دُنیا کو امن کا پتہ دو

75
دنیا کو امن کا پتہ دو
فرموده ۲۷ فروری ساله)
اور
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس زمانہ کی حالت اور اس وقت کے لوگوں کے خیالات کو دیکھ کر ایک
ایسا سامان پیدا کیا گیا۔ اور ایک ایا دروازہ کھولا گیا ہے جس میں سے ہوکر انسان حقیقی آرام او
اطمینان حاصل کر سکتا ہے۔ اس راستہ کے بغیر کوئی رستہ نہیں جس طرف دیکھو امن و اطمینان نہیں
ہے ۔ اکثر لوگوں نے غلطی سے خیال کر لیا ہے کہ امن دولت سے حاصل ہوتا ہے یا بادشاہت
اور حکومت سے مگر حقیقت یہ ہے کہ امن دولت سے میسر نہیں ہوتا۔ اور نہ امن و اطمینان دنیا کی
عزتوں اور وجاہتوں اور حشمتوں سے حاصل ہوتا ہے۔ امن اسی کو حاصل ہے جس کے دل میں اطمینان
ہے ۔ اور جس کے دل میں اطمینان نہیں ۔ وہ خواہ بڑے سے بڑا دولت مند یا بادشاہ یا حاکم ہے۔
اس کو کوئی اطمینان حاصل نہیں ہو سکتا۔ بڑے بڑے لوگ بڑے لوگ ہیں۔ مگر جب ان کے اندرونے کو مولا
جاتا ہے تو ان میں امن نظر نہیں آتا ۔
میں نے اپنے پچھلے خطبوں میں بیان کیا تھا کہ امن حاصل کرنے کا ایک ہی طریق ہے کہ اس
رسہ کو مضبوط پکڑ لیا جائے ۔ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے پھینکا گیا ہے۔ اور اس سفر میں مجھ پر ثابت
ہو گیا ہے کہ امن حاصل کرنے کے لیے سوائے اس کے اور کوئی طریق نہیں کہ خدا کی رسی کو مضبوط
پکڑا جائے۔ کیونکہ ہر دل اور ہر ایک قلب جس کو میں نے مولا ۔ خواہ وہ کسی درجہ اور کسی حیثیت کے
انسان کا تھا۔ اس میں امن نہ تھا ۔ بلکہ امن کی جستجو میں تھا۔ سوائے اس ایک قلب کے جو اطمینان سے
بھرا ہوا تھا ۔ وہ ایک قلب وہی تھا جس میں مسیح موعود پر ایمان داخل تھا ۔ پس دنیا کی کوئی تکلیف
اس دل کو گھیرا نہیں سکتی جس کو خدا اور اس کے رسولوں پر ایمان حاصل ہو۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ
اس کے لیے کامیابی کا دروازہ کھلا ہے اور وہ دیکھتا ہے کہ مصائب اور تکالیف میں وہ اکیلا نہیں۔

۰۴
بلکہ اس کا مدد گار اس کا خدا موجود ہے۔ پھر وہ یقین رکھتا ہے کہ میں جب چاہوں اس علاج کو استعمال کر
سکتا ہوں۔ اور وہ دیکھتا ہے کہ اگر مجھے دکھ ہیں بھی تو اس لیے ہیں کہ میں آئیندہ ترقی کروں دراصل مصیبت
اور تکلیف وہی ہلاک کرنے والی ہوتی ہے۔ جس کا انجام اور نتیجہ اچھا نہ ہو۔ لیکن جس دکھ اور تکلیف کا
نتیجہ اچھا ہو ۔ اس کو لوگ خوشی سے برداشت کرتے ہیں۔ دیکھو زمیندار جیٹھ ہاڑ کے تپتے ہوئے دنوں
میں محنت کرتا ہے۔ دُکھ اُٹھاتا ہے مگر وہ خوش ہوتا ہے کہ نتیجہ اچھا ہو گا ۔ ایک طالب علم راتوں کو
جاگتا ہے وہ اس کو مصیبت نہیں خیال کرتا ۔ کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ انس کے نتیجہ میں میرے لیے بہت
ترقیات ہیں۔ پس دُکھ وہی دکھ ہوتا ہے جس کا نتیجہ دکھ ہو۔ اور وہ دکھ دیکھ نہیں ہوتا جس کا نتیجہ
آرام آرام ہے تو ۔ تو مومن کوجو ابتلا آتے آتے ہیں۔ وہ اس لیے آتے ہیں کہ وہ اور ترقی کرے اس لیے وہ ان کو
تکلیف نہیں خیال کر سکتا۔ پس دنیا میں بے امنی ہے ۔ مگر ان کے لیے نہیں ۔ جن کو اللہ سے محبت
ہے۔ اور جنھوں نے اللہ کے رسولوں کو قبول کیا ہے ۔
ایسی حالت میں ہمارے بھائیوں کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کو نجات دلانے کے لیے اور ان کے
دلوں میں امن پیدا کرنے کے لیے جد و جہد کریں ۔ جب ظاہری دکھ اور تکلیف سے نجات دلانا ثواب
ہے۔ تو دل کا امن واطمینان دلانا کتنا ثواب ہو گا ۔ پس میں اپنے بھائیوں کو توجہ دلاتا ۔ دلایا ہوں کہ میں
نے اس سفر سے جو سب سے بڑا تجربہ حاصل کیا ہے ۔ وہ یہی ہے کہ لوگ امن واطمینان کے بھو کے
ہیں۔ اور ہمارے پاس امن واطمینان ہے ۔ اس لیے ہمارا فرض ہے کہ وہ سامان اطمینان لوگوں تک پہنچا
دیں قبول کرنانہ کرنا انکے اختیارمیں ہے ہم اگر پہنچا دینگے۔ تو ہم خداتعالیٰ کے حضور کہ سکیں گے کہ خدایا ہم نے تیرے
بندوں کو ترا پیغام پہنچا دیا اور ہم کے ذمہ دار تھے ہم نے تیرا پیغام پہنچانے میں بخل سے کام نہیں لیا ہم نے گھر کے دروازے
کھلے رکھے۔ مگر لوگوں نے اس طرف پیٹھ پھیر لی۔ اگر پناہ نہ لی تو انہوں نے اگر توجہ نہ کی تو انہوں نے
ہم نے بخل نہیں کیا۔ ہم سست نہیں ہوتے ۔ ہم تھکے نہیں۔ بلانا ہمارا فرض تھا۔ سو ہم نے ادا کیا۔ میں
ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اوپر بخل اور کوتاہی کا الزام نہ آنے دیں ۔ اور اگر وہ نہیں مانیں گے ۔ تو اس کا
الزام ان پر آئے گا نہ کہ ہم پر گر ہم دا کا پیغام پہنچانے میں کسی کیں تو اس کی دوری و ہی ہوں گی۔ بات یہ کہ ہم نے خود در
نہ کی ۔ یا ہم اس کو انعام نہیں سمجھے۔ پس اس ذمہ داری سے بچنے کے لیے کوشش وسعی سے سلسلہ حقہ
کو لوگوں تک پہنچانا چاہیئے۔
اب چونکہ میرے حلق میں تکلیف بڑھ گئی ہے۔ اس لیے میں زیادہ نہیں بول سکتا۔ غیروں کے

۴۰۵
اندر مجھے دو دو ڈھائی ڈھائی گھنٹہ تک بولنا پڑا۔ مگر وہاں یہ بات نہ تھی۔ مگر یہ بھی ایک خدا کا نشان ہے
کیونکه کان روہ کام خُدا کا تھا۔ ھا۔ اور اس لیے وہاں اس قسم کی روکاٹے پیدا نہیں ہوئی ۔ مگر اب چونکہ وہ کام ختم
ہو گیا ہے ۔ اس لیے اب لفظ بھی مشکل سے زبان سے نکلتا ہے ۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی تائب ہے
وہاں علاوہ لیکچروں کے چودہ چودہ اور پندرہ پندرہ گھنٹے تک متواتر مجھ کو بولتے رہنا پڑا ۔ مگر وہاں
تکلیف نہیں ہوتی ۔ لیکن واپس آنے پر تکلیف ہونا یہ ایک نشان ہے۔ اگر چہ میں وہاں علاج کے
لیے گیا تھا، لیکن علاج کرانے کا موقع ہی نہ ملا۔ آخر ایک دن جو فرصت کا تھا ۔ اس میں مجھے- مجھے تکلیف
محسوس ہونے لگی ۔ اس پر میں نے ایک اور لیکچر رکھ دیا۔ چنانچہ چلتے وقت میں نے تقریر کی۔ اور اچھی
طرح کی لیکن جب میں بٹالہ پہنچا تو تکلیف محسوس ہوتی ۔ اور کسی قدر بخار بھی ہو گیا۔ اس سے میں
نے سمجھا کہ وہاں چونکہ دوسروں میں کام کرنا تھا۔ اس لیے خدا تعالیٰ نے مجھے صحت میں رکھا۔ اور جب وہ
کام ختم ہوگیا۔ تو پھر پہلی سی تکلیف ہوگئی ۔ اس سے ظاہر ہے کہ چونکہ یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔
اس لیے اس سلسلہ کو غیروں تک پہنچانے والا خدا کی نصرت دیکھتا ہے۔ ورنہ عقل میں نہیں آتا کہ
ایک شخص حلق کے علاج کے لیے جاتا ہے۔ اور وہاں چار دن تک گاڑی آتی ہے، لیکن ہر روز ڈاکٹر
سے ملاقات کا وقت گزر جاتا ہے اور پھر آئیندہ پر اس کو اُٹھا رکھنا پڑتا ہے۔ گو یہ بات سمجھ میں ہی
نہیں آتی کہ ایسی تکلیف میں جیسی کہ مجھے ہے ۔ ۔ لیکچر کس طرح دیتے جا جا سکتے ہیں۔ چنانچہ ایک ہندو
ایڈیٹر سے ہمارے دوست ملنے کے لیے گئے اُس نے کہا کہ مجھے بھی وہی تکلیف ہے جو مرزا صاحب کو
ہے۔ اور میں جانتا ہوں کہ اگر میں بولوں تو یہ تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ آپ لوگ کیوں مرزا صاحب
سے گزارش نہیں کرتے کہ وہ لیکچر نہ دیں۔ بلکہ آرام کریں ۔ مگر اس کو کیا معلوم ہے کہ حلق تو بیشک
بیٹھتا اور بیماری پر بولنے کا اثر ہوتا ہے ۔ مگر میں جانتا ہوں کہ اگر اس وقت بھی سلسلہ کی تائید اور
اسلام کی صداقت کے لیے میں ایسے لوگوں کی مجلس میں جو سننے کے مستحق ہوں ۔ کھڑا ہوں۔ اور مجھے
خدا کی عظمت و جلال کے لیے اب بھی بولنا پڑے ۔ تومیں گھنٹوں بولتا چلا جاؤں گا ۔ اور میری زبان
نہیں رکے گی۔ پس جو کوئی دین کی خدمت کے لیے کھڑا ہو گا ۔ وہ خدا کے نشان دیکھے گا ۔ وہ لوگ غلطی
کرتے ہیں۔ جو کہتے ہیں کہ ہمارا علم کافی نہیں۔ انھیں معلوم ہو کہ ہمارے علم کچھ نہیں کرتے۔ جو کرنا ہے
خدا کے علم نے ہی کرنا ہے ۔
۔
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے علم بھی تھا ۔ دماغ بھی تھے۔ قرآن بھی تھا مسیح موعود کوئی
نئی چیز نہیں لاتے ۔ مگر فرق صرف یہ ہے کہ پہلے خدا کی نصرت نہ تھی ۔ اب مسیح موعود کے ذریعہ خدا کی

تازہ نصرت ہو رہی ہے پیس پیوست خیال کرو کہ ہم عربی نہیں جانتے یا ہم لیکچرار نہیں۔ یا ہم علم مباحثہ
کے ماہر نہیں، بلکہ اگر تم خدا پر یقین رکھ کر کھڑے ہو گے ۔ تو یقین رکھو تم ضرور کامیاب ہو گے بس خدا پر
یقین کو مضبوط کرو۔ آپس میں محبت بڑھاؤ ۔ پھر اگر تمہارا مخاطب کسی بھی درجہ کا کیوں نہ ہو۔ وہ تا نہ تمہارا
ہو۔
مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ کیونکہ وہ خدا کی نصرت سے خالی ہے ۔ اور تم خدا کی طرف سے مدد یافتہ ہ
اللہ تعالی تمہیں یہ بات سمجھنے کی توفیق دے اسلام کے نام کو بلند اور توحید کے قیام کے لیے تمہیں
سینچا جوش بخشے اور تم اسلام کی خدمت کے لیے ایک مجنون کی طرح ہو جاؤ ۔ جسے ایک ہی بات کی
دھت ہوتی ہے ۔ تاکہ شرک و جہالت دور ہو جائیں اور خدا کے جلال کی روشنی دنیا میں پھیل جائے۔
اور خدا کی عظمت اس درجہ پر پہنچ جاتے جس پر پہنچانے کے لیے ہم پیدا کئے گئے ہیں۔
حضور جب دوسرے خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے تو فرمایا ۔ اب گرمی زیادہ ہوگئی ہے۔ منتظمین کو
چاہتے کہ سائبان لگا دیا کریں ۔ تاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہوئی
( الفضل دار مارچ ناله )

آج 10 میں سے 10 باقی