کسی بات سے نتیجہ نکالنے سے قبل اُس پر کافی غور کرنا چاہیئے
۴۲۸
79
کسی بات نتیجہ نکالنے سے قبل اس پر کافی غور کرنا چاہیئے
) فرموده ۱۶ را پریل شاه)
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں نے پچھلے جمعہ سے پہلے جمعہ ایک خاص امر کی طرف جماعت کو توجہ دلانے کے لیے بعض تمہیدی
باتیں بیان کی تھیں ۔ جو کچھ اس دن بیان کیا تھا ۔ اس سے آئندہ مضمون کا نتیجہ نکالنا مشکل امر تھا میگر
خطیبہ نویس کی بے توجہی کی وجہ سے یا کسی اور باعث سے پیشیر اس کے کہ میں بیان کروں کہ وہ کونسا
مضمون تھا ۔ اس خطبہ کا عنوان تعلق باللہ لکھ دیا گیا۔ گودین کی ہر ایک بات بہر حال تعلق باللہ میں
داخل ہو جاتی ہے، لیکن اس تمہید کا بلا واسطہ طور پر تعلق باللہ سے تعلق نہ تھا۔ اس سے مجھے خیال ہوا
کہ ممکن ہے کہ اسی رنگ میں اور لوگوں نے بھی غلط نتیجہ نکالا ہو۔ اس لیے میں اس کی اصلاح کر دینا
ضروری سمجھتا ہوں ۔
جب تک بات پر غور نہ کیا جائے۔ اس کا سمجھنا مشکل ہوتا ہے ۔ اور اسی سے ٹھوکر لگتی ہے ۔ اور
اسی ٹھوکر کے باعث علمی کمزوریاں رہ جاتی ہیں۔ عام طور پر اسکو علم سمجھا جاتا ہے کہ کمل اور پوری بات
نے بغیر نتیجہ نکال لیا جائے۔ چونکہ وہ خیال کر لیتے ہیں کہ ہر ایک بات ابتداء سے انتہا تک نئی نہیں ہوتی۔
اس لیے وہ ساری بات سنے بغیر ہی نتیجہ نکالنا چاہتے ہیں۔ اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایسے لوگ علوم سے محروم
رہ جاتے ہیں۔ میں نے اس تمہید میں اسی بات پر زور دیا تھا۔ کہ جب بات سنو تو غور سے سنو۔ اور پوری
سنو - پھر نتیجہ نکالو ثل مشہور ہے ۔ کسی جگہ چند آدمی تھے ۔ ایک شخص نے بغیر کسی کا نام لیے کہا۔ وہ تو
جس وقت پہرے کے لیے کھڑا ہوتا ہے۔ بہت خوبصورت معلوم ہوتا ہے۔ دوسرے نے کہا یہ تو
معلوم نہیں ۔ ہاں گم شدہ چیز کو خوب تلاش کر لاتا ہے۔ تیسرے نے کہا ۔ یہ تو میں جانتا نہیں ۔ ہاں یہ جانتا
ہوں وہ گا تا اچھا ہے چوتھے نے بھی اسی قسم کی کوئی بات کہی ۔ آخر چاروں ایک دوسرے سے لڑنے
تم
۴۲۹
گے ۔ اور ایک دوسرے کو کہنے لگے کہ تم میرے خلاف کیوں کہتے ہو ۔ ایک شخص پاس سے گزرا۔ اور لڑائی کا
سبب پوچھا۔ تو ایک نے کہا کہ میں فلاں کتے کا ذکر کر رہا تھا۔ دوسرے نے کہا کہ میں فلاں گویئے کا
ذکر رہا تھا۔ غرض ہر ایک نے کسی دوسری ہی چیز کا نام لیا۔ تو ان چاروں نے ایک دوسرے کے طرف سے
اپنے اپنے خیال کے مطابق نتیجہ اخذ کر کے فیصلہ کر لیا کہ فلاں کے متعلق کیا گیا ہے ۔ اور ساری خرابی
اپنی بات سے پیدا ہوئی کہ مکمل بات سنے بغیر یونہی فیصلہ کر لیا تھا ۔ تو ایک آدھ بات ٹینکر کہ دیا جاتا
ہے کہ ساری بات یہ ہوگی۔ دنیا کی کوئی کتاب پڑھو۔ اس میں تمام باتیں ایسی نہ ہونگی ۔ جو تمہیں پیشتر سے
معلوم نہ ہوں، بہت سی پہلے معلوم اسی پہلے معلوم ہونگی ۔ قرآن کریم ہی کو دیکھ لو اس میں بہت سی باتیں ایسی ہونگی جو پہلے
سے معلوم ہونگی، لیکن جو لوگ ان معلومہ بانوں کی وجہ سے فیصلہ کر لیتے ہی کہ ہم نے سمجھ لیا۔ وہ علوم سے
محروم رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ علوم کے حاصل کرنے اور بڑھانے میں توجہ کا بہت بڑا دخل
ہے ۔ جب ایک شخص کسی بات کے متعلق کہتا ہے کہ میں اسے جانتا ہوں۔ تو اس کی توجہ اس سے ہوٹ
جاتی ہے اور وہ ایک علم کی حقیقت اور خوبی سے نا واقف رہتا ہے، لیکن جو غور کرتا اور توجہ قائم رکھتا
اور اسلوب بیان کو جانچتا اور بات کی شہ میں داخل ہوتا ہے۔ اس کا علم دوسرے شخص کی نسبت
بہت بڑھ جاتا ہے۔ اس کے لیے ایک اور مثال یہ بھی ہے کہ اگر کوئی شخص کسی خاص شخص کی تلاش میں
نکلے تو دور سے کسی اور ہی شخص کو وہ خیال کر کے پکارے گا ۔ اور پاس جا کر غلطی سے آگاہ ہوگا ، لیکن اگر اس
سے ملنے کی ضرورت نہ ہو ۔ تو خواہ وہ پاس سے گزر جائے تو بھی اس کی طرف توجہ نہیں ہوگی۔ پس جو لوگ
باتوں پر غور کرتے ہیں۔ وہ ان میں جدت پاتے اور ترقی کرتے ہیں۔ مگر جو ہر ایک بات کو جانی ہوئی سمجھتے
ہیں۔ وہ غور نہیں کر سکتے۔ اس لیے علوم سے محروم رہ جاتے ہیں۔ یہی نقص ہے ۔ جو تمام علوم کے حصول میں
مائل ہو جاتا ہے۔ جو لوگ اس نقص کو دور کر دیتے ہیں ۔ وہ علوم حاصل کر لیتے ہیں ۔ اسی نقص کے نہ ہونے
کے اعث محمد صلی الہ علیہ وسلم محمدصلی اللہ علیہ سلم اور ابوبکر ابوبکر رضی اللہ عنہ ہو گئے ۔ اور اس کے ہونے سے
ابو جبل ، ابو جہل ہو گیا۔ ایک ہی باتیں ہوتی ہیں کہ ایک شخص غور کر کے علوم کے نئے نئے رستے نکال لیتا اور بڑے
بلند مقام پر پہنچ جاتا ہے مگر دوسرا اس گھر کو چھوڑ کر گر جاتا اور علوم سے محروم رہ جاتا ہے۔ دیکھو ابوبکر
اس گھر پر عمل کر کے ایک بات منکر ابوبکرہ ہو جاتا ہے، لیکن ابو جہل اس گھر کو چھوڑ کر اسی بات کو سنکر ابوجبل
ہو جاتا ہے۔
ہے ۔
میں قرآن کریم ہے جس کے متعلق مسیح موعود فرماتے ہیں کہ تمام روحانی علوم کا مجموعہ ہے مگر بر خلاف
اس کے آج کل کے مولوی کہتے ہیں کہ جو باتیں پہلے کہہ گئے۔ ان سے زیادہ اس میں کچھ نہیں۔ اگر کوئی معرفت کی اور
۴۳۰
علم کی بات بیان کی جائے تو کہتے ہیں۔ اگر یہ ٹھیک ہے تو پہلے علماء کی سمجھ میں کیوں نہ آئی۔ یہ خیال کر کے
وں نے قرانکریم پر خو کرنا چھوڑدیا۔ اوراس کے علوم و معارف سے محروم ہو گئے۔ اب کیا فرق ہوا۔ یہیں کہ مسیح موعود اور اس کے طریق پر چلنے والے قرآن پر غور کرتے اور اس سے علوم نکالتے اور
فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ اور مولوی لوگ خیال کرتے ہیں کہ اس کے محض لفظوں کا تکرار ہی ثواب کی بات
ہے۔
پھر دیکھو یہی زمین جس پر ہم رہتے اور چلتے پھرتے ہیں۔ ہمارے نزدیک اسی مصرف کی چیز تھی۔
لیکن یورپ کے لوگوں نے اس سے وہ کچھ نکال کر دنیا و یا کر دیا یہی پانی جسے ہم پیتے ہیں۔ یورپ نے
اس کی گیسیں بنا کر بڑے بڑے کام اس سے نکالے بغرض جب تک کسی بات پر غور نہ ہو۔ سرسری سننے
سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا ۔
اسی پچھلے جلسہ میں پہلے دن میں نے یہ بات بیان کی تھی۔ کہ دنیا میں بہت سے گناہ ہیں اور اس بیان
میں میں نے انسان کے بندہ خدا بنے پر مفصل گفت گو کی تھی اور اس کے ضمن میں نیکی اور بادی کا بھی ذکر
تھا۔ میں نے بتایا تھا کہ بدیاں بہت ہیں ، لیکن وہ گناہ جس کے باعث شعائر اسلام پر حرف آتا ہو۔ وہ
بہت خطرناک گناہ ہوتے ہیں ۔ گناہ ہوتے ہیں ۔ وہ چھوٹی بدی جس کے باعث اسلام بدنام ہو۔ بہت بڑی ہے۔ نسبت
اس بدی کے جو محض ارتکاب کر نیوالے کی ذات کیلئے ہلاکت کا موجب ہو، ایک شخص اندھیری رات میں کہیں چوری کیلئے جاتا
اور سیندھ لگاتا ہے۔ یہ گناہ ہے اور اسکی ذات کیلئے بڑا گناہ ہے مگر و شخص جو مسلمان کہلا کر علی الاعلان سود لیتا
ہے ۔ وہ اس کی نسبت بہت بڑا گناہ کرتا ہے ۔ کیونکہ یہ لوگوں کو موقع دیتا ہے کہ وہ شور مچائیں کہ اسلام
قابل عمل مذہب نہیں۔ اس وقت جزوں اور گناہوں کے شرعی مدارج کو چھوڑ کر محض اس وجہ سے
کہتے ہیں کہ فلاں گناہ زیادہ بڑا ہے کہ اسلام کے لیے اعتراض کا موجب بنتا ہے۔
ا
یہ تھی میری تقریر تحریر لیکن اس کے سیاق و سباق پر غور نہ کیا گیا ۔ اور الفضل میں لکھ دیا گیا۔ دیا کہ
احباب کو چاہیے کہ جو ہدایات ان کو جلسہ میں دی گئی ہیں ۔ ان پر کار بند ہوں۔ بالخصوص دو شادیاں
کرنے پر ضرور عمل کریں۔ یہ کیوں لکھ دیا گیا۔ اس لیے کہ میرے متعلق وہ سمجھتے تھے کہ یہ دو شادیوں کے
لیے کہا کرتا ہے۔ بیشک میں کہا کرتا ہوں ، لیکن میں نے اس وقت یہ بات بیان نہیں کی تھی بلکہ میں
نے تو اس وقت مثال کے طور پر کہا تھا کہ جو لوگ دو شادیاں کرتے ہیں مگر انصاف نہیں کرتے
وہ
سمجھ لیں کہ وہ ایک سخت گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔ جس سے لوگوں کو اسلام سے نفرت پیدا ہوتی ہے
اس لیے یہ ان کا گناہ اس گناہ کی نسبت جو پوشیدہ طور پر کیا جائے اور ان کی ہلاکت کا موجب ہو۔ بڑا
مينه
۳۱
ہے کیونکہ اس سے ان کی ذات کی بجائے اسلام اعتراضات کا نشانہ بنتا ہے، لیکن جو شخص دو شادیاں اس لیے
کرتا ہے کہ مسلمان بڑھیں اور انسانی نسل کی ترقی ہو۔ اور یوں کے ساتھ مساوی سلوک کرتا ہے ۔ وہ اسلام
پر اعتراض کا موجب نہیں بنتا، بلکہ اسلام پر سے اعتراض کو دور کرتا ہے ۔
یہ بات تھی جو میں نے بیان کی لیکن جونہی کہ میری تقریر میں دو بیویوں کا ذکر آیا۔ فوراً خیال کر لیاگیا
کہ یہ دو بیویوں کے کرنے کے متعلق ہی کہہ رہے ہیں ۔ باقی جس قدر بات میں نے بیان کی۔ اس پر توجہ
نہ کی گئی۔ اور ایک ادھورا فقرہ منکر فیصلہ کر لیا گیا کہ مطلب یہی ہو گا ۔ حالانکہ جب تک کسی بات پر پورا
غور نہ کیا جائے ۔ اس کے تمام پہلو سمجھ میں نہیں آسکتے۔ اور نہ ناقص غور کے ذریعہ علوم ترقی کر سکتے ہیں۔
آج کل یہ کمال خیال کیا جاتا ہے کہ جب کوئی بات کر رہا ہو تو فوراً درمیان میں بول پڑیں جس سے ظاہر
کرنا مقصود ہوتا ہے۔ کہ ہم خوب سمجھتے ہیں۔ اور گویا ان لوگوں کی علمیت ظاہر ہوتی ہے۔ مباحثوں اور مناظروں
میں علماء۔ ایسا کرتے ہیں۔ اس سے غرض مخالف پر رعب ڈالنا ہوتی ہے، لیکن ہر جگہ یہ بات درست درست نہیں ہوئی
ایک دفعہ حضرت مسیح موعود اپنا ایک الہام منا کر کہنے لگے کہ خدا اور بندے کے کلام میں کیا فرق ہوتا ہے۔
اور اس کے لیے آپ نے ایک حریری کا فقرہ پڑھا ۔ ایک صاحب فورا درمیان میں بول پڑے۔ اور انھوں
نے پہلی بات پر تو غور نہ کیا۔ اور اس فقرے کو الہام سمجھ کر کہنے لگے واقعی کیسی عمدہ عبارت ہے اور کیا فصات
و بلاغت ہے، لیکن جب حضرت صاحب نے فرمایا :-
آپ سنیں تو سہی اور پھر آپ نے اس میں نقص بتلاتے اور الہام کی اس پر فضیلت ثابت کی۔
غرض یہ طریق ہو گیا ہے کہ پورا کلام سنے بغیر لوگ نتیجہ نکالتے ہیں۔ اسی طریقی سے اسی سلسلہ مضمون کی تمہید
کے عنوان میں غلطی کی گئی حالانکہ میری مراد یہ بتانا تھی کہ لوگ بعض فقرے کہتے ہیں مگر انہیں سمجھتے نہیں۔ کہتے
ہیں۔ اتحاد کرو، لیکن نہیں سمجھتے کہ کیوں کرو کیوں نہ کرو۔ اتحاد کرنے کے کیا فوائد ہیں۔ اور نہ اتحاد کرنے کے کیا
نقصانات یا به که غیبت نہ کرو کیوں نہ کرو۔ اس کے کیا نقصانات ہیں :۔ اور اس سے بچنے کے کیا ذرائع
ہیں ۔ یا یہ کہ جھوٹ نہ بولو۔ کیوں نہ بولو - اس کے کیا نقصانات ہیں۔ وغیرہ وغیرہ ۔ مومن کے لیے تعلیم نہیں ۔
کہ وہ کسی بات کی سطح پر رہے ۔ بلکہ اس کو حکم ہے کہ وہ ہر بات کی نہ میں داخل ہو جاتے مگر افسوس ! بجاتے
اس کے کہ اکثر لوگ بات کی تہ میں جائیں ۔ وقت سے پہلے ہی نتیجہ نکالنا شروع کر دیتے ہیں۔ آج میں بجاتے
اس کے کہ اصل وہ مضمون شروع کروں، اس نصیحت کو دہراتا ہوں کہ ہر ایک بات پر پورا پورا غور کرنا
اور توجہ سے سننا چاہیتے اور بغیر ساری بات سنے نتیجہ نہیں نکالنا چاہیئے ۔
نیز یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ مومن وہی نہیں ہوتا جو جمیع صفات کا مکمل طور پر جامع ہو۔ بلکہ مومن وہ بھی
۴۳۲
ہوتا ہے جس میں تمام صفات کسی نہ کسی حد تک پائی جاتی ہوں۔ مثلاً جنھیں لوگ خوبصورت کہتے یا سمجھتے ہیں وہ
بے نظیر نہیں ہوتے اور ان کے تمام اعضاء بے مثل نہیں ہوتے ۔ بلکہ ان کے اعضاء میں ایک حد تک تناسب
ہوتا ہے، لیکن جس شخص کے اعضاء میں تناسب نہ ہو ۔ اس کا کوئی عضو خواہ کتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہو۔ وہ
حسین نہیں کہلا سکتا۔ اگر اس کے مقابلہ میں دوسرے اعضاء خوبصورت نہ ہوں ۔ مثلاً ایک شخص کی
آنکھیں بہت خوبصورت ہوں۔ مگر ناک یا کان نہ ہوں ۔ یا ہوں تو خوبصورت نہ ہوں ۔ وہ کبھی حسین
نہیں کہلاتے گا۔ بلکہ اس کی شکل بھیانک ہو گی ۔ یا اسی طرح ایک شخص کی ناک بہت خوبصورت
ہو مگر آنکھیں اچھی نہ ہوں تو اس کو بھی خوبصورت نہیں کہہ سکتے۔ غرض حسن نام ہے ۔ اجمالی طور پر تمام
اعضاء میں تناسب اور موزونیت کا ۔ اسی طرح مومن وہ ہے جس میں عمدہ صفات پائے جاتے ہوں۔
خواه بمرتبہ کمال نہ ہوں اور چاہے کمزوریاں بھی ہوں ۔ اور ہوتی ہیں۔ میں نے دیکھا ہے ۔ لوگ اس بات
کو نہیں سمجھتے۔ اور تمام اعلیٰ صفات پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ مثلاً بنی نوع کی ہمدردی
جس قدر عیسائیوں میں ہے ۔ دوسرے لوگ کم دکھاتے ہیں۔ پچھلے دنوں یہاں قادیان میں ایک انگریز
آیا تھا ۔ اس کی ہندوستان میں آنے کی غرض محض یہ تھی کہ وہ کوڑھ کے مریضوں کا علاج کرے ۔ علاج کرے ۔ اور تواب
حاصل کرے ۔ وہ تلاش کرتا پھرتا تھا، لیکن اگر یہاں کے لوگوں کو موقع ملے تو ان کو گھن آتے۔ یہ روح
مسلمانوں میں کم ہے۔ حالانکہ جس طرح خوبصورتی - آنکھ ۔ ناک کان میں تناسب کا نام ہے اسی طرح مومن
وہی ہے جس کے سب عمل ٹھیک ہوں۔
ابھی معلوم ہوا ہے کہ وہ وباء جو پچھلی دفعہ ملک میں پھیلی تھی۔ اب پھر بڑھ رہی ہے ۔ اس کا
رخ پنجاب کی طرف ہے ۔ ساتہ میں بھی اس کی آمد آمد تھی ، لیکن خدا تعالیٰ نے اس وقت اس کو اپنے
فضل و رحم سے دور کر دیا تھا۔ اب بھی اللہ تعالے دور فرماتے۔ مگر یہ خدا کے عذاب ہیں۔ جب تک
لوگ اسلام سے نفرت اور سچائی کی مخالفت کرتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ بھی اپنے حملہ کرتا رہے گا
اور جب تک لوگ مخالفت میں بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں اپنے مومنانہ جوش سے تمام بنی نوع کی ہمدردی
میں مصروف رہنا چاہتے ۔ یا د رکھو اسلام ہر انسان کو جان کی حفاظت کا حکم دیتا ہے۔ اور ہرگنہ نہیں
چاہتا کہ کوئی شخص اپنی جان ضائع کرے مگر بعض جگہ خدا کا ہی حکم ہوتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو خطر سے میں ڈال دیں بعض
لوگی خطرے سے بچنے کیلئے کہدیا کرتے ہیں کہ قرآن میں آتا ہے۔ لا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَة كوسباق
لے سورة البقرہ : ۱۹۶
یہ
المرام اميم
نين
و سباق سے اس کے اور معنے نکلتے ہیں۔ مگر یہ بھی سچ ہے کہ جان بوجھہ کر اپنے آپ کو ہلاکت میں نہیں ڈالنا
چاہیئے، لیکن قرآن یہ بھی تو کہتا ہے کہ اگر کوئی شخص موت کے خوف سے کتنی ہی کو ٹھریوں میں چھپتے۔ تو موت
وہاں بھی نہیں چھوڑتی ۔ دراصل اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ جہاں خطرے میں پڑنا مفید ہو۔ وہاں خطروں میں پڑنے
سے بچنا نہیں چاہیئے ۔ اس موقع پر میں قادیان والوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ تیمار داری اور بیماریوں
کی خدمت کرنا سیکھیں۔
یہاں تو یہ باتیں معمولی سمجھی جاتی ہیں، لیکن یورپ میں اس کے سکھانے کے کالج ہوتے ہیں لیکن
یہاں ایسی باتوں کو معمولی سمجھا جاتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ۔ مجھ سے یہ یہ ہوتا ہے کہ ان سے کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔ مجھے
ایک شخص نے مشورہ لیا۔ کہ میں درزی کا کام سیکھنا چاہتا ہوں ۔ میں نے کہا۔ بہت اچھا کام ہے۔ وہ
باہر کا سیکھنے گیا لیکن چند ہی دن کے بعد آگیا۔ اور جب میں نے پوچھا۔ اتنی جلدی کیوں واپس آگئے ہو۔
تو کہنے لگا کہ میں کام کرنے کے گر سیکھ آیا ہوں ، لیکن نتیجہ یہ ہوا کہ جس طرح اسے پہلے کام کرنا نہیں
آتا تھا۔ اسی طرح پھر بھی نہ آیا۔ اسی طرح میں نے کئی دفعہ بتایا ہے۔ ایک شخص طب پڑھنے کے لیے
ایک طبیب کے پاس گیا ۔ ایک دن طبیب ایک مریض کو دیکھنے گیا اور ساتھ اس کو بھی لے گیا میری
کو سور معضمی کی شکایت تھی ۔ طبیب نے کہا ۔ آپ نے شاید چنے کھائے ہیں۔ اس نے کہا ہاں۔ شاگرد نے
دیکھا۔ تو وہاں اس کو چنے کے دانے نظر آئے ۔ اس نے خیال کیا۔ طبیب نے یہ دانے دیکھ کر ہی بیمار ہونے
کا باعث سمجھا ہے۔ اور بیماری کا پتہ لگانے کا گر یہی ہے ۔ جو چیز آس پاس ہو وہی بیماری کا باعث
سمجھ لی جایا کرے۔ یہ خیال کر کے وہ واپس اپنے وطن پہنچا ۔ اور مشہور کر دیا کہ میں طب پڑھ آیا
ہوں ۔ ایک دفعہ ایک امیر بیمار ہوا ۔ اس کے ہاں اس کو بُلوایا گیا۔ جب گیا۔ نبض دیکھنے کے بعد ادھر
اُدھر دیکھنا شروع کیا ۔ اتفاقاً مریض کی چار پانی کے نیچے گھوڑے کی زین پڑی تھی ۔ کہنے لگا ۔ آپ نے
بھی تو غضب کیا کہ زمین کھائی ہے۔ بھلا کوئی زین بھی کھاتا ہے ۔ امیر نے کہا۔ یہ تو کوئی پاگل ہے
اور اس کو پٹوا کے باہر نکلوا دیا ۔ تو تیمار داری کا بھی ایک فن ہے جو محنت سے آتا ہے۔ اور ہر ایک
کام کا یہی حال ہے کہ جب اس کے کرنے کے طریق نہ آتے ہوں عمدگی سے نہیں ہو سکتا۔ کل ہی کی بات
ہے۔ مغرب کے وقت مسجد کے اوپر دریاں بچھانے کے لیے کوئی تیس آدمی لگے ۔ اور اتنا شور ہوا کہ
الامان ، لیکن اگر فوجی یا فراش ہوتے ۔ تو چار ہی آدمی لگتے اور نہایت اطمینان اور خاموشی سے
دریاں بچھ جاتیں ۔ تو ہر ایک کام سیکھنے سے آتا ہے۔ اور اس پر محنت بھی ہوتی ہے۔ اسی طرح تیمار داری
بھی سیکھنے سے آتی ہے پس اول تو اللہ تعالیٰ اس آنے والے خطرے سے محفوظ رکھے ، لیکن اگر آئے تو اس
۴۳۴
خدمت کے لیے تیار ہونا چاہیتے اور عمدگی سے یہ خدمت کرنی چاہیتے۔ پہلی دفعہ جب انفلوئنزا پڑا تو ہیں
معلوم ہوا کہ ایک غیر احمدی عورت جس کے رشتہ دار بیمار تھے۔ غیر احمدیوں کے محلہ میں پانی پانی
کرتی مگتی ۔ اور کسی نے اس کو پانی کا گھونٹ نہ دیا۔ یاد رکھو جو شخص ایسے وقت میں بالخصو ۔
اپنے بھائیوں کی اور عموماً سب کی خدمت اخلاق و ہمدردی سے نہیں کرتا اس کو اللہ تعالیٰ کے
دروازے تک رسائی نہیں ہوتی ۔
( الفضل ۲۴ متی ته )