رمضان کے روزے

۴۵۸
85
رمضان کے روزے
(
٠١٣٣٨
د فرموده ارجون له مطابق ۲۳ رمضان ۱۳۳۵مه)
حضور انور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد آیت شریفہ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ
عَلَيْكُمُ العِيامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (البقرة (٢)
تلاوت کر کے فرمایا :
روزوں کی فلاسفی اور ان کی مغرض اور ان کے فرض کئے جانے کے اسباب و فوائد کے متعلق بہت دفعہ
ہماری جماعت کو بتایا جاتا رہا ہے۔ اور یہ ایسا مسئلہ ہے کہ علمی طور پر اس مسئلہ کے متعلق بھی کچھ اور زیادہ جاتا رہا یہ ایسا ہے علمی پراس اور
بتانے کی ضرورت نہیں ۔ کیونکہ علمی طور پر روزے کی اہمیت اور اس کی فلاسفی اور اس کے فوائد پر جماعت میں
ہمیشہ سے روشنی ڈالی جاتی رہی ہے۔ مگر کسی مسئلہ کا علمی طور پر کامل ہونا کی جماعت کے لیے کافی نہیں ہوتا
جب تک عملی طور پر بھی اس میں کمال حاصل نہ کرے۔ کیونکہ اگر علم کے ساتھ عمل نہ ہو تو علم فائدہ مند نہیں
طورپر حا نہ اکرام کے ساتھ علم نہ ہو تو ہم فائدہ مند
ہیں
ہو سکتا۔
کے
بلکہ بسا اوقات ایسا علم حسرت و اندوہ کا موجب ہوتا ہے۔ ایسا آدمی جس کو کوئی بیماری لاحق ہو جات
اور اس کے متعلق عام یہ خیال ہو کہ اس کا کوئی علاج نہیں۔ مثلاً کوڑھ کا مرض ہے۔ اب تک اس بیماری
کا یقینی علاج دریافت نہیں ہوا ۔ اور جس شخص کو حقیقی طور پر یہ مرض ہو جاتے وہ اچھا نہیں ہوا۔ اس شخص
کو صدمہ ہوتا ہے۔ مگر پھر بھی وہ صبر کرتا ہے۔ کیونکہ وہ جانتا ہے۔ کہ وہ جس مرض میں مبتلا ہے وہ لا علاج
ہے۔ لیکن بر خلاف انہیں ایک دوسرا شخص جو ایک ایسے مرض میں مبتلا ہو جس کا علاج ہے مگر کسی نرکسی
رجہ سے وہ اس علاج سے محروم رہتا ہے ۔ اس کو اس محرومی کا جو صدمہ اور اندوہ ہو گا وہ پہلے شخص سے کہیں
زیادہ ہوگا۔ مثلاً کسی ماں باپ کا کوئی بچہ مر جاتے ان کو صدمہ ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ اب ہمیں
نہیں ملے گا۔ وہ ہمیشہ کے لیے اس کو اپنے سے جدا سمجھتے ہیں ۔ سوائے مومنین کے جو ائندہ ملنے کی توقع
رکھتے ہیں، لیکن عام طور پر لوگوں کی فطرت یہی ہوتی ہے کہ وہ بچے کے متعلق سی سمجھتے ہیں۔ کہ یہ اب نہیں

۴۵۹
نہیں ملے گا۔ یہ ایک سخت صدمہ ہے۔ مگر اس کا اثر چند روز میں کم ہو جائے گا۔ مگر ایک دوسرے ماں
باپ ہیں کہ ان کا بچہ مرا نہیں، بلکہ کھویا گیا ہے۔ تو ان کا صدمہ پہلوں سے زیادہ ہو گا۔ کیونکہ ان کا بچہ مرا نہیں
اس کا ان کو علم ہے۔ اس لیے وہ اس کے ملنے کے بھی آرزومند ہیں ، مگر یہ علم ان کے لیے دُکھ اور صدمہ
کا موجب ہوتا ہے۔ ایسے ا ہے۔ ایسے لوگ جن کی اولا دم ہو جاتی ہے۔ اور ان کو اس کا علم نہیں ہوتا کہ مرگیا ہے۔ وہ
آرزو کیا کرتے ہیں۔ کہ کاش اس سے تو وہ مرجاتا تا اتنا دکھ نہ ہوتا پس ایک چیز کا علم بھی دکھ کا بھی
موجب ہوتا ہے۔
اس کا ایک اور پہلو بھی ہے۔ اور وہ یہ کہ اگر ایک شخص کو کسی کام کے متعلق علم علم نہ نہ ہوا ہو۔ اور وہ اس
میں غلطی کرے ۔ تو وہ اس قدر قابل ملامت نہیں ہوتا جس قدر وہ شخص قابل ملامت ہے۔ جس کو اس
و
کے متعلق علم ہو مگر باوجود علم کے وہ اسی غلطی کا مرتکب ہو۔
پس روزوں کے متعلق ہماری جماعت کو بہت حد تک بتا دیا گیا ہے۔ گویا اس مسئلہ میں علمی پہلو
مکمل ہے ، لیکن جب علم کے ساتھ عملی پہلو بھی مل جائے تو بہت مکمل ہو جاتے گا۔ اگر لوگوں کو روزے
کی خوبی معلوم نہ ہو اور وہ نہ رکھیں تو ان کے لیے اتنا صدمہ نہیں ہو سکتا ، مگر جن کو معلوم ہو اور وہ باوجود
علم کے نہ رکھیں ان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے اور وہ دوسروں کے نزدیک بھی زیادہ قابل ملامت ہیں۔
روزوں کا حکم بھوکا رکھنے کے لیے نہیں روزے میں جس قدر خوبیاں ہیں ۔ ان کے بیان کی یہاں حکم
گنجائش نہیں ۔ مگر مختصراً جو قرآن نے دو لفظوں میں بتایا ہے یہ ہے کہ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ - روزوں کا
حکم دینے سے خدا کی یہ غرض نہیں کہ تم بھو کے مرو۔ اور خدا تمہاری بھوک کی حالت کا تماشہ دیکھے۔ اگر یہ
غرض ہوتی تو وہ تمہارے لیے کھانے پینے کے اس قدر افراط کے ساتھ سامان کیوں پیدا کرتا۔ اس نے
تمہارے کھانے اور پینے کی ہزار ہا چیزیں پیدا کی ہیں۔ پھر روزہ کا حکم دینے سے کیا مد نظر ہے۔ فرمایا کہ
روزے کا حکم اس لیے۔ اس لیے ہے تا تم ہلاکت سے بچ جاؤ پس خدا تعالٰی نے روزے اس لیے مقرر فرماتے ہیں
تا کہ تم محفوظ ہو جاؤ۔ لیکن باوجود اس کے لوگ سستی کرتے ہیں۔
بعض لوگ تو روزوں کے معاملہ میں افراط کی طرف گئے ہیں۔ اور بعض تفریط کی طرف جو لوگ افراط
کی طرف گئے ہیں۔ انہوں نے تو یہاں تک ترقی کی ہے کہ دودھ پیتے بچوں کو بھی رونے سے رکھوا دیتے اور
ان کو دودھ نہیں پینے دیا۔ حتی کہ وہ اسی حالت میں مر گئے ۔ ایک دفعہ اخبار میں پڑھا تھا کہ گرمی کے دنوں
میں ایک لڑکی کو اس کے والدین نے روزہ رکھوا دیا۔ جب گرمی کی شدت ہوئی تو وہ لڑکی تڑپنے لگی ۔
ماں باپ نے اس کے ہاتھ پاؤں پکڑ لیے کہ کہیں جا کر پانی نہ پی لے ۔ اور وہ ساتھ ساتھ روتے بھی جاتے۔

۴۶۰
آخریڑ کی زور کر کے گھٹڑوں کی طرف گئی اور ان پر گر کر مرگئی ۔
تو جنہوں نے افراط کی انہوں نے تو یہاں تک کی اور جو تفریط کی طرف گئے ہیں وہ اچھے خاصے
موٹے ہٹے کٹے ہوتے ہیں۔ مگر روزہ نہیں رکھتے۔ جب پوچھا جائے تو کہتے ہیں کہ تکلیف ہوتی ہے ان کو
معلوم ہونا چاہیئے کہ ہم کب کہتے ہیں روزے اس لیے آتے ہیں کہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔ روزسے تو آتے
ہی اس لیے ہیں کہ تکلیف دی جائے اور وہ تکلیف بھی جو دی جاتی ہے۔ اس میں تمہارا ہی فائدہ ہے
دیکھو ایک شخص کو بخار ہو۔ اس کو کونمین دی جاتی ہے اور جب کو تین کھائی جائیگی تو منہ ضرور کرڑوا ہوگا
لیکن کوئین اس لیے نہیں کھائی جاتی کہ کھانے والے کا منہ کڑوا ہو ، ہاں منہ ضرور کڑوا ہوگا مگر بخار بھی اتر
جائے گا ۔ اسی طرح ڈاکٹر اس لیے نشتر نہیں لگا تا کہ مریض کو دکھ دے ، بلکہ اس کی یہ غرض ہوتی ہے
کہ آرام ہو، لیکن نشتر سے دُکھ پہنچنا ضروری ہے ۔ اسی طرح روزوں کی غرص یہ نہیں کہ تمہیں دکھ دیا جائے
لیکن اس میں شک نہیں کہ روزوں سے تکلیف ضرور ہوتی ہے۔ تو کیا وہ شخص دانا ہے۔ جو کونین اس لیے
نہ کھاتے کہ وہ کڑوی ہوتی ہے۔ اور اس پھوڑے میں جس نے اس کی زندگی تلخ کر رکھی ہو نشتر نہ لگانے
دے کہ اس سے تکلیف ہوتی ہے۔ کونین سے منہ کڑوا ہوگا۔ اور نشتر سے درد ہو گا۔ مگر نتیجہ اس کا یہ
ہو گا کہ تکلیف دور ہو جائیگی ۔ اس طرح روزہ بے شک تکلیف دیتا ہے لیکن یہ نشتر ہے ان ہزاروں
پھوڑوں کے دُور کرنے کا جو انسان کی روح میں ہوتے ہیں۔ و شخص جاہل ہے جو بخار سے بھنا جاتا ہے
مگر کونین اس لیے کھانے سے انکار کرتا ہے کہ منہ کڑوا ہوتا ہے یا وہ جو نشتر اس لیے نہیں لگوا تا کہ اس
سے تکلیف ہوتی ہے۔ حالانکہ ایک ایسا پھوڑا اس کو نکلا ہوا ہے۔ جو اس کے لیے ایک عذاب ہے۔ کوئین
کڑوی ہے۔ نشتر تکلیف دہ ہے۔ مگر کیا اتنا جتنا بخار اور وہ خطرناک پھوڑا پھوڑا تو وہ ہے جو اس
کو موت کی طرف لے جا رہا ہے۔ اور نشتر وہ ہے جو اس کو زندگی دیتا ہے۔
پس جو روزہ اس لیے نہیں رکھتا کہ تکلیف ہوتی ہے۔ وہ گویا علاج سے بچنا چاہتا ہے ریا وہ
جو روزہ اس طر اس طرح رکھتا ہے کہ اپنی زندگی کو ختم کر دے۔ یہ دونوں تفریط اور افراط کی راہ کوا در افراط کی راہ کو اختیار کرتے
ہیں۔ اور نادانی کرتے ہیں۔ جو اپنی جان کو ہلاک کرتا ہے ۔ وہ شریعت کا روزہ نہیں رکھتا اور جو بھوک
یا پیاس کے ڈر سے روزہ ترک کرتا ہے۔ وہ بھی شریعت کے منشاہ کو پورا نہیں کرتا ۔
اگر بھوک اور پیاس کی تکلیف سے بری ہوتے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوتے اور پھر
اگر روٹی کی ضرورت نہ ہوتی تو وہ صحابہ ہوتے مگر سب کو بھوک لگتی تھی ۔ سب سے اعلیٰ نبیوں کی شجاعت
ہے جس کو بھوک سے بچانا چاہتے تھا۔ مگر ہم دیکھتے ہیں۔ نبیوں میں سے سب سے بڑانبی محمد رسول اللہ صلی
نت

۴۶۱
للہ علیہ وسلم ہے۔ مگر وہ بھی پیٹ پر دو دو پتھر باندھے نظر آتا ہے پس اس سے معلوم ہوا کہ بھوک کی تکلیف
سے کوئی محفوظ نہیں رہ سکتا ہے۔ اگر بھوک کی تکلیف کے خیال سے روزہ ترک کرنا درست ہوتا تو انحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے روز سے معاف ہوتے۔
بعض نادان جو اپنے آپ کو تعلیم یافتہ سمجھتے ہیں ، لیکن در حقیقت جاہل ہوتے ہیں۔ کہتے ہیں ۔
روزے اس زمانہ کے لیے تھے جبکہ لوگ جاہل تھے اور وحشت ان پر غالب تھی ۔ اور وہ نفسانی جوشوں
پر قابو پاتے ہوتے نہ تھے مگر آجکل کے لوگ علمی طور پر بہت ترقی کر گئے ہیں۔ اور ہم ایسی ترقی پاگتے ہیں
کہ ہمیں ڈنڈے اور مشقتوں کے ذریعہ خدا کے جلال کا قائل نہیں کیا جاسکتا مگر ایسے لوگ نہیں جانتے کہ اگر عملی
جدوجہد کے بغیر روحانی مراتب حاصل ہو سکتے تو محمد صلی اللہ علیہ سل کے لیے یہ جد وجہد ضروری نہ ہوتی ۔ کیونکہ
ان سے زیادہ کون اپنے نفس پر قابو پاتے ہوتے ہو سکتا ہے اور علم میں کون آپ کا مقابلہ کر سکتا ہے مگر باوجود
اس کے آپ ریاضت کرتے تھے۔ پھر جنکو وحشی اور ناتعلیم یافتہ کہا جاتا ہے۔ ان کی قربانیوں کا یہ لوگ
کیا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ جو ان کو وحشی کہتے ہیں۔ یہ لوگ جو بڑے سے بڑا آئیڈیل پیش کر سکتے ہیں۔ وہ یہ ہے
کہ قوم اور ملک کی خاطر اپنی ذات کو قربان کر سکتے ہوں اگر ہم اس کو مد نظر رکھیں اور صحابہ کے جوش اور قربانیوں
کو نہ ہی بیجھیں۔ تو کیا اس کا بھی انکار کر دیا جائیگا کہ ان لوگوں نے اپنی قوم اور ملک کے لیے جو جو قربانیاں
کیں۔ ان کا عشر عشیر بھی یہ لوگ نہیں کر سکتے ۔
پس یہ تفریط کا پہلو ہے اور یہ نادانی کے خیالات ہیں۔ خدا کے احکام کو حیلے بہانوں سے ٹلا نے کی
کوشش نہ کرو۔ شریعت اسلام لعنت نہیں ہے بلکہ رحمت ہے۔ یہ فضل کی بارش ہے۔ فضلوں کی بارش
سے نادان کے سوا کوئی نہیں بھاگتا۔ کیا وہ زمیندار دانا ہے جو وقت پر ہونے والی بارش سے اپنے کھیت کو
بچانے کی کوشش کرے بلکہ وہ تو کوشش کریگا کہ تم پانی کو جمع کرے۔ اور اگر اس میں دینداری اور تقویٰ نہ
ہو۔ تو وہ یہاں تک منصوبہ کرتا ہے کہ لوگوں کے کھیتوں کا پانی بھی اپنے کھیت ہی میں ڈال ہے۔ وہ پانی کی
حفاظت کے لیے منڈیریں بناتا اور سو سو جتن کرتا ہے۔ اسی طرح اسلام خدا کا فضل ہے۔ جو شخص اس کے
احکام کی تعمیل سے بچنا چاہتا ہے۔ وہ خدا کے ان فضلوں والی شریعت کو لعنت قرار دیتا ہے۔ ورنہ کیا
وجہ ہے کہ اگر وہ شرابت کو لعنت نہیں سمجھتا تو اس سے بچنے کے لیے حیلے بہانے تلاش کرتا ہے ۔
ہماری جماعت کو چاہیے کہ وہ خوب سمجھ لے کہ شریعت خدا کی رحمت ہے۔ اس کے احکام کو ملانے
کے لیے بہانے تلاش کرنا جائز نہیں۔ وہ شخص جو شریعت کے احکام کو ٹلانا چاہتا ہے ۔ ہلاکت کو بلاتا ہے
ل مجمع بحار الانوار جلدا زیر لفظ حجر

۴۶۲
اور گنہگار ہوتا ہے ۔ گرمی کی شدت کے باعث جو روزہ جو روزہ چھوڑتا ہے اس کو یاد رکھنا چاہیے۔ کہ جہنم کی آگ کی
گرمی اس سے بہت زیادہ تیز ہے جب لوگوں نے نبی کریم کے وقت میں جہاد سے بچنے کے لیے گرمی کا بہانہ
تلاش کیا تو خدا نے فرمایا کہ قُل نَارُ جَهَنَّمَ اَشَدُّ حَرَّا (التوبه : (٢) با سرگرمیاں اتی یہ گرمیاں اتنی گرم نہیں جتنی
نار جہنم تیز گرم ہے۔ یہ دنیا کی گرمیاں اس کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔
در مرد
یہ
پس میں اپنی جماعت کو خاص نصیحت کرتا ہوں اور عورتوں کو خصوصاً اور مردوں میں سے ان کو جو حفتر
صاحب کے ان احکام کو دیکھتے ہیں جو آپ نے افراط کو توڑنے کے لیے دیتے ۔ لوگوں نے روزوں کی غرض
کو ضائع کر دیا تھا۔ جب انھوں نے اس طرح روزے رکھنے شروع کر دیتے کہ جان نکل جاتے مگر روزہ
نہ جائے تو روزہ چونکہ انسان کی ہلاکت کے لیے نہیں۔ بلکہ اس لیے ہے کہ لوگوں کی نجات کا موجب اور زندگی
کا باعث ہو۔ اس لیے اس افراط کے خلاف حضرت اقدس نے فرمایا ہے جو کچھ فرمایا۔ اگر حضرت صاحب کا
منشاہ ہوتا کہ یونسی عذر پر روزہ ترک کر دینا چاہتے ۔ تو آپ اس پر عمل بھی کرتے ۔ آپ نے ۴ ، سال کی عمر پائی۔
اخیر عمر کے دنوں میں بوجہ بیماریوں کی کثرت کے آپ کے روزوں میں کمی آئی۔ ورنہ آپ کے روزے نہیں
جاتے تھے۔ اور آپ کی غذا اس قدر کم ہوتی تھی کہ دوسرا آدمی دن بھر اس پر گزارہ نہیں کر سکتا۔ حالانکہ آپ کی
نظیم کا رہنشاہ ہوتا تو جتنا کام آپکو اکیلے کرنا پڑتا تھا اور اکیلے آپ کوساری دنیا کا مقابلہ کرنا پڑتا تھا، آپ
روزے نہ رکھتے لیکن باوجود اس شدت کار اور اس کمزور صحت کے آپ روزے رکھتے تھے اور کوشش کرتے تھے
کہ آپ کے روزے رہ نہ جائیں ۔
حکم معمولی نہیں، مگر افسوس ہے کہ افراط سے نکل کر کچھ لوگ تفریط کی طرف چلے گئے ہیں معمولی عذر پر
روزہ ترک کر دیتے ہیں۔ خصوصاً عورتیں معمولی معمولی عذرات پر روزے چھوڑ دیتی ہیں۔
پھر جو شخص روزہ نہیں رکھتا اور لوگوں کے سامنے کھاتا پیتا ہے تو یہ زیادہ گہنگار ہے۔ کیونکہ اس کے
اس عمل سے لوگوں کو ترک روزہ کی تحریک ہوتی ہے ۔ اگر کوئی چوری کرتا ہے تو وہ چھپا تا ہے کہ پکڑا نہ جائے،
لیکن جو روزہ ترک کرتا ہے اور دوسروں کے سامنے کھاتا پیتا ہے وہ دوسروں کو تحریک کرتا ہے کہ روزہ
چھوڑ دیں ۔ ایسا آدمی شعائر اللہ کی ہنگ کرتا ہے پس ایسے گناہ جو دوسروں کو نظر آتے اور دوسروں کے
لیے تحریک کا موجب ہوتے ہیں۔ زیادہ سزا کے مستوجب ہوتے ہیں۔ جو لوگ شریعیت کے احکام کو اس طرح
ٹلاتے ہیں وہ گویا ظاہر کرتے ہیں کہ اسلام ساری دنیا اور سب زمانوں کے لیے نہیں۔ اور یہ اسلام پر ایسا حملہ
ہے جس کا گناہ بہت بڑا گناہ ہے۔
به زمانه روحانی ترقیات کا ہے اور روحانی ترقیات میں روزے ضروری ہیں۔ اس لیے ان کو مت چھوڑو۔
コン

م
دعاؤں کے ذریعہ قرب تلاش کرو۔ ہاں جو بیمار ہیں جن کو عرف میں بیمار کہتے ہیں، اور جو سفر میں ہو۔ ان کے
لیے بھی روزے معاف نہیں ، وہ دوسرے ایام میں رکھیں۔ اگر تندرست سے تندرست شخص بھی طبیب کے
پاس جائے۔ تو وہ کوئی نہ کوئی تلاش کر کے مرض بتائے گا۔ ایسا مرض مرض نہیں بلکہ عرف میں جس کو مرض
کہتے ہیں وہ مرض ہوتا ہے۔ اور اسی طرح سفر بھی وہ جو اتفاقی طور پر پیش آئے، لیکن جو شخص تاجر ہے یا
جو ملازم ہے۔ اور اس کا کام ہے کہ وہ دورہ کرے ۔ یہ سفر نہیں سفر اتفاقی سفر کو کہتے ہیں جس کو مستقل سفر
پیش رہے وہ مسافر نہیں جیسے پھیری والا ۔ زمیندار کہتے ہیں کہ ہمیں کام سخت کرنا پڑتا ہے۔ ہم نہیں روزہ رکھ
سکتے۔ سوان کو معلوم ہو کہ ان کا جو کام ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ان کے لیے جسمانی تکلیف کم ہو گئی ہے
اس سخت کام کے باعث ان کے پٹھوں کی حس کم ہو گئی ہے۔ تم نے دیکھا ہو گا کہ ایک دماغی کام کرنے والا اگر
اپریشن کرائے تو اس کے لیے کلورا فارم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور زمیندار کہ دیتا ہے کہ کلورا فارم کی ضرور
نہیں۔ وجہ یہ کہ دماغی کام کرنے والے کی جس تیز ہے اور اس کی کمزور پس دماغی کام کرنے والے جو ہیں۔ و اس
محنت کو برداشت نہیں کر سکتے ۔ اس لیے دھوپ سے بچکر کام کرتے ہیں۔ اور زمینداروں کو جہانی کام کرنا
پڑتا ہے۔ اس لیے اگر وہ روزہ رکھیں ۔ تو ان کی سختی پسند حالت کے باعث ان کے لیے کوئی تکلیف نہیں
ہو سکتی۔ پڑھنے والا پڑھ پڑھ کر کمزور ہو گیا ہے۔ اور زمیندار کو مضبوط بنایا گیا ہے ۔ اس لیے اس قدرت کے
سامان کے ماتحت زمینداروں کے لیے بھی روزہ کچھ مشکل نہیں ۔
میں اپنی جماعت کے لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ توجہ کریں کہ نمازہ تو ایک ایسا حکم ہے۔ جو کسی حالت
میں بھی چھوڑا نہیں جا سکتا ہے، لیکن روزہ ایسا ہے کہ بیماری اور سفر میں ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ اس کا رکھنا
ایمان کے حصول اور تقویٰ کے لیے ضروری ہے ۔ جو لوگ ملاتے ہیں۔ وہ اسلام کو دوسروں کی نظروں میں حقیر
کرتے ہیں۔ اور عملی طور پر وہ خود بھی گو یا حقارت سے دیکھتے ہیں پس اس سے بچو۔ یاد رکھو۔ جو اسلام کے
احکام کی حقارت کرتا ہے۔ وہ اسلام کو چھوڑتا ہے۔ اور اس نعمت کو رد کرتا ہے۔ جو خدا کی طرف سے حاصل
ہوتی ہے۔
( جب دوسرے خطبہ کے لیے حضور کھڑے ہوئے تو فرمایا ، یہ رمضان کا آخری عشرہ ہے۔ اس میں بکثرت
دعائیں کرنی چاہئیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس میں بالخصوص دعائیں کرتے تھے لیے پس تم ان دنوں
میں اپنے لیے دُعائیں کرو۔ اور ان بھائیوں کے لیے کرو جو تبلیغ کے لیے اپنے گھروں سے نکلے ہوئے
له بخاری و مسلم بردایت مشكوة كتاب الصوم باب ليلة القدر

هم
ہیں۔ ان لوگوں کے ہم پر حقوق ہیں۔ وہ ہمارا فرض اور ہمارا کام کر رہے ہیں۔ اگر ہم ان کے لیے دعائیں نہیں
کرینگے۔ تو ان کے حقوق کا اتلاف کرینگے پس جو بھائی گئے ہوتے ہیں۔ ان کے لیے اور جو جانے والے
ہیں۔ ان کے لیے دعائیں کردو کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہو۔ ان کی مدد فرمائے ۔ ان کو ہدایت پر قائم رکھے۔
اور ان کے ذریعہ ہدایت پھیلے۔ جو لوگ باہر جاتے ہیں۔ ان پر کئی قسم کے ابتلا ۔ آتے ہیں اور ان کے ورغلانے
کے کئی سامان ہوتے ہیں۔ عیسائیوں کو دیکھ لو کہ جب وہ باہر گئے ۔ تو دوسروں کو اپنی طرف مائل کرنے
کے لیے رعایتیں دینے لگ گئے کہ وہ ہم میں شامل ہو جائیں ۔ یا تو میٹی کہتے تھے کہ میں موٹی کی شرعیت
کو قائم کرنے آیا ہوں یا عیسی کے ماننے والوں نے شریعت کو لعنت ٹھہرا دیا پیس مبلغوں کیلئے بالخصوص
دعائیں کرو۔ ان کے رستے میں بڑے بڑے ابتلاء ہوتے ہیں۔ اور ان کے رستے میں خطرناک گڑھے ہوتے
ہیں۔ وہ اس کام کے لیے نکلے ہیں۔ جو ہم میں سے ہر ایک کا کام ہے لیس ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے
لیے دعا کریں کہ خدا تعالیٰ کی ہدایت ان کے ساتھ ہو۔ اور وہ ایمان پر قائم رہیں۔ اور دین کی کوئی خدمت
ان کے دل میں عجب نہ پیدا کر دے ۔ وہ فخر میں نہ آئیں۔ اور اپنی کامیابیوں پر گھمنڈ نہ کریں۔ اور نہ تبلیغ
میں وہ طریق اختیار کریں جو دین میں فساد کا موجب ہو کہ غیر واجبی نرمی شروع کر دیں لیپس ہم میں سے
ہر ایک کو چاہیئے کہ ان کے لیے دعا کرے ۔ ان کی کامیابی کے لیے اسلام کی ترقی کے لیے اور ان
کے لیے جو ارادہ رکھتے ہیں ۔ شاید یہ عشرہ ہی ہماری آئندہ ترقیوں کا ذریعہ ہو جاتے۔
الفضل ارجون واته )

آج 10 میں سے 10 باقی