اعتصام بحبل اللہ۔ بدظنی سے بچو
bhw
37)
87
اعتصام بحبل الله
بدظنی سے بچو
فرموده ۲۵ جون ۱۹ته )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :-
میں نے پچھلے بعض خطبات میں اتفاق و اتحاد کے لیے جن اصول کی نگہداشت کی ضرورت ہے
بیان کیا تھا۔ اب اس مسئلہ کی تفصیل کی طرف اشارہ کر کے اس کو ختم کرتا ہوں ۔ جو کچھ اب تک بیان ہوا وہ
اصولی تھا۔ اب جزئی اور تفصیلی بیان ہوگا ۔
اتفاق و اتحاد کو مٹانے والی کونسی باتیں ہیں۔ در حقیقت ان کی تفصیل مشکل ہے۔ کیونکہ دنیا میں کوئی
ایسا جرم نہیں۔ جو خواہ اخلاقی جرم ہو یا شرعی کہ اس سے اتحاد کو خطرہ نہ ہو ۔ اخلاقی جرم کو شرعی جرم سے علیحدہ
کرنے کی یہ وجہ نہیں کہ اخلاق شریعت میں داخل نہیں ۔ بلکہ شرعی جرائم سے مراد وہ جرائم ہیں۔ جو محض
شریعت اسلام کے نزدیک جرم ہیں۔ اور اخلاقی وہ جرائم ہیں ۔ جن میں اسلام کے ساتھ دوسرے مذہب بھی شامل
ہیں۔ اور وہ مسائل بھی اخلاق ہی کہلائیں گے۔ جو فطرت سے متعلق ہیں۔ مثلاً اسلام کہتا ہے چوری نہ کرو چوری
کرنا اخلاقی جرم تو اس لیے ہوگا کہ تمام مذاہب میں چوری سے منع کیا گیا ہے اور شرعی اس لیے کہ اسلام بھی
چوری سے روکتا ہے ۔ اسی طرح اسلامی شریعت حکم دیتی ہے کہ جھوٹ نہ بولو۔ یہ شرعی جرم ہے کیونکہ اسلام
اس سے روکتا ہے۔ مگر اخلاقی بھی ہے۔ کیونکہ سب مذاہب جھوٹ کے ترک کرنے کی تعلیم دیتے ہیں اس
لیے یہ کہنا درست ہے کہ جھوٹ بولنا اخلاقی جرم ہے۔
اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ تمام اخلاقی جرائم اور وہ جرائم جن سے فطرت نفرت کرتی ہے۔ ان
سے نفرت کی بناء شرائع نے ہی ڈالی ہے۔ پہلے پہل ایک نبی نے پیش کیا کہ یہ باتیں بری ہیں۔ ان سے بچھ
اور تمام انسانوں نے قبول کر لیا ۔ اس لیے یہ مسائل فطرت میں داخل ہو گئے۔ چونکہ یہ سب دنیا کے نزدیک مسلم
ہیں۔ اس لیے یہ فطری مسائل ہیں۔
ہم
پس اتحاد کے لیے ضروری ہے کہ تمام جرائم سے بچنے کی کوشش کی جائے۔ اور شریعت ۔ نے جو
حکم دیتے ہیں۔ ان پر عمل کیا جاوے۔ کیونکہ بہت دفعہ اختلاف اپنی باتوں سے پڑتے ہیں مثلا شریعیت کا
حکم ہے کہ نماز پڑھی جائے۔ اب اگر کوئی شخص سوال کرے کہ نماز نہ پڑھنے سے کیسے اتحاد ٹوٹ سکتا ہے۔
تو اس کا جواب یہ ہے کہ گو یہ درست ہے کہ نماز پڑھنے والے پر نہ پڑھنے والے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا
مگر بالطبع اس کو وہ برا معلوم ہو گا ۔ اور وہ خیال کرے گا کہ شخص خدا اور رسول سے محبت کا دعوی کرتا
ہے۔ اور مگر باوجود دعویٰ محبت کے اس راہ کو چھوڑتا ہے جو پسندیدہ ہے یعنی نماز نہیں پڑھتا ۔
اس لیے پڑھنے والے کو نہ پڑھنے والے سے نفرت ہو جائیگی ۔ یا ایک شخص روزہ نہیں رکھتا اور رکھنے
والے پر نہ رکھنے والے کا کچھ اثر نہیں، لیکن جب وہ دیکھے گا۔ کہ اس کے محبوب (خدا کے احکام کی
بے قدری کی جار ہی ہے۔ اور محبوب بھی وہ جس کی محبت کا مدعی بے قدری کرنے والا بھی ہے۔ تو اس
کو اس سے نفرت ہو جائیگی۔ تو شرعی جرم بھی خواہ براہ راست دوسرے پر اثر نہ ڈالیں ہینگر ان کی وجہ
سے محبت و تعلق اور اتحاد و اتفاق ٹوٹ جاتے ہیں ۔
دوسرے اخلاقی جرائم ہیں۔ ان کی بھی دو قسمیں ہیں۔ اول وہ جو خود اس انسان کی ذات پر اثر کرتے ہیں
دوسرے وہ جو غیر پر بھی اثر ڈالتے ہیں۔ جو جرائم مجرم پر ہی اثر ڈالتے ہیں۔ یہ قدرتی امر ہے کہ ان کا ارتکاب
کرنے والے شخص سے لوگ نفرت کریں گے کیونکہ جوکسی میں برائی دیکھے گا۔ اس سے پیچھے ہٹے گا اور وہ
جرا تم جو دوسروں پر اثر ڈالتے ہیں۔ ان سے بھی لوگ علیحدہ ہونگے ۔ مثلاً جو شخص قاتل ہے ۔ اس سے نفرت
کی جائے گی۔ جو غیبت کا عادی ہو گا اس سے نفرت ہو گی۔ کیونکہ وہ اپنے اس فعل سے لوگوں میں لڑائی
ڈلواتا ہے۔ غرض جتنے اخلاقی عیب ہیں وہ سب ایسے ہیں کہ ان سے نفرت ہوتی ہے۔ اور نفرت اتفاق
کو توڑتی ہے ۔
ان تمام اخلاقی جرائم میں جو اتفاق و اتحاد کو توڑنے والے ہیں ۔ بڑا جرم بدظنی ہے۔ کوئی وجہ نہیں
ہوتی۔ یونسی خیال کر لیا جاتا ہے۔ کہ فلاں شخص کا میرے متعلق یہ خیال ہے۔ اور اس طرح اس سے عداوت
کرنی کردی ۔ شروع کر دی جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا مرض ہے جس کا یقینی نتیجہ بے اتفاقی ہوتا ہے ۔
وہ لوگ جنہوں نے جماعت احمدیہ کو چھوڑا ۔ اور جو بھی جماعت احمدیہ کی طرف منسوب تھے۔ اب ان
میں احمدیت برائے نام ہے۔ ان کی علیحدگی کی وجہ بدلنی ہی ہے ۔ اگر ان میں بدلنی نہ ہوتی۔ تو وہ جماعت سے
علیحدہ نہ ہوتے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے ۔ کہ جس دن حضرت خلیفہ اول کی وفات ہوئی۔ عصر کے بعد مولوی
محمد علی صاحب میرے پاس آتے ہیں اس وقت سیر کو جا رہا تھا۔ اور کہا کہ میںکچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں ۔
میں نے کہا کہ ہاں کیجئے ۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ خلافت کی کیا ضرورت ہے۔ میں نے خلافت کی ضرورت
جو میری سمجھ میں آئی بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایسے خلیفہ کی خلافت کو تسلیم کرنا جس سے اختلاف عقائد
ہو مشکل ہے۔ اور اسی ضمن میں نبوت اور کفر کے مائل پر بھی گفتگو ہوئی اور گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ تک یہ گفتگو
ہوتی رہی۔ پھر میں نے مسجد میں ایک تقریر کی اور جماعت کو سب اختلافات چھوڑ کر دعاؤں کی طرف توجہ
دلائی ۔ اور میں نے اختلاف وغیرہ کی طرف اشارہ بھی نہیں کیا تھا۔ بلکہ یہ کہا کہ دعا کرو۔ کہ جو خا کے علم میں
ہمارے لیے مفید ہے وہ ہو جاتے۔ میں لیکچر دے رہا تھا کہ مولوی صاحب گھبراتے ہوتے آتے ۔ انہوں نے
بھی وہاں تقریر کی اور وہ تقریر ایسی تھی کہ جنہوں نے وہ نظارہ دیکھا اور وہ تقریر سنی ہے ۔ اس کو نہیں بھول
سکتے ۔ اس میں مولوی صاحب نے یہ بھی کہا تھا کہ یاد رکھو کہ میں اگر قادیان سے گیا تو اکیلا نہیں جاؤنگا۔ بلکہ
ایک بڑی جماعت میرے ساتھ جائے گی ۔ مگر وہ بہت بڑی جماعت جو مولوی صاحب کے ساتھ گئی۔ وہ
ماسٹر فقیر اللہ صاحب اور مولوی صدرالدین صاحب تھے۔ پھر یہ بھی کہا کہ اگر میں بد نیت ہوں تو خدا مجھے
ذلیل کرے ۔ دیکھ لو دن بدن ان کو کونسی عزت حاصل ہو رہی ہے۔ یہ صبح کا واقعہ ہے ۔ پھر میں نے ان سے کو ولی عزت ما
کہا کہ آپ اپنے دوستوں سے مشورہ کریں۔ اور میں بھی اپنے دوستوں سے مشورہ کرتا ہوں ۔ پھر آپس میں
گفتگو کرینگے۔ انہوں نے ظہر کے بعد کہلا بھیجا کہ ہم آتے ہیں۔ غرض وہ آتے ۔ اور ان کے دوست ان کیسا تھے
تھے۔ میں نے اپنے دوستوں سے مشورہ کیا تھا۔ وہ بالعموم یہی رائے رکھتے تھے کہ جب ہم میں اور ان میں
اختلاف ہے تو کس طرح ان میں سے کسی شخص کی بیعت کر سکتے ہیں۔ میں نے ان کو سمجھایا کہ اسی طرح وہ بھی
کہیں گے۔ تو اس سے تو اختلاف مٹ نہیں سکتا۔ اور لوگوں کو خواہ مخواہ کہنے کا موقع ملے گا کہ احمدی
جماعت میں اتحاد نہیں۔ اور پھر جب ایک دوسرے کی بات ماننے کے لیے تیار ہی نہیں ہوسکتا، تو پھر اختلاف
کیونکر دور ہو۔ میں نے ان کو سمجھایا کہ اتحاد کا ٹوٹنا زیادہ خطر ناک ہے۔ بہتر یہ ہے کہ ہم اللہ پر اس معاملہ کو
چھوڑ دیں۔ وہ جو چاہیے کہ دیں۔ وہ جو چاہے کرے۔ پھر میں نے اپنے رشتہ داروں سے بھی مشورہ کیا۔ ان میں سے بعض نے
بھی یہی بات کی۔ لیکن میں نے ان کو سمجھایا کہ جماعت میں اتحاد رہنا ضروری ہے۔ اس سوال کو اٹھانے کی
ضرورت نہیں کہ کون خلیفہ ہو بلکہ اس کی ضرورت ہے کہ خلیفہ ہو۔ خواہ کوئی ہو ۔ تاکہ جماعت میں اتحاد رہے
میں نے تجویز یہ بتائی کہ اس اختلاف کو مٹانے کے لیے اوّل تجویز یہ ہے کہ ہم کسی ایسے شخص کو خلیفہ
بنالیں جس نے اعتقادات اختلافی مسائل میں اب تک ظاہر نہ ہوتے ہوں۔ دوسری یہ ہے کہ اگر کوئی ایسا
شخص مل جاتے۔ مگر اس کو ماننے کے لیے مولوی محمد علی صاحب اور ان کے ساتھی تیار نہ ہوں ۔ تو مولوی
۴۷۲
صاحب کے ہم خیال لوگوں میں سے کسی کے ہاتھ پر بعیت کر لی جاتے۔ اور اللہ تعالی بہتر جانتا ہے کہ میں نے
آخری چارہ کار اس اختلاف سے بچنے کا یہ سوچ لیا تھا۔ اور اپنے دل میں فیصلہ کر لیا تھا۔ کہ اگر ی صورت
نہ ہوئی ۔ تو میں اختلاف مٹانے کے لیے مولوی محمد علی صاحب کے ہاتھ پر بیعت کرلوں گا۔
غرض جب اکٹھے ہوئے۔ تو پہلے ہی سوال ان کی طرف سے ہوا کہ خلیفہ ہونا چاہتے کہ نہیں۔ اور پھر
انہی کی طرف سے جواب دیا گیا کہ خلیفہ کی ضرورت نہیں مگر ہم خلافت کے قائل تھے اور ہمارے نزدیک یہ صورت
فیصل شدہ تھی۔ میں نے کہا کہ چلو جمع میں پیش کر دیتے ہیں مجمع جس کو چاہیے خلیفہ منتخب کرے۔ مولوی
محمد علی صاحب نے لیے اختیار کہا کہ آپ اس لیے کہتے ہیں کہ آپ جانتے ہیں کہ خلیفہ کس نے ہونا ہے ایس
کے صاف معنے یہ تھے کہ تم نے منصوبہ کیا ہوا ہے ۔ اور یہ ان کی محق بدلتی کا نتیجہ تھا۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ
بہتر جانتا ہے کہ میں نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ میں اختلاف ہوتا دیکھنے کی بجائے جس شخص کو وہ پیش کریں۔
اس کے ہاتھ پر بیعت کرلوں گا ۔ اور میں جانتا تھا کہ جب میں بیعت کروں گا ۔ تو میرے دوست بھی بیعت
کر لیں گے لیکن میں نے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ اگر میرے دوست اس بات پر آمادہ نہ ہوں۔ تو میں خود اختلاف
سے بچنے کے لیے بیعت کرلوں گا، اگر دوست بھی قربان کرنے پڑیں تو میں قربان کر دونگا، لیکن ان کے
دل میں یہ بدظنی تھی کہ میں خود ہی خلیفہ بنا چاہتا ہوں۔ اس لیے اُنھوں نے انھوں نے مخالفت کی ۔ آخر وہی ہوا ۔
جو خدا کو منظور تھا۔ خیر اگر ان کی بدلتی ہیں تک رہتی تو خیر تھی۔ یہ باطنی دور ہو سکتی تھی۔ مگر اب بدلنی ہاں ایران کی با
تک بڑھی کہ انہوں نے کہا کہ مجھے مارنا چاہتے ہیں۔ اور پٹھان میرے مارنے کے لیے مقرر ہو گئے ہیں
اس کے لیے انہوں نے پہرے مقرر کئے ۔ آخر وہ بیاں سے چلے گئے، لیکن اگر وہ رہتے تو اختلاف نے
اس وقت تک اتنی ضد نہیں پکڑی تھی۔ ممکن تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کے دل کو صاف کر دیتا۔ پاس کا رہنا ۔
بطنیوں کو دور کر دیتا۔ مگر اب جبکہ وہ ضد میں بہت ترقی کر گتے ہیں۔ ایک جگہ رہنا مفید نہیں ہو سکتا مجھے
جب معلوم ہوا کہ ان کو ایسا خطرہ ہے ۔ تو میں نے ان کو خط لکھا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ جانا چاہتے ہیں۔ میں
ذمہ لیتا ہوں کہ آپ کو کوئی تکلیف نہ پہنچے گی۔ آپ یہاں رہیں۔ انھوں نے مجھ کو خط کے ذریعہ تو ہی جواب
دیا کہ کیا میں قادیان کو چھوڑ سکتا ہوں چھٹی کے دن باہر گزارنے جاتا ہوں ، لیکن جب میں خود گیا۔ اور ساتھ
نواب محمد علی خان صاحب کو لے گیا۔ تو انہوں نے بجاتے میرے ساتھ باتیں کرنے کے میاں بگا سے
جو باہر پھر رہا تھا۔ باتیں شروع کر دیں کہ کنا میاں بگا کیا حال ہے ؟ کب آیا یہ ہے وہ ہے۔ اس
سے مجھے معلوم ہوا کہ وہ مجھ سے باتیں کرنے سے پہلو تہی کرتے ہیں ۔ اس لیے میں چلا آیا ۔ یہ تمام بدینی کا
نتیجہ تھا۔ جس میں مبتلا ہو کر انسان کہیں سے کہیں نکل جاتا ہے۔ مجھے اس کا برا تجربہ ہے۔ میں روز دیکھتا
جوه
۴۷۳
ہوں ۔ یہ ایک خطرناک مرض ہے۔ حضرت صاحب نے اس سے بچنے پر بہت زور دیا ہے ۔ حضرت خلیفہ
اول کی تو ثلث زندگی اسی پر وعظ کرتے گزری میں بھی تمہیں اکثر کہتا رہتا ہوں کہ بدتمنی سے بچو۔ احمدی
اور مسلم کیا۔ اور بدلنی کیا۔ ان کا آپس میں تعلق ہی کیا ہے ۔ یونہی قیاس کر لیا جاتا ہے کہ فلاں شخص نے جو
فلاں بات کی ہے۔ وہ عداوت سے کی ہے اور یہ حض بدلتی ہے۔ لوگ تو کہتے ہیں کہ آٹے میں نمک ۔
میگرده سرا سر نمک ہی ہوتا ہے۔ آٹا تو ہوتا ہی نہیں۔ ان کی بدظنی کی اکثر کوئی وجہ نہیں ہوتی۔ اس سے
بچو۔ یہ سب سے بڑی بیماری ہے۔ جو اتحاد واتفاق کو توڑ دیتی ہے ۔
دوسری چیز جو اتحاد کو توڑنے والی ہوتی ہے۔ وہ عضو کی صفت کا موجود نہ ہوتا ہے ، جر تو ہوتا
ہے مگر اس کو عفو کرنا بھی ایک کام ہے۔ جب دیکھتے ہیں کہ کسی سے غلطی ہوتی ہے۔ تو اس کو
معاف نہیں کرتے ۔ اس سے درگزر نہیں کرتے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو
تین دن تک غصہ کی وجہ سے نہیں بولتا۔ اس کا ہم سے تعلق نہیں یہ معمولی سی بات ہوتی ہے۔ اس پر
گفتگو چھوڑ دیتے ہیں۔ اور مدتوں آپس میں نہیں بولتے۔ اول تو میں نے بتایا ہے کہ بڑھنی سے خرابیاں
پیدا ہوتی ہیں۔ دوسرے عفو اور درگزر کا نہ ہونا وہ خرابیاں پیدا کرتا ہے۔ اگر بدلنی ہوبھی تو عفو سے
کام لینا چاہیے۔ ورنہ عفوکس غرض سے رکھا گیا ہے۔ سیاسی طور پر قطع کلام کرنا ایک سزا ہے ۔ لیکن
ہے وجہ یا معمولی سی بات پر بولنا چھوڑ نا ایمان میں کمزوری کی علامت ہے۔ اس کا نتیجہ شقاق و افتراق
ہے۔ میں جانتا ہوں ۔ ہمارے یہاں قادیان میں ایسے بعض لوگ موجود ہیں۔ جو مہینوں بلکہ سالوں سے
آپس میں نہیں بولتے ۔ اور پھر وہ خیال کرتے ہیں کہ ان کے عمل میں اور ان کے ایمان میں کوئی کمی نہیں۔
اور اس کا نتیجہ اسلام کے لیے کوئی خرابی پیدا نہیں کرتا۔ حالانکہ میں نے بتایا ہے کہ بعض گناہ ذاتی ہوتے
ہیں کہ ان کا اثر محض اس شخص کی ذات تک ہوتا ہے ، خواہ بالواسطہ دوسروں پر بھی اثر ڈالے مگر یہ
وہ گناہ ہے جو براہ راست دوسروں پر بھی اثر ڈالتا ہے۔ ایسا شخص جو دوسروں سے گفت گو ترک کرتا ہے بھی
اسلام میں تفرقہ ڈالتا ہے۔ اور پھر وہ یہ بھی سمجھتا ہے کہ میں مسلم ہوں اور مخلص ہوں ۔
اسلام کسی چیز کا نام ہے خالی اس تعلیم کا نام نہیں جو قرآن کریم میں ہے۔ بلکہ اسلام اس جماعت کا
نام ہے جو اسلامی لوار کو اُٹھاتے ہوئے ہے۔ خالی کتاب کیا چیز ہے ۔ اگر اس کی تعلیمات کا ظہور
نہیں ہوتا۔ یہ کتاب کیسے پھیلے۔ اگر اس کے بھنڈا بردار نہ ہوں ۔ جب مسلمانوں نے اس گھر کو بھلا دیا۔ اور
بخاری کتاب الادب باب البحرة
۴۷۴
آپس میں محبت و دادکم ہوگیا۔ تو دیکھ لو مسلمانوں کی کیا بُری گت ہوئی ۔ جو شخص ترک گفتگو کرتا ہے۔ وہ
اسلام پر حملہ کرتا ہے۔ دیکھو قرآن خدا کے علم میں موجود تھا۔ مگر یہ دنیا کے لیے مفید نہیں تھا۔ یہ ای
وقت فائدہ مند ہوا ۔ جب خدا نے اسے اپنے ایک بندے کے ذریعہ دنیا میں نازل فرمایا پھر اس کو
اٹھانے والی ایک جماعت ہوتی ۔ اور اس کی تعلیمات کو دنیا میںپھیلایا۔ اس لیے ایسی جماعت میں تفرقہ
ڈالنا اسلام میں فتنہ ڈالنا ہے ۔ اس لیے اس راہ سے بچو جس پر چل کر اسلام پر حرف آئے ۔ سے بچھو کر اسلام پر حرف آتے۔
پر دو باتیں خاص طور پر مد نظر رکھنی چاہئیں (ا) بدلنی نہ ہو (۲) در گزر ہو۔ جب یہ دونوں باتیں مدنظر
ہوں تو پھر بھی تفرقہ نہیں پیدا ہوسکتا۔ یاد رھو تمہیں اپنے رشتہ داروں عزیزوں کی نسبت اسلام سے زیادہ
محبت ہونی چاہیے تم دیکھو کہ خدا رسول اور قرآن کدھر ہیں۔ بدنی کو چھوڑ دیا کرو۔ اور عفو سے کام لیا کرو
اس کی وجہ سے تمام اختلاف دور ہو جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو اس بات کے سمجھنے کی توفیق
دے
( الفضل در جولائی نشاته )
(