عبداللہ بنو
90
عبد الله بنو
د فرموده ۱۶ جولائی نشته )
(
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :
"چونکہ آج وقت میں دیر ہو گئی ہے۔ اس لیے میں مختصر الفاظ میں خطبہ کا مضمون بیان کرتا ہوں۔
مگر اس اختصار سے مضمون کو مختصر خیال نہ کرو۔ گو میں نے بار بار اس مضمون کی طرف توجہ دلاتی ہے
گھر بار بار دہران کی چیز کی اہمیت کو کم کرتا ہے ضرورت کم ہوتی ہے۔ بلکہ ضرورت کم اسی وقت ہوتی ہے
جب ضرورت پوری ہو جاتے محض علاج کرنے سے دوا کی ضرورت کم نہیں ہوتی۔ اگر پچاس دفعہ دفعہ دوائی
پلانی پڑے تو اس کی ضرورت اور اہمیت کم نہیں ہوتی۔ یہاں تک کہ مرض دور ہو جاتے۔ جب بیماری دور
ہوگی۔ تو دوائی کی ضرورت بھی کم ہوگی ۔
میں جس مضمون کے متعلق توجہ دلاتا ہوں ۔ اس کی ضرورت بھی کم نہیں ہوئی ۔ وہ ایسی اہم بات ہے
کہ ایک مسلم کے اولین فرضوں میں سے ہے ۔ وہ ضرورت کیا ہے؟ وہی ضرورت ہے جس کے پورا کرنے کے اولین سے وہ کیا ہے جس کے پورا
کے لیے انسان پیدا کیا گیا ۔ جیسا کہ فرمایا - وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الديت اله)
انسان اس لیے پیدا کیا گیا ہے کہ عبد بنے۔ مگر عہد بننے کے لیے یہی کافی نہیں کہ وہ خود نمانہ پڑھے ۔
روزہ رکھے ۔ بلکہ ضروری ہے کہ خود بھی عبد بنے۔ اور دوسروں کو بھی عبد بناتے ۔ تب عبداللہ بن سکتا ہے
غور کرو ایک بادشاہ کے ملک میں باغی چڑھے آرہے ہوں ۔ اور اس کے دارالخلافہ کی طرف دم بدم بڑھ
رہے ہوں۔ اس وقت رعایا کے لوگ وفد بنا کر بادشاہ کے پاس بھیجیں ۔ اور اس کو اطمینان دلائیں کہ ہم حضور
ر هم
کے وفا دار ہیں مگر بیٹھے رہیں تمام اپنے گھر میں کیا بادشاہ ایسی رعایا کو وفادار یقین کر سکتا ہے ہر گز نہیں۔
بلکہ وہ یہی کہے گا کہ یہ تمام باغی ہیں۔ اور دشمن سے ساز باز رکھتے ہیں۔
پس اسی طرح اللہ کے عبد کے یہ معنے نہیں کہ خود ہی عبادت کرے ۔ بلکہ یہ معنے ہیں کہ دوسروں کو
بھی حلقہ عبودیت میں لائے۔ اگر غیروں کی شرارت کو دیکھ کر یہ نہیں چاہتا کہ ان سے شرارت چھڑائے
اور سازش کرنے والوں کے خلاف اُنگلی بھی نہ ہلاتے تو یہ جھوٹا عبد ہو گا۔ پس انسانی پیدائش میں یہ بھی غرض
ہے کہ ایک انسان دوسرے گمراہ انسانوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلائے ۔
بار بار اس امر پر توجہ دلائی جاتی ہے مگر ہزاروں احمدی ایسے ہونگے جن کے ذریعہ اب تک ایک با اس امر پر توجہ دائی جاتی ہے مگر ہزاروں احمدی ایسے ہونے
بھی احمدی نہ ہوا ہو گا ۔ اگر خدا اگر خدا کے دربار کے باغیوں کو وفاداری کی طرف نہیں بلاتے، اگر فتنہ پردازوں
کا فتنہ دور کرنے کی سعی نہیں کرتے۔ تو نہیں حق نہیں کہ ہم کہیں کہ ہم عبد ہیں ۔ کیونکہ جب تک عملی طور پر
وفاداری کا ثبوت نہ دیا جائے ۔ اس وقت تک وفاداری کا دعوی صرف منہ کا دعویٰ ہے۔ بادشاہ کے
ساتھ فریب ہے، یا اپنے نفس سے فریب ہے۔ یا دنیا کو فریب دیا جاتا ہے۔
میں آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس موقع کو ضائع نہ کریں جس وقت بارش ہوتی ہے تو بارش کے
بعد زمین نرم ہو جاتی ہے۔ دانا زمیندار اس پر ہل چلاتا ہے، بیگن اگر وہ اس وقت کو یونہی گزر جانے دے
تو اس کے لیے بجز افسوس کے اور کچھ نہیں۔ انبیاء و مرسلین کے زمانے روحانی بارشوں کے زمانے ہوتے
ہیں جس کے بعد دلوں کی زمینیں نرم کی جاتی ہیں اور قبولیت کے لیے دل تیار کئے جاتے ہیں۔
دو قسم کی زمینیں ہوتی ہیں۔ ایک نرم دوسرے سنگلاخ جو زمینیں مٹی کی ہوتی ہیں۔ وہ بارش سے
نرم ہو جاتی ہیں۔ اور دوسری وہ ہوتی ہیں۔ جو پتھریلی ہوتی ہیں۔ پتھر پر خواہ پچاس بارشیں ہوں وہ پتھری
رہتا ہے۔ پس جو زمین نرم اور طین ہوتی ہے۔ بارش اس کو نرم کرتی ہے۔ اور جو ۔ اور جو پتھر ہوتے ہیں۔ ان کیلئے
زلزلے آتے ہیں۔ اور ان کو آ ان کو آگ کے ذریعہ کھلایا جاتا ہے اور چور چو جاتا ہے اور چور چور کر دیا جاتا ہے۔ دونوں کے لیے کلا
کے مرسلین آنے میں سامان ہدایت ہوتے ہیں ۔ پہلوں کے لیے خدا کی وحی اور کلام جس سے نرم دل فائدہ
اُٹھاتے ہیں اور دوسروں کے لیے عذاب اور زلزلے ۔ اس وقت یہ دونوں باتیں حاصل ہیں ہم میں ایک
خدا کا نبی آیا ۔ اس لیے ہمارا زمانہ ایک نبی کا زمانہ ہے ۔ جبکہ دلوں کی زمینیں نرم کی گئی ہیں ۔ اور پھر خدائی
عذابوں نے بھی پتھر دلوں کو نرم کر دیا ہے۔ ایسے وقت میں ہی جو منافع حاصل کیا جائے ۔ وہی حاصل ہو سکتا
ہے اور اگر اس وقت کو لوپنی چھوڑ دیا تو دہی حال ہوگا ۔ جیسا کہ جب زمین سخت ہو جاتی ہے۔ تو اس پر ہل
ٹوٹ جاتا ہے۔ پس ہمیں اس زمانہ سے فائدہ اُٹھانا چاہیئے ۔ اور اس وقت بیج ہونا چاہیئے۔ تاکہ ایک اللہ
کے پرستار پیدا ہوں ۔ اگر یہ موقع نکل گیا۔ تو ہم خدا کو کیا منہ دکھائیں گے۔ قادیان میں ایسے لوگ ہیں ۔ جو
ابھی تک سلسلہ سے الگ ہیں۔ اور قادیان کے تین تین چار چار میں ارد گرد اس قسم کے دیہات ہیں ۔
جہاں اس وقت تک ایک بھی احمدی نہیں ۔ اور یہ - اور بعض اس قسم کی جگہیں ہیں۔ ہیں۔ جہاں احمدی ہیں تو سہی ۔
مگر
وہ احمدی برائے نام ہیں۔ وہ اس طرح دنیا کے پیچھے لگے ہوتے ہیں۔ ان کی اصلاح ؟ ہیں۔ ان کی اصلاح بھی ضروری ہے۔
۴۸۵
پس اس وقت ہمارے سامنے تین کام ہیں (ا) وہ لوگ جو برائے نام جماعت میں ہیں مگر در حقیقت
جماعت میں نہیں۔ ان کی اصلاح (۲) وہ لوگ جو اسلام کو قبول کہتے ہوئے ہیں مگر تا حال انہوں نے وہ کہتے ہیں تاحا
اپنے زمانہ کے نبی کی شناخت نہیں کی ۔ ان کو اس نبی کے حلقہ اطاعت میں لانا (۳) ان کے علاوہ
وہ لوگ جو سرے سے اسلام کو گالیاں دیتے ہیں۔ ان کو اسلام کی طرف لانا۔ ان تینوں کی اصلاح کا ہی
زمانہ ہے اور ان کی اصلاح کے خدا نے سامان پیدا کئے ہوتے ہیں۔ بد عملی اور قساوت قلبی کے دور
کرنے کے لیے عذاب بھی خدا کی طرف سے موجود ہیں۔ اور خدا کا کلام لوگوں کے اطمینان کے لیے موجود ہے
اور خدا کی طرف سے دلائل کی بارش بھی ہو گئی ہے۔ اس سے بہتر زمانہ کونسا ہو سکتا ہے۔ یہیں وقت کی قدر
کرو اور اس سے فائدہ اُٹھاؤ۔ ایسا نہ ہو کہ وقت گزر جائے اور تمہیں علم بھی نہ ہو۔ کیونکہ اگر وقت گزر گیا
تو تمام کوششیں بے کار ہوں گی ۔
اللہ تعالیٰ اپنے راہ میں سعی کی توفیق عطا کر ہے اور اس کے نیک ثمرات پیدا ہوں "
الفضل ۲۶ جولانی ناته )
(
ہے