اعلیٰ اخلاق اپناؤ اور کامل اطاعت کرنا سیکھو
92
اعلیٰ اخلاق اپناؤ اور کامل اطاعت کرنا سیکھو
(فرموده ۳۰ در جولاتی نشته )
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
مذہب بیشک اعلی درجہ کی چیز ہے۔ مگر مذہب کا مفہوم جو عام لوگ سمجھتے ہیں۔ وہ اعلیٰ نہیں ۔
وہ دین و دنیا میں نہ روحانی اور جسمانی عالم میں کچھ بھی مفید نہیں۔ وہ مفہوم کیا ہے۔ جو عام لوگوں نے سمجھ
رکھا ہے۔ وہ یہ ہے کہ چند رسوم کے ادا کرنے کو مذہب کہتے ہیں ۔ ایسا مذہب نہ تو دنیا ہی کے لیے
مفید ہو سکتا ہے، نہ خدا تعالیٰ تک پہنچا سکتا ہے اگر وہ رسوم نہ ہوں، تو کیا کی آجاتے اور اگر ہوں تو کیا زیادتی ہو۔ اگران کو ادا کیا
جائے تب بھی انسان خدا سے دور ہی رہتے ہیں اور اگر نہ کی جائیں تب بھی دور ریس ایسے مذہب کے لیے جو دین و دنیا میں
کچھ بھی مفید نہیں۔ کوشش کرنا اپنی کوششوں اور سعیوں کو ضائع کرنا ہے ، لیکن در حقیقت مذہب اس
کا نام نہیں۔ بلکہ ان امور کا نام مذہب ہے ۔ جن سے روحانی اور جسمانی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ روحانیت
اور جسمانیت دونوں کو صفائی ملتی ہے۔ اور روحانی اور جسمانی امن ملتا ہے، لیکن اگر یہ دونوں طرح کا امن
نہیں ملتا تو کچھ نہیں۔ اور جس مذہب میں یہ نہیں ۔ وہ سچا مذہب نہیں ۔ مگر دلائل کی رو سے جو مذہب
سچا ثابت ہو گیا ہے۔ اس سے یہ دوا
دونوں باتیں حاصل نہیں ہوتیں۔ تو اس کے معنے یہ ہونگے کہ اس پر
اس کے حسب منشار عمل نہیں کیا جاتا۔
جیسا کہ میں نے بتایا ہے۔ مذہب ایسے قواعد و اصول کا نام ہے ۔ جن سے روح اور جسم کو امن کو
لیکن بہت ہیں۔ جو بعض رسوم کا نام مذہب رکھتے ہیں۔ بعض صرفت ان رسوم کے ماننے والوں کا نام حاصل
کر لینے کو مذہب قرار دیتے ہیں۔ یہ تینوں قسم کے لوگ مذہب سے دُور ہیں۔ یاد رکھو۔ درکھو۔ نماز پڑھنے
کا ہی نام مذہب نہیں۔ روزہ رکھنے کا رکھنے کا ہی نام مذہب نہیں۔ حج کرنے کا ہی نام مذہب نہیں ۔ بلکہ
مذہب کے جزء ہیں اور مذہب کا جو مدعا اور غرض ہے۔ اس کے حصول میں محمد ہیں ۔ مذہب وہ ہے
جوان سب چیزوں پر حاوی ہے جو لوگ انہی باتوں پر کفایت کرتے ہیں۔ وہ در حقیقت اپنی عمروں کو ضائع
۴۹۰
کرتے ہیں ۔
۔
پس اس شخص کے لیے جو مومن بننا چاہتا ہے۔ ضروری ہے کہ وہ اس اصل غرض کو جو مذہب کی ہے
سمجھے اور اس کو پورا کرے اعتقادات کو درست کرے اور اعمال کو بجالاتے اور اخلاقی تعلیم پر بھی
کار بند ہو۔
اگر کوئی شخص دوسروں سے اچھے تعلقات نہیں رکھتا۔ ذاتی خیالات میں پاکیزگی حاصل نہیں کرتا۔
اپنے اخلاق کو درست نہیں رکھتا ۔ تو اس کی نماز بے سود ہے۔ اور جو شخص نماز اور دوسرے اعمال کو چھوڑ
کر صرف دل کی نماز ہی پڑھتا ہے ۔ وہ بھی بے دین ہے نہ تو وہ شخص دیندار ہے جو رات دن
نمازیں تو پڑھتا ہے، مگر اخلاق اور معاملات میں بہت گرا ہوا ہے اور نہ وہ شخص دیندار ہے جو اخلاق
ہی کو دین سمجھا ہے۔ اور نماز روزہ جو احکام شرعی ہیں۔ ان کو چھوڑتا ہے۔ دیندار وہی ہے جو ادھر
اللہ تعالیٰ کے حقوق بجالاتا ہے ۔ اور اُدھر مخلوق کے حقوق کو پورا کرتا ہے۔
عت
مگر بہت ہیں جو دین کو چند رسوم کا مجموعہ مجھے ہوتے ہیں ۔ اور افسوس ہے کہ بعض ہماری جاں
میں بھی ایسے لوگ ہیں کئی ہیں جو نمازوں میں سستی کرتے ہیں، لیکن نمازوں میں سستی کرنے والوں کی نسبت
ایسے زیادہ ہیں۔ جو نمازوں میں تو باقاعدہ ہیں مگر اخلاق میں بہت پیچھے ہیں۔ اور ہی کو دور کرنے کی کوشش
بھی نہیں کرتے۔ حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر ایک شخص سے زنا بھی سرزد ہو جائے
مگر وہ کوشش کرتا ہو کہ اس گناہ سے بچے ۔ اور اپنی غلطی کا احساس کرے ۔ تو وہ ایماندار اور مومن کے ہے رہے وہ تو جو شخص بدی کو بدی سمجھتا ہے ۔ وہ با وجود اس کا ارتکاب کرنے کے اتنا گنہگار نہیں۔ اور ایمان سے اتنا
دور نہیں ۔ جتنا وہ شخص جو گناہ کا احساس ہی نہ رکھتا ہو۔ اور اس سے بچنے کی کوشش بھی نہ کرتا ہو۔ اسی
طرح اگر ایک شخص میں کوئی اخلاقی نقص ہے ۔ مگر وہ اس کو نقض سمجھتا ہے۔ نماز روزہ میں سست ہے
مگر وہ اس کو غلطی مان کر شرمندہ ہوتا ہے۔ تو اس کی اصلاح ہو سکتی ہے، لیکن اگر کوئی شخص مثلاً با زبانی
کا مرتکب ہوتا ہے لیکن وہ اپنے اس فعل سے شرمندہ نہیں ہوتا۔ تو اس کا کوئی علاج نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ
جس مرض کا احساس ہو۔ اسی کا علاج ہو سکتا ہے ۔ ایسا ہی مریض علاج کی طرف متوجہ ہو سکتا ہے۔
سب سے زیادہ خطرناک مرض وہ ہوتا ہے جس کا احساس نہیں ہوتا ۔ اور جو آہستہ آہستہ اپنے پاؤں
جماتا ہے۔ مثلاً دق اور سل یہ دونوں مرض نہایت آہستگی سے آتے ہیں۔ انسان کو عام طور پتہ بھی نہیں
له مسند احمد بروایت مشکواة کتاب الاسماءه باب في رحمة الله وغفرانه
O
۴۹۱
لگتا۔ اور وہ مسلول یا مدقوق ہو جاتا ہے۔ اور انہی امراض سے بہت زیادہ موتیں ہوتی ہیں۔ بر خلاف اس کے
جو مرض شدت سے حملہ کرتے ہیں۔ ان میں ایسی ہلاکت نہیں ہوتی ۔ طاعون سے جو لوگ ڈرتے ہیں۔ اس
کی وجہ یہ ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں شدت سے حملہ کرتی ہے جس سے اکٹھے کئی لوگ مرتے ہیں
لیکن مرض سل یا دق کا حملہ ایک جگہ پر نہیں۔ ایک وقت میں نہیں ہوتا ۔ بلکہ یہ تمام ملک پر پھیلتی اور
آہستہ آہستہ اپنا کام کرتی ہیں۔ اس لیے ان سے اس طرح لوگ خالف نہیں ہوتے جس طرح طاعون وغیرہ
سے یک لخت آدمیوں کے مرنے سے ۔ ورنہ امراض کے واقفوں نے تحقیق کی ہے کہ جسقدر اموات
سل اور وق سے دنیا میں ہوتی ہیں۔ اور کسی مرض سے نہیں ہوتیں۔
اسی طرح اخلاق کی خرابی کا مرض بھی سل اور دق کا سا ہے جو آہستہ آہستہ آتا ہے ۔ میں نے
اس کے متعلق بارہا توجہ دلاتی ہے۔ مگر اس کی طرف تا حال کافی توجہ نہیں کی گئی۔ اس کی
وجہ یہی ہے کہ یہ مرض خفیہ طور پر آہستہ آہستہ آتا ہے۔ دق وغیرہ اس طرح ہوتی ہے کہ صبح و
شام ذرا کسل ہونا شروع ہوا یا سر درد ہو گیا ۔ اس کو معمولی بات سمجھا جاتا ہے۔ اور اس کا پتہ اسی وقت لگتا
ہے جس وقت جسم پر غلبہ پالیتی ہے ۔ یہی حال اخلاقی خرابیوں کا ہوتا ہے۔ بچوں میں بد اخلاقی اس قت
پیدا ہونی شروع ہوتی ہے جس وقت کہ ماں باپ اس کے سامنے کوئی بداخلاقی کی بات کرتے ہیں۔ یا جب
بچہ کوئی بد اخلاقی کرتا ہے۔ تو وہ ہنس دیتے ہیں۔ اور جب بچوں میں جھوٹ وغیرہ کی عادتیں راسخ ہو جاتی
ہیں ۔ تو ان کو روکنا شروع کرتے ہیں۔
بڑا نقص جو ہمارے ایشیائیوں میں ہے ۔ وہ ہمدردی کی کمی ہے کسی کے دکھ کو دیکھتے ہیں اور کہ
دیتے ہیں کہ ہمیں کیا۔ اور یہ عام مرض ہے ۔ بلکہ پنجابی میں تو ایک محاورہ بھی بنا ہوا ہے۔ کہتے ہیں کہ فلاں
اس کے آگے
کیا میرا چا چا لگتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی ہمدردی کی حد چا تک ہی ہے۔ اس - "
نہیں، لیکن یہ کو تا ہی اتنی بڑی کوتاہی ہے کہ انسان کو انسانیت سے گرا دیتی ہے۔ انسانی دل دل نہیں
کہلا سکتا ۔ جب تک کہ اس میں بنی نوع کی ہمدردی نہ ہو ۔ ہمدردی کے بغیر انسان انسان نہیں رہتا ۔ بلکہ
حیوان کے درجہ پر آجاتا ہے۔ اور حیوانوں میں سے بھی کتے کی مثال ان لوگوں کی ہو جاتی ہے۔ کیونکہ
بعض لوگ تو وہ ہوتے ہیں جنکو مطلق ہمدردی نہیں ہوتی۔ ان کی مثال بیلوں وغیرہ حیوانوں کی ہوتی ہے
ان میں بجائے ہمدردی کے یہ ہوتا ہے کہ اگر کوئی زخمی بیل پڑا ہو۔ تو دوسرا بیل بجاتے ہمدردی کے
اس میں سینگ مار جائیگا۔ اسی طرح ایک بکری کی بھی یہی کیفیت ہو گی۔ بندر کو بھی کوئی ہمدردی زخمی
بندر سے نہیں ہوگی، لیکن کتے کو ہمدردی ہوتی ہے۔ مگر اپنے ہم جنس سے نہیں، بلکہ گیا اگر کسی
と
۴۹۲
ایسے
دوسرے کتے کو زخمی دیکھے گا، تواس پر جھپٹے گا ۔ ہاں وہ اس انسان سے ہمدردی کریگا جس نے اسے رکھا ہو گا
تو اسی طرح بعض آدمیوں میں ہمدردی ہوتی ہے۔ مگر اپنی قوم اور اپنی جماعت کے لوگوں سے نہیں، بلکہ غیروں
سے ۔ حالانکہ سب سے پہلے ہمدردی کے مستحق اپنی جنس اور اپنے لوگ ہیں۔ اگر غور سے دیکھا جائے۔ تو
لوگوں سے کتے بہتر ہیں۔ کیونکہ وہ اپنے سے افضل کی ہمدردی کرتے ہیں۔ مگر یہ لوگ اپنوں کو مرتا
چھوڑ کر غیروں کی ہمدردی کرینگے ۔ اور اس کی غرض یہ ہوگی ۔ تاکہ لوگ انہیں بڑا ہمدرد ہیں۔ مسلمان حاکم ہونگے
کم
محض وسیع القلب کہلانے کے لیے انصاف اور عدل کو بھی چھوڑ دینگے اور مسلمانوں کے خلاف فیصلہ دے
رینگے تاکہ لوگ کہیں یہ بڑے وسیع القلب اور غیر متعصب ہیں۔ ایسے لوگ کتے سے بھی بدتر ہوتے ہیں۔
یہ تو غیروں کا حال ہے لیکن ہم میں بھی ایسے ہیں بلکہ قادیان میں پاتے جاتے ہیں جن میں ہمدردی
کی کمی ہے اور ان کو آپا دھائی اور نفسا نفسی لگی رہتی ہے۔ اگر ان کی یہی کیفیت رہے گی تو قیامت کو
شفاعت کرنے والے ان کے متعلق کہ دینگے کہ ہمیں تمہاری شفاعت کی کیا پڑی ہے ۔ ہاں جو بیاں نفسانی
میں مبتلا نہیں۔ دوسروں کی ہمدردی کرتے ہیں۔ ان کے لیے وہاں بھی شفاعت کرنے والے شفاعت کرینگے
آتا ہے کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ بعض لوگوں سے کہے گا کہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا نہ دائیں
نگا تھا۔ تم تم نے نے مجھے کپڑا نہ دیا میں پیاسا تھا تم نے مجھے پانی نہ پلایا۔ اورمیں بیمار تھا تم نے میری عبادت
نہ کی ۔ بندے کہیں گے کہ خدا وند تو کب بھوکا تھا کہ ہم نے تجھکو کھانا نہ دیا۔ تو کب ننگا تھا کہ ہم نے لباس
نہ دیا تو کب پیاسا تھا کہ ہم نے پانی نہ دیا۔ تو کب بیار تھا کہ ہم نے تیری عیادت نہ کی۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا
کہ میرا فلاں بندہ بھوکا تھا۔ فلاں ننگا تھا۔ فلاں پیاسا تھا اور فلاں ۔ ر فلاں بیمار تھا تم نے اس سے لیے تو جی
کی ۔ تو گویا مجھ ہی سے کی لیے
پس جو لوگ دنیا میں نفسا نفسی میں ہی پڑے رہتے ہیں۔ قیامت کے روز ان سے بھی نفسی نفسی کا معاملہ
ہوگا میں دیکھتا ہوں کہ ان کی تازہ مثال ہم میں موجود ہے ۔ ایک شخص کی لڑکی فوت ہوگئی۔ وہ اکیلا اس کاجنازہ
لیکر گیا۔ اور راستہ میں دو ایک آدمی اور مل گئے۔ یہ کیوں ہوا۔ اس لیے کہ میں بوجہ بیماری کے اس جنازے
کے ساتھ نہ جا سکا۔ میرا قاعدہ ہے کہ سوائے بیماری کے میں حضرت صاحب کے پرانے دوستوں کے
جنازوں اور غریبوں کے جنازہ کے ساتھ ضروری سے ضروری کام چھوڑ کر بھی جاتا ہوں۔ اور ان کے
جنازوں کے ساتھ جن کے متعلق میں جانتا ہوں کہ ان کے ساتھ جانے والا کوئی نہیں یا مسافروں کے جنازے کے
صحیح مسلم كتاب البر والصلة باب فضل عيادة المريض
کے
٤٩٣
ساتھ محلہ والوں کا فرض تھا کہ اس کے جنازہ کے ساتھ شامل ہوتے۔ کیونکہ اگر کوئی امیر بھی ہو۔ تو اس کا جنازہ
خود بخود گاڑی میں نہ چلا جائیگا۔ یا فرشتے اٹھا کر قبرستان میں نہ لیجائیں گے ۔ بلکہ لوگ ہی ہوتے ہیں۔ جو خوداری میں دیا اتے اک رات میں جائیں گے بلکہ لوگ ہی ہوتےہیں۔ جنازہ اٹھاتے ہیں، لیکن اگر کوئی کسی کی میت کے اُٹھانے میں شامل نہیں ہو گا ۔ تو اگر اس کے ہاں کوئی
واقعہ ہو۔ تو پھر اس کا کیا حق ہے کہ دوسرے اس کے ہاں جائیں ۔ اس صورت میں اس کو شکایت کا ہو تو پھر اسکا کیا حق ہے کہ دوسرے اس کے ہاں جائیں۔ اس صورت
کوئی حق نہ ہو گا ۔ اس قسم کی کوتاہیاں چھوڑ دو اور خدا کے لیے اور اس کے قرب کے لیے اس کی مخلوق نسیم
سے ہمدردی کرد۔ اخلاق سیکھو، نرم کلامی سکھوتا کہ دل کی رضا تم کو حاصل ہو۔
ا حضور جب دوسرے خطبہ کے لیے کھڑے ہوتے تو فرمایا کہ )
میں نے دوستوں اور طبیبوں کے مشورہ کے ماتحت کل ایک مہینہ کے لیے باہر پہاڑی مقام پر
جانے کا ارادہ کیا ہے ۔ میں اس امر کا بھی اعلان کر دیتا ہوں کہ میرے پیچھے انتظامی امور میں قادیان کی حمات
کے امیر مولوی شیر علی صاحب ہونگے اور میری جگہ نماز مولوی سید سرور شاہ صاحب پڑھایا کرینگے۔
میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ ان کی اطاعت کریں۔ اطاعت دنیاوی ترقی کے لیے بھی ضروری ہے
اور دین کے لیے تو ہے ہی۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ۔ مَنْ أَطَاعَ أَمِيرِى فَقَدْ أَطَاعَنِي
وَمَنْ عَصَى أَمِيرِی فَقَدْ عَصَانِی لے کہ جس نے میرے مقرر کردہ امیر کی اطاعت کی ۔ اس نے میری
اطاعت کی ۔ اور جس نے میرے امیر کی نافرمانی کی ۔ اس نے میری نافرمانی کی یہی حال حضور کے خلفاء اور
ان کے مقرر کردہ اُمراء کا ہے میں نے تجربہ کیا ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ خلفاء کی اطاعت کی تو
کوشش کرتے ہیں، لیکن خلفاء کے مقرر کردہ امیر کی اطاعت کا مادہ ان میں کم ہے۔ اور عام طور پر لوگ
کہ دیتے ہیں کہ ان کو کیا حق ہے کہ ہم سے اطاعت کروائیں یا ہم ان کی اطاعت کریں لیکن اگر یہ کہنا درست
ہے تو پھر خلفاء کا کیا حق ہے کہ ان کی اطاعت کی جائے مجھے اور مجھ سے پہلے مولوی صاحب رحضرت
خلیفہ المسیح اول ) کا کیا حق تھا کہ تم لوگوں نے ان کی اطاعت کی۔ یا میری کرتے ہو۔ یہ سب خدا کے حکم
سے ہے ۔ تلوار ہمارے پاس نہیں۔ روپیہ ہمارے پاس نہیں کہ ہم اطاعت کے لیے تمہیں دیتے ہیں۔
اور اس کے ذریعہ ہمارے قبضہ میں آگئے ہو لیں تم جو اطاعت کرتے ہو۔ اپنے شوق سے اور خدا کی
رضاء کے لیے کرتے ہو پھر ملفاہ کو چھوڑ کر انبیاء کے متعلق بھی یہی سوال ہوتا ہے کہ ان کو کیا حق ہے
انبیاء کی اطاعت ہی خدا کے لیے ہوتی ہے نہ کسی حق کی بنا۔ پر۔
ه بخاری کتاب الجهاد والسير باب يقاتل من وراءه الامام و تبقى به
۴۹۴
اطاعت سے جو گریز کیا جاتا ہے۔ بالعموم اس کا باعث تکبر ہوتا ہے ۔ اور تکبر ہی وہ پہلی بدی ہے
جو دنیا میں ہوئی۔ دنیا میں پہلے اباد استکبار ہی ہوا ہے ۔ دین کو الگ کر کے اگر دنیاوی لحاظ سے ہی دیکھا جاے
تو ایک ایسی قوم کے لیے جو ترقی کرنا چاہتی ہے ۔ اطاعت کے بغیر چارہ نہیں۔ میں نے جس طرح اسلام کی
تاریخ پڑھی ہے۔ اگر اور لوگ بھی اس طرح پڑھتے ۔ توان کو معلوم ہو جاتا کہ مسلمانوں کی ذلت و بربادی -
نمکست و تباہی کا باعث یہی ہے کہ ان میں اطاعت کا مادہ نہ رہا۔ جب اطاعت نہ ہو تو انتظام قائم
نہیں رہ سکتا۔ اور جب انتظام قائم نہ رہے تو کوئی قوم حاکم ہیں رہ سکتی۔
میں آج ایک راجہ کا سفر نامہ پڑھ رہا تھا جس میں لکھا ہے کہ چین میں اس نے دیکھا کہ امریکن
اور اٹالین اور جرمن وغیرہ کی افواج جو چین میں پڑی ہیں۔ وہ روزانہ مصروف رہتی ہیں۔ اور الیا معلوم ہوتا
ہے کہ ان کو آج ہی جنگ در پیش ہے۔ مگر بر خلاف اس کے چین کی افواج کی یہ کیفیت ہے کہ اول
تو ان میں ملکی لوگ نظر بھی کم آتے تھے۔ اور جو تھے بھی ان کی یہ حالت تھی کہ یورپین افواج کی بارکوں کے
سامنے کھڑے نظر آتے تھے اور یورپین افواج کی ورزشوں وغیرہ کو لغو سمجھ کر تماشا کے طور پر دیکھتے تھے
اس تمام خرابی کی کیا وجہ تھی یہی کہ وہاں انتظام نہ تھا۔ اور انتظام نہ ہونے کا باعث اطاعت کا نہ ہونا
تھا ۔ جب یہ دونوں چیزیں نہ رہیں تو تمدن نہیں رہتا۔ اور تمدن نہ ہو تو غلامی رہ جاتی ہے ۔
جب ہم میں خلافت کی بحث شروع ہوئی۔ تو ایک صاحب نے کہا کہ اگر آپ کی اطاعت آیت
استخلاف کے ماتحت نہ کی جائے ۔ بلکہ یوں کر لی جائے ۔ تو کیا آپ بیعت لے لیں گے۔ میں نے ان کو
کها که آیت استخلاف کی غرض تو یہی ہے کہ مسلمانوں کا کلمہ متحد رہے ۔ اگر یہ منشار دوسری طرح بھی پورا
ہو جائے تو کیا حرج ہے پس اطاعت دینی اور دنیاوی دونوں ترقیوں کے لیے نہایت ضروری اور لابدی
ہے۔
ہمارا جن سے مقابلہ ہے وہ بہت منتظم ہیں۔ ان میں اطاعت بہت ہے۔ لیں جب تک ہم میں ان
سے بڑھ کر انتظام اور اطاعت نہ ہو گی۔ تو ہم کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سینگے۔ ہمارے یہاں اول تو
امیری غریبی چھوٹائی بڑائی کا کوئی سوال ہی نہیں ۔ سب بھائی بھائی ہیں۔ لیکن پھر بھی جو افسر ہوتے ہیں۔
بعض دفعہ ما تحت ان کو سلام کرنا ہتک سمجھتے ہیں۔ مگر یورپ والوں کی یہ حالت ہے کہ اگر کوئی فوجی اپنے
افسر کو سلام نہ کرے تو شام کو حوالات میں دیدیتے ہیں ۔ اس جنگ کے متعلق ایک ایڈیٹر کا بیان میں نے
پڑھا ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ میں نے ساری عمر میں جو تلخ تجربہ حاصل کیا ہے وہ یہ ہے کہ جنگ شروع ہوتی
تو میں بھی فوج میں بھرتی ہو گیا۔ میرے دفتر کا ایک کلرک بھی اسی میں بھرتی ہوا۔ کلرک کی جسمانی حالت چونکہ
۴۹۵
زیادہ اچھی تھی۔ وہ فوجی کاموں کا جلد ماہر ہو کر افسر ہو گیا اور میں اس سے نیچے کے درجہ پر اس کا ماتحت رہا۔ ایک
دفعہ جب وہ فوجی وردی میں میرے سامنے آیا تو مجھے بہت ا معلوم ہوا ۔ آخر مجھے اپنا فرض یاد آیا اور فوجی
قانون میرے سامنے آگیا ۔ میں نے فوراً اس کو فوجی طریق سے سلام کیا ۔ اور اس نے بھی اسی طرح جس طرح فوجی
افسروں کا طریق ہے میرے سلام کا جواب دیا۔ نپس اطاعت کی یہ وہ روح تھی جس نے ان کو اس عظیم جنگ
میں کامیاب کرایا۔
یورپ دنیاوی لحاظ سے ہم سے بہت بڑھا ہوا ہے۔ پھر اس میں انتظام اور اطاعت وغیرہ بھی
بہت ہے۔ ہم یورپ کو اپنا شاگرد بنا نا چاہتے ہیں اور یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ ہم میں ان سے
بڑھ کر اطاعت اور انتظام ہو۔ یہ مت کہو کہ خدا کا ہم سے وعدہ ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے۔ بیشک خدا بیمت نے
کا ہم سے وعدہ ہے، لیکن ہمارا بھی تو کچھ فرض ہے ۔ ہم کمزور ہیں اور ہماری یورپ کے مقابلہ میں حقیقت
ہی کیا ہے۔ اگر یورپ ہمارا شاگرد ہو جو ضرور ہو گا۔ تو یہ خدا ہی کے فضل سے ہوگا۔ اور وہاں انسانی تدبیروں
کا کچھ بھی دخل نہ ہو گا، لیکن اس کے یہ معنے نہیں کہ ہم اپنے فرض سے غافل ہو جائیں جس کے باعث ہم کلا
کے فضلوں کے مستحق ہو سکتے ہیں۔ پس میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں۔ اور اخبار کے ذریعہ باہر والوں کو بھی
کہ وہ اطاعت سیکھیں ۔ تاکہ ہماری جماعتجلد سے جلد کامیابی حاصل کرے۔ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت پر
رحم کرے "
الفضل ۱۲ ر اگست ۱۹ته )