اعتصام بحبل اللہ
۴۵۴
84
اعتصام بحبل الله
فرموده ۲۸ رمتی ته)
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
یں نے پچھے جملوں میں وبائی اتحادکے تعلق اصول اور گرکے طور پر قرآن کری سے بیان کی ہیں۔
جن کو مد نظر رکھنے سے اتحاد کی بنیاد مضبوط ہو سکتی ہے۔ اور اختلاف مٹ سکتا ہے ۔ آج میں تیسرا گھر جو
قرآن : کریم سے معلوم ہوتا ہے۔ بیان کرتا ہوں پہلی دونوں باتیں حکمت کی باتیں ہیں جن میں سے پہلی یہ ہے
کہ انسان کو کبھی اس طرح مامون نہیں ہونا چاہیے کہ وہ خیال کرے کہ وہ خطرے سے محفوظ ہے
مومن کی علامت ہے کہ وہ خطرے سے محفوظ ہو، لیکن پھر بھی اپنے کو خطرے سے محفوظ نہ سمجھے جب و
تک یہ نہ ہو مومن نہیں۔
دوسری بات یہ ہے کہ اختلاف کو دور کرنے کے لیے اختلاف کا وجود تسلیم کرناضروری ہے یعنی
یہ تسلیم کر لیا جائے کہ اختلاف رہے گا۔
آج میں تیسری بات بیان کرتا ہوں جس کے متعلق قرآن کریم سے ہی استدلال ہوتا ہے۔ اگر چہ وہ
چھوٹی سی بات سمجھی جائیگی۔ مگر بہت سی چھوٹی باتیں اپنے نتائج کے لحاظ سے بڑی ہوتی ہیں۔ وہ اصل
یہ ہے کہ ہر معاملہ میں موازنہ کیا جائے۔ اور جو چیز جتنی ہو اس کو اتنا ہی درجہ دیا جائے ۔ عام طور پر
لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ایک بات کو سمجھتے ہیں مگر حقیقت میں نہیں سمجھتے ۔ ہندسوں میں چھوٹے بڑے
کو خوب سمجھتے ہیں۔ کوئی نہیں جو دو کو چھوٹا اور ایک کو بڑا کے، لیکن تعداد کو اگر جانے دیں تو عام طور
پر لوگ چھوٹی چھوٹی چیزوں کو لیتے اور بڑی کو ترک کرتے ہیں ۔ قرآن کریم نے شرع کی بنیاد بھی اس امر پر
رکھی ہے کہ وہ چیز اختیار کرو جس میں نفع زیادہ اور نقصان کم ہو۔ یہ کہنا کہ کوئی چیز مطلق نقصان دہ ہے
۴۵۵
غلط ہے۔ گندی سے گندی چیز میں بھی کچھ نہ کچھ نفع ہوتا ہے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ اس کے نفع کو نہ سمجھ سکتے
ہوں ۔ پس یہ حقیقت ہے کہ بڑی سے بڑی چیز بھی قلیل سے قلیل نفع رکھتی ہے۔ مثلاً بدیاں ہیں فیسق و
فجور ہیں۔ یہ تمام مضر اور نقصان دہ باتیں ہیں۔ مگر جیسا کہ خدا نے شراب اور جوتے کے متعلق فرمایا :
إِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا البقرة : ۲۴۰ ) ان چیزوں میں بھی نقصان ہے، لیکن ان کے
اثرات جب ان کے مرتکبین پر ظاہر ہوتے ہیں تو وہ دوسروں کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہو جاتے ہیں
پس نفع و نقصان کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بھی اپنے ہاں موازنہ رکھا ہے جس سے ظاہر
کرتا ہے کہ کتنی بھلاتی ہے یا کتنی بُرائی ۔
امن اور اتحاد کے لیے بڑی بات یہ ہے کہ ہر ایک چیز میں برائی اور بھلائی دیکھی جاتے جس میں
زادہ بھلائی ہواس کو قبول اور دوسری کوترک کر دیا جائے۔ بہت لوگ ہوتے ہیں کہ اس بات کا اندازہ نہ
کر کے ٹھو کر کھاتے ہیں۔ مثلاً ایک شخص نے دس روپیہ کسی سے لینے ہیں جو دیتا نہیں۔ اس طرح مقروض
کا ایمان خراب ہوتا ہے مگر جس شخص کا روپیہ واجب ہے۔ وہ اس سے مطالبہ کرنے میں حد سے متجاوز
ہو جاتا ہے۔ اور دس روپیہ کی خاطر اتحاد و اتفاق کو قربان کر ڈالتا اور فساد کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔
اب ظاہر ہے کہ جب دس دس روپیہ کی خاطر فساد پڑنے لگیں۔ اور بڑھتے جائیں۔ تو اتحاد کا وجود نہیں
رہ سکتا۔ اور سیاست تباہ ہو کر جماعت خاک میں مل سکتی ہے۔
پس تفرقہ پڑنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی ہے ۔ کہ لوگ اندازہ نہیں کرتے کہ بڑی چیز کونسی
ہے اور چھوٹی کونسی۔ ایسے موقع پر بعض لوگ کہا کرتے ہیں۔ ہم تو حق لینا چاہتے ہیں۔ اور بعض جو اس
کے طرف دار ہوتے ہیں کہتے ہیں کہ اس کا حق دلواتے ہیں، لیکن وہ اس بات کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ
کہیں زید کا حق دلوانے میں بکر کا۔ خالد کا حق تو ضائع نہیں کرتے۔ اگر ایک شخص کا حق دلوانے میں سو
کا حق ضائع ہوا ۔ تو پھر ایک کا حق کوئی چیز نہیں۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ لوگ اس بات کو عموماً نہیں
سمجھتے۔
یہاں یہ بھی یاد رکھنا چاہتے کہ حقی بھی دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک حق بمعنی صداقت دوسرے کسی
کا مطالبہ یالین دین وہ حق جس کے معنے صداقت کے ہوتے ہیں۔ وہ تو ہر وقت اور ہر حال قابل -
اتباع ہوتا ہے۔ مگر پہلی قسم کے حق کی بہت دفعہ قربانی ہی کرنی پڑتی ہے۔ ہمیں دیکھتا ہوں کہ بعض دفعہ
سمجھدار لوگ بھی اس بات کی پروا نہیں کرتے اور آپس میں جھگڑتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دو پارٹیاں
ہو جاتی ہیں جس سے جماعت کا اتحاد ضائع ہو جاتا ہے ۔ اگر ایک شخص کسی کو گالی دیتا ہے۔ تو وہ اس کے
بسنه
۴۵۶
بدلہ میں اسلام کو قربان کرنے سے نہیں بچتا۔ یا کہتا ہے فلاں چیز میرا حق تھی میری بجائے فلاں کو مل
گئی ۔ فلاں جھگڑے میں فلاں کی مد کی گئی میری طرفداری نہ کی گئی ۔
مسلمانوں کی سیاست اس طرح مٹی سلطنت عباسیہ اس طرح تباہ ہوئی ۔ بادشاہ کو پتہ بھی نہ ہوتا کہ وزراء
کی آپس میں تلواریں چل جاتیں۔ ایک کہتا فلاں عہدہ میرا حقی ہے۔ دوسرا کہتا میرا۔ ایک دوسرے پر فتح پاتا
اور خوش ہوتا ہوتا، لیکن وہ نہیں سمجھتا تھا کہ میری فتح میری آئیندہ نسلوں کے لیے غلامی ثابت ہوگی۔ اور میری اولاد فتح
دشمنوں کی غلام ہو کر رہے گی۔ چنانچہ ان خانہ جنگیوں کا نتیجہ یہ ہوا کہ سلطنتیں تباہ ہو گئیں لیے اب ان فاتحوں ہیں
کی اولاد غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔
وہ لوگ وزارت کے لیے لڑتے اور حکومتوں اور عزتوں کے لیے ایک دوسرے- سے نبرد آزما ہوتے
تھے جس کا نتیجہ اسلامی حکومتوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوا ۔ تم میں سے بہت ہونگے جو ان وزراء کو بے وقوف
کہیں گے۔ مگر در حقیقت وہ لوگ جو گورنریوں اور ملک کے بڑے بڑے عہدوں کے لیے لڑتے تھے اتنے
بے وقوف نہ تھے۔ جتنے وہ لوگ ہیں جو چار چار پیسوں پر ایسی حرکات کے مرتکب ہوتے ہیں جن سے اتحاد
ٹوٹ جائیے۔ مثلاً کہتے ہیں کہ ۳۹ روپیہ کی بجائے ۳۸ روپیہ کیوں دیئے گئے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے
کہ ان کی اس قسم کی باتیں اسلام کی ترقی کو مدتوں پیچھے ڈال دیتی ہیں۔ وہ یہ نہیں خیال کرتے کہ وہ اسلامی عمارت وہ یہ نہیں
کی ایک اینٹ ہیں۔ اگر وہ گرینگے تو تمام عمارت پر اس کا اثر پڑے گا پس ایسے لوگ اسلام کی تباہی کے موجب
ہوتے ہیں۔ اور اسلام کو ضعف جب آئے گا۔ تو خود وہ بھی تباہی سے نہیں بیچ سکتے۔ پس وزراء عباسیہ نے
اگر لڑائیاں کیں ۔ توحکومت کے لیے کیں۔ مگر میاں تو کوئی حکومت نہیں۔ پھر لڑائی ہو تو کیوں؟ اگر ہو تو کیادہ
اچھے نتیجے پیدا کرے گی۔ اگر وہ لوگ ایسا نہ کرتے ۔ تو مسلمانوں کو جو دن آج دیکھنا پڑا۔ نہ دیکھنا پڑتا ۔
4
پس جماعت کی ترقی اتحاد سے ہوتی اور اتحاد قائم رہتا ہے ۔ اپنی قربانیاں کرنے سے۔ اگر کوئی قربانی کرے
تو جماعت کا اتحاد قائم رہے گا اور جماعت کی برکت سے اس کے بھی بہت سے کام عمدہ شکل میں انجام پائینگے
لیکن اگر یہ قربانی نہیں کریگا۔ تو جماعت پر اس کا اثر پڑے گا۔ اور پھر اس کا اثر اس کی ذات پر بھی پڑے گا۔
جماعت کی عزت بڑھے گی۔ اس کی عزت میں بھی ترقی ہوگی۔ اور وہ عزت اور نفع جو جماعت کے ذریعہ
حاصل ہو۔ بہت پائیدار عزت اور دیر پا نفع ہو گا۔ جو لوگ اس گر کو سمجھتے ہیں۔ وہ ذاتی منافع کو نہایت
خوشی سے جماعت کے فوائد پر قربان کر دیتے ہیں ۔ مومن جو خدا کے لیے قربانی کرتا ہے۔ خدا اس کو
اه تاریخ اسلام ، معین الدین ندوی حصہ سوم حالات خلافت عباسیہ
۴۵۷
ش
اچھے سے اچھا بدلہ دیتا ہے۔ اگر کوئی شخص و ں دس روپے خدا خدا کے لیے قربان کر دے۔ تو خدا اس کے لیے بہت
سے فوائد پیدا کریگا ۔ اگر ایک شخص کسی کے دس روپے دباتا ہے۔ اور وہ اس پر صبر کرتا ہے۔ اور کوئی ذلت خدا
کے لیے اختیار کرتا ہے تو خدا اس کا نعم البدل دیتا۔ اور اس کے لیے حقیقی عزت کے سامان پیدا کرتا ہے۔
ایسے شخص کا کوئی نقصان نہیں۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ ایک صحابی کو ایک شخص گالیاں دے رہا
تھا۔ آنحضرت کھڑے دیکھ رہے تھے ۔ اس صحابی نے بھی گالیوں کا جواب دینا شروع کیا تو آپ چلے گئے۔
وہ صحابی حضور کے پاس گئے اور سبب دریافت کیا ۔ تو آپ نے فرمایا کہ جب وہ شخص تمہیں گالیاں د ں گالیاں دے رہا تھا۔
اور تم خاموش تھے۔ اس وقت خدا تعالیٰ کے فرشتے تمہاری طرف سے اس شخص کو جواب دے رہے تھے لیکن
جب تم نے جواب دینا شروع کیا۔ تو فرشتے چلے گئے کہ اب یہ شخص خود جواب دینے لگ گیا لیے
پس یہ جو جھگڑے ہوتے ہیں۔ ایمان کی کمی اور اس وجہ سے ہوتے ہیں کہ اندازہ نہیں کیا جاتا کہ حق کا عالم
کہاں تک ہونا چاہیتے۔ اپنے حق کا مطالبہ کرو، جہا تک وہ اپنی حد میں رہے، لیکن اگر معاملہ و مطالبہ حد
سے گزر گیا۔ تو پھر وہ ایک ایسی صورت اختیار کر لیتا ہے جس کا اثر جماعت پر پڑتا ہے ۔
عت
یاد رکھو۔ اگر جماعت معزز ہو تو اس کا ہر ایک فرد معزز ہوتا ہے، لیکن اگر جماعت معزز نہ ہو تو اس کا
کوئی فرد یبی در حقیقت معزز نہیں ہوتا تم انگریزوں کو دیکھو۔ ان میں سے بہت سے ہیں کہ وہ اپنے وطن میں
نهایت ذلیل اور کس مپرسی کی حالت میں ہوتے ہیں۔ مگر وہ یہاں معزز ہیں کیونکہ وہ ایک معزز قوم کے افراد
ہیں ۔ ان کی شہادت کی وہ قدر ہے کہ تمہارے مال و دولت علم معقل ۔ ان کے مقابلہ میں کام نہیں آسکتے۔ میاں
کہ دیا جاتا ہے کہ جو کچھ یہ کہتا ہے ۔ بیچ ہے اس لیے کہ یہ ایک معزز قوم کا فرد ہے۔ دیکھو اگر چہ ہماری جما
ایک چھوٹی سی جماعت ہے، لیکن بہت مواقع پر اس کے افراد کی بوجہ جماعت کے عزت کی جاتی ہے۔
پس جماعت کا فائدہ ایسا فائدہ ہے جو خود اس شخص کی طرف لوٹ کر آتا ہے۔ پس اس گھر کو سمجھو اور
قربانیاں کرو۔ اور ہر معاملہ میں اندازہ اور موازنہ سے کام لو۔
اللہ تعالیٰ ہم کو اس بات کے سمجھنے کی توفیق دے اور ان راہوں پر چلائے جن سے ہم میں اتفاق ہے
اور ہماری نصرت فرماتے اور ہم میں قربانیوں کا احساس پیدا کرے جس سے سلسلہ کی بڑائی قائم ہو۔ اور میں ایسی
باتوں اور ان طریقوں سے بچائے جن سے سلسلہ کی عزت میں فرق آتے "
الفضل ۱۴ جون نامه )
***
له مسند احمد بروایت مشکواة كتاب الآداب في المرفق والحياء