مایوسی کے بدنتائج۔ تعلق باللہ کے ابتدائی مدارج

۴۷۹
89
پالیسی کے بدنتائج
تعلق باللہ کے ابتدائی مدارج
د فرموده و ر جولاتی نشته )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
میں نے پچھلے جمعہ میں بتایا تھا کہ مایوسی سے انسان کو بہت نقصان پہنچتا ہے اور مایوسی ایک خطرناک
چیز ہے ۔ اس کے بڑے نتائج میں سے ایک یہ ہے کہ اس سے شک اور دہم پیدا ہوتا ہے۔ آج بھی حسیں
مضمون کے متعلق بیان کرنے لگا ہوں ۔ وہ بھی مایوسی سے تعلق رکھتا ہے ۔ وہ کیا ہے ۔ وہ ترک عمل ہے۔
کام چھوڑنا ۔ ہمت ہارنا ۔ مایوسی سے ہی ہوتا ہے۔ کئی کمزوریاں اور کمیاں ہوتی ہیں۔ دینی ۔ دنیوی اخلاقی
روحانی ۔ مگر ان کا اکثر باعث اور خطرناک نتیجہ پیدا کرنے والی نا امیدی اور مایوسی ہوتی ہے۔ جب
انسان نا امید ہو جاتا ہے۔ تو وہ سوال کرتا ہے کہ جب اس کے کامیاب ہونے کی صورت ہی نہیں۔ تو پھر کی ہی نہ
اسے کام جاری رکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ ایسے وقت میں اس کا دل صاف طور پر جواب دیدیا ہے کہ
جب میرے لیے امید ہی نہیں تو پھر کام جاری رکھنا لا حاصل ہے۔ اگر کامیابی کا شائبہ بھی ہوتا ہے تو ایک
انسان کام کرنا ترک نہیں کرتا۔ کوئی نہیں۔ جو یہ کوشش کرے کہ خدا بن جاؤں یا ملک بن جاؤں ۔ بائیں آسمان
پر اسی زندگی میں چڑھ جاؤں، کیونکہ انسان سمجھتا ہے کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا ۔ اس لیے وہ اس کے متعلق
کوشش بھی نہیں کرتا۔ مایوسی اسی کا نام ہے کہ انسان سمجھ لے کہ فلاں کام ہو ہی نہیں سکتا ۔ مایوسی اور کسی
کام کو نا مکن سمجھنے میں کچھ فرق ہے۔ مایوسی اس امر کے متعلق کہتے ہیں جو ایک شخص کو اپنی ذات کے متعلق ہو۔
کونا
ایک شخص جانتا ہے اور دیکھتا ہے کہ فتح دنیا میں لوگ حاصل کرتے ہیں۔ مگر وہ خیال کرتا ہے کہ باد جو دیکہ
فتح لوگوں کو حاصل ہوا کرتی ہے۔ میرے لیے فتح ناممکن ہے۔ یہ خیال اس کا مایوسی ہے، لیکن ایک ناممکن
سب جہان سے تعلق رکھتا ہے کہ شخص خواہ وہ کوئی ہو۔ اس کے متعلق بلا استثنا۔ یہ قاعدہ ہو کہ وہ نہیں

۴۸۰
کر سکتا ۔ گو بعض چیزیں غلطی سے ناممکن خیال کی جاتی ہیں اور بعض واقعہ میں ناممکن ہوتی ہیں۔ اور بہت سے کسی
چیز کی تعریف سمجھنے کی وجہ سے کسی چیز کے ملنے یا نہ ملنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
لیکن اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی ہر چیز کے مدارج رکھے گئے ہیں۔ اور ہر آخری حد
تک پہنچنے کے لیے پہلے ابتدائی مدارج میں سے گزرنا اور ان کا طے کرنا ضروری ہے۔ اور پہلے تعریف معلوم
ہونی ضروری ہے۔ مثلاً علم کی تعریف جب تک نہ معلوم ہو تو علم میں ترقی ہونا ناممکن ہے مثلاً اگر کوئی شخص
یہ خیال کرے کہ ایم اے کی کتب ہی علم ہیں ۔ بی اے کا علم نہیں ۔ یا بی اے کا علم ہے ۔ ایف اے کا
علم نہیں۔ یا ایف اے کا علم ہے ۔ انٹرنس کا علم نہیں ۔ اسی طرح ابتدائی قاعدہ کے متعلق جو سمجھتا ہے کہ
وہ علم نہیں۔ تو ایسا آدمی جو قاعدہ کو علم نہیں سمجھتا بلکہ ایم اے یا بی اے یا الیف اسے یا انٹرنس کو ہی علم سمجھتا ہے۔
کبھی علم حاصل نہیں کر سکتا۔ کیونکہ قاعدہ بھی علم ہے ۔ اور دوسرے مدارج بھی علم ہیں۔ اور آخری مدارج اسی
وقت طے ہو سکتے ہیں۔ جب پہلے درجے طے ہوں ، لیکن جو شخص اس غلط فہمی میں مبتلا ہوگا وہ مایوس ہو جاتے
گا۔ اور علوم کے حاصل کرنے سے رہ جائے گا۔ ایک شخص جو نشانہ لگانے والے کو دیکھتا ہے اور عین موقع
پر مارنا ہی نشانہ سمجھتا ہے ۔ جب وہ ابتدار بندوق اُٹھائے گا۔ تو صحیح اور اعلی درجہ کا نشانہ نہیں لگا سکے گا ایس
لیے مایوس ہو کر آئندہ بندوق چلانا چھوڑ دیگا، لیکن اگر وہ جانتا ہو کہ بندوق کا اُٹھانا بھی ایک علم ہے اور
اور
شست گانا بھی ایک علم یکن اگر وہ جانتا ہوگا کہ بدو چلانا بھی ایک علم ہے جو درجہ بدرجہ آتا ہے تو
پھر اگر اُس کی گولی اس سمت کو جاتی ہے ۔ جدھر چلائی گئی ہے۔ تو اس کے لیے کوئی مایوسی کی بات نہیں کیونکہ
وہ ترقی اور کمال پر پہنچنے کے قریب ہو رہا ہے ۔
پس بہت سے لوگ مقصد حاصل کرنے سے محروم اس لیے رہتے ہیں کہ وہ بڑے درجے کو آگے رکھتے
ہیں۔ اور پھر اس کو ناممکن خیال کر کے مایوس ہو جاتے ہیں، چونکہ چھوٹے درجے ان کی نظر میں نہیں آتے ۔
اس لیے وہ رہ جاتے ہیں۔ اس وقت جو مضمون میں بیان کرنا چاہتا ہوں۔ وہ خدا کا یاد کرنا اور تعلق باللہ
ہے۔ ہر مومن کا دل چاہتا ہے کہ خدا کو ملے اور اسکو خدا کی ملاقات حاصل ہو لیکن وہ سمجھتا ہے کہ اسکو خدا کی ملاقات حاصل نہیں
ہو سکتی۔ اس سے مایوس ہوتا ہے مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے علم وسیع ہے کسی خاص درجہ کا نام ہی علم نہیں۔ بلکہ ابجد سے
لیکر ایم اے کی ڈگری اور اس کے آگے تک علم چلا جاتا ہے ۔ اسی طرح خدا کا تعلق بھی مراتب و درجات
رکھتا ہے۔ خدا ایک نقطہ کی مانند نہیں بلکہ وہ ایک وسیع دائرہ کی مانند ہے جس کے کسی حصہ تک رسائی
بھی خدا سے تعلق کہلائے گا۔ اور جوں جوں بڑھتا جائیگا۔ تعلق بھی بڑھتا جائے گا۔ اگر یہ ترقی نہ ہوتی تو
ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دعاؤں کی ضرورت نہ ہوتی تعلق باللہ میں اب بھی رسول کریم صلی اللہ

۴۸۱
علیہ وسلم ترقی کر رہے ہیں پس جس طرح فیا کی انتہا نہیں ، اسی طرح کسی شخص کا خدا سے الیا تعلق نہیں ہو سکتا میں
کے آگے گنجائش نہ ہو جس طرح ظاہری تعلیم میں مدارج ہیں ۔ اور جوں جوں ان مدارج کو انسان طے کرتا چلا جانے
علم میں بڑا درجہ پاتا جاتا ہے۔ اسی طرح تعلق باللہ کے متعلق بھی مدارج ہیں جس قدر کوئی مدارج طے کرتا چلا
جائے گا، بڑارتبہ پاتا جائے گا لیکن جو ایک بڑی حد کو سامنے رکھتے ہیں اور نچلی حدوں کو چھوڑتے ہیں ۔
وہ مایوس ہو جاتے ہیں۔
جس شخص کو تھوڑے سے تھوڑا تعلق بھی اللہ سے ہے۔ وہ تعلق باللہ کہلا سکتا اور اسی سے بڑھتے
بڑھتے ترقی ہو سکتی ہے۔ ہوشیار بڑھتی جس وقت لکڑی پھاڑنے لگتا ہے تو وہ لوہے کا پہلا حصہ اس
میں گاڑہ نا شروع کرتا ہے۔ اور جوں جوں اس پر سہتوڑا پڑتا جاتا ہے۔ اسی قدر مو ٹا حصہ لکڑی میں داخل
ہوتا جاتا ہے حتی کہ وہ لکڑی کو پھاڑ ڈالتا ہے ۔ اسی طرح جب انسان کے دل میں یہ بات ہو کہ وہ سمجھے
اُسے خدا سے محبت ہے اور وہ چاہتا ہے کہ خدا کے قرب کی کوشش کرے۔ تو اس کو ایک حد تک تعلق
باشید حاصل ہے جس طرح لکڑی میں لوہا گر جاتا ہے۔ بعینہ اسی طرح جس کے دل میں خدا کے ملنے کی تڑپ گڑ
جاتی ہے ۔ وہ محبت ان تمام روکوں کو جو اس کے رستہ میں ہوتی ہیں۔ دُور کرتی چلی جاتی ہے ۔
لیکن جو لوگ تعلق بالشد اس کو کہتے ہیں کہ خدا ہر وقت سامنے رہے۔ اس میں شبہ نہیں کہی کی تعلیق باشد
کے بڑے درجوں میں سے ایک درجہ ہے ۔ مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ اگر یہ نہ ہو تو ابتدائی درجات
کو چھوڑ دیا جائے ۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے۔ تو وہ مایوس ہو جاتا ہے ۔ وہ لوگ جنہوں نے حضرت صاحب کو
دیکھا ہے وہ جانتے ہیں کہ جب حضرت صاحب روٹی کھاتے تو ایسا معلوم ہوتا کہ آپ کسی اور ہی خیال
میں ہیں ۔ چھوٹا سا روٹی کا ٹکڑا توڑ کر اس کو انگلیوں میں ملتے جاتے۔ اور ریزہ ریزہ کرتے جاتے ۔ ایسا معلوم
ہوتا کہ آپ نہیں بلکہ آپ کی انگلیاں کھا رہی ہیں ۔ اور چھوٹا سا ٹکڑا منہ میں ڈالتے۔ اس وقت آپ کی زبان
پر اکثر آہستہ آہستہ جس میں ہونٹ ہلتے ہوئے نظر آتے اور کبھی ذرا بلند آواز میں سبحان الله سبان اللہ
ہوتا جس کو آپ کے پاس بیٹھنے والا ہی سنتا تھا۔ اس سے معلوم ہوا کہ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں کہ وہ خواہ
کسی کام میں ہوں خدا کی طرف ان کی نظر ہوتی ہے۔
:
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ حضرت مرزا مظہر جان جانان دہلوی کا ذکر سنایا کرتے تھے۔ انکے
ایک مرید مولوی غلام علی صاحب بٹالوی تھے۔ مرزا مظہر جان جانان کے لیے ایک دن لڈو آتے اور
انہوں نے مولوی غلام علی کو دیتے جنھیں انھوں نے کھا لیا۔ کچھ دیر بعد ان سے دریافت کیا کہ لڈو کہاں
ہیں۔ انہوں نے کہا کھا لیے ۔ آپ حیران ہوتے کہ ہیں کھا لیے ۔ انہوں نے کہا ہاں کھا لیے۔ کہا دونوں - کہا

ہاں ۔ اس پر آپ جب بہت حیران ہوئے تو انہوں نے کہا کہ کس طرح کھانے چاہتے تھے۔ فرمایا کسی دن بتائیں
گے۔ اتفاق سے ایک دن پھر لڈو آئے ۔ تو ایک لڈو کا چھوٹا ساٹکڑا توڑ کر خدا تعالیٰ کی تعریف شروع
کردی که خدا کیسا مہربان ہے کہ اس نے مظہر جان جانان کے لیے اتنا سامان کیا۔ اس لڈو میں میٹھا ہے۔
میدہ ہے ۔ وہ کہاں سے آیا۔ اور کتنے آدمیوں نے بنایا ۔ خدا نے میرے لیے کتنے آدمیوں کو کام میں لگایا
اسی طرح خدا کی نعمتوں کا اتنا ذکر کیا کہ ظہر سے عصر کا وقت ہو گیا ۔ اور اذان سنکر کہا چلو نماز پڑھیں۔ یہ جو
کچھ انہوں نے کیا سکھانے کے لیے کیا کہ خدا کی نعمتوں کو استعمال کرتے ہوتے خدا کے احسانات کو
فراموش نہیں کرنا چاہیئے۔ اور یہ وہ لوگ ہیں جو دنیا کے کاموں میں نظر آتے ہیں مگر خدا کی یاد سے غافل
نہیں ہوتے مگر یہ درجات اسی وقت حاصل ہوتے ہیں۔ جب روحانیت کی ابجد پڑھی جائے۔
غرض تعلق باللہ کا پہلا قدم یہ ہے کہ انسان محسوس کرے کہ مجھے اللہ سے پیار ہے۔ مجھے اللہ تعالے
مل جاتے جب اس کی یہ حالت ہو تو گویا اس نے روحانیت کی ابجد پڑھ لی ۔ دوسرا قدم وہ قاعدہ ہے
کہ اگر اس کی پابندی کرے تو اس کے لیے کامیابی کے رستے کھلتے ہیں۔ اور یہ گویا وہ حالت ہے کہ جب
اسجدہ پڑھنے کے بعد حروف ملا کر الفاظ پڑھنے آتے ہیں ۔ اور وہ یہ کہ تعلق باللہ میں جب اللہ کے مقابل ہیں
خواہ کوئی بڑی سے بڑی چیز بھی آجائے۔ تو خدا کے مقابلہ میں اس کو قربان کر دے۔ تجارت ہو۔ زراعت ہو
اولاد ہو۔ حکومت ہو۔ عزت ہو۔ جاہ حشمت ہو۔ علوم ہوں ۔ غرض کہ کوئی چیز ہو۔ اگر خدا کے نام کے آگے
آجائے تو قربان کر دینے کا تہیہ ہو۔
عرض پہلا درجہ خدا کی محبت کا احساس ہے اور دوسرا دنیا کی ہر ایک بڑی سے بڑی چیز کا اس کے
لیے قربان کرنے کے لیے آمادگی اور اس کا ثبوت ۔ اس وقت گویا یہ خدا کی محبت میں دمبدم ترقی پر ہوگا۔ اگر
اللہ چاہے تو کوئی چیز اس کے لیے روگ نہیں ہو سکتی ۔
اس سبق کو یاد رکھو اور مایوسی سے بچو۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو مایوسی سے بچاتے اور ترقی اور کامیابی
کی طرف چلائے ۔
( الفضل ۱۵ جولائی سالته )

آج 10 میں سے 10 باقی