وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللہِ جَمِیْعًا

۴۴۴
82
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا
فرموده ۱۴ رمتی نشانه )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
(
میں نے پچھلے جمعہ بیان کیا تھا کہ کس طرح دنیا کے حالات پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اتفاق کا
ذریعہ ایک ہی ہے ۔ جب لوگ جب لوگ ایک چیز پر جمع ہوتے ہیں۔ تو ان لوگوں کی نسبت جو کسی چیز پر جمع نہیں ہوتے
ان میں زیادہ اتفاق و اتحاد ہوتا ہے۔ اور یہ بھی ثابت ہے کہ جتنا تعلق زیادہ قریب کا ہو۔ اتناہی زیادہ آپس
میں محبت اور تعلق ہوتا ہے ۔ مثلاً ایک باپ کی اولاد میں زیادہ محبت ہو گی۔ بہ نسبت ایک دادا کی اولاد ہونے
کے۔ اور ایک دادا کی اولاد میں زیادہ محبت ہوگی بہ نسبت ایک پردادا کی اولاد کے۔ اور پھر اسی طرح تعلق
وسیع اور کم مؤثر ہوتا جائے گا۔
یں نے بتایا تھا کہ قرآن کرم نے اس نکتہ کو پیش کیا ہے۔ اور بجائے اتحاد و اتفاق کا حکم دینے کے
یہ کہا ہے کہ وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا (ال عمران : ۱۰۴) کہ تم سب ایک چیز سے تعلق
پیدا کرو۔ اور اس حکم میں قیام اتفاق و اتحاد کاطریقی بھی بتا دیا ۔ دوسرے مذاہب کی طرح محض اتفاق کا حکم اعظم میں قیام و اتحاد
نہیں دیا۔ بلکہ ساتھ طور و طریق بھی بتا دیا۔
آج میں یہ بتانا چاہتا ہوں۔ کہ یہ اصل جو ایک چیز پر جمع ہوں۔ ان میں زیادہ محبت و تعلق ہوتا ہے
یہ کیا ہے ۔ قرآن کریم نے ہمیں جس رسہ کے پکڑنے کا حکم دیا ہے۔ وہ ایسا رسہ نہیں ۔ جیسے سوت وغیرہ کے
رسے ہوتے ہیں۔ اس میں ہمیں سوت اور سن کے رسہ کی طرف متوجہ نہیں کیا گیا ۔ بلکہ ہمیں ایسے رستے کے
پکڑنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ جو اپنے اندر ہزاروں تعلیمیں رکھتا ہے جب ایک خاندان کے لوگوں کو کہیں
کہ وہ رستہ پکڑیں۔ تو مجموعی حالت میں اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ اس ایک رسہ کو جو مختلف ذرات سے بنا
ہوا ہے۔ پکڑ لو ، لیکن ایک ایسی چیز کے پکڑنے کا حکم جو نہ صرف ایک چیز ہو بلکہ اپنے اندر ایسی بہت سی

الولدي
باتیں رکھتی ہو جن میں سے ہر ایک کو کپڑنا چاہیئے تواس کی مختلف حالت ہے یہ محض نام کا بھی ایک اثر ہوتا ہے
مثلاً ہندوستانی ہندوستانی ہونے کی وجہ سے جتھا کرتے ہیں۔ انگریز انگریز ہونے کی وجہ سے یہ بھی اشتراک کہلاتا
اور یہ ایک فطری امر ہے۔ جو کسی تعلیم کا نتیجہ نہیں۔ بلکہ فطرت کا وہی قاعدہ یہاں کام کرتا ہے جوئیں اوپر ہے۔ اور یہا
بیان کر آیا ہوں ، لیکن جب تعلیم کا سوال ہو۔ تو صرف یہ کہ دینا ہی کافی نہیں ہوتا ۔ بلکہ اس پر عامل اور اس
کا پابند ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔ اگر چہ تعلیم کے متعلق بھی یہ بات ہوتی ہے ۔ مثلاً جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم
قرآن کو مانتے ہیں۔ ان میں بھی ایک جتھا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر دیکھ لو جب لوگ گاڑی میں چڑھتے
ہیں ۔ تو مسلمان مسلمانوں سے مانوس ہونگے ۔ اور ہندو ہندوؤں سے۔ اس معاملہ میں اتحاد نظر آجاتا ہے
لیکن جبل اللہ کے پکڑنے میں ایک دوسرا اشارہ یہ ہے کہ اس میں ایسی تعلیمات ہیں جو اتحاد کی طرف
ہیں۔ سوت کے رہتے کو کپڑنا صرف ظاہری اتحاد کی طرف متوجہ کرتا ہے، لیکن قرآن کا پکڑنا باطنی
راجع
حالت کو بھی درست بنانے کی ضرورت جتاتا ہے۔
دوسرامیم
آب میں اس تفصیل کی طرف توجہ کرتا ہوں کہ باطنی اتحاد کے لیے کونسی تعلیمات ہیں جن کے ذریعہ
قرآن کریم اتفاق پیدا کرتا ہے ۔ پہلا اتفاق نام کے ذریعہ پیدا ہوتا ہے۔ دوسرا تعلیم کے ذریعہ اس حصہ
مضمون کے بیان کرنے سے پہلے یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ ہر ایک مشکل کے حل کے لیے دو طرح
غور کیا جاتا ہے ۔ اول اس طرح کہ جس چیز کے باعث نقص : نقص پیدا ہوا اور وہ سی امر میں روک ہو۔ اس کو
دور کر دیا جائے تاکہ وہ روک رستہ میں حائل ہی نہ ہو ۔ لیکن یہ علاج کل یہ علاج مکمل علاج نہیں ۔ بلکہ مکمل اس
وقت ہو گا کہ اگر یہ بھی معلوم کر لیا جائے کہ اگر وہ نقص پیدا ہو جائے ۔ تو اس کو کس طرح دور کیا جائے
اس حقہ کے ملنے کے ساتھ علاج مکمل ہوتا ہے صحت انسانی ہی سے متعلق اگر ہم کیا دیکھیں تو ہم اس طب دیکھیں۔
کو مکمل نہیں کہیں گے جو صرف بیماری کے آنے سے بچاتے ۔ بلکہ طب کامل وہی ہوگی۔ جو یہ بھی بتائے
کہ جب بیماری پیدا ہو جاتے۔ تو اس کے دفع کرنے کا یہ طریق ہے ۔
اسی طرح اتحاد کے متعلق بھی انہی باتوں کی ضرورت ہے ۔ اول تو یہ کہ ایسے طریق ہوں۔ جن پر
چل کر اتحاد و اتفاق پیدا ہو، لیکن اگر نا اتفاقی پیدا ہو جاتے۔ تو اس کو دور کرنے کے لیے فلاں فلاں طریق
ہیں ۔ جب یہ دونوں حصے ہوں تو پھر اعلیٰ درجہ کی تعلیم؟ جہ کی تعلیم ہوگی۔
ہم دنیا میں غور کرتے ہیں کہ نام میں جمع ہونے کے لیے کسی خاص کتاب کے ماننے والوں کی تخصیص
نہیں بلکہ ہر ایک شخص جو ایک کتاب کو ماننے والا ہے ۔ وہ دوسرے کے ساتھ جو اس کتاب کو ماننے کا
دعوی کرتا ہے۔ ایک حد تک متفق ہوگا ۔ اسمیں قرآن کریم کی تخصیص نہیں۔ قرآن کو ماننے والے آپس میں

۴۴۶
اتحاد
نام کے لحاظ سے متحد ہونگے۔ اور انجیل کو ماننے والے آپس میں وید کے پیرو آپس میں گویا اس ذریعہ سے بھی
د ہو سکتا ہے۔ قرآن کریم نے اعتصام بحبل اللہ کے لیے دونوں اصولوں کو لیا ہے حفظ ما تقدم بھی
بتایا ہے ۔ اور یہ بھی بتایا ہے کہ اگر نا اتفاقی ان حفظ ما تقدم کے احکام پر عمل نہ کرنے سے یا تھوڑا عمل کرنے
سے پیدا ہو جائے۔ تو اس کے دفعیہ کا کیا علاج ہے ۔
اب میں سب سے پہلے اس اصل کو لیتا ہوں جس کے اختیار کرنے سے اختلاف پیدا ہی نہیں ہوتا
اور پھر بتاؤں گا کہ اگر ہو جائے تو اسے کس طرح دور کرنا چاہتے ۔
پہلی بات جو قرآن کریم بیان کرتا ہے یہ ہے کہ انسان مان لے کہ اختلاف کبھی مٹ نہیں سکتا ۔ یہ پہلا
گھر ہے اختلاف سے بچنے کا۔ بظاہر لوگ یہ سنکر حیران ہونگے۔ کہ اتحاد کے قیام کے لیے یہ بات کیسے
ضروری ہو سکتی ہے کہ یہ خیال کرلیا جائے کہ اختلاف نہیں مٹ سکتا، لیکن در حقیقت بات یہی ہے اور
قرآن کریم نے اس پر بہت زور دیا ہے۔ اور اس بات کو نہ ماننے ہی کی وجہ سے اختلاف ہوتا ہے۔ قرآن
کریم نے بار بار بیان فرمایا ہے کہ ہر چیز میں اختلاف نظر آتا ہے ۔ حتی کہ مومنوں میں بھی اختلاف ہے
اور انبیاء میں بھی اختلاف ہوتا ہے۔ جیسا کہ فرمایا ۔ تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ
المبقرہ :۲۵۴) کہ یہ رسول ہیں ۔ ان میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ۔ اور فضیلت ایک
ایسا امر ہے جو بغیر اختلاف کے حاصل ہی نہیں ہوتا ۔ فضیلت ایک چیز کو دوسری پر اسی وقت ہوگی
جب ان میں اختلاف ہو گا۔ پس اس طرح نبیوں میں بھی اختلاف ہوتا ہے۔ ایک زیادہ کامل ہوتا
ہے ایک کم۔
میں نے ایک دفعہ لکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم کے بعد کوئی بزرگ اس حدکمال کو نہیں پہنچا
یس پر پہنچ کر نبوت حاصل ہوتی ہے۔ اس پر بہت ہنسی اُڑائی گئی کہ گویا مرزا صاحب سے پہلے سب
لوگ ناقص الایمان تھے لیکن نادانوں نے نہ سمجھا۔ اس میں نقص کا سوال نہیں۔ بلکہ یہاں یہ بات ہے ، کہ
با وجود کامل ہونے کے پھر بھی جو اوپر کا درجہ ہے ۔ اس کے لیے ایک اور کمال ہونا چاہیتے مسئلہ فضیلت ہی
کو لو۔ حضرت موسی پر نبی کریم صلی اللہ علیہ سلم کو فضیلت حاصل ہے۔ مگر حضرت موسی ناقص نبی نہ تھے لیکن
اس میں بھی شک نہیں کہ کچھ نہ کچھ کی ضرور تھی۔ تبھی نبی کریم جن میں یہ کی نہ تھی حضرت موسی سے افضل
ٹھرے۔ یہ ایک نسبتی امر ہے ۔ اگر الوہیت کو مد نظر رکھا جائے۔ تو رسول کریم ناقص تھے اور آپ میں کوئی
بات بھی الوہیت کی نہ تھی۔ اس طرح بجز خدا کی ذات کے کمی کامل سے کام میں بھی ہوتی ہے قرآن کریم
فرماتا ہے بعض کو بعض پر فضیلت ہوتی ہے ۔ ایک بڑا ہوتا ہے اور ایک اس سے بھی بڑا ہوتا ہے ۔

۴۴۷
ایک اچھا ہوتا ہے۔ ایک بہت اچھا ہوتا ہے اور اسی طرح ایمان کے بھی درجے ہوتے ہیں۔ اور مومن کی بھی
یہی حالت ہوتی ہے بعض بہت اعلیٰ ہوتے ہیں۔ اور بعض اعلیٰ ہوتے ہیں۔ پھر نہ صرف انبیاء و مومنین میں
ہی تفاوت درجہ اور ایک کو دوسرے پر فضیلت ہوتی ہے، بلکہ کفار میں بھی مختلف درجات ہوتے ہیں
کوئی بڑا ہوتا ہے۔ کوئی چھوٹا اور ایک کفار ایسے ہوتے ہیں۔ جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
كَالأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ (الفرقان : ۴۵) پھر اور چیزوں کے متعلق فرمایا ۔ مُختلِفٌ الْوَاهَا
(فاطر (۲۸) پھر اس اختلاف کو ہر چیز کی حالت میں بلاتا اور دکھلاتا ہے۔ مثلاً پھلوں ہی کو دیکھو کچھے
کے کے اختلاف کو چھوڑ کر دیکھو کہ بعض بیٹھے ہوتے ہیں۔ بعض ترش پھر زمینیں ہوتی ہیں۔ ان کی مختلف
استعدادیں ہوتی ہیں بعض کی پیدا وار اچھی ہوتی ہے بعض کی اچھی نہیں ہوتی۔ پھر انسانوں اور زمین اور زمینی چیزوں ہی میں
یا ختلاف نہیں بلکہ ملائکہ تک میں ہے بعض درجہ کے لحاظ سے چھوٹے اور بعض بڑے ہوتے ہیں غرض نہیوں کے درجہ میں اختلاف
مومن و کافریں اختلاف منافقوں کی حالت میں اختلاف ۔ جانوروں میں۔ پرندوں چرندوں درندوں میں اختلاف
پھر نباتات جمادات میں اختلاف موجود ہے۔ کوئی ایک چیز نظر نہیں آتی ۔ جو اس اختلاف سے بری ہو۔
اور اس اختلاف کو قرآن کریم تسلیم کرتا ہے اور اس کے متعلق فرماتا ہے کہ یہ ہماری طرف سے پیدا کیا گیا
ہے۔ جیسا کہ فرمایا - فَضَلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ ربنی اسرائیل : ۲۲) اور الوَزْنُ يَومَشِدن
الحق (الاعراف : 9) ہر ایک کے وزن دوسرے کے وزن سے الگ ہونگے ۔ پھر اس کو قائم کرتا ہے اور
فرماتا - لَا تَسْتَلُوا عَنْ أَشْيَامَ (المائده : ۱۰۲) کہ قرآن کے نزول کے زمانہ میں زیادہ سوال نہ
کر کیونکہ اگر ب باتیں بیان کردی جائیں تو پر تمہیں ایک حد تک اختلاف کا موقع نہ رہے گا۔ ہم نے ایک
حد تک بتا دیا اور باقی کو تمہیں پر چھوڑ دیا۔ اس طرح گویا کہ اختلاف کے قیام پر زور دیا۔ پس اختلاف
ہے اور ضروری ہے، لیکن جو اس اختلاف کو ٹانا چاہتا ہے۔ وہ غلطی کرتا ہے۔ کیونکہ یہ تو مٹ نہیں سکتا
اور اس کا رہنا ضروری ہے ۔ اس طرح گویا ہے اتفاقی پیدا ہوتی ہے۔
یہ بہت بڑا گھر ہے ۔ اب میں اس کے متعلق بتاتا ہوں کہ جب یہ تسلیم کر لیا جاتے کہ اختلاف رہے
گار تبھی اتحاد ہو سکتا ہے ۔ غور کرو۔ اگر اختلاف نہ ہوتا ۔ سب کا ایک رنگ ہوتا ۔ سب کی ایک خواہش اور
سب کے ایک ہی جذبات ہوتے تو سب کا ایک ہی پیشہ ہوتا ۔ دنیا کسی قسم کی ترقی نہ کر سکتی۔ سائنس کی
ترقی اختلاف کا نتیجہ ہے۔ جب آکسیجن اور نائٹروجن جو دونوں مختلف چیزیں ہیں نہ ملتیں تو پانی کہاں
سے آنا۔ کیونکہ یہ دونوں جو مختلف ہیں۔ میں تو پانی بنے ۔ آگ نہ ہو۔ یا پانی نہ ہو ۔ سردی یا گرمی نہ
ہو تو فصلوں کا تیار ہونا کس طرح ہو اور یہ اختلاف ہی بتاتا ہے کہ لوگوں کی طبائع میں اختلاف رکھا گیا ہے

۴۴۸
۔
اور اسی سے لوگ مختلف چیزوں کو حاصل کرتے ہیں۔ اور مختلف پیشوں میں لگتے ہیں۔ اگر اختلاف نہ ہوتا۔
تو لوگ ایک ہی پیشہ کے پیچھے لگے رہتے اور دنیا ان تمام اشیاء سے محروم ہوجاتی پھر علوم کسے پیداور
مدون ہوتے جبکہ سب کا ایک ہی میلان اور ایک خیال ہوتا اس سے ثابت ہوا کہ اختلاف ضروری ہے۔
ہے۔
پس جب تک مختلف اشیاء کی مختلف حالتیں نہ ہوتیں ۔ اس وقت تک کسی قسم کی ترقی نہ ہوتی۔ ترقی کے
لیے اختلاف ضروری ہے ۔ اگر اختلاف کو مٹا دیا جائے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ دنیا کی ترقیات کو مٹا دیا جانے
اصل میں فساد پڑتا ہی تب ہے، جب اختلاف کو مٹانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اور ترقی کے راستہ میں رکھیں
کھڑی ہو جاتی ہیں، لیکن اشیاء متقابل تب ہی کھڑی ہوتی ہیں۔ جب ان کے رستہ میں روک ہوتی ہے جب
بوائلر پھٹتے ہیں۔ تو ان کی کیس کے نکلنے کے رستے بند ہو جاتے ہیں پس اس سے ثابت ہوا کہ جو اس قسم کا
اتفاق کرتا ہے اور فساد کو مٹاتا ہے ۔ وہی فساد کو بڑھاتا ہے۔ اس نکتہ کے نہ سمجھنے کی وجہ نا اتفاقی ہوتی
ہے ۔ دوستوں کا اتفاق کی طرح ہوتا ہے ؟ اس طرح کہ ان میں اختلاف ہوتا ہے ، لیکن اگر کوئی شخص اپنے
دوست سے اتفاق کے لیے اس اختلاف کو مٹاتے ۔ اور چاہیے کہ جیسا لباس میں پہنتا ہوں۔ وہ پہنے،
جو خوراک میں کھاتا ہوں وہ کھاتے جو پڑھتا ہوں وہ پڑھے جو لکھتا ہوں وہ لکھے اور جس طرح پڑھتا
اور جس طرح لکھتا ہوں ۔ اس طرح پڑھے اور لکھے۔ اور جب چلوں چلے ۔ اور جہاں جاؤں جائے۔ اور
جب بیٹھوں اور جس طرح بیٹھوں بیٹھے اور جب لیٹوں لیٹے ۔ اور جب سوؤں سوئے ۔ اور جب
جاگوں نوں
جاگے توتم ہی خیال کرو کیا اس محرو- کیا اس اختلاف کے مٹانے سے ان میں اتحاد ایک دن بھی رہ سکتا ہے ۔
ایسا شخص جس سے یہ توقع رکھی جائیگی ۔ ایک ہی دن میں گھبرا جائیگا اور کہے گا کہ میں تیرا کوئی بندر ہوں
کہ تیرے اشاروں پر ناچوں لیپس ان میں اتحاد کب رہ سکتا ہے ۔ اسی وقت جب جائز اختلاف کو رہنے
دیا جائے اور جب اختلاف کو ہر رنگ میں مٹانے کی کوشش کی جائیگی ۔ اسی وقت اختلاف ہوگا۔
پس اس سے ثابت ہوا کہ اختلاف تب ہوتا ہے ۔ جب اختلاف کے وجود کو تسلی وجود کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔ اگر
مان لیا جائے کہ اختلاف ہو سکتا ہے ۔ تو پھر آپس میں اختلاف نہیں ہوگا، لیکن یہ حالت ہو کہ ایک کے
تبلیغی جلسہ کب ہوا اور کہاں ہو۔ اور دوسرا اس کا مخالف ہوں۔ اور پہلا اپنے خیال پر مصر رہے۔ اور دوسرا
اپنے پر اب ظاہر ہے کہ اس سے اختلاف بڑھے گا، لیکن اگر ایک شخص اصرار چھوڑ دے۔ تو پھر
اختلاف نہیں ہو سکتا ۔
یہ ظاہر ہے کہ دونوں کی حالتیں مختلف ہیں۔ دونوں کی فصلیں مختلف ہیں۔ مگر جب دونوں
اپنی بات پر مصر رہتے ہیں۔ اور اس صورت میں اختلاف کو مٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح کبھی

۴۴۹
نہیں مٹ سکتا لیکن اگر ایک اپنی جگہ سے اس وقت ہٹ جائے۔ اور پھر نرمی سے سمجھائے۔ تو اختلاف مٹ
سکتا ہے۔ گھر میں میاں بیوی کے تعلقات ہوتے ہیں ۔ دونوں کے مزاج میں اختلاف ہے۔ ایک مکان میاں
کو پسند ہے ۔ بیوی کو نہیں ۔ اب بیوی کے کہ ہم تو یہاں نہیں رہتے۔ یا بیوی کو ایک لباس پسند ہے اور
میاں کو نہیں، پھر اختلاف ہوگا اگر دونوں یہ چاہیں کہ ایک کے خلاف دوسرا نہ ہو۔ اور ایک دوسرے کی پسند
کو پسند کرے تو اختلاف بڑھے گا۔ مگر اگر با وجود پسندیدگی کے وہ سمجھ لیں کہ یہ اختلاف ہوتا ہی ہے تو پھر
ناراضگی کی کوئی بات نہیں رہے گی۔ مگر مفید اختلاف ضروری ہوتا ہے۔ مثلاً کا بیا۔ آتے ہیں جو انبیاء
کی بعثت پر اختلاف ہوتا ہے۔ نادان لوگ انہیں ما انہیں مطعون کیا کرتے ہیں۔ مگر نہیں جانتے کہ وہ اختلاف
ضروری ہوتا ہے ۔ دیکھنا یہ چاہتے کہ اختلاف جو ہے وہ حق پر ہے کہ ناحق پر۔ اگر حق پر۔ تو ہونا چاہیتے
اگر نا حق پر تو کوئی پرواہ نہیں کرنا چاہیئے ۔ دیکھو مرض اور دوا کا اختلاف حق ہے ۔ ایک مریض ہے۔ او
اس کی مرض کو توڑنے کے لیے دوائی دی جائیگی ۔ اور یہ ایک اختلاف ہے۔ لیکن یہ جائز ہے ۔ اس کا نام
تفرقہ ڈالنا نہیں، بلکہ یہ تو تفرقہ مٹانا ہے۔ کیونکہ اس کے بغیر زندگی محال ہے ، لیکن اب اس بات کی ضرورت
ہے کہ تفرقہ و اتحاد کی حد بندی کی جائے تاکہ معلوم ہوجائے کہ کہاں تک تفرقہ رہے تو مر نہیں۔ اور اگر
اس سے بڑھے تو مضر ہوگا کیونکہ نیکی کے کام بھی اگر مد کے اندر نہ ہوں تو بڑے ہو جاتے ہیں۔ نماز اچھا کام
ہے ، لیکن سورج کے نکلتے وقت منع ہے۔ عید کے دن شیطان روزہ رکھتا ہے۔ خرچ کرنا اچھا ہے۔
لیکن جو لوگ حالت کو مد نظر رکھ کر خرچ نہیں کرتے اور بے دریغ خرچ کرتے چلے جاتے ہیں ان کو قرآن
اخوان الشیاطین کہتا ہے بعض حالتوں میں اختلاف کا مٹانا ہی اختلاف ڈالنا ہوتا ہے اور قرآن کریم
نے بنا دیا کہ لوگوں کے حالات مختلف ہوتے ہیں ۔ اگر اس کا خیال نہ رکھا جائے۔ تو فساد کا موجب ہوتا ہے
اور یہ غلطی ہے ۔ بلکہ چاہیئے کہ حالت و مزاج کو مد نظر رکھو ۔ اخلاق و عادت کا خیال رکھو۔ جب یہ ہوگا تو
اختلاف مٹ جائے گا۔ اور جب یہ خیال کیا جائیگا کہ یہ اختلاف رہنا ضروری ہے۔ اور خدا کی طرف سے
پیدا کیا گیا ہے۔ تو کوئی اختلاف نہ ہوگا ۔ اور اس اختلاف کا مٹانا اسی اتحاد کو توڑتا ہے ۔ آج میں اسی حصہ پر
بیان ختم کرتا ہوں ۔ اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ۔ تو اگلے جمعہ آئندہ حصہ پر بیان کرونگا
الفضل ۳ جون ر جون ته )

آج 10 میں سے 10 باقی