تازہ بشارتیں۔ اَب یقیں سمجھو کے آئے کُفر کو کھانے کے دِن
76
تازہ بشارتیں
اب یقیں سمجھو کہ آئے کُفر کو کھانے کے دن
(فرموده در مارچ ناله )
(
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
دنیا میں کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا کی رحمت روک لی جاتی ہے ۔ پھر وہ لوگ جو غرور سے زمین پر
قدم نہ رکھتے تھے ۔ ان کی حالت ایسی کرتی ہے کہ دشمن کو بھی ان پر رحم آتا ہے۔ اس وقت خدا کی رحمت کا
نزول ہوتا ہے۔ وہ قوم جس کو مایوسی کھا رہ ہی تھی۔ اس کی مایوسی خوشی سے بدلتی ہے۔ ان کے چہرے سے ا
چکھنے لگتے ہیں۔ وہ قوم جس کا سر نہیں اُٹھ سکتا تھا۔ وہ قوم جس کی پشت خمیدہ ہوگئی تھی۔ وہ قوم جس کے
چہروں کا رنگ زرد تھا۔ پھر وہ قوم جس کو پرائے تو پرائے اپنے بھی ذلیل سمجھتے تھے۔ ایک ڈھلے ہوئے
شاداب سبزے کی طرح ہو جاتی ہے ۔ اس کی وہ پست ہمتی اور کمزوری جاتی رہتی ہے۔ ان کی نظر وسیع
اور ارادے بلند ہو جاتے ہیں۔ اس سال جس میں بارش ہند - تمام علاقہ کی حالت بہت خراب ہوتی ہے اور
سورج پر غبار سا پڑا ہوا نظر آتا ہے۔ مگر جب بارش ہو جاتے۔ سورج کا چہرہ بھی صاف چمکتا ہوا
نظر آنے لگتا ہے۔ اور ایک ہی رات میں تمام جانداروں میں ایک نئی جان پڑ جاتی ہے ۔ اسی طرح
قوموں میں تغیر حالات ہوا کرتا ہے۔ جب خدا کا فضل مردہ قوموں پر ہوتا ہے تو ایک منٹ میں ان ہے۔ پر
کی مایوسی کی حالت بدل حالت بدل جاتی ہے۔ جیسا کہ بیمار خواہ کیساہی شدید درد میں مبتا رہا ہوگئیں مبتلا رہا ہو تین جب اس کو
صحت ہو جاتی ہے تو وہ خود بھی نہیں سوچ سکتا کہ کیسا درد تھا اور کتنا تھا ۔ بلکہ جب صحت ہو جاتی
ہے تو وہ حیران ہوتا ہے۔ کہ میں یونسی اس وقت گھبرا گیا تھا ۔ یہ ایک سبق ہے۔ ان قوموں کے لیے
جن کی حالت گری ہوئی ہوتی ہے ۔
اس زمانہ میں خدا نے دکھا دیا ہے کہ اگر کوئی قوم دنیا میں مردہ ہے تو مسلمانوں کی ہے۔ اس
۰۸
کے لیے خدا کے فضلوں کی بارش کی احتیاج ہے اور دشمن جس کے مٹانے کے لیے متحد ہیں۔ وہ قوم میں
ہے مسلمانوں کی حالت ہر لحاظ سے دنیا میں گرمی ہوتی ہے۔ علم کے لحاظ سے دنیا سے یہ پیچھے۔ رتبہ
وشان کے لحاظ سے یہ گرے ہوتے۔ یہ ان سے بھی بدتر ہیں جن کی حکومتیں سینکڑوں سال سے گئی ہوئی یہ
ہیں ۔ اگر چہ انکی برائے نام ابھی تک حکومتیں باقی ہیں مگر ان قوموں کا بھی مقابلہ نہیں کر سکتے جن کے پاس
کوئی حکومت نہیں ۔ اور اس کی وجہ ظاہر ہے کہ دوسری اقوام جو گری ہیں ۔ وہ بہ حیثیت قوم تھے
گری ہیں۔ اور مسلمان بہ حیثیت افراد کے گر گئے ہیں۔ اور جو قومیں بہ حیثیت قوم کے گرتی ہیں۔ ہو سکتا
ہے ۔ کہ ان کا زوال کسی خاص وجہ سے ہو۔ اگر وہ گر بھی جائیں ۔ تو سنبھل سکتی ہیں۔ کیونکہ ان کے افراد
کی حالت اچھی ہوتی ہے۔ اور وہ یقین کرتے ہیں۔ کہ اگر ہم آج گر گئے ہیں۔ تو کل اٹھیں گے۔ کیونکہ
ہم میں قابلیت ہے اور ہم میں جوش ہے ۔ اور ہم علم رکھتے ہیں۔ جیسا ہے ۔ اور ہم علم رکھتے ہیں ۔ جیسا کہ ایک شہسوار گھوڑے پر
سے گر پڑتا ہے۔ اس کا گرنا اتفاقی ہے ۔ کیونکہ وہ گھوڑے پر سوار ہوگا اور اس گرنے کی تلافی کمر
دیگا ۔ مگر جو اناڑی گھوڑے پر سے گرتا ہے۔ وہ اتفاقی طور پر نہیں کرتا۔ بلکہ وہ نادانی سے کرتا ہے۔ اور اسے
ضرور کرنا تھا اور گرنے میں اس کی ہڈی پسلی ضرور ٹوٹی ہوئی ۔ اس لیے آئندہ اس کو گھوڑے پر چڑھنے
کی جرات نہیں ہو سکتی ۔ یہی حال ان اقوام کا ہوتا ہے جن کے افراد کی حالت خراب ہوتی ہے وہ جنب
گرتی ہیں۔ تو ان کو قطعاً اُمید نہیں ہوتی کہ وہ پھر اُٹھیں گی ۔ کیونکہ ان میں کوئی بات ترقی کرنے کی
باقی نہیں ہوتی۔
جن اقوام کے افراد کی حالت درست ہوتی ہے۔ وہ اگر بر سر حکومت نہ بھی ہوں ۔ تو ان میں ایثار
کا مادہ ہوتا ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ انہیں قوم کی خاطر جان دینا پڑے ۔ تو وہ جان دینے سے نہیں
ہچکچاتے۔ اور ان کے دل میں اجتماع کی ایک عزت و وقعت ہوتی ہے ۔
دیکھو مسلمانوں کی سلطنتیں برائے نام موجود ہیں۔ افغانستان کی سلطنت ہے۔ مراکو کی بھی
گری پڑی سلطنت ہے۔ مصر کی ہے ۔ عربوں کی بھی سلطنت قائم ہوگئی ہے۔ ترکوں کے قبضہ
میں بھی کچھ نہ کچھ رہے گا ہی۔ مگر جو صدمہ مسلمانوں کو ہے ۔ وہ ہندوؤں کو نہیں ۔ اگر چہ مسلمانوں کے پاس
مذکورہ بالا سلطنتیں برائے نام ہیں۔ اور ہندوؤں میں کوئی سلطنت نہیں۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ہندو تیار
ہیں کہ انہیں اگر قوم کی خاطر مرنا پڑے گا ۔ تو وہ مرینگے ۔ مگر مسلمانوں میں یہ بات نہیں ۔ اس لیے یہ
محض شور مچاتے ہیں۔ جیسا کہ عورتوں کا قاعدہ ہوتا ہے کہ جب مرد گھر میں نہ ہوں ۔ اور چورہ آجائیں
تو وہ چلانے لگتی ہیں کہ اٹھو میاں برکت اللہ اور نکلنا بھائی رحمت اللہ۔ ان کا خیال ہوتا ہے کہ
۴۰۹
اس شور سے چور ڈر جائیں گے۔ یہ ان کی کمزوری کی علامت ہے مگر جہاں مرد گھر میں ہوں ۔ اگر چور آئیں تو
وہ خاموش ہو جاتے ہیں۔ اور دروازے کھول دیتے ہیں کہ چور زد پر آجائیں۔ تو ان کو یہیں پکڑ
لیں گے ۔ پس کام کرنے والے کام کیا کرتے ہیں۔ اور بزدل محض شور مچایا
کرتے ہیں کہ ہم یہ کر دینگے اور ہم وہ کر دینگے ۔ حالانکہ ان میں وہ چیز نہیں جو انکی روح تھی
یعنی اسلام اور دین ۔ دین کو تو چھوڑ دیا ۔ اور مسلمانوں کو جمع کرنے والی قومیت نہ تھی بلکہ اسلام ہی تھا جب
میں ان کے پاس نہ رہا تو ان کا تمام شور گیڈر بھبکیاں ہو گیا۔ پس مسلمانوں کی حالت مایوسی بہت بڑھی ہوئی
ہے۔ کیونکہ ان کو سہارا نظر نہیں آتا ۔ جو دروازہ ان کے لیے کھولا گیا تھا۔ اس کو یہ بند کرتے ہیں۔ یہ کہتے
ہیں کہ خدا نے جو رستہ کھولا ہے۔ اس میں سے ہم داخل نہیں ہوں گے ۔ اور خدا کہتا ہے اگر تم اس رستہ
میں سے نہیں آؤ گے۔ تو میں اور رستہ سے تمہارے لیے مدد نہ آنے دوں گا ۔
وہ ذریعہ جس سے اسلام دنیا میں ترقی کر سکتا ہے اور مسلمان عزت و وقار حاص د وقار حاصل کر سکتے ہیں ۔
ایک ہی ہے۔ وہ خدا نے مقرر کیا ۔ اور ہم نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا ، حضرت مسیح موعود کو خدا
تعالیٰ نے کھڑا کیا ۔ آپ نے کہا کہ اسلام اب میرے ذریعہ دنیا میں ترقی کریگا ۔ وہ اسلام جس کے
مٹ جانے کی پیشگوئیاں کر دی گئی تھیں کہ چند سالوں میں فنا ہو جا ئیگا ۔ وہ اسلام جس کی تباہی قریب قر
نظر آتی تھی ۔ وہ اسلام جس کو مسلمان چھپا رہے تھے ۔ اسی اسلام کے متعلق حضرت صاحب نے فرمایا
کہ یہ مٹایا نہیں جاتے گا۔ بلکہ دنیا میں پھیلے گا۔ مگر ہاں میرے ذریعہ پھیلے گا۔ اس کی ترقی کا ذریعہ
میں ہوں گا۔ چنانچہ آپ نے ایک نظم میں فرمایا :-
اک بڑی مدت سے دیں کو گھر تھا کھاتا رہا
اب یقیں سمجھو کہ آئے گھر کو کھانے کے دن
یہ آواز ایسی آواز تھی ۔ جو جنگل سے بلند کی جائے مگر آواز بلند کرنے والا نظر نہ آتا ہو۔ اس
وقت اس کو لوگوں نے باور نہ کیا۔ مگر آج دیکھو یہ آوازہ دنیا کے گوشوں میں پھیل گئی ۔ اور چاروں
طرف سے لوگ اس کی طرف کھنچے چلے آ رہے ہیں۔ جس وقت حضرت صاحب نے یہ شعر کہا تھا
اس وقت مخالفین لکھا کرتے تھے کہ کتنے عیسائی مسلمان ہوتے ۔ آج وہ دیکھیں کہ وہ دیکھیں کہ عیسائیت
کے گھر میں ہماری تبلیغ ہو رہی ہے ۔ وہ لوگ جو اسلام کے مٹانے کے درپے تھے۔ ان میں سے
ہی لوگ نکل نکل کر اسلام پر قربان ہونے کو آمادہ و تیار ہیں۔ اس وقت ہم سے مطالبہ کیا جاتا تھا تم
چند ہی نومسلم عیسائی دکھاؤ ۔ ہم آج مخالفوں کو درجنوں دکھانے کو تیار ہیں۔ عیسائیوں
میں سے
۴۱۰
مسلمان ہوئے اور دمبدم ہو رہتے ہیں ۔ پھر ایک جگہ نہیں بلکہ ملکوں ملکوں میں ۔
جس وقت حضرت صاحب نے یہ شعر کہا تھا
دوں کو
اک بڑی مدت سے دیں کو گھر تھا کھاتا رہا
اب یقیں سمجھو کہ آئے گھر کو کھانے کے دن
یہ ایسی ہی بات تھی جیسے کوئی کہے کہ بلی شیر کو کھا جائے گی۔ یا چڑیا بانہ کو شکار کرے گی ۔ یا بکری
بھیڑیے پر حملہ کرے گی ، مگر اسلام کا حال ان سے بھی بُرا تھا۔ کیونکہ اگر بلی شیر کو کھا نہیں سکتی۔
تو جان تو بچا سکتی ہے۔ چڑیا یا پدی باز سے اپنی جان اڑ کر بچا سکتی ہے۔ اور بکری بھیڑے سے
بیچ سکتی ہے۔ مگر اسلام تو کفر کے پنجے میں تھا۔ اور مسلمان ہر طرف سے گھرے ہوئے تھے ۔ ان
کے لیے کوئی رستہ بیچ نکلنے کے لیے نہ تھا۔ ایسے حال میں نہ صرف یہ کہنا کہ اسلام بچ جائیگا
بلکہ یہ کہنا کہنے
اب یقیں سمجھو کہ آتے کفر کو کھانے کے دن
اور ایسے حالات میں کہنا۔ جب کوئی سامان نہ تھے۔ ایک حیران کرنے والی بات تھی۔ اس وقت
ہماری جماعت کوشش کرتی تھی۔ مگر ہماری جماعتیں صرف ہندوستان میں تھیں ۔ مگر اب کیا سامان
پیدا ہوتے ہیں۔ انگلستان میں ہماری تبلیغ ہو رہی ہے۔ سیلون میں ہماری جماعت ہے۔ عرب
میں موجود اور مصر میں بھی جماعت قائم ہو گئی ہے۔ اب روس میں بھی لوگ احمدی ہو گئے ۔ اور
امریکہ میں بھی عنقریب لوگ مسلمان ہوں گے ۔ نئی خوشخبری یہ ہے کہ ہالینڈ کا ایک شخص مسلمان ہوا
ہے۔ تو اس سے یہ مجھو کہ ہالینڈ میں بھی انشاء اللہ بڑے پیمانہ پر تبلیغ ہوگی۔ اس سے بھی بڑھ کر خوشخبری
یہ ہے کہ کئی سو سال سے افریقہ کے بعض خاص علاقوں میں عیسائیت لگی ہوئی تھی اور بیس پچیس
لاکھ کے قریب لوگ عیسائی ہو گئے تھے۔ ان میں ہمارا لٹریچر پہنچا۔ اب ان ۔ ۔ اب ان کے تعلیم یافتہ لوگوں
میں یہ خیال پیدا ہوا کہ ہم جو عیسائی ہوتے تو کیوں ہوتے۔ پہلے ہمارا خیال تھا کہ عیسائی ہو کہ ہم
کو دنیوی فائدہ ہوگا۔ مگر وہ تو ہوا نہیں ۔ پس اس وقت اگر ہم دنیا کے لیے ہوئے تھے ۔ تو اب
ہمیں پیچھے دل سے سوچنا چاہتے کہ اگر واقعی عیسائیت سچا دین ہے تو ہمیں اس پر مضبوط ہو جانا
چاہتے ۔ اور اگر نہیں تو اس کو ترک کر دینا چاہتے ۔ اس خیال کے لوگوں نے ایک انجین بنائی ۔
جس کے اس وقت پانچ ہزار ممبر ہیں ۔ ان کے سیکرٹری سے خط و کتابت تھی مفتی صاحب کو افریقہ
بھیجنے کی بھی یہی غرض تھی ۔ مگر امریکہ کی ضروریات زیادہ اہم معلوم ہوئیں۔ اس لیے ان کو امریکہ کی
۱۱
طرف بھیج دیا گیا ہے ۔ ہے۔
غرض اس انجمن کے سیکرٹری کو تبلیغ ہو رہی تھی ۔ اس کے متعلق کل اطلاع آتی ہے کہ وہ مسلمان
ہو گیا۔ اور اس شخص نے لکھا ہے کہ عنقریب دوسو اور آدمی مسلمان ہونگے ۔ اسی طرح خدا کے فضل
سے کچھ بعید نہیں کہ وہ جو پچیس لاکھ کے پچیس لاکھ جو عیسائی ہو گئے تھے ۔ جلد تر مسلمان ہو
جائیں جس وقت حضرت مسیح موعود کی یہ پیشگوئیاں شائع ہو رہی تھیں ۔ ان پر سب احمدی ایمان ت کی یہ ۔ سے
رکھتے تھے کہ یہ ضرور پوری ہوں گی کیونکہ خداکی باتیں ہیں۔ مگر ایسے بہت تھوڑے ہونگے جن کا یہ
خیال ہو گا کہ ہم ان باتوں کو اپنی زندگی میں اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا دیکھیں گے ۔ بلکہ اکثر خیال
کرتے ہوں گے کہ ہماری اولاد یا ہماری اولاد کی اولاد دیکھے گی، لیکن ہم خدا کے فضل سے اپنی
آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ خدا کی باتیں پوری ہو رہی ہیں ۔ خُدا کے مامور نے جو کہا تھا ۔
اک بڑی مدت سے دین کو گھر تھا کھاتا رہا
اب یقیں سمجھو کہ آتے گھر کو کھانے کے دن
اور ہم نے دیکھ لیا کہ خدا کی باتیں اس طرح پوری ہوتی ہیں۔ لوگ حیران تھے کہ یہ کس طرح
ہوگا کہ :
اب یقیں سمجھو کہ آتے گھر کو کھانے کے دن
پس ہم شہادت دیتے ہیں کہ ہم نے جو سنا اور جو پڑھا تھا ۔ اسی کے مطابق ہو رہا ہے۔ اور حضرت
مرزا صاحب خدا کے مسیح موعود اور مامور ہیں۔ کیونکہ آپ نے اس وقت جس وقت اسلام کو کفر کھا رہا
تھا۔ صاف کہا تھا کہ وہ وقت آگیا ہے کہ اسلام کفر کو کھا جائے۔ اب حالت بدل گئی ہے اور عالم
عیسائیت احمدیت سے کانپ رہا ہے۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ چاہے تو دنیا کا نقشہ ہی بدل
جائے گا ۔
یہ خدا کا احسان ہے۔ میں اپنے احباب کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ایک پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا
کریں، تمہارے پاس دور دور سے لوگ آئیں گے تم اپنے گھروں کو ان کے لیے صاف کرو کیونکہ جب
وہ آئیں گے تو تمہارا نمونہ رکھیں گے۔ تمہیں اپنے دلوں کو وسیع کرنا چاہیے۔ اگر وہ آئے اور انہوں نے
دیکھا کہ تم چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑتے ہو۔ جھگڑتے ہو۔ اور تمہاری آپس کی نفرت دیکھ کر وہ یہیں کہیں
گے کہ دور کے ڈھول سہانے ۔ پس اپنی اصلاح کرو۔ اپنے اندر محبت پیدا کرو۔ محبت بڑی چیز ہے
وہ تمام روکوں کو اُٹھا دیتی ہے اور دشمن کے دل کو کھینچتی ہے۔
۴۱۲
اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں محبت پیدا کرے تمہارے دلوں سے حقد کو نفرت کو دور کرے۔ دیکھو
قرآن شریف میں ایمان کی علامت یہ آتی ہے کہ تم ایک ہو جاؤ ۔ اگر تم ایک نہیں تو تم مومن نہیں یہ دنیا کے
اموال اور ثروتمیں کسی کام کی نہیں جب تک آپس میں محبت و خلوص نہیں۔ پس خدا کے لیے محبت بڑھاؤ۔
احادیث میں آتا ہے کہ جو خدا کے لیے کسی سے محبت کرتا ہے ۔ وہ قیامت کے دن خدا کے سایہ کے نیچے ہوگا۔
لیکن جو شخص ہزاروں لاکھوں سے خدا کے لیے محبت کرے۔ وہ کس قدر خدا کے فضلوں کا وارث ہو گا ۔
یہ بڑی نعمت ہے یہ ہو تو ہر ایک تکلیف راحت ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی خدا کے انعام کی قدر نہیں کرتا ۔
وہ گندگی کی طرح پھینک دیا جاتا ہے پس تم خدا کے انعام کی قدر کرو۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنے فضل
کرے اور اپنے بندوں کی محبت ہمارے دلوں میں ڈالے " آئین :
( الفضل ۱۸ مارچ نشته )