میرا منہ چاہتا رہا ہے اُس نے ہشت تک نہیں کی وہ بول تو پڑا مگر یہ خود گتے کو
ہٹانے کے لیے بھی نہ بولا ۔ اور اٹھا اس پر طعن کرنے لگا۔
آجکل عام لوگ مولویوں کو بہت برا بھلا کہتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں کرتے ، حالانکہ وہ کبھی نہ کبھی وعظ
کر دیتے ہیں۔ اس پر بھی ان کو بُرا کہا جاتا ہے۔ مگر یہ جو دین کا نام تک نہیں لیتے۔ یہ اچھے ہو گئے
اگر خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا ہوتا کہ اسے مولویو! دین کی خدمت اور اشاعت کرنا صرف تمہارا ہی فرض
ہے تو اس وقت جس قدر چاہتے ان کو برا بھلا کہ لیتے ۔ کہ وہ کچھ نہیں کرتے مگر جب ایسا نہیں ہے
بلکہ خدا تعالیٰ نے ہر ایک مومن کا فرض رکھا ہے کہ وہ دین کو پھیلاتے تو خواہ مخواہ مولویوں کے سر ہونا
۴۰۲
اسی سست کی روش اختیار کرنا ہے جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے۔ بس جب دین کی اشاعت کرنا ہر ایک
مومن کا فرض ہے تو میں پوچھتا ہوں ۔ آپ لوگوں میں سے کتنے ہیں جنہوں نے اس فرض کو سمجھا ہے ۔
اور اس کے ادا کرنے کے کے۔ لیے کام کیا ہے۔ آپ لوگوں کو بھی تو وچنا چاہیے کہ قرآن کریم نے صرف
مولویوں کو تبلیغ کا ذمہ دار قرار نہیں دیا۔ بلکہ سب کو قرار دیا ہے اور جمعہ اس بہت بڑی ذمہ داری کی
طرف خاص طور پر توجہ دلاتا ہے۔ پس میں اپنی ساری جماعت کو بالعموم اور جماعت لاہور کو بالخصوص
کہتا ہوں کہ جہاں وہ وعظ اور نصیحت کو سننے کی عادت پیدا کریں۔ اور اس سے فائدہ اُٹھائیں۔ فا
وہاں اس کے پھیلانے کی بھی کوشش کریں ۔ جب خدا تعالیٰ نے اپنی عبادت کا آدھا کر دیا ۔ ن کا آدھا کر دیا ہے۔ تو کیا وہ
کچھ نہیں چھوڑنا چاہتے ۔
اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو سمجھ عطا فرماتے کہ اس کے دین کو پھیلانے میں لگ جاتے ۔ اور
لڑائیوں جھگڑوں میں پڑ کر وقت ضائع نہ کرے ۔ بلکہ متحد ہو کر خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت میں لگ
جاتے ۔ -- تاکہ جلد سے جلد خدا تعالیٰ کے فضلوں کی وارث بن جاتے ؟
الفضل در مارچ شته )