اتفاق و اتحاد کے متعلق اسلامی تعلیم
۴۳۵
80
اتفاق واتحاد کے متعلق اسلامی تعلیم
(فرموده ۳۰ ر اپریل ۱۹۲ ته )
(
حضور نے تشد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
آج میں وہ سلسلہ مضمون شروع کرتا ہوں ۔ جس کی تمہید میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔ اس تمہیدیں
میں نے بتایا تھا کہ جو لو ا تھا کہ جولوگ صرف الفاظ بولتے ہیں مگر ان پر غور نہیں کرتے۔ وہ ان نہایت عظیم الشان فوائد
سے محروم رہ جاتے ہیں۔ جو ان میں مخفی ہوتے ہیں۔ یہ میری تمہید تھی کہ الفاظ کے اندر جو بات ہوتی ہے۔ وہ
صرف حروف تک ہی محدود نہیں ہوتی ۔ بلکہ ایک اور چیز بھی ہوتی ہے۔ جو الفاظ کے پردے میں ہوتی
ہے ۔ اور اس کا اسی وقت علم ہوتا ہے جب اس پر غور کیا جائے جب وہ پوشیدہ معنے معلوم ہوتے
ہیں۔ اور پوشیدہ اثر محسوس ہوتا ہے ۔ اس وقت انسان کو حقیقی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ مگر جس وقت تک
ان کی تشریح نہ کی جائے ۔ عام طور پر لوگ معلوم نہیں کر سکتے۔ میں نے اس مسئلہ کی تشریح کے لیے تمثیل
کے طور پر دنیاوی اور دینی امور کے متعلق بعض باتیں بیان کی تھیں میں نے بتایا تھا کہ یورپ کی ترقی
کار از صرف مسئلہ ارتقاء پر ہے جس کا منشار یہ ہے کہ دنیا کی ہر ایک چیز ترقی کی طرف جارہی ہے
خواہ وہ بظاہر گر ہی رہی ہو، لیکن در حقیقت اس کا قدم ترقی کی طرف ہی اُٹھ رہا ہوتا ہے۔ انسان
دن بدن آگے ہی آگے بڑھ رہا ہے۔ اور ہر قسم کے تغیرات بہتری کی طرف لے جا رہے ہیں ۔ اس مسئلہ کا
نتیجہ یہ ہوا کہ یورپ میں نئے سے نئے علوم نکل آئے ۔ اسی طرح مذہبی دنیا کا بھی ایک مختصر سا اصل ہے
اور وہ یہ کہ وسطی طریق کو اختیار کرنا چاہیے ۔ یہ بات مختلف تمدنوں اور اخلاق کے لوگوں میں پائی جائیگی
مگر ان لوگوں نے اس سے کچھ فائدہ نہیں اُٹھایا، لیکن اسلام نے اس نکتہ کو لیا ہے ۔ اور اس کو پھیلا کر اس
کی تفصیل پر تمام باتوں کی بنیاد رکھی ہے ۔ اور کیوں نہ ہوتا۔ جبکہ اسلام اس خدا کا مذہب ہے۔ جو تمام
فطرتوں کا پیدا کرنے والا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام جس بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہے۔ اس کے
تمام پہلوؤں پر روشنی ڈال دیتا ہے۔
۴۳۶
ثلاً دیکھو یہی اتفاق و اتحاد کا مسئلہ ہے کوئی قوم نہیں جو کہتی ہوکہ اتفاق واتحاد نہیں چاہیئے ۔ دنیا
کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک چلے جاؤ تمہیں اتفاق و اتحاد کے حامی ملیں گے۔ بدھوں
کو کھو بھی اتفاق کیضرورت کوتسلیم کرتے ہیں عیسائی بی اتفاق واتحاد کراچی ہی مانتے ہی برف دنیاکی برای تیم کی آبدی
میں اسکی ضرورت کو مانا جاتا ہے سیاسی جماعتوں میں بھی تجارت پیشہ گروہوں میں بھی۔ مذہبی لوگوں میں بھی اسی ضرورت تقسیم
کی جاتی ہے لیکن با وجود اتنا زور دینے کے پھر بھی دنیا میںایسی جگہ کم نظر آئے گی ۔ جہاں اتفاق و اتحاد ہو۔
اس کی یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے اتفاق و اتحاد کی تشریح نہیں کی۔ اور نہیں خیال کیا کہ اتفاق و اتحاد ہے کیا
چیز؟ اس کے ہونے کے کیا فوائد ہیں اور نہ ہونے کے کیا نقصانات ۔ اور یہ حاصل کیونکر ہو سکتا ہے اور
اس کے ذرائع حصول کیا ہیں پس دوسرے لوگوں کے نزدیک چونکہ یہ ایک غلط تعریف ہے۔ اس لیے
اس کے نتائج بھی غلط نکلتے ہیں۔ جب تک صحیح تعریف اور صحیح ذرا تقع معلوم نہ ہوں ۔ اس وقت نتائج
صحیح کیسے نکل سکتے ہیں لیکن اسلام نے اس کی صحیح تعریف اور ذرائع بتاتے ہیں۔ اس لیے مسلمانوں کو اس
میں غلطی نہیں لگنی چاہیتے۔ دوسرے لوگ بوجہ غلطی میں مبتلا ہونے کے اس چیز سے محروم رہیں۔ تو اور
بات ہے ، لیکن مسلمانوں کو اس سے محروم نہیں رہنا چاہیئے ۔
اسلام نے اتفاق کی بنیاد ایمان پر رکھی ہے ۔ اور ایمان کی علامت اتفاق ہے۔ غیروں کے لیے
اتفاق محض ایک دنیاوی فائدہ کی چیز ہے۔ مگر مسلم کے لیے اس کے ایمان کی تکمیل کے لیے ضروری چیز
ہے ۔ عیسائی مذہب کے لیے اتفاق کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ عیسائی اتفاق سے ایمانی فائدہ نہیں اُٹھا
سکتے ۔ ہاں دنیاوی فائدہ ان کے لیے اس سے ہوتا ہے۔ اگر ایک عیسائی اتفاق نہ کرے تو وہ یہ تو
کہے گا کہ اس سے میری دنیا تباہ ہو رہی ہے، لیکن اس کے مذہب میں اس سے نقص کا کوئی احتمال
نہ ہو گا۔ اسی طرح اگر ہندوؤں میں اتفاق نہ ہو۔ تو وہ اس نہ ہو۔ تو وہ اس کو اپنے ایمان کے لیے کوئی نقصان دہ امر نہیں
خیال کرینگے۔ بلکہ اتفاق کے نہ ہونے کے نتیجہ میں اپنی دنیا کے لیے ہی خرابی بتائیں گے لیکن مسلمانوں کے
لیے چونکہ قرآن کریم نے ایمان کی لازمی علامت اسے قرار دیا ہے ۔ اس لیے اگر ان میں اتفاق نہ ہو گا تو
اس سے ان کی دنیا بھی برباد اور دین و ایمان بھی ضائع ہو جاتے گا۔ چونکہ اتحاد و اتفاق ایمان کی علامت
ہے۔ جب علامت ہی نہیں ۔ تو کچھ بھی نہیں۔ سورج کے کے پڑھنے کی علامت یہ ہے کہ روشنی ہو۔ جب
یں روشنی نہیں سورج بھی نہیں ہوگا، لیکن با وجود اس کے یہ اتنی اہم ہے ہم دیکھتے ہیں کہ سلمانوں
میں یہ چیز نہیں پائی جاتی۔
جو
اب ہم اس پر غور کریں۔ اور اس کے مالہ اور ما علیہ کو وہیں اور دکھیں کہ یہ ہے کیا چیز اسکی تعریف
۴۳۷
کیا ہے ؟ اس کے حصول کے کیا ذرائع ہیں۔ جب تک یہ باتیں معلوم نہ ہوں۔ اس پر ایمان کیسے حاصل ہو سکتا
ہے۔ پس میں سب سے پہلے اس کی تشریح کولیتا اور دکھاتا ہوں کہ اتفاق کیا ہے۔ کیونکہ سب سے پہلے اگر نہیں
یسی معلوم نہ ہو کہ اتفاق ہے کیا چیز تو ممکن ہے۔ اس کی تعریف معلوم نہ ہونے سے پہلے ہم خیال کر لیں کہ ہم سے ہم نیا
میں اتفاق ہے ۔ در آنحالیکہ نہ ہو یا در حقیقت ہو۔ مگر تعریف نہ معلوم ہونے سے ہم کہیں کہ اتفاق نہیں
ہے۔ جیسا کہ سویا ہوا بچہ جب رونے لگے۔ اور اس کو غیر عورت بھی تھیک دے تو وہ خاموش ہو کر
پھر سو جاتا ہے ۔ اور خیال کر لیتا ہے کہ میری ماں میرے پاس ہی ہے۔ پس اسی طرح تشریح معلوم
نہ ہونے کے باعث ممکن ہے کہ ہم غلطی میں پڑ جائیں یا کسی غیر مکمل بات پر خوش ہو جائیں پیس سب
سے پہلے اس بات کا معلوم ہونا ضروری ہے کہ اتفاق و اتحاد ہے کیا چیز
اس کے لیے ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ قرآن کریم نے اس مطلب کے لیے کونسے الفاظ رکھتے ہیں۔
سو ہم دیکھتے ہیں کہ اتفاق و اتحاد کے الفاظ جن معنوں اور مطلب کے لیے ہمارے ہاں استعمال ہوتے
ہیں ۔ اس مطلب کے لیے قرآن کریم میں اجتماع اور اعتصام بحبل اللہ کے الفاظ مستعمل ہیں۔
عام طور پر ہماری زبان میں اتفاق کا لفظ ملکر رہنے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اور اس کے
مقابلہ میں اختلاف - افتراق - تفرقہ - شقاق وغیرہ الفاظ ہیں ۔ اور قرآن کریم میں جمع ہونے اور ملنے کے
لیے اجتماع اور اعتصام بحبل اللہ ہیں مگر اتحاد و اتفاق کے جو اصلی معنی ہیں ۔ وہ یہ ہیں کہ ایک ہو جانا
ایک چیز کا دوسری کے بالکل مطابق ہو جانا ۔ وفق ۔ کہتے ہیں ایک چیز کا دوسری کے ساتھ ایسا مل
جانا کہ ایک ہی نظر آئے۔ اسلیئے آدمیوں کا اتفاق یہ ہو گا کہ مل جائے ایک کی رائے دوسرے سے مل جاتے اور نہ صرف رائے
بلکہ نیتیں مل جائیں۔ فوائد مل جائیں۔ یہ اتفاق ہوتا ہے ۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ دو چیزوں کا ایک بننا نا ممکن ہے۔
اتفاق کا مطلب یوں سمجھو کہ جیسے پانی میں کھانڈ ملادی جائے کہ ان دونوں چیزوں کو ہم علیحدہ نہیں کر سکتے
محکمہ اس طرح کی بات انسانوں میں پیدا ہونا ناممکن ہے۔
لیکن اس کے مقابلہ میں قرآن کریم نے جو الفاظ رکھتے ہیں۔ ان کا مطلب یہ ہے کہ بہت سی روحوں کا
ایک مرکز پر جمع ہو جانا ۔ جیسا کہ اجتماع اور اعتصام بحبل اللہ کے معنی ہیں۔ اور اس کے مقابلہ می شقاق
مرکز سے دور ہو جانا ۔ اختلاف اور تفرقہ کے بھی یہی معنے ہیں کہ فاصلہ پڑ جانا ۔ غرض اس مطلب کے
لیے بہترین الفاظ وہی ہیں جو قرآن کریم نے استعمال فرماتے ہیں۔
قرآن نے لفظ اجتماع غیروں کے لیے استعمال کیا ہے کہ جو انبیاء اور ان کی جماعتوں کے مقابلہ
میں حق کی مخالفت کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ اور اعتصام بحبل اللہ نیک کاموں کے لیے جمع ہونے
۴۳۸
کے متعلق فرمایا ہے ۔ اجتماع کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے ۔ قُلْ لَيْنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنِّ
ربنی اسرائیل : ۸۹) اس آیت میں دین کے خلاف کوشش کرنے والوں کے لیے اجتماع کا لفظ استعمال
ہوا ہے اور دوسری جگہ نیک کاموں کے لیے جمع ہونیوالوں کے متعلق فرمایا۔ وَاعْتَصِمُوا الجبل
اللهِ جَمِيعاً (آل عمران (۱۰۴) الـ (۱) اتفاق و اتحاد اپنے اصلی اور وسیع معنوں میں دنیا میں نہیں ہو یا میں نہیں ہو سکتا۔
اور یہ حالت کسی جماعت میں پائی جانی ناممکن ہے۔ اگر چہ یہ لفظ عربی زبان میں بھی استعمال ہوتے ہیں میگر
مجاز و استعارہ کے طور پر اور قرآن کریم نے جو لفظ بیان فرماتے ہیں ۔ ان میں جیسی خوبی ہے ۔ وہ دوسرے
الفاظ میں نہیں ہے کیونکہ ان میں بتا دیا گیا ہے کہ انسان کسی حد تک جمع ہو سکتے ہیں بلکہ ان میں یہ بھی بتا دیاگیا ہے کہ لوگوں کے
جمع ہونے کی کیا غرض اور کیا غایت ہے مثلا اعتصام بحبل اللہ کے لفظ جو یکی کیلئے مستعمل ہی اپنے اندر تمام باتیں کھتے ہیں۔
اتحاد و اتفاق کیا ہے ۔ لوگوں کا ہم شکل ۔ ہم آواز ہو جانا۔ ان کے اخلاق - علوم - لباس - عادات -
انگیں عمریں، چلنا بیٹھنا۔ غرض کہ ہربات کا ایک ہوجانا ،لیکن تمام دنیا یا ایک قوم یا ایک ملک کے
لوگوں کا ایسا ہونا تو ایک طرف رہا۔ دو شخص بھی اس قسم کے نہیں مل سکتے ، خواہ دو شخصوں میں کتنی ہی
یگانگت ہو ۔ پھر بھی ان دونوں میں بہت سی باتوں میں اختلاف ہو گا ۔
ایک قد اور ایک عادت ۔ ایک رسم کے پابند۔ اور ایک لباس ایک زبان ہونا بالکل ناممکن ہے۔ مذہب
میں بھی یہ بات نہیں ہو سکتی ۔ اجمالی طور پر تو ہو سکتا ہے۔ مگر مفصلاً نہیں ہو سکتا۔ اور روحانیات میں بھی
ہے مگر
ایک دوسرے میں اختلاف ہوتا ہے۔ ہم صحابہ میں دیکھتے ہیں کہ با وجود بدرجہ انتہا متحد ہونے کے ایسا
اختلاف ان میں بھی تھا۔ پھر خدا تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی چھوٹی سے چھوٹی چیز میں بھی اختلاف موجود
مثلاً انسان کا انگوٹھا ہے کتنی چھوٹی چیز ہے ۔ مگر کسی انسان کے انگوٹھے کے نشان دوسرے شخص
کے نشان سے ہرگز نہیں ملتے اور خواہ کوئی شخص کتنے ہی فریب کرے اپنے انگوٹھے کے نشان کو نہیں بدل
سکتا۔ پس جب ساری دنیا میں اختلاف ہے۔ اور خدا کی ساری مخلوق میں اختلاف ہے اور کوئی ایک
چیز دوسری سے ایسی نہیں ملتی کہ انمیں کچھ نہ کچھ فرق نہ رہے۔ تو پھر جس قسم کا لوگ اتفاق چاہتے ہیں
وہ کیسے ہو سکتا ہے۔ اور ساری دنیا ایک رنگ میں کیسے رنگی جا سکتی ہے ۔ پھر جبکہ اسی اختلاف کی
وجہ سے دنیا علوم و فنون میں ترقی کر رہی ہے۔ اور یہی وہ چیز ہے۔ جو مختلف قابلیت کے لوگوں
کی قابلیتوں کا اظہار کرتی ہے۔ اسی نے محمد صلعم و محمدصلی الہ علیہ وسلم بنایا۔ اور اس نے ابو جہل کو ابوجہل محمد علم کو محد
بنایا لیس اختلاف تو ترقیات کا زینہ ہے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ جس قسم کا لوگ اتفاق بتاتے ہیں۔ ایسا
نہ ہو سکتا ہے اور نہ کوئی مفید چیز ہے، بلکہ اصل اتفاق کیا ہے ۔ یہ کہ ایک مرکز پر جمع ہو جانا اور کچھ
۴۳۹
اصول ہیں جن کو مان لینا ۔ اس کو متفق ہونا کہتے ہیں ہیں اس تمام گفتگو سے یہ ثابت ہوا۔ کہ ہر ایک بات میں اور
ہر ایک رنگ میں ایک ہو جانا ناممکن ہے۔ لیکن ایک خاص مرکز پر کسی خاص مقصد کے لیے جمع ہو جانا
ممکن ہے اور اسی جمع ہونے کو اتفاق یا بالفاظ دیگر اعتصام بحبل اللہ کہتے ہیں۔ اور یہ ایک اتفاق کی
صورت ہے۔ پس آج میں نے یہ بتایا ہے کہ اسلام کے نزدیک کسی مقصد کے لیے لوگوں کا جمع ہو جانا
اتفاق ہے ۔ اور وہ مقصد خدا اور خدا کی حبل سے تعلق ہے ۔ آج میں باقی مضمون کو چھوڑتا ہوں ۔
انشاء اللہ آئندہ بتاؤنگا اور اس کی تشریح کرونگا کہ اس کے حصول کے ذرائع اور اتفاق کی عملی صورتیں
کیا ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم ان باتوں کو سمجھ کر ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں ۔ آمین
الفضل ۲۷ متى ته )